ابتلا کے زمانہ اور سخت گھڑیوں میں اللّٰا تعالیٰ کے پیار کا اظہار
خطبات ناصر جلد پنجم
۶۷۱
خطبه جمعه ۱۶ را گست ۱۹۷۴ء
ابتلا کے زمانہ اور سخت گھڑیوں
میں اللہ تعالیٰ کے پیار کا اظہار
خطبه جمعه فرموده ۱۶ راگست ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔یہ ابتلاؤں کا زمانہ ، دعاؤں کا زمانہ ہے اور سخت گھڑیوں ہی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے
محبت اور پیار کے اظہار کا لطف آتا ہے۔ہماری بڑی نسل کو بھی اور ہماری نوجوان نسل اور اطفال کو
بھی ، مردوزن ہر دو کو یہ یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
محبوب مہدی کے ذریعہ غلبہ اسلام کا جو منصوبہ بنایا ہے اُسے دنیا کی کوئی طاقت نا کام نہیں کر سکتی۔اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے منصوبوں کو زمینی تدبیریں نا کام نہیں کیا کرتیں۔پس غلبہ اسلام کا یہ
منصوبہ تو انشاء اللہ پورا ہوکر رہے گا۔جیسا کہ کہا گیا ہے اسلام ساری دنیا پر غالب آئے گا اور جیسا کہ ہمیں
بتایا گیا ہے نوع انسانی کے دل جماعت احمدیہ کی حقیر قربانیوں کے نتیجہ میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے لئے فتح کئے جائیں گے اور نوع انسانی کو حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ
کے نتیجہ میں رب کریم کے قدموں میں جمع کر دیا جائے گا۔یہ بشارتیں اور یہ خوشخبریاں تو انشاء اللہ
پوری ہو کر رہیں گی۔ایک ذرہ بھر بھی ان میں شک نہیں البتہ جس چیز میں شک کیا جاسکتا ہے اور جس
کے نتیجہ میں ڈر پیدا ہوتا ہے وہ صرف یہ ہے کہ جو ذمہ داریاں اللہ تعالیٰ نے اس کمزور جماعت کے
خطبات ناصر جلد پنجم
۶۷۲
خطبه جمعه ۱۶ را گست ۱۹۷۴ء
کندھوں پر ڈالی ہیں اپنی بساط کے مطابق وہ ذمہ داریاں ادا کی جارہی ہیں یا نہیں؟
پس جماعت اپنے کام میں لگی رہے یعنی تدبیر کے ساتھ اور دُعاؤں کے ساتھ غلبہ اسلام
کے جہاد میں خود کو مصروف رکھے اور خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں دیتی چلی جائے۔وہ خدا جو
ساری قدرتوں کا مالک اور جو اپنے امر پر غالب ہے۔اُس نے جو کہا ہے وہ ضرور پورا ہوگا۔خدا
کرے کہ ہماری زندگیوں میں ہماری کوششوں کو مقبولیت حاصل ہو اور غلبہ اسلام کے وعدے
پورے ہوں اور ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو۔اس زمانہ میں بالخصوص ان ایام میں دُعاؤں پر بہت زور دینا چاہیے۔میں نے اجتماعی دعا
کی ایک تحریک کی تھی لیکن مختلف اطراف سے ملنے والی خبروں سے پتہ لگا ہے کہ بعض جگہ وہ ایک
خشک بدعت کا رنگ اختیار کر گئی ہے۔اس لئے میں آج سے اس طریق کو بند کرتا ہوں۔اب نماز مغرب اور فجر کے بعد اجتماعی
دُعا ئیں نہیں ہوں گی۔مسجد مبارک میں تو میں نے مغرب کی نماز کے بعد ہدایت کر دی تھی لیکن
معلوم ہوتا ہے کہ یہ بات وہیں تک محدود رہی۔دراصل اس قسم کی اجتماعی دعا سے قبل حالات پر
روشنی ڈالنی چاہیے۔حالات کی نزاکت سے احباب جماعت کو آگاہ کرنا چاہیے اور وہ بشارتیں بھی
بتانی چاہئیں جو جماعت احمدیہ کو غلبہ اسلام کے لئے دی گئی ہیں۔اس کے بعد اجتماعی دعا ہونی
چاہیے۔سلام پھیر کر یہ کہہ دینا کہ آؤ دعا کر لیں یہ تو خشک دعا ہے اس کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔بہتوں
کو تو یہ بھی پتہ نہیں ہوتا کہ دعا کس رنگ میں کرنی چاہیے۔یہ سمجھ بوجھ رکھنے والوں کا کام ہے
کہ وہ دوسروں کو بتائیں کہ اس طرح دعا کرنی چاہیے لیکن چونکہ دوستوں کو اس کا طریق نہیں بتایا
گیا اس لئے میں اسے بند کرتا ہوں۔باقی رہا دعا کرنا، وہ تو ظاہر ہے کہ ہم اب بھی کریں گے
کیونکہ دعا کے بغیر ہماری زندگی نہیں۔ہم دُعائیں کریں گے اور بہت دُعائیں کریں گے لیکن
مغرب اور فجر کی نماز کے بعد اجتماعی دعا کی جو ہدایت کی گئی تھی اور اس کے مطابق جو دعا ہوتی رہی
ہے وہ میرے نزدیک خشک ہو چکی ہے اس لئے میں اسے بند کرتا ہوں لیکن چونکہ دعا کے بغیر ایک
احمدی کو زندگی میں کوئی لطف ہی نہیں ہے اس لئے احباب جماعت کو میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ
خطبات ناصر جلد پنجم
۶۷۳
خطبه جمعه ۱۶ را گست ۱۹۷۴ء
دُعائیں کریں اور بہت دُعائیں کریں۔انفرادی طور پر دُعائیں کریں غلبہ اسلام کے لئے،
انفرادی طور پر دُعائیں کریں ملک کی بہبود کے لئے۔اس وقت ہمارے ملک کو بھی ہماری دُعاؤں
کی بے حد ضرورت ہے۔احباب اس طرح دعائیں کریں کہ جب ان کی انفرادی دُعا ئیں اللہ تعالیٰ
کے حضور پہنچیں تو ساری اکٹھی ہو کر اجتماعی دعا بن جائیں اور خدا کرے کہ وہ قبول ہوں اور
اس کے نتیجہ میں ہماری زندگی کا مقصد اور ہماری جماعت کی غرض پوری ہو یعنی اس زمانہ میں
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ پیشگوئیاں پوری ہوں جو اس زمانہ کے متعلق کی گئی تھیں اور
وہ لوگ جنہوں نے اسلام کو پس پشت ڈال رکھا ہے۔جو اسلام کی طرف ذرا بھی توجہ نہیں کر رہے اور
جو اپنے خدا کو نہیں پہچانتے اور جو اپنے خدا سے دُور ہو چکے ہیں اور خدا تعالیٰ کے غضب کو دعوت
دے رہے ہیں اور اس کی محبت سے لا پرواہ ہو گئے ہیں۔ان کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی پیشگوئی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اسلام کی نعمت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فیوض
سے حصہ عطا فرمائے گا مثلاً کمیونسٹ ممالک ہیں۔اُنہوں نے نعرہ یہ لگایا کہ وہ زمین سے خدا تعالیٰ
کے نام کو اور آسمان سے خدا تعالیٰ کے وجود کو مٹادیں گے لیکن جس وجود کو آسمانوں سے مٹانے کا وہ
نعرہ لگا رہے ہیں ، آسمانوں سے اُسی وجود نے ہمیں بتایا ہے کہ ریت کے ذروں کی طرح وہاں
مسلمان نظر آئیں گے۔پس یہ دونوں باتیں ایکسٹریم (Extreme) پر دلالت کرتی ہیں۔ایک وہ جو اس منہ سے
نکلی جس کو اس وقت دنیوی طاقت حاصل ہے اور ایک وہ جو اس منبع سے نکلی جسے حقیقی طاقت حاصل
ہے اور حکم اُسی کے پورے ہوا کرتے ہیں۔جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے انسان نے اسی کے حکم
پورے ہوتے دیکھے ہیں۔ہر مخلوق نے یہی دیکھا کہ حکم اسی کا چلتا ہے۔پس جس ہستی کا دنیا میں حکم
چلتا ہے وہی کہتا ہے کہ میرے وجود کو آسمانوں سے مٹانے والے میرے وجود کی معرفت حاصل
کریں گے اور تب اُن کے دل میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتہائی پیار پیدا ہو گا اور وہ
یہ دیکھ کر خوشی محسوس کریں گے کہ اس پاک وجود کے ذریعہ انہوں نے اپنے ربّ کریم کو پایا جو
تمام قدرتوں کا سر چشمہ اور تمام طاقتوں کا مالک ہے۔اس کی بنائی ہوئی مخلوق میں مرضی اسی کی چلتی
خطبات ناصر جلد پنجم
۶۷۴
خطبه جمعه ۱۶ را گست ۱۹۷۴ء
ہے کسی اور کی نہیں چلتی۔اس لئے تم زمین والوں کو بولنے دو۔ہوگا وہی جو آسمانوں نے فیصلہ کیا۔ہوگا وہی جو ہمارے رب کریم نے ہمیں بتایا ہے۔کتنی زبر دست پیشگوئیاں ہیں جو پوری ہو رہی ہیں۔اتنی زبر دست پیشگوئیاں ہیں کہ اگر ہم نے یہ سوچا ہوتا کہ اپنی طاقت یا اپنی کوشش یا اپنی دولت یا
اپنے علم یا اپنے زور کے ساتھ ان پیشگوئیوں کو پورا کرلیں گے تو لوگ ہمیں پاگل کہتے اور وہ ہمیں
پاگل کہنے میں حق بجانب ہوتے لیکن ہمارے رب کریم نے جو کچھ کہا اسے سچا کر دکھایا۔ہم نے
تھوڑی سی طاقت خرچ کی اور ذرہ سازور لگایا مگر اس کا نتیجہ خدائے تعالیٰ نے اپنی قدرت سے اتنا
زبر دست نکال دیا کہ انسانی عقل حیران ہو جاتی ہے۔ہم ہر وقت سوچتے رہتے ہیں اور دُعا ئیں
کرتے رہتے ہیں مگر ہمیں تو کوئی جوڑ کوئی تعلق اپنی کوشش اور اس کا جو نتیجہ نکلا ہے اس میں نظر نہیں
آتا۔میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ یورپ کے ممالک ہیں امریکہ ہے، جزائر ہیں۔ان میں سے
اکثر وہ علاقے ہیں جہاں لوگوں نے اسلامی تعلیم کا ایک دھندلا سا خاکہ بھی نہیں پایا۔مخالفین اسلام
نے اُن کے کان میں جو باتیں ڈالیں وہ جھوٹ اور افتراء تھا۔یورپ میں اگر چہ نوجوان نسل
عیسائیت کو چھوڑ چکی ہے لیکن اُن کے اذہان اُن افتراؤں سے پاک نہیں ہوئے جو عیسائیوں نے
اسلام کے خلاف باندھے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مظہر ذات بابرکات پر تہمتیں لگائی
تھیں۔یہ افتراء اور یہ ناپاک الزامات ابھی تک اُن کے دماغ میں ” رڑک رہے ہیں۔جب میں پچھلے سال مختصر سے دورے پر یورپ گیا تو دو جگہ مجھے یہ طعنہ ملا کہ آپ اسلام کی
اتنی حسین تعلیم پیش کرتے ہیں لیکن ہمیں یہ تو بتائیں کہ ہمارے ملک کے عوام تک آپ نے اس
کے پہنچانے کا کیا انتظام کیا ہے؟ یہ طعنہ دینے والا عیسائی تھا یا دہر یہ یہ تو میں نے نہیں پوچھا لیکن
جہاں تک اس طعنے کا تعلق ہے یہ اتنا ز بر دست طعنہ تھا کہ اس نے میرے وجود کو ہلا کر رکھ دیا۔چنانچہ میں نے اپنے مبلغین سے مشورہ کیا۔میں نے کہا جماعت احمد یہ ایک غریب جماعت ہے
جتنی طاقت ہے اس کے مطابق کام کی ابتدا کر دیتے ہیں۔میں نے مبلغین سے کہا کہ تم یہ
اندازے لگاؤ کہ اگر تمہارے ملک کے ہر گھر میں ایک خط پہنچا نا ہو جس میں صرف یہ لکھا ہو کہ
خطبات ناصر جلد پنجم
۶۷۵
خطبه جمعه ۱۶ را گست ۱۹۷۴ء
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والے جس مہدی کا دنیا انتظار کر رہی
تھی وہ مہدی آگئے۔جماعت احمد یہ اُن کی جماعت ہے اور مہدی یہ بشارتیں لے کر آئے ہیں کہ
دنیا میں انسانی شرف قائم کیا جائے گا اور انسانی دکھوں کو دور کیا جائے گا۔غرض میں نے مبلغین
سے کہا کہ اس قسم کا ایک مختصر سا مضمون لکھیں جو ایک خط پر مشتمل ہو اور اسے ہر گھر میں پہنچا دیں
تا کہ کم از کم ہر گھر کے مکینوں کے کان میں یہ آواز پڑ جائے کہ مہدی آگئے۔چنانچہ جب اس کام
پر خرچ ہونے والی رقم کا اندازہ لگوایا گیا تو ایک چھوٹے سے ملک کا اندازہ سولہ لاکھ روپے تھا یعنی
صرف ایک ملک کے ہر گھر تک یہ پیغام پہنچانے پر سولہ لاکھ روپے درکار تھے۔ایک اور ملک کے
مبلغ نے کہا کہ پندرہ بیس لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔پھر جب مجموعی اندازہ لگا لیا گیا تو معلوم
ہوا کہ صرف اس قسم کے ایک خط کو دنیا کے ہر گھر تک پہنچانے پر کئی ارب روپے کی ضرورت ہے
اور یہ بھی کافی نہیں۔پھر کچھ اور سوچا کیونکہ انسان اپنی طرف سے اپنی عقل و سمجھ کے مطابق تدبیر
کرتا ہے چنانچہ کچھ اور تدبیریں ذہن میں آئیں اور پھر ہمارے ملک میں یہ حالات پیدا ہو گئے۔ہمیں نہیں پتہ اور میں آپ کو سچ بتا رہا ہوں کہ مجھے نہیں علم کہ کن فرشتوں نے کہاں کہاں جا کر
تاریں کھینچیں کہ دنیا کے ہر انسان نے بلکہ بعض دفعہ دن میں چار چار دفعہ مہدی معہود علیہ السلام
اور آپ کی جماعت کا نام سنا۔چند ارب روپے ایک خط پہنچانے پر خرچ ہوتے تھے مگر خدا نے
ایسا سامان کر دیا کہ ایک دن میں چار چار پانچ پانچ بلکہ دس دس دفعہ مہدی معہود علیہ السلام،
اسلام اور جماعت احمدیہ کا نام لوگوں کے کانوں میں پڑا۔اخبارات روزانہ لکھ رہے تھے۔ہمارے ہاں رواج نہیں لیکن بہت سے ملکوں میں اخبارات کے قد آدم پوسٹر چھپتے ہیں۔ایک دوست جو چند دن کے لئے باہر گئے ہوئے تھے وہ جن جن ممالک میں گئے وہاں
اُنہوں نے دیکھا کہ ہر صبح اخبارات کے پوسٹر پر جماعت احمدیہ کا ذکر ہوتا تھا۔جب ہم ان دکھوں
کو دیکھتے ہیں اور اُن تکالیف پر نظر ڈالتے ہیں جن میں سے اس وقت جماعت گزری ہے تو ہمیں
دُکھ ہوتا ہے۔اس میں شک نہیں مگر حقیقی احساس درد جس دل میں پیدا ہو جاتا ہے وہ اپنے بھائی کا
شریک بن جاتا ہے۔اسی لئے جب یہ حالات رونما ہوئے تو ساری جماعت ایک دوسرے کے
خطبات ناصر جلد پنجم
۶۷۶
خطبه جمعه ۱۶ را گست ۱۹۷۴ء
دکھوں میں شریک ہوگئی لیکن جب میں نے یہ سوچا کہ اتنی سی قربانی لے کر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل
سے اربوں نہیں کھربوں روپے کا کام کر دیا تو میرا سر اس کے آستانے پر جھک گیا اور میں نے کہا
اے میرے رب کریم! تیری نعمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ جیسا کہ تو نے خود قرآنِ کریم میں فرمایا ہے،
انسان کی یہ طاقت ہی نہیں ہے کہ وہ ان کو گن سکے۔اس لئے جن نعمتوں کو انسان گن بھی نہیں سکتا
اُن کا شکر کیسے ادا کرے گا۔پس اے خدا! تیری جتنی بھی نعمتیں ہیں ، اُن پر ہماری طرف سے شکریہ
قبول کر۔ہمیں اتنی زیادہ طاقت نہیں ہے کہ تیری نعمتوں، تیرے فضلوں اور تیری رحمتوں کو ہم شمار
میں بھی لاسکیں۔ہمارے ملک کی اکثریت اور بہت بڑی اکثریت نہایت شریف ہے۔وہ کسی کو دُ کھ پہنچانے
کے لئے تیار نہیں لیکن ملک ملک کی عادتیں ہوتی ہیں۔کسی جگہ شریف آدمی مقابلہ کے لئے تیار ہو
جاتا ہے اور کسی جگہ شریف آدمی یہ سمجھتا ہے کہ میری شرافت کا تقاضا یہ ہے کہ خاموش رہوں۔جن
لوگوں نے یہاں تکلیف کے سامان پیدا کئے ہیں وہ دو چار ہزار یا پانچ دس ہزار سے زیادہ نہیں
ہیں۔اللہ تعالیٰ سے ہماری دعا ہے کہ اُن کو بھی ہدایت نصیب ہو۔ہمارے دل میں تو کسی کی دشمنی
نہیں ہے لیکن آج ملک کو بھی آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔اس لئے احباب جماعت جہاں
غلبہ اسلام کے لئے دُعائیں کریں وہاں پاکستان جو ہمارا پیارا اور محبوب ملک ہے۔اپنے اس
پیارے وطن کے لئے بھی بہت دُعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ کے حضور جھکیں اور یہ دعا کریں کہ اے اللہ !
تو اپنے فضل سے پاکستان کو ان تمام باتوں سے محفوظ رکھ جو اس کو کمزور کرنے والی ہیں یا جو اس
کے استحکام میں روک بننے والی ہیں اور ہمیں وہ دن نصیب ہو کہ ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں کہ
ہمارا ملک بھی ترقی یافتہ ممالک کے پہلو بہ پہلو کھڑا ہو اور وہ حقوق انسانی جو اسلام نے قائم کئے
ہیں وہ اس ملک میں بسنے والے انسانوں کو ملنے لگ جائیں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ایسا ہی ہو۔پس وہ اجتماعی دعا جس کا اعلان کیا گیا تھا وہ تو آج سے بند کی جاتی ہے مگر اس کے بدلہ میں
انفرادی دعاؤں پر پہلے سے بھی زیادہ توجہ دیں اور پہلے سے بھی زیادہ تضرع کے ساتھ اور
عاجزی اور انکساری کے ساتھ اور پہلے سے بھی زیادہ چوکس ہو کر اور خدا تعالیٰ کی طاقتوں کی
خطبات ناصر جلد پنجم
۶۷۷
خطبه جمعه ۱۶ را گست ۱۹۷۴ء
معرفت رکھتے ہوئے اور اُن کو اپنے ذہن میں مستحضر کر کے اللہ تعالیٰ کے حضور جھکیں اور اس سے یہ
دعا کریں کہ
اک کرشمہ اپنی قدرت کا دکھا
تجھ کو سب قدرت ہے اے رب الوریٰ
خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )