الہٰی سلسلوں کو چوکس اور بیدار رہ کر اخلاقی اور روحانی زندگی گزارنی چاہئے

خطبات ناصر جلد ششم
۲۷۳
خطبه جمعه ۲۶ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
الہی سلسلوں کو چوکس اور بیدار رہ کر اجتماعی، اخلاقی
اور روحانی زندگی گزارنی چاہئے
خطبه جمعه فرموده ۲۶ / دسمبر ۱۹۷۵ ء بمقام جلسہ گاہ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت فرمائیں:۔وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ مَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ -
يُخْدِعُونَ اللهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا ۚ وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ فِي قُلُوبِهِمْ
مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمُ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ - وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ
لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ - أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَكِن لَّا
يَشْعُرُونَ - وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ امِنُوا كَمَا أَمَنَ النَّاسُ قَالُوا أَنُؤْ مِنْ كَمَا أَمَنَ السُّفَهَاءُ الا
اِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلَكِنْ لَا يَعْلَمُونَ - وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَى
ط
شَيْطينهم : قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِعُونَ - اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِي
اوروور
ص
طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ - أُولَبِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَلَةَ بِالْهُدَى فَمَا رَبِحَتْ تِجَارَتُهُمْ وَمَا
كَانُوا مُهْتَدِينَ۔(البقرة : ۹ تا ۱۷)
اور پھر حضور انور نے فرمایا:۔اگر چہ ہر نبی کے ساتھ یہی معاملہ رہا ہے لیکن بڑا نمایاں ہوکر ہمارے محبوب آقا محمدصلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی بعثت پر ہمیں یہ نظارہ دکھائی دیتا ہے کہ کچھ لوگ تو ایمان لائے سچا اور حقیقی ایمان اور

خطبات ناصر جلد ششم
۲۷۴
خطبہ جمعہ ۲۶؍دسمبر ۱۹۷۵ء
انہوں نے اپنی زندگیاں اللہ تعالیٰ کی راہ میں وقف کر دیں۔وہ ہر دم اور ہر آن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی آواز پر لبیک کہتے رہے اور اسی میں اپنی عزت سمجھتے رہے اور اسی میں اپنی فلاح پاتے
رہے اور اسی کے ذریعہ اُخروی زندگی میں اپنے لئے جنتوں کی تلاش کرتے رہے۔ایک گروہ تھا جو آپ کی صداقت کا منکر ہوا۔اس گروہ میں سے آہستہ آہستہ ایمان لا کر کئی
لوگ جماعت مومنین میں شامل ہوئے یا پھر اپنے اپنے وقت پر اس جہان سے کوچ کر گئے اور اُن
کا معاملہ اللہ تعالیٰ سے جا پڑا۔جس سلوک کے وہ مستحق تھے وہ اُن سے ہوا ہو گا لیکن چونکہ اُس
زندگی سے ہمارا تعلق نہیں اس لئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایسے لوگوں سے جو وعدہ کیا
ہے اس کے مطابق اُن کو یقینا سزا دی ہوگی۔ایک تیسرا گروہ جو بڑا نما یاں ہوکر ہمارے سامنے آتا ہے وہ منافقین کا گروہ ہے۔نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں جس قسم کا خبیثا نہ نفاق پایا جاسکتا ہے اور جس کا ذکر خود قرآن کریم
نے کیا ہے اُس کے متعلق یہ سمجھنا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد امت محمدیہ میں ایسا
نفاق ظاہر نہیں ہو گا صحیح نہیں ہے۔اس بات کو عقل تسلیم نہیں کرتی۔قرآن کریم نے ایک جگہ پر یہ
ہدایت کی ہے کہ منافقوں کی سال میں (مرة او مرتين ) ایک دو بار آزمائش کرتے رہنا چاہیے اور
اُن کو ٹو لتے رہنا چاہیے۔ان سے بھی بعض اصلاح کر لیتے ہیں اور بعض گند کے اس مقام پر جہاں
کھڑے تھے وہاں کھڑے رہتے ہیں یا بعض اس گند میں ترقی کرتے ہیں بہر حال الہی سلسلوں کو
چوکس اور بیدار رہ کر اپنی اجتماعی ، اخلاقی اور روحانی زندگی گزارنی چاہیے۔اس وقت میں اس سلسلہ میں بعض آیات جن کا میں نے انتخاب کیا ہے پڑھوں گا اور ساتھ
اُن کا ترجمہ کروں گا۔ویسے قرآن کریم نے بہت سے دیگر مقامات پر بھی منافقین کا ذکر کیا ہے
لیکن اگر وہ آیات بھی میں پڑھنے لگوں تو یہ بہت لمبا مضمون بن جائے گا اس لئے میں نے چند
آیات کو منتخب کیا ہے دوست ان کو غور سے سنیں۔قرآن عظیم نے ہماری بھلائی اور ہدایت کے لئے
جو باتیں بیان کی ہیں انہیں سمجھنے کی کوشش کریں انہیں یا درکھیں اور ان سے فائدہ اٹھا ئیں۔سورۃ بقرہ کی ابتدا میں تینوں گروہوں کا ذکر ہے تیسرے گروہ کا ذکر سے شروع ہوتا ہے۔

خطبات ناصر جلد ششم
۲۷۵
خطبه جمعه ۲۶ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
ان آیات کی میں نے آغاز خطبہ میں تلاوت کی ہے ان کا ترجمہ یہ ہے:۔وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ
امَنَّا بِاللهِ -
اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور آنے والے دن پر ایمان رکھتے
ہیں حالانکہ وہ ہرگز ایمان نہیں رکھتے۔وہ اللہ کو اور اُن لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں دھوکا دینا چاہتے
ہیں مگر ( واقعہ میں ) وہ اپنے سوا کسی کو دھوکا نہیں دیتے لیکن وہ سمجھتے نہیں۔اُن کے دلوں میں ایک
بیماری تھی پھر اللہ نے اُن کی بیماری کو (اور بھی) بڑھا دیا اور انہیں ایک درد ناک عذاب پہنچ رہا
ہے کیونکہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے۔اور جب اُن سے کہا جائے ( کہ ) زمین میں فساد نہ کرو
(فتنہ نہ پیدا کرو ) تو کہتے ہیں ہم تو صرف اصلاح کرنے والے ہیں۔( کان کھول کر سُنو ! یہی لوگ بلا شبہ فساد کرنے والے ہیں۔مگر وہ (اس حقیقت کو ) سمجھتے
نہیں اور جب اُنہیں کہا جائے کہ (اسی طرح) ایمان لاؤ جس طرح ( دوسرے مخلص ) لوگ ایمان
لائے ہیں تو کہتے ہیں کہ کیا ہم (اس طرح) ایمان لائیں جس طرح بیوقوف (لوگ) ایمان لائے
ہیں۔یادرکھو! ( یہ جھوٹ بول رہے ہیں) وہ خود ہی بیوقوف ہیں مگر (اس بات کو ) جانتے نہیں۔اور جب وہ اُن لوگوں سے ملیں جو ایمان لائے ہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ ہم تو (اس رسول کو ) مانتے
ہیں اور جب وہ اپنے سرغنوں سے علیحدگی میں ملیں تو کہہ دیتے ہیں کہ ہم یقینا تمہارے ساتھ ہیں
ہم تو صرف ان مومنوں سے ) ہنسی کر رہے تھے۔اللہ انہیں ( اُن کی ) ہنسی کی سزا دے گا اور
انہیں اپنی سرکشیوں میں بہکتے ہوئے چھوڑ دے گا۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کو چھوڑ کر
گمراہی کو اختیار کر لیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ نہ تو انہیں دنیوی فائدہ پہنچا اور نہ انہوں نے ہدایت پائی۔“
پھر اللہ تعالیٰ سورۃ توبہ میں فرماتا ہے:۔لَقَدِ ابْتَغُوا الْفِتْنَةَ مِنْ قَبْلُ وَقَلَّبُوا لَكَ الْأَمُورَ حَتَّى جَاءَ الْحَقُّ وَظَهَرَ اَمْرُ اللَّهِ وَهُمُ
كرِهُونَ -
إِن تُصِبُكَ حَسَنَةٌ تَسُوهُمْ وَإِنْ تُصِبُكَ مُصِيبَةٌ يَقُولُوا قَدُ أَخَذْنَا امْرَنَا مِنْ قَبْلُ وَ
يَتَوَلَّوْا وَهُمْ فَرِحُونَ - قُلْ لَنْ يُصِيبَنَا إِلَّا مَا كَتَبَ اللهُ لَنَا ۚ هُوَ مَوْلِنَا ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ

خطبات ناصر جلد ششم
الْمُؤْمِنُونَ -
خطبہ جمعہ ۲۶ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
وَمِنْهُمْ مَنْ يَلْمِرُكَ فِي الصَّدَقَتِ فَإِنْ أَعْطُوا مِنْهَا رَضُوا وَ إِنْ لَّمْ يُعْطُوا مِنْهَا إِذَاهُمْ
يسخطون۔ط
وَ مِنْهُمُ الَّذِينَ يُؤْذُونَ النَّبِيَّ وَيَقُولُونَ هُوَ أَذْنَّ قُلْ أَذُنٌ خَيْرٍ تَكُمْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَ
يُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِينَ وَرَحْمَةٌ لِلَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ رَسُولَ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ
الِيمُ - يَحْلِفُونَ بِاللهِ لَكُمْ لِيُرْضُوكُمْ ۚ وَاللهُ وَرَسُولُةٌ اَحَقُّ أَنْ يُرْضُوهُ إِنْ كَانُوا
مُؤْمِنِينَ -
رووو
وَلَبِنْ سَالَتَهُمْ لَيَقُولُنَ إِنَّمَا كُنَّا نَخُوضُ وَنَلْعَبُ قُلْ آبِاللهِ وَأَيْتِهِ وَ رَسُولِهِ كُنْتُم
تستهزءون۔الْمُنْفِقُونَ وَالْمُنْفِقْتُ بَعْضُهُم مِّنْ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ بِالْمُنْكَرِ وَ يَنْهَوْنَ عَنِ
ط
b
الْمَعْرُونِ وَ يَقْبِضُونَ أَيْدِيَهُمْ نَسُوا اللهَ فَنَسِيَهُمْ إِنَّ الْمُنْفِقِينَ هُمُ الْفَسِقُونَ - وَعَدَ اللهُ
الْمُنْفِقِينَ وَالْمُنْفِقْتِ وَالْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خَلِدِينَ فِيهَا هِيَ حَسْبُهُمْ ۚ وَ لَعَنَهُمُ اللهُ
وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ -
(التوبة: ۴۸ ، ۵۱،۵۰، ۵۸، ۶۱، ۶۵،۶۲، ۶۷، ۶۸)
ترجمہ:۔انہوں نے اس سے پہلے بھی فتنہ پیدا کرنا ) چاہا تھا اور تیرے لئے حالات
کو کئی کئی طرح بدلا تھا یہاں تک کہ حق آگیا اور اللہ کا فیصلہ ظاہر ہو گیا اور وہ اس فیصلہ کو
ناپسند کرتے تھے۔اگر تجھے کوئی فائدہ پہنچے تو اُن کو برا لگتا ہے اور اگر تجھ پر کوئی مصیبت آجائے تو وہ کہتے
ہیں ہم نے تو پہلے ہی سے اپنے پیش آنے والے دنوں کا انتظام کر لیا تھا اور وہ خوشی کے
مارے پیٹھ پھیر کر چلے جاتے ہیں۔تو ( اُن سے ) کہہ دے ہم کو تو وہی پہنچتا ہے جو اللہ نے ہمارے لئے مقرر کر چھوڑا
ہے وہ ہمارا کارساز ہے اور مومنوں کو چاہیے کہ وہ اللہ پر ہی تو گل رکھیں۔

خطبات ناصر جلد ششم
۲۷۷
خطبہ جمعہ ۲۶؍دسمبر ۱۹۷۵ء
اور اُن میں سے کچھ (منافق) ایسے ہیں جو صدقات کے بارے میں تجھ پر الزام
لگاتے ہیں اگر ان صدقات میں سے کچھ اُن کو دے دیا جائے تو وہ راضی ہو جاتے ہیں اور
اگر ان میں سے انہیں کچھ نہ دیا جائے تو فوراً خفا ہو جاتے ہیں۔اور اُن میں سے بعض ایسے (منافق) بھی ہیں جو نبی کو دکھ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ
وہ تو ( کان ہی) کان ہے تو کہہ دے کہ وہ تمہارے لئے بھلائی سننے کے کان رکھتا ہے وہ
اللہ پر ایمان لاتا ہے اور جو تم میں سے مومن ہوں اُن ( کے وعدوں ) پر ( بھی ) یقین رکھتا
ہے اور مومنوں کے لئے رحمت کا موجب ہے اور وہ لوگ جو اللہ کے رسول کو دُکھ پہنچاتے
ہیں اُن کے لئے دردناک عذاب ہے۔وہ تمہارے خوش کرنے کے لئے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں حالانکہ اللہ بھی اور اس کا
رسول بھی زیادہ حق دار ہیں کہ اُس کو خوش کیا جائے بشرطیکہ یہ (منافق) سچے مومن ہوں۔اور اگر تو اُن سے پوچھے ) کہ تم ایسی باتیں کیوں کرتے ہو ) تو وہ ضرور یہی جواب
دیں گے ہم تو صرف مذاق اور ہنسی کرتے تھے۔تو ان کو جواب دیجئیو کہ کیا اللہ اور اس کی
آیات اور اس کے رسول سے مذاق اور ہنسی کرتے تھے؟
منافق مرد اور منافق عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔وہ
بری باتوں کا حکم دیتے ہیں اور اچھی باتوں کے خلاف تعلیم دیتے ہیں اور اپنے ہاتھوں کو
( خدا کی راہ میں خرچ کرنے سے روکتے ہیں۔اُنہوں نے اللہ کو ترک کر دیا سو اللہ نے
بھی ان کو ترک کر دیا۔منافق یقیناً اطاعت سے نکلنے والے ہیں۔اللہ نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور کفار سے جہنم کی آگ کا وعدہ کیا ہے وہ
اس میں رہتے چلے جائیں گے۔وہی ان ( کی پوری توجہ کھینچنے ) کے لئے کافی ہے (اور
اس کے علاوہ ) اللہ نے ان کو (اپنی درگاہ سے) دھتکار بھی دیا ہے اور اُن کے لئے ایک
قائم رہنے والا عذاب ( مقدر) ہے۔

خطبات ناصر جلد ششم
۲۷۸
خطبه جمعه ۲۶ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
پھر غزوہ احزاب کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔اذْ جَاءُوكُم مِّن فَوْقِكُمْ وَ مِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوبُ
الْحَنَاجِرَ وَ تَظُنُّونَ بِاللهِ الظُّنُونَا - هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَ زُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا - وَإِذْ
يَقُولُ الْمُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ مَا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولُهُ إِلَّا غُرُورًا -
(الاحزاب: ۱۱ تا ۱۳)
ترجمہ:۔(ہاں ! اس وقت کو یاد کرو) جب کہ تمہارے مخالف تمہاری اوپر کی طرف
سے بھی (یعنی پہاڑی کی طرف سے بھی) اور نیچے کی طرف سے بھی ( یعنی نشیب کی طرف
سے بھی ) آگئے تھے اور جب کہ آنکھیں گھبرا کر ٹیڑھی ہو گئی تھیں اور دل دھڑکتے ہوئے
حلق تک آگئے تھے اور تم اللہ کے متعلق مختلف شکوک میں مبتلا ہو گئے تھے۔اس وقت
مومن ایک (بڑے) ابتلا میں ڈال دیئے گئے تھے اور سخت ہلا دیئے گئے تھے اور (اس
وقت کو بھی یاد کرو) جب کہ منافق اور جن لوگوں کے دلوں میں بیماری تھی کہنے لگ گئے تھے
کہ اللہ اور اُس کے رسول نے ہم سے صرف ایک جھوٹا وعدہ کیا تھا۔ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔هُمُ الَّذِينَ يَقُولُونَ لَا تُنْفِقُوا عَلَى مَنْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ حَتَّى يَنْفَضُّوا ۖ وَ لِلَّهِ خَزَابِنُ
السَّمواتِ وَالْأَرْضِ وَلكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَفْقَهُونَ - يَقُولُونَ لَبِنْ رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ
الْاَعَةُ مِنْهَا الْأَذَلَ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ -
(المتفقون : ۸، ۹)
ترجمہ :۔یہی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول کے پاس جو لوگ رہتے ہیں اُن پر
خرچ نہ کرو، یہاں تک کہ وہ فاقوں سے تنگ آکر ) بھاگ جائیں حالانکہ آسمان اور زمین کے
خزانے اللہ کے پاس ہیں لیکن منافق (اس حقیقت کو) سمجھتے نہیں۔وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم مدینہ
کی طرف کوٹ کر گئے تو جو مدینہ کا سب سے معزز آدمی ہے ( یعنی عبد اللہ بن ابی بن سلول
اپنے زعم میں ) وہ مدینہ کے سب سے ذلیل آدمی کو اس سے نکال دے گا۔(حالانکہ ) اور

خطبات ناصر جلد ششم
۲۷۹
خطبه جمعه ۲۶ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
عزت اللہ اور اس کے رسول اور مومنوں کو ہی حاصل ہے لیکن منافق جانتے نہیں۔قرآن کریم نے متعدد جگہوں پر مختلف رنگ میں منافقوں کا ذکر کیا ہے ان کی علامتیں بتائی
ہیں اور وہ فتنہ پھیلانے کی جو راہیں اختیار کرتے ہیں ان کا ذکر کیا ہے چونکہ قرآن کریم صرف
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کے لئے نہیں اترا تھا بلکہ قیامت تک کے انسانوں کے
لئے نازل ہوا تھا اور لوگوں کے لئے ہدایت ، کامیابی اور فلاح کا ذریعہ اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی
راہوں اور اس کے پیار کو حاصل کرنے کے لئے آیا ہے اس لئے قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہوئے
جن جن مضامین کا ذکر ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم اُن مضامین کو ذہن نشین کیا کریں۔ہم اپنے ماحول
میں اور اپنے معاشرہ میں شیطان کے لئے کوئی راہ کھلی نہ رہنے دیں اور جو طریقے قرآن کریم نے
بتائے ہیں وہ واضح ہیں البتہ اُن میں یہ طریقہ نہیں ہے کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا جائے بلکہ دعا
کا طریقہ ہے سمجھانے کا طریقہ ہے اور پھر یہ یقین ہے کہ اگر منافق اصلاح نہیں کریں گے تو اُن کو
سزا دینا انسان کا کام نہیں۔خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں اُن کو اِس دنیا میں بھی سزا دوں گا اور وہ
اُخروی زندگی میں جہنم میں جائیں گے۔یہ خدا کا کام ہے یہ انسان کا کام نہیں ہے لیکن انسان کا یہ
کام ہے کہ وہ کسی منافق کو اپنے معاشرہ میں فتنہ پیدا نہ کرنے دے اللہ تعالیٰ ہمیں چوکس رہنے کی
تو فیق عطا فرمائے۔روزنامه الفضل ربوه ۱/۳ پریل ۱۹۷۶ ، صفحه ۲ تا ۴)
谢谢谢

آج 10 میں سے 10 باقی