پاکستان ہمارا اپنا مُلک ہے جس کے لئے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۴۵
خطبہ جمعہ ۱۹؍ جولائی ۱۹۷۴ء
پاکستان ہمارا اپنا ملک ہے جس کے لئے
ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں
خطبه جمعه فرموده ۱۹ / جولائی ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گذشتہ تین دن بے آرامی میں گزرے۔دورا تیں تو سفر بھی کرنا پڑا۔سفر سے پہلی رات تو
ویسے ہی تکلیف دہ تھی۔وہ رات پریشانی میں گذری اور جس انفلوئنزا کی بیماری سے کافی حد تک نجات
حاصل ہو چکی تھی سفر کی وجہ سے وہ تکلیف پھر ہوگئی ہے اور گلے کی خراش بڑھ گئی ہے۔اللہ تعالیٰ
فضل کرے آپ بھی دعا کریں۔دنیا میں ہر ملک کے شہری مختلف گروہوں میں تقسیم کئے جاسکتے ہیں ایک تقسیم تو یہ ہے کہ بعض
شہری اچھے شہری ہوتے ہیں اور بعض شہری اچھے نہیں ہوتے۔دنیا کے ہر ملک میں ہمیں ایسا نظر آتا ہے
دوسری تقسیم یہ ہے کہ بعض لوگوں کے نزدیک اچھے شہری سے ایک بات مراد لی جاتی ہے اور بعض
دوسرے لوگوں کے نزدیک اچھے شہری سے ایک اور چیز مراد لی جاتی ہے۔یعنی بعض کہتے ہیں کہ
اچھے شہری کی یہ یہ صفات ہونی چاہئیں اور بعض دوسرے کہتے ہیں کہ اچھے شہری کی (اس سے مختلف
ایک حد تک یا بعض دفعہ متضاد) یہ یہ صفات ہونی چاہئیں۔اس تفصیل میں تو میں اس وقت نہیں جاؤں گا۔میں بتانا یہ چاہتا ہوں کہ اسلام کے نزدیک (جیسا کہ ہم نے اسلام کو مہدی موعود علیہ الصلوۃ والسلام

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۴۶
خطبہ جمعہ ۱۹ ؍ جولائی ۱۹۷۴ء
کے ذریعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل سمجھا ہے۔) اچھے شہری وہ ہیں جو شہری حقوق کی
ادائیگی کی کوشش کے علاوہ یہ ایمان بھی رکھتے ہوں کہ اپنے ملک سے پیار بھی ایمان کا ایک شعبہ ہے
اور یہ ادنی ترین شعبہ نہیں کیونکہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایمان، ایک کم سوحصوں
میں منقسم ہے۔( زبان کے یہ محاورے ہیں ضروری نہیں کہ کسی چیز کو یہ اسی عدد کے اندر محدود
کر دیں بلکہ کثرت بتانا مقصود ہوتی ہے تو ) اس کا مطلب یہ ہوا کہ ایمان کے بہت سے شعبے ہیں۔عربی زبان اور دوسری زبانیں بھی اس قسم کے محاورے استعمال کرتی ہیں۔بہر حال جس رنگ میں
بھی اسے لیں ، خواہ لفظی معنی میں لیں تب بھی ایمان کا ایک کم سوشعبہ بڑی تعداد ہے اور اگر محاورہ
کے معنی میں لیں تو پھر تو مفہوم یہ ہو گا کہ ایمان کا فی تعدا میں مختلف شعبوں میں تقسیم شدہ ہے اور
سب سے بلند اور افضل شعبہ ایمان، ایمان باللہ ہے اور ادنی ترین شعبہ ایمان اماطة الأذى
عَنِ الطَّرِيقِ ہے یعنی گذرگاہوں سے ایسی چیزوں کا ہٹانا جو وہاں سے گذرنے والوں کو تکلیف
پہنچانے والی ہوں اور ایک جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيْمَانِ
تو جوسب سے بلند ہے اس کے تو قریب بھی نہیں لیکن جو سب سے ادنی ہے اس سے بہر حال کچھ
در جے او پر کا یہ شعبہ ایمان ہے۔شہریوں کے فرائض ایک تو حکومتیں خود متعین کرتی ہیں اور مختلف ممالک کی اس تعیین میں
فرق بھی ہوتا ہے اور انسانی عقل اس فرق کو اپنے اپنے حالات کے مطابق برداشت بھی کرتی ہے
ایک ماحول میں بعض صفات جو اچھے شہری سے متعلق ہیں ان پر زیادہ زور دیا جاتا ہے ایک
دوسرے ماحول میں بعض دوسری صفات پر زیادہ زور دیا جاتا ہے۔اگر ہمارے نزدیک بھی یہی تعریف کافی ہوتی کہ قانونِ وقت اچھے شہریوں میں جو صفات
دیکھنا چاہتا ہے وہ ایک احمدی میں ہونی چاہئیں گو ہمارے لئے کوئی پریشانی کی بات نہیں تھی۔ہم
اپنے قانون دانوں
کو کہتے ، اپنے پڑھے لکھوں
کو کہتے کہ جماعت کے سامنے ان صفات کو بیان کرتے
رہا کرو جو قانونِ وقت کے نزدیک اچھے شہریوں میں پائی جانی چاہئیں لیکن ہماری ذمہ داری اس سے
بڑھ کر ہے۔ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ جس رب نے اپنے پیارے خاتم الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۴۷
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۷۴ء
کے ذریعہ یہ اعلان کیا کہ حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيْمَانِ ہم یہ دیکھیں کہ وہی خدائے عَلامُ الْغُيُوبِ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اور آپ کے ذریعہ لائی ہوئی شریعت کے مطابق کن چیزوں کو
محب الوطنی میں شامل کرتا ہے۔( میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے علماء اس کی تفصیل میں جا کر
چھوٹے چھوٹے مضامین لفضل کو دیں گے تاکہ دوستوں کے سامنے یہ چیز آجائے۔) میں
نے اس وقت یہ تمہید اس لئے باندھی ہے کہ اگر چہ حالات ابھی پوری طرح معمول پر نہیں آئے
لیکن حکومت نے یہ کوشش شروع کر دی ہے کہ وہ احمدی گھرانے جنہیں بعض حالات سے مجبور ہو
کر اپنے شہروں یا اپنے مکانوں کو چھوڑنا پڑا تھا وہ واپس آکر اپنے مکانوں کو آباد کریں۔میں نے
ہا ہے کہ بعض جگہوں پر یہ کوشش شروع ہو گئی ہے۔مثلاً گوجرانوالہ میں یہ کوشش ہوگئی اور بہت
سے احمدی گھرانے اس وقت ، جب میں آپ کو یہ بات بتا رہا ہوں اپنے گھروں میں آباد ہو چکے
ہیں کچھ رہتے ہیں ان کے لئے کوشش ہو رہی ہے۔انشاء اللہ وہ بھی آباد ہو جائیں گے۔یہ بڑی
اچھی بات ہے جماعت کو چاہیے کہ اس سلسلہ میں قانونِ وقت اور حکومت وقت سے پورا پورا
تعاون کریں اپنے گھروں کو نہ چھوڑنے کی ہدایت تو ۵۳ ء میں بھی دی گئی تھی اور اب بھی دی گئی تھی
لیکن بعض ایسے حالات ہیں جو استثنائی شکل اختیار کرتے ہیں اور ان کے مطابق اگر کسی نے اس
شکل میں اس ہدایت کی تعمیل نہیں کی جو دی گئی تھی تو اللہ تعالیٰ نے ایک مومن احمدی مسلمان کو بڑی
فراست دی ہے ان کا جو فیصلہ ہے اگر وہ اپنی عقل کے مطابق درست ہے تو ان پر کوئی الزام نہیں
اور اگر دینداری کے ساتھ انہوں نے ایسا فیصلہ کیا جو درست نہیں تو وہ زیر الزام نہیں۔اس لئے کہ
انہوں نے فیصلہ کرنے میں بددیانتی کا کوئی اندھیرا اپنے ذہن میں گھنے نہیں دیا پوری دیانتداری
سے سوچ بچار کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا۔خیر یہ تو ایک حد تک ماضی کا قصہ بن چکا۔اب مستقبل کو
سنوارنے کا سوال ہے۔اور پہلی بات یہ ہے کہ جہاں جہاں بھی حکومت کے ذمہ دار افسران اور
وہاں کے مقامی شہری جن کی بہت بھاری اکثریت یقیناً شرفا کی ہے ان سے مل کر آپس میں تعاون
کر کے احمدیوں کو ان کے گھروں میں بسانے کی کوشش کریں۔یا اگر وہ اس قسم کی کوشش کر رہے
ہیں تو ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم ان سے تعاون کریں اور توہمات کی دنیا سے نکل کر حقائق کی دنیا میں

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۴۸
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۷۴ء
داخل ہوں اور بنیادی حقیقت یہ ہے ، سب سے بڑی حقیقت یہ ہے اور جاننے والا جانتا ہے کہ یہی
حقیقت ہے باقی سب چیزیں اس کی ذیل میں آتی ہیں۔وہ حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر بھروسہ
کرنا چاہیے اور خدا تعالیٰ کے سوا کسی کی طرف مشرکانہ نظر نہیں اٹھانی چاہیے اور اسی پر توکل رکھنا
چاہیے اور اسی کی رحمت پر بھروسہ کر کے ان احکام کو پورا کر دینا چاہیے جو اس نے ہمیں دیئے ہیں
اور یہ سا
یہ سلسلہ جونہ صرف دین کی بہبود کے لئے قائم ہوا ہے بلکہ دنیا اور دنیا داروں کی بہبود اور فلاح کے
لئے بھی قائم کیا گیا ہے۔اس کی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے اگر کہیں سے مدد اور رحمت کی
امید کی جاسکتی ہے تو وہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے یہ کہنا کہ خدا تعالیٰ کے دین کو تقویت پہنچانے
کی خاطر تو ہمیں اپنے مکانوں میں جانا چاہیے لیکن دل میں وہم ہوتا ہے کہ پتہ نہیں وہاں جانا ٹھیک
ہے یا نہیں یہ ایک احمدی کی سرشت کا مظاہرہ نہیں ہے یہ اس کی صفت نہیں۔اس لئے اب یہ کام جب شروع ہو گیا تو اس کو وسعت دی جانی چاہیے اور ہمیں اس سلسلہ
میں کوشش کرنی چاہیے۔شروع ہو گیا سے میری یہ مراد ہے کہ ایک جگہ تو میرے علم میں ہے کہ وہاں
شروع ہو گیا ہے۔ممکن ہے کسی دوسری جگہ بھی ہوا ہو اور ابھی تک میرے علم میں یہ بات نہ آئی ہو
کیونکہ پچھلے دو تین دن سے مجھے حالات کا اس طرح علم نہیں جس طرح یہاں رہتے ہوئے ہوتا ہے
تو اس کے لئے کوئی کہہ سکتا ہے کہ ہمیں کیا پتہ ہے یہاں جو دوست یا جو خاندان ضرورت کے
مطابق آئے ہوئے ہیں وہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم کیسے فیصلہ کر سکتے ہیں کہ وہاں کے حالات کیسے ہیں۔ان کا یہ کہنا بالکل ٹھیک ہے اور کسی شخص کا یہ حق نہیں کہ ان پر اعتراض کرے۔لیکن جماعت کا فرض
ہے کہ ان کے لئے ایسے سامان پیدا کرے کہ ان کو پتہ لگ جائے کہ ان کے حالات ابھی ایسے
ہیں یا نہیں ہیں۔انشاء اللہ ایک دن تو حالات سازگار ہوں ہی جائیں گے۔لیکن ہم نے تو آج ہی
کی بات کرنی ہے کہ آج کہاں کیا حالات ہیں؟ اس لئے صدر انجمن احمدیہ کو مختلف اضلاع کی
کمیٹیاں بنادینی چاہئیں۔جس میں اس ضلع کے ذمہ دار احمدی بھی ہوں اور جس میں صدر انجمن احمد یہ
کے ذمہ دار افراد بھی ہوں اور وہ حالات کا جائزہ لیں اور اپنے اپنے اضلاع کے خاندانوں کو جو
اس وقت یہاں آئے ہوئے ہیں ان کے حالات سامنے رکھ کر منصوبہ بنائیں کہ کس طرح حکومت وقت

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۴۹
خطبہ جمعہ ۱۹؍ جولائی ۱۹۷۴ء
اور شرافت نفس پاکستانی شہری نے جو اچھے حالات پیدا کرنے شروع کر دیئے ہیں اس کے مطابق
وہ اپنے گھروں میں واپس جائیں۔اور اگر تھوڑی بہت وہاں
کوئی تکلیف برداشت کرنی پڑے بھی
تو اللہ کی خاطر اسے برداشت کریں۔مثلاً بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں زبان سے اذکی دی جاتی ہے
ان کو میں سمجھا یا کرتا ہوں کہ جب خدا نے تمہیں کہا کہ تمہیں آدمی ( تکلیف دہ بات ) سننی پڑے
گی اور خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ( میں وعدہ “ اس لئے کہتا ہوں کہ اس کے نتیجہ میں بڑی بشارتیں ہیں )
خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ پورا ہوگا تا تمہیں روحانی ترقیات نصیب ہوں
تو تمہارے دل میں کدورت
کیوں پیدا ہو؟ یہ تو کوئی ایسی بات نہیں ہے۔آخر تھک جاتی ہے وہ زبان جو خدا تعالیٰ کے حکم کے
خلاف بولتی ہے اور وہ زبان جو صداقت کے لئے اور حق کے لئے آواز بلند کر رہی ہوتی ہے وہ
ہر حالت میں حق و صداقت کی آواز بلند کرتی رہتی ہے اور کبھی بھی تھکا نہیں کرتی۔جیسے آدم سے لے
کر آج تک نسل کے بعد نسل پیدا ہوتی رہی ہے جس کی زبانیں قول حق کہنے میں تھکی نہیں۔اور نہ
رکی ہیں۔ٹھیک ہے آدمی سنو۔دکھ وہ باتیں سنی پڑتی ہیں۔یہ عارضی چیزیں ہیں لیکن تمہارے
رب کی وہ پیاری آواز جو تمہارے کانوں میں پڑ رہی ہے وہ عارضی نہیں۔اس نے یہ وعد کیا ہے کہ
میرے دامن کو تم نہ چھوڑنا اور میری رحمت کا سایہ تمہیں دکھ اور سختی کی تپش میں نہیں رہنے دے گا
اس کی رحمت کے بادل تم پر آئیں گے اور وہ تمہارے سکون اور اطمینانِ قلب کے سامان پیدا
کرے گا۔روحانی معنی میں اس رحمت کے بادل نے اُمت محمدیہ کے اربوں افراد کو جب انہوں
نے خدا تعالیٰ کی راہ میں وفادکھائی اور ثبات قدم دکھایا سکون اور طمانیت قلب کا سامان پیدا کیا۔پہلے دن سے لے کر آج تک ہم یہ بھی دیکھتے چلے آئے ہیں۔اور یہ بھی دیکھتے چلے آئے ہیں کہ
دنیاوی لحاظ سے بھی مادی دنیا میں مادی بادلوں نے اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کا مظاہرہ ہماری آنکھوں
کے سامنے مادی شکل میں بھی کیا۔ایک دفعہ اپنے ملک کے دفاع اور اس کی عزت کے قیام کے لئے
احمدی رضا کار ایک محاذ پر ملک کا دفاع کر رہے تھے۔اور وہاں ہر رات کو احمدی نوجوان
No Man Land میں یعنی جو دشمن کی اور اپنی Lines جہاں انہوں نے اپنی خندقیں کھودی
ہوئی تھیں ان کے درمیان کچھ فاصلہ ہوتا ہے اس میں وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اتر تے تھے

خطبات ناصر جلد پنجم
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۷۴ء
ان
کو حکم تھا کہ اذان سے پہلے یعنی پو پھوٹنے سے قبل واپس آؤ۔کیونکہ وہ وادی کافی لمبی چوڑی تھی
کہیں آدھا میں کہیں ڈیڑھ میل ، بہر حال چونکہ جس وادی میں سے گذرتے ہوئے دشمن کی دُور بینیں
دیکھیں گی تو ان کی تو ہیں چلنے لگ جائیں گی۔اس واسطے حکم یہ تھا کہ بلا وجہ جان کو خطرے میں نہیں
ڈالنا روشنی ہونے سے پہلے واپس آ جاؤ۔ایک صبح ہوئی اور احمدی رضا کا روا پس نہ آسکے پو پھوٹی
اور سورج نکل آیا۔اور وہ واپس نہ پہنچے تو وہاں جو فوج کے جو مقرر کردہ نگران تھے (ان میں سے
بعض احمدی بھی تھے ) انہوں نے کہا کہ دنیا کے حیلے جاتے رہے اب اللہ تعالیٰ کے در کو کھٹکھٹانا
چاہیے۔چنانچہ انہوں نے اس محاذ کے سب رضا کاروں کو دعا پر لگا دیا اور پھر جب روشنی زیادہ
پھیلی تو ہمارے رضا کاروں نے دیکھا کہ رات کو چند نو جوان جوگشت کے لئے گئے ہیں وہ دشمن کی
پہاڑی کے دامن میں ہیں اور ساری وادی انہوں نے عبور کر کے واپس آنا ہے۔بڑا خطرہ تھا۔خیر
انسان تو دعا کر سکتا ہے مادی ذرائع میں قدرت متصرفہ ، جوٹل نہیں سکتی ، اس میں تو تبدیلی انسان
نہیں کر سکتا یہ تو اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔تدبیر انسان کر سکتا ہے مگر ایسی تدبیر جس کی ناکامی کا کوئی
امکان ہی نہ ہو یہ انسان نہیں کر سکتا۔جب تک خدا تعالیٰ کا پیار بیچ میں شامل نہ ہو جائے انسان
کے بس کی بات نہیں اور بہترین تدبیر دعا ہے پس وہ ساری جماعت دعا میں لگ گئی۔ان میں
پانچ سات سو آدمیوں نے اللہ تعالیٰ کی قدرت کا یہ نظارہ دیکھا کہ مطلع بالکل صاف تھا اور بادل کی
چھوٹی سی ٹکڑی بھی آسمان پر نظر نہیں آرہی تھی۔کہ یکدم وادی میں ایک طرف سے ایک چھوٹا سا ٹکڑا
بادل کا نمودار ہوا جس کا سایہ شاید پانچ سات سو گز پر پڑتا ہو۔تیزی سے ہوا آئی اور ہوا میں تیزی
سے تیرتا ہوا بادل کا وہ ٹکڑا آیا اور عین ان کے سروں پر جب وہ ٹکڑا پہنچا تو ہوا بند ہو جانے کی وجہ
سے وہاں رک گیا۔اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کے اس مادی بادل کے سایے میں رضا کا راس وادی کو
عبور کر کے اپنی (Lines) لائنز میں محفوظ جگہ پر آگئے اور جس وقت یہ رضا کار محفوظ جگہ پر پہنچ
گئے اسی وقت ہوا پھر چلی اور بادل کے اس ٹکڑے کو اڑا کر ان لوگوں کی نظروں سے بھی اوجھل کر
دیا اور وہ کہتے ہیں کہ پھر شام تک ہمیں بادل کا کوئی ٹکڑا آسمان پر نظر نہیں آیا۔پس اللہ کی رحمت
کے یہ نظارے بھی انسان دیکھتا ہے لیکن ان کے ساتھ خدا تعالیٰ کے اس پیار کی حیثیت دنیاوی

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۵۱
خطبہ جمعہ ۱۹؍ جولائی ۱۹۷۴ء
نسبت سے تو ایسی ہے کہ اس کی قیمت کوئی نہیں چکا سکتا۔یہ دنیا خدا تعالیٰ کے اس پیار کی قیمت کیونکر
چکا سکتی ہے۔لیکن جو روحانی لذت اور سرور اور پیار خدا تعالیٰ کے پیاروں کو ملتا ہے۔اس دوسرے
الہی پیار کی نسبت سے وہ پیار جو روحانی ہے وہ بہر حال اعلیٰ اور افضل ہے لیکن مادی لحاظ سے مادی دنیا
میں بسنے والے انسانوں کے لئے اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کے مادی جلو ے بھی دکھاتا ہے تو اس کی
یہ رحمت تلاش کرو اور توہمات میں نہ پڑو اور جیسا کہ میں نے بتایا حکومت اور شرفائے ملک کے
مشورے اور تعاون کے ساتھ یہ کوشش جہاں چھوٹے پیمانہ پر شروع ہوئی ہے بڑے پیمانہ پر
شروع ہو جانی چاہیے تا کہ ایک طرف جو گھروں سے بے گھر ہو کر ایک تکلیف اور بے اطمینانی کی
زندگی گذارنے والے خاندان ہیں وہ واپس اپنے گھروں میں جائیں اور سکون کی زندگی اللہ تعالیٰ
ان کے مقدر میں رکھے اور دوسرے یہ کہ بہر حال حکومت کا جو فرض ہے جتنی جلدی وہ اس فرض کو
بجالاتی ہے اتنا ہی وہ ہمارے ملک کے لئے بہتر ہے۔پس اس میں حکومت کا بھی فائدہ ہے اور
آپ کا بھی فائدہ ہے آپ کا فائدہ دنیوی بھی ہے اور دینی بھی ہے اور آپ اگر اس طرح کریں جو
میں آپ کو بتا رہا ہوں تو آپ کو خدا تعالیٰ کے پیار کے مادی جلوے دیکھنے بھی نصیب ہوں گے اور
روحانی لذتیں بھی آپ کے مقدر میں ہوں گی تو انشاء اللہ آہستہ آہستہ اس کا انتظام ہو جائے گا۔پھر
اپنے گھروں میں جائیں اور دلیری سے جائیں۔دلیری کا مطلب یہ ہے کہ جو قانون شکنی نہیں کرتا
اور اللہ تعالیٰ کے احکام کی پابندی کرتا ہے وہ دلیر ہوتا ہے کیونکہ جو بھی اسے تکلیف پہنچانے والا ہے
اس کے عمل میں قانون شکنی کے ہر دو پہلو ہیں ایک یہ کہ وہ قانونِ وقت کو توڑنے والا ہے اور
دوسرے یہ کہ وہ اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے والا ہے۔ہم تو قانون کے پابند ہیں اور کئی دوست آکر
یہ خیالی مثال دیتے ہیں کہ اگر کہیں دنیا میں قانون نہ رہے تو پھر ؟ اگر کے ساتھ ” نہ رہے اوّل
تو آج کی دنیا میں ممکن نہیں آج سے پہلے تاریخ میں جو اندھیروں کے زمانے کہلاتے ہیں ان میں
ایسے حالات تھے لیکن فرض کر وایسا ہو جاتا ہے کہ قانون نہ رہے اگر دنیا کا کوئی ایسا پسماندہ خطہ
اور اس کرہ ارض کا اندھیروں میں مبتلا علاقہ بھی ہے اور وہاں کوئی قانون نہیں رہتا تو پھر یہ سوال
ہی پیدا نہیں ہوتا نہ یہ کوئی پوچھنے والی بات ہے کہ قانون
کوئی نہیں تو ہم قانون کی پابندی کریں

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۵۲
خطبہ جمعہ ۱۹؍ جولائی ۱۹۷۴ء
گے۔یہ خیال تو غیر معقول ہے۔بعض ایسی چیزیں ہیں جن کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرما یا استفتِ قلبك تمہیں خدا نے فراست دی ہے تمہیں اسلامی نور نے نورانی زندگی عطا کی ہے
اپنے ماحول میں دعائیں کرنے کے بعد اپنے فیصلے کر ولیکن میرے علم میں آج دنیا میں کوئی ایسا خطہ
ا
نہیں جس میں اچھا یا برا کوئی قانون نہ ہو تو جب ایسا علاقہ ہی کوئی نہیں تو پھر یہ سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا۔پس قانون کی پابندی دنیا کے ہر خطہ کے احمدی کے لئے لازمی ہے۔میرا ایک تو مقام ہے جماعت ہائے احمدیہ پاکستان سے پیار رکھنے اور تعلق رکھنے کا ان کے لئے
دعائیں کرنا۔ان کی تکالیف دور کرنے کے لئے خود تکالیف برداشت کر لینا۔ان کی ہدایت اور
راہنمائی کے لئے مطالعہ کرنا اور ساتھ دعائیں کرتے رہنا۔مطالعہ کے نتیجہ میں بہت سی باتیں نکل
آتی ہیں۔پس ایک میری ذمہ داری ہے جماعت کے نقطۂ نگاہ سے۔اس کا تعلق صرف پاکستان
سے نہیں بلکہ دنیا کے ہر خطہ میں بسنے والے احمدی سے ہے دنیا کے ہر خطہ میں احمدی موجود ہے اور
دنیا کے ہر خطہ کے احمدی کے ساتھ میرا ایک زندہ تعلق ہے۔بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ زندہ تعلق
کا کیا مطلب ہے؟ اگر ان کی سمجھ میں نہیں آتا تو بحث کرنے کی ضرورت نہیں لیکن یہ ایک حقیقت
ہے کہ ان کے ساتھ میرازندہ تعلق ہے اور بسا اوقات اگر دنیا کے پانچ پانچ ہزار میل پر کسی خطہ میں
کسی احمدی کو کوئی تکلیف پہنچ رہی ہو تو ظاہری مادی ذرائع کے علم کے بغیر میرے سینے میں تڑپ
پیدا ہوتی ہے اور ان کے لئے میں دعائیں شروع کر دیتا ہوں۔جو نظام اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ
میں رکھا ہے یعنی علم غیب ، اس جس رنگ میں بھی وہ چاہے دے دیتا ہے۔اس کا تعلق اسی سے ہے۔اگر کسی کو یہ چیز سمجھ نہیں آتی تو وہ معذور ہے جو کسی کو چے سے
واقف ہی نہیں وہ اس کوچے کے حسن کو کیسے جان سکتا ہے۔بہر حال دماغ میں جو یہ اعتراض یا
سوال آجاتا ہے اس کو میں مختصر احل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔باقی جماعت بڑی صاحب فراست
ہے اور یہ جو میں کہہ رہا ہوں کہ دنیا میں کوئی خطہ ایسا نہیں یہ بات میں نے اس لئے بتائی ہے کہ
آپ یہ کہیں گے کہ دنیا کی باتیں ہم سے کر رہے ہیں اور سات ہزار میل کی دنیا اور نو ہزار میل کی
دنیا کی باتیں ہم سے کر رہے ہیں اور ہمارے متعلق جو ہماری تکلیف ہے اس کے متعلق بات کریں

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۵۳
خطبہ جمعہ ۱۹؍ جولائی ۱۹۷۴ء
باقی دنیا کو چھوڑ میں اسے تو میں نہیں چھوڑ سکتا۔خدا تعالیٰ نے میرے دل اور میرے ذہن کا تعلق
باہر کی دنیا کے ساتھ بھی باندھا ہوا ہے۔جس کو یہ کہا گیا ہو کہ بطور نائب مہدی محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے۔وہ ایک لحظہ کے لئے دنیا کے کسی خطہ کو بھول کسے سکتا ہے؟
اور بعض باتیں ایسی ہیں جن کا تعلق پاکستان سے بھی ہے۔ان کا تعلق افریقہ سے بھی۔یورپ سے
بھی ہے انگلستان سے بھی ہے۔شمالی اور جنوبی خطہ ہائے امریکہ سے بھی ، جزائر سے بھی ،آسٹریلیا،
انڈونیشیا وغیرہ بہت بڑی آبادیاں ہیں۔جو سینکڑوں شاہد ہزاروں جزائر پر پھیلی ہوئی ہیں۔ان
کے ساتھ بھی ہے وہ یہی ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ جہاں بھی قانون ہو (اور میں نے
بتایا ہے کہ ہر جگہ قانون ہے ) جو بھی قانونِ وقت ہو اس قانون کی پابندی کرو اور اسی میں برکت ہے
لیکن اس سے بڑھ کر ہم پر ذمہ داری ہے صرف اس کی پابندی نہیں کرنی بلکہ اسلام کے جو احکام
ہیں سارے کے سارے ماننے ہیں۔جب تک شریعت محمدیہ کے ہر حکم کا خیال رکھنے کے لئے
ہمارے طبائع تیار نہیں اس وقت تک ہماری زندگیاں ( اس دنیا کی بھی اور دوسری دنیا کی بھی )
خطرے میں ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ قرآن کریم قیامت کے دن
تم پر قاضی ہو گا یہ قرآن بطور قاضی تمہارے حق میں یہ فیصلہ دے کہ اے اس مخلوق کے ربّ
تیرے حکموں پر عمل کرنے کی اس شخص نے اپنی طرف سے انتہائی کوشش کی ہے اور خلوص نیت
کے ساتھ کی ہے اور قرآن عظیم کی اس سفارش پر خدائے حکیم اس شخص کے حق میں فیصلہ دے گا۔اور آخری فیصلہ تو بہر حال اللہ تعالیٰ نے دینا ہے۔اس شخص کے اعمال نے نہیں دینا۔قرآنی سفارش
بہر حال اس شخص کے اعمال کے مطابق ہوگی۔لیکن جو آخری فیصلہ ہے وہ اللہ تعالیٰ کی اپنی صفات
کے مطابق ہو گا۔پس ان احکامات کو سامنے رکھا کرو۔دنیا میں ہم یہ اعلان کر رہے ہیں کہ وہ وقت کب آئے گا۔جب انسان انسان سے پیار کرنا
اور اس کی بے لوث خدمت کرنے کا سبق سیکھے گا۔اس دنیا میں جو ہمارا اعلان ہے وہ پاکستان میں
غائب نہیں ہو جاتا ( احمدی مسلمان ) جو صحیح اسلام پر قائم ہوا پہلے دن سے آج تک اس کو یہی حکم
ہے کہ پیار اور محبت کے ساتھ نوع انسانی کے دل اللہ اور اس کے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۵۴
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۷۴ء
لئے جیتو ! اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو تعلق ہے جو پیار اور محبت کے نتیجہ میں اور بے لوث
خدمت کے نتیجہ میں پیدا ہوا اس کو قائم رکھنا اور اس میں زیادہ حسن پیدا کرنے کی کوشش بھی تو محبت
اور پیار کے نتیجہ میں ہی ہو سکتی ہے۔بہر حال شریعت محمدیہ کے مطابق اپنی زندگیاں گزار و اور
ایک چھوٹا سا حکم یہ دیا گیا کہ حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيْمَانِ اس لئے اپنے اس ملک کی خیر خواہی کے
لئے جو کچھ بن آتا ہے وہ کرو۔اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے یہ ہمارا ملک ہے جس کے
لئے لے ہم نے اپنے دوسرے بھائیوں کے ساتھ مل کر بڑی قربانیاں دی ہیں اور اس ملک کو ایک
نہایت حسین لہلہاتے ثمر آور باغ میں تبدیل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش جماعت احمدیہ اور اس کا
ہر فرد کرے گا انشاء اللہ تعالیٰ۔اللہ تعالیٰ تمہیں تمہارے گھروں میں آبادر کھے اور تمہارے گھروں
میں وہ فضا پیدا کر دے جس کا ذکر اسلام میں جنت کے متعلق آیا ہے اور تمہارے گھر اس دنیا میں
تمہارے لئے بھی اور تمہارے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے لئے بھی اور پاکستان کے ہر شریف الطبع
شہری کے لئے بھی دنیوی جنتیں بن جائیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔سے
ل از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ - سه روز نامہ الفضل ربوه ۱۳ اگست ۱۹۷۴ء صفحه ۳)
谢谢您

آج 10 میں سے 10 باقی