قومی اسمبلی کی قرارداد پر جماعت احمدیہ کا ردِّ عمل کیا ہو

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۹۱
خطبہ جمعہ ۱۳ رستمبر ۱۹۷۴ء
قومی اسمبلی کی قرارداد پر کسی احمدی کے رد عمل میں
ظلم اور فساد کا شائبہ نہ پایا جانا چاہیے
خطبه جمعه فرموده ۱۳ رستمبر ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔۷ استمبر ۱۹۷۴ء کو قومی اسمبلی نے مذہب کے متعلق ایک قرارداد پاس کی ہے۔اس پر
جماعت احمد یہ مجھ سے دوسوال دریافت کرتی ہے۔اول یہ کہ جو قرارداد پاس ہو چکی ہے اس پر جماعت احمدیہ کے خلیفہ لمسیح الثالث کا تبصرہ کیا
ہے یعنی جماعت احمدیہ کو یہ بتایا جائے کہ اس قرارداد کے معانی کیا ہیں؟
دوم یہ کہ اس قرارداد کے پاس ہونے کے بعد جماعت احمد یہ جس کا صحیح نام حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے " احمد یہ فرقہ کے مسلمان رکھا ہے۔تو اب احمدیہ فرقہ کے مسلمانوں کا رد عمل کیا ہونا
چاہیے؟ پس یہ دو سوال ہیں جو پوچھے جارہے ہیں۔جہاں تک پہلے سوال کا تعلق ہے یعنی جو قرار داد پاس ہوئی ہے اس پر جماعت احمدیہ کے
خلیفہ وقت کا تبصرہ کیا ہے؟ اس پر تنقید کیا ہے؟ کیا پاس ہوا ہے؟ اس کے متعلق جماعت کو بتایا
جائے۔اس میں اس لئے بھی الجھن پڑتی ہے کہ مختلف اخبارات مختلف باتیں لکھ دیتے ہیں اور
بعض اخبار بعض باتیں چھوڑ دیتے ہیں۔اس کے متعلق اس وقت تو میں اتنا ہی کہنا چاہتا ہوں کہ

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۹۲
خطبہ جمعہ ۱۳ رستمبر ۱۹۷۴ء
No Comment کوئی تبصرہ نہیں ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس پر تبصرے سے قبل بڑے غور
اور تدبر کی ضرورت ہے اور مشورے کی ضرورت ہے۔پس مشورے اور تمام پہلوؤں پر غور کرنے
کے بعد پھر میں جماعت احمدیہ کو بتاؤں گا کہ جو پاس ہوا ہے وہ اپنے اندر کتنے پہلو لئے ہوئے
تھا۔کیا بات صحیح ہے اور کیا بات صحیح نہیں ہے وغیرہ وغیرہ۔بہر حال اس وقت اس پر کوئی تبصرہ نہیں ہے۔اس کے لئے آپ کچھ دن اور انتظار
کر لیں۔کوئی جلدی بھی نہیں ہے۔اصل تو یہ ہے کہ آپ کو حقیقت معلوم ہو جائے۔اس لئے
حقیقت کو اُبھر نے دیں۔حقیقت کو ان فولڈ (Uufold) ہونے دیں۔اس کو پتیاں نکالنے دیں
پھر اس کے اوپر تبصرہ بھی آ جائے گا۔دوسرا سوال یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کا رد عمل کیا ہونا چاہیے یا جماعت احمدیہ کا کیا رد عمل
ہے؟ کیونکہ ہر احمدی باوجود اس بات کے کہ وہ بڑا تربیت یافتہ ہے پھر بھی مرکز کی طرف دیکھتا ہے
اور بہر حال مرکز سے ہدایت طلب کرتا ہے اور یہ جاننا چاہتا ہے کہ ہمارا کیا ردعمل ہونا چاہیے؟ اس
کا جواب لمبا ہے اور یہ ایک خطبہ میں ختم ہونے والا نہیں ہے۔اس کے جواب میں دو پہلو مذنظر
رکھنے پڑتے ہیں۔اس بنیادی حقیقت کی بنا پر جو ہماری زندگی کی حقیقت ہے اور جس کے بغیر ایک
احمدی کی زندگی ، زندگی ہی نہیں اور وہ بنیادی حقیقت یہ ہے کہ ہمارا یہ دعویٰ ہے اور ہم پورے
وثوق کے ساتھ اور پورے عرفان کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ پر پورا اور کامل
ایمان رکھتے ہیں۔اس اللہ پر جسے اس کی ذات کے لحاظ سے اور اس کی صفات کے لحاظ سے
قرآن عظیم نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ہم اس اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں۔ہم اللہ تعالیٰ کی
ذات اور صفات پر جیسا کہ قرآن کریم نے ہمیں بتایا ہے واقعہ میں عارفانہ ایمان رکھتے ہیں اور
اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات بے مثل اور بے مانند ہے اس یو نیورس، اس
عالمین میں اس جیسا کوئی نہیں ہے ذات کے لحاظ سے اور نہ اس کا مثیل ہے صفات کے لحاظ سے۔یہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جو اسلام نے قرآنِ عظیم کے ذریعہ ہمارے سامنے رکھی ہے۔پھر قرآن کریم
نے شروع سے لے کر آخر تک ہمیں یہ بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات وہ ہے جس کے اندر یہ صفت

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۹۳
خطبہ جمعہ ۱۳ رستمبر ۱۹۷۴ء
پائی جاتی ہے۔یہ صفت پائی جاتی ہے اور یہ صفت پائی جاتی ہے کبھی نام لے کر اور کبھی کام کا ذکر
کر کے۔قرآنِ کریم نے شروع سے لے کر آخر تک ہمیں یہ بتایا ہے کہ قرآن کریم جب اللہ تعالیٰ
کا نام لیتا ہے تو کس معنے میں لیتا ہے مثلاً سورۃ فاتحہ کو لیں تو اس سورۃ میں اللہ تعالیٰ کی ذات کی چار
بنیادی صفات ہمارے سامنے رکھی گئی ہیں۔سورۃ فاتحہ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ تمام تعریفوں کا مرجع اللہ
ہے۔فرمایا کہ اللہ وہ ہے جو رب العلمین ہے۔اللہ وہ ہے جو رحمن ہے، اللہ وہ ہے جو رحیم ہے،
اللہ وہ ہے جو مالک یوم الدین ہے۔قرآنِ کریم نے اور پھر ان مطہر بزرگوں نے جن کا ذکر
خود قرآن کریم نے ان الفاظ میں کیا ہے۔اِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ - فِي كِتَبِ مَكْنُونٍ - لَا يَمَسُّةَ إِلَّا
الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ۷۸ تا ۸۰) گویا خود قرآنِ کریم نے ایک گروہ کو مطہرین کا گروہ قرار دیا
ہے۔پس ایک تو خود قرآن عظیم نے الہی صفات بیان کیں دوسرے مطہرین کے گروہ نے اللہ تعالیٰ
سے علم حاصل کر کے دنیا کے سامنے الہی صفات کو بیان کیا۔ان کی تفصیل بتائی۔ان پر روشنی ڈالی
اور پھر اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام نے جیسا کہ کہا گیا تھا
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارات کے نتیجہ میں آپ کے عشق میں فانی ہو کر خدا تعالیٰ کی
ذات اور صفات کے ساتھ ایک زندہ تعلق قائم کیا۔اللہ تعالیٰ کی ذات کو جس رنگ میں قرآنِ کریم
نے بیان کیا ہے اور جس طرح حضرت مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام نے الہی صفات کی تشریح کی
ہے ہم اسی معنے میں اللہ کو مانتے ہیں مثلاً ہم سبحان اللہ پر یقین رکھتے ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کے اندر کوئی
نقص نہیں ، کوئی کمزوری اور کوئی عیب پایا ہی نہیں جاسکتا، اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔یہ نہیں کہ
کوئی نا سمجھ کھڑے ہو کر یہ کہہ دے کہ مثلاً نعوذ باللہ خدا چوری کر سکتا ہے مگر ہمارا سبحان اللہ کہنا اس
کی تردید کرتا ہے۔خدا تعالیٰ کی ذات میں کوئی عیب یا نقص متصور ہی نہیں ہو سکتا۔میں اس اللہ کی
بات کر رہا ہوں جس کو اسلام نے پیش کیا ہے۔بعض مذاہب بگڑ گئے انہوں نے ایک (انسانی) وجود
کو خداوند بھی کہا اور اسے پھانسی پر بھی لٹکا دیا۔یہ مذہب کی بگڑی ہوئی شکلیں ہیں مثلاً ایک وجود کو
لوگوں نے خدا وند بھی کہا اور یہ بھی تصور کر لیا کہ وہ خدا ہونے کے باوجو درحم مادر کی تنگ کو ٹھری میں
نو مہینے تک قید بھی رہا۔یہ تو بگڑے ہوئے مذہب کی حالتیں ہیں مگر ہمارا اسلام تو بگڑا ہوا نہ ہب نہیں

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۹۴
خطبہ جمعہ ۱۳ رستمبر ۱۹۷۴ء
ہے اس کی تو چمکتی ہوئی اشکار ہر زمانے میں ظاہر ہوتی رہی ہے اس کی ذات کے متعلق بھی اور
صفات کے متعلق بھی۔اُمت محمدیہ میں ایسے کروڑوں بزرگ پیدا ہوئے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات
کا عرفان حاصل کیا اور خدا تعالیٰ سے زندہ تعلق کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نے اپنی ذات وصفات کی
کیفیت اور ماہیت انہیں بتائی۔( جہاں تک انسان کو اس کی ضرورت تھی )
پس جب یہ ہمارا دعویٰ ہے اور اگر ہمارا یہ دعویٰ ہے اور یقیناً یہی ہمارا دعویٰ ہے کہ
حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لا کر ہم نے اللہ تعالیٰ کو اس کی ذات
اور صفات کے ساتھ پہچانا ہے تو پھر آپ کو سمجھانے کے لئے دلیل میں نے پہلے دے دی ہے، اگر
یہ درست ہے اور یہ درست ہے اور اگر اس کے نتیجہ میں ایک احمدی کے دل میں اپنے رب کریم
کے لئے ایک محبت کی کیفیت پیدا ہوتی ہے جس کے معنی ہیں کہ وہ ہر وقت ڈرتا رہتا ہے کہ میرا
محبوب خدا مجھ سے کہیں ناراض نہ ہو جائے۔یہ خشیت کا مقام ہے اور وہ ہر وقت اس امید میں رہتا
ہے کہ میرا پیارا خدا میری طرف محبت کی نگاہ سے دیکھے گا۔گویا یہ محبت کے دو پہلو ہیں اور یہ ہر
دو پہلو ہر مخلص احمدی کے دل میں پہلو بہ پہلو کھڑے ہوئے ہیں تو پھر یہ دلیل یا ایک احمدی کی
زندگی کی جو حقیقت ہے وہ ہمیں بتاتی ہے کہ ان حالات میں اصولی طور پر ہمارا رد عمل کیا ہونا
چاہیے اور کیا نہیں ہونا چاہیے۔جو نہیں ہونا چاہیے اس کے متعلق میں آج صرف دو باتوں کولوں گا۔قرآن کریم احکام کی کتاب ہے یہ اسلامی شریعت اور ہدایت ہے اس میں بیان ہونے والے
احکام کو ہماری اصطلاح میں دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ایک اوامر ہیں اور دوسرے نواہی ہیں،
کچھ کرنے کی باتیں ہیں اور کچھ سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے گویا کچھ باتیں ایسی ہیں جو کرنی
چاہئیں اور کچھ ایسی ہیں جن سے بچنا چاہیے۔پس جہاں تک نواہی کا تعلق ہے قرآن کریم نے ہمیں کئی جگہ بتایا ہے کہ اگر ایسا کرو گے
تو اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہو جائے گا۔یوں کرو گے تو اللہ تعالیٰ کی محبت کو نہیں پاسکو گے۔اس قسم کا
فعل صادر ہوا تو تم پر خدا تعالیٰ کا غضب نازل ہوگا۔یہ کام کیا تو خدا تعالیٰ سے دوری پیدا ہو جائے

خطبات ناصر جلد پنجم
گی۔وغیرہ وغیرہ
۶۹۵
خطبہ جمعہ ۱۳ رستمبر ۱۹۷۴ء
غرض بہت سی باتیں نواہی میں شامل کر کے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان کر دیں۔ان باتوں میں سے دو کو میں اس وقت لوں گا۔ایک تو یہ کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا۔وَاللهُ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ (آل عمران: ۵۸) که خدا تعالیٰ
ظالموں سے پیار نہیں کرتا۔اگر یہ سچ ہے اور اس میں کوئی شبہ ہی نہیں کہ یہ سچ ہے کیونکہ قرآنِ کریم
نے یہ اعلان کیا ہے کہ ظلم کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ انسان سے ناراض ہو جاتا ہے تو پھر کسی احمدی کا کسی
واقعہ کا رد عمل ظالمانہ ہو ہی نہیں سکتا۔اس لئے کہ یہ دنیا اور اس کے جو حوادث ہیں یا اس کے جو
زوال پذیر واقعات ہیں ان کی طرف تو ہم تو جہ ہی نہیں دیتے ہماری نگاہ تو صرف ایک ہی مرکزی نقطے
پر مرکوز رہتی ہے اور وہ ہے اللہ تعالیٰ کی ذات جَلّ شانہ۔ہمارے دل میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پاک ذات کے ساتھ تعلق پیدا کیا جسے قرآن کریم نے اللہ کہا ہے اور
جسے ہم نے پہچانا اور اس کا عرفان حاصل کیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک ایسا عشق پیدا کیا ہے کہ
جس کی مثال اسلام سے باہر مل ہی نہیں سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس تعلق کی
مضبوطی کا ایک جگہ بڑی سادگی اور آرام کے ساتھ اس طرح بھی اظہار کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا
کو حاصل کرنا آسان ہے۔اس میں کیا مشکل ہے کہ خدا تعالیٰ کی محبت مل جائے کوئی مشکل ہی نہیں
ہے وہ جان مانگتا ہے جان دے دو۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ کے ساتھ اتنا گہرا اور مضبوط رشتہ قائم کیا
ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔اس لئے جس چیز کو خدا تعالیٰ پسند نہیں کرتا
اور جس حقیقت کا عام اعلان قرآن کریم نہیں کرتا وہ ہمارا رد عمل نہیں ہوسکتا۔اگر کوئی شخص احمدی
کہلا تا ہو اور اس کا ایسا رد عمل ہو جو ظلم کی تعریف کے اندر آتا ہو اور جس کے نتیجہ میں اس شخص پر
انفرادی طور پر اللہ تعالیٰ کا غصہ ظاہر ہو اور وہ خدا کی محبت سے دور ہو تو وہ احمدی نہیں ہے۔چاہے
وہ اپنے آپ کو احمدی کہتا ہو۔اس لئے کسی احمدی کا کوئی رد عمل خواہ دنیا کے حالات کیسے ہی کیوں نہ رونما
ہوں ایسا ہو ہی نہیں سکتا جس پر ظلم کی مہرلگی ہو۔پسے ستمبر کو ہماری قومی اسمبلی نے جو قرار داد پاس

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۹۶
خطبہ جمعہ ۱۳ رستمبر ۱۹۷۴ء
کی ہے اس کا رد عمل ایک بچے اور حقیقی احمدی کا ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ جس سے کسی پر ظلم وارد ہو۔ظلم کے ایک معنے تو یہ ہیں کہ وَضْعُ الشَّيْءِ فِي غَيْرِ مَحَلَّه کی چیز کا غیر
محل میں رکھ دینا
یعنی مناسب حال کام نہ کرنا بھی ظلم میں شامل ہے۔ظلم کے معنی مفردات امام راغب کی رُو سے حق
تلفی کرنا ہوتے ہیں گو یا ظلم کے معنی میں حقوق کو تلف کر دینا اور حق کے معاملہ میں تجاوز کی راہ کو
اختیار کرنا شامل ہے۔امام راغب نے مزید لکھا ہے کہ جب ظلم کا لفظ گناہ کے معنوں میں استعمال
کیا جائے تو اس معنی کے لحاظ سے وہ گناہ کبیرہ پر بھی استعمال ہوتا ہے اور گناہ صغیرہ پر بھی استعمال
ہوتا ہے یعنی حق سے چھوٹے سے چھوٹا تجاوز بھی ظلم ہے اور بڑے سے بڑا تجاوز بھی ظلم ہے۔اس
میں چھوٹے بڑے کا کوئی فرق نہیں ہے۔پھر انہوں نے لکھا ہے کہ ظلم کی تین قسمیں کی گئی ہیں۔بَيْنَ الْإِنْسَانِ وَبَيْنَ اللہ انسان کے جو تعلقات اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہیں ، ان میں ظلم ہو جاتا
ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے جو حقوق ہیں۔انسان ظالم بن کر انہیں ادا نہیں کرتا۔(پس) اس ظلم کی ایک
بھیا نک تو جیہہ یہ ہے کہ انسان پر اللہ تعالیٰ کے جو حقوق ہیں ، وہ ادا نہیں کئے جاتے۔وہ حقوق اس
معنی میں نہیں کہ اللہ تعالیٰ کو کسی انسان کی ضرورت ہے۔وہ تو خالق اور مالک ہے اس نے دنیا کی
ہر چیز کو پیدا کیا ہے وہ صد اور غنی ہے اسے کسی چیز کی احتیاج نہیں ہے۔وہ ہر چیز کو پیدا کرنے والا
ہے۔ہر چیز اس کی ملکیت ہے۔ہر چیز اس کے قبضہ قدرت میں ہے لیکن اس کو کسی چیز کی
ضرورت نہیں ہے جب خدا تعالیٰ کی یہ دو تین صفتیں ہمارے سامنے آتی ہیں تو خدا تعالیٰ
کی (ان) صفات کی یہ شکل بنتی ہے کہ اس نے ہر چیز کو پیدا بھی کیا۔وہ ہر چیز کا مالک بھی ہے لیکن
وہ صدر اور غنی بھی ہے اس لئے اسے کسی چیز کی حاجت نہیں۔اس نے اپنی حکمت کا ملہ سے جو کیا وہ کیا
مگر اسے کسی چیز کی احتیاج اور ضرورت نہیں تھی اسے ضرورت نہ تھی کہ انسان اس کی حمد کرتے ،
اس کی تسبیح کرتے ، اس کے شکر گزار بندے بنتے ، اس کی صفات کا رنگ اپنے اوپر چڑھاتے یعنی
مظہر صفات الہیہ بنتے اور تَخَلَّقُوْا بِأَخْلَاقِ اللہ کا نظارہ دکھاتے۔غرض خدا تعالیٰ کو دنیا کی کسی چیز کی احتیاج نہیں ہے احتیاج تو ہمیں ہے لیکن حقوق اللہ کی
ادا ئیگی کا ایک محاورہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ انسان پر اللہ تعالیٰ کے حقوق کی ادائیگی کا حق ہے۔

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۹۷
خطبہ جمعہ ۱۳ رستمبر ۱۹۷۴ء
انسان پر اللہ تعالیٰ کا یہ حق ہے کہ وہ اس کی تسبیح کرے
، تحمید کرے شرک نہ کرے اور فسق و فجور میں
مبتلا نہ ہو۔اس کا کہنا مانے اس کے حکم کو توڑنے والا نہ ہو۔خدا تعالیٰ جو کہتا ہے یعنی جو اوامر
ہیں ان کے مطابق کام کیا جائے اور جو کہتا ہے نہ کر و یعنی نواہی ہیں ان کے مطابق قطع تعلق کرلو،
تو پھر خدا تمہیں مل جائے گا۔گو یا ظلم کے ایک معنی حقوق اللہ کوا دا نہ کرنے کے ہیں۔پس وہ حق
جو خدا کا بندہ پر ہے اس میں تجاوز نہ ہو۔اس کو تلف نہ کیا جائے۔- بَيْنَ الْإِنْسَانِ وَبَيْنَ النَّاسِ کہ وہ حقوق جو ایک شخص پر النَّاس، یعنی عوام کے
۲
ہیں انسان ان حقوق کو تلف نہ کرے۔اگر تلف کرے گا تو ظالم بن جائے گا۔بَيْنَ الْإِنْسَانِ وَبَيْنَ نَفْسِه که انسان پر اس کے نفس کے بھی کچھ حقوق ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی لوگوں کو فرمایا ہے کہ تم اپنے نفس کے حقوق کی ادائیگی کی
طرف بھی توجہ کیا کرو مثلاً نفس کا سب سے بڑا حق تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جس قدر
روحانی قوتیں اور استعداد میں دی ہیں ان
کو صحیح اور کامل نشو ونما دے کر وہ اپنے دائرہ کے اندر
خدا تعالیٰ سے قریب سے قریب تر ہو جائے۔یہ نفس کا ایک حق ہے۔اس حق کی ادائیگی کے لئے پھر دنیا کے حقوق ہیں مثلاً انسان جان کر
اتنا بھوکا نہ رہے کہ کمزوری پیدا ہو جائے اور وہ نفس کے روحانی حقوق نہ ادا کر سکے یا اس کا ایک
دوسرا رخ بھی ہے کہ دوسرے انسانوں کا یہ حق ان کو ملتا رہے کہ وہ بھوک، پیاس یا بیماری جس کا
علاج نہ ہوان تکالیف کو دور کرنے کے نتیجہ میں جو روحانی رفعتیں وہ حاصل کر سکتے تھے عبادات
زیادہ غور اور توجہ اور انہماک کے ساتھ اور زیادہ وقت دے کر اور روحانی طور پر زیادہ سختیاں
برداشت کر کے اس میں کمی واقع ہو جائے اور وہ اپنے دائرہ استعداد میں ان روحانی رفعتوں کو
حاصل نہ کر سکے جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس کو پیدا کیا ہے۔یہ پہلو بھی نفس کے حقوق کے اندر
آجاتا ہے اور یہ نفس کے حقوق کے اندر اس لئے آجاتا ہے کہ بَيْنَ الْإِنْسَانِ وَبَيْنَ النَّاسِ کی
رو سے عوام کے حقوق جو ایک شخص واحد پر ہیں، اس میں بھی آتا ہے اور وہ الناس کے نقطۂ نگاہ سے
ہے اور بَيْنَ الْإِنْسَانِ وَبَيْنَ نَفْسِه میں اس کے اپنے نقطۂ نگاہ سے کیونکہ وہ شخص جو اپنی شخصیت

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۹۸
خطبہ جمعہ ۱۳ رستمبر ۱۹۷۴ء
کو روحانی طور پر نشو ونما دینے کی کوشش کر رہا ہے اگر وہ اس بات کا خیال نہیں رکھتا کہ اس کا جو
ماحول ہے اس میں اس کے حقوق مل رہے ہیں۔اگر نہیں تو نشوونما کے اندر کمزوری پیدا ہو جاتی
ہے۔پس ہر انسان اپنی نشو ونما کی خاطر غیر کی نشوونما میں تعاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى (المائدة : ٣)
کے حکم کے مطابق کوشش کرتا ہے۔پس ظلم کے یہ تین معنے کئے گئے ہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاللهُ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ
ظلم کے کسی معنی میں بھی خدا تعالیٰ ظالم سے پیار نہیں کرتا۔اس لئے جماعت احمد یہ اور جماعتِ احمد یہ
کے افراد کا کوئی رد عمل کے رستمبر کی قرارداد پر ایسا نہیں ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی درگاہ میں وہ ظالم ٹھہر
جائیں۔انشاء اللہ ایسا نہیں ہوگا ان کا رد عمل ایسا ہو گا کہ خدا تعالیٰ انہیں یہ کہے گا کہ میرے پیارو!
میرے اور قریب آجاؤ کہ جب تمہیں دکھ دیا گیا تو تم نے میرے حقوق نہیں بھولے بلکہ میرے
پیارا اور رضا کو حاصل کرنے کے لئے اور زیادہ کوشش کی۔دوسری چیز جس کے نتیجہ میں انسان خدا تعالیٰ کے پیار اور محبت سے محروم ہو جاتا ہے وہ یہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سورہ بقرہ کی آیت ۲۰۶ میں فرمایا ہے واللهُ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَ ( البقرة : ۲۰۶)
کہ اللہ تعالیٰ فساد کو پسند نہیں کرتا۔فساد کے معنے ہیں : "خُرُوجُ الشَّيْءِ عَنِ الْإِعْتِدَالِ‘ جس
کا مطلب یہ ہے کہ جو بیچ کا راستہ ہے یا خدا تعالیٰ نے انسان کے لئے صراط مستقیم یعنی سیدھی راہ
بنائی ہے اس سے بھٹک کر انسان اگر دائیں چلا جائے تب بھی اور بائیں چلا جائے تب بھی
خدا تعالیٰ کے پیار سے محروم ہو جاتا ہے۔فساد کے مقابلہ میں صلاح کا لفظ آتا ہے کیونکہ فساد منفی
معنوں میں دلالت کرتا ہے۔اس لئے گویا صلاح کا نہ ہونا صلاح کا فقدان فساد کہلاتا ہے اور صلاح
کے معنے فساد کے معنوں پر روشنی ڈالتے ہیں اور صلاح کے معنے ( جب یہ لفظ صالح اسم فاعل کے
طور پر استعمال ہوتا ہے ) تو اس وقت اس سے یہ مراد ہوتی ہے کہ الْقَائِمُ بِمَا عَلَيْهِ مِنَ
الْحُقُوقِ وَالْوَاجِبَاتِ “ کہ ہر وہ انسان جس پر اللہ تعالیٰ نے جو حقوق اور واجبات مقرر کئے ہیں
اور یا اس کی صلاحیت میں رکھے ہیں وہ ان سے منحرف نہ ہو بلکہ مضبوطی کے ساتھ وہ اپنے اس
مقام پر کھڑا ہو جو مقام کہ اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کیا ہے۔چنانچہ دنیا میں جتنا فتنہ وفساد، لڑائیاں،

خطبات ناصر جلد پنجم
۶۹۹
خطبہ جمعہ ۱۳ رستمبر ۱۹۷۴ء
جھگڑے اور ظلم ہوتے ہیں دراصل ان کی جڑ یہ فساد ہی ہوتا ہے۔انسان کسی (دوسرے) کا حق دینے
سے گریز کرتا ہے اور اپنا حق لینے کے لئے دوسرے کا سر پھوڑنے کے لئے ) تیار ہو جاتا ہے۔پس ہر ایک احمدی کا جو حق ہے وہ اسے ملنا چاہیے خواہ وہ کوئی ہو۔ہمارا اشد ترین مخالف بھی
ہے تب بھی ہر احمدی یہ کہتا ہے کہ اس کے جو حقوق خدا تعالیٰ نے اور ہمارے دستور نے اور قانون
نے بنائے ہیں وہ انکو ملنے چاہئیں۔کسی احمدی یا کسی جماعت احمد یہ یا مرکز احمدیت کا یہ مطالبہ نہ
کبھی ہوا نہ کبھی ہمارے دماغوں میں آیا بلکہ ہم تو ہمیشہ اپنے بھائیوں اور دوستوں کو جو احمدی نہیں
اور جن پر انتظامی ذمہ داریاں ہیں ان سے باتیں کرتے ہوئے انہیں سمجھایا کرتے ہیں کہ دیکھو
ہر آدمی کا جو بھی حق ہے وہ اسے ملنا چاہیے۔قطع نظر اس کے کہ وہ احمدیت کی مخالفت کرتا ہے یا
احمدی ہے یا احمدیت کے متعلق نہ مخالفانہ رائے رکھتا ہے اور نہ اسے قبول کرتا ہے۔خدا تعالیٰ نے
انسان کے جو حقوق قائم کئے ہیں وہ اسے ملنے چاہئیں ورنہ تو ساری دنیا میں فساد پیدا ہو جائے گا۔پس لڑائی جھگڑے جنہیں ہم عام معنوں میں فساد کہتے ہیں ان کی جڑ ہی یہ ہے کہ انسانوں کے ایک
گروہ کو ان کے حقوق نہیں ملتے اور وہ بے چین ہو جاتے ہیں۔ان کو اتنا غصہ چڑھتا ہے کہ وہ اپنے
حقوق حاصل کرنے کے لئے دوسروں کے حقوق مارنے شروع کر دیتے ہیں اور اس طرح غلط قسم
کا چکر چل پڑتا ہے۔پس ایک احمدی چونکہ اپنے دل میں خَشْيَتُ اللہ رکھتا ہے اور چونکہ وہ یہ
سمجھتا ہے کہ اسے کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہو جائے اس لئے وہ کہتا
ہے کہ مجھے کوئی کام ایسا نہیں کرنا چاہیے جو فساد کا موجب ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وَاللهُ لا
يُحِبُّ الْفَسَادَ اللہ تعالیٰ فساد سے پیار نہیں کرتا۔اگر اللہ تعالیٰ فساد سے پیار نہیں کرتا تو فسادی سے
پیار کیسے کرے گا۔پس ایک احمدی کا رد عمل کے رستمبر کی قرارداد پر ایسا نہیں ہوگا کہ اس میں دنیا ظلم کا شائبہ
دیکھے اور نہ ایسا ہو گا کہ اس کے نتیجہ میں فساد پیدا ہو اور لوگوں کی حقوق تلفی ہو یا ان کے حقوق تلف
ہونے کے حالات پیدا ہو جائیں کیونکہ بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ بعض جگہ فساد کے نتیجہ میں وہ
لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں جو فسادی نہیں ہوتے اور نہ وہ کسی کے حقوق تلف کر رہے ہوتے ہیں مگر

خطبات ناصر جلد پنجم
خطبہ جمعہ ۱۳ رستمبر ۱۹۷۴ء
وہ بھی فساد کی زد میں آجاتے ہیں مثلاً دو ہمسائے لڑ پڑتے ہیں تو ان میں سے ایک بہر حال حق پر
نہیں ہوتا یا بعض دفعہ جب دو آدمی لڑ پڑتے ہیں تو تین شکلوں میں سے ایک شکل ضروری ہوتی ہے
یا دونوں حق پر نہیں ہوتے۔ہر دو اپنے حقوق سے زیادہ کا مطالبہ کر رہے ہوتے ہیں یا ان میں سے
ایک حق پر ہوتا ہے مثلاً زید حق پر ہوتا ہے اور بکر حق پر نہیں ہوتا یا بکر حق پر ہوتا ہے اور زید حق پر
نہیں ہوتا۔اب بکر اور زید کی لڑائی میں ان کے ہمسائے جو دو گھر پرے ہٹ کر ہوتے ہیں اور ان
کی لڑائی میں شامل نہیں ہوتے وہ بھی متاثر ہوتے ہیں اور وہ اس طرح کہ لڑائی کرنے والوں میں
سے غصہ میں آکر کوئی ایک آدمی بجلی کا پول اڑادیتا ہے۔جس سے ساری گلی میں اندھیرا ہو جاتا ہے۔کئی گھروں کے معصوم بچے امتحان کی تیاری کر رہے ہوتے ہیں ان کا وقت ضائع ہونے کی وجہ سے
ان پر ظلم ہو رہا ہوتا ہے حالانکہ وہ فساد میں شامل ہی نہ تھے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ایک دوسری جگہ
ایک بڑی پیاری اور حسین آیت کے ایک ٹکڑے میں فرمایا ہے کہ ایسے گناہ کرنے سے بچا کرو کہ
جب ان پر گرفت کی جاتی ہے تو وہ لوگ بھی سزا اور عذاب کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں جن کا کوئی گناہ
نہیں ہوتا۔یہ ایک حقیقت زندگی ہے۔اس سے اللہ تعالیٰ پر اعتراض نہیں ہوتا البتہ اس سے
انسان پر اعتراض واقع ہوتا ہے کہ اس نے اپنے ماحول کو مومنانہ اور صالحانہ کیوں نہیں رکھا۔بہر حال یہ ایک لمبی تفصیل ہے۔میں اس وقت مختصراً دو منفی پہلوؤں پر روشنی ڈال رہا ہوں۔جیسا کہ میں نے ابھی ذکر کیا ہے کہ جماعت احمد یہ مجھ سے ایک سوال یہ کر رہی ہے کہ مذکورہ
قرارداد پر تبصرہ کیا جائے۔اس کا جواب میں دے چکا ہوں کہ میرے تبصرہ کو سننے کے لئے کچھ
دیر انتظار کرو۔میں غور کر رہا ہوں میں دعائیں کر رہا ہوں۔میں مشورے لے رہا ہوں اس کے
بہت سے پہلو ہیں۔اگر خدا نے چاہا تو اسی کی توفیق سے اگلے جمعہ کے خطبہ میں یا جب خدا چاہے
گا۔انشاء اللہ تبصرہ ہوگا۔دوسرا سوال یہ ہے کہ ہمارا رد عمل کیا ہونا چاہیے؟ میں دوستوں سے کہتا
ہوں کہ تمہارا رد عمل یہ ہونا چاہیے کہ نہ تم ظالم بنو خدا کی نگاہ میں اور نہ تم مفسد بنو خدا کی نگاہ میں۔اس لئے جماعت احمدیہ کا کوئی رد عمل ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ جس میں سے ظلم کی بُو آتی ہو یا اس کے
اندر فساد کی سٹراند پائی جاتی ہو ہمارا رد عمل بالکل ایسا نہیں ہوگا۔اور بھی باتیں ہیں لیکن آج کے

خطبات ناصر جلد پنجم
2+1
خطبہ جمعہ ۱۳ رستمبر ۱۹۷۴ء
لئے یہی دو کافی ہیں۔یہ میرا کام ہے کہ اسے آہستہ آہستہ واضح کرتا چلا جاؤں۔رد عمل کے منفی پہلو
پر بھی شاید مجھے کچھ اور کہنا پڑے گا۔پھر اس کے مثبت پہلو بھی بتاؤں گا اور اپنے وقت پر انشاء اللہ
تبصرہ بھی کروں گا۔مجھے خوشی ہے کہ آج بہت سارے لوگ باہر سے بھی آئے ہوئے ہیں ان کو
ایک حصہ مل گیا ہے۔باقی حصوں کے متعلق سننے کے لئے بھی وہ ہر جمعہ کو آیا جایا کریں اور احباب
دعا ئیں بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مجھے صحت سے رکھے اور مجھے توفیق دے کہ میں اپنی
ذمہ داریوں کو نباہ سکوں۔جیسا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ تھا آپ کا وجود اُمت محمدیہ کے وجود
سے علیحدہ نہیں تھا۔اس لئے آپ کے نائبوں کے جو نا ئب ہیں ان کے مبائع کا وجود اور خلیفہ وقت
کا وجود علیحدہ علیحدہ نہیں ہیں بلکہ ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔پس جو میں سمجھا اور جو خدا نے مجھے
بتا یا اس کے آگے سارے جسم پر اثر ہونا چاہیے۔حتی کہ اس کا اثر انگلیوں کے ناخنوں اور پاؤں کی
انگلیوں تک سرایت کرنا چاہیے یہ ایک حقیقت ہے اس کا سمجھنا ضروری ہے ورنہ اس کے بغیر ایسا نہ
ہو کہ ہماری انگلی کسی اور طرف منہ کر کے ہل رہی ہو اور ہمارا دماغ خدا کی طرف نگاہ کئے اللہ تعالیٰ
کی حمد میں مشغول ہو۔اس طرح کرنے پر تضاد پیدا ہو جائے اور ہماری انگلی اتنی بیمار سمجھ لی جائے
کہ اسے کاٹنا پڑ جائے انشاء اللہ یہ نہیں ہوگا۔باقی جہاں تک کسی کے مسلم یا غیر مسلم ہونے کا سوال ہے یہ تو میں شروع سے کہہ رہا ہوں
اس قرار داد سے بھی بہت پہلے سے کہتا چلا آیا ہوں کہ جس شخص نے اپنا اسلام لاہور کی مال (روڈ )
کی دکان سے خریدا ہو، وہ تو ضائع ہو جائے گا لیکن میں اور تم جنہیں خدا خود اپنے منہ سے کہتا ہے
کہ تم (مومن ) مسلمان ہو تو پھر ہمیں کیا فکر ہے دنیا جو مرضی کہتی رہے
تمہیں فکر ہی کوئی نہیں۔باقی
تبصرے بعد میں ہوتے رہیں گے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۴ را کتوبر ۱۹۷۴ء صفحه ۲ تا ۶ )

آج 10 میں سے 10 باقی