نفسانی جزبات کو فنا کردیں اور اپنے آپ کو طیش میں نہ آنے دیں

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۷۹
خطبہ جمعہ ۶ رستمبر ۱۹۷۴ء
احمدیوں کا فرض ہے کہ نفسانی جذبات کو فنا کر دیں
اور اپنے آپ کو طیش میں نہ آنے دیں
خطبه جمعه فرمود ه ۶ رستمبر ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پچھلے دنوں مجھے دورانِ سر کی شدید شکایت رہی۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اب کافی آرام ہے
کچھ تھوڑ اسا بقایا اس کا رہ گیا ہے دعا کریں اللہ تعالیٰ بقیہ تکلیف کو بھی دور کرے۔ہمارا کلمہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ اپنے اندر بڑے عمیق اور وسیع معانی رکھتا ہے
اور سچ تو یہ ہے کہ خلق عالمین کا منبع اور سر چشمہ بھی یہی ہے۔اس کے دوا جزاء ہیں پہلا جز ولا إلهَ
إلا الله ہے۔جس کے معانی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بتا کر کہ محاورہ عرب اور
لغت عربی کو سامنے رکھیں تو اس کے جو معنی ہمیں معلوم ہوتے ہیں وہ چار ہیں۔ایک یہ کہ سوائے
اللہ کے اور کوئی انسان کا مطلوب نہیں۔دوسرے یہ کہ بجز اللہ کے کوئی اور ہمارا محبوب نہیں اور تیسرے
یہ کہ اللہ کے سوا ہمارا کوئی اور معبود نہیں اور چوتھے یہ کہ اللہ کے سوا ہمارا کوئی مطاع نہیں ہے۔مطاع کے معنوں کو اگر ہم ذہن میں رکھیں تو دوسرا جز وسامنے آجاتا ہے مُحَمَّدٌ رَّسُولُ
اللهِ۔اگر انسان نے اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار بننا ہو اور اس کے لئے اس نے کوشش کرنی ہو تو فرمانِ الہی
اس کو معلوم ہونا چاہیے اور جب ہم فرمان کو معلوم کرنے کی کوشش کریں تو فرمان لانے والے کا

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۸۰
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۷۴ء
ہمیں پتہ لگتا ہے اور نوع انسانی کی زندگی کے آخر میں وہ کامل ہدایت لانے والا خاتم الانبیاء
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم آیا تو فرمان لانے والے آج دنیا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں
اور فرمان کی حقیقت کو پہچانے اور اس کے مطابق زندگی کو گزارنے کے لئے ضروری ہے کہ فرمان
لانے والا اپنی اُمت کے لئے اُسوہ بنے۔پس بطور رسول کے اور بطور اسوہ کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
پر ایمان لانا ضروری ہے تا اللہ تعالیٰ جو صرف وہی مطاع ہے اس کی فرمانبرداری صحیح معنوں میں
ہو سکے۔یہ اس وسیع مضمون کا خلاصہ ہے۔جب ہم ان چار باتوں کی طرف دیکھتے ہیں جو لا إِلهَ إِلَّا الله یعنی پہلے حصہ میں پائی جاتی
ہیں تو ہمیں پتہ لگتا ہے کہ سوائے اللہ کے انسان کا کوئی مطلوب نہیں ہے۔اسی کو ہم نے طلب کرنا
ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ معرفت حاصل ہو۔ہم پہنچا نہیں کہ اللہ کسے کہتے ہیں؟ کس ہستی کو
اسلام نے اللہ کہا ہے؟ معرفتِ باری کا پایا جانا اور اس کی تلاش کرنا یہ مطلوب کے مفہوم میں پایا
جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے خود قرآنِ عظیم میں اپنا تعارف یوں کروایا ہے اور اپنی معرفت پیدا
کرنے کے لئے ہمیں یہ کہا کہ اللہ وہ ذات ہے کہ جو تمام صفاتِ حسنہ سے متصف ہے اور جو تمام
نقائص اور کمزوریوں سے منزہ ہے۔کوئی کمزوری یا نقص اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب نہیں ہوسکتا
اور ہر وہ خوبی جو ایک فطرت صحیحہ کے نزدیک ایک کامل ہستی کے اندر پائی جانی متصور ہوسکتی ہے وہ
اللہ تعالیٰ میں پائی جاتی ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی صحیح معرفت ہے اور معرفت کے نتیجہ میں محبت پیدا ہوتی
ہے۔جب تک انسان کسی کے حسن و احسان سے واقف نہ ہو، اس کا عرفان نہ رکھے اس وقت تک
محبت پیدا ہی نہیں ہوسکتی۔مجازی محبت پیدا نہیں ہو سکتی تو جو حقیقی ہے وہ کیسے پیدا ہو سکتی ہے؟
پس محبت کے لئے معرفت کا پایا جانا ضروری ہے اور لا اله الا اللہ ہمیں بتاتا ہے کہ
انسان کا مطلوب سوائے اللہ تعالیٰ کی ہستی کے اور کوئی نہیں ہو سکتا اس واسطے انسان کے لئے فرض
ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی ہستی کا عرفان رکھے۔اس کی معرفت حاصل کرے اس کو جانے پہچانے۔علم
رکھے کہ وہ ہے کیا ( کن صفات کی مالک وہ ہستی ہے ) اور جب ہم قرآن کریم پر غور کرتے ہیں
تو ہمارے سامنے اللہ کی عظمت، اس کا جلال، اس کی کبریائی ، اس کا حسن اور اس کا احسان آتا

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۸۱
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۷۴ء
ہے وہ عظیم ہستی ہے جب انسان کے دماغ میں اس کا صحیح تصور آئے تو انسان کی روح تڑپ اٹھتی
ہے، محبت کا ایک سمندر اس کے اندر موجزن ہوتا ہے۔اور دوسری بات لا اله الا اللہ میں یہ ہے جو معرفت کے بعد پیدا ہوتی ہے کہ سوائے اللہ
کے ہمارا محبوب کوئی نہیں۔محبت دو باتوں کا تقاضا کرتی ہے ایک تقاضا ہے محبت کا اس خوف کا پیدا
ہو جانا کہ ہمارا محبوب ہم سے کہیں ناراض نہ ہو جائے اس کو اسلام کی زبان میں خشیت اللہ کہتے
ہیں۔خشیت وہ خوف نہیں جو ایک خونخوار درندے کو دیکھ کر انسان کے دل میں پیدا ہوتا ہے خشیت
وہ جذبہ ہے جو اللہ ، اس عظیم ہستی کے جلال کو دیکھ کر اور اس کے حسن کا گرویدہ ہو کر اس کے احسان
تلے پس کر اس احساس کے ساتھ کہ اتنے احسانات ہیں کہ ہم اپنی زندگیوں میں اس کا شکر بھی ادا
نہیں کر سکتے۔یہ خوف پیدا ہوتا ہے کہ کہیں یہ عظیم اور صاحب جلال و اقتدار ہستی ہم سے ناراض نہ
ہو جائے اور اس کے نتیجہ میں ہم اس کی محبت کو کھو بیٹھیں اور اپنی اس کوشش میں کہ ہم اس کی رضا کو
حاصل کریں نا کام ہو جائیں۔یہ ہے خشیت جو اللہ تعالیٰ کی پیدا ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم
میں فرمایا ہے کہ میری معرفت کے حصول کے بعد جب تم محبت کے میدانوں میں داخل ہو گے۔فَلَا تَخْشَوهُمْ وَاخْشَونِ (البقرۃ: ۱۵۱) اس وقت یہ یا درکھنا کہ صرف میری ہی ذات وہ صاحب جلال
ذات ہے کہ جس کے متعلق جذ بہ خشیت انسان کے دل میں پیدا ہونا چاہیے کسی اور ہستی میں نہ وہ
جلال ہے نہ وہ عظمت نہ اس کا وہ حسن نہ اس کا وہ احسان کہ انسان کے دل میں اس کے لئے خشیت
پیدا ہو۔ایک جابر اور ظالم بادشاہ کے لئے دل میں خوف پیدا ہوتا ہے خشیت نہیں پیدا ہوتی یعنی
دل میں یہ جذبہ پیدا ہوتا ہے کہ کہیں اس کے ظلم کا نشانہ ہم نہ بن جائیں لیکن اللہ تعالی تو ظالم اور
جابر نہیں وہ تو رحیم اور رحمان ہے۔ہم کچھ بھی نہیں کرتے تب بھی وہ ہمیں اپنی عطا سے نوازتا ہے وہ
رحمان ہے۔اور جب ہم اس کے حضور کچھ پیش کرتے ہیں تو وہ کمال رحیمیت کی وجہ سے نہ ہمارے
کسی حق کے نتیجہ میں ہمارے اعمال کو قبول کرتا اور بہتر جزا ہمیں دیتا ہے اور انسان کے دل میں یہ خوف
پیدا ہوتا ہے کہ اس کے کسی گناہ کے نتیجہ میں اس کی کسی کمزوری کی وجہ سے وہ عظیم حسن و احسان
کا مالک ہم سے ناراض نہ ہو جائے اور اس کی محبت اور اس کی رضا سے ہم محروم نہ ہو جائیں۔

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۸۲
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۷۴ء
پس محبت کا ایک پہلو تو خشیت کا ہے یعنی ہر وقت انسان لرزاں و ترساں رہے کہ کسی گناہ
اور کمزوری کے نتیجہ میں کہیں ہمارا رب کریم ہم سے ناراض نہ ہو جائے اور محبت کا دوسرا پہلو یہ ہے
کہ انسان پورے عزم کے ساتھ ان اعمال کے بجالانے کی کوشش کرتا رہے کہ جن کے متعلق
قرآن کریم نے کہا ہے کہ ان کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کے پیار اور رضا کو تم حاصل کر سکتے ہو۔یہ
دوسرا پہلو ہے ایک یہ کہ اس کی ناراضگی کہیں مول لینے والے نہ بن جائیں اور دوسرے یہ کہ اس
کی رضا اور اس کی محبت کو حاصل کرنے والے ہم بنیں ورنہ یک طرفہ اور ناقص محبت جس کے نتیجہ میں
محبوب کے دل میں مُحِب کی محبت پیدا نہیں ہوتی لا یعنی چیز ہے اور یہاں یہ سوال نہیں کہ جس سے
انسان فطرتاً پیار کرتا ہے وہ اس سے پیار کرنے کے لئے تیار ہی نہیں۔یہ نہیں اس نے تو اپنے پیار
کے لئے انسان کو پیدا کیا۔یہاں سوال یہ ہے کہ جو انسان سے پیار کرنا چاہتا ہے اور انسان جس
کے پیار کو فطرتاً حاصل کرنے کا خواہش مند ہے کہیں وہی انسان اپنی کوتاہی یا غفلت یا گناہ یا اباء
اور استکبار کے نتیجہ میں اپنے پیارے کو ناراض نہ کر لے اور اس سے دوری کے سامان نہ پیدا
ہو جا ئیں اور جو محبت اس سے ملنی چاہیے جس کا اس نے وعدہ کیا ہے جس کی اس نے بشارت دی
ہے اس سے ہم کہیں محروم نہ ہو جا ئیں۔پس ” سوائے اللہ کے اور کوئی معبود نہیں“ کے یہ معنی ہیں
کہ اللہ کے سوا کسی کے متعلق ہمارے دل میں خشیت کا جذبہ نہ پیدا ہو۔انسان جب خدا کا
ہو جائے تو پھر دنیا کی طاقتیں اسے مرعوب نہیں کیا کرتیں اور جو شخص یہ کہے کہ میں دنیا کی طاقتوں
سے مرعوب ہو گیا۔دوسرے لفظوں میں وہ یہ اعلان کر رہا ہے کہ میرا خدا کے ساتھ واسطہ کوئی
نہیں۔ورنہ آدم سے لے کر معرفت حاصل کرنے والوں نے خدا تعالیٰ کے پیار کے سمندر اپنے
دلوں اور سینوں میں موجزن کئے اور سوائے خدا تعالیٰ کی خشیت کے اور کوئی خوف اور خشیت تھی
ہی نہیں ان کے دلوں میں۔یہ جو خشیت اللہ ہے یہ غیر اللہ کے خوف کو مٹا دیتی ہے۔اللہ سے یہ ڈر
کہ کہیں وہ ناراض نہ ہو جائے وہ ہر دوسرے کے خوف کو دل سے نکال دیتا ہے کیونکہ مثلاً ایک جابر
با دشاہ کا یہ خوف ہوگا کہ کہیں ہم پر وہ ظلم نہ کرے اور اس لئے خدا سے منہ موڑ کر کوئی جاہل انسان
اس ظالم کے ظلم سے بچنے کے لئے اس کی خوشامد کرسکتا ہے مگر ایک مومن اور خدا کا عارف بندہ

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۸۳
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۷۴ء
خوشامد نہیں کر سکتا۔بڑی دیر کی بات ہے۔شاید سات آٹھ سال گزر گئے غالباً ۱۹۶۶ء - ۱۹۶۷ء
کی بات ہے ایک موقع پر مجھے حاکم وقت سے ملنا تھا تو مجھے بڑے زور سے اللہ تعالیٰ نے یہ کہا کہ
وَارْبَابٌ مُتَفَرِّقُونَ خَيْرٌ اَ اللهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ :(يوسف : (۴۰) اور یہ میرے لئے عنوان تھا۔ہدایت تھی کہ اس رنگ میں جا کر باتیں کرنی ہیں۔پس یہ بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ کمزوری سے
بچانے کے لئے وقت سے پہلے ہی راہ بتا دی۔ہم احمدی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک محبوب روحانی فرزند
کی بیعت میں آکر ہم نے اللہ تعالیٰ کی معرفت اپنے اپنے دائرہ استعداد میں حاصل کی۔جس کا
مطلب یہ ہے کہ ہم یہ دعوی کرتے ہیں اور اس کا اعلان کرتے ہیں کہ ہم پورے اور کامل طور پر
اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں اور اللہ تعالیٰ کو پہچانتے ہیں۔لا إِلهَ إِلَّا الله کو سمجھتے اور اس کے مطابق
اپنی زندگی گزارتے ہیں۔(اسی سلسلہ کی کڑیاں ہیں جو میں آپ کو بتارہا ہوں) ایک احمدی کا دل
ہے۔اس کے اندر سوائے خدا کی خشیت کے اور کسی کی نہ خشیت ( پیدا) ہوسکتی ہے کیونکہ اس جیسا
کوئی نہ حسن رکھتا ہے نہ احسان کرنے کی طاقت رکھتا ہے اور نہ کسی اور کا خوف پیدا ہوسکتا ہے
کیونکہ اس کی عظمت اور اس کے جلال کو دیکھنے کے بعد دنیا کی بڑی سے بڑی طاقتیں خدا کے ایک
عارف بندے کو کیڑے کی مانند نظر آتی ہیں اور محبت و رضائے الہی کے لئے ہی تو یہ جماعت اور
اس کے افراد اس قدر قربانی دے رہے ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے اور پھر یہ جماعت
خدا تعالیٰ کے پیار کو بھی حاصل کرتی ہے۔اب پریشانی کے حالات پیدا ہوئے اور کچھ تجارت پیشہ لوگوں کو بھی پریشانی اٹھانی پڑی
لیکن اس کا رد عمل یہ نہیں ہوا کہ کسی ایک نے بھی جماعت کو یہ کہا ہو کہ ہمارے چندے معاف کر دو
یا کم کر دو۔یہ تو ہمارے علم میں ہے کہ بہتوں نے یہ کہا کہ اس وقت قربانی کا وقت ہے ہم ماہ بماہ
چندے دینے کی بجائے آئندہ پانچ چھ مہینوں کا بھی اکٹھا چندہ دے دیتے ہیں اور انہوں نے دیا تو
جماعت احمد یہ جو ہے وہ کس غرض کے لئے زندہ ہے؟ آپ سوچا کریں کہ کیوں آپ نے مہدی معہود
کو قبول کیا؟ کوئی مقصد ہونا چاہیے ساری دنیا کو چھوڑ کر اپنے عزیزوں تک کی گالیاں سننے کے لئے

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۸۴
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۷۴ء
تیار ہو گئے اور آپ نے مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ میں ہاتھ دے دیا۔پس ایک ہی چیز ہے کہ مہدی معہود کے ذریعہ ہم نے اللہ تعالیٰ کو پہچانا اور مہدی معہود کے
ذریعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حسین وعدہ ہمارے کانوں میں پڑا کہ اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ کا
منشا یہ ہے اور اس کا منصوبہ یہ ہے کہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرے ایک عام دنیوی عقل اس
کو قبول نہیں کرتی عقلاً یہ انہونی بات ہے یہ کیسے ہو جائے گا۔دنیا نے ایٹم بم بنالئے۔یہ کر لیا وہ
کر لیا۔چاند پر کمند ڈال لی۔دوسرے ستاروں کی طرف اس کی نگاہیں اٹھی ہوئی ہیں اور تم یہ کہتے
ہو کہ خدا نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ اسلام تمام ادیان پر غالب آئے گا۔سلف صالحین اور پہلے جو
صلحاء اور اولیاء اُمت میں گزرے ہیں انہوں نے یہ لکھا ہے کہ یہ زمانہ مہدی کا زمانہ ہے وہ زمانہ
آگیا۔ہم نے مہدی کو پہچانا اور اس کو قبول کیا۔ہم قربانی دیتے ہیں اللہ تعالیٰ کی محبت کی خاطر اس
کی خشیت کے باعث۔وہ تو ہمیں یہ کہتا ہے کہ میں نے دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے پھر بھی ہم
سستی دکھا ئیں اور اس کو ناراض کر لیں۔اور وہ تو یہ کہتا ہے کہ میں نے اس زمانہ میں محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کا جھنڈا گھر گھر گاڑ دینا ہے اور تمہارے ذریعہ سے، ناچیز ذروں کے ذریعہ سے اپنی
قدرت کے جلوے دنیا کو دکھانے کی خاطر۔اور ہم یہ کہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی ہمیں
ضرورت نہیں۔ہم ست ہو جائیں گے غفلت کریں گے لیکن احمدی تو یہ نہیں کہتے۔ایک ایسی
جماعت خدا تعالیٰ نے پیدا کر دی ہے کہ اسے دنیا پہچان ہی نہیں رہی کہ کس خمیر سے یہ بنی ہے اور
خمیر وہی ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ میری فطرت میں
ناکامی کا خمیر نہیں ہے۔ایک احمدی کی فطرت میں ناکامی کا خمیر نہیں خدا نے کہا کہ میں دنیا میں اسلام
کو غالب کروں گا اور ہم اپنی جانیں تو دے سکتے ہیں مگر اس عقیدہ سے ہٹ نہیں سکتے کہ خدا تعالیٰ
نے یہ کہا ہے اور یہ بات پوری ہو کر رہے گی۔یہ تو ہو کر رہے گی اور احمدی اس حقیقت کو جانتا ہے
اور خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے وہ اس کے تمام احکام کی پابندی کرنے والا ہے۔تیسری چیز لا اله الا اللہ میں اور تیسرے معنی اس کے یہ ہیں کہ سوائے اللہ کے میرا کوئی
معبود نہیں۔دنیا میں عالمین میں کوئی ایسی ہستی نہیں جس کی صفات کا رنگ میں اپنے اوپر چڑھاؤں

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۸۵
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۷۴ء
میں صرف اس کا بندہ ہوں اور اس کی صفات میں میں رنگین ہونے کی کوشش کرتا ہوں۔خدا تعالیٰ
کی صفت جو ہے اس کے متعلق آیا ہے رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷) اللہ تعالیٰ
کو جو گالیاں دینے والے دہر یہ ہیں خدا تعالیٰ ان کو بھوکا نہیں مارتا بلکہ قرآن کریم نے تو یہ کہا کہ
اس دنیا میں ہم ان کو بڑے مال دے دیتے ہیں کیونکہ جو روحانی اور دینی معاملات ہیں ان کے
فیصلے اور جزاء سزا کے احکام دوسری دنیا میں جاری کئے جاتے ہیں ویسے بعض حکمتوں کے مطابق
یہاں بھی جاری کئے جاتے ہیں لیکن عام اصول یہ ہے کہ یہاں نہیں بلکہ وہاں فیصلے ہوں گے لیکن
جب ظلم آخری حد تک پہنچ جاتا ہے اور خدا کے بندوں پر انتہائی تکالیف نازل کی جاتی ہیں اس
وقت خدا تعالیٰ اپنی قدرت اور مالکیت کے جلوؤں کی ایک جھلک جو آخری فیصلہ ہے اس کی جھلک
اس
دنیا میں بھی دکھا دیتا ہے لیکن جب تک ظلم اس حد تک نہ پہنچے اس کی یہی سنت ہے۔قرآنِ کریم
نے یہی بیان فرمایا ہے۔ہماری انسانی تاریخ نے یہی ریکارڈ کیا اور یہی محفوظ رکھا۔خدا تعالیٰ کی
رحمت ہر دوسری چیز پر وسیع ہے اور اس کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔پس جب ہم یہ کہتے ہیں کہ
سوائے اس کے ہمارا کوئی معبود نہیں اور اس کی صفات اپنے اندر پیدا کریں گے تَخَلَّقُوا
بِأَخْلَاقِ اللہ کے حکم کے ماتحت اس کا یہ مطلب ہے کہ جس طرح خدا تعالیٰ کی رحمت وسعت
كُلَّ شَيْءٍ ہے اس کے بندے کا بھی رحم کا سلوک وَسِعَتْ كُل شَيْءٍ کے ماتحت ہونا چاہیے اور کسی پر
غصہ یا کسی کو دکھ پہنچانے کا خیال بھی ایک احمدی کے دماغ میں پیدا نہیں ہونا چاہیے۔کجا یہ کہ اس کا
ہاتھ دکھ پہنچانے لگے دماغ کو بھی اس گندے خیال سے پاک رکھنا ایک احمدی کا فرض ہے۔اس لئے
کہ لا اله الا اللہ کے مفہوم کو ہم سمجھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی معرفت ہمیں حاصل ہے اور خدا تعالیٰ کا
عبد بننا، اس کے لئے اپنی اس دنیاوی ظاہری زندگی سے عملاً ہاتھ دھو بیٹھنا۔فنا کے لبادہ کو اپنے اوپر
اوڑھ لینا اور اسی رنگ میں رنگین ہونا اور نفسانی رنگوں اور جذبات کو مٹا ڈالنا یہ ہو نہیں سکتا جب تک
اللہ تعالیٰ کے احکام کی اطاعت نہ کی جائے۔اس لئے چوتھے معنی لا الہ الا الله کے جو ہمیں سمجھائے گئے وہ یہ ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی
ہمارا مطاع نہیں اس کے احکام اس کے اوامر ونواہی پر عمل کرنا ہمارا فرض ہے کیونکہ اس کے بغیر

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۸۶
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۷۴ء
خدا تعالیٰ کا رنگ ہم پر نہیں چڑھ سکتا۔تَخَلَقُوا بِأَخْلَاقِ الله یہ لفظ ہمیں بتاتا ہے۔اس سلسلہ
میں میں بتا دیتا ہوں۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
اخلاق کیا ہیں تو آپ نے کہا قرآن کریم (خُلُقُهُ الْقُرآن)۔قرآنِ کریم کیا ہے؟ ( یہ اب میں
پوچھتا ہوں۔) اوامر و نواہی یعنی احکام کا مجموعہ ہے۔برکات کا مجموعہ اور احسان کا مجموعہ ہے۔پس
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ قرآنِ کریم سارے کا سارا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی
میں جلوہ گر ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری زندگی قرآنی اخلاق سے مزین اور خوبصورت بنی
ہوئی ہے اور ہمارے لئے وہ اُسوہ ہے اس لئے دوسرے جزو کی ضرورت ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کی
کامل اتباع بندے نے کرنی ہو اس کا پورا اور حقیقی فرمانبردار بننا ہو تو اس کے فرمان کا علم ہونا
چاہیے۔فرمانبردار تبھی بنے گا کہ جو اس کا حکم ہے اس کا پتہ ہو۔اگر فرمانبردار ہم نے بننا ہے اور
حقیقی فرمانبردار بنتا ہے تو اس کے فرمان کا ہمیں علم ہونا چاہیے اور ساری دنیا کی طرف اللہ تعالیٰ کا
فرمان لانے والے حضرت خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔تو فرمان کے علم کے لئے
فرمان لانے والے پر یقین ہونا چاہیے کہ جو یہ کہہ رہا ہے کہ خدا تعالیٰ یہ احکام ، یہ اوامر، یہ نواہی ،
یہ سبق اور زندگی کے مختلف شعبوں کے یہ اصول بیان کئے ہیں وہ سچا ہے۔اس کے بغیر تو آپ
فرمان پر ایمان نہیں لائیں گے اور نہ آپ اس کے بغیر اتباع کر سکتے ہیں اور نہ خدا تعالیٰ کو اپنا
مطاع بنا سکتے ہیں۔پس لا اله إلا الله نے تقاضا کیا کہ اس عظیم اور جلیل القدر ہستی پر ہم ایمان
لائیں۔جو خدا تعالیٰ کی کامل شریعت اور کامل ہدایت دنیا کی طرف لانے والا تھا یعنی محمد صلی اللہ
علیہ وسلم۔پس کلمہ طیبہ کا دوسرا حصہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ ہے اس میں دو ایمانوں کی طرف اشارہ
ہے۔خالی حکم انسان کو پوری طرح عمل کرنے کا اہل نہیں بنا تا جب تک کوئی نمونہ سامنے نہ ہو۔تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دو حیثیتیں ہیں اور دونوں بڑی پیاری حیثیتیں ہیں دونوں ہمیں آپ
کا عاشق بنانے والی ہیں۔ایک یہ کہ آپ کامل ہدایت اور شریعت لے کر آئے اور دوسرے یہ کہ
ان احکام کی بجا آوری میں نوع انسانی کے لئے آپ ایک کامل نمونہ بنے۔آپ اُسوہ حسنہ تھے۔

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۸۷
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۷۴ء
آپ جیسا اُسوہ نہ پہلوں نے کبھی دیکھا نہ بعد میں کوئی دیکھ سکتا ہے۔پس خالص اتباع کا کامل نمونہ
حضرت نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم اور مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ یہ دونوں معنی ہمیں بتاتا ہے۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ
نے تقاضا کیا کہ فرمان آئے گا۔جب کامل بندہ بننا ہے اور خدا تعالیٰ کے اخلاق کے رنگ میں
رنگین ہونا ہے تو ہمیں یہ پتہ ہونا چاہیے کہ خدا چاہتا کیا ہے؟ اس کا حکم کیا ہے اس کا فرمان کیا ہے؟
اس واسطے فرمان لانے والے عظیم وجود پر ایمان لانا ضروری ہو گیا اور فرمان لانے والے کے
عظیم اُسوہ حسنہ پر ایمان اور اعتقاد اور یقین بھی ضروری ہو گیا اس کے بغیر تو کوئی شخص اپنے محدود
دائرہ استعداد کے اندر روحانی ترقی کر ہی نہیں سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا ہے کہ نبوت اور صدیقیت اور دوسرے جو بزرگی کے القاب اور مقامات ہیں صرف وہ ہی
نہیں بلکہ روحانیت کا ادنیٰ سے ادنی درجہ بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فیض کے بغیر
انسان حاصل نہیں کر سکتا اور یہی ایک حقیقت ہے اس واسطے ہر شخص کے لئے خواہ وہ عالم ہو یا جاہل
خواہ اس کی روحانی استعداد بڑی ہو یا چھوٹی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی وہ اُسوہ ہیں جو اس کے دائرہ استعداد
میں اس کی روحانیت کو ممکن کمال تک پہنچا سکے ( ممکن کمال“ میں نے دائرہ کی وجہ سے کہا ہے
اس اُسوہ کے بغیر ایسا ممکن نہیں )۔پس میں نے بتایا ہے کہ یہ ہمارا عظیم کلمہ ہے جس کا ایک جز
إله إلا الله اور دوسرا جز و مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ ہے اور سوائے اللہ کے کوئی ہمارا مطلوب نہیں اور
اس طلب میں ( مطلوب کا مطلب ہے جس کے لئے طلب ہو ) ہم نے اس کی معرفت حاصل کی
اور اس معرفت کے نتیجہ میں ہمارے دل میں اللہ تعالیٰ کی خشیت پیدا ہوئی اور اس کی رضا کے
حصول کی ایک بہت بڑی تڑپ بھی پیدا ہوئی تا کہ اس کا پیار ہمیں حاصل ہو۔صرف یکطرفہ ہمارا پیار
نہ رہے اس کا پیار بھی ہمیں حاصل ہو اور اس کے پیار کے حصول کے لئے عبد بنا ضروری ہے۔اس
واسطے سوائے اس کے کوئی معبود نہیں۔جب تک خدا تعالیٰ کے اخلاق اور اس کی صفات کے رنگ میں
انسان رنگین نہ ہو خدا تعالیٰ کا پیارا انسان حاصل ہی نہیں کر سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے ایک اور پہلو سے اس کو بیان کیا ہے۔ایک اور طریق سے آپ نے فرمایا ہے کہ وہ پاک ہے

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۸۸
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۷۴ء
اور جب تک تم پاک نہیں ہو گے اس کی محبت کو پا نہیں سکتے۔وہ تمام صفاتِ حسنہ سے متصف ہے۔جب تک تم اور میں اس کے مطابق اخلاق اپنے اندر پیدا نہ کریں اس کی محبت کو نہیں پاسکتے۔وہ
تمام کمزوریوں سے منزہ ہے۔جب تک ہم استغفار کی چادر میں لپٹ کر اس کے فضل کے ساتھ
اپنی بشری کمزوریوں کو چھپا نہ لیں اس وقت تک ہم اس کے پیار کو حاصل نہیں کر سکتے اور عبد بننے
کے لئے اس کے فرمان کے سمجھنے کی ضرورت ہے بلکہ مجھے یہ کہنا چاہیے کہ اس کے فرمان کی موجودگی
کی ضرورت ہے اور وہ پاک وجود جو کامل شریعت اور ہدایت لا یا اس پر ایمان کی ضرورت ہے
اور ان احکام کے مطابق، ان اوامر و نواہی کے مطابق اپنی زندگیاں ڈھالنے کے لئے ایک
بہترین ایک اعلیٰ ترین نمونہ کی ضرورت ہے جو ہمارے سامنے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں
رکھا گیا۔پس یہ دنیا جس میں دنیا کے لوگ بستے ہیں ایک اور دنیا ہے اور وہ دنیا جس میں احمدی بستے
ہیں وہ ایک اور ہی دنیا ہے اور احمدیوں کا فرض ہے کہ اپنے نفسانی جذبات کو بالکل فنا کر دیں اور
کسی صورت میں کسی حال میں غصہ اور طیش میں نہ آئیں اور نفس بے قابو ہو کر وہ جوش نہ دکھلائے
جو خدا تعالیٰ کی ناراضگی مول لینا ہے بلکہ تواضع اور انکسار کی انتہا کو پہنچ جائیں اور اپنی پیشانیاں
ہمیشہ خدا تعالیٰ کے حضور زمین پر رکھے رہیں۔عملاً اس مادی زندگی میں یہ ممکن نہیں لیکن روحانی
زندگی میں نہ صرف یہ کہ اس کا امکان ہے بلکہ ہزاروں لاکھوں ایسے لوگ پیدا ہوئے جن کی پیشانی
خدا تعالیٰ کے حضور ہمیشہ زمین پر پڑی رہی اور پھر خدا تعالیٰ نے اپنی رحمتوں سے انہیں نوازا اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ جو تیرے عشاق بن جاتے ہیں تو ہر دو عالم ان کو
دے دیتا ہے ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس ایک شعر کے دو مصرعوں میں لفظوں کی تبدیلی
کر کے عجیب شان پیدا کی ہے ) جو تیرے عاشق حقیقی بن جائیں تو ہر دو جہاں ان کو دے دیتا ہے
لیکن جو خود کو تیرے غلام سمجھتے ہیں وہ ان جہانوں کو لے کر کیا کریں؟ وہ تو تیرے در پر پڑے
ہوئے ہیں اور اسی میں خوش ہیں۔ہم بھی اس کے در پر پڑے ہوئے ہیں اور اسی میں خوش ہیں

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۸۹
خطبہ جمعہ ۶ رستمبر ۱۹۷۴ء
اور سوائے اس کے ہمارے دل میں کسی ہستی کی خشیت یا اس کی محبت کے حصول کا جذبہ پیدا نہیں
ہوتا۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اپنے در پر ہی پڑا رہنے دے اور کبھی شیطانی وسوسہ ہمارے ماحول میں
گھنے نہ پائے کہ سب قدرتیں اسی کو ہیں۔(روز نامه الفضل ربوه یکم اکتو بر ۱۹۷۴ء صفحه ۲ تا ۶ )

آج 10 میں سے 10 باقی