رضا کار اپنی خدمات جلسہ سالانہ کے لئے پیش کرکے نفلی ثواب حاصل کریں
خطبات ناصر جلد ششم
۲۰۳
خطبه جمعه ۱۴/ نومبر ۱۹۷۵ء
رضا کارا اپنی خدمات جلسہ سالانہ کے لئے پیش کر کے
نفلی ثواب کے عظیم موقع سے فائدہ اٹھائیں
خطبه جمعه فرموده ۱۴ نومبر ۱۹۷۵ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میں ابھی لندن ہی میں تھا کہ مجھے یہ اطلاع ملی کہ ہمارے اپنے ہی نظام کی طرف سے
خدام الاحمدیہ کا سالانہ اجتماع اور اسی طرح انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ کے سالانہ اجتماع بھی بعض وجوہ
کی بنا پر منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔یہاں آکر جو حالات میرے علم میں آئے ہیں ان کے پیش نظر
میں سمجھتا ہوں کہ یہ فیصلے درست نہیں تھے یہ اجتماعات ہونے چاہیے تھے۔دفعہ ۱۴۴ کی پابندی
کرنا جہاں ہر ایک احمدی کے لئے ہر اچھے پاکستانی شہری کے لئے ضروری ہے وہاں ملکی انتظامیہ
کے لئے بھی یہ ضروری ہے کہ وہ یہ دیکھے کہ جن اغراض کے لئے دفعہ ۱۴۴ لگائی گئی ہے اگر وہ
اجتماعات ان اغراض کے خلاف نہیں تو ان کے لئے استثنائی اجازت دے اور ہمیشہ ایسا ہوتا رہا
ہے لیکن چونکہ افسر لوگ بدلتے رہتے ہیں۔بعض افسروں کو حالات کا زیادہ علم ہوتا ہے اور بعض کو
کم۔اس لئے جماعتی نظام کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے ساتھ تعلق رکھنے والے حکومت کے افسران پر
حالات کی وضاحت کر دے۔میں یہ سن کر حیران ہوا ہمارے علاقہ کے ایک افسر نے آرام سے
یہ کہ دیا کہ مجلس خدام الاحمدیہ کا اجتماع تقریری جلسہ ہوتا ہے جو مسجد میں بھی ہو سکتا ہے اور ہم نے
خطبات ناصر جلد ششم
۲۰۴
خطبه جمعه ۱۴ / نومبر ۱۹۷۵ء
تو کہہ دیا تھا کہ مسجد میں جلسہ کر لو۔بہر حال جو ہونا تھا وہ تو ہو گیا اور اس کے نتیجہ میں مجھے جو ذہنی
کوفت اٹھانی پڑی ہے وہ تو اٹھانی پڑ گئی۔اب اس کے تدارک کے لئے ایک صورت یہ ہے کہ یہ
مجالس اپنے اپنے منسوخ شدہ اجتماع کو ملتوی سمجھیں اور اگلے سال قانون کے اندر رہتے ہوئے
اور افسران علاقہ کی فراست پر بدظنی نہ کرتے ہوئے یہ اجتماع بھی کریں اور آئندہ سال کے اجتماع
بھی کریں۔اس کا ایک برا نتیجہ یہ نکلا کہ بعض لوگ پوچھتے ہیں کیا جلسہ سالا نہ ہو گا یا وہ بھی نہیں ہوگا؟
ایسے وہی دماغوں کے لئے یہ بتانا ضروری ہے کہ انشاء اللہ جلسہ سالا نہ ہوگا وَعَلَى اللهِ نَتَوَكَّلُ اور
کوئی وجہ نہیں کہ ہم اپنے ملک کی انتظامیہ پر بدظنی کریں۔گزشتہ سال بہت سے لوگوں کا خیال تھا
که شاید جلسہ نہ ہو اور بہت سے مخلص احمدیوں کی یہ رائے تھی کہ جلسہ نہیں ہونا چاہیے اور پھر جب
میں نے کہا جلسہ تو ہو گا، کیوں نہیں کرنا چاہیے؟ تو پھر بعض دوستوں نے مجھے یہ مشورہ دیا کہ اچھا
اگر آپ نے جلسہ کرنا ہی ہے تو یہ اعلان کر دیں کہ دس پندرہ ہزار سے زیادہ آدمی یہاں جلسہ پر نہ
آئیں۔میں نے کہا اگر میں ایسا اعلان کر بھی دوں تو میں اس
کی تعمیل کیسے کرواؤں گا۔بہر حال ہم چونکہ اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتے ہیں اور چونکہ ہمیں حسن ظن سے کام لینے کی تعلیم
دی گئی ہے ہمارے خدا تعالیٰ نے ، قرآنی شریعت نے ، حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
اسوہ اور قول نے ہمیں حسن ظن کی تعلیم دی ہے اس لئے ہم حکومت وقت پر بھی حسن ظن رکھتے ہیں
سوائے اس کے کہ ان کا کوئی فعل ہمارے حسن ظن کو مجروح کر دے اس کی ذمہ داری تو ان پر ہے
ہم خدا کی نگاہ میں گناہ گار کیوں ہوں۔اس لئے میں دنیا کے ہر احمدی کو یہ بتانا چاہتا ہوں (اللہ تعالیٰ
پر تو گل کرتے ہوئے ، اسی پر بھروسہ رکھتے ہوئے اور اپنی حکومت پر حسن ظن رکھتے ہوئے ) کہ
انشاء اللہ جلسہ سالا نہ اپنی مقررہ تاریخوں میں ہوگا۔گزشتہ سال چونکہ حالات اس سے بھی زیادہ
مختلف تھے جو سال رواں میں رہے یا آجکل ہیں۔اس لئے بڑی مہربانی سے انتظامیہ کے بہت سے
شعبوں نے بڑا اچھا تعاون بھی کیا۔ان کی جو ذمہ داریاں تھیں ان کو نباہنے کی بھی انہوں نے
کوشش کی۔اب تو ان کو ہمارا جلسہ کروانے کا اچھی طرح تجربہ بھی ہو چکا ہے۔پچھلے سال تو تجربہ
خطبات ناصر جلد ششم
۲۰۵
خطبه جمعه ۱۴ / نومبر ۱۹۷۵ء
بھی نہیں تھا۔اس واسطے میں امید رکھتا ہوں کہ اس سال ان کا انتظام بھی گزشتہ سال سے بہر حال
بہتر ہوگا۔انسان تجربہ سے سیکھتا ہے اور پھر اس کے فعل میں پہلے سے زیادہ حسن پیدا ہوتا ہے۔ہم
نے تو ایک لمبے عرصہ کے تجربے کے بعد اپنے جلسہ کے نظام کو اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی فراست اور
اللہ تعالیٰ کی آسمانوں سے بارش کی طرح نازل ہونے والی رحمتوں کے نتیجہ میں جلسہ سالانہ کا ایک
بڑا ہی اچھا نظام قائم کر دیا ہے۔باہر کی دنیا جو ہم سے واقف نہیں ، وہ نہ تو جلسہ میں شریک ہونے والوں کی ذہنیت اور مزاج
سے واقف ہے اور نہ جلسہ سالانہ کا انتظام کرنے والوں کی ذہنیت اور مزاج سے تعارف رکھتی ہے
وہ لوگ سمجھ ہی نہیں سکتے کہ جلسہ سالانہ کا اتنابڑا انتظام کس طرح ہو سکتا ہے۔کئی ایک غیر ملکی عیسائی
اور لا مذہب لوگوں سے بات ہوئی ہے کئی ایک نے یہاں آ کر بات کی ہے وہ کہتے ہیں یہ کیسے ہو
سکتا ہے جماعت احمدیہ جلسہ سالانہ پر آرام کے ساتھ اتنی بڑی تعداد کو کھانا کھلا دیتی ہو لنگر سے
کھانے والوں کی تعداد روزانہ ۷۰ - ۸۰ ہزار تو ہوتی ہے ( گوجلسہ میں شریک ہونے والے ایک
لاکھ سے زیادہ ہوتے ہیں ) یہ ایک چکر ہوتا ہے جس میں کچھ دوست کھانا باہر کھالیتے ہیں۔ان
دنوں دوست ایک دوسرے کی دعوتیں بھی کرتے ہیں ہم بھی دعوتیں کرتے ہیں۔ہمارے گھروں
میں بھی بہت کھانا پکتا ہے اور دوسرے بہت سے گھروں میں پکتا ہے۔اس کے باوجو دلوگ حیران
ہوتے ہیں کہ لنگر ۷۰-۸۰ ہزار آدمیوں کو دو گھنٹوں کے اندر کیسے کھانا کھلا دیتا ہے۔ایسے لوگ
سمجھتے ہیں ہم گپ مارتے ہیں وہ یہ نہیں سمجھتے کہ ہم گپ کبھی نہیں مارا کرتے۔ہمیں کوئی سیاسی
مصلحت تو سچ بولنے سے نہیں روکتی۔کیونکہ ہم سیاست دان ہیں ہی نہیں۔نہ ہماری کوئی سیاسی
مصلحت ہے ہم تو اللہ والے اور درویش لوگ ہیں اور جو حقیقت ہوتی ہے اسے بیان کر دیتے ہیں۔ہمیں اس سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ کوئی مانتا ہے یا نہیں مانتا مگر حقیقت سے تو انکار نہیں کیا جاسکتا۔یہ ایک واقعہ ہے جو ہورہا ہے جو لوگ جلسہ سالانہ کے انتظام کو دیکھتے ہیں وہ حیران ہو جاتے ہیں۔جہاں تک جلسہ سالانہ پر کام کرنے والوں کی ذہنیت کا سوال ہے وہ تو ایسی ہے کہ دیر
ہوئی قادیان کی بات ہے میں اس وقت ابھی بچہ ہی تھا میرا ہم عمر ایک اور بچہ مدرسہ احمدیہ کے
خطبات ناصر جلد ششم
۲۰۶
خطبه جمعه ۱۴ /نومبر ۱۹۷۵ء
ایک کمرے میں بطور معاون کام کر رہا تھا۔میری عمر اس وقت اتنی چھوٹی تھی کہ میرے بزرگ
حضرت میر محمد اسحق صاحب رضی اللہ عنہ جو اس وقت جلسہ سالانہ کے انچارج ہوتے تھے وہ اپنے
دفتر میں میری ڈیوٹی تو لگا دیتے تھے لیکن ان کی طرف سے ڈیوٹی لگانے کا مطلب صرف یہ ہوتا تھا
کہ مجھے جلسہ سالانہ کے کام کرنے کی عادت پڑ جائے۔ورنہ اس عمر میں جو عام جلسہ کا انتظام ہے
اس قسم کے کام میں نہیں کر سکتا تھا۔بس کبھی وہ مجھے کوئی پیغام دے کر بھیج دیتے تھے کبھی ویسے ہی
بٹھائے رکھتے تھے اور میں ان کو کام کرتے دیکھتا رہتا تھا یا ان کے کاغذ وغیرہ ٹھیک کرتا رہتا تھا۔ایک دن رات کے وقت جبکہ قریباً سب مہمان کھانا کھانے سے فارغ ہو چکے تھے وہ مجھ سے کہنے
لگے مدرسہ احمدیہ کے کمروں میں جا کر دیکھ آؤ۔کیا سب مہمان ٹھیک ٹھاک ہیں ان کو کھانا مل گیا
ہے یا نہیں۔آیا سب آرام سے ہیں کسی کو کوئی تکلیف تو نہیں؟ چنانچہ میں مدرسہ احمدیہ کے ایک کمرہ
کے دروازہ پر جب پہنچا تو اس کا دروازہ ذرا سا کھلا تھا۔ان دنوں جلسہ سالانہ کے دوران رضا کاروں
کو رات کے وقت ایک دو بار چائے کی پیالی بھی مل جایا کرتی تھی۔میں نے دیکھا کہ ایک رضا کا را پنی چائے کی پیالی لے کر جب کمرے میں آیا تو وہاں ایک
مہمان بیمار پڑا تھا اسے غالباً لرزہ کے ساتھ بخار چڑھا ہوا تھا اسے خیال آیا کہ یہ بچہ شاید مجھے بیمار
دیکھ کر میرے لئے چائے لے کر آیا ہے۔چنانچہ عین اس وقت جب میں ذرا سا دروازہ کھول کر
اندر جانے لگا تو اس بیمار دوست نے پوچھا میرے لئے چائے لے کر آئے ہو؟ مجھے تو پتہ تھا کہ یہ
فلاں لڑکا ہے ( جو اس وقت مجھ سے ذرا بڑا ہو گا ) اور یہ اپنے لئے چائے لے کر آیا ہے۔میں باہر
کھڑا ہو گیا یہ دیکھنے کے لئے کہ اب اس کا رد عمل کیا ظاہر ہوتا ہے۔میں نے دیکھا کہ ایک لمحہ کے
لئے اس طفل نے یہ نہیں ظاہر ہونے دیا کہ وہ اپنے لئے چائے لے کر آیا ہے۔وہ فوراً کہنے لگا ہاں
آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں۔آپ یہ چائے پئیں۔اس نے یہ بھی نہیں کہا کہ آپ کے لئے چائے
لے کر آیا ہوں کیونکہ اس طرح غلط بیانی ہو جاتی۔پس بظاہر یہ ایک معمولی سا واقعہ ہے لیکن یہ معمولی سا واقعہ بھی بتا رہا ہے کہ جو ہمارے کم عمر
احمدی بچے ہیں یا نو جوان اور بڑی عمر کے جلسہ سالانہ کی ڈیوٹیاں دیتے ہیں اور جلسہ سالانہ کے
خطبات ناصر جلد ششم
۲۰۷
خطبه جمعه ۱۴ / نومبر ۱۹۷۵ء
کام رضا کارانہ طور پر کرتے ہیں ان کی ذہنیت کیا ہوتی ہے۔پچھلے سال چونکہ جلسہ سالانہ کے
موقع پر پولیس کا بھی بڑا انتظام تھا۔ایک چھوٹا بچہ جو رات کا کھانا لے کر جا رہا تھا اس سے ایک
پولیس افسر نے علم حاصل کرنے کے لئے پوچھا بچے ! تمہیں اس کام کے کتنے پیسے ملتے ہیں؟ تو وہ
ہنس پڑا۔کہنے لگا تم پیسوں کی بات کرتے ہو میں ربوہ کا رہنے والا نہیں؟ میں باہر سے آیا ہوں اور
بڑی سفارشیں کروا کر میں نے جلسہ کے کام کرنے کے لئے اپنی ڈیوٹی لگوائی ہے ورنہ باہر والوں
کو عام طور پر نہیں لگاتے اور تم مجھ سے یہ پوچھتے ہو کہ مجھے پیسے کتنے ملتے ہیں۔ان دو باتوں کے بیان کرنے کا میرا مقصد یہ ہے کہ میں اس ضمن میں جلسہ سالانہ کے بارہ
میں اپنے احمدی نوجوانوں، بچوں اور بڑی عمر والوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر سال جلسہ اپنی
وسعتوں کے ساتھ آتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی رحمتوں میں بھی وسعت ہوتی ہے اور ذمہ داریوں میں بھی
وسعت ہوتی ہے۔اس لئے نظام جلسہ کو ہر سال زیادہ اخلاص سے اور زیادہ تعداد میں کام کرنے
والوں کی ضرورت ہوتی ہے مگر جلسہ سالانہ کے نظام کو یہ شکوہ پیدا ہوتا ہے کہ بعض ماں باپ اپنے
بچوں کو اس عظیم ثواب سے محروم ہوتا دیکھتے ہیں اور اسے برداشت کر لیتے ہیں وہ اس کو کیسے
برداشت کر لیتے ہیں مجھے تو سمجھ نہیں آتی۔یا تو وہ مجھے سمجھا دیں کہ یہ بھی برداشت کر لینے کی چیز ہے
تو میں ان کو کچھ نہیں کہوں گا یا پھر اس ثواب سے فائدہ اٹھا ئیں کیونکہ خدا تعالیٰ ایک قوم کو گھر بیٹھے
نظلی ثواب کے ایسے مواقع میٹر کرے اور آپ ان مواقع سے فائدہ نہ اٹھا ئیں تو اس میں کوئی
معقولیت مجھے تو نظر نہیں آتی اور مجھے یقین ہے کہ کسی صاحب فراست کو بھی اس میں معقولیت نظر
نہیں آئے گی اس لئے اے میرے عزیز بچو! اور جوانو! اور بڑی عمر والو! جلسہ سالانہ کے نظام
میں تند ہی سے کام کرو۔یہ تمہارے لئے مفت کا ثواب ہے۔میں نے بتایا ہے اور میرا یقین ہے
کہ ہمارے کام تو خدا کے فضل سے ہوتے ہیں اور اس میں ذرا بھی مبالغہ نہیں جو دنیا عام طور پر کر
لیتی ہے۔ہماری زندگی کے تجربے کا نچوڑ یہ ہے کہ مہدی معہود علیہ السلام کے کام تو آسمان سے
فرشتے آ کر کرتے ہیں اور ثواب ہمیں مل جاتا ہے۔چونکہ فرشتے کام کرتے ہیں اُن کے لئے جزا و
سزا نہیں۔ان کی فطرت ہی ایسی ہے۔قران کریم نے فرشتوں کی تعریف ہی یہ کی ہے کہ جو حکم
خطبات ناصر جلد ششم
۲۰۸
خطبه جمعه ۱۴ / نومبر ۱۹۷۵ء
انہیں دیا جاتا ہے وہ اسے بجالاتے ہیں۔اس واسطے خدا تعالیٰ کی راہ میں جو اجتماعی کوشش ہوتی
ہے اس میں بڑا حصہ فرشتوں کا ہوتا ہے مگر اس اجتماعی کوشش کا جو ثواب ہوتا ہے وہ چونکہ فرشتوں کو
نہیں ملتا اس لئے اللہ تعالیٰ وہ ثواب بندوں کو دے دیتا ہے اور اس طرح وہ دس گنا ، سو گنا بلکہ ہزار
گنا ثواب میں شامل ہو جاتے ہیں۔ویسے تو اللہ تعالیٰ کی مہربانی ہے۔فرشتے نہ بھی ہوتے تب بھی
اگر اللہ چاہتا تو وہ اپنے بندوں کو ثواب دے سکتا تھا لیکن اس نے ہمیں ثواب پہنچانے کا ایک
ذریعہ بھی بنادیا۔پس نفلی ثواب کے اس قسم کے عظیم مواقع میسر آئیں جو حضرت
نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے زمانہ کے بعد امت محمدیہ میں ایک گروہ کو اب پہلی دفعہ مل رہے ہیں اور وہ ان۔فائدہ نہ اٹھا ئیں تو ایسے لوگوں کو پتہ نہیں لوگ پاگل کہیں گے یا کیا کہیں گے مگر جو فر شتے آ کر کام
کرتے ہیں وہ تو ضرور حیران ہونگے کہ آسمان سے ہماری ڈیوٹی لگ جاتی ہے مگر جن کے سپرد یہ
کام ہے وہ اس سے غافل رہتے ہیں۔ا
دوسرے جلسہ سالانہ کے متعلق ہمیشہ ہی یہ تحریک کرنی پڑتی ہے کہ دوست نظام جلسہ کے
ماتحت ٹھہر نے والے مہمانوں کے لئے اپنے مکانوں کا کوئی نہ کوئی حصہ فارغ کریں۔وشعُ
مكانك کا ہمیں مستقل حکم ہے۔پچھلے سال تو میں نے بتایا تھا اللہ تعالیٰ نے مجھے وَشِعُ مَكَانَكَ
کی یاد دہانی بھی کروائی تھی جب سے جلسہ سالانہ شروع ہوا ہے یا جب سے حضرت مسیح موعود و
مہدی معہود علیہ السلام کے ماننے والوں کو مرکز میں آنے کی توفیق ملی آپ کے زمانہ میں آپ سے
ملنے کی یا مرکز میں آکر اس قسم کے مرکزی اجتماعات سے استفادہ کرنے کی تو ہمیشہ ہی یہ دیکھنے میں
آیا کہ باوجود اس کے کہ دوران سال مکانوں میں بڑی وسعتیں پیدا ہوتی ہیں پھر بھی مکان کم ہو
جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا یہ بڑا فضل ہے۔جلسہ پر آنے والے اس جذبہ کے ساتھ آتے ہیں اور خدا کی رحمت اور اس کی برکتوں کے
بغیر وہ جذ بہ پیدا نہیں ہو سکتا۔ایک دفعہ کا واقعہ مجھے اب بھی یاد ہے۔شروع شروع میں جب
جامعہ نصرت کے میدان میں جلسہ ہوا کرتا تھا غالباً حضرت صاحب کی افتتاحی تقریر کے بعد میں
باہر نکلا کیونکہ میں افسر جلسہ سالا نہ تھا اور مجھے دوسری ڈیوٹیوں پر جانا تھا۔ایک صاحب جن کو میں
خطبات ناصر جلد ششم
۲۰۹
خطبه جمعه ۱۴ / نومبر ۱۹۷۵ء
ذاتی طور پر جانتا تھا کہ وہ لکھ پتی تھے یا اس سے بھی زیادہ امیر تھے انہوں نے ہاتھ میں ایک بکس
پکڑا ہوا تھا اور ساتھ ان کی بیوی تھی۔وہ اڈے کی طرف سے چلے آرہے تھے میں سمجھ گیا کہ یہ تو
ابھی پہنچے ہیں۔میں نے ان سے پوچھا آپ کے لئے رہائش کی کوئی جگہ مقرر ہے۔کہنے لگے نہیں
اب جا کر تلاش کروں گا۔میں نے سوچا کہ یہ اب کہاں سے تلاش کریں گے جتنے دوستوں نے ہم
سے رہائش گا ہیں مانگی تھیں اس سے کم اہل ربوہ نے ہمیں دی ہیں۔بہت سے دوستوں کو انکار کرنا
پڑا ہے اس لئے اس وقت جبکہ جلسہ شروع ہو چکا ہے ان کو کون رہائش گاہ دے گا۔افسر مکانات تو
ان کو کوئی رہائش گاہ نہیں دے سکیں گے۔میں نے ان سے کہا آئیے میں آپ کے لئے کوشش کرتا
ہوں۔میں اپنے گھروں میں ایک جگہ گیا۔گھر والوں سے پوچھا کوئی کمرہ یا کوئی ڈریسنگ روم
خالی ہومگر پتہ لگا کوئی بھی خالی نہیں۔پھر ہم دوسرے گھر میں گئے حتی کہ تیسرے گھر میں تلاش
کرتے کرتے ایک جگہ ایک چھوٹا ساغسل خانہ ٹائپ کمرہ تھا جس میں گھر والوں کی کچھ چیزیں
پڑی ہوئی تھیں۔میں نے کہا کیا یہ کمرہ آپ کے لئے ٹھیک ہے؟ کہنے لگے بڑا اچھا ہے۔الحمد للہ
ہم اس میں بڑے آرام سے رہیں گے۔میں نے وہ کمرہ خالی کروایا۔دَب کی ایک پنڈ منگوائی
(ان دنوں بوجوں والی گھاس ہوا کرتی تھی یعنی آب جو بڑی چھتی تھی ) اور وہاں ڈلوا دی۔اب
دیکھو وہ دوست جو لاکھوں روپے کے مالک تھے اور ہر سال لاکھوں کماتے تھے وہ اس چھوٹے
سے کمرے میں بڑے آرام سے رہنے لگے اور بڑے ممنون ہوئے۔مہمانوں کی ممنونیت کا یہ
اظہار یہاں کام کرنے والوں کی گردنیں جھکا دیتا ہے یہ سوچ کر کہ ہم نے ان کی کیا خدمت کی ہے
جو اتنے ممنون ہورہے ہیں لیکن بہر حال جیسا کہ میں نے بتایا ہے دونوں طرف سے ایک ایسا جذبہ
دیکھنے میں آتا ہے جسے دنیا پہچان نہیں سکتی۔پس اہل ربوہ کو چاہیے کہ جتنے مکان بھی وہ دے سکتے
ہوں یا مکانوں کے کوئی سے جو حصے دے سکتے ہوں ، وہ دیں۔بیشک ۸ × ۸ یا ۶ × ۸ کا کوئی کمرہ یا
کوئی اسٹور جو بھی فارغ کر سکتے ہوں وہ اپنے مہمانوں کے علاوہ نظام سلسلہ کے ماتحت ٹھہر نے
والے مہمانوں کے لئے فارغ کر دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ احمدی خاندانوں کو اس سے سہولت بہم
پہنچائی جا سکے۔یہ صحیح ہے کہ ربوہ کا ہر گھر مہمانوں سے بھرا ہوا ہوتا ہے کیونکہ جو کمز ور احمدی ہے
خطبات ناصر جلد ششم
۲۱۰
خطبه جمعه ۱۴ / نومبر ۱۹۷۵ء
اس کے بھی باہر سے کئی رشتہ دار آ جاتے ہیں تو یہ کمزوری نہیں دکھاتا اور یہ نہیں کہتا کہ جلسہ کے
مہمان اس کے گھر نہ ٹھہریں بلکہ بعض دفعہ تو اس سے الٹ ہو جاتا ہے۔میں افسر جلسہ سالا نہ تھا
ایک دفعہ مجھے یہ رپورٹ ملی کہ فلاں شخص کا اتنے x اتنے کا کمرہ ہے اور وہ سو آدمیوں کی روٹی لے
کر گیا ہے۔وہ آدمی بظاہر کمزور ہی تھا۔میں نے کہا پتہ کرنا چاہیے کہیں ضیاع تو نہیں ہو رہا ہے۔چنانچہ جب میں نے چیک کروایا تو پتہ لگا کہ سو سے بھی زیادہ آدمی ٹھہرے ہوئے ہیں۔خدا جانے
اس کمرے میں وہ سو آدمی کس طرح رہتے تھے۔پس آنے والے بھی اور یہاں والے بھی بڑی قربانی
کرتے ہیں۔اس سے انکار نہیں لیکن میں یہ چاہتا ہوں اور میرے دل میں یہ خواہش ہے کہ ربوہ
کے دوست جتنی قربانی کرتے ہیں اس سے زیادہ کریں تا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جتنے فضلوں
کے وہ وارث ہوتے ہیں اس سے زیادہ فضلوں کے وارث بنیں۔یہ میری آپ کے لئے خواہش
ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ بڑی اچھی خواہش ہے اور میں دعا کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ دوستوں کو میری
اس خواہش کے پورا کرنے کی توفیق عطا کرے۔جلسہ سالانہ کا جو نظام ہے اسے ہر سال پہلے سے بہتر ہونا چاہیے اور ہے مگر کچھ چیزیں تو
ایسی ہیں جن کا علم تجر بہ سکھاتا ہے مثلاً جب مجھے پہلی دفعہ افسر جلسہ سالانہ مقرر کیا گیا تو مجھے تو پتہ
نہیں تھا کہ دال کی دیگ کا نسخہ کیا ہے یعنی ایک دیگ میں دال کتنی پڑتی ہے اس میں کتنا نمک، کتنی
ہلدی اور مرچ پڑتی ہے کتنا مسالہ اور کتنا گھی پڑتا ہے وغیرہ وغیرہ۔چنانچہ اس وقت اجناس کے جو
افسر تھے اور کئی سال سے کام کرتے چلے آرہے تھے۔میں نے ان سے پوچھا تم بتاؤ ، کہنے لگے
مجھے تو پتہ نہیں۔میں نے کہا پھر تم کیا کرتے ہو؟ کہنے لگے بس دیگیں پکانے والے جو چیزیں مانگتے
ہیں وہ ہم دے دیتے ہیں۔میں نے کہا یہ تو ٹھیک نہیں۔چنانچہ میں نے قادیان لکھا۔انہوں نے
دیگوں کے نسخے بھجوائے تو ایک عجیب بات معلوم ہوئی کہ قادیان میں دال کی دیگ میں جتنا نمک
پڑتا ہے اتنی ہی دال جور بوہ میں پکتی ہے اس میں کم نمک پڑتا ہے۔یہاں کا پانی نمکین ہے یا کیا
بات ہے بہر حال فرق ہے۔اسی طرح مرچ وغیرہ میں بھی فرق نظر آیا۔یہاں کے تجربے کے
مطابق یہ سب کچھ ایک کتاب میں لکھ دیا گیا۔پھر میں نے اخبار میں اشتہار دینا شروع کیا اور یہ
خطبات ناصر جلد ششم
۲۱۱
خطبه جمعه ۱۴ / نومبر ۱۹۷۵ء
سلسلہ کئی سال تک جاری رہا کہ جس دوست کے دماغ میں جو چیز آئے وہ ہمیں لکھ بھیجے وہ اعتراض
نہیں ہو گا وہ مشورہ ہو گا اور افسر کا کام ہے کہ وہ مشورہ طلب کرے اور اس سے فائدہ اٹھائے کسی
نے لکھا آپ جو چیز نیچے بچھاتے ہیں (دب) وہ بہت تکلیف دیتی ہے۔دراصل ان دنوں بوجوں
والی گھاس کاٹ کاٹ کر نیچے بچھا دیا کرتے تھے کیونکہ اس زمانے میں اس علاقے میں چاول کی
فصل نہیں ہوتی تھی۔یہ تو جلسہ سالانہ کے مہمانوں کو آرام پہنچانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے زمین کو کہا
یہاں چاول اگا۔ورنہ پہلے تو یہاں چاول نہیں ہوتا تھا غرض کسی دوست نے لکھا کہ یہ تکلیف ہے
کسی نے لکھا وہ تکلیف ہے کسی دوست نے مشورہ دیا کہ یہ انتظام ٹھیک ہونا چاہیے اور کسی نے کہا وہ
انتظام ٹھیک ہونا چاہیے۔یہ سب مشورے بھی اسی رجسٹر میں لکھے جاتے تھے جو بعد میں لال کتاب“
کے نام سے مشہور ہو گئی۔پھر اسی کتاب میں Forecast کا طریقہ بھی درج کیا گیا اور وہ یہ تھا
کہ پچھلے سال سے دس فیصد زیادہ مہمانوں کے لئے صبح و شام اتنی دیگیں زیادہ لگیں گی ، اتنا آٹا
زیادہ ہوگا ، اتنا گوشت کا اندازہ ہے، اتنا گھی ، اتنی دال، اتنا نمک اور اتنی مرچ زیادہ پڑے گی۔غرض ایک ایک چیز کے اندازے جولائی اگست اور ستمبر میں تیار ہو جاتے ہیں اور پھر اس کے
مطابق اشیاء خریدنی پڑتی ہیں اور یہ ایک بڑی اچھی چیز ہے جو تجربے سے حاصل ہوتی ہیں لیکن
تجربے کا میدان ہر جلسہ پر کھلا ہوتا ہے بلکہ میں تو کہتا ہوں ہر روز کھلا ہوتا ہے۔انسان اپنی زندگی
کے ہر لمحہ میں علم حاصل کرتا ہے اپنے ماحول سے، اپنے گرد و پیش سے، اپنے دوستوں کے تجربات
سے اور خود اپنے تجربات سے۔پس جتنے مہمان پچھلے سال آئے تھے اس سال اس سے زیادہ
مہمان آئیں گے انشاء اللہ۔اس لئے جلسہ کا انتظام پہلے سے بہتر ہونا چاہیے۔اسی طرح ہمیں امید ہے کہ ملکی انتظامیہ نے پچھلے سال جتنا انتظام کیا تھا اس سال ان کا
انتظام پہلے سے بھی اچھا ہو گا۔ان کا ہمارے ساتھ تعاون اچھا ہو گا ہمارا ان کے ساتھ تعاون اچھا
ہوگا۔ایک دوسرے کو آپس میں ہزا ر ضرورتیں پیش آتی ہیں۔وہ بھی باہر سے آتے ہیں ان کو ہزار
تکلیفیں ہوتی ہیں۔ان کا خیال رکھنا چاہیے۔ان کو ہمارا خیال رکھنا چاہیے۔دونوں طرف سے
بات چلتی ہے لیکن بہر حال ایک چیز تو واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ ہماری کسی سے لڑائی نہیں ہے نہ
خطبات ناصر جلد ششم
۲۱۲
خطبه جمعه ۱۴ / نومبر ۱۹۷۵ء
ہمارے دل میں
کسی کی دشمنی ہے نہ ہمارے دل میں کسی کے لئے حقارت ہے نہ کسی کو ہم ذلیل سمجھتے
ہیں۔ہم ہر انسان کو انسانیت کے شرف کا مقام دینا چاہتے ہیں اور اس مقام پر اسے کھڑا دیکھنا
چاہتے ہیں ہم ہر ایک کے ساتھ پیار کرتے ہیں۔ہر ایک کو پیار کے ساتھ اس صداقت کی طرف
لانا چاہتے ہیں جو ہمارے نزدیک صداقت ہے اور یہ کوئی گناہ نہیں۔ایک اچھی چیز جو میں اچھی
چیز سمجھتا ہوں اگر میں چاہوں کہ وہ دوسروں کے پاس بھی ہو تو یہ بات قابل اعتراض نہیں ہے۔یہ
چیز ضرور قابل اعتراض بن جاتی ہے جو کہانیوں میں بیان کی جاتی ہے۔کہتے ہیں ایک گیدڑ تھا یا
شاید کوئی اور جانور تھا اس کی دم کٹ گئی تو اس نے کہا یہ تو فضول چیز تھی سارے ہی گیدڑوں کو
چاہیے کہ وہ بھی اپنی دُمیں کٹوادیں۔ہم تو انسان ہیں خدا نے ہمیں انسان سے پیار کرنا سکھایا ہے
اور یہ بڑی نعمت ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کے انسان کو سب سے بڑی نعمت ہی یہ عطا کی ہے
کہ ایک ایسی جماعت پیدا کر دی گئی جو انسان سے انسان کی حیثیت سے پیار کرتی ہے۔اسے کسی
سے کوئی دشمنی نہیں اور اس سے بھی دشمنی نہیں جو کسی غلط فہمی کی وجہ سے خود کو ہمارا دشمن سمجھتا ہے میں
نے کئی دفعہ یہ کہا ہے اور یہ کہتے ہوئے میں کبھی تھکوں گا نہیں کہ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر
اس وقت تک لوگ کہتے ہیں ایک لاکھ ہیں یا چوبیس ہزار انبیاء گزرے ہیں اور زمین پر انسانی
زندگی کا بڑالمبازمانہ ہے جس میں پتہ نہیں کتنے آدم پیدا ہوئے ہیں مگر تاریخ نے کوئی ایک واقعہ بھی
ریکارڈ نہیں کیا کہ پیار نے کبھی شکست کھائی ہو۔غرض میں بتا یہ رہا ہوں کہ میرے نزدیک اس زمانہ میں نوع انسانی پر خدا تعالیٰ کا سب
سے بڑا فضل یہ ہے کہ مہدی علیہ السلام کی بعثت کے ساتھ نوع انسانی کا ایک حصہ ایسا پیدا کر دیا
گیا ہے جو ہر ایک سے پیار کرتا ہے اور کسی سے دشمنی نہیں رکھتا۔دنیا میں یہ چیز جماعت احمدیہ کے
باہر کہیں بھی نظر نہیں آئے گی۔دنیا میں بڑا فساد پیدا ہوا ان اقوام کی وجہ سے جو بڑی مہذب کہلاتی
ہیں اور اپنے آپ کو تہذیب کی چوٹیوں پر پہنچی ہوئی بجھتی ہیں مگر وہ بھی ایک دوسرے سے نفرت
اور حقارت کا سلوک کر رہی ہیں اور جو غریب ممالک ہیں ان کے ساتھ کوئی پیار نہیں کرتا۔چنانچہ
بڑے بڑے مہذب اور مالدار ممالک کی جتنی بھی پالیسیاں ہیں وہ سب اپنے فائدہ کے لئے ہیں
خطبات ناصر جلد ششم
۲۱۳
خطبه جمعه ۱۴ / نومبر ۱۹۷۵ء
ہمارے پیار کے لئے نہیں لیکن دنیا میں ایک ایسی جماعت ہے جو ہر ایک سے پیار کرتی ہے اور
آدم سے لے کر اس وقت تک کوئی ایسا واقعہ تاریخ نے ریکارڈ نہیں کیا کہ پیار نے شکست کھائی ہو
اور نفرت اور حقارت نے کامیابی حاصل کی ہو۔آخر کار پیار کی جیت ہوتی ہے اور میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ اب بھی آخر کار پیار ہی انشاءاللہ
جیتے گا۔مہدی علیہ السلام کے سپرد یہ کام ہوا ہے اس کے نتیجہ میں ساری دنیا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم سے پیار کرنے لگ جائے گی اور پیار میں تڑپ کر آپ کی جھولی میں آگرے گی اور
خدائے واحد ویگانہ کی پرستش کرنے لگے گی۔دنیا آج اس واقعہ کو کتنا ہی انہونا کیوں نہ سمجھے مگر
ہونا یہی ہے کیونکہ آسمانوں اور زمین کے خدا نے کہا ہے کہ یوں ہی ہوگا۔پس جلسہ سالانہ کا جو نظام ہے اس کو میں کہتا ہوں ہماری روایات یہ ہیں کہ ہر جلسے پر نظام
جلسہ پہلے جلسے کے نظام جلسہ سے بہتر ہوتا ہے اس لئے وہ کوشش کریں دعاؤں کے ساتھ اور تدبیر
کے ساتھ۔اللہ تعالیٰ ان کا قدم ہمیشہ آگے ہی آگے بڑھاتا چلے جائے گا۔اس سلسلہ میں پھر کہنا
چاہتا ہوں کہ ایک تو ہر ایک عمر کے رضا کار آگے آئیں دوسرے جن دوستوں کو خدا تعالیٰ نے سر
چھپانے کو مکان دیئے ہیں وہ اپنے بھائیوں کے لئے جو اسلام کے نام پر اور قرآن کے نام پر
یہاں آتے ہیں اور قرآن کی باتیں سننے کے لئے یہاں جمع ہوتے ہیں ان کو سکھ پہنچانے کے لئے یا
ان
کو نسبتاً کچھ آرام پہنچانے کے لئے اپنے ہاں ٹھہر نے والے مہمانوں کے علاوہ مکان کا جتنا حصہ
بھی وہ نظام جلسہ کو دے سکتے ہوں ضرور دیں۔تیسرے یہ کہ جلسہ کے جو منتظمین ہیں وہ اس بات کو
یا درکھیں کہ ان کا نظام پہلے سے بہتر ہونا چاہیے چوتھے ساری دنیا کے احمدی یا درکھیں کہ جہاں تک
ہماری عقل و فراست کا تعلق ہے اور جہاں تک ہمارے دل اور روح کا تعلق ہے اور جہاں تک
ہمارے عزم اور ارادہ کا تعلق ہے اور جہاں تک ہمارے تو گل علی اللہ اور حکومت وقت پرحسن ظن کا
تعلق ہے جلسہ سالانہ انشاء اللہ اپنی تاریخوں میں ہو گا۔پچھلے سال بھی ہمارے مخالفوں نے بڑا ہی
پرو پیگنڈا کیا تھا بعض جگہ یہ کہا کہ جلسہ نہیں ہوگا۔بعض جگہ یہ مشہور کر دیا کہ عورتوں کو جلسہ میں
شمولیت سے منع کر دیا گیا ہے حالانکہ جو ہدایت یہاں سے جاتی ہے اس کے متعلق دوستوں کو یہ علم
خطبات ناصر جلد ششم
۲۱۴
خطبه جمعه ۱۴ / نومبر ۱۹۷۵ء
ہونا چاہیے کہ وہ یہاں سے جاتی ہے اور اس کے اندر تو کوئی اخفا نہیں ہوتا اس میں تو کوئی چھپی ہوئی
بات نہیں ہوتی۔پس جلسہ سالانہ کا جو عام طریق ہے اسی کے مطابق اس سال بھی جلسہ ہوگا اور ہمارا جو عام
طریق ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ پر پورا تو گل کرتے ہوئے اس کے حضور عاجزانہ جھکتے ہوئے
ہر آن اس کے حضور دعائیں کرتے ہوئے ہمارا جلسہ سالانہ ہوتا ہے۔اس لئے جماعت کو ابھی
سے دعائیں شروع کر دینی چاہئیں اللہ تعالیٰ ہمارے جلسے کو ہر اُس رنگ میں بابرکت کرے جس
رنگ میں بابرکت ہونے کی دعائیں اس جلسے کے لئے حضرت مہدی علیہ السلام نے کی ہیں۔غرض
جب ہماری عاجزانہ دعا ئیں حضرت مہدی علیہ السلام کی دعاؤں کے ساتھ شامل ہو جائیں گی تو
اللہ تعالیٰ ہمارے کام میں برکت ڈال دے گا۔اس لئے دوست دعائیں کرتے رہیں تدبیر کرتے
رہیں۔حسن ظن سے کام لیں خدا تعالیٰ پر توکل رکھیں اور جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل
ہونے کی ابھی سے تیاری شروع کر دیں۔یہ چار پانچ دن کی بات ہے ہم نے دیکھا ہے۔زمیندار
احباب کو تو دو دن تک روٹی نہ ملے تب بھی گزارہ کر لیتے ہیں اور یہ میری اپنی آنکھوں کا مشاہدہ
ہے لیکن یہاں تو بہر حال کئی ایک کو بڑی لذیذ روٹی مل جاتی ہے۔کئی شاید سمجھتے ہوں کہ اتنی لذت
نہیں ملتی جتنی ان کی گھر کی روٹی میں ملتی ہے لیکن ہمیں تو بہت لذت آتی ہے۔اب تو اللہ تعالیٰ نے
مجھے دوسری ذمہ داریوں میں باندھ دیا ہے لیکن جب میں اس سے پہلے ان سے آزاد تھا اور
آزادانہ باہر پھرا کرتا تھا۔افسر جلسہ سالانہ کی حیثیت میں یا ویسے ہی تو سب سے زیادہ مزیدار
روٹی جو میں نے عمر میں کھائی ہے وہ تازہ گرم گرم تنوری روٹی تھی جو جلسہ سالانہ کے تنور سے نکلی اور
میں نے بغیر سالن کے کھالی اور ساتھ پانی لیا۔ایسے بہت سے کھانے بھی میں نے کھائے ہیں اب
بھی اس روٹی کی لذت دل میں سرور پیدا کرتی ہے حالانکہ اس وقت نہ جلسہ ہورہا ہے اور نہ وہ تنور
چل رہا ہے بہر حال دعاؤں کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ جھکتے ہوئے جلسہ پر آنے کی
تیاری کریں۔تکبر کا کوئی رنگ اپنی زندگیوں میں پیدا نہ ہونے دیں اور پورے عزم اور ارادہ کے
ساتھ جلسہ سالانہ پر آنے کی اسی طرح تیاری کریں جس طرح دوست اپنے دوسرے نیکی کے
خطبات ناصر جلد ششم
۲۱۵
خطبه جمعه ۱۴ / نومبر ۱۹۷۵ء
کاموں کی تیاری کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فضل کرنے والا ہے اور اپنی رحمتوں سے نواز نے والا ہے
اب وہ اپنے فضلوں اور رحمتوں سے ہمیں نوازے گا۔انشاء اللہ العزیز
روز نامه الفضل ربوه ۳ دسمبر ۱۹۷۵ ء صفحه ۲ تا ۶ )