ہمارا زمانہ خوش رہنے، مسکراتے رہنے اور خوشی سے اچھلنے کا زمانہ ہے

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۲۱
خطبہ جمعہ ۲۸ جون ۱۹۷۴ء
ہمارا زمانہ خوش رہنے ،مسکراتے رہنے اور
خوشی سے اچھلنے کا زمانہ ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۸ / جون ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورۃ آل عمران کی یہ آیہ کریمہ
تلاوت فرمائی:۔b
افَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللهِ كَمَنْ بَاءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللَّهِ وَ مَأْوَلَهُ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ
الْبَصِيرُ - (ال عمران : ۱۶۳)
پھر حضور انور نے فرمایا:۔ہمارا زمانہ خوش رہنے، مسکراتے رہنے اور خوشی سے اچھلنے کا زمانہ ہے۔ہمیں اللہ تعالیٰ نے
یہ بشارت دی ہے کہ اس زمانہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے ہر ملک میں گاڑا
جائے گا اور دنیا میں بسنے والے ہر انسان کے دل کی دھڑکنوں میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور
پیار دھڑ کنے لگے گا۔اس لئے مسکراؤ!۔مجھے یہ خیال اس لئے آیا کہ بعض چہروں پر میں نے مسکراہٹ نہیں دیکھی۔ہمارے تو ہنسنے کے
دن ہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی فتح اور غلبہ کی جسے بشارت ملی ہو وہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو دیکھ کر
دل گرفتہ نہیں ہوا کرتا اور جو دروازے ہمارے لئے کھولے گئے ہیں وہ آسمانوں کے دروازے ہیں۔

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۲۲
خطبہ جمعہ ۲۸ جون ۱۹۷۴ء
ابھی جو آیت میں نے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ دنیا میں دو قسم
کے لوگ ہوتے ہیں ایک وہ جو اللہ تعالیٰ کی رضا کی اتباع کرتے ہیں۔یعنی ان راہوں پر چلتے ہیں
جو اللہ تعالیٰ کی رضا اور اُس کے پیار کی طرف لے جانے والی ہیں۔کچھ لوگ وہ ہیں جن کے اعمال
کا نتیجہ اللہ تعالیٰ کے غضب اور غصے کی صورت میں نکلتا ہے۔ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ بشارت دی ہے
کہ آسمانوں کے وہ دروازے جو منکرینِ اسلام پر بند کئے گئے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل
اتباع اور آپ کی کامل پیروی اور آپ سے کامل محبت اور آپ کے ساتھ فدائیت اور جان شاری کا
کامل تعلق رکھنے کے نتیجہ میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوگی اور اُس کی رحمت تم پر نازل
ہوگی اور یہ وعدہ دوحصوں میں منقسم ہوتا ہے۔ایک وہ وعدہ ہے جو اس جماعت کے ساتھ ہے جو
اُس کے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک پیارے جرنیل کی جماعت ہے۔جسے (اور صرف اسی کو )
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام بھیجا اور سلامتی کے لئے دُعا ئیں فرمائیں۔اُس کی جماعت کو یہ
ہے کہ مصائب آئیں گے اور جب وہ جماعت بشاشت کے ساتھ ان مصائب میں سے
وعده
گذرے گی تو اللہ تعالیٰ اپنی مدد اور نصرت آسمانوں سے اُن کے لئے نازل فرمائے گا۔آج کل جس قسم کے حالات ہیں اُس سے کہیں زیادہ سخت حالات ہماری جماعت پر گذر
چکے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعویٰ کی ابتدا میں دس دس گاؤں کے حلقہ میں
ایک ایک احمدی ہو گیا اور ان کا بھی اُس وقت یہ محاورہ بڑا عام تھا ) ”حقہ پانی بند کر دیا
گیا۔حلقہ تو غالباً بہتوں نے خود ہی چھوڑ دیا ہوگا لیکن بہر حال پانی بند کرنے کی کوشش کی گئی۔دس
گاؤں کے حلقہ میں ایک احمدی گھرانے نے وہ ساری تکالیف برداشت کیں لیکن اُس صداقت کو
جسے اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہوں نے حاصل کیا تھا چھوڑنے کے لئے وہ تیار نہیں ہوئے۔اُن
کے لئے آج کے گاؤں میں رہنے والے احمدی کے مقابلے میں زیادہ خوف تھا۔اب تو ایک ایک
گاؤں میں ( بچے اور عورتیں ملا کر ) پانچ پانچ سو، سات سات سو، آٹھ آٹھ سو کی جماعت بن گئی۔اُس وقت دس دس گاؤں میں صرف ایک ہی خاندان تھا۔میاں بیوی ہوں گے اور دو چار چھوٹے
بچے ہوں گے۔

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۲۳
خطبہ جمعہ ۲۸ جون ۱۹۷۴ء
اس وقت جو ہماری چھوٹی چھوٹی جماعتیں ہیں اُن کو تکلیف بھی اُٹھانی پڑی۔بعض کی
جائیدادیں بھی جلائی گئیں۔بعض کو جان کی قربانی بھی دینی پڑی اور ان کی تعداد بھی (اگر دو گھرانے
ہیں تو ) دس پندرہ نفوس پر مشتمل ہو گئی لیکن اب سینکڑوں جماعتیں ایسی ہیں جہاں سینکڑوں کی
تعداد میں احمدی بستے ہیں۔بعض گاؤں میں ہزار سے بھی اُو پر احمدی ہیں۔شہروں میں سے بعض
جگہ ایک ایک شہر میں ہیں ہیں، پچیس پچیس ہزار احمدی بستے ہیں۔تو اگر عقل اور فراست کی نگاہ
سے دیکھا جائے تو آج بھی ہم یہ کہنے پر مجبور ہوں گے کہ سختیوں کا زمانہ گذر چکا اور سہولت کا زمانہ
آگیا ہے۔یہ صحیح ہے کہ کچھ بچے ہیں اور کچھ احمدیت میں نئے نئے داخل ہوئے ہیں اور ان کی
تربیت اتنی نہیں ہوئی جتنی اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہوئی تھی۔یہ تو صحیح ہے لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ مثلاً آج سے دس دن قبل جو احمدیت میں داخل ہوا اُس نے یہ
اعلان کیا کہ میں تو صداقت کو پہچاننے کے بعد اُس سے دور رہنا ایک دن کے لئے بھی برداشت
نہیں کرتا۔نئے آنے والوں میں سے ایسے بھی ہیں جو پرانوں کو غیرت دلا رہے ہیں اور یہ ایک
نہیں متعدد مثالیں ایسی ہیں۔کل ایک ہی دن میں مجھے تین طرف سے یہ اطلاع ملی۔اس وقت
میں جب بظاہر ہر طرف سے شور مچایا گیا ہے اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں اس کے مقابلہ میں ایسے
نوجوان نکل رہے ہیں۔ایک کو کسی نے کہا کہ تم نے تو ابھی پوری طرح سمجھا نہیں اور مطالعہ کرو۔اُس نے کہا میں مہدی علیہ السلام کی جماعت سے ایک دن بھی باہر رہنا نہیں چاہتا اور وہ جماعت
میں داخل ہو گیا۔بعض نے زبان سے کمزوری دکھائی ہے۔خدا کرے کہ وہ دل سے کمزوری دکھانے والے
نہ ہوں۔ایسے بھی دنیا میں ہوتے ہیں۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں قیصر کے خلاف
جنگ یرموک بڑی سخت جنگ تھی۔اُس وقت اسلام کی جنگیں تلوار کے ساتھ لڑی جا رہی تھیں۔اس وقت اسلام کی جنگیں دلائل اور فراست اور آسمانی نشانوں کے ساتھ اور خدا تعالیٰ کی راہ میں
قربانیاں دینے کے ساتھ اور ایثار پیشہ وجودوں کے ساتھ لڑی جارہی ہیں جو ہر قسم کی قربانی دینے

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۲۴
خطبہ جمعہ ۲۸ جون ۱۹۷۴ء
کو تیار ہیں اور راتوں کو خدا کے حضور جھکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اے خدا! ہم نے تیرے حضور کچھ
بھی پیش نہیں کیا۔اس لئے کہ جو پیش کیا وہ گھر سے تو نہیں لائے تھے۔تیری ہی عطا تھی۔پھر ہم
نے خدا کو کیا دیا؟ سوچیں تو سہی۔یا تو آپ نے خدا کے علاوہ کسی اور سے لیا ہو تو آپ کہہ سکتے ہیں
کہ اے خدا ! ہم نے لات اور عربی ( جو بت تھے اُن ) سے کچھ حاصل کیا اور تیرے قدموں میں
لا ڈالا۔لیکن اگر اللہ ہی اللہ ہے اور اُس کے سوا اور کوئی چیز نہیں تو پھر تم نے خدا کے سوا کسی اور ہستی سے
کچھ نہیں پایا اور جو کچھ پایا اسی سے پایا وہ اُسی کے حضور پیش کرتے ہوئے ایک عقلمند صاحب فراست
مومن کی تو جان نکلتی ہے یہ کہتے ہوئے کہ اے خدا ہم نے تیرے حضور کچھ پیش کیا۔کیا پیش کیا ؟ جو
اُس کا تھا، جو اپنے خزانوں میں اس رنگ میں بھی رکھ سکتا تھا کہ تمہیں وہ دیتا ہی نہ ! لیکن ہمارا رب
کتنا پیارا ہے جو اُسی کی دی ہوئی عطا اور اُسی کے دیئے ہوئے اموال اور اُسی کی دی ہوئی طاقت
اور اُسی کی دی ہوئی فراست سے جب تم کچھ اُس کے سامنے پیش کرتے ہو تو وہ بڑے پیار سے کہتا
ہے کہ دیکھو میرے بندے مجھ سے کتنا پیار کرنے والے ہیں کہ اس طرح اپنا سب کچھ میرے
حضور پیش کر دیتے ہیں۔یہ تو اُس کا فضل ہے۔اس میں ہمارے لئے فخر کی تو کوئی بات نہیں۔یہ
تو اُس کی رحمت ہے ہم نے اس کو کیا دیا؟ اور اُس نے ہم سے کیا لینا ہے؟
پس میں بتارہا تھا کہ جماعت کو اللہ تعالیٰ نے یہ کہا کہ غلبہ اسلام کے لئے میں نے تمہیں بچنا
اور تمہارے ذریعہ سے نوع انسانی کے دل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر میں جیتوں گا اور اس
غرض کے لئے تمہیں اپنا آلہ کار بناؤں گا۔ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ تمثیلی زبان میں اللہ تعالیٰ کی دو
انگلیوں کے درمیان میں ہم بندوں کی نگاہ میں جو حقیر ذرہ ہے پکڑا ہوا ہو اور خدا کہے کہ میں ساری
دنیا میں اس ذرۂ حقیر کے ذریعہ تبدیلی پیدا کرنا چاہتا ہوں تو وہ ایسا کر دے گا کیونکہ تبدیلی پیدا
کرنے والا اصل میں وہ ذرہ نہیں بلکہ تبدیلی پیدا کرنے والی اللہ تعالیٰ کی وہ طاقتیں ہیں کہ مادی
دنیا اُن طاقتوں کے اثر کو قبول کرنے سے انکار نہیں کر سکتی۔الْحُكْمُ لِلهِ۔اس دنیا پر، اس
عالمین میں اللہ تعالیٰ کا حکم چلتا ہے۔اَلْعِزَّةُ لِلهِ ، اَلْمُلْكُ لِلہ۔بادشاہت اُسی کی ہے اور طاقت

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۲۵
خطبہ جمعہ ۲۸ جون ۱۹۷۴ء
اور غلبہ اُسی کا ہے۔قرآنِ کریم نے بہت سی صفات کے ساتھ اس طرح بھی اس حقیقت کا اظہار کیا
ہے۔گو الفاظ آگے پیچھے ہیں اور قرآن کریم کے الفاظ ہی زیادہ مؤثر ہیں لیکن انسان مختلف انداز
میں اپنی عقل استعمال کرتا ہے۔بہر حال ہم نے کہہ دیا الْعِزَّةُ لِلَّهِ اور خدا تعالیٰ نے کہا اِنَّ الْعِزَّةَ
لِلهِ جَمِيعًا (يونس: ٦٦) الفاظ کا فرق ہے۔ویسے یہ الفاظ قرآن کریم کا مفہوم بتا رہے ہیں۔اس
جہان کا اور اس عالمین کا بادشاہ کون ہے؟ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔اگر خدا بادشاہ اور اس دنیا کے
بادشاہوں کا بادشاہ ہے تو دنیا کی طاقتیں اور بادشاہتیں اگر اللہ تعالیٰ کی بادشاہت سے ٹکرانے کی
کوشش کریں گی تو اس کا نتیجہ چھپا ہوا نہیں ہے۔ہمارا ایک بچہ بھی جانتا ہے کہ جو طاقتور سے ٹکراتا
ہے وہ اپنا نقصان کرتا ہے۔جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے دنیا داروں نے اور دنیا کی حکومتوں نے
ان فیصلوں کے کرنے کی کوشش کی جن فیصلوں کے کرنے کا جواز کوئی نہیں تھا اور اللہ تعالیٰ نے
انہیں اس کا اختیار نہیں دیا تھا۔وہ ایسا کرتے رہے لیکن انسان کی تاریخ میں ایک مثال بتا دو کہ
جب دنیا کی طاقتوں نے اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں کھڑے ہو کر کوئی کام کرنا چاہا تو دنیا کی طاقتیں تو
کامیاب ہو گئیں لیکن اللہ تعالیٰ کی طاقت نے کمزوری دکھائی اور نا کام ہوگئی۔کبھی ایسا نہیں ہوا، نہ
ہو سکتا ہے۔نہ عقلاً ایسا ممکن ہے اور نہ عملاً ایسا ہوا۔نہ عرفان رکھنے والے جو خدا تعالیٰ کے عشق میں
مست ہیں وہ ایک لحظہ کے لئے بھی یہ گمان کر سکتے ہیں کہ ایسا ہونے کا کوئی موہوم سا بھی امکان ہے۔جو خدا تعالیٰ کی معرفت نہیں رکھتے وہ کچھ اور سوچتے ہوں گے ہمیں اس کا علم نہیں لیکن ہمیں یہ پتہ ہے کہ
خدا تعالیٰ سچے وعدوں والا ہے اور اس نے جماعت احمدیہ کو یہ بشارت دی اور جماعت احمدیہ سے
یہ سلوک کیا کہ دنیا کی کوئی طاقت اسے مٹا نہیں سکتی۔دُکھ دے سکتی ہے۔پریشانیاں پیدا کرسکتی ہے۔ابتلا
لاسکتی ہے۔لیکن نہ مٹاسکتی ہے نہ نا کام کرسکتی ہے۔ایک وہ بشارتیں ہیں جو افراد جماعت احمدیہ کودی گئی
ہیں دوسری وہ بشارت ہے جو جماعت کو دی گئی۔جس سے بڑی بشارت کسی فرد کو نہیں دی گئی۔خدا تعالیٰ
نے کہا کہ اگر تم میری آواز پر لبیک کہتے ہوئے میرے دین اور میری شریعت اسلامیہ کے احکام کے
مطابق اپنی زندگیاں گزارنے والے ہو گے تو اُن جنتوں کا میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ جن کا

خطبہ جمعہ ۲۸ جون ۱۹۷۴ء
خطبات ناصر جلد پنجم۔۶۲۶
تصور اور خیال بھی تمہارے دماغوں میں نہیں آسکتا۔ایک فرد کے لئے اتنا عظیم انعام ہے لیکن فرد
کے لئے حقیقی اور ایسا انعام جو ہر احمدی مخلص اور قربانیاں دینے والے کے لئے ہے وہ یہ ہے کہ اگر
میرے احکام پر تم کار بندر ہو گے اور میری محبت میں تم زندگی گزارو گے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے اُسوہ کو اپناؤ گے تو جنتوں کے دروازے تم پر کھولے جائیں گے اور پھر یہ بھی ایک بڑے ہی
پیار کا اعلان تھا کہ بہتوں کو اُس نے کہا کہ میں جنت کے آٹھوں دروازے کھول دوں گا اور تم کو
کہوں گا کہ جس دروازے سے چاہو اندر داخل ہو جاؤ۔اس سے زیادہ پیار اللہ تعالیٰ کا اور کیا ہو
سکتا ہے؟ تمہیں اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں کہا کہ تم میں سے ہر شخص کی زندگی کی میں حفاظت کروں گا۔اللہ تعالیٰ نے تمہیں یہ نہیں کہا کہ میں تم میں سے ہر شخص کے اموال کی حفاظت کروں گا۔خدا تعالیٰ
نے تمہیں ہر گز انفرادی طور پر یہ بشارت نہیں دی کہ تم میں سے ہر ایک کی عزت کی حفاظت کے
لئے آسمان سے فرشتے نازل ہوں گے اور کسی ایک احمدی کو بھی عزت کی قربانی نہیں دینی پڑے گی
یا مال کی قربانی نہیں دینی پڑے گی یا جان کی قربانی نہیں دینی پڑے گی لیکن چونکہ جماعت، افراد
کے مجموعہ کا نام ہے اس لئے یہ کہا کہ وہ لوگ جن کو انفرادی طور پر جان کی یا مال کی یا عزتوں کی
قربانی دینی پڑے گی۔( عزتوں کی قربانی کا حلقہ زیادہ وسیع ہے۔اس کے بعد اموال کی قربانی کا
حلقہ ذرا تنگ ہے اور جان کی قربانی کا حلقہ اس سے بھی زیادہ تنگ ہے لیکن بہر حال ) وہ تو دینی
پڑے گی لیکن اگر تم بحیثیت جماعت نبی اکرم خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے چنیدہ اور پیارے گروہ
کی حیثیت سے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ گے تو تم میں سے اکثر کی جانیں بھی
بچائی جائیں گی اور اموال بھی بچائے جائیں گے اور عزتیں بھی بچائی جائیں گی اور اس دنیا میں
بھی دنیا دار جوخدا کو پہچانتا نہیں خدا تعالیٰ کے اُس پیار کے نظارے دیکھے گا جوتم پر نازل ہو گا لیکن
قربانیاں تمہیں بہر حال دینی پڑیں گی اور ہمیں اس آیت میں بھی ( جو میں نے ابتدا میں تلاوت کی
تھی) اس بات سے ڈرایا گیا ہے کہ دیکھو! اپنے اوپر دو لعنتیں نہ اکٹھی کر لینا۔ایسا نہ ہو کہ ایک ہی
وقت میں
دنیا بھی تم پر لعنت کر رہی ہو اور خدا تعالیٰ آسمان سے بھی تم پر لعنت بھیج رہا ہو۔ایسا نہ کرنا !

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۲۷
خطبہ جمعہ ۲۸ جون ۱۹۷۴ء
بلکہ خدا تعالیٰ کی رضا کی راہوں پر جس حد تک تمہارے لئے ممکن ہو چلتے رہنا اور اُن لوگوں کی
طرح نہ بن جانا جن کی بداعمالیوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا غضب آسمانوں سے نازل ہوا۔جو
آیت میں نے تلاوت کی اس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کون لوگ ہیں جن پر خدا تعالیٰ کی رضا
نازل ہوتی ہے یا وہ کون لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کا غضب لے کر لوٹتے ہیں؟ لیکن ہمیں یہ بتا دیا کہ
انسان ایسے زمانوں میں کہ جب خدا تعالیٰ کا کوئی مامور ( محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت
میں ) شریعت حقہ اسلامیہ کو قائم کرنے کے لئے دنیا میں آئے گا تو ایک جماعت انسانوں کی وہ ہو
گی جو خدا تعالیٰ کی رضا کی راہوں پر چلنے والی ہوگی اور ایک جماعت وہ ہوگی جن کے اعمال کے
نتیجہ میں ان کو رضا نہیں ملے گی بلکہ خدا تعالیٰ کا غضب ان پر نازل ہو گا۔بڑے خوف اور ڈر کا
مقام ہے۔اسی لئے میں آپ کو بار بار کہتا ہوں کہ عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ خدا تعالیٰ کی دہلیز پر
سجدہ ریز رہو اور اُس سے کہو کہ اے خدا! ہم انسان ہیں اور کمزور ہیں تو ہمارے گناہوں کو بخش
اور ہم سے اُس پیار کا سلوک کر جس پیار کا تو نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اور آپ کی دی ہوئی
بشارتوں کے نتیجہ میں مہدی معہود علیہ السلام کے ذریعہ ہمیں وعدہ دیا اور بشارت دی۔اس وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک لمبا سا اقتباس، جو میں نے
انتخاب کیا ہے پیش کروں گا۔اس میں تو اتنی باتیں آگئی ہیں کہ اگر میں ان سب کو کھول کر بیان
کرنے لگوں اور تشریح کرنے لگوں تو یہ وقت اس کے لئے مناسب نہیں اور گرمی جو میری بیماری
ہے وہ بھی مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتی۔میں جب یہاں کھڑا ہوتا ہوں تو تکلیف محسوس کرتا
ہوں لیکن جب میں بول رہا ہوتا ہوں تو بالکل تکلیف محسوس نہیں کرتا۔جب میں آپ کے چہروں
پر بشاشت اور مسکراہٹیں دیکھتا ہوں تو میرا دل خوشی سے بھر جاتا ہے اور جب میں آپ کے
چہروں پر اُداسی دیکھتا ہوں تو مجھے فکر لاحق ہوتی ہے اور میں آپ کے لئے دُعائیں کرتا ہوں۔یہ زمانہ تو وہ ہے جس میں کہا گیا تھا کہ خوش ہو اور خوشی سے اُچھلو کہ اسلام کے غلبہ کی بشارت
آسمانوں سے آگئی۔اب ہم اپنی ذاتی تکلیفوں کے نتیجہ میں ان مسکراہٹوں کو اپنے چہروں سے کیسے

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۲۸
خطبہ جمعہ ۲۸ جون ۱۹۷۴ء
غائب کر سکتے ہیں؟ موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھی ہم مسکرائیں گے۔اُس یقین کی وجہ
سے کہ خدا تعالیٰ نے اسلام کے غلبہ کی ہمیں بشارت دی ہے اور ہماری زندگی کی کوئی حقیقت نہیں۔بعض بچوں کو یا بعض غیر تربیت یافتہ احمدیوں یا جن کے اندر ذرا کمزوری میں محسوس کرتا ہوں ان
کو سمجھانے کے لئے میں کہا کرتا ہوں کہ دنیا میں سب سے زیادہ خطر ناک چار پائی ہے۔آپ نے
کبھی نہیں سوچا ہوگا کہ یہ کتنی خطر ناک چیز ہے۔دنیا کی کسی بھیا نک ترین جنگ میں اتنے انسان
نہیں مرے جتنے ایک سال میں چار پائی پر دم تو ڑ دیتے ہیں۔انسان کی موت اکثر چار پائی پر
واقع ہوتی ہے نا ! پس اگر مرنے سے خوف کھانا ہے تو پھر سب سے زیادہ خطر ناک اور ہمارے دل
میں خوف پیدا کرنے والی چار پائی ہونی چاہیے۔جو سب سے زیادہ جانیں لے جاتی ہے۔لیکن
ہم سمجھتے ہیں کہ چار پائی ہمارے لئے خوف نہیں پیدا کرتی۔وہ ہماری جان نہیں لیتی۔اللہ تعالیٰ نے
کہا کہ میں زندہ رکھتا ہوں اور میں ہی مارتا ہوں۔جب زندگی اور موت خدا کے ہاتھ میں ہے اور
موت کا ایک وقت خدا کے علم میں مقدر ہے مثلاً زید ہے۔اللہ تعالیٰ کے علم میں تھا کہ فلاں تاریخ
کو اُس نے اس دنیا سے کوچ کر جانا ہے اُس کے لئے کوچ کی دورا ہیں تھیں۔یا وہ چار پائی پرمر
جاتا یا دین کے رستہ میں اُس کی جان چلی جاتی۔وہ صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو بدر کے
میدان میں شہید ہوئے۔اللہ تعالیٰ کے علم میں ان کی موت اس دن مقد رتھی۔منافقوں کو خدا نے
یہی کہا کہ تم موت سے بھاگ کر کہاں جا سکتے ہو۔اگر اُس دن صحابہ بدر کے میدان میں جانے سے
ہچکچاتے اور وہاں نہ پہنچتے تو اپنے مکان کے سامنے گلی میں اُن کو ٹھوکر لگتی اور سرکسی سخت جگہ پر لگتا
اور وہ مرجاتے کیونکہ اُن کی موت اُس وقت مقد رتھی۔کتنی پیاری ہو گئی، کتنی حسین ہو گئی ، کتنی
بشارتوں کی حامل ہوگئی وہ موت جو چار پائی پر یا گلی میں گر کر نہیں آئی بلکہ بدر کے میدان میں آئی۔موت تو اُس دن آنی ہی تھی۔اس لئے زندگی اور موت یہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو ہمیں ڈرانے والی ہو یا ایک احمدی کے
دل میں خوف پیدا کرنے والی ہو۔آگ ہمارے خلاف آج ہی تو نہیں بھڑکائی جا رہی۔۱۹۴۷ء
میں بھی ہمارے خلاف آگ بھڑ کائی گئی تھی اور اُس کے شعلے آج کے مقابلہ میں زیادہ بھڑک رہے

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۲۹
خطبہ جمعہ ۲۸ جون ۱۹۷۴ء
تھے۔مجھے یاد ہے ہمارے سروں پر سے سکھوں اور ہندوؤں کی گولیاں ”شوں کر کے نکل رہی
ہوتی تھیں اور میں اپنے ساتھیوں کے چہروں پر بشاشت پیدا کرنے کے لئے ان کو لطائف سنا تا
تھا اور ہم قہقہے لگایا کرتے تھے۔میں اپنی ساری عمر میں اتنا نہیں ہنسا جتنا اُن دو مہینوں میں ہنسا
ہوں۔اس واسطے جب مخالف یہ کہتا ہے یا نادان منکر یہ کہتا ہے کہ ہم تمہارے چہروں سے
مسکراہٹیں چھینے کے لئے ایسا کر رہے ہیں تو ایک متقی مومن جو اللہ تعالیٰ کی طاقتوں کو پہچانتا ہے اور
اُس کی معرفت رکھتا ہے اُسے کہتا ہے کہ جو مرضی کرو تم میرے چہرے کی مسکراہٹیں نہیں چھین
سکتے۔کیونکہ ان مسکراہٹوں کا منبع اسلام کو غالب کرنے کا فیصلہ کرنے والے کا وہ پیار ہے جو ظاہراً
بھی اور باطنا بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں ملتا ہے۔اس لذت اور سرور میں زندگی گزار نے
والے کے چہرے کی مسکراہٹیں کون چھین سکتا ہے؟ دنیا کی کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔یہ جو قہوہ میں پی رہا ہوں یہ پھیکا سبز قہوہ ہے اور آج کل چونکہ ہمارے ملک میں فساد کی وجہ
سے ادویہ کا ملنا ذرا مشکل ہو گیا ہے۔اس قہوہ سے بہت سی پیٹ کی تکلیفوں سے انسان بچ جاتا
ہے۔میں نے پہلے بھی جماعت کو کہا تھا کہ جن سے ہو سکتا ہے وہ پانی ابال کر پئیں اور اس میں
دو چار پتیاں سبز چائے کی ڈال دیں تو سبز قہوہ بن جائے گا۔اور بالکل ہلکا سا موتیا رنگ پانی میں
آجائے گا۔اور جو اُبلے ہوئے پانی میں بکی کا پن ہوتا ہے وہ بھی نہیں رہے گا بلکہ خوشبو اور ذائقہ
چائے کا آجائے گا یہ میں استعمال کرتا ہوں۔یہ وہی قہوہ ہے آپ بھی پیا کریں۔مجھے خدا تعالیٰ نے جس قدر کڑواہٹوں کو برداشت کرنے کی طاقت دی ہے کم ہی لوگوں کو ملی
ہوگی۔ان حالات میں ہر دُکھ جو کسی فرد یا خاندان کو پہنچا اُس کا زخم میں اپنے سینے میں بھی محسوس
کرتا ہوں۔پس کئی ہزار پریشانیاں نیزے کی انی کی طرح میرے سینے میں پیوست ہیں اور
میرے جسم کو بھی یہ عادت ہے۔مجھے گرمی میں خون کی شکر کے نظام میں خرابی کی وجہ سے تکلیف ہو جاتی ہے۔اس کے لئے
میں
کبھی کبھی نیم کے پتوں کا جو شاندہ استعمال کرتا ہوں۔ایک دفعہ میں وہی جوشاندہ پی رہا تھا کہ
ہماری ایک عزیزہ اُس وقت آگئیں۔وہ سمجھیں کہ پتہ نہیں میں کیا شربت پی رہا ہوں۔تو میں نے

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۳۰
خطبہ جمعہ ۲۸ جون ۱۹۷۴ء
ایک گھونٹ چھوڑ دیا میں نے کہا پئیں گی؟ تو اُنہوں نے کہالا میں پیتی ہوں تو جو نہی نیم کا جوشاندہ
منہ کو لگا یا اور چہرے کی حالت بدلی اور اعصاب کھنچے تو وہ حالت دیکھنے والی تھی۔ایک دفعہ ہمارے ایک زمنید ارسا تھی تھے۔ملیریا کے دن تھے۔میں کونین کی گولی کھانے
لگا۔ہمارے زمیندار بھائی اگر جوش میں ہوں تو اپنے دعوئی میں بڑے سخت بھی ہو جاتے ہیں۔میں نے کہا کونین کھائی جائے۔کہنے لگے ہاں میاں صاحب کھائی جائے۔میں نے کونین کی ایک
گولی منہ میں ڈال کر دانتوں سے اچھی طرح چبائی اور پھر منہ کھول کر کہا کہ اس طرح کھائی جائے
وہ کہنے لگے ہاں جی ! اسی طرح کھائی جائے۔میں نے گولی دے دی اور چونکہ اُنہوں نے کہا ہوا
تھا اُسی بیچ میں اُنہوں نے اسی طرح کونین کی گولی چبائی اور مجھے بڑی مشکل سے منہ کھول کر کہا
اس طرح؟ اور منہ اور گردن کے سارے پٹھے اکڑ گئے اور اڑتالیس گھنٹے تک وہ ہنستے تھے اور دنیا
سمجھتی تھی کہ یہ دور ہے ہیں۔یہ حالت ہو گئی تھی۔تو مادی کڑواہٹوں کو نین وغیرہ کی برداشت کی
طاقت ہر ایک کو خدا نے نہیں دی لیکن زندگی کی دوسری کڑواہٹیں جو خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں
دیتے ہوئے پیش آتی ہیں وہ ہم ہنستے مسکراتے برداشت کر جاتے ہیں اور دوسروں کو پتہ بھی نہیں
لگتا۔یہ ہے ایک احمدی کی شان اور جیسا کہ میں نے کہا کوئی احمدی اس بات کے لئے تیار نہیں ہوگا
کہ وہ دو لعنتیں اپنے پر اکٹھی کر لے۔ایک دنیا کی لعنت اور ایک اللہ تعالیٰ کی لعنت۔اگر کوئی ایسا
احمدی ہے تو کھڑا ہو جائے ہم بھی اس کی شکل دیکھ لیں۔یقیناً کوئی احمدی ایسا نہیں ہوسکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔”اے میرے دوستو ! جو میرے سلسلہ بیعت میں داخل ہو۔خدا ہمیں اور تمہیں اُن
باتوں کی توفیق دے جن سے وہ راضی ہو جائے۔آج تم تھوڑے ہو اور تحقیر کی نظر سے
دیکھے گئے ہو اور ایک ابتلا کا وقت تم پر ہے اُسی سنّت اللہ کے موافق جو قدیم سے جاری
ہے۔ہر یک طرف سے کوشش ہو گی کہ تم ٹھوکر کھاؤ اور تم ہر طرح سے ستائے جاؤ گے اور
طرح طرح کی باتیں تمہیں سننی پڑیں گی اور ہر یک جو تمہیں زبان یا ہاتھ سے دُکھ دے گا
وہ خیال کرے گا کہ اسلام کی حمایت کر رہا ہے۔اور کچھ آسمانی ابتلا بھی تم پر آئیں گے تائم

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۳۱
خطبہ جمعہ ۲۸ جون ۱۹۷۴ء
ہر طرح سے آزمائے جاؤ۔سو تم اس وقت سُن رکھو ( غلبہ اسلام کی مہم تمہارے سپرد کی گئی ہے اور
نوع انسانی کے دل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے فتح کرنے کا جو کام تمہیں سونپا گیا ہے اُس
میں۔ناقل ) کہ تمہارے فتح مند اور غالب ہو جانے کی یہ راہ نہیں کہ تم اپنی خشک منطق
سے کام لو یا تمسخر کے مقابل پر تمسخر کی باتیں کرو یا گالی کے مقابل پر گالی دو۔کیونکہ اگر تم
نے یہی راہیں اختیار کیں تو تمہارے دل سخت ہو جائیں گے اور تم میں صرف باتیں ہی
باتیں ہوں گی جن سے خدا تعالیٰ نفرت کرتا ہے اور کراہت کی نظر سے دیکھتا ہے۔سو تم ایسا
نہ کرو کہ اپنے پر دو لعنتیں جمع کر لو۔ایک خلقت کی اور دوسری خدا کی بھی۔یقیناً یا درکھو کہ لوگوں کی لعنت ، اگر خدائے تعالیٰ کی لعنت کے ساتھ نہ ہو کچھ بھی چیز
نہیں۔اگر خدا ہمیں نابود نہ کرنا چاہے تو ہم کسی سے نابود نہیں ہو سکتے لیکن اگر وہی ہمارا
دشمن ہو جائے تو کوئی ہمیں پناہ نہیں دے سکتا۔ہم کیونکر خدائے تعالیٰ کو راضی کریں اور
کیونکر وہ ہمارے ساتھ ہو۔اس کا اُس نے مجھے بار بار یہی جواب دیا کہ تقویٰ سے۔سواے میرے پیارے بھائیو کوشش کرو تا متقی بن جاؤ۔بغیر عمل کے سب باتیں بیچ ہیں
اور بغیر اخلاص کے کوئی عمل مقبول نہیں۔سو تقوی یہی ہے کہ ان تمام نقصانوں سے بیچ کر
خدا تعالیٰ کی طرف قدم اٹھاؤ اور پر ہیز گاری کی باریک راہوں کی رعایت رکھو۔سب سے اوّل
اپنے دلوں میں انکسار اور صفائی اور اخلاص پیدا کرو اور سچ مچ دلوں کے علیم اور سلیم اور غریب
بن جاؤ کہ ہر یک خیر اور شر کا پیج پہلے دل میں ہی پیدا ہوتا ہے اگر تیرا دل شہر سے خالی ہے تو
تیری زبان بھی شر سے خالی ہوگی۔اور ایسا ہی تیری آنکھ اور تیرے سارے اعضا۔ہر یک
نور یا اندھیرا پہلے دل میں ہی پیدا ہوتا ہے اور پھر رفتہ رفتہ تمام بدن پر محیط ہو جاتا ہے۔سوا اپنے دلوں کو ہر دم ٹولتے رہو اور جیسے پان کھانے والا اپنے پانوں کو پھیرتا رہتا ہے اور
رڈی ٹکڑے کو کاٹتا ہے اور باہر پھینکتا ہے۔اسی طرح تم بھی اپنے دلوں کے مخفی خیالات اور
مخفی عادات اور مخفی جذبات اور مخفی ملکات کو اپنی نظر کے سامنے پھیر تے رہو اور جس خیال یا
عادت یا ملکہ کو رڈی پاؤ اُس کو کاٹ کر باہر پھینکو ایسا نہ ہو کہ وہ تمہارے سارے دل کو

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۳۲
خطبہ جمعہ ۲۸ جون ۱۹۷۴ء
نا پاک کر دیوے اور پھر تم کاٹے جاؤ۔پھر بعد اس کے کوشش کرو اور نیز خدائے تعالیٰ سے قوت اور ہمت مانگو کہ تمہارے
دلوں کے پاک ارادے اور پاک خیالات اور پاک جذبات اور پاک خواہشیں تمہارے
اعضا اور تمہارے تمام قومی کے ذریعہ سے ظہور پذیر اور تکمیل پذیر ہوں تا تمہاری نیکیاں
کمال تک پہنچیں۔کیونکہ جو بات دل سے نکلے اور دل تک ہی محدودر ہے وہ تمہیں کسی مرتبہ
تک نہیں پہنچا سکتی۔خدا تعالیٰ کی عظمت اپنے دلوں میں بٹھاؤ اور اس کے جلال کو اپنی
آنکھوں کے سامنے رکھو۔اور یا درکھو کہ قرآن کریم میں پانسو کے قریب حکم ہیں اور اس
نے تمہارے ہر یک عضو اور ہر یک قوت اور ہر یک وضع اور ہر یک حالت اور ہر ایک عمر
اور ہر یک مرتبہ فہم اور مرتبہ فطرت اور مرتبہ سلوک اور مرتبہ انفراد اور اجتماع کے لحاظ سے
ایک نورانی دعوت تمہاری کی ہے۔سو تم اس دعوت کو شکر کے ساتھ قبول کرو اور جس قدر
کھانے تمہارے لئے تیار کئے گئے ہیں وہ سارے کھاؤ اور سب سے فائدہ حاصل کرو۔جو شخص ان سب حکموں میں سے ایک کو بھی ٹالتا ہے میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ عدالت کے
دن مواخذہ کے لائق ہو گا۔اگر نجات چاہتے ہو تو دین العجائز اختیار کرو اور مسکینی سے
قرآن کریم کا جوا اپنی گردنوں پر اُٹھاؤ کہ شریر ہلاک ہو گا اور سرکش جہنم میں گرایا جائے گا۔پر جو غریبی سے گردن جھکاتا ہے وہ موت سے بچ جائے گا۔دنیا کی خوشحالی کی شرطوں سے
کہ ہمیں یہ ملے اور وہ ملے ) خدا تعالیٰ کی عبادت مت کرو کہ ایسے خیال کے لئے گڑھا
در پیش ہے۔بلکہ تم اس لئے اس کی پرستش کرو کہ پرستش ایک حق خالق کا تم پر ہے۔چاہیے
پرستش ہی تمہاری زندگی ہو جاوے اور تمہاری نیکیوں کی فقط یہی غرض ہو کہ وہ محبوب حقیقی
اور محسن حقیقی راضی ہو جاوے کیونکہ جو اس سے مکمتر خیال ہے وہ ٹھوکر کی جگہ ہے۔خدا بڑی دولت ہے۔اس کے پانے کے لئے مصیبتوں کے لئے تیار ہو جاؤ۔وہ بڑی مراد
ہے۔اس کے حاصل کرنے کے لئے جانوں کو فدا کرو۔عزیز و!! خدائے تعالیٰ کے حکموں
کو بے قدری سے نہ دیکھو۔موجودہ فلسفہ کی زہر تم پر اثر نہ کرے۔ایک بچے کی طرح بن کر

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۳۳
خطبہ جمعہ ۲۸ جون ۱۹۷۴ء
اس کے حکموں کے نیچے چلو۔نماز پڑھو، نماز پڑھو کہ وہ تمام سعادتوں کی کنجی ہے اور جب
تو نماز کے لئے کھڑا ہو تو ایسا نہ کر کہ گویا تو ایک رسم ادا کر رہا ہے بلکہ نماز سے پہلے جیسے
ظاہری وضو کرتے ہو ایسا ہی ایک باطنی وضو بھی کرو۔اور اپنے اعضا کو غیر اللہ کے خیال
سے دھو ڈالو۔تب ان دونوں وضوؤں کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور نماز میں بہت دعا کرو
اور رونا اور گڑ گڑانا اپنی عادت کر لو تا تم پر رحم کیا جائے۔اے اللہ ! اے ہمارے پیارے!! ہم پر اپنی رحمتوں کے نزول کے سامان پیدا کر۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی