مشرقِ وُسطیٰ کا مسئلہ دنیا کے امن و سلامتی کے لئے ایک اہم مسئلہ ہے
خطبات ناصر جلد پنجم
۴۰۵
خطبہ جمعہ ۲۱؍دسمبر ۱۹۷۳ء
مشرق وسطی کا مسئلہ دنیا کے امن وسلامتی
کے لئے ایک بہت بڑا اور اہم مسئلہ ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۱ / دسمبر ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت
فرمائیں:۔ادْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ - وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ
بعد اصلاحِهَا وَادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ -
(الاعراف: ۵۷،۵۶)
پھر حضور انور نے فرمایا:۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل انسان بین الاقوامی امن کے اصول سے
بھی ناواقف تھا۔اس لئے کہ ایک تو انسان کی طرف قوم قوم اور ملک ملک کے حالات کے مطابق
آسمانی وحی نازل ہورہی تھی اور دوسرے اس لئے بھی کہ اقوام عالم کا باہمی رابطہ ایسا نہ تھا کہ امن
ہو تو عالمگیر ہو اور فساد ہو تو عالمگیر ہو۔گویا بعثت نبوی سے قبل نہ عالمگیر اصلاح کے لئے آسمانی
ہدایت کی ضرورت تھی اور نہ عالمگیر فساد کے امکانات تھے بلکہ کئی علاقے تو ایسے بھی تھے جن کے
مہذب کہلانے والی دنیا کو بر ہی نہ تھی چنانچہ جب حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوئی
خطبات ناصر جلد پنجم
۴۰۶
خطبه جمعه ۲۱ / دسمبر ۱۹۷۳ء
اور آپ کے ذریعہ آسمانی ہدایت اور شریعت کی تکمیل کی گئی۔آپ کی بعثت کے ساتھ تکمیل ہدایت
ہو گئی تو پھر قرآن کریم نے تمام بنی آدم کو اجتماعی طور پر مخاطب کیا۔نوع انسانی کے سب افراد، دنیا
کے سب ممالک اور سب خطے قرآنی احکام کے مخاطب ٹھہرے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ہمیں یہ بتایا ہے کہ اب جبکہ عالمگیر اصلاح کے سامان پیدا
ہو چکے ہیں اور اصلاح کے ان سامانوں کے بعد عالمگیر فتنہ وفساد سے بچنے کی راہیں بھی معین کر دی
گئی ہیں اور علم کی اشاعت کی وجہ سے ان پر چلنا بھی آسان ہو گیا ہے اس لئے وَلَا تُفْسِدُوا فِي
الْأَرْضِ بَعْدَ اصلاحها اس اصلاح کے بعد تم کوشش کرو کہ عالمگیر فساد رونما نہ ہو یا عالمگیر فساد بپا
ہونے کے محرکات پیدا نہ ہوں تاہم انسان اپنے زور سے ایسا نہیں کر سکتا اس کے لئے انسان
اللہ تعالیٰ کی نصرت، مدد، راہنمائی اور عملی توفیق کا ہر آن محتاج ہے اس لئے فرما یا دعا کے ساتھ خدا
کی مدد مانگو اور کوشش کرو کہ اصلاح کے سامان پیدا ہو جانے کے بعد انسانی ذہن اور مادی طاقتیں
فساد کی طرف مائل نہ ہوں۔انسان بسا اوقات مادی طاقتوں کے بل بوتے پر فساد بپا کرنے کے
لئے تیار ہو جاتا ہے۔اس خطرناک رجحان کو روکنے کے لئے اجتماعی طور پر بھی اور انفرادی لحاظ
سے بھی دعاؤں کی ضرورت ہے۔اس لئے فرمایا خاموشی سے چپکے چپکے بھی دعاؤں میں لگے رہو
اور تضرع اور ابتہال کے ساتھ اور گڑ گڑا کر بھی دعائیں مانگو کہ خدا تعالیٰ کی نازل کردہ ہدایت یعنی
قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق دنیا میں امن اور امان قائم ہو جائے اور ہر طرف صلح اور آشتی کی فضا
پیدا ہو جائے۔آج دنیا کی اکثریت یا تو سرے سے دعا پر یقین ہی نہیں رکھتی یا منہ سے اس یقین کے
اظہار کے باوجود دعاؤں کی طرف اس رنگ میں متوجہ نہیں رہتی جس رنگ میں اللہ تعالیٰ نے زندگی
کے ہرلمحہ میں دعا کی طرف متوجہ رہنے کی ہدایت فرمائی ہے۔اگر اس وقت اسلام میں کوئی
جماعت دعا پر یقین رکھتی ہے اور اس یقین کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرتی ہے تو وہ صرف
جماعت احمد یہ ہی ہے جو جماعتی اور انفرادی ہر دو لحاظ سے دعا پر کامل یقین رکھتی ہے اور علم کے
ساتھ عمل کی کوشش کرتی ہے۔یہ ایک عالمگیر روحانی جماعت ہے۔یہ ایک بین الاقوامی خالص مذہبی
خطبات ناصر جلد پنجم
۴۰۷
خطبه جمعه ۲۱ / دسمبر ۱۹۷۳ء
اور غیر سیاسی جماعت ہے۔یہ ساری دنیا میں پھیلی ہوئی جماعت ہے۔اس لئے دنیا میں جہاں
جہاں بھی فساد کے حالات پیدا ہوں یہ جماعت ان سے لازماً متاثر ہوتی ہے۔افراد جماعت پر بھی
عالمی فتنہ فساد کا اثر پڑتا ہے۔گویا وہ امن اور سلامتی اور صلح اور آشتی جس کے قیام کے لئے اسلام کو
قائم کیا گیا ہے اگر اس کے برعکس حالات پیدا ہوں تو جماعت ان سے متأثر ہوئے بغیر نہیں رہ
سکتی۔اس لئے ہم یہی چاہتے ہیں اور یہی ہماری دلی خواہش ہے کہ دنیا میں امن اور سلامتی اور
صلح اور آشتی کا دور دورہ ہو لیکن جب کبھی دنیا میں فساد رونما ہوتا ہے تو یہ جماعت ہی ہے جو انفرادی
حیثیت میں بھی اور اجتماعی رنگ میں بھی دعا کی طرف توجہ کر سکتی ہے۔اس لئے احباب جماعت کو
موجودہ حالات میں پہلے سے بھی زیادہ دعا کی طرف توجہ دینی چاہیے۔اس وقت ویسے تو دنیا کو بہت سے مسائل در پیش ہیں لیکن فوری طور پر عالمگیر نوعیت کے
دو مسئلے بڑے واضح ہیں جن کی طرف آج کا انسان نوع انسانی کی حیثیت سے بھی اور انسانیت کا
نچوڑ اور انسان کامل کا متبع ہونے کے لحاظ سے بھی اجتماعی طور پر غور کر رہا ہے۔ان میں سے ایک
مسئلہ مشرق وسطی میں پیدا شدہ فساد کے حالات کو دور کرنے کی کوشش سے متعلق ہے۔یہ کوشش
شاید آج جنیوا میں شروع ہو جائے گی یا ممکن ہے اس میں کوئی روک پیدا ہوگئی ہو اس لئے یہ کوشش
کچھ دن کے لئے ملتوی ہو جائے۔واللہ اعلم۔بہر حال دنیا کے امن اور سلامتی کے لئے یہ ایک
بہت بڑا اور نہایت ہی اہم مسئلہ ہے۔ہم احمدیوں کو یہ مسئلہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کیونکہ وہ جنگ جس
وہ
کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خبر دی گئی تھی اور جس سے یہ خطرہ بھی پیدا ہوسکتا
ہے(جیسا کہ بتایا گیا ہے ) کہ خطہ ہائے ارض سے زندگی (صرف انسانی زندگی نہیں بلکہ ہر قسم کی
زندگی ) کا خاتمہ ہو جائے کیونکہ لوگوں نے ایٹم اور ہائیڈ روجن بم وغیرہ قسم کے مہلک ہتھیا را ایجاد
کر رکھے ہیں۔اس بھیانک جنگ کی ( خدا اس سے محفوظ رکھے ) اگر ابتدا ہوئی تو اس کی ابتدا
انہی علاقوں سے ہوگی جہاں آج کل فساد پیدا ہورہا ہے اور مسلمان علاقوں کو ان کے حقوق سے
محروم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جس وقت یہ پیشگوئی کی گئی تھی اس وقت شام کا جغرافیہ کچھ اور
تھا اور آج کچھ اور ہے۔چنانچہ پیشگوئیوں میں یہ بتایا گیا کہ ارضِ شام سے اس جنگ کے شعلے
خطبات ناصر جلد پنجم
۴۰۸
خطبه جمعه ۲۱ / دسمبر ۱۹۷۳ء
بھڑک سکتے ہیں یعنی شام سے اس جنگ کی ابتدا ہو سکتی ہے۔تاہم یہ ایک انذاری پیشگوئی ہے جو
دعاؤں ،صدقات ، اصلاح نفس اور توبہ و استغفار سے مل سکتی ہے۔اگر انسان اسلام نہ بھی لائے
لیکن اپنے دل میں ایک حد تک خشیت اللہ پیدا کرے تب بھی اگر وہ اپنی فطرت کے تقاضوں
کے مطابق عقل سے کام لے تو ان خطرات سے بچ سکتا ہے۔اگر انسان نے اسلام کی روشنی حاصل
نہ بھی کی ہو تب بھی فِطْرَتَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا (الروم :۳۰) کی رُو سے انسانی فطرت
کی کوئی نہ کوئی جھلک اور دھندلی سی روشنی کام دے سکتی ہے اگر چہ وہ اتنی منور نہیں ہوتی ، اس میں
اتنی چمک نہیں ہوتی جتنی اسلام کے نور سے فطرتِ انسانی منور ہو کر دنیا میں روشنی پیدا کرتی ہے
لیکن بہر حال انسانی فطرت کے اندر ایک دھندلی سی روشنی ضرور پائی جاتی ہے اس کے مطابق ہی
اگر دنیا کام کرے اور خدا کی طرف رجوع کرے تب بھی لوگ خدا کے غضب سے بچ سکتے ہیں اور
ایٹمی جنگوں کی تباہی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔اس وقت انسان اپنے ہی ہاتھوں تباہی کے سامان پیدا
کر رہا ہے اور ایک بین الاقوامی فساد کے خطرہ کا موجب بن رہا ہے۔اس عالمی خطرہ کو دور کر نے
کے لئے بعض کوششیں شروع ہو رہی ہیں۔ممکن ہے آج شروع ہو جائیں یا چند دن کے التواء کے
بعد شروع ہوں۔پس اسلام نے دنیا میں امن اور سلامتی کی فضا پیدا کرنے کی تعلیم دی ہے۔قرآن کریم نے
امن و سلامتی اور صلح و آشتی کی فضا پیدا کرنے اور اسے قائم رکھنے کے لئے جو تعلیم دی ہے اس میں
تمام بنی نوع انسان مخاطب ہیں۔ہر انسان کو (خواہ وہ مسلمان ہو یا غیر مسلمان ) مخاطب کر کے
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم نے دنیا میں فساد نہیں کرنا ورنہ تمہیں اس کی سزا ملے گی۔امن وسلامتی
میں انسان کی بہتری ہے اس لئے انسان کو دعاؤں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کر کے دنیوی
فتنہ وفساد کو دور کرنے کی کوشش کرنی پڑے گی۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے صرف جماعت احمدیہ ہی وہ جماعت ہے جس کی ( إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ
کچھ کمزور احمدی بھی ہوتے ہیں اس سے میں انکار نہیں کرتا لیکن ) بحیثیت مجموعی بہت بڑی تعداد
ایسی ہے جو دعاؤں پر تکیہ کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ کی صفات کی معرفت رکھتی ہے۔اللہ تعالیٰ سے پیار
خطبات ناصر جلد پنجم
۴۰۹
خطبه جمعه ۲۱ / دسمبر ۱۹۷۳ء
کرتی اور اسی پر توکل رکھتی ہے اور اسی کو ہر قسم کی طاقت اور قوت کا سر چشمہ سمجھتی ہے۔پس احباب جماعت کا یہ فرض ہے کہ وہ ان ایام میں کثرت سے یہ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ
اپنے فضل سے اس بین الاقوامی اور عالمگیر فساد کے خطرہ کو ٹال دے۔جولوگ ابھی اسلام کی روشنی
سے منور نہیں ہو سکے ان کو بھی اس خطرے کو دور کرنے کی سمجھ عطا ہوتا کہ دنیا کے افق پر جو خطرات
منڈلا رہے ہیں وہ ٹل جائیں اور ہر طرف امن و امان قائم ہو جائے۔ایک دوسرا اور بڑا مسئلہ وہ
اجتماع ہے جو جنوری میں ہمارے اپنے ملک پاکستان میں منعقد ہونے والا ہے (سنا ہے اب یہ
فروری میں ہوگا) جس میں اسلامی ممالک کے سر براہ شامل ہوں گے اور وہ اپنی کا نفرنس میں
سر جوڑ کر سوچیں گے۔احباب جماعت اس کانفرنس کی کامیابی کے لئے بھی دعا کریں۔گریہ وزاری
اور تضرع سے بھی اور خاموشی سے بھی اپنے ربّ کریم کے حضور جھکیں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ
اپنے فضل سے اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو صرف وہی فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو
اسلامی تعلیم کی رُو سے فساد کی جگہ اصلاح کی فضا پیدا کرنے کا موجب ہوں گو یا فساد کے ہر پہلو
سے ان کی سوچ، ان کے فیصلے اور ان کے عمل محفوظ رہیں۔خدا کرے ایسا ہی ہو۔رونامه الفضل ربوه ۲ / جنوری ۱۹۷۴ ، صفحه ۲، ۳)