پاکستان اور اہل پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں کرنے کی تلقین

خطبات ناصر جلد ششم
۱۳۱
خطبه جمعه ۸ /اگست ۱۹۷۵ ء
پاکستان اور اہل پاکستان کی ترقی و خوشحالی
کے لئے دعائیں کرنے کی تلقین
خطبه جمعه فرموده ۸ را گست ۱۹۷۵ء بمقام مسجد فضل - لندن
(خلاصه خطبه )
۱۷۸اگست بروز جمعۃ المبارک سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
نے مسجد فضل لندن میں تشریف لا کر خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔نہ صرف یہ کہ مسجد فضل لندن نمازیوں
سے پوری طرح بھری ہوئی تھی بلکہ مسجد سے ملحق وسیع و عریض محمود ہال میں بھی خاصی تعداد میں
احباب بیٹھے ہوئے تھے۔مستورات ان کے علاوہ تھیں جن کے لئے محمود ہال میں علیحدہ جگہ
مقررتھی۔خطبہ جمعہ میں حضور انور نے احباب جماعت کو خاص طور پر تین دعاؤں کی تحریک فرمائی۔اول تو حضور نے اپنی موجودہ علالت اس میں اتار چڑھاؤ کی کیفیت اور اس دوران اللہ تعالیٰ
کے فضل اور اس کی رحمت کے ظاہر ہونے والے ایمان افروز نشانات کا ذکر کر کے احباب
جماعت کو حضور کی صحت کاملہ عاجلہ کے لئے دعائیں کرنے کی تحریک فرمائی۔دوسرے حضور نے
پاکستان اور اہل پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں کرنے کی طرف توجہ دلائی۔اس ضمن
میں حضور نے فرمایا اس وقت ہمارے ملک پاکستان کو بھی ہماری دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے بعض الہامات کی روشنی میں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ

خطبات ناصر جلد ششم
۱۳۲
خطبه جمعه ۸ /اگست ۱۹۷۵ء
پاکستان کے لئے دعائیں کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔پس پوری توجہ اور انہماک کے ساتھ
پاکستان اور اہل پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں کریں۔تیسرے حضور نے تمام بنی نوع
انسان کے لئے دعائیں کرنے کی تحریک فرمائی۔حضور نے فرمایا کہ ہماری جماعتی پیدائش کی غرض
یہ ہے کہ دنیا میں توحید خالص قائم کی جائے اور نوع انسان کے دلوں میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی محبت پیدا کی جائے۔یہ غرض نوع انسان کے ساتھ سچی ہمدردی کئے اور ان کے لئے دعائیں
کئے بغیر پوری نہیں ہو سکتی۔اس لئے احباب جماعت کا یہ فرض ہے کہ وہ تمام بنی نوع انسان کی
فلاح و بہبود کے لئے دعائیں کریں۔حضور نے احباب جماعت کو تحریک فرمائی کہ وہ خاص توجہ، انہماک اور التزام سے یہ تینوں
دعائیں کریں۔طویل سفر کے دوران کرسی پر مسلسل بیٹھے رہنے کی وجہ سے حضور انور کے گھٹنوں کے
اعصاب میں پھر کسی قدر سختی آگئی ہے اس لئے حضور نے خطبہ ارشادفرمانے کے بعد مکرم بشیر احمد
خان صاحب رفیق امام مسجد لندن کو نماز جمعہ پڑھانے کی ہدایت فرمائی ، خود محراب میں ایک کرسی
پر بیٹھ کر با جماعت نماز ادا کی۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۵ اگست ۱۹۷۵ء صفحه ۱)

آج 10 میں سے 10 باقی