اللّٰہ تعالیٰ قرآن کریم کی حفاظت کے لئے ہو دور میں سامان پیدا کرتا ہے

خطبات ناصر جلد پنجم
۴۱۱
خطبه جمعه ۲۸ /دسمبر ۱۹۷۳ء
اللہ تعالیٰ قرآن کریم کی معنوی اور لفظی تحریف سے حفاظت
کے لئے ہر دور میں ہر قسم کے سامان پیدا کرتا ہے
فرمائی:۔خطبہ جمعہ فرموده ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء بمقام جلسہ گاہ مردانہ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیۃ کریمہ تلاوت
إنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ۔(الحجر :١٠)
پھر حضور انور نے فرمایا:۔قرآن کریم ایک کامل ہدایت اور ابدی شریعت کی شکل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
نازل ہوا۔پہلی الہامی کتب چونکہ مختلف ملکوں اور مختلف زمانوں میں خاص قوموں کی ہدایت کے
لئے نازل ہوئی تھیں اس لئے ان کے لئے ابدی حفاظت کا وعدہ نہیں تھا لیکن قرآن کریم نے چونکہ
قیامت تک کے انسان کی رشد و ہدایت کا ذریعہ بننا تھا اور انسان کی رُوحانی تشنگی دور کرنے اور
اس کی دنیوی علمی ضروریات کو پورا کرنے کے سامان پیدا کرنے تھے اور پھر چونکہ شیطان نے بھی
اپنا پورا زور لگانا تھا کہ وہ اس تعلیم کو اگر مثانہ سکے تو تحریف کے طور پر اس میں کسی نہ کسی شکل میں
کوئی نہ کوئی رخنہ پیدا کر دے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں جس کی میں نے ابھی
تلاوت کی ہے ہمیں یہ تسلی دی ہے کہ اس نے قرآنِ کریم کی حفاظت لفظی اور حفاظت معنوی کے

خطبات ناصر جلد پنجم
۴۱۲
خطبہ جمعہ ۲۸ /دسمبر ۱۹۷۳ء
سامان پیدا کر دیئے ہیں۔اب کوئی شیطانی طاقت یا کوئی منصوبہ قرآن کریم میں تحریف لفظی یا
معنوی میں کامیاب نہیں ہوگا۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود مبارک اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اس کا ئنات کا نچوڑ تھا
اسی لئے کہا گیا۔لولا لَمَا خَلَقْتُ الْأَفَلَاكَ کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اگر تجھے پیدا نہ
کرنا ہوتا۔اگر تیری پیدائش کا الہی منصوبہ نہ ہوتا ، تو اس کائنات کی پیدائش کی ضرورت ہی نہ تھی
اس لئے آپ کو ایک کامل شریعت دی گئی۔آپ کو ایک بلند ترین روحانی مقام عطا ہوا۔اللہ تعالیٰ
نے آپ کو قیامت تک کے لوگوں کے لئے اسوۂ حسنہ بنا دیا۔اس کائنات کی ہر چیز کو آپ کا
خادم بنا دیا۔جہاں تک انسان کی طاقتوں کا تعلق ہے وہ بھی انسان کو اسی لئے عطا کی گئی ہیں کہ ان کے ذریعہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی غرض پوری ہو۔ان قوتوں میں سے ایک قوت ، قوت حافظہ
ہے جو انسان میں ودیعت کی گئی ہے۔خود انسان کو اس قوت سے فائدہ اٹھانے کا بھی حکم دیا گیا
ہے۔بہت سے لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔وہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔مختلف مشاہدے
کرتے ہیں اور پھر قوت حافظہ کے ذریعہ اپنے ذہن میں انہیں حاضر رکھتے ہیں۔پس قوتِ حافظہ
کے دنیوی لحاظ سے بھی بہت سے فوائد ہیں اور اخلاقی و روحانی لحاظ سے بھی بہت سے فوائد ہیں
لیکن قوتِ حافظہ کی اصل غرض یا قوت حافظہ کی پیدائش کا اصل مقصد یہ تھا کہ خدا تعالیٰ قرآنِ عظیم
کو تحریف لفظی سے بچائے گویا اللہ تعالیٰ نے انسان کی قوت حافظہ کو قرآنِ کریم کی حفاظت لفظی
کے لئے خدمت پر لگا دیا۔گزشتہ چودہ صدیوں میں لاکھوں حفاظ پیدا ہوئے جنہوں نے قرآنِ کریم کو تحریف لفظی
سے محفوظ رکھا۔قرآن کریم کے الفاظ میں تحریف کرنے کی کسی کو جرات نہ ہو سکی۔ان لوگوں کو ایسا
حافظہ دیا گیا کہ جس کی دوسری قوموں میں مثال نہیں ملتی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اس قسم کے حفاظ پیدا ہوتے رہے اور اب بھی
پیدا ہورہے ہیں کہ اگر آپ قرآن کریم کا کوئی لفظ ان کے سامنے رکھیں تو وہ اس لفظ یا آیت

خطبات ناصر جلد پنجم
۴۱۳
خطبه جمعه ۲۸ /دسمبر ۱۹۷۳ء
کا سیاق و سباق تک بتا دیتے ہیں گویا کہ سارے کا سارا قرآن کریم ہر وقت ان کی آنکھوں کے
سامنے اور ذہن میں ستحضر رہتا ہے۔پس اس کثیر فوج کی موجودگی میں جو ہر صدی میں لاکھوں کی تعداد میں تھی کسی معاند اور
مخالف اسلام کو یہ جرات نہ ہوئی کہ وہ قرآن کریم میں تحریف لفظی کر سکے اور نہ ہی مسلمانوں میں سے
کسی غافل یا نا سمجھ آدمی کو یہ جرات ہوئی کہ وہ قرآن کریم میں کوئی لفظی تحریف کر سکے۔بعض نا سمجھ
لوگوں نے بعض دوسری قسم کی حرکتیں کیں۔جو ہماری مذہبی کتابوں میں اور اسلامی لٹریچر میں محفوظ ہیں۔یہ آج کی باتیں نہیں بلکہ صدیوں پرانی باتیں ہیں کہ بادشاہوں کو خوش کرنے کے لئے بعض
لوگوں نے احادیث وضع کرلیں جنہیں ہماری اصطلاح میں وضعی حدیثیں کہتے ہیں لیکن قرآن کریم
کے نزول سے لے کر آج تک کسی شخص نے کامیابی کے ساتھ کوئی قرآنی آیت وضع نہیں کی۔انسان کی بنائی ہوئی کوئی ایسی آیت نظر نہیں آتی۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت شان
کے باوجود انسانی دماغ نے آپ کی طرف غلط روایتیں منسوب کرنے کی جرات تو کر لی لیکن حفاظ
کے ذریعہ قرآن کریم کی لفظی حفاظت کا یہ کمال تھا کہ امت محمدیہ کے اندر اور باہر کوئی شخص قرآن کریم
کی طرف غلط آیت منسوب کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔اگر دشمنانِ اسلام نے کبھی کوئی جرات
کی بھی تو لاکھوں کی تعداد میں حفاظ کی یہ فوج فوراً گرفت کرتی تھی کہ یہ تم کیا کر رہے ہو۔بہر حال
تحریف لفظی کی ایسی کامیاب جرأت کہ جسے دنیا میں پھیلا یا جا تا ہو نظر نہیں آتی۔پس ایک تو قرآن کریم کی لفظی حفاظت کا سوال تھا جسے انسان کی قوتِ حافظہ کے ذریعہ حل
کیا گیا۔اللہ تعالیٰ نے لاکھوں حفاظ کے ذریعہ قرآن کریم کی لفظی حفاظت کے سامان پیدا کر دیئے
لیکن انسان کو صرف قوت حافظہ ہی تو نہیں دی گئی اسے دوسری قو تیں بھی عطا کی گئی ہیں۔جن میں
سے ایک روحانی قوت ہے اور اس کے ذریعہ قرآن کریم کی تین اور قسم کی حفاظت بھی کی گئی ہے۔چنا نچہ اس ضمن میں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :۔وو
” دوسرے ایسے ائمہ اور اکابر کے ذریعہ سے جن کو ہر ایک صدی میں فہم قرآن عطا
ہوا ہے۔جنہوں نے قرآن شریف کے اجمالی مقامات کی احادیث نبویہ کی مدد سے تفسیر کر

خطبات ناصر جلد پنجم
۴۱۴
خطبہ جمعہ ۲۸ /دسمبر ۱۹۷۳ء
کے خدا کی پاک کلام اور پاک تعلیم کو ہر ایک زمانہ میں تحریف معنوی سے محفوظ رکھا۔“
پس جہاں تک تحریف معنوی کا تعلق ہے قرآنِ کریم کو معنوی تحریف سے بچانے کے لئے
اللہ تعالیٰ نے اپنے مقربین کا ایک سلسلہ اُمت محمدیہ میں جاری کیا۔یہ مقتر بین الہی پہلی صدی سے
لے کر آج تک ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں ہر صدی میں موجود رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ مسلمانوں پر فیج اعوج یعنی انتہائی تنزل کا جو زمانہ آیا تھا اس میں بھی اللہ تعالیٰ
کے مطہر بندوں کی جماعت سمندر کی لہروں کی طرح موجیں مار رہی تھی۔تاہم مسلمان کہلانے
والوں کی اکثریت اسلام سے دُور جا رہی تھی اور قرآن کریم کو مہجور بنا چکی تھی۔قرآن کریم کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ قرآن کریم ہے اور کتاب مکنون میں ہے اور
پھر اس حصہ کے متعلق فرمایا: - لَا يَمَسُّةٌ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة :۸۰) اس حصّہ تک صرف
پاکیزہ لوگوں یا جماعتوں کی پہنچ ہوتی ہے اور یہ واقعہ اور حقیقت کہ قرآنِ عظیم غیر متناہی بطون اور
اسرار کا مالک ہے۔دنیا پر اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ قرآنِ کریم منجانب اللہ ہے۔اللہ تعالیٰ
قرآنی ہدایت کے ذریعہ قیامت تک لوگوں کی ربوبیت اور تربیت کرنا چاہتا ہے۔چنانچہ قرآنی
ہدایت اور اس کے انوار کو دنیا میں پھیلانے کے لئے ان پاک اور مطہر بندوں کا گروہ ہمیں
تین روحانی لشکروں میں تقسیم نظر آتا ہے۔ایک وہ اکابر اور آئمہ دین ہیں جنہوں نے قرآن کریم
کی تفسیر کو تحریف معنوی سے بچایا لیکن اسلام پر ایک تیسرا حملہ فلسفیوں (اہل عقل ) کی طرف سے
ہوا۔اسلام کی تعلیم کے خلاف عقلی دلائل پیش کر کے وہ دنیا کو بہکانے کی کوشش کرتے رہے۔انہوں نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ قرآنی تعلیم اور انسانی عقل میں نعوذ باللہ تضاد پایا جاتا
ہے حالانکہ انسانی عقل اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے ایک خلق ہے اور قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا کلام ہے
ایک کامل ، اور قیامت تک رہنے والا کلام ہے اس لئے عقل اور کلام الہی کے درمیان تضاد ہو ہی
نہیں سکتا۔لیکن لوگوں کی طرف سے ان دونوں کے اندر تضاد ثابت کرنے کی کوشش کی گئی اور
بڑی زبر دست کوشش کی گئی۔اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا :۔تیسرے سمین کے ذریعہ سے جنہوں نے قرآنی تعلیمات کو عقل کے ساتھ تطبیق

خطبات ناصر جلد پنجم
۴۱۵
خطبہ جمعہ ۲۸ /دسمبر ۱۹۷۳ء
66
دے کر خدا کی پاک کلام کو کو نہ اندیش فلسفیوں کے استخفاف سے بچایا ہے۔“
لوگوں نے اپنی کو نہ اندیشی کے نتیجہ میں فلسفہ، منطق اور دوسرے علوم کی رُو سے جو نتائج
نکالے ان کی بنا پر قرآن کریم کی تعلیمات پر مختلف اعتراض کئے مثلاً پادریوں نے ایک زمانہ میں
یہ اعتراض کر دیا کہ قرآن کریم نے کہا ہے کہ شہد کی مکھی کے اندر سے ایک پینے والی چیز یعنی شہر نکلتا
ہے اور اس میں شفا کی بہت سی خصوصیات پائی جاتی ہیں حالانکہ مکھی پھولوں کے رس سے شہد بناتی
ہے اس کے اندر سے تو شہر نہیں نکلتا۔یہ اعتراض دراصل غفلت اور عدم علم کا نتیجہ تھا۔بعد میں
جب مکھی اور اس کے شہد بنانے پر تفصیلی تحقیق ہوئی تو ہمیں دو چیزوں کا پتہ لگا۔ایک یہ کہ کھی
پھولوں سے جو رس لاتی ہے وہ شہد کی شکل میں نہیں ہوتا۔وہ تو ایک پانی کی شکل میں مائع سی چیز
ہوتی ہے شیرے کے قوام کی طرح اس کے اندر شہد کا قوام نہیں ہوتا۔مکھی پھولوں کا رس لا کر اس
میں دو چیزیں اپنی کوشش سے زائد کرتی ہے۔اس کی ایک کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ اس مائع
کو گاڑھا قوام بنائے۔چونکہ پھولوں کے رس میں پانی کی فیصد زیادہ ہوتی ہے اس لئے رس کے
ایک ایک ذرہ کو خشک کرنے کے لئے اسے کئی سومیل حرکت کرنی پڑتی ہے۔زبان کو اندر باہر
لیجا کر اور بڑی محنت کرنی پڑتی ہے تب جا کر مائع قوام بنتا ہے اور پھر یہیں پر بس نہیں ہوتی بلکہ
اپنے جسم میں سے وہ مختلف غدود کے رس سے جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت کا ملہ سے مکھی میں
پیدا کر رکھا ہے اور جن میں شہد کے قریبا نصف اور ضروری حصے پائے جاتے ہیں وہ شہد میں شامل
کرتی ہے گویا شہد میں پچاس فیصد حصہ مکھی کے اپنے غدود کے رس کا ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی حکمت کا ملہ
کے نتیجہ میں شہد میں شامل کر دیا جاتا ہے۔بسا اوقات ہمارے ہاں دودھ میں ۹۵ فیصد پانی ہوتا
ہے۔بایں ہمہ لوگ اسے دودھ ہی کہتے ہیں تو شہد میں جبکہ پچاس فیصد سے زیادہ شہد کی مکھی کی
اپنی محنت اور فطرت کا دخل ہوتا ہے تو اس کے مکھی کے پیٹ میں سے نکلنے پر اعتراض بے معنی ہے
غرض اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے اور ان سے اپنے بعض بندوں کو فائدہ اٹھانے کی
توفیق عطا فرمائی اور خدا کے فعل نے معترضین کو ملزم قرار دیا اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی کہ
ہم ان کا مذاق اڑائیں۔وہ قرآن کریم کو استخفاف کی نظر سے دیکھنا چاہتے تھے مگر ہم نے دنیا پر یہ

خطبات ناصر جلد پنجم
۴۱۶
خطبہ جمعہ ۲۸ /دسمبر ۱۹۷۳ء
ثابت کر دکھایا کہ استخفاف کی نظر سے اگر کسی چیز کو دیکھا جاسکتا ہے تو وہ وہ نتائج ہیں جو اہل یورپ
کے علوم ، ان کی سائنس اور ان کی تحقیقات نکال رہی ہیں۔وہ آج ایک دوائی بناتے ہیں اور اس
کی بڑی تعریف کرتے ہیں اور دس سال کے بعد کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو ایک زہر تھا۔ہم نے اس
دوائی کو بنا کر بڑی غلطی کی اسی طرح آج ایک طبی مشورہ دیتے ہیں اور اگلے چند سال کے بعد کہہ
دیتے ہیں کہ ہم نے غلط مشورہ دیا تھا۔مثلاً ایک زمانے میں یورپ کے ایلو پیتھی کے اطباء نے کہہ
دیا کہ مائیں اپنے بچوں کو دودھ نہ پلائیں یہ ان کے لئے نقصان دہ ہے۔مگر اسلام نے یہ کہا تھا
حمله وفضله تَلْقُونَ شَهْرًا (الاحقاف: ۱۲) یعنی ماں کے لئے ایک معین وقت تک بچے کو دودھ
پلانا ضروری ہے۔یہ ماں کی صحت کے لئے بھی مفید ہے اور بچے کی صحت کے لئے بھی ضروری
ہے (اس کی تفصیل میں مجھے جانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اسلام کے معاندین نے اسلام کی
اس تعلیم پر یہ اعتراض کر دیا کہ دودھ پلانے سے بچے کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ الٹا ماں کو نقصان
پہنچتا ہے اور اس کی صحت خراب ہو جاتی ہے۔چنانچہ ساری دنیا میں اس بات کی تشہیر کی گئی کہ مائیں
اپنے بچوں کو اپنا دودھ نہ پلایا کریں۔آسٹر ملک اور گلیکسو وغیرہ کے دودھ (جو بند ڈبوں میں
دستیاب ہوتے ہیں وہ پلایا کریں۔جب پندرہ بیس سال گزر گئے اور ان کی ایک نسل صحت کے
لحاظ سے تباہ ہوگئی تو پھر یہ اعلان کر دیا کہ ہم نے بڑی بیوقوفی کی تھی اور غلط مشورہ دیا تھا۔بچے
کو دودھ پلانے سے تو عورت کی صحت بنتی ہے۔بگڑتی نہیں۔پس قرآن کریم کی تعلیم در اصل عقل ، مشاہدہ اور سائنس کے خلاف نہیں ہے بلکہ سائنس اور
عقل اور مشاہدہ قرآنِ عظیم کی ارفع و عظیم تعلیم کی عظمت اور رفعت کے حق میں دلائل واضحہ پیش
کرتے ہیں۔دنیوی علوم قرآن کریم کی تعلیم سے متضاد نہیں بلکہ اس کے تابع ہیں اس لئے دنیا
جب قرآنِ کریم پر اس قسم کے عقلی اعتراضات کرتی ہے تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو پیدا کر دیتا ہے
جوان اعتراضات کو رڈ کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے مطہرین کے گروہ میں سے ایک ایسالشکر بنا تا
ہے
اور ان
کو نہم قرآن عطا کرتا ہے۔وہ غلط قسم کے عقلی اعتراضات کا جواب دیتے ہیں اور قرآنِ کریم
کی تعلیم پر حملہ کرنے والوں کو پسپا کرتے ہیں اور ان پر قرآن کریم کی برتری کو ثابت کرتے ہیں۔

خطبات ناصر جلد پنجم
۴۱۷
خطبه جمعه ۲۸ /دسمبر ۱۹۷۳ء
پھر ایک اور قسم کی تحریف معنوی ہے جس کا ارتکاب نادانستہ طور پر خود مسلمان ممالک میں کیا
جارہا ہے اور ان کی شدت بھی معاندین کے اعتراضات سے کم نہیں ہے اور وہ یہ دُکھ دہ اور
شرمناک پرو پیگنڈا اور پر چار ہے کہ پانچ وقت کی نمازیں پڑھنا تو پرانے زمانے کی باتیں ہیں
اور اسی طرح یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شراب پینا تو اس لئے منع کیا گیا تھا کہ عرب کا گرم علاقہ تھا۔اب
ہم ان سے زیادہ اچھے اور مہذب انسان ہیں ہمیں شراب نقصان نہیں پہنچائے گی۔پس یہ اور اس قسم کے دوسرے اعتراضات قرآنِ کریم میں تحریف معنوی کے مترادف
ہیں۔ان اعتراضات کو رد کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ اپنے مظہر بندوں میں سے ایک گروہ کو کھڑا
کورڈ ا
کرتا اور اسے فہم قرآن عطا کرتا ہے اور وہ تحریف معنوی کا ازالہ کرتا ہے۔تحریف معنوی کی چوتھی کوشش یہ کی گئی کہ قرآنِ کریم میں جن عظیم معجزات اور نشانوں کا ذکر
ہے اور جو انسانی طاقت سے بالا اور خدا تعالیٰ کے قادرانہ تصرفات کی دلیل ہیں ان کا انکار
کر دیا گیا اور بڑے اصرار کے ساتھ یہ کہہ دیا گیا کہ نعوذ باللہ وہ سب کے سب غلط ہیں۔اس کے
متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔وو
چوتھے روحانی انعام پانے والوں کے ذریعہ سے جنہوں نے خدا کی پاک کلام کو
ہر ایک زمانہ میں معجزات اور معارف کے منکروں کے حملہ سے بچایا ہے۔پس یہ چار قسم کے لشکر ہیں جن میں سے تین کا تعلق ”مطہروں“ سے ہے۔جنہیں اللہ تعالیٰ
قرآن کریم کی حفاظت لفظی اور معنوی کے لئے اس پیاری اُمت میں ہر صدی میں کھڑا کرتا رہا
ہے۔ایک لشکر کو قوتِ حافظہ کے اسلحہ سے مسلح کیا اور انہوں نے قرآنِ کریم کو تحریف لفظی سے
بچایا اور دوسرے ہر صدی میں مطہرین کی ایک جماعت پیدا ہوتی رہی جن کے ذریعہ وقت کی
ضرورت اور زمانے کے تقاضوں کے مطابق کسی ایک قسم کی اور کبھی دوسری قسم کی اور کبھی تیسری قسم
کی تحریف معنوی سے بچانے کے سامان پیدا کئے گئے لیکن اس آخری زمانہ میں جبکہ اسلام پر کفر کا
حملہ انتہائی شدت اختیار کر گیا اور مطہرین کے گروہ کے سپر د قرآن کریم کی تین قسم کی مدافعت کرنے
اور اسلامی تعلیمات کی برتری ثابت کرنے کا جو انتظام کیا گیا تھا اس کی ضرورت بیک وقت

خطبات ناصر جلد پنجم
۴۱۸
خطبہ جمعہ ۲۸ /دسمبر ۱۹۷۳ء
پیش آگئی۔گویا تینوں قسم کے حملے ایک ہی وقت میں اسلام پر مختلف اطراف سے ہونے
لگے تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے حسب بشارات امت محمدیہ پر رحم کرتے ہوئے
مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کو کھڑا کیا اور وہ اُمت محمدیہ کے مطہرین کی فوج کا سالا رلشکر بنا اور
مطہرین کی جماعتوں کو مختلف زمانوں میں مختلف شکلوں میں جو ہر سہ روحانی قوتیں ملتی چلی آرہی
تھیں وہ سب کی سب اسے عطا کی گئیں۔چنانچہ اُس نے زندہ نشانوں کے ذریعہ زندہ خدا کا ثبوت
دے کر یہ ثابت کیا کہ جن نشانات کا ذکر قرآنِ کریم میں ہے وہ محض قصے کہانیاں نہیں اگر خدا
اپنے قادرانہ تصرف کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے ثبوت کی خاطر آج
انہونی باتوں کو ہونی کر سکتا ہے تو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اپنے محبوب
کی صداقت میں معجزات اور نشان کیوں نہیں دکھا سکتا تھا۔غرض جب قرآنِ کریم پر اس قسم کے اعتراضات کر کے اس میں تحریف معنوی کرنے کی
کوشش کی جارہی تھی تو خدا تعالیٰ کا جرنیل اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا محبوب روحانی
فرزند کھڑا ہوا اور اس نے اسلام کی مدافعت کی اور اس کی برتری ثابت کی۔فلسفیوں کا جو گروہ کھڑا
ہوا تھا اور کہتا تھا کہ قرآن کریم کی بعض باتیں عقل کے خلاف ہیں ان
کو یہ کہا کہ عقل خود اندھی ہے
گر نیز الہام نہ ہو، محض تھیوری نہیں ہے یہ کوئی فلسفہ نہیں ہے بلکہ ایک حقیقت ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے وصال کے بعد آپ کی جماعت میں آج بھی خلفاء اور آئمہ اور اکابرین کا سلسلہ
جاری ہے۔ہم قرآنِ کریم کی صداقت میں جو بات کرتے ہیں ہم اس کے ذمہ دار ہیں۔دنیا کا
کوئی فلسفی ہمارے سامنے آکر بتائے کہ قرآن کریم کی فلاں آیت یا اس کی فلاں تعلیم خلاف عقل
ہے۔ہم ثابت کریں گے کہ وہ خلاف عقل نہیں ہے بلکہ اس کی اپنی عقل اندھی ہے جو حقیقت کو
نہیں پارہی۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر خدائی نشانوں کا ایک سلسلہ جاری ہو گیا اور آپ
نے فرمایا کہ یہ نشان ثابت کرتے ہیں کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جو نشانات
ظاہر ہوئے اور جن کو قرآنِ کریم نے محفوظ رکھایا جن کی تفصیل احادیث سے ملتی ہے۔وہ بھی محض

خطبات ناصر جلد پنجم
۴۱۹
خطبہ جمعہ ۲۸ /دسمبر ۱۹۷۳ء
قصے کہانیاں یا مبالغہ آمیز باتیں نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ ہی نے ان کو انسان کی بھلائی کے لئے نازل کیا
تھا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں تفسیر
سکھائی گئی۔تفسیر کرنے کے اصول بتائے گئے اور پھر ان اصولوں کو سامنے رکھ کر اس جماعت کے
بیسیوں ہی نہیں سینکڑوں اور ہزاروں لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ تو فیق عطا کی گئی کہ وہ قرآن کریم
کی صحیح تفسیر کر سکیں اور جہاں غلط تفسیر ہو رہی ہو وہاں اس کی نشاندہی کر کے اصلاح کر دیں لیکن
آج دنیا کی یہ بد قسمتی ہے کہ وہ روحانی جرنیل جس کے سپرد یہ کام کیا گیا تھا اور جس کو ہر سہ قسم کے
ہتھیار دیئے گئے تھے قرآن کریم کو تحریف معنوی سے بچانے کے لئے اس پر بعض لوگوں کی طرف
سے تحریف قرآن کا الزام لگا دیا گیا اور یہ نہیں سوچا کہ اس طرح وہ اللہ تعالیٰ کی کس عظیم نعمت کا
انکار کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی اس نعمت سے فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔روزنامه الفضل ربوه ۵ رفروری ۱۹۷۴ ء صفحه ۲ تا ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی