ایمان باللّٰہ سے متّصف ہو کر قول و فعل سے دعوت الی اللّٰہ کرتے چلے جائیں
خطبات ناصر جلد ششم
۱۴۷
خطبه جمعه ۵/ستمبر ۱۹۷۵ء
ایمان باللہ سے متصف ہوکر اپنے قول وفعل
سے دعوت الی اللہ کرتے چلے جائیں
خطبه جمعه فرموده ۵ ستمبر ۱۹۷۵ء بمقام مسجد فضل - لندن
(خلاصه خطبه )
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورۃ حم السجدة کی آیت وَمَنْ
أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ - ( حم السجدة : ۳۴)
کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا اس آیہ کریمہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس شخص کے قول سے اور کون
سا قول بہتر ہے کہ جس نے دعوت الی اللہ کی اور جو اپنے ایمان کے مطابق اعمال صالحہ بجالا یا
اور اعلان کیا کہ میں مسلمانوں میں سے ہوں یعنی اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے اس کا کامل
فرمانبردار ہوں۔یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسے شخص کا قول جو دعوت الی اللہ کرتا ہے کس کے
نزدیک دوسرے لوگوں کے قول سے بہتر ہے؟ سو ایک تو اس سے مراد خود اللہ تعالیٰ کی ذات ہے
جس نے قرآن نازل کیا اور دوسرے اس سے مراد اہل بصیرت ہیں کیونکہ اَحْسَنُ کا لفظ ایک تو
اس حسن پر بولا جاتا ہے جس کا تعلق خدا تعالیٰ سے ہو اور دوسرے یہ لفظ اس حسن کے لئے بھی بولا
جاتا ہے جس کا بصیرت سے تعلق ہو۔اسی لئے حضرت امام راغب نے مفردات میں لکھا ہے
احْسَنُ قَولاً سے مراد یہ ہوگی کہ اللہ اور اس کے مقربین کے نزدیک اس سے زیادہ اچھا اور کوئی قول
خطبات ناصر جلد ششم
۱۴۸
خطبه جمعه ۵ ستمبر ۱۹۷۵ء
نہیں کہ انسان لوگوں کو اللہ کی طرف بلائے۔اس کے بعد حضور نے یہ واضح فرماتے ہوئے کہ اس آیت کریمہ میں قول سے کیا مراد ہے
فرمایا۔یہاں قول سے مراد ظاہری الفاظ بھی ہیں، اعتقاد بھی اور اعتقاد کے مطابق کئے جانے
والے اعمال بھی کیونکہ قول کا لفظ قرآن کریم میں ظاہری الفاظ اعتقاد اور عمل تینوں پر بولا جاتا
ہے۔اسی لئے حقیقی مومن وہی کچھ زبان سے کہتا ہے جس پر اس کا پختہ اعتقاد ہوتا ہے اور پھر اس کا
عمل بھی اس اعتقاد کے عین مطابق ہوتا ہے اور وہی اس بات کا حق رکھتا ہے کہ اس امر کی پرواہ
کئے بغیر کہ دوسرے اسے کیا کہتے ہیں یا کیا نہیں کہتے خود کہے إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ۔ایسا قول
توجس کے ساتھ نہ اعتقاد ہو اور نہ عمل منافق کا قول ہوتا ہے جو کسی لحاظ سے بھی قابل التفات
نہیں ہوتا۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے قول بے عمل کا کھوکھلا پن ظاہر کرنے کے لئے منافقوں کا ذکر
کرتے ہوئے فرمایا ہے وَ اِذَا جَاءُوكَ حَيْرُكَ بِمَا لَمْ يُحَيْكَ بِهِ اللَّهُ وَ يَقُولُونَ فِي أَنْفُسِهِمْ
لَوْلَا يُعَذِّبُنَا اللهُ بِمَا نَقُولُ - (المجادلة: 9) یعنی اے رسول ! جب منافق تیرے پاس آتے ہیں
تو تجھے ایسے لفظوں سے دعا دیتے ہیں جن میں خدا نے دعا نہیں دی۔مراد یہ کہ دعا میں بناوٹ کے
طور پر مبالغہ سے کام لیتے ہیں اور پھر اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ کیوں اللہ ہمارے منافقانہ قول کی
وجہ سے ہمیں عذاب نہیں دیتا۔اسی لئے قرآنی محاورہ کی رُو سے قول احسن وہی قول ہوگا جس
میں ظاہری الفاظ صحیح عقیدہ اور عمل تینوں شامل ہوں۔یہ معنے امام راغب نے مفردات میں کئے
ہیں اور استدلال انہوں نے قرآن مجید کی اس آیت سے کیا ہے الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ
قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ (البقرة : ۱۵۷) انہوں نے اس آیت سے استدلال کر کے قول
احسن میں اقرار، اعتقاد، اور عمل تینوں کو شامل کیا ہے۔قول احسن کے معنے بالوضاحت بیان کرنے کے بعد حضور نے دعا إلی اللہ کی تفسیر کرتے
ہوئے فرما یا قولِ احسن کے ان معانی کی رو سے دعا الی اللہ کے معنے ہوں گے خود قولی ، اعتقادی
اور عملی لحاظ سے ایمان باللہ سے متصف ہو کر دوسروں کو خدا کی طرف بلانا، یعنی انہیں اس امر کی
دعوت کرنا کہ وہ صحیح اعتقاد پر قائم ہو کر اعمال صالحہ بجالا ئمیں اور اس طرح اس کی ناراضگی سے بچیں
خطبات ناصر جلد ششم
۱۴۹
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۷۵ء
اور اس کے پیار کو حاصل کرنے والے بنیں۔یہ ہے دعوت الی اللہ اور جو شخص بھی قولی ، اعتقادی
اور عملی لحاظ سے خود ایمان باللہ سے متصف ہو کر دوسروں کو اللہ کی طرف بلاتا ہے وہ اس بات کا حق
رکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے حضور یہ عرض کر سکے کہ اِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ
ایمان باللہ پر خود قائم ہو کر دوسروں کو ایمان
باللہ کی دعوت دینے کی اہمیت و عظمت واضح
کرنے کے بعد حضور نے اللہ تعالیٰ کی غیر محدود صفات میں سے بعض ایسی صفات کا ذکر فرمایا جن کا
تعلق اس کی اپنی ذات سے ہے نیز اس صفت کا ذکر فرمایا کہ وہ دعاؤں کو سننے والا ہے۔چنانچہ
اس ضمن میں حضور نے فرمایا اللہ تعالیٰ کی ہستی کے متعلق جو بات اس وقت میں بیان کرنا چاہتا ہوں
وہ یہ ہے کہ وہ اپنے بندوں کی دعاؤں کو سنتا اور انہیں قبول کرتا ہے، سورۃ المؤمن میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے اُدْعُونِي اسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : ۶۱ ) ( مجھے پکارو میں تمہاری دعا سنوں گا ) اسی طرح
سورۃ البقرۃ میں اس نے فرما یا أَجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ (البقرة: ۱۸۷) ( جب دعا کرنے
والا مجھے پکارے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں) لیکن دعا کی قبولیت کے بارہ میں یہ امر یا درکھنا
چاہیے کہ جب دعا اس کی تمام شرائط کے ساتھ کی جائے تو اللہ تعالیٰ اپنی تمام حکمتوں کے ساتھ اسے
قبول کرتا ہے۔یعنی ضروری نہیں کہ دعا اسی طرح قبول ہوجس طرح بندہ مانگتا ہے بلکہ خدا تعالیٰ
اس کی دعا کو اس شکل میں قبول کرتا ہے جو دعا کرنے والے کے حق میں بہتر ہو کیونکہ وہ جانتا ہے کہ
دعا کرنے والے کے حق میں کیا بہتر ہے اور کیا بہتر نہیں ہے۔پس دعا قبول ضرور ہوتی ہے لیکن ہوتی اس شکل میں ہے جو خدا تعالیٰ کے علم میں دعا کرنے
والے کے لئے بہتر ہو نہ کہ اس شکل میں جس میں بندہ اپنی نادانی سے اس کے پورا ہونے کی
خواہش رکھتا ہے۔پھر سورۃ النمل میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آمَنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ
وَيَكْشِفُ السُّوءَ (النمل: ۶۳) یعنی بتاؤ کون کسی بے کس کی دعا کو سنتا ہے جب وہ خدا سے
دعا کرتا ہے اور اس کی تکلیف کو دور کر دیتا ہے۔ویکشف السوء میں اللہ تعالیٰ نے ایک عجیب
بشارت دی ہے اور وہ یہ کہ تم دعا کرتے چلے جاؤ ایک دن وہ ضرور قبول ہوگی۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ
انسان مضطر ہونے کی حالت میں دعا مانگے اور وہ قبول نہ ہو۔مضطر کی دعا کی قبولیت ایک نہ ایک
خطبات ناصر جلد ششم
۱۵۰
خطبه جمعه ۵ ستمبر ۱۹۷۵ء
دن ظاہر ہو کر رہتی ہے یعنی اس کی تکلیف بہر حال دور کر دی جاتی ہے۔پس السوء کا دعاؤں کے
نتیجہ میں دور کیا جانا مومنوں کے دل کا مستقل سہارا ہے۔اسی ضمن میں اس امر کو واضح کرتے ہوئے کہ بعض دعائیں ایسی ہوتی ہیں جن کا ایک لمبا
زمانہ گزرنے کے بعد پورا ہونا مقدر ہوتا ہے اور اس کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ مومنوں کی
جماعت نسلاً بعد نسل دعائیں کرتی چلی جائے۔حضور نے فرما یا ایسی ہی دعاؤں میں سے ایک دعا
تمام بنی نوع انسان کے امتِ واحدہ بننے سے تعلق رکھتی ہے۔چنانچہ تیرہ سو سال سے امت مسلمہ
اس کے لئے دعائیں کرتی چلی آرہی تھی۔آخر حسب وعدہ الہی بعثت مسیح موعود کا زمانہ آ گیا جس میں
اس دعا کا پورا ہونا مقدر تھا۔میں اور آپ خوش قسمت ہیں کہ ہمیں حضرت مسیح موعود کو شناخت کرنے اور
قبول کرنے کی توفیق ملی ہے اور ہمیں تمام بنی نوع انسان کے دل جیت کر انہیں امت واحدہ بنانے کی
غرض سے قربانیاں پیش کرنے کے مواقع حاصل ہیں۔ہمارا فرض یہ ہے کہ ہم دنیا کو اللہ کی طرف دعوت
دیتے چلے جائیں اور ایسے نہیں کہ خدا تعالیٰ کے حضور میں ہم عرض کر سکیں اِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ - اللہ تعالیٰ
نے ہمیں یہ بشارت دی ہے کہ اسلام تمہارے ذریعہ سے نوع انسانی کے دل جیتے گا اور دنیا پر
غالب آکر انہیں اُمتِ واحدہ میں تبدیل کر دکھائے گا۔رہیں اس راہ میں پیش آنے والی مشکلات
سو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں یہ اعلان کیا ہے کہ تمہاری دعائیں قبول کی جائیں گی اور اس کے
نتیجہ میں تم وَيَكْشِفُ السُّوءَ کا نظارہ دیکھتے چلے جاؤ گے۔ہمارا فرض یہ ہے کہ ہم دعائیں کرتے
چلیں جائیں اور دعوت الی اللہ اور إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ کی رُو سے اس امر کا ثبوت دیتے چلے
جائیں کہ صحیح معنوں میں اللہ تعالیٰ کے فرماں بردار ہیں، اپنے وعدے کے مطابق تکالیف اللہ تعالیٰ
خود دور کرتا چلا جائے گا۔ہمارے ذریعہ سے تمام بنی نوع انسان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے جھنڈے تلے جمع ہوں گے لیکن اس کے لئے ہمیں تو گل کے اعلیٰ مقام پر قائم ہو کر قربانیاں دینی
ہوں گی اور دعائیں کرنا پڑیں گی۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے جن
لوگوں کے نازک پیر ہیں وہ کیوں میرے ساتھ مصیبت اٹھاتے ہیں وہ الگ ہو جا ئیں خدا انہیں
خود جماعت سے کاٹ دے گا۔بچے گا وہی جو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دامن کو تھامے گا
خطبات ناصر جلد ششم
۱۵۱
خطبه جمعه ۵ ستمبر ۱۹۷۵ء
اور آپ کو ملنے والی بشارتوں اور وعدوں پر زندہ ایمان رکھتے ہوئے دنیا میں غلبہ اسلام کے لئے
انشراح صدر کے ساتھ قربانیاں پیش کر کے اپنے آپ کو خدائی افضال و انعامات کا مورد بنائے گا۔آخر میں حضور نے اس امر کا ذکر کرتے ہوئے کہ قیام سلسلہ کی اگلی صدی جس کے شروع
ہونے میں پندرہ سال باقی رہ گئے ہیں غلبہ اسلام کی صدی ہے۔فرمایا یہ پندرہ سال تیاری اور
قربانی کے سال ہیں۔خدا نے آپ پر بڑا فضل کیا ہے کہ اس نے نئی صدی شروع ہونے سے پہلے
آپ
کو قر بانیوں کا موقع دیا ہے۔اس وقت ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ہے اور وہ ذمہ داری یہی ہے
کہ ہم خود حقیقی ایمان باللہ سے متصف ہو کر نہ صرف اپنے قول سے بلکہ اپنے فعل سے بھی دعوت الی اللہ
کرتے چلے جائیں تا کہ بنی نوع انسان امت واحدہ کی شکل اختیار کر سکیں۔خدا تعالیٰ نے خود یہ اعلان
کر دیا ہے کہ میرے اور میرے مقربین کے نزدیک سب سے اچھا اور سب سے پیارا قول واعلان
یہ ہے کہ انسان خود کہے إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ خدا تعالیٰ نے اس بات کو سب سے اچھا اور سب
سے پیارا اعلان نہیں کہا کہ ایک شخص دوسرے کے بارہ میں کہے کہ وہ کیا ہے بلکہ پیارا اعلان اس
امر کو ہی قرار دیا ہے کہ ایک شخص خود یہ کہے کہ میں اللہ تعالیٰ کا فرماں بردار ہوں اور پھر اس کا قول
اور فعل اس بات کی گواہی دے کہ واقعی وہ اللہ تعالیٰ کے فرماں برداروں میں شامل ہے۔پس
دنیا و مافیہا سے بے نیاز ہو کر بنی نوع انسان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع
کرنے کے لئے قربانیاں کرتے اور دعاؤں سے کام لیتے چلے جاؤ اور صرف وہی ہتھیار کام
میں لاؤ جو خدا نے تمہیں عطا کئے ہیں۔ہمیں دلائل قاطعہ کا ہتھیار دیا گیا ہے، ہمیں دعاؤں کی
قبولیت کا ہتھیار دیا گیا ہے۔ہمیں آسمانی نشانوں کا ہتھیار دیا گیا ہے۔یہ نہایت ہی کارگر ہتھیار ہیں
اور ان کے ذریعہ ہی اسلام کا دنیا میں غالب آنا مقدر ہے۔پس اس موقع کو غنیمت جانیں قربانیاں کریں
اور دعاؤں سے کام لیتے چلے جائیں تا کہ اللہ تعالیٰ نوع انسانی کومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے جھنڈے تلے جلد تر جمع کر دے۔آمین۔روز نامه الفضل ربوه ۲۵ رستمبر ۱۹۷۵ ء صفحه ۶،۲)