جلسہ سالانہ کے بابرکت اور کامیاب ہونے پر ہمارے دل حمد سے معمور ہیں
خطبات ناصر جلد ششم
۲۸۱
خطبہ جمعہ ۲/جنوری ۱۹۷۶ء
جلسہ سالانہ کے بابرکت اور کامیاب ہونے پر
ہمارے دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے معمور ہیں
خطبه جمعه فرموده ۲ جنوری ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت فرمائی:۔وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ -
(البقرة: ٢٠٨)
اس کے بعد فرمایا :۔جب کسی جماعت پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کی بارش کرتا ہے تو ان کی دلی اور روحانی کیفیت
ایسی ہو جاتی ہے کہ گویا وہ اپنے نفسوں کو خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے اور اس کے پیار کے حصول کے
لئے بیچ ہی ڈالتے ہیں۔ایک طرف تو اللہ تعالیٰ کا پیار جلوہ گر ہوتا ہے اور دوسری طرف اس کے
بندوں کے وجود میں اور ان کے نفوس میں اور ان کی روح میں عشق اور پیار کی کچھ اس قسم کی
کیفیت ہوتی ہے کہ جسے الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔قرآن کریم کی اس آیت میں اس کی طرف
اشارہ کیا گیا ہے۔ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں کہ ہم خدا تعالیٰ کی رحمتوں اور اس کے فضلوں کا شکر ادا کر سکیں
اور اس کی حمد بجالا سکیں۔اس نے اپنی رحمت سے ہمارے گذشتہ جلسہ کو کا میاب کیا اور وہ لوگ جو
خطبات ناصر جلد ششم
۲۸۲
خطبہ جمعہ ۲ جنوری ۱۹۷۶ء
یہ سمجھتے تھے کہ موجودہ حالات میں شاید جماعت کا ایک حصہ کمزوری دکھائے گا اور اللہ کے لئے ان
کے پیار میں کمی پیدا ہو جائے گی اور وہ مہدی معہود علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے
مرکز سلسلہ کی طرف نہیں آئیں گے۔ان کے اس خیال کے برعکس اللہ تعالیٰ نے اپنے پیار اور ا اپنی
،
رحمت سے اس قسم کے سامان پیدا کئے کہ اس جلسہ پر پچھلے تمام جلسوں سے زیادہ احباب آئے
اور ہر قسم کی صعوبتیں اُٹھا کر اور روکوں کو پھلانگتے ہوئے آئے اور یہاں پر بھی بڑے سکون کے ساتھ
اور بڑی توجہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی باتوں کو سنا کیونکہ یہاں ہمارے جلسہ میں خدائے واحد و یگانہ
کا ذکر ہی ہوتا ہے اور انہوں نے بظاہر خدا تعالیٰ کے فضلوں کو زیادہ حاصل کرنے کے سامان پیدا
کئے اور ہم سب کی ، ساری جماعت کی یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت اور اپنے پیار کے جلوے
ہمیشہ پہلے سے زیادہ دکھاتا چلا جائے۔دو چیزیں نمایاں ہو کر سامنے آئی ہیں ایک یہ کہ وہ انتظامیہ جس کے سپرد یہ کام ہے کہ وہ قومی
ترقی کے لئے منصوبے بنائے اور جس نے ملک کے تعلیمی اداروں
کو قو میا یا اور نیشنلائز کیا جماعت کا
سب سے پہلے یہ فرض تھا کہ وہ اس سے تعاون کرتی اور میں سمجھتا ہوں کہ سارے پاکستان میں
سب سے زیادہ بشاشت کے ساتھ اور تعاون کرتے ہوئے اور دل میں بھی کوئی بات نہ رکھتے
ہوئے جماعت نے موجودہ نرخ کے لحاظ سے قریباً پانچ کروڑ روپے کی جائیدا دحکومت کے حوالے
کر دی کیونکہ آخر یہ ملک ہمارا ہی ہے اور آئندہ پڑھ کر اور علم حاصل کر کے عمل کے میدان میں
جانے والی نسلیں ہماری ہی ہیں۔پس ہم نے بڑی خوشی سے اس جائیداد کو قوم کے سپر د کر دیا لیکن جب جلسہ قریب آیا تو اسی
انتظامیہ کے بعض افراد نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ عمارتیں جنہیں جماعت نے بنایا اور
انہیں بشاشت کے ساتھ قوم کے سپرد کر دیا ہم قوم کے نمائندے تو ہیں لیکن ہم بشاشت کے ساتھ
آپ لوگوں کو وہ عمارتیں نہیں دیں گے کہ آپ وہاں اپنے مہمانوں کو ٹھہرائیں۔پھر انہیں کچھ
غیرت دلائی گئی اور سمجھایا گیا اللہ نے فضل کیا اور ان
کو سمجھ آگئی لیکن ہمارے لئے آئندہ کے لئے
ایک انتباہ کا سامان بھی پیدا ہو گیا ہے۔لیکن اس کے علاوہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بھی ہمیں ایک
خطبات ناصر جلد ششم
۲۸۳
خطبہ جمعہ ۲ جنوری ۱۹۷۶ء
توجہ دلائی گئی ہے اور وہ اس طرح پر کہ اس دفعہ بڑی کثرت سے مہمان آئے ہیں۔میں افسر
جلسہ سالا نہ بھی رہا ہوں وہ بھی ایک خدمت ہے لیکن جلسے کی ہر خدمت ہی بڑی پیاری خدمت ہے
اور جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے میں جلسے کے دنوں میں جلسے کی خدمت سے فائدہ اٹھاتا رہا
ہوں اور اللہ تعالیٰ کی حمد کرتا رہا ہوں کہ اُس نے مجھے اس کی توفیق دی۔ہم نے وَشِعُ مَكَانَكَ کا یہ نظارہ تو دیکھا ہے کہ ہمارے مکان
کبھی بھی ہمارے مہمانوں
کے لئے پورے نہیں ہوئے بلکہ ان کو تنگی سے گزارہ کرنا پڑتا رہا ہے لیکن یہ نہیں ہوا کہ بالکل ہی کم
ہو جائیں اور پہلے برآمدوں کو قناتیں لگا کر رہائش کے لئے استعمال کیا جائے اور پھر چھولداریاں
اور شامیانے لگا کر رہنے کے لئے گنجائش پیدا کی جائے۔میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کو جلسہ کے
مہمانوں کے لئے آئندہ جلسہ سے پہلے کئی ہزار مربع فٹ جگہ شاید ۵۰،۴۰ ہزار مربع فٹ جگہ تعمیر
کرنی پڑے گی خواہ وہ عارضی بیرکوں کی شکل میں ہی کیوں نہ ہو۔اِس سلسلہ میں ابھی سے سوچ کر
اور جو سکیم بھی بنے اس کے مطابق جلسے سے قبل اس کو تیار کر دینا چاہیے کیونکہ اس سال مہمان جو کہ
اہل ربوہ کے لئے برکتوں اور رحمتوں کی یاد دلانے والے ہیں وہ اپنے کناروں سے اس طرح
چھلکے ہیں کہ سال میں عام طور پر جس شرح سے مکان بنتے ہیں اور جتنے مکان بنتے ہیں وہ ان کو
نہیں سنبھال سکے۔مرکز کے مکانوں میں ہمیشہ ہی وسعت پیدا ہوتی ہے لیکن اس سال اتنی کثرت
کے ساتھ مہمان آئے کہ سال بھر میں جو وسعتیں پیدا ہوئی تھیں ان کو تو ہم بھول ہی گئے اور ہمیں
مہمانوں کو ٹھہرانے کی فکر رہی جن کی قربانی کو ہم کبھی بھول نہیں سکتے۔آنے والے بھی خدا تعالیٰ کی مرضات کے حصول کے لئے آتے ہیں اور تکلیفیں برداشت
کرتے ہیں لیکن سردی کے ان ایام میں جب کہ کبھی بارش بھی ہو جاتی ہے ان کو آسمان کے نیچے تو
بہر حال نہیں رکھا جا سکتا چونکہ اس سلسلہ میں بھی یہاں بعض روکیں اور دقتیں ہیں۔اس لئے
دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری راہ سے ان روکوں کو دور کر دے اور ہمارے ملک میں پیار کی
فضا پیدا کرے اور جماعت کو یہ توفیق دے کہ وہ آنے والوں کے لئے مکانیت کی جو کم سے کم
ضرورت ہے اس حد تک تو تعمیر کریں خواہ وہ ہٹس (Huts) ہوں یا بیرکس ہوں یا جو مرضی ان کا نام
خطبات ناصر جلد ششم
۲۸۴
خطبہ جمعہ ۲ جنوری ۱۹۷۶ء
رکھ لیں۔بڑی بڑی عمارتیں اور لنشل کی چھتیں نہ ہوں۔شروع میں یہاں ساری قیام گاہیں ہی
گھاس پھونس کی چھتوں ہی کی بنائی جاتی تھیں اور بعض دفعہ بارش بھی ہو جاتی تھی لیکن اگر بامر مجبوری
ان کو کوئی تکلیف اُٹھانی پڑتی تھی (یعنی ہماری منتظمین کی مجبوری کی وجہ سے ) تو وہ جو خدا تعالیٰ کی
آواز پر اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے خدا کی اور محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی باتیں سننے کے لئے مرکز میں آتے تھے وہ تکلیف کو تکلیف نہیں سمجھتے تھے کیونکہ وہ یہ سمجھتے تھے
کہ جماعت جتنا کر سکتی ہے اتنا کر دیا ہے اور باقی جو ہے وہ اللہ تعالیٰ نے ہمارا امتحان لیا ہے اور
ہمیں نا کام نہیں ہونا چاہیے بلکہ خوشی اور بشاشت کے ساتھ اس امتحان کو قبول کر لینا چاہیے۔بہر حال جماعت کو مکانیت کی طرف توجہ دینی چاہیے ( صدر انجمن احمد یہ اس طرف فوری توجہ
دے)
اسی طرح روٹی پکانے کی مشینوں کا بھی از سر نو جائزہ لینا چاہیے اور اگر ضرورت محسوس ہو کہ
آئندہ جلسہ کے لئے نئی مشینیں بھی چاہیے ہوں گی تو ابھی سے اس کا انتظام شروع کر دینا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہمارے کاموں میں برکت ڈالے اور اہل ربوہ پر بھی رحمتیں برستی رہیں اور اللہ تعالیٰ کی
باتیں اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باتیں سننے کے لئے یہاں آنے والوں کو بھی اللہ تعالیٰ اپنی
رحمتوں سے نوازتار ہے۔دوسری بات جو اس وقت میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ وقف جدید کا نیا سال یکم جنوری
سے شروع ہوتا ہے میں نئے سال کا اعلان کرتا ہوں۔گذشتہ سال اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور وقف
جدید کے لئے جماعت کو جتنی رقم کی ضرورت تھی اور جو اس کا بجٹ تھا جماعت نے اپنے وعدے
پورے کر کے اس کے لگ بھگ رقمیں ادا کر دی ہیں۔چندہ بالغاں کا ۲,۶۲,۰۰۰ روپے کا وعدہ
تھا اور ۵۳،۰۰۰، ۲ روپے اس رپورٹ تک وصول ہو چکے ہیں اور اس کے سامنے یہ نوٹ ہے کہ
گذشته سال ۱۵ جنوری تک رقوم آتی رہی تھیں اس لئے اس سال بھی رقمیں آئیں گی کیونکہ بعض
رقمیں چلی ہوتی ہیں لیکن وقت پر نہیں پہنچ سکتیں اور بعض دوست جلسے کے بعد یہاں سے جا کر
بھجواتے ہیں اس لئے امید ہے کہ یہ بجٹ پورا ہو جائے گا۔وقف جدید کا ایک دفتر اطفال ہے اس
خطبات ناصر جلد ششم
۲۸۵
خطبہ جمعہ ۲ جنوری ۱۹۷۶ء
میں ان کے اندازے کے مطابق رقم جمع نہیں ہوئی۔وقف جدید کی انتظامیہ نے ان کا ۵۰ ہزار کا
بجٹ تجویز کیا تھا لیکن ۵۰ ہزار کے مقابلہ میں وصولی ۲۳۲۴۰ روپے ہوئی ہے گو ۱۹۷۴ء کے
مقابلہ میں ۱۹۷۵ء میں چند رقوم کی زیادتی تو ہے کیونکہ اس سے پہلے سال ۲۳۱۳۵ روپے
وصولی ہوئی تھی اور ۱۹۷۵ء میں ۲۳۲۴۰ روپے وصولی ہوئی ہے جو کہ گذشتہ سال سے زیادہ
ہے لیکن خدا تعالیٰ کے فضل سے اطفال ہزاروں کی تعداد میں ہر سال بڑھ جاتے ہیں ان کو اسی
نسبت سے اس طرف توجہ کرنی چاہیے۔وہ کچھ طفلانہ شعور بھی پیدا کر لیتے ہیں اس لئے ان کو توجہ
دلا کر تیار کرنا چاہیے کہ وہ اپنے بڑوں سے پیچھے رہنے والے نہ ہوں بلکہ ان سے آگے بڑھنے
والے ہوں۔یہ تو چندوں کی شکل ہے اور اللہ تعالیٰ پر جو مجھے تو گل ہے اور اللہ تعالیٰ کا جو مجھ سے سلوک ہے
اسے دیکھتے ہوئے مجھے رقم کے متعلق گھبراہٹ نہیں ہوتی لیکن جو ہماری ذمہ داری ہے جب تک ہم
اس کو پوری طرح ادا نہ کریں ہم اللہ تعالیٰ کے پورے فضلوں کے وارث نہیں بن سکتے۔اس کی
مجھے بھی اور آپ کو بھی فکر ہونی چاہیے۔جیسا کہ آپ نے جلسہ سالانہ کی تقاریر سے اندازہ لگایا ہوگا ہمیں تربیت کی طرف خاص زور
دینے کی ضرورت ہے اور مختلف شکلوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فرمودہ تفسیر قرآنی اور وہ تعلیم
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قرآن کریم کی تفسیر کے رنگ میں بیان فرمائی اور آداب اور
اخلاق اور روحانیت کے حصول کی طرف توجہ کرنا یہ باتیں اب آپ کے سامنے پہلے کی نسبت
زیادہ آئیں گی اور آپ کو اپنے بچوں کے دلوں میں ان باتوں کی اہمیت پیدا کرنی ہوگی اور ان کو
آہستہ آہستہ عادت ڈال کر ویسا بنانے کی کوشش کرنی ہوگی جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
تربیت کے نیچے آکر پہلے زمانہ میں ایک جماعت پیدا ہو چکی ہے۔اس میں شک نہیں کہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تربیت جیسی تربیت آج کوئی نہیں کر سکتا لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
تو روحانی طور پر آج بھی اسی طرح زندہ ہیں جس طرح کہ آج سے چودہ سو سال پہلے زندہ تھے
اور آپ کی دعائیں قیامت تک مخلصین امت محمدیہ کے لئے جاری ہیں۔آپ نے ہر زمانہ کے
خطبات ناصر جلد ششم
۲۸۶
خطبہ جمعہ ۲ جنوری ۱۹۷۶ء
لوگوں کے لئے اور ساری اُمت کے لئے بڑی کثرت سے دعائیں کی ہیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو
بڑی بشارتیں دیں ہیں اور وہ نظام جو آپ کی اتباع کر کے اور آپ کے اسوہ پر چل کر اور قرآنی
تعلیم کی اطاعت کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے کا نظام ہے جسے ہم آپ کی قوت
قدسیہ کہتے ہیں وہ نظام تو مردہ نہیں ہوا وہ آج بھی زندہ ہے کیونکہ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران : ۳۲) کی آواز جس طرح اس وقت کے لوگوں نے سنی تھی اور
اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال کر اور یہ حکم بجالا کر خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کیا تھا۔یہ
آیت قرآنی منسوخ تو نہیں ہو گئی بلکہ آج بھی یہ آواز اسی طرح آ رہی ہے۔آج بھی یہ ہمارے
لئے ایک عمل کا پیغام دے رہی ہے اور آج بھی ہمارے لئے ایک بشارت دے رہی ہے۔خدا تعالیٰ کے پیار کے حصول کے دروازے آج بھی اسی طرح کھلے ہیں جس طرح پہلے
کھلے تھے مگر اس کے لئے اُن قربانیوں کی ضرورت ہے جو پہلوں نے دیں اور پہلوں نے جو
قربانیاں دیں جب ہم سوچتے ہیں تو ایک طرف تو اُن پر رشک پیدا ہوتا ہے اور دوسری طرف دل
سے ان کے لئے بے حد دعائیں نکلتی ہیں۔وہی لوگ تھے جن کے متعلق ہم سمجھتے ہیں کہ یہ آیت
پوری ہو چکی ہے اور اپنے متعلق تو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے انسان کو ہمیشہ خائف اور ترساں رہنا چاہیے
لیکن انہوں نے واقع میں خدا تعالیٰ کی مرضات کے حصول کے لئے خدا کے حضور ا پنی جانیں بیچ
دی تھیں۔اللہ تعالیٰ سے ایک سودا کیا تھا اپنا سب کچھ اس کے حضور پیش کر دیا تھا اور وہ خدا تعالیٰ
کی ساری ہی رحمتوں کے وارث بن گئے تھے جن کا انسان اس دنیا میں وارث بن سکتا ہے۔جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑھ رہی ہے اور نئی جماعتیں قائم ہو رہی ہیں۔ابھی ہم
ہیں
پرانی جماعتوں کو بھی ان کی تعداد کے لحاظ سے پورے معلم نہیں دے سکے۔اس وقت جتنے معلم ہی
اور ان پر جو خرچ ہورہا ہے اگر ہمارے معلموں کی تعداد بڑھ جائے اور اسی نسبت سے ان پر خرچ ہو
یعنی ضرورت کے مطابق اگر ہم ہر جماعت میں ایک معلم رکھیں تو اس کام پر ہمیں ۳۰،۲۵لاکھ روپیہ
خرچ کرنا پڑے گا موجودہ حالات میں وقف جدید اس بار کی متحمل نہیں ہوسکتی۔اس لئے آج میں
وقف جدید کا ایک نیا دفتر ایک نیا باب کھولتا ہوں اور اس کا اعلان کرتا ہوں۔ہر جماعت کا ایک یا
خطبات ناصر جلد ششم
۲۸۷
خطبہ جمعہ ۲ /جنوری ۱۹۷۶ء
ایک سے زائد فرد جو کہ کچھ لکھا پڑھا ہوا اپنے آپ کو پیش کرے اور جو گزارہ ہم معلمین کو دیتے ہیں
وہ گزارہ بھی وہ نہ لیں۔میں تنخواہ کہنے لگا تھا۔تنخواہ تو ہم دیتے نہیں۔جولوگ وقف جدید کے لئے
وقف کرتے ہیں ان کو ہم گزارہ دیتے ہیں۔بہر حال وہ گزارہ بھی نہ لیں بلکہ اپنا کام کریں اور
اپنے گاؤں میں رہ کر اپنی جماعت کو علمی معلومات بہم پہنچا ئیں۔وہ شاید اکٹھا ایک سال مرکز میں
رہ کر تعلیم حاصل نہ کر سکیں لیکن وہ ایسے واقفین رضا کارتین مہینے کے لئے یہاں آئیں اور تین مہینے
کا ایک کورس کر کے واپس چلے جائیں پھر دوبارہ تین مہینے کے لئے آئیں اور ایک اور کورس کر لیں
اور اس طرح ہم ان کو کم از کم اس معیار پر لے آئیں جس معیار پر آج وقف جدید کا معلم پہنچا ہوا
ہے اور میرے نزد یک وقف جدید کا معلم بھی اس معیار پر نہیں ہے جس معیار پر جماعتِ احمد یہ
کے معلم کو ہونا چاہیے۔بہر حال ہر گاؤں سے اور ہر جماعت سے اس قسم کے آدمی نکلیں اور اگر بعض جماعتیں
چھوٹی ہیں تو ان کے گرد جو بڑی جماعتیں ہیں وہ ایک سے زائد آدمی دیں اور ان کے ذمہ یہ لگایا
جائے تم ہفتے میں کم از کم ایک دن ساتھ والی جماعت میں جاؤ وہ کوئی دن مقرر کر لیں بہر حال
ساتواں دن وہ ساتھ والی جماعت میں دیں اور (اگر ان کو اس قسم کی تربیت ہو تو ) اپنے گاؤں
میں تو وہ ہر وقت ہی پیار کے ساتھ اور محبت کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان کی
باتیں بڑوں اور بچوں اور مردوں اور عورتوں کے سامنے کریں اور ان کے دل میں نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کا پیار پیدا کر کے ان کو یہ Convince ( کنونس ) کرا دیں۔انہیں یہ باور کرا دیں اور
ان
کو پختہ طور پر یہ بات سمجھا دیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیروی کرنا اور آپ کے اُسوہ
پر چلنا اور آپ کی اتباع کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر لینا کوئی مہنگا سودا نہیں ہے بلکہ
بہت ہی سستا سودا ہے اور اللہ تعالیٰ نے شریعت اسلامیہ کو جس کی کہ ہم پیروی کرنے والے ہیں
اس قسم کا مذہب نہیں بنایا جس میں یہ دعا کی گئی ہو کہ اے خدا! ہمیں صرف اُخروی نعماء سے نواز
بلکہ ہمیں تو یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ
النار (البقرة : ۲۰۲) اور دنیا کی تمام حسنات کے حقیقی وارث دراصل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل
خطبات ناصر جلد ششم
۲۸۸
خطبہ جمعہ ۲ جنوری ۱۹۷۶ء
آپ کے متبعین ہی ہیں اور وہ یہ جانتے ہیں کہ دنیا کی حسنات کا استعمال اس طرح پر ہونا چاہیے کہ
وہ خدا تعالیٰ کو ناراض کرنے والا نہ ہو بلکہ خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والا ہو۔وقف جدید کے اس نئے دفتر کے لئے جماعت میں تحریک بھی ہونی چاہیے۔صرف میرا یہ
خطبہ کافی نہیں ہے۔ہمارے مبلغ اور مبشر اور معلم جماعتوں میں اس کی تحریک کریں کہ اس کے
لئے دوست آگے آئیں۔اس دفتر کی تفصیل میں اس وقت معین نہیں کر سکتا بعد میں حالات کو دیکھ کر
معین کی جائے گی۔بعض ایسے دوست بھی ہو سکتے ہیں جو یہ کہیں کہ ہم پہلے صرف ایک مہینے کے
لئے آسکتے ہیں تو ان کے لئے ایسے دینی نصاب ہونے چاہئیں کہ ہم ان کو کم از کم اتنا نصاب سکھا
دیں کہ جب وہ دوسری دفعہ ایک مہینے کے لئے آئیں تو اس عرصہ تک وہ گزارہ کر لیں کیونکہ آداب
اسلامی اور اخلاق اسلامی سکھانے کی جس مہم کا اور جس عظیم علمی جہاد کا میں نے جلسہ سالانہ پر
اعلان کیا ہے اس کو ہم ایک دو دن میں تو پورا نہیں کر سکتے۔اس کی تو تیاری کے لئے بھی وقت لگے گا
اور پھر چوکس رہ کر اس کے لئے محنت کرنی پڑے گی۔بعض اچھی باتیں شروع کی جاتی ہیں پھر ان
کی طرف توجہ نہیں رہتی۔جب ہم بچے تھے تو قادیان احمد یہ چوک میں جو سیمنٹ کا ایک بورڈ تھا
حضرت میر محمد احق صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کے اوپر آداب اور اخلاق کی باتیں نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی احادیث لکھتے رہتے تھے اور ہر مردوزن کے علم میں آجاتا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا ہے اور آپ اپنی اُمت سے یہ چاہتے ہیں کہ اسی طرح کھانا کھایا
جائے ، اسی طرح لباس پہنا جائے ، اسی طرح بات کی جائے۔کئی دوست یا بچے بعض دفعہ ایسی
بات کہتے ہیں کہ بڑی تکلیف ہوتی ہے چنانچہ مجھے جلسے پر کہنا پڑا کہ دوبارہ ”اوئے“ کی آواز نہ
آئے۔جب میں نے یہ لفظ سنا تو مجھے سخت تکلیف ہوئی۔مجھے اس طرح بیچ میں بولنے کی عادت
نہیں ہے لیکن میں رہ نہیں سکا۔ہمارا جلسہ ہو رہا ہو اور جلسے میں کوئی احمدی کسی اور کو ”اوئے“
کر کے آواز دے اور اونچی آواز سے پکارے یہ تو بڑی بد تہذ یہی ہے لیکن یہ اس کا قصور نہیں ہے۔میں نے تو استغفار کی میں سمجھا کہ یہ میرا قصور ہے کہ کیوں میں ساری جماعت کی صحیح تربیت نہیں کر سکا۔پھر یہ ساری جماعت کا قصور ہے کہ اس طرف توجہ نہیں دی۔اگر ان کو بتایا جائے تو وہ ایسا نہیں
خطبات ناصر جلد ششم
۲۸۹
خطبہ جمعہ ۲ /جنوری ۱۹۷۶ء
کریں گے۔چنانچہ اس کے بعد آواز نہیں آئی البتہ ایک دفعہ باہر سے آواز آئی تو میں نے با ہر آدمی
بھیجا کیونکہ یہاں جلسے کے دنوں میں جو دکاندار ہوتے ہیں ان کی اکثریت اِدھر اُدھر کے علاقوں
کے غیر احمدیوں کی ہوتی ہے جو یہاں آکر دکانیں کھولتے ہیں۔وہ اپنی عادتیں لے کر آجاتے ہیں
وہ بیچارے تو قابل رحم ہیں ان کو تو بتانے والا بھی کوئی نہیں ہے۔شاید اُن کی نقل کسی نے یہاں
اُتاری تھی یا وہ باہر سے ہی ایسی عادت لے کر آیا تھا۔مسجد میں شور مچانے کی اجازت نہیں ہے جب خطبہ ہو رہا ہو تو اس میں بولنے کی اجازت
ہے۔اسلام نے اُٹھنے اور بیٹھنے اور مجالس میں آنے کے آداب سکھائے ہیں۔یہ چھوٹی چھوٹی
چیزیں ہیں مگر ان چھوٹی چھوٹی چیزوں نے ہی اسلامی معاشرہ کو ایک فرقان بنادیا ہے اور اسلامی معاشرہ
اور غیر اسلامی معاشرہ میں ایک ایسی تمیز پیدا کر دی ہے کہ یہ بظاہر چھوٹی چیزیں نتائج کے لحاظ سے
چھوٹی نہیں رہتیں بلکہ زبر دست چیزیں بن جاتی ہیں جس پر ایک مسلمان کو ایک احمدی کو فخر کرنا
چاہیے کہ کس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی دعاؤں سے اور اپنی قوت قدسیہ سے اور
اللہ تعالیٰ سے اس عظیم تعلیم کو حاصل کر کے ہمیں وحشی سے انسان بنا دیا۔پھر انسانوں میں سے
بہتوں کو با اخلاق بنا یا اور بنارہے ہیں اور پھر با اخلاق انسانوں میں سے بہتوں کو خدا رسیدہ انسان
بنایا اور اس تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔انسان ایک دن میں تو خدا تعالیٰ کا محبوب نہیں بن
جاتا۔اس کے لئے بڑی قربانیاں کرنی پڑتی ہیں، بڑی دعائیں کرنی پڑتی ہیں، بڑے مجاہدے
کرنے پڑتے ہیں، بڑا محاسبہ نفس کرنا پڑتا ہے اور اپنی ہر حرکت و سکون کو بیدار ضمیر اور عزم صمیم
کے ساتھ ایک خاص نہج پر ڈھالنا پڑتا ہے تب انسان وہ انسان بنتا ہے جس کے متعلق محمد صلی اللہ
علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اس رنگ میں میری پیروی کر کے خدا تعالیٰ بھی تم سے پیار کرنے لگ جاتا
ہے۔یہ
کتنی بڑی نعمت ہے جو ہمیں ملتی ہے۔باقی تو میں نے بتایا ہے کہ یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں
لیکن ان کا مجموعہ معاشروں میں ایک فرقان کی اور امتیاز کی کیفیت پیدا کر دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ دے اور توفیق عطا کرے کہ ہم اپنی ضرورتوں کے مطابق آگے بڑھیں
اور اپنے آپ کو پیش کر کے پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کریں تا کہ ہم ساری دنیا کے لئے نمونہ بنیں اور وہ
خطبات ناصر جلد ششم
۲۹۰
خطبہ جمعہ ۲ جنوری ۱۹۷۶ء
خواہش جو ہم میں سے اکثر کے دل میں ہوگی ایک ایسی تڑپ جس کو بعض دفعہ دبانا مشکل ہو جاتا
ہے خدا کرے کہ وہ جلد پوری ہو یعنی یہ وعدہ جو اللہ تعالیٰ نے ہم سے کیا ہے کہ مہدی علیہ السلام
کے زمانہ میں اسلام ساری دنیا میں تمام دیگر ادیان پر غالب آئے گا اور گو آج محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کو برا بھلا کہنے والی دنیا کی اکثریت ہے لیکن ان میں سے اکثریت نہیں بلکہ یہ سارے ہی یعنی
تمام نوع انسانی (سوائے چند استثناء کے ) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار کو حاصل کرے گی اور
آپ کے پیار میں مست ہوگی۔ہماری یہ خواہش ہے کہ ہم یہ دن دیکھیں۔خدا تعالیٰ ہمیں یہ تو فیق
دے کہ اس خواہش کو پورا ہوتے دیکھنے کے لئے جو ہماری ذمہ داریاں ہیں ہم اُن کو پورا کرنے
والے ہوں۔وقف جدید کے لئے جو میں نے اب ایک نیا باب کھولا ہے وقف جدید اس کے لئے کوشش
کرے اور جماعت کے لئے میں دعا کرتا ہوں اور آپ بھی دعا کریں کہ آپ کو یہ توفیق ملے کہ ہر
جماعت اس قسم کے آدمی بھیجے۔یہ سنت نبوی بھی ہے کہ اس قسم کے وفود کو آپ تربیت دیا کرتے
تھے۔یہ ہمارا تاریخی ورثہ ہے۔میں کوئی نئی چیز آپ کے سامنے نہیں رکھ رہا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے وقت میں ہر علاقے اور ہر قبیلے کے لوگ آکر دین سیکھتے ، قرآن کریم کا علم حاصل
کرتے اور واپس جا کر دوسروں کو سکھاتے تھے۔ہم اِسے کیوں بھول گئے ؟ بڑے افسوس کی بات
ہے۔بہر حال دنیا کی ضرورت نے مجبور کیا اور یہ چیز نمایاں ہو کر ہمارے سامنے آگئی ہے اور
دعاؤں کے بغیر ہمیں اس کی توفیق نہیں مل سکتی۔پس بہت دعائیں کریں کہ اس مہم کو سر کرنے کی اور پیار اور محبت کے ساتھ دنیا کو آداب
اور اخلاق سکھانے کی اور رُوحانی میدانوں میں آگے بڑھا کر خدا تعالیٰ کے پیار اور اس کی
مرضات کو حاصل کرنے کی اللہ تعالیٰ جماعت کو جلد تو فیق عطا کرے۔روزنامه الفضل ربو ه ۲۸ فروری ۱۹۷۶ء صفحه ۲ تا ۵ )