جماعت احمدیہ کی پہلی صدی مکی زندگی سے مشابہت رکھتی ہے

خطبات ناصر جلد ششم
۱۵۷
خطبه جمعه ۱٫۳ کتوبر ۱۹۷۵ء
جماعت احمدیہ کی پہلی صدی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی مکی زندگی سے مشابہت رکھتی ہے
خطبه جمعه فرموده ۳/اکتوبر ۱۹۷۵ء بمقام مسجد نصرت کو پن ہیگن۔ڈنمارک
(خلاصه خطبه )
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جب سے اس دنیا میں انبیاء علیہم السلام کی بعثت شروع ہوئی دو قسم کے انبیاء آتے رہے
ہیں۔ایک وہ جو صاحب شریعت اور صاحب حکم ہوا کرتے تھے اور ایک وہ جو کسی شریعت کے
تابع ہو کر آتے تھے اور جو بدعات پہلے سے نازل شدہ دین میں پھیلی ہوئی ہوتی تھیں انہیں
دور کر کے دین کو اس کی اصلی اور خالص شکل میں از سر نو پیش کرتے تھے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن
مجید میں انبیاء بنی اسرائیل کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے :۔إِنَّا أَنْزَلْنَا التَّوْرَةَ فِيهَا هُدًى وَ نُور
يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ أَسْلَمُوا لِلَّذِينَ هَادُوا (المائدة : ۴۵)
اس آیت سے ظاہر ہے کہ تو رات بطور شریعت کے نازل تو موسیٰ علیہ السلام پر ہوئی تھی لیکن
بعد میں ایسے انبیاء آئے جو خود بھی اس شریعت پر عمل کرتے رہے اور دوسروں سے بھی اس پر عمل
کراتے رہے يَحكُم بِهَا النَّبِيُّونَ کا یہی مطلب ہے۔حضور نے دونوں قسم کے انبیاء کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا یہ فرق تو انبیاء علیہ السلام کے

خطبات ناصر جلد ششم
۱۵۸
خطبه جمعه ۳ اکتوبر ۱۹۷۵ء
درمیان اصولی طور پر پایا جاتا ہے لیکن یہ حقیقت بھی اپنی جگہ قائم ہے کہ ہیں سب ایک جیسے۔مثال کے طور پر اصولی اختلاف کے باوجود دونوں میں پائی جانے والی یکسانیت اس امر سے بھی
ظاہر ہے کہ دونوں قسم کے انبیاء کی مخالفت ہوئی اور اس قدر شدید مخالفت ہوئی کہ اپنے مشن میں
ان کی کامیابی ناممکن نظر آنے لگی۔انبیاء بنی اسرائیل میں سے آخری بنی شریعت موسوی پر عمل
کرانے والے حضرت عیسی علیہ السلام تھے۔ان کی انتہائی شدید مخالفت ہوئی اور انہیں شدید قسم
کی تکالیف برداشت کرنا پڑیں حتی کہ ان کے بعض ماننے والوں کو عرصہ دراز تک غاروں میں
زندگی بسر کرنا پڑی۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ وہ اپنے مقصد میں ناکام ہو جائیں گے لیکن خدا تعالیٰ
نے اپنے وعدہ کے مطابق انہیں کامیاب کیا۔سب سے آخر میں صاحب شریعت نبی خاتم النبین
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے۔آپ کے ہاتھ میں قرآن کریم کی کامل شریعت
تھی جو تا قیامت بنی نوع انسان کی رہنمائی کے لئے آپ کو عطا کی گئی۔آپ کی بھی انتہائی
شدید مخالفت ہوئی اور آپ کو بھی اور آپ کے ماننے والوں کو بھی شدید تکالیف اور اذیتوں کا سامنا
کرنا پڑا۔پھر خود امت محمدیہ میں وہ لوگ جو علماء امتى كَانْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَاوِيْلَ کے مصداق
تھے۔ان میں سے ہر ایک کی خود اُمت محمدیہ نے مخالفت کی۔وہ بزرگ ہستیاں جنہوں نے فقہ
میں اُمت کی رہبری کی اور جن کے لئے ہم آج بھی دعائیں کرتے ہیں جیسے حضرت امام ابوحنیفہ،
حضرت امام مالک، حضرت امام شافعی ، حضرت امام بن جنبل وغیر ہم اپنے اپنے وقت میں انہیں
ہر قسم کی تکالیف پہنچائی گئیں اور بعض کو قتل بھی کیا گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت سے معاً
قبل کی صدی میں نائیجیریا میں حضرت عثمان بن فودی آئے۔انہوں نے مجد دہونے کا دعویٰ کیا،
بدعات سے دین کو صاف کر کے صحیح اسلام لوگوں تک پہنچایا لیکن ہوا یہ کہ ان پر کفر کا فتویٰ لگا یا گیا
اور ان کے خلاف تلوار اٹھائی گئی۔انہیں اور ان کے مشن کو مٹانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔اس کے
با وجود وہ کامیاب ہوئے اور اسلام ان لوگوں میں اپنی اصل شکل میں قائم ہوا۔اسی ضمن میں حضور نے مزید فرمایا کہ آخر میں حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلا
کے وجود میں امام مہدی آئے۔مہدی کے متعلق قرآن میں پیش گوئیاں پائی جاتی ہیں۔

خطبات ناصر جلد ششم
۱۵۹
خطبه جمعه ۱٫۳ کتوبر ۱۹۷۵ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مہدی کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سلام پہنچانے کی ہدایت
فرمائی اور فرمایا جب بھی تم اس کا زمانہ پاؤ اس کے ساتھ شامل ہو جانا کیونکہ اسلام اس کے ذریعہ
سے دنیا میں فتح یاب ہوگا اور غالب آئے گا۔چونکہ اُمت محمدیہ میں مہدی علیہ السلام سے بڑھ کر
اور کوئی پیدا نہیں ہوا اس لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جس قدر پیار اور آپ کے
لئے خدمت وفدائیت کا جو جذ بہ مہدی علیہ السلام میں نظر آتا ہے وہ کسی اور میں نظر نہیں آتا۔اور
اسی لئے یہ ضروری تھا کہ اُمت محمدیہ میں ظاہر ہونے والے بزرگوں کی جس قدر مخالفت کی گئی تھی
اس سے بڑھ کر مخالفت مہدی علیہ السلام کی جاتی۔پس مخالفت تو ہوگی اور ضرور ہوگی لیکن اس کے
باوجود ہمیں یہ امر فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ یہی وہ زمانہ ہے جس میں محبت کے ساتھ ، پیار کے
ساتھ اور غایت درجہ ہمدردی اور غمخواری کے ساتھ احمدیت نے اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوب ترین
رسول محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے نوع انسان کے دل جیتنے ہیں۔اس امر کی مزید وضاحت کرتے ہوئے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ پندرہ سال جن کے
اوائل میں سے ہم گزر رہے ہیں میرے اندازے کے مطابق غلبہ اسلام کی صدی کے لئے تیاری
کے سال ہیں۔جماعت احمدیہ کی پہلی صدی (جس کے پورا ہونے میں پندرہ سال رہ گئے ہیں )
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مکی زندگی سے مشابہت رکھتی ہے۔مکی زندگی میں مسلمانوں
اور اسلام کی مخالفت آہستہ آہستہ بڑھتی ہی چلی گئی تھی۔جولوگ اس دور میں خدائے واحد پر ایمان
لائے تھے اور جنہوں نے اسلام قبول کیا تھا انہیں پے در پے تکالیف پہنچائی گئی تھیں اور ان کی
شدت میں اضافہ ہوتا چلا گیا تھا۔اسی طرح میرے خیال میں اگلے پندرہ سال میں جو جماعتِ
احمدیہ کی پہلی صدی کے اختتام کا زمانہ ہے دنیا ہمیں تکالیف پہنچانے اور مثانے کی کوشش کرے گی
لیکن جس طرح مکہ کے ابتدائی مسلمانوں نے بشاشت کے ساتھ تکالیف برداشت کی تھیں حتی کہ
ان کے ننگے جسموں کو پتھروں پر گھسیٹا گیا تھا۔شعب ابی طالب میں محصور کر کے بھوکا اور پیاسا
رہنے پر مجبور کیا گیا تھا پھر بھی صحابہ نے بشاشت کے ساتھ ان تکالیف کو برداشت کیا تھا اسی طرح
ہنتے اور مسکراتے ہوئے چہروں کے ساتھ ہمیں بھی تکالیف برداشت کرنا پڑیں گی۔جب مکہ میں

خطبات ناصر جلد ششم
17۔خطبه جمعه ۳/اکتوبر ۱۹۷۵ء
حق پرستوں کے سینوں پر گرم پتھر رکھے جاتے تھے اور نیچے زمین پر بھی آگ کی طرح پتے پتھر
ہوتے تھے اس حالت میں بھی ان کے منہ سے یہی آواز نکلتی تھی کہ اللہ احد کہ اللہ ایک ہے۔اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ اس یقین سے پر تھے کہ فی الحقیقت خدا ہے وہ اس یقین سے پر تھے کہ ان کا
خدا ساری طاقتوں کا مالک ہے، وہ اس یقین سے پر تھے کہ محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دعوے
میں صادق ہیں اور خدا کے سچے رسول ہیں، وہ اس یقین سے پر تھے کہ اسلام بہر حال غالب آئے
گا اور وہ خودان رحمتوں کے وارث بنیں گے جن کا وعدہ کیا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے فرمایا ہے کہ مجھ پر ایمان لانے والوں کو صحابہ کے سے انعام ملیں گے لیکن انہیں صحابہ کی سی
تکالیف بھی برداشت کرنا پڑیں گی۔ہم اس یقین سے لبریز ہیں کہ جو بشارتیں چودہ سوسال سے
اس وقت تک دی گئی ہیں اور جو خبر میں بطور بشارت حضرت مہدی موعود علیہ السلام کو ملی ہیں وہ
ضرور پوری ہوں گی۔حضور ایدہ اللہ نے مزید فرما یا ہماری جماعتی زندگی پر ۸۵ سال گزر چکے ہیں۔جس طرح
بتایا گیا تھا جماعت احمدیہ کی زندگی اسی طرح Unfold ہوئی ہے۔میں دو مثالیں بیان کر دیتا
ہوں۔ان میں سے ایک پوری ہو چکی ہے اور دوسری کے پورا ہونے میں ہمیں ذرہ بھر بھی شک
نہیں ہے۔پہلی مثال یہ ہے کہ جس دن لینن اور اس کے ساتھیوں نے سر جوڑ کر انقلاب روس کا
منصوبہ بنایا اس سے دو ہفتہ پہلے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا کہ
زار بھی ہوگا تو ہوگا اس گھڑی باحال زار
یہ لمبی پیشگوئی ہے اور یہ اس کا صرف ایک حصہ ہے جس میں زار روس اور اس کے اقتدار
کے خاتمہ کی خبر دی گئی تھی۔ایک دفعہ ایک روسی سائنسدان پاکستان آیا ہم نے اُسے دعوت دے
کر ربوہ بلا یا۔جب وہ ربوہ آیا تو میں نے اس سے کہا کہ جب تمہارے لیڈر لین کو ابھی پتہ بھی نہ
تھا ہمیں معلوم تھا کہ تمہارے ملک میں کیا ہونے والا ہے۔میں نے اور بھی پیشگوئیاں اُسے
بتا ئیں۔وہ سن کر بہت حیران ہوا اور اس نے بڑے تعجب کا اظہار کیا۔الغرض یہ ایک زبر دست
پیشگوئی تھی جو پوری ہوئی اور ہم نے اسے پورا ہوتے دیکھا۔اس سے بھی زیادہ ایک عظیم پیشگوئی

خطبات ناصر جلد ششم
۱۶۱
خطبه جمعه ۳ اکتوبر ۱۹۷۵ء
ہے جو ابھی پوری ہونی ہے اور وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں نے
رویا میں روس کے اندر ریت کے ذروں کی طرح احمدی دیکھے ہیں۔جو پیشگوئیاں پوری ہو جاتی
ہیں وہ دلوں میں یہ یقین پیدا کر جاتی ہیں کہ جو مزید بشارتیں یا خبریں دی گئی ہیں وہ بھی اپنے وقت
پر ضرور پوری ہوں گی۔حضور نے فرما یا یہ تو ایک مثال ہے جو میں نے بیان کی ہے ورنہ پچھلے ۸۵ سال میں ہم نے
بے شمار بشارتوں کو پورا ہوتے دیکھا ہے۔اس لئے ہر احمدی کا دل اس یقین سے لبریز ہونا چاہیے
کہ وہ تمام بشارتیں جو ہمیں دی گئی ہیں وہ اپنے اپنے وقت پر ضرور پوری ہوں گی اور اسلام
بہر حال دنیا میں غالب آئے گا۔ان کے پورا ہونے میں شک کا سوال ہی پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ہمیں بتایا گیا ہے کہ اسلام اس زمانہ میں اپنے نور، اپنے دلائل، اپنے نشانوں کے ذریعہ پیار
اور محبت کے ساتھ بنی نوع انسان کے دل جیت لے گا۔ہم اس یقین پر قائم ہیں کہ ایسا ہوگا
اور ضرور ہوگا۔دنیا کا کوئی منصوبہ، کوئی دکھ ، اور کوئی مصیبت ہمیں یقین کے اس مقام سے ہٹا نہیں
سکتی۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہی ہم سے پیارکرتار ہے اور اپنی رحمتوں سے ہمیں
نوازتا رہے اور ایسے اعمال بجالانے کی ہمیں توفیق دیتا رہے جس سے اس کی رضا کی جنتیں ہمیں
حاصل ہوں۔حضور انور کا یہ پر معارف اور بصیرت افروز خطبہ نصف گھنٹہ تک جاری رہا خطبہ کے بعد
حضور نے جمعہ اور عصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھائیں۔روزنامه الفضل ربوه ۲۹ اکتوبر ۱۹۷۵ ء صفحه ۵،۲)

آج 10 میں سے 10 باقی