امتحان کے وقت مومن ایمان میں ترقی کرتا ہے

خطبات ناصر جلد پنجم
۷۰۳
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۷۴ء
امتحان کے وقت مومن کے اندر ضعف نہیں
پیدا ہوتا بلکہ وہ ایمان میں ترقی کرتا ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۰ رستمبر ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ماہ رمضان اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آگیا ہے۔اس مہینہ میں قریباً ہر قسم کی عبادات جمع
کی گئی ہیں۔صدقہ وخیرات ، قربانی ، روزہ رکھنا، قرآن کریم کی تلاوت کثرت کے ساتھ کرنا ( جو
منبع اور سر چشمہ ہے تمام علوم کا اور بنیادی طور پر دنیوی علوم کا بھی منبع ہے اور روحانی علوم کا سر چشمہ
تو ہے ہی ) اسی وجہ سے صوفیائے کرام کا یہ قول ہے کہ اس ماہ میں تنویر قلب کے بہت سے سامان
رکھے گئے ہیں یعنی اگر خلوص نیت کے ساتھ انسان اللہ تعالیٰ کے حضور میں قربانیاں دے تو کشف
کا دروازہ کھلتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہر سال میں ایک ماہ ایسا رکھ دیا کہ جس میں اس قسم کی عبادتیں
اکٹھی ہو گئیں کہ ( جن کے نتیجہ میں ) اللہ تعالیٰ اپنی رضا کی راہوں کو فراخ کر دیتا ہے۔حدیث
میں آیا ہے کہ اللہ تعالی آسمان سے (اُتر کر ) انسان کے زیادہ قریب ہو جاتا ہے۔یہ ایک تمثیلی
زبان ہے ( بعض لوگوں کو اس کی سمجھ نہیں آتی اور دماغ میں اعتراض پیدا ہوجاتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ
تو ہر جگہ موجود ہے لیکن تمثیلی زبان میں ہم یہ کہتے ہیں کہ آسمان سے نیچے اتر آتا ہے۔اس کا
مطلب یہ ہے کہ کشف کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی معرفت کے حصول کی راہیں اس پر آسان ہو جاتی

خطبات ناصر جلد پنجم
۷۰۴
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۷۴ء
ہیں اور اس طرح پر خدا تعالیٰ کا ایک مخلص اور مومن بندہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے طفیل کشف حاصل
کرتا اور محسوس کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے قریب ہے اور بعد کے خطرات اور توہمات سے وہ
نجات حاصل کر لیتا ہے۔پس اس ایک مہینہ میں اگر ہم سمجھ کے ساتھ اور عرفان کے ساتھ ان
عبادات کو بجالائیں جن کو اس مبارک مہینہ میں اکٹھا کیا گیا ہے تو روحانی طور پر زیادہ ذوق اور
شوق پیدا ہوتا ہے اور عام دنوں اور عام موسموں کے علاوہ ان دنوں میں روحانی طور پر محبتِ الہی
کی ایک آگ بھڑکتی ہے اور یہ روحانی تپش اور آگ ایسے سامان پیدا کرتی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ
کی محبت کو زیادہ روشن طور پر اپنی زندگی میں دیکھتا ہے اور اس کے پیار پر وہ خوش ہوتا ہے اور اس
کا شکر اور حمد کرنے کا اور اس کی راہ میں قربانیاں دینے کا سلسلہ اور بھی تیز ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ
ہمیں رمضان کے مہینے سے زیادہ سے زیادہ برکات حاصل کرنے کی توفیق عطا کرے۔پچھلے خطبہ میں میں نے جماعت کو یہ بتایا تھا کہ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل
اور مہدی معہود ( جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک محبوب ترین روحانی فرزند ہیں ) کی وساطت
سے نئے سرے سے وہ معرفت عطا ہوئی جو صحابہ کرام کو اسلام کی نشاۃ اولی کے زمانہ میں ملی تھی اور
اس معرفت کا نتیجہ یہی ہوتا ہے خواہ وہ دنیوی معرفت ہو یعنی یقینی علم ہو یا روحانی معرفت ہو کہ اس
سے محبت پیدا ہوتی ہے یعنی جب انسان کو اللہ تعالیٰ کے حسن اور اس کے احسان کا علم ہو جاتا ہے تو
خدا تعالیٰ کی اس معرفت کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے لئے انسان کے دل میں محبتِ ذاتی پیدا ہوتی
ہے محبت ذاتی کا مطلب یہ ہے کہ اس قسم کی محبت نہیں ہوتی جو دنیا دار مثلاً انگلستان یا ہندوستان
یاکسی اور ملک کا رہنے والا اپنے افسر سے محبت یا لگاؤ کا اظہار اس لئے کرتا ہے کہ اس سے کچھ
دنیاوی فائدہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ایک اس قسم کی (میں کہوں گا ) بیہودہ سی محبت بھی دنیا میں پائی
جاتی ہے لیکن جس وقت خدا تعالیٰ کی معرفت انسان کو حاصل ہو جائے اور اس کی عظمت اور اس
کے جلال کا علم مل جائے اور یقینی طور پر انسان کے سامنے خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کا جلال اور
اس کا حسن اور اس کا احسان آجائے تو خدا تعالیٰ کا پیار پیدا ہوتا ہے۔محبت دل میں پیدا ہوتی ہے
اور میں نے پچھلے خطبہ میں بتایا تھا کہ جب انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی اس طور پر ذاتی محبت

خطبات ناصر جلد پنجم
۷۰۵
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۷۴ء
پیدا ہو جائے تو یہ محبت، محبت ذاتی جو انسان کے دل میں پیدا ہوتی ہے دو نقاضے کرتی ہے۔ایک
یہ کہ انسان کوشش کرتا ہے کہ میرا یہ محبوب میری کسی غفلت اور کوتاہی کے نتیجہ میں مجھ سے ناراض نہ
ہو جائے اور دوسرے یہ کہ انسان کے دل میں یہ تڑپ پیدا ہوتی ہے کہ میں وہ اعمال بجالاؤں جن
کے نتیجہ میں میری یہ محبت یکطرفہ نہ رہے بلکہ اللہ تعالیٰ کا پیار اور اس کی رضا بھی مجھے حاصل ہو۔میں نے بتایا تھا کہ ۷ ستمبر کو جو بھی ایک مذہبی فیصلہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے کیا اس کا رد عمل
احمدی کی طرف سے جس کے دل میں اپنے رب کا پیار ہے ایسا ہو ہی نہیں سکتا جس کے نتیجہ میں
اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا خدشہ ہو اور یہ بات ہمیں قرآنِ کریم نے بتائی ہے کہ کن باتوں سے وہ
ناراض ہوتا ہے اور کن اعمال کے نتیجہ میں انسان اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی محبت کو حاصل کرتا
ہے۔میں نے بتایا تھا کہ وہ کام جن کے متعلق قرآنِ عظیم نے کہا ہے کہ اگر انسان ان کا مرتکب ہو
تو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کو مول لینے والا ہے ان میں سے میں نے دو کا ذکر کیا تھا۔ایک ظلم اور
دوسرے فساد کیونکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں ظلم کو پسند نہیں کرتا قرآن کریم
میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں فساد سے پیار نہیں کرتا تو ہر وہ شخص جو خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ظالم
ہو یا فسادی ہو وہ خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل نہیں کر سکتا بلکہ اس کی ناراضگی مول لینے والا ہوتا
ہے۔اس لئے جماعت احمدیہ اور احباب جماعت احمدیہ ( سوائے چند منافقوں کے ) یا پھر بہت ہی
نئے نئے جوان احمدیوں کے جن کی تربیت ابھی صحیح نہیں ہوئی جو لاکھ میں شاید ایک ہوان کے سوا
اور کسی کا رد عمل ایسا نہیں ہوگا کہ جس کے متعلق قرآنِ عظیم نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ یہ کام کرو گے
تو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لو گے اور اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کے پیار کو تم حاصل نہیں کر سکو گے تو
میں نے اس قسم کے دو بد اعمال کا پچھلے خطبہ میں ذکر کیا تھا۔میں نے بتایا ہے کہ قرآنِ عظیم نے بہت سے ایسے اعمال کا ذکر کیا ہے جن سے اللہ تعالیٰ
ناراض ہو جاتا ہے اور بہت سے ایسے اعمال کا ذکر کیا ہے جن پر اللہ تعالیٰ کی رضا مترتیب ہوتی ہے
اور انسان کو اپنے اس عظیم اور پاک اور عظمت اور جلال کے سرچشمہ اور تمام صفاتِ حسنہ سے
متصف اور ہر ایک عیب سے پاک ذات کی محبت اس کومل جاتی ہے۔

خطبات ناصر جلد پنجم
2۔4
خطبه جمعه ۲۰؍ ستمبر ۱۹۷۴ء
آج میں مختصراً دو ایسی مثبت باتیں لوں گا جن کے متعلق قرآنِ کریم نے کہا ہے کہ اگر تم یہ
اعمال بجالا ؤ گے تو اللہ تعالیٰ کی محبت تمہیں مل جائے گی یعنی معرفت کے نتیجہ میں پیدا کرنے والے
رب کریم کے لئے جو تمہارے دل میں پیدا ہو گا وہ یکطرفہ نہیں رہے گا بلکہ اللہ تعالیٰ بھی تمہارے
ساتھ پیار کا سلوک کرے گا اور اس کی رضا کو تم حاصل کرو گے۔ان میں سے پہلی چیز صبر ہے۔سورہ آل عمران میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔وَاللهُ يُحِبُّ الصُّبِرِينَ (آل عمران: ۱۴۷) اور اس
آیت میں صبر کے دو پہلو نمایاں کئے ہیں اسی آیت میں جس کے آخر میں فرمایا وَ اللهُ يُحِبُّ
الطبرین اس کے شروع میں دو معنی بتائے ایک یہ کہ وہ تکالیف جو انسان کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں
پہنچی ہیں ان کے نتیجہ میں انسان ست ہوتا ہے نہ ضعف کے آثار اس کے اندر پیدا ہوتے ہیں یعنی
ضعف اور کمزوری پیدا نہیں ہوتی اور سستی پیدا نہیں ہوتی تو جوں جوں اللہ تعالیٰ کی آزمائش
میں ( آفات کے ذریعہ اور ابتلا کے ذریعہ اور بأساء کے ذریعہ ضراء کے ذریعہ جیسا کہ اللہ تعالیٰ
نے قرآنِ کریم میں بیان کیا ہے ) خدا تعالیٰ کے بندے کی اس کے محبوب کی طرف سے آزمائش
کی جاتی ہے اسی نسبت سے اس کے اعمالِ صالحہ میں وھن اور ستی کی بجائے زیادہ شدت پیدا
ہوتی ہے اور ضعف و کمزوری اور ناتوانی کی بجائے طاقت پیدا ہوتی ہے وہ اور اُبھرتا ہے جس
طرح بچے ٹینس کی گیند اور ربڑ کی گیند کے ساتھ کھیلتے ہیں ( بچپن میں ہم بھی بہت کھیلا کرتے تھے
اب وہ عمر گزرگئی ) جتنے زور سے گیند کو زمین پر آپ پھینکیں اتنے ہی زور کے ساتھ وہ زیادہ اونچا
اُبھرے گا تو انسان جب اللہ تعالیٰ کی محبت اپنے دل میں پیدا کر لیتا ہے اور خدا تعالیٰ اس کی
آزمائش کے لئے اور اس کے ثواب میں زیادتی پیدا کرنے کے لئے اور اپنی محبت کا زیادہ حسین
رنگ میں اظہار کرنے کے لئے اپنی مخلوق میں سے بعض کو اپنے اس بندے کو زمین پر پٹخنے کی
اجازت دے دیتا ہے کہ میرے اس بندے کو زمین پر زور سے پٹھو! اور جب وہ پنجا جاتا ہے تو وہ
ایک کمزور ایمان والے کی طرح یا غافل کی طرح زمین کے ساتھ چپک نہیں جاتا بلکہ جتنے زور سے
بیچا جاتا ہے اتنا بلند ہوتا اور اللہ تعالیٰ کے قریب ہو جاتا ہے تو اس آیت میں صبر کے ایک معنی یہ
بتائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص مجھ سے پیار کرتا ہے میں اس کی آزمائش کرتا ہوں اور اس کو

خطبات ناصر جلد پنجم
۷۰۷
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۷۴ء
مصیبتوں میں ڈالتا ہوں، اگر میرے ساتھ پیار سچا ہو تو اس ابتلا اور امتحان کے اوقات میں میری
محبت کے اظہار میں نہ ستی پیدا ہوتی ہے اور نہ میرے ساتھ عشق کے تعلق میں کمزوری اور ضعف
پیدا ہوتا ہے بلکہ جوں جوں اسے مصائب میں مبتلا کیا جاتا ہے اور پیسا جاتا ہے اسی نسبت سے اس
کا پیار زیادہ ابھرتا ہے اور وہ ایسے اعمال بجالاتا ہے جن کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کی محبت جو وہ
خدا سے حاصل کرتا ہے وہ پہلے سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔اس کے جلوے زیادہ حسین اور اس کا
عرفان ( بندہ کے دل میں ) نسبتاً بہت زیادہ عظمتوں والا بن جاتا ہے۔کلیۂ (اور کامل طور پر ) تو
محسن اور احسان کا مالک اللہ تعالیٰ کی ذات ہے مگر اس کی صفات کے جلوے اپنے بندوں کے
ساتھ ان کے پیار اور ان کے اعمال کے مطابق ظاہر ہوتے ہیں اس لئے ہر شخص پر خدا تعالیٰ کے
پیار کا جلوہ ایک جیسا نہیں ہوتا بلکہ ہر شخص پر اس کی محبت اور اس کی قربانی اور ایثار اور اس کے صبر
اور دوسری وہ چیزیں جن سے اللہ تعالیٰ پیار کرتا ہے ان کے مطابق ہوتا ہے اور اس کی استعداد کے
مطابق ہوتا ہے۔یہ ایک دوسرا رنگ ہے۔کسی کی استعداد تھوڑی ہے کسی کی زیادہ ہے اسی کے
مطابق اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے جو اس کے حسن اور احسان کے جلوے جو اس کے پیار
اور رضا کے جلوے اسی کے مطابق نسبتاً کم یا زیادہ صورت میں اس پر ظاہر ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اس صبر کرنے والے سے پیار کرتا ہوں جسے میری راہ میں دکھ دیا
جاتا ہے۔اس میں نہ کمزوری واقع ہوتی ہے نہ ضعف واقع ہوتا ہے بلکہ پہلے سے بھی زیادہ
بشاشت کے ساتھ اور پہلے سے بھی زیادہ ذوق اور شوق کے ساتھ (جیسا کہ میں نے بتایا رمضان
کی عبادتوں میں یہ انسان کی حالت روحانی ہو جاتی ہے) میرا بندہ میری طرف بڑھتا ہے اور جتنی
تیزی سے وہ میری طرف بڑھتا ہے اس سے زیادہ تیزی کے ساتھ میں اس کی طرف بڑھ رہا ہوتا
ہوں۔یہ اس کی جزا ملتی ہے۔اور اس آیت میں صبر کے دوسرے معنی یہ کئے گئے ہیں کہ مخالف کے
سامنے تذلیل اختیار نہ کرنا بلکہ غیر اللہ کے سامنے تذلل توحید سے بعد کا نام ہے کیونکہ جو تو حید خالص
پر قائم ہوتا ہے وہ تو غیر اللہ کو ایک مرے ہوئے کیڑے کی مانند بھی نہیں سمجھتا اور حقیقت بھی یہی ہے۔آپ خود بھی سوچیں کہ جس پاک وجود یعنی ہمارے اللہ نے اتنے بڑے عالمین (Universe)

خطبات ناصر جلد پنجم
2۔1
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۷۴ء
کو پیدا کیا۔اتنے بڑے عالمین کی وسعت کو ہمارا دماغ اور قوت فکر اپنے احاطہ میں نہیں لے سکتی۔ایک لمبے مضمون کو مختصر کر کے میں اس کی مثال دے دیتا ہوں کہ ) ہمارا جو نظام شمسی ہے ( بہتوں
کو اس سے واقفیت ہوگی بعض بچوں کو نہیں ہوگی ) ان گنت اور بے شمار نظام ہائے شمسی سے ایک
قبیلہ بنتا ہے۔وہ قبیلہ اس عالمین کی ایک اکائی ہے۔اس کا اپنا ایک وجود ہے اور اس کو
انگریزی میں کیلیکسی (Galaxy) کہتے ہیں اور یہ یہ در گیلیکسی Galaxy)(صرف) اپنی وسعتوں
کے اندر قائم اور ( محدود) نہیں بلکہ جب سے گیلیکسیز (Galaxies) پیدا ہوئی ہیں اور جو سیلیکسی
پیدا ہو جائے وہ ایک خاص معین اور نامعلوم جہت کی طرف حرکت کر رہی ہے اتنی وسعت ہے اور
لیلیکسی (Galaxy) کے متعلق ان سائنسدانوں کا ( جن کا تعلق ستاروں کا علم حاصل کرنے سے
ہے) کہنا ہے کہ ہم ان نظام ہائے شمسی کو شمار ہی نہیں کر سکتے جن سے ایک سیلیکسی (Galaxy) یا
ایک قبیلہ بنتا ہے گویا ان گنت سورج کے نظاموں سے مل کر ایک قبیلہ بنتا ہے۔سورج کے ایک
نظام کو ایک خاندان سمجھیں اس سے پھر ایک قبیلہ بنتا ہے اور اس قبیلہ میں سورج کے بے شمار نظام
ہیں اور اس ساری چیز کا ایک وجود ہے اور وہ سب کے سب اپنی اپنی نسبتیں ( جو ایک دوسرے
سے ہیں ) قائم رکھتے ہوئے ایک جہت کی طرف حرکت میں ہیں مثلاً ہمارا سورج اور اس کے نظام
کے ستارے اپنے اپنے محور پر بھی ایک خاص زاویہ میں ایک خاص تیزی کے ساتھ حرکت کر رہے
ہیں اور سورج کے گرد بھی ان کی حرکت جو ایک مخصوص فاصلہ پر ہو رہی ہے اپنی جگہ قائم ہے اور
ایک نظام شمسی کی نسبت وسعت کے لحاظ سے دوسرے نظام شمسی کے ساتھ ہے۔یہ بے شمار اور
ان گنت نسبتیں اللہ تعالیٰ نے ان خاندانوں کی آپس میں رکھی ہیں اور سائنسدان کہتے ہیں کہ یہ جو
گیلیکسی ہے جس میں ان گنت اور بے شمار نظام ہائے ستمسی ہیں ان ” قبائل کی تعداد بھی بے شمار ہے اور
اَن گنت ہے آپ کا دماغ چکرا جائے گا۔ہم اس وسعت کو دماغ میں لا ہی نہیں سکتے۔پھر خالی یہ نہیں
بلکہ ان بے شمار نظام ہائے شمسی کے بے شمار قبائل کی حرکت آپس میں (Parallel ) یعنی متوازی
نہیں بلکہ ہرلمحہ ان کے آپس کے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ان بے شمار اور ان گنت قبائل کے درمیان کا
فاصلہ ہر آن بڑھتا چلا جارہا ہے۔تو جس خلا (Space) میں یہ ان گنت گیلیکسیہ سیز (Galaxies)

خطبات ناصر جلد پنجم
2۔9
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۷۴ء
ہیں اس کی وسعت کا تصور کون کر سکتا ہے اور یہ فاصلہ بڑھتے بڑھتے ایک وقت میں اتنا ہو جاتا ہے
کہ اس کے اندر بے شمار اور انگنت ” خاندانوں کی ایک مسی
گیلکسی (Galaxy) سما سکے تو آدھے
سائنسدان اس بات کے قائل ہو گئے ہیں کہ اس وقت خدا تعالیٰ کُن کہتا ہے اور یک دم بے شمار
اور ان گنت خاندانوں کا ایک قبیلہ وہاں پیدا ہو جاتا ہے۔اور چونکہ یہ حرکت ایسی ہے کہ ان کا
باہمی فاصلہ ہر وقت بڑھ رہا ہے تو گویا ہر وقت ان بے شمار سیلیکسیز (Galaxies) کے درمیان
اور بے شمار سیلیکسیز (Galaxies) پیدا ہورہی ہیں اور ان کا کوئی خاتمہ نہیں۔پس خدا تعالیٰ کی صرف صفت خلق میں اتنی وسعت ہے تو خدا تعالیٰ کو ہماری عقل اپنے
احاطہ میں لے ہی نہیں سکتی اور جب ہم نے اس عظیم ہستی پر کامل تو گل کر کے اپنی زندگیوں کو اس
کے مطابق ڈھالا تو پھر کسی اور کے سامنے تذلل کے ساتھ ہم جھک کیسے سکتے ہیں؟ تو یہ ہے صبر جس
کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل ہوتا ہے۔صبر کے متعلق بہت سی آیات ہیں جن پر درجنوں خطبے دیئے جاسکتے ہیں لیکن میں آپ کو
ایک احمدی کی حقیقت حیات سمجھانے کے لئے مثالیں دے رہا ہوں کہ ایک احمدی ایسا ہے جو صبر
کرتا ہے کیونکہ وہ کہتا ہے کہ میں نے اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرنا ہے اور اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ جوصبر
کرے گا وہ میرا پیار حاصل کرے گا۔دوسری جگہ سورہ بقرہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔يَايُّهَا الَّذِينَ
امَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللهَ مَعَ الصُّبِرِينَ ( البقرۃ : ۱۵۴) پہلے جو آیت میں نے
پڑھی ہے اس کا مفہوم یہ تھا کہ اللہ صبر کرنے والے سے پیارا اور محبت کرتا ہے اور یہاں یہ مفہوم ہے کہ
اللہ تعالیٰ کا صبر کرنے والے سے ہر قسم کا اچھا تعلق ہے۔اِنَّ اللهَ مَعَ الصّبِرِينَ میں اس پہلے تصور سے
بڑھ کر ایک تصور پیش کیا گیا ہے اور صبر کی جو صفت مومن کو اپنے اندر پیدا کرنے کو کہا اس سے ایک اور
امر کی طرف توجہ دلائی اور گویا ساری زندگی کی روحانی کوشش کو ان دو چیزوں کے اندر محدود کر دیا
یعنی صبر اور صلوٰۃ ( یعنی دعا) کہ اگر تم صبر اور دعا سے میری مدد چاہو گے تو میں ہر وقت تمہارے
ساتھ رہوں گا۔ایک تو اس سے ہمیں یہ پتہ لگا کہ خالی دعا ( بغیر تدبیر کے ) بالکل بے نتیجہ ہے کیونکہ
یہ
نہیں کہا کہ جو محض صلوۃ سے کام لیتا ہے دعا کرتا ہے اس کی زندگی کی کوششیں ثمر آور ہوں گی۔یہ کہا کہ

خطبات ناصر جلد پنجم
41°
خطبه جمعه ۲۰ ر ستمبر ۱۹۷۴ء
جو دعا بھی کرتا ہے اور صبر بھی کرتا ہے (وہ کامیاب ہو گا۔) صبر کے جیسا کہ میں نے ابھی معنی بتائے
ہیں یہ ہیں کہ دنیا کی کوئی طاقت اس کے روحانی عمل کے اندر کمزوری نہیں پیدا کر سکتی۔جب انسان
آزمایا جاتا ہے تو اس کی تدبیر کمزور ہونے کی بجائے زیادہ طاقتور ہو جاتی ہے۔اس لحاظ سے
یہاں یہ مفہوم ہوگا کہ جو دعا اور جو تد بیر وہ تدبیر جو صحیح معنی میں ہو اور ان راہوں پر ہو جو اللہ تعالیٰ کی
رضا کی طرف لے جانے والی ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کی محبت انسان حاصل کرتا ہے۔ویسی تدبیر اور
دعا اللہ تعالیٰ کی ہر قسم کی معیت جو انسان کی جسمانی اور روحانی زندگی کے لئے چاہیے۔وہ معیت اسے
میسر آجاتی ہے اور جب اِنَّ اللهَ مَعَ الصّبِرِینَ کے معنی دوسری جگہ سورہ بقرہ میں ہی ہمیں یہ بتائے کہ
یہ آیات صبر ، مصیبت اور آزمائش اور امتحان اور اس کی جزاء سے متعلق ہیں ) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو
مصیبت کے وقت اور امتحان کے زمانہ میں۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ (البقرۃ: ۱۵۷) کا زبانی
اور عملی ورد کرتا ہے۔انا للہ کا مطلب یہ ہے کہ اے خدا ہم نے تو سارا کچھ تیرے سپر دکر دیا۔ہم
سارے کے سارے خدا کے ہیں۔لَهُ مُلْكُ السَّبُوتِ وَالْاَرْضِ (البقرة: ۱۰۸) زمین و آسمان خدا
کی ملکیت ہے۔یہ ل“ کے معنوں میں داخل ہے۔انسان کو خدا نے کچھ تھوڑا سا اختیار دیا تھا
انسان کہتا ہے انا للہ ہم سارے کے سارے ہر پہلو سے تیرے ہی ہیں اور ہم یہ جانتے ہیں کہ یہ
زندگی یہاں ختم ہونے والی نہیں اور ہم تیری طرف رجوع کرنے والے ہیں۔اس زندگی میں بھی
اس رجوع کا مطلب یہ ہے کہ تو ہمیں اپنی حفاظت میں رکھ اور ہمارے اعمال کا نتیجہ اچھا نکال اور
اُخروی زندگی میں ہمیں پچھتاوا نہ ہو کہ ہم نے دنیا میں جو نیک کام کر کے اللہ تعالیٰ کی جنتوں کو
حاصل کرنا تھا اس میں کوتاہی اور غفلت اور وھن اور ضعف پیدا نہ ہو۔وہ آیات جن میں مختلف
آزمائشوں کا ذکر ہے مثلاً وَ لَنَبْلُونَكُم بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوفِ۔۔۔۔الخ وہ آزمائشیں اس وقت میرے
مضمون کا حصہ نہیں۔میرا مضمون یہ ہے کہ ہر آزمائش کے وقت خدا تعالیٰ کے ان احکام کو سامنے
رکھ کر انا لہ کا احساس (ذہنی احساس اور عملی احساس) قائم رکھنا کہ جس کے ہم ملک ہیں اور ایک
زبر دست ہستی اپنی ملکیت کے ساتھ جو سلوک کرتی ہے وہ سلوک ہم اس سے متوقع رکھتے ہیں اور
ہم اس کی پناہ میں ہیں وہ ہمیں آزمائے گا تو سہی لیکن ہمیں بے سہارا نہیں چھوڑے گا۔وہ ہمیں
66

خطبات ناصر جلد پنجم
خطبه جمعه ۲۰ ر ستمبر ۱۹۷۴ء
ہلاک نہیں کرے گا بلکہ وہ ہماری ترقیات کے اور دروازے کھولنے والا ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رجِعُونَ - أُولَبِكَ عَلَيْهِمْ صَلَواتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ یہی وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی برکات اور
اس کی رحمتیں حاصل کرنے والے ہیں۔وَ أُولَبِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ (البقرۃ:۱۵۸) اور یہ وہ لوگ
ہیں کہ گویا خدا تعالیٰ ان کی انگلی پکڑ کر ان کے نیک انجام تک ان کو پہنچا دیتا ہے اور منزل مقصود تک
وہ پہنچ جاتے ہیں اور انتہائی کامیابی ان کو مل جاتی ہے اور چونکہ صبر کے ساتھ آزمائشوں کا بھی ذکر
ہے اس لئے ساتھ ہی یہ بھی ہمیں بتا دیا کہ فَاصْبِرُ اِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ (الروم :۶۱) ایک تو اصول
ہے تعلیم یہ ہے کہ تم خدا کے ہو جاؤ گے اور اپنے قول اور فعل سے انا للہ کہنے والے ہو گے اور تمہارا
تو گل اور تمہاری نگاہیں الیہ رجعون کی طرف ہوں گی۔آخری انجام خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے تو اللہ تعالیٰ سورہ روم میں فرماتا ہے کہ اگر تم
استقلال سے اپنے ایمان پر قائم رہو تو اللہ تعالیٰ کا جو وعدہ ہے وہ ضرور پورا ہوگا اور خدا تعالیٰ نے
قرآن کریم کے ذریعہ ہمیں بھر پور وعدے دیئے ہیں جو ہماری زندگی کے ہر پہلو میں برکتوں کے
وعدے ہیں اور نیک انجام کے وعدے ہیں اور ترقیات کے وعدے ہیں۔اس زمانہ میں تو خدا تعالیٰ
نے اُمت محمدیہ اور اس زمانہ کے مومنوں کو اتنا ز بر دست وعدہ دیا ہے کہ ویسا وعدہ صرف
صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملا تھا ورنہ دنیا کی تاریخ میں نوع انسانی کو اتنی زبر دست بشارت
آج تک نہیں ملی ( آج سے میری مراد اسلام سے قبل ہے ) اور اسلام کے دو حصوں پر یہ بشارت
بٹی ہوئی تھی۔ایک وہ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت آپ کی تربیت حاصل کر کے اس وقت
کی ساری دنیا پر اسلام کو غالب کرنے والے بنے۔وَ اخَرِينَ مِنْهُمُ (الجمعة: ۴) اور ایک وہ
دوسرا گروہ جس کا تعلق (ہمارے پہلے بزرگوں کے نزدیک بھی ) مہدی معہود علیہ السلام کے ساتھ
تھا یعنی تم ! جماعت احمدیہ ( کیونکہ ہمارے عقیدہ کے مطابق مہدی آگئے ) تم سے خدا تعالیٰ نے
آج وعدہ کیا ہے۔اتنی بڑی بشارت دی ہے کہ انسان اس بشارت کو دیکھ کر پھر اپنی کمزوریوں پر
نگاہ کر کے کانپ اٹھتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اس کمزور اور دھتکاری ہوئی جماعت کے ذریعہ اللہ تعالیٰ
کا یہ وعدہ ہے کہ وہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کر دے گا اور کشفی حالت میں اور الہام میں اس

خطبات ناصر جلد پنجم
۷۱۲
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۷۴ء
کی شکلیں یہ دکھا ئیں۔(اس کی بھی میں ایک مثال دے دیتا ہوں ) مثلاً روس ہے۔روس میں
جماعت احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ریت کے ذروں کی طرح دکھائی گئی۔سارے روس کے ریت کے ذرے کون گن سکتا ہے۔یہاں دریا کے کنارے پر جا کر کسی دن
کھڑے ہو کر اپنے پاؤں کے نیچے جو ریت کے ذرے آئیں ان کو گنے کی کوشش کرنا ، وہ بھی تم
سے نہیں گنے جائیں گے۔یہ تو ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔یہ زمانہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب
کرنے کا ہے۔اس کی خبر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت دی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ کن
لوگوں کے ذریعہ سے یہ کام ہوگا۔پس بڑی ذمہ داریاں ہیں اور اپنے نفوس کی بڑی اصلاح کی
ضرورت ہے اور خدا تعالیٰ سے بہت پختہ تعلق قائم کرنے اور قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ
ہم سب کو اس
کی تو فیق عطا کرے۔اور جہاں یہ کہا کہ استقلال سے ایمان پر قائم رہو وہاں یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ وہ بھی ہیں جو
ان وعدوں پر یقین نہیں رکھتے۔فَاصْبِرُ إِنَّ وَعْدَ الله حق تو ساتھ یہ کہا کہ جو ان وعدوں پر یقین
نہیں رکھتے (ان سے ہوشیار رہو ) یہ یادرکھو کہ وہ تمہیں دھوکہ دے کر اپنی جگہ سے ہٹا نہ دیں۔ہر وقت محتاط رہنا۔اور دوسری چیز بنیادی طور پر جو اللہ تعالیٰ کی محبت کو جذب کرتی ہے جس کی طرف اس آیت
میں اشارہ ہے قُل اِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران : ۳۲) اگر تمہارے
دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت اس کی معرفت اور احسان کے بعد پیدا ہو چکی ہے تو یہ نہ سمجھنا کہ محض اس
محبت کے پیدا ہو جانے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ بھی تم سے پیار کرنے لگ جائے گا۔ایسا نہیں ہوگا۔اگر تمہارے دل میں سچی محبت ہے تو قرآن کہتا ہے کہ تمہیں یقین رکھنا چاہیے کہ تم اللہ تعالیٰ کی محبت کو
جواب میں بھی حاصل کرو گے مگر اس کے لئے ایک شرط ہے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي -
اس کے لئے یہ شرط ہے کہ انسان محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل اتباع کرنے کی کوشش میں
ہر وقت لگا رہے۔اس اتباع کے بغیر اور محض معرفت کے نتیجہ میں کسی سینہ میں اللہ تعالیٰ کی محبت
پیدا ہو جانے کی وجہ سے خدا تعالیٰ محبت کا سلوک نہیں کرتا۔بیچ میں اتباع محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔

خطبات ناصر جلد پنجم
۷۱۳
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۷۴ء
بات یہ ہے کہ کوئی چیز بھی اور خصوصاً جو بڑے بڑے سائنس کے علوم ہیں وہ عمل ( اور عملی تجربات)
کے بغیر بے نتیجہ ہیں یعنی محض علم کا ہونا انسان کو اس کا پھل نہیں دے سکتا جب تک عمل نہ ہو۔اس
کی عام فہم مثال حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی دی ہے ( بچے بھی سمجھ لیں گے ) اگر ڈاکٹر یہ
کہے کہ بچے کوملیر یا بخار ہے اسے کونین دو لیکن بچہ کہے کہ کونین کڑوی ہے میں نہیں کھاؤں گا اور نہ
کھائے تو ( کیا) کونین کا فائدہ اس بچہ کو ہو گا ؟ صرف اس علم کی وجہ سے کہ کونین سے ملیر یا کا بخار
اتر جاتا ہے وہ بخار نہیں اترتا۔محض علم بخار نہیں اتارتا۔علم کے مطابق عمل کرنا بخارا تارتا ہے۔یہ
علم اب عام زمینداروں کو بھی ہو گیا ہے کہ گندم کے بہت سے بیچ ایسے ہیں جن کے لئے زیادہ
مقدار میں مصنوعی کھاد کی ضرورت ہے اور مصنوعی کھاد زیادہ پانی مانگتی ہے۔اگر انسان گندم کے
لئے بیج لگا دے اور تجربوں سے جو ثابت ہوا ہے کہ اتنی کھاد چاہیے اس کا پتہ تو ہومگر اس پر عمل نہ
کرے ( انسان کا علم ہر روز ناقص ہی رہتا ہے نئے نئے تجربے ہوتے رہتے ہیں اور نیا علم انسان
کو بتا تا ہے کہ پہلا علم ناقص تھا جس پر تو نازاں ہوا کرتا تھا، بڑا فخر کرتا تھا بہر حال ) اب ماہرین یہ
کہتے ہیں کہ نئے بیج کے لئے ایک اور دو کی نسبت سے کھاد کی ضرورت ہے یعنی تین میں سے ایک
فاسفورس اور دو یوریا کی نسبت ضروری ہے۔اگر ایک بوری فاسفورس کی ڈالی ہے تو دو بوری یوریا
یا اگر سو پاؤنڈ فاسفورس ڈالا ہے تو دو سو پاؤنڈ یوریا چاہیے۔اگر کوئی ایسا بیج لگائے اور اس کو صحیح
مقدار میں کھا د اور وقت پر پانی ملتا رہے تو پچاس یا ساٹھ من ایک ایکڑ میں سے گندم ہو جائے گی۔بیج تو وہ لگا دے لیکن کھا د دینے کا وقت آئے تو وہ سوچے کہ کون رقم خرچ کرے بس اسی طرح
ٹھیک ہے، اللہ مالک ہے، تو خدا کا قانون اور حکم کہتا ہے کہ جو علم میرے قانون کا تم نے حاصل کیا
اگر اس کے مطابق تم عمل نہیں کرو گے تو نتیجہ وہ نہیں نکلے گا جس کی تم توقع رکھتے ہو یا جس کا تم سے
وعدہ کیا گیا ہے۔محکمہ زراعت والے مشورہ دیتے ہیں کہ اتنی کھاد ڈال دو اور اگر آپ اتنی کھاد ڈال
دیں اور محکمہ آبپاشی آپ کو وقت پر پانی مہیا نہ کرے جیسا کہ بسا اوقات احمدی میرے پاس یہ
شکایت کرتے ہیں کہ ہمیں وقت پر پانی نہیں دیا اور نہر یا سوئے بند کر دیئے اور درمیان میں کوئی
ایسی روک آجاتی ہے تو سوکھے کی وجہ سے گندم کے جلنے کا امکان زیادہ ہے پچاس ساٹھ من گندم

خطبات ناصر جلد پنجم
پیدا ہونے کا امکان کم ہے۔۷۱۴
خطبہ جمعہ ۲۰ ستمبر ۱۹۷۴ء
میں آپ
کو یہ دو مثالیں دے کر یہ سمجھا رہا ہوں
کہ محض علم اور معرفت کا حاصل ہونا نتیجہ خیز
نہیں۔اس کے لئے اس کے مطابق عمل ہونا چاہیے۔پس معرفت صرف علم ہے اس سے انسان
اللہ تعالیٰ کی اس شان کو جو فی الواقعہ ہے جیسا کہ قرآن کریم نے ہمیں بتایا اور اس کی عظمت اور اس
کا جلال اور اس کی کبریائی اور اس کی وحدت، ان چیزوں کی جب انسان معرفت حاصل کرتا ہے تو
پھر اس میں ایک تڑپ پیدا ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ کی حقیقی معرفت تو بہر حال عمل کروا دیتی ہے کیونکہ
پھر دوری نا قابل برداشت ہو جاتی ہے لیکن ہم یہ ممکن مثال لے رہے ہیں کہ ) اگر معرفت
ہو اور عمل نہ ہو، قریب جانے کی کوشش نہ ہو۔اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے اعمالِ صالحہ کی
طرف توجہ نہ ہو جہاں سے ہمیں ان اعمال کا علم مل رہا ہے یعنی قرآن کریم ، وہ ہم پڑھیں نہ، اس پر
غور نہ کریں، قرآن کریم کے علم کے مطابق کوئی نمونہ ہمارے سامنے نہ ہو اور اسوۂ حسنہ کو نظرانداز
کر دیں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام دنیا کے لئے اور تمام ان لوگوں کے لئے جو خدا تعالیٰ
کا پیار حاصل کرنا چاہتے ہیں ایک اُسوہ حسنہ ہیں۔لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيهِمْ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ
كَانَ يَرْجُوا اللهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ (الممتحنة: ٧) جو خدا کو چاہتا ہے اور اس کی محبت حاصل کرنے کی
توقع رکھتا ہے اور امید رکھتا ہے اور رجاء رکھتا ہے اس کے لئے محض معرفت کے نتیجہ میں سینوں
میں اور دلوں میں محبت کا پیدا ہو جانا کافی نہیں اور حقیقتا تو وہ محبت ہے ہی نہیں جو عمل کی طرف
انسان کو اکساتی نہیں۔قرآنِ کریم نے کہا اِن كُنتُم تُحِبُّونَ الله اگر معرفتِ باری تمہیں حاصل
ہوگئی اور خدا تعالیٰ کی معرفت کے بعد تمہارے دل میں اس کا پیار پیدا ہو گیا تو پھر بھی تمہیں اس کا
ود
پیار نہیں ملے گا جب تک تم فَاتَّبِعُونِي يُحبكم الله کے مطابق میری ( یعنی محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی )
کامل اتباع نہیں کرو گے۔یہ اعلان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ کروایا کہ مجھے خدا تعالیٰ
نے تمہارے لئے اسوہ بنایا ہے اگر اپنی محبت کے بدلے میں خدا تعالیٰ کی محبت کی توقع اور رجاء
رکھتے ہو تو میری اتباع کرنی پڑے گی، میرے پیچھے چلنا پڑے گا ، نمازیں اس طرح ادا کرنی

خطبات ناصر جلد پنجم
۷۱۵
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۷۴ء
پڑیں گی جس طرح میں نے کیں، روزے اس طرح رکھنے پڑیں گے جس طرح میں نے رکھے۔یہ درست ہے کہ آپ کی استعداد تمام بنی نوع انسان سے زیادہ تھی۔اُسوہ اور مثال یہ نہیں کہ
آپ اگر ساتویں آسمان سے اوپر نکل گئے (اور آپ کا مقام عرشِ ربّ کریم پر ہے ) تو ہر مسلمان کو
ساتویں آسمان سے اوپر نکلنا چاہیے، یہ نہیں کہا، یہ اُسوہ نہیں ہے۔اُسوہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے
صرف ایک ہستی کو ساتوں آسمان پار کر کے عرشِ ربّ کریم کے پاس جگہ دینی تھی تو وہ شخص اپنی
استعداد اور قوت کی کامل نشو ونما کے نتیجہ میں وہاں پہنچ گیا تو جس کی جتنی جتنی استعداد اور قوت ہے
اپنی استعداد اور قوت کے دائرہ کے اندر سب سے زیادہ جو روحانی اور جسمانی مقام انسان کو
حاصل ہوسکتا ہے وہ اس کو حاصل ہونا چاہیے اور وہ جو اتباع کرے گا اس کے نتیجہ میں جو اس کی
طاقت اور اس کی روحانی استعداد ہے اس کے مطابق وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی
کرنے والا اور اسی استعداد کے مطابق وہ خدا تعالیٰ کی محبت کو حاصل کرنے والا ہے اور یہ چیز
مَحَلَّ اعتراض نہیں کیونکہ جس برتن میں صرف ایک سیر دودھ سا سکتا ہے اس میں اگر تم ڈیڑھ سیر
ڈالو گے تو آدھ سیر بہہ جائے گا اور ضائع ہو جائے گا کیونکہ اس برتن میں سیر سے زیادہ گنجائش ہی
نہیں ہے۔یہی حالت انسان انسان کی ہے۔انسان کا جو ظرف ہے (انسان کے معاملہ میں ہم ظرف
کہتے ہیں ) جس طرح دودھ کے برتن ہیں اور گھی کے برتن ہیں اور آٹا رکھنے کے برتن ہیں اور
پھر توڑی رکھنے والے بڑے بڑے چھتوں والے کمرے بنائے ہوئے ہوتے ہیں اور بعض دفعہ لپائی
کر کے گم سم چھپا ہوا ایک گھر بنالیا جاتا ہے جس میں تو ڑی بھر لی جاتی ہے۔تو اگر وہ دس گز کے
رقبہ میں بنا ہوا ہے تو اتنی ہی تو ڑی آئے گی۔اگر وہ سو گڑوں کی گنجائش والی جگہ ہے تو اتنی بلندی تک
لے جا کر آپ سو گڑے تو لپائی کر سکتے ہیں اس میں دو سو گڈے نہیں سما سکتے۔اسی طرح ہر انسان کو
خدا تعالیٰ نے ایک ظرف دیا ہے اور ہر فرد واحد کے لئے انتہائی خوشی کے سامان یہ ہیں کہ جتنا اس
کے اندر سما سکتا تھا اس کو مل گیا۔جس طرح ان سو برتنوں میں سے جن میں ایک سیر دودھ پڑسکتا
ہے۔زبانِ حال سے سب سے زیادہ خوش وہ برتن ہے جس میں ایک سیر دودھ پڑ گیا اور ان سو میں

خطبات ناصر جلد پنجم
217
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۷۴ء
سے مثلاً دس برتنوں میں سیر سیر دودھ پڑ گیا۔باقی ماندہ میں سے مثلاً کسی کے پیندے کے ساتھ لگا
ہوا ہے۔جس برتن میں پیندے کے ساتھ دودھ لگا ہوا ہے وہ برتن ”خوش نہیں۔قرآن نے کہا
کہ جہنم بھی شور مچا دے گی کہ کوئی اور ہے تو اور مجھے دے دو۔وہاں ایک علیحدہ فلسفہ بیان ہوا ہے وہ
اس مضمون کے ساتھ تعلق نہیں رکھتا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جو چیز جس کام کے لئے جس مقدار
اور جس حد تک جانے کے لئے بنائی گئی ہے اتنی پوری مقدار اس کو نہ ملے تو پوری خوشی اس کو حاصل
نہیں ہوسکتی۔پس حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی کی عبادات اللہ تعالیٰ کے فضل
سے اس رنگ میں کیں کہ آپ کی استعداد جہاں تک آپ کو پہنچا سکتی تھی وہاں تک آپ پہنچنے میں
کامیاب ہو گئے اور اپنی استعداد کے مطابق کامل خوشی حاصل کی۔اگر چہ دوسروں کے مقابلے
میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔اکثر لوگ تو زمین پر ہی روحانی مسٹر تیں حاصل کر رہے ہیں ، پہلے
آسمان تک بھی نہیں پہنچے اور آپ ساتویں آسمان کو بھی پھلانگ کر عرشِ ربّ کریم کے پاس پہنچے
اور خدا تعالیٰ نے بڑے پیار کے ساتھ اٹھا کر اپنی دائیں طرف اپنے عرش پر بٹھا لیا۔اس حقیقت
کے بیان کے لئے یہ ایک تمثیلی زبان ہے ورنہ سمجھ ہی نہیں آسکتی اور ایک وہ شخص ہے جس کی
استعداد اور ظرف صرف پہلے آسمان تک جاتا ہے۔جب اس کا پیمانہ بھر گیا تو جس طرح دودھ کا
برتن منہ تک بھر جانے سے ایک حسن پیدا ہوتا ہے، بھینسوں والوں میں سے جس نے پہلے کبھی یہ حسن
نہیں دیکھا وہ جا کر دیکھے کہ سیر والا پیمانہ جب بھر جاتا ہے تو اس میں ایک حُسن پیدا ہوتا ہے، جب
پیندے میں دو چھٹانک دودھ پڑا ہوا ہو تو اس میں کوئی حسن پیدا نہیں ہوتا۔ہماری یہ ظاہری آنکھ
بھی اس حسن کو دیکھتی ہے۔پھر جانوروں کی خوبصورتیاں ہیں مثلاً بڑی خوبصورت وہ بھینس ہے
جس کا جسم پوری طرح ڈیویلوپ (Develop) ہوا ہو۔وہ بہت اچھی لگتی ہے۔یہاں بہت سے
زمیندار آئے ہوئے ہیں۔وہ خیر اور برکت کے ساتھ واپس جائیں اور اللہ تعالیٰ کی حفاظت
اور امان کے اندر وہ جائیں۔( موسم اب بدل رہا ہے اور شرافت کا موسم اور حقوق کی ادائیگی کا
موسم آ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پر فضل کرے۔یہ تو ضمنی بات تھی )

خطبات ناصر جلد پنجم
212
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۷۴ء
ہر انسان اپنے اپنے ظرف کے مطابق جب پوری نشو و نما حاصل کر لیتا ہے تو پوری لذت اور
سرور جتنا وہ محسوس کرتا تھا اور جس قدر ممکن الحصول تھا ) اتنا اسے مل گیا۔اسی کے مطابق اس نے محسوس
کرنا تھا۔تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے ( دوسری بات جو مثبت رنگ کی ہے یعنی ) یہ کرو گے تو خدا تعالیٰ
راضی ہو جائے گا۔( پچھلے خطبہ میں میں نے کہا تھا کہ یہ نہ کرنا اللہ ناراض ہو جائے گا ) اب میں
دو باتیں قرآن کریم کے مطابق ایسی بتا رہا ہوں کہ قرآنِ کریم نے کہا یہ کرو گے تو میرا پیار حاصل
کرو گے۔دوسری بات یہ ہے کہ معرفت کے نتیجہ میں محبت اور محبت کے نتیجہ میں خشیت پیدا ہوتی
ہے یعنی خدا کہیں ناراض نہ ہو جائے۔اس کے متعلق میں نے پہلے خطبہ میں بتایا تھا لیکن ایک
جذ بہ یہ ہے کہ جب میں اپنے پیدا کرنے والے رب سے محبت اور پیار کر رہا ہوں تو میرا دل چاہتا
ہے کہ جو میرا محبوب ہے وہ مجھ سے پیار کرے اور مجھ سے محبت کرے، اس کی رضا مجھے حاصل ہو،
یہ انسانی فطرت کے اندر ہے۔قرآنِ کریم نے کہا اس کا سامان ہم نے کر دیا۔اس محبت کے پیدا
ہونے کے بعد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو۔اگر تم ایسا کرو گے تو میری محبت ہر ایک کو اس کے
ظرف کے مطابق مل جائے گی۔اگر اتباع نہیں کرو گے، اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اُسوہ نہیں
بناؤ گے تو میری محبت نہیں ملے گی اور مجموعی طور پر جب ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر نظر ڈالتے
ہیں تو وہ دو حصوں میں بٹی ہوئی ہے۔ایک کو ہم مکی زندگی کہتے ہیں اور ایک کو مدنی زندگی کہتے ہیں۔ہمارا یہ زمانہ آپ کی اس زندگی سے مشابہ ہے جو مکی زندگی تھی۔امتحان اور ابتلا اور مصائب خدا کی
خوشنودی اور محبت کی خاطر برداشت کرنے کی زندگی تھی۔یہ نمونہ سامنے رکھ کر اپنی زندگی گزارو!
جس طرح اللہ تعالیٰ نے اس وقت اپنی تمام برکتیں بھیج کر اور محبت کے سامان پیدا کر دیے تھے
اسی طرح تمہارے لئے بھی پیدا ہوں گے کیونکہ اسلام کے ذریعہ جس خدا سے ہمارا تعارف کرایا
گیا ہے نہ اس خدا کی طاقتیں کم ہوتی ہیں نہ معطل ہوتی ہیں ، نہ اسے نیند آتی ہے نہ وہ اونگھتا ہے، نہ
وہ بوڑھا ہوتا ہے وہ تو ازلی ابدی خدا اپنی طاقتوں کے انتہائی جلوؤں کے ساتھ جو خدا میں ہونے
چاہئیں موجود ہے۔جس رنگ میں وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں اپنے فدائین اور جاں نثاروں

خطبات ناصر جلد پنجم
۷۱۸
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۷۴ء
کی مدد کر سکتا تھا اسی طور پر بغیر ایک ذرہ کمی کے وہ آج بھی (اگر آپ کا اخلاص ویسا ہو اور اس مقام
تک پہنچ جائے جہاں ان کا پہنچا تھا ) ویسی ہی مدد وہ آپ کی کر سکتا ہے اور آپ وفا کے دامن کو نہ
چھوڑیں وہ اپنی محبت کا دامن آپ کے اوپر سے کبھی نہیں اٹھائے گا اور اس کی رحمتیں آپ پر نازل
ہوں گی۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔روزنامه الفضل ربوه ۲۶/اکتوبر ۱۹۷۴ ء صفحه ۱ تا ۷ )

آج 10 میں سے 10 باقی