"صدسالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ" اللّٰہ تعالیٰ نے جاری کرایا ہے
خطبات ناصر جلد پنجم
۴۷۵
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۷۴ء
صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جاری کرایا ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۲ فروری ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔بارش کے موسم میں گھروں میں نماز پڑھ لینا اور جمعہ کے لئے جامع مسجد میں نہ آنا اس کی
اجازت ہمیں دی گئی ہے لیکن چونکہ میرا خیال تھا کہ بعض دوست اس اجازت سے فائدہ نہیں
اُٹھا ئیں گے اور مسجد میں پہنچ جائیں گے اس لئے میں نے سمجھا کہ میں بھی ان میں شامل ہو جاؤں
اور یہاں آکر سورج کی مسکراہٹوں سے لطف اندوز بھی ہو رہا ہوں۔اگر میری طرف سے صبح
اعلان کر دیا جا تا کہ نماز جمعہ کی بجائے گھروں میں دوست نمازیں پڑھ لیں تو پھر تو اور بات تھی
لیکن بہر حال جیسا کہ میرا خیال تھا کافی دوست یہاں موجود ہیں۔جب بھی اللہ تعالیٰ کا فضل نازل
ہوتا ہے خشیت اللہ رکھنے والی نگاہ اُس میں امتحان اور آزمائش کا پہلو بھی دیکھتی ہے جیسا کہ قرآن کریم
میں آیا ہے هَذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّي لِيَبْلُوَنِي وَاشْكُرُ أَمْ اَكْفُرُ (النمل: ۴۱) تو جہاں بھی فضل نازل ہو
وہاں یہ آزمائش ہوتی ہے کہ جس فرد پر یا جس جماعت پر اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوا وہ فرد اللہ تعالیٰ کا
شکر کرتا ہے یاوہ جماعت خدا کا شکر ادا کرتی ہے یا ناشکری کی راہوں کو اختیار کرتی ہے۔جہاں تک
جماعت احمدیہ کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ کے بے شمار ایسے فضل نازل ہو رہے ہیں جو اُس کی قائم کردہ
خطبات ناصر جلد پنجم
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۷۴ء
جماعتوں پر ہی نازل ہوتے ہیں اور دنیا میں کہیں اور اس کی مثال ہمیں نہیں ملتی۔اللہ تعالیٰ کی
معرفت کے حصول کے بعد اُس کی محبت اور اُس کے عشق میں مست ہو کر اُس کی راہ میں اُسی کی
عطا میں سے دینا یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر ممکن نہیں اور ہم نے دیکھا کہ اس قسم کے فضل بھی
خدا تعالیٰ کی قائم کردہ اس جماعت پر بڑی کثرت سے نازل ہورہے ہیں جو اڑھائی کروڑ روپے کا
منصوبہ میں نے جماعت کے سامنے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی خاطر جلسہ سالانہ کے موقع پر رکھا
تھا اور میں نے اپنے رب پر توکل رکھتے ہوئے یہ اعلان بھی اُسی وقت کر دیا تھا کہ یہ پانچ کروڑ تک
بھی پہنچ سکتا ہے۔غالباً گذشتہ سے پیوستہ خطبہ جمعہ میں میں نے کہا تھا کہ جماعت کا وعدہ چار کروڑ روپے
کے قریب قریب پہنچ گیا ہے کل جور پورٹ مجھے ملی ہے جس کے تیار کئے جانے کے بعد لاکھوں روپے
کے وعدے مجھے ملے ہیں اور جو ابھی دفتر میں نہیں پہنچے۔جو وعدے میرے پاس آتے ہیں وہ
میرے دفتر میں جاتے ہیں پھر جس دوست کو میں نے مقرر کیا ہوا ہے اُس کے پاس جاتے ہیں۔میرا اندازہ ہے کہ وہ بھی بارہ پندرہ لاکھ کے قریب ہوں گے جو ابھی تک اس میں شامل نہیں کئے
گئے۔وعدہ بھیجوانے کی آخری تاریخ میں ابھی وقت باقی ہے۔بیرونِ ملک جماعتوں میں سے ابھی
بہت سی رجسٹر ڈ جماعت ہائے احمد یہ ہیں جن کی طرف سے ابھی وعدے نہیں آئے۔خود پاکستان
کے بہت سے ضلعوں سے مجموعی وعدے ابھی نہیں آئے۔انفرادی وعدے یا جو جماعتیں مختلف ضلعوں
میں ہیں ان میں سے بعض کے وعدے ابھی پہنچے ہیں۔بیرون ملک جو جماعت ہائے احمد یہ ہیں ان کے متعلق میں نے رجسٹرڈ“ کا لفظ عمداً بولا
ہے اس لئے کہ ہمارے بہت سے نوجوانوں بلکہ بعض بڑی عمر کے لوگوں کو بھی شاید یہ علم نہ ہو یا
شاید ان کے ذہن میں یہ بات مستحضر نہ ہو کہ مختلف ممالک میں جہاں جماعتیں مضبوط ہو چکی ہیں
وہاں جماعت احمدیہ مستقل حیثیت میں ایک رجسٹر ڈ جماعت ہے اور وہ صدر انجمن احمد یہ یاتحریک جدید
انجمن احمدیہ کے اُس طرح ماتحت نہیں جس طرح وہ خلافت کے ماتحت ہیں۔خلافت کے ماتحت تو
ساری دنیا کے مبائع احمدی ہیں کیونکہ بیعت ہی اطاعت کی ہے اور نیکیوں کی جو ترغیب دی جاتی
ہے اور قربانیوں کی جو اپیل کی جاتی ہے اس میں سب اُسی طرح بشاشت کے ساتھ لبیک کہتے ہیں
خطبات ناصر جلد پنجم
۴۷۷
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۷۴ء
جس طرح کسی دوسرے ملک کے احمدی لبیک کہتے ہیں۔(اللہ تعالیٰ کے فضل سے ) مثلاً انگلستان کا
اپنا دستور ہے اور وہاں رجسٹر ڈ جماعت ہے۔اسی طرح افریقہ کے ممالک اور یورپ وغیرہ میں ان
کے اپنے رجسٹر ڈ دستور ہیں۔وہ صدرانجمن احمدیہ پاکستان کے ماتحت نہیں۔ویسے صدر انجمن احمد یہ
کی اس معنی میں شاخیں ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ساری دنیا کے لئے صدر انجمن احمد یہ
کو قائم کیا تھا لیکن اس معنی میں شاخیں نہیں ہیں کہ اُن پر پاکستان کا حکم لگنے لگ جائے۔اُن پر
انگلستان ہی کا حکم لگے گا اور جہاں تک دنیوی احکام اور قوانین کا تعلق ہے اُن پر انگلستان کے ہی
احکام اور قوانین کی پابندی فرض ہے۔جو قوانین ہیں نائیجیریاکے، نائجیر یا کی جماعت پر اُن کی
پابندی لازمی ہے۔غانا، سیرالیون اور گیمبیا ، جرمنی ، ہالینڈ اور سوئٹزر لینڈ اور ڈنمارک وغیرہ وغیرہ
درجنوں ایسے ممالک ہیں جہاں ہماری جماعتیں مضبوط ہوگئی ہیں۔وہاں ان کا اپنا ایک دستور ہے
جو وہاں اس ملک میں رجسٹرڈ ہے تو ایسی بات نہیں ہے کہ صدرانجمن احمدیہ کا کوئی ریزولیوشن ان
پر لاگو ہوتا ہے وہ خود اپنے فیصلے کرتے ہیں۔ہر دستور میں جو بنیادی چیز ہے وہ یہ ہے کہ خلیفہ وقت
کی اطاعت بالمعروف ضروری ہوگی عام نگرانی تو ہے لیکن وہ اپنے فیصلے کرتے ہیں اور بڑی بشاشت
سے کرتے ہیں۔مثلاً جلسہ سالانہ پر لنڈن کے مشنری انچارج امام بشیر رفیق صاحب یہاں تھے۔اُن کو میں نے پہلے بتایا تھا کہ یہ تحریک ہو رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک کروڑ کے وعدے
انگلستان کی رجسٹر ڈ باڈی جماعت احمدیہ کی طرف سے میں پیش کرتا ہوں اور جس وقت میری طرف
سے یہ اعلان ہوا اور ان کو اس کی اطلاع ملی تو جس طرح یہاں صدرانجمن احمد یہ ہے اس طرح جو
ان کی مرکزی مجلس عاملہ ہے اُنہوں نے میٹنگ کی اور باہمی مشورہ کیا اور انہوں نے دو ایک روز
کے اندر ہی تار کے ذریعہ مجھے یہ اطلاع دی کہ ہمیں پتہ لگا ہے کہ آپ نے یہ تحریک کی ہے اور ہم
ایک کروڑ ایک لاکھ روپے کے وعدے کرتے ہیں۔اب وہاں سے جو اطلاعات آ رہی ہیں اُن سے
پتہ لگتا ہے کہ وہاں جماعتوں میں قربانی کی بڑی بشاشت پیدا ہورہی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ جو ابتدائی
اڑھائی کروڑ روپے کی اپیل تھی۔ہم کوشش کریں گے کہ وہ اڑھائی کروڑ روپیہ جماعت ہائے احمد یہ
انگلستان دے دیں۔اس کے لئے وہ کوشش کر رہے ہیں اور اس کی اطلاع انشاء اللہ مشاورت تک
خطبات ناصر جلد پنجم
۴۷۸
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۷۴ء
مجھے امید ہے آجائے گی ( یہ وعدے عملاً ۲ کروڑ سے او پر نکل چکے ہیں ) کیونکہ انہوں نے اس
سلسلہ میں پہلی میٹنگ جو لندن میں کی اُس میں صرف ۱۵۸ احمدی شامل ہو سکے تھے۔وہاں تو
کئی ہزار احمدی ہیں میرے خیال میں اس وقت انگلستان میں شاید دس پندرہ ہزار سے زیادہ احمدی
ہوگا۔اس میٹنگ ( میں ) ۱۵۸ احمدی تھے اس میں دو لاکھ پاؤنڈ سے اوپر یعنی ۵۰لاکھ روپے کے
وعدے ہو گئے تھے اُنہوں نے چار لاکھ پاؤنڈ کا وعدہ کیا ہے(ساڑھے تین لاکھ پاؤنڈ جمع
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کا ۵۰ ہزار پاؤنڈ کا وعدہ جواب اُنہوں نے بڑھا کر ایک لاکھ پاؤنڈ
کر دیا ہے) ممکن ہے اس سے زیادہ وہاں کی جماعت دے دے۔(وعدے ۲ کروڑ سے اوپر
نکل چکے ہیں )
بہر حال رجسٹرڈ میں نے اس لئے کہا کہ بعض دفعہ ہمارے احمدی دوستوں کو چونکہ علم نہیں
ہوتا وہ سمجھتے ہیں کہ یہاں سے صدر انجمن احمدیہ کا کوئی ریزولیوشن چلا جاتا ہے جس کی پابندی ان کو
کرنی پڑتی ہے۔ایسا نہیں ہے بلکہ ان کی اپنی ایک رجسٹر ڈ انجمن ہے اور وہ صدرانجمن احمدیہ کے
ماتحت نہیں بلکہ خلیفہ وقت کے ماتحت ہے اسی معنی میں جس معنی میں کہ صدر انجمن احمد یہ پاکستان
خلیفہ وقت کے ماتحت ہے اس موضوع پر میں کسی وقت تفصیل سے بات کروں گا لیکن سر دست
چند فقروں میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت جو روحانی سلسلۂ خلافت اللہ تعالیٰ کے منشا کے
مطابق مہدی معہود کی بعثت کے بعد جاری ہوا یہ سلسلہ خلافت دنیا کو امت واحدہ بنانے کے لئے
قائم ہوا ہے اور اس سلسلہ کا کوئی خلیفہ بھی بھی کسی علاقے کا حاکم وقت اور بادشاہ وقت نہیں بنے گا
اور دنیا کی سیاست میں خلیفہ وقت نہیں آئے گا کیونکہ ہر ملک کی اپنی سیاست ہے اور ہر ملک کے
باشندوں کے ساتھ امام وقت اور خلیفہ وقت نے پیار کرنا اُن کی ہدایت کے لئے دُعائیں کرنا ان کو
مشورے دینا ان کو اپنے وجودِ روحانی کا ایک جزو بنانے کی کوشش کرنا ہے تا کہ سب مل کر ایک
وجود بن جائیں۔جیسا کہ میں دنیا کے سامنے کچھ عرصہ سے اس بات کو پیش کر رہا ہوں کہ میرا
(مرزا ناصر احمد نہیں بلکہ خلیفہ اسیح الثالث کا ) اور جماعت احمدیہ کا ایک ہی وجود ہے۔ان دو میں
کوئی فرق نہیں تو جو اس وقت حالات ہیں اور جو کام مہدی معہود کے سپرد ہیں ان کے نتیجہ میں
خطبات ناصر جلد پنجم
۴۷۹
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۷۴ء
جماعت احمدیہ کی خلافت سیاست میں
کبھی ملوث نہیں ہوگی کیونکہ اس صورت میں خلافت وہ فرائض
سرانجام نہیں دے سکتی جو بحیثیت نائب مہدی علیہ السلام اُس کے سپرد کئے گئے ہیں لیکن نیکیوں کی
تحریک کرنا اور جماعت میں بشاشت پیدا کرنا یہ خلیفہ وقت پر ایک بھاری ذمہ داریاں ہے کہ وہ
قربانیاں بھی لے اور بشاشت کو بھی قائم رکھے۔یہ تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے کرتا ہے اور بندہ تو
کمزور ہے اور سب سے زیادہ کمز ور تو خلیفہ وقت ہے کیونکہ ساری ذمہ داری اُس کے کندھوں پر
ڈال دی گئیں وہ دوسرے انسانوں کی طرح ایک انسان ہے لیکن ذمہ داریاں تو دوسروں کے
مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی کام کرتا ہے۔تو خدا تعالیٰ نے اُس کو جن کاموں کے
کرنے کے لئے کھڑا کیا ہے اُس کی اسے طاقت بھی دیتا ہے یا فرشتوں کو کہتا ہے کہ جاؤ اس کے
کام کر دو۔جماعت احمد یہ ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور وہ لوگ جنہوں نے نہ کبھی خلیفہ وقت کو
دیکھا تھا نہ کبھی مرکز میں آئے تھے غلبہ اسلام کے ساتھ ان کا عشق آپ سے کم نہیں۔میں ۱۹۷۰ء
میں مغربی افریقہ میں گیا اور بلا مبالغہ میں کہتا ہوں کہ جتنا پیار اور محبت جماعت احمدیہ کے ساتھ اور
مہدی معہود کے ساتھ اور جتنا پیار اور محبت جماعت میں مہدی معہود نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
لئے پیدا کیا وہ آپ لوگوں کو حاصل پیار سے کم نہیں بلکہ جو آپ میں چوٹی کا ایک گروہ ہے اُس کے
پہلو بہ پہلو وہ لوگ کھڑے ہیں اور ان کے خلوص اور محبت کو دیکھ کر انسان حیران ہو جاتا ہے۔پس
یہ سب کام تو فرشتے ہی کرتے ہیں۔بہر حال اس وقت تک جو وعدے یہاں پہنچے ہیں وہ
۲،۳۰۰،۰۰۰، ۴ ( چار کروڑ تئیس لاکھ) سے زیادہ ہیں اور اس میں پچھلے دو تین دن کے ایسے وعدے
جو میرے دفتر میں پڑے ہیں یا کچھ ڈاک کے تھیلے جو میرے گھر میں پڑے ہیں وہ شامل نہیں
ہیں میرا خیال ہے کہ وہ ملا کر یہ رقم ۴ کروڑ ۳۰ لاکھ سے اوپر چلی گئی ہے اور میرا خیال ہے کہ
انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ فضل کرے گا۔پتہ نہیں کیوں نو کروڑ کے اعداد وشمار میرے ذہن میں آتے
ہیں کہ وہاں تک پہنچ جائیں گے۔انشاء اللہ
اخلاص کچھ وضاحتیں بھی طلب کرتا ہے جتنا کوئی مخلص ہوا اتنا ہی وہ ڈرتا بھی ہے تو اُن میں
خطبات ناصر جلد پنجم
۴۸۰
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۷۴ء
سے بعض وضاحتیں اس وقت میں کرنا چاہتا ہوں۔مثلاً ایک دوست نے مجھے لکھا کہ میری عمر اس وقت
۷ ۷ سال ہے اور وعدوں کی ادائیگی کا پھیلا ؤ پندرہ سال سے کچھ زائد عرصہ پر ہے تو بظاہر تو سوال
ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اتنا لمبا عرصہ میں زندہ رہوں ویسے اللہ تعالیٰ فضل کرے اور عمر دے تو اور
بات ہے لیکن ستتر سال میں پندرہ جمع کریں تو ۹۲ سال ہوتے ہیں لیکن اس ملک میں تو ۷۰ یا
اتی سال بڑی عمر سمجھی جاتی ہے تو انہوں نے یہ سوال کیا کہ اگر میں پندرہ سال کا وعدہ کروں اور
میری وفات ہو جائے تو کیا مجھے گناہ ہو گا؟ یا میری وفات کے بعد وعدہ کی وہ ذمہ داری میری اولاد
پر پڑ گئی اور اس نے غفلت برتی تو کیا اس پر گناہ ہو گا حالانکہ اولا د نے تو وعدہ نہیں کیا ہوگا۔وعدہ تو
اُنہوں نے اپنا کیا ہے؟ پس ایک تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جہاں تک زندگی اور موت کا سوال
ہے پانچ سالہ بچہ بلکہ ایک دن کے بچے سے بھی موت اتنی ہی قریب ہے جتنی ۷۷ سال کے
بوڑھے سے قریب ہے۔زندگی اور موت تو ہمارے اختیار میں نہیں اس لئے عام طور پر ہم اخلاص کی
وجہ سے یہ ذہن میں رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فضل کرے گا اور اتنی زندگی مل جائے گی لیکن کوئی شخص
یقین نہیں رکھتا۔ایک پل کا یقین نہیں ہوتا تو پندرہ سال تو بے شمار پلوں کا مجموعہ ہے۔لیکن بعض
۹۰ یا ۹۵ سال کی عمر کے ہیں یا بعض ایسے مریض ہیں مثلاً ایک سل کا مریض ہے۔یہ بیماری ایسی
ہے کہ وہ بظاہر زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکتا باقی اللہ تعالیٰ سب قدرتوں کا مالک ہے اُس کی قدرتوں
میں تو کمی نہیں ہے لیکن بظاہر حالات خدا تعالیٰ کا جو قانون چلتا ہے وہ ڈاکٹروں کے نزدیک یہی
ہے کہ ایک سل کے مریض کو ڈاکٹر کہتے ہیں کہ چالیس سال تیری عمر ہے کئی لوگوں کی عمر ڈاکٹروں
کے کہنے کے خلاف اس سے بڑھ بھی جاتی ہے یا پھر کینسر کا مریض ہے۔یہ حالات استثنائی حالات ہیں
ان صورتوں میں کہ مثلاً کینسر کا مریض ہے یا مثلاً اسی سال عمر کا ہے اس صورت میں ایک راہ یہ ہوسکتی
ہے کہ وہ یہ وعدہ کرے کہ میں اپنی آمد کے لحاظ سے سولہ سال کا یہ وعدہ کرتا ہوں اور میں یہ وضاحت
کر دیتا ہوں کہ اگر کوئی دوست فوت ہو جاتے ہیں تو ان کی اولاد پر ذمہ داری نہیں پڑتی۔دوسرے یہ کہ
اگر وہ فوت ہو جاتے ہیں تو اُن پر کوئی گناہ نہیں کیونکہ لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة : ۲۸۷)
لیکن جو مخلص دل ہے میرے نزدیک ایک مخلص دل کو یہ کرنا چاہیے کہ ہر سال کا یہ طوعی چندہ جو
خطبات ناصر جلد پنجم
۴۸۱
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۷۴ء
صد سالہ جو بلی فنڈ کا ہے وہ سال کے ابتدا میں ادا کر دے گا کیونکہ وہ اس سال میں داخل ہو گیا جس کا
کچھ حصہ اس نے زندگی کے دن گزارے۔اگر وہ سال کے بیچ میں فوت ہو جائے یا یہ ہوسکتا ہے کہ وہ
یہ کہے کہ اتنا میں دینا چاہتا ہوں مثلاً ایک شخص ہے وہ یہ کہتا ہے کہ میرے حالات ایسے ہیں کہ میں
سوروپیہ سالانہ دے سکتا ہوں۔اگر کوئی شخص یہ کہے کہ سولہ سال کا چندہ ( یونٹ تو سولہ سال ہے
اگر چه سولہ سال پورے تو نہیں پندرہ ہیں ) میں سولہ سور و پیر دے سکتا ہوں اور نیت میری یہی ہے
لیکن میں وعدہ پہلے دو سال کے یونٹ کا کرتا ہوں۔دوسو روپیہ میں اب دوں گا اور ہر سال میں
وعدہ کی تاریخ کے لحاظ سے یکم تاریخ کو وعدہ کروں گا اور ادائیگی کرتا چلا جاؤں گا۔یہ بھی ایک شکل
ہے ویسے یوں ہونا چاہیے کہ جس میں جتنی ہمت ہے آج وہ ادا کرے جو بڑی عمر کے ہیں یا سخت
بیمار ہیں وہ اپنا وعدہ کریں اور سال کے شروع میں ادا کر دیں۔تو میں سمجھتا ہوں کہ اُن کو اللہ تعالیٰ
سولہ سال کی ادائیگی کا ہی ثواب دے دے گا کیونکہ اِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ۔اور جو نیت ہے
اس نیت کا اخلاص انسان
کو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اس بات کا مستحق قرار دیتا ہے کہ وہ اپنی رحمت کا
دروازہ ایسے شخص پر کھولے (سوائے اس کے کہ کوئی اور مصلحت خدا تعالیٰ کے نزدیک ہو ) اور
اُسے ثواب اتنادیدے جتنی اُس کی نیت ہے۔پس سولہ سال کی نیت کرو اور آگے ادا ئیگی جس شکل
میں بھی کر و ثواب
تمہیں مل جائے گا۔گناہ نہ تمہیں ہوگا نہ تمہارے وارثوں کو۔ایک اور شکل سامنے آئی وہ یہ ہے کہ مثلاً ایک شخص ہے وہ بڑا ذہین ہے اس نے بڑی ترقی
کی اور ملازمت کے سلسلہ میں وہ آگے نکلا۔دو تین ہزار روپے ماہوار اس کی تنخواہ تھی۔یکدم اُس کو
موقع مل گیا کہ وہ ورلڈ بینک یا یو این او (U۔N۔O) یا اس قسم کی جو بین الاقوامی تنظیمیں ہیں ان
میں سے کسی میں چلا گیا ایسی تنظیمیں بہت پیسے دیتی ہیں پیسے تو وہ بہت دیتی ہیں لیکن ان کا معاہدہ
ایک وقت میں دو سال کا ہوتا ہے۔ایسے بھی متعدد آدمی ہیں میرے خیال میں ایک درجن سے
زیادہ ہوں گے جوان بین الاقوامی تنظیموں میں ہیں۔ان کو بہت پیسے مل رہے ہیں ان میں سے
ایک نے کہا کہ ہم کس طرح اندازہ لگائیں اور اپنے وعدہ کی بنیاد کس آمدنی پر رکھیں اس وقت تو دو سال
کے لئے ہمیں پچاس ہزار روپیہ ماہوار مل رہا ہے اور دو سال کے بعد ہمیں تین ہزار روپیہ ماہوار
خطبات ناصر جلد پنجم
۴۸۲
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۷۴ء
ملے گا۔تو ہم اپنے وعدہ کی بنیاد پچاس ہزار روپے مہینہ پر رکھیں یا تین ہزار روپیہ ماہوار آمد پر رکھیں
جس نے مجھ سے یہ سوال کیا تھا اس کو میں نے یہی سمجھایا تھا کہ آپ وعدہ کر دیں پچاس ہزار روپے
کی بنیاد پر اور پچاس ہزار میں سے تین ہزار روپیہ ماہوار دینے کا وعدہ کر دیں اور دوسال کے بعد
آپ کو تین ہزار روپیہ ماہوار تنخواہ ملنے لگے وہ آپ اِ دھر دے دیں اور گھر میں گزارے کے لئے
کچھ نہ ہو اور خدا آپ کو یہ کہے کہ سارے کے سارے پیسے دے دو۔یہ بات تو نہیں ہے پس تم
پہلے کہہ دو کہ حالات کے مد نظر دو سالوں میں میں اتنا دوں گا اور اس کے بعد جو نئے حالات پیدا
ہوں گے اس کے مطابق میں رقم کی تعیین کردوں گا۔یا تین ہزار جو عام آمد ہے اُس کے مطابق یہ
وعدہ کرو اور ساتھ یہ کہو کہ جن سالوں میں میری آمد بڑھ جائے گی اُسی نسبت سے جو آمد اور اس
موجودہ وعدہ کی ہے میں اپنا وعدہ بڑھا دوں گا یا اس نسبت میں کمی یا زیادتی کر دوں گا یہ کوئی ایسی
تکلیف نہیں ہے جس کا حل نہ ہو۔اس ضمن میں اس سے ملتی جلتی شکل یہ سامنے آتی ہے کہ ایک آدمی تین چار ہزار روپے تنخواہ
پارہا ہے اور دو سال یا پانچ سال بعد اُس نے ریٹائر ہو جانا ہے پھر تو اُسے پنشن ملے گی۔یہ
سارے حالات سامنے رکھتے ہوئے آپ اپنی نیت میں اخلاص پیدا کریں تو قطعاً آپ کو کوئی گناہ
نہیں ہوگا۔اپنے بدلے ہوئے حالات کے مطابق خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی دیتے چلے جائیں
اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے دروازے آپ کے لئے کھلتے چلے جائیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔قرآن کریم نے خیر کے مقابلہ میں بڑی خیر کا وعدہ دیا ہے اور بعض جگہ تو کہہ دیا کہ اتنے گنا
زیادہ ثواب ملے گا اور بعض جگہ حد نہیں مقرر کی اور صرف یہ کہا کہ اس سے زیادہ ثواب ملے گا۔اب زیادہ جو ہے وہ ۵۰ فیصد بھی زیادہ ہے اور پچاس کروڑ فی صد بھی زیادہ ہے یعنی ایک نیکی کے
مقابلہ میں پچاس لاکھ گنا ثواب بھی زیادہ ہے اللہ تعالیٰ نے بڑی امید دلائی ہے اور بڑا تو گل
دل میں پیدا کیا ہے اور بڑی بشاشت دل میں پیدا کی ہے۔اصل میں تصور یہ ہمیں دیا گیا کہ انسان
کی قربانی کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جزا کی کوئی حد بست ہی نہیں ہے۔اخلاص پیدا کرتے چلے جاؤ اور اُس کی رحمتوں سے حصہ لیتے چلے جاؤ۔پس اس قسم کی
خطبات ناصر جلد پنجم
۴۸۳
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۷۴ء
تفصیل سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔خلوص نیت کے ساتھ جو حالات ہیں لکھ دو یا اس کے
مطابق نیت کر لو۔اللہ تعالیٰ ثواب دے گا اور اجر دے گا۔اس کی رحمتوں کے دروازے کھلیں
گے۔بہر حال چار کروڑ تئیس لاکھ تک ہم پہنچ چکے ہیں ابھی کچھ وقت باقی ہے اور ابھی بہت سے
علاقے بھی باقی ہیں جن سے وعدہ جات آنے ہیں۔مثلاً ایک ضلع کا مجھے علم ہے وہ کہتے ہیں ہم
ہیں لاکھ سے آگے نکلیں گے اور ابھی تک میرا خیال ہے سات آٹھ لاکھ سے زیادہ بحیثیت مجموعی
اس ضلع کے وعدے نہیں ہوئے جو ہم تک پہنچے ہیں یہ کام تو بشاشت سے ہونے والے ہیں اور
ہوں گے۔میں نے بتایا تھا کہ ہمیں تو پتہ نہیں تھا ایک منصوبہ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے عاجز
بندوں کے ذریعہ جاری کر دیا اور پھر وہ باتیں سامنے آگئیں جو اس منصوبہ کی متقاضی تھیں اور دل
میں یہ یقین پیدا ہوا کہ جس بالا ہستی نے ، قادر و توانا نے ، جس کے علم میں ضرورت تھی اُس نے
ہمارے دماغ میں صرف منصوبہ ڈال دیا بعد میں کہا یہ ضرورت ہے جس پر ہمیں یقین ہے کہ وہ
ضرورت پوری ہوگی یعنی ہماری یہ جدوجہد کامیاب ہوگی اور ساری دنیا اکٹھی ہو کر بھی اللہ تعالیٰ
کے اس منصو بہ کو ناکام بنانے کی کوشش کرے تو خود نا کام ہو جائے گی خدا تعالیٰ کا منصوبہ نا کام نہیں
ہوگا۔انشاء اللہ تعالیٰ ایسا ہی ہوگا - رَضِيْنَا بِاللَّهِ رَبِّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُوْلًا -
(روز نامه الفضل ربوہ یکم مئی ۱۹۷۴ ء صفحه ۲ تا ۵)