اسلام نہایت ہی حسین اور عظیم شان والا مذہب ہے

خطبات ناصر جلد ششم
۳۷۱
خطبہ جمعہ ۲۶ / مارچ ۱۹۷۶ء
اسلام نہایت ہی حسین اور عظیم شان
والا مذہب ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۶ / مارچ ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورۃ بقرہ کی آیت کے درج ذیل
حصہ کی تلاوت فرمائی:۔لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَى - (البقرة : ۲۵۷)
اور پھر حضور انور نے فرمایا:۔گذشته پندرہ دن انفلوائنزا کی وجہ سے بیماری میں گزر گئے۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا
بیماری تو قریباً دور ہو چکی ہے لیکن اپنے پیچھے کچھ شعف کے آثار چھوڑ گئی ہے۔دوست دعا کریں
اللہ تعالیٰ فضل کرے اور یہ ضعف بھی دور ہو جائے۔اسلام نہایت ہی حسین اور عظیم شان والا مذہب ہے۔اس قدر زبر دست دلائل اسلام کی
صداقت کے قرآن کریم میں پائے جاتے ہیں یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قرآن عظیم کی
جو تفسیر بیان فرمائی ہے اس میں پائے جاتے ہیں پھر بعد میں آنے والے مظہرین ہیں جنہوں نے
خدا تعالیٰ سے علم قرآن سیکھا، اُن کی تفاسیر میں یہ دلائل پائے جاتے ہیں۔ہر زمانے اور ہر علاقے
اور ہر قوم کے جو خیالات تھے اور اُن کے جو عقائد تھے اُن کو اسلام کی طرف لانے کے لئے جس

خطبات ناصر جلد ششم
۳۷۲
خطبہ جمعہ ۲۶ / مارچ ۱۹۷۶ء
قسم کے دلائل کی ضرورت
تھی وہ اللہ تعالیٰ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں ان
مقربین اور مطہرینِ امت کو دیتا چلا آیا ہے اس کے علاوہ بھی آسمانی نشانات کا ایک سمندر ہے جو
خدائے مہربان نے اسلام کو عطا کئے ہیں۔ان عظیم اور بین دلائل کے ہوتے ہوئے اور نشانات کا اس قدر وسیع سمندر جو ہے اس کے
ہوتے ہوئے اسلام کو اپنی صداقت کے منوانے کے لئے اور انسان کے دل کو اپنی طرف کھینچنے
کے لئے اور خدا تعالیٰ کی توحید کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
محبت دلوں میں جاگزیں کرنے کے لئے کسی اور چیز کی ضرورت نہیں لیکن یہ بھی ہمیں نظر آتا ہے کہ
ایک وقت میں ایسے لوگ خود اسلام کے اندر پیدا ہو گئے جو اس غلط فہمی کا شکار ہو گئے کہ اسلام کو
اپنی اشاعت کے لئے تلوار کی طاقت اور زور کی ضرورت ہے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ نہ تو اسلامی
دلائل کا علم رکھتے تھے اور نہ وہ کوئی ایسا روحانی مرتبہ رکھتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
فیوض سے حصہ لے کر دنیا کو نشانات دکھانے کے قابل ہوتے۔غرض جہالت اور عدم قابلیت کے نتیجہ میں یہ خیال پیدا ہو گیا کہ اسلام صرف تلوار کے زور
سے پھیل سکتا ہے اس کے اندر کوئی اندرونی محسن نہیں اور نہ اس میں قوتِ احسان پائی جاتی ہے
جس زمانہ میں ہم پیدا ہوئے ہیں، یہ دنیوی لحاظ سے علمی میدانوں میں آگے ہی آگے بڑھنے والا
زمانہ ہے کیونکہ انسان نے قدرت کے مشاہدہ کے بعد اور تجربات کے نتیجہ میں علم کے میدان میں
بڑی ترقیات کر لیں۔لیکن علمی میدان میں ترقی کرنے والے بد قسمتی سے مسلمان محقق اتنے نہیں
تھے۔اکا دُکا تو کوئی تھا لیکن اکثریت ان محققین کی یا تو عیسائیت سے تعلق رکھنے والی تھی یا
یہودیت سے تعلق رکھنے والی تھی یاد ہریت سے تعلق رکھنے والی تھی یا کسی اور مذہب یا ازم سے تعلق
رکھنے والی تھی اور جہاں اُنہوں نے ایک حد تک علوم میں ترقی کی وہاں اُنہوں نے اسلام کے
خلاف اور خدا تعالیٰ کی ہستی کے خلاف اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بڑی کثرت
سے اعتراضات کرنے شروع کر دیئے اور چونکہ اُن کو علمی لحاظ سے فضیلت حاصل تھی اس لئے وہ
اپنی بات منوانے کے لئے اور ایک معصوم ذہن پر اثر ڈالنے کے لئے کہتے تھے دیکھو! ہم نے

خطبات ناصر جلد ششم
۳۷۳
خطبہ جمعہ ۲۶ / مارچ ۱۹۷۶ء
سائنس کے میدانوں میں ، ہم نے فلسفہ کے میدانوں میں اور ہم نے اخلاقیات کے میدانوں میں
کتنی ترقی کی ہے اس واسطے آج اسلام پر جو ہمارے اعتراضات ہیں اُن کے اندر بھی اُن
ترقیات کے نتیجہ میں کوئی وزن تمہیں تسلیم کرنا پڑے گا۔یہ بات غلط تھی اُس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے
مطابق آپ کے ایک عظیم روحانی فرزند کو مبعوث کیا مسیح اور مہدی کے وجود میں اور اس قدر علوم
عطا کئے گئے مہدی علیہ السلام کو اور اس قدر دلائل دیئے گئے اسلام کی حقانیت کے ثبوت میں اور
اسلام کے مقابلہ میں آنے والے ہر مذہب اور ہر خیال کے اعتراض کو دور کرنے کے لئے اس قسم
کے دلائل دیئے کہ جو احمدی آج ان دلائل سے واقف ہیں ان کے سامنے بڑے بڑے پڑھے
لکھے عیسائی بھی کھڑے ہونے سے یا بات کرنے سے گھبراتے ہیں۔افریقہ کے ایک بچے کی میں
نے پہلے بھی مثال دی تھی لیکن یہ تو روز مرہ کا دستور بن گیا ہے اور جماعتِ احمدیہ نے یورپ میں
اور دوسرے غیر مسلم ممالک میں جو کوشش کی ہے، اُس کا نتیجہ ابھی یہ تو نہیں نکلا کہ وہ کثرت سے
مسلمان ہو گئے ہوں لیکن یہ نتیجہ نکل آیا ہے (محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ) کہ وہی لوگ جو پہلے
اسلام پر اعتراض کیا کرتے تھے ، اب اُن کا رویہ، اُن کی Approach اور اُن کے بیانات کی
جو شکل ہے وہ بدل گئی ہے اب بے ہودہ الزام تراشی اور گالیوں کی بجائے وہ اس طرف آرہے ہیں
کہ اسلام اس قابل ہے کہ اس پر غور کیا جائے یا اس میں بڑی خوبیاں ہیں یا یہ کہ جولوگ عیسائیت
کو سچا سمجھتے ہیں ابھی تک وہ کہتے ہیں کہ یہ تو ہمارے جیسا ہی ہے اس میں کوئی برائی نہیں ہے جیسے
عیسائیت سچی ہے ویسے ہی یہ بھی سچا مذ ہب ہے لیکن ہم نے تو یہ ثابت کرنا ہے کہ عیسائیت اپنا وقت
گزار چکی اور جس زمانہ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے حضرت مسیح علیہ السلام کو بھیجا گیا تھا اور
اُس زمانہ کی ضرورتیں اُنہوں نے پوری کر دیں۔پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد
اب انجیل کی ضرورت نہیں رہی بلکہ اب قرآن کریم نے پہلی تمام شریعتوں کی جگہ خود لے لی ہے
چنانچہ قرآن کریم نے یہ اعلان کر دیا۔لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَى یعنی جو ہدایت ہے اور جو ضلالت ہے اس

خطبات ناصر جلد ششم
۳۷۴
خطبہ جمعہ ۲۶ / مارچ ۱۹۷۶ء
کے درمیان ایک بین اور نمایاں فرق کر کے بتا دیا گیا ہے اسی مفہوم کو سورۃ بقرہ ہی میں ایک
دوسری جگہ اس طرح بیان کیا گیا ہے۔هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَتِ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ (البقرۃ:۱۸۶) کہ جو علومِ دین ایسے تھے
جن سے دنیا واقف نہیں تھی قرآن کریم ان علوم کو لانے والا ہے چونکہ یہ ھدی للناس ہے اور
بَيِّنَتِ مِنَ الْهُدی جن دینی ہدایات میں اجمال پایا جاتا تھا اور کچھ پہلوضرورت زمانہ کی وجہ سے
پہلے نمایاں نہیں کئے گئے تھے قرآن کریم نے اس اجمال کی تفصیل بتائی اور اُن مشتبہ چیزوں کی
وضاحت کر دی اور پھر فرمایا یہ الفرقان ہے قرآن کریم حق اور باطل میں ایک امتیاز پیدا کرتا ہے
کیونکہ قرآن کریم یا اسلامی شریعت میں اس قدر زبردست دلائل ہیں اور اسلام کو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے نشانات کا اتنا وسیع سمندر عطا کیا گیا ہے کہ ان دلائل اور ان آسمانی نشانات کے بعد
اسلام کو اپنی اشاعت کے لئے کسی مادی طاقت اور قوت کی ضرورت باقی نہیں رہتی ہاں جو لوگ
دلائل سے غافل اور آسمانی نشانات کے حصول کی اہلیت نہیں رکھتے وہ دھوکا کھاتے ہیں۔قرآن کریم نے دلیل کے ساتھ (چند باتیں میں نے بیان کی ہیں ورنہ قرآن کریم کے
سارے دلائل تو میں اس وقت بیان نہیں کر سکتا ) انسان کے سامنے یہ بات بڑی وضاحت اور زور
سے رکھی کہ اسلام کو ، قرآن کریم کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا دین پھیلانے کے لئے کسی
جبر کی ضرورت نہیں ہے فرما یا لا اکراہ فی الدین۔دین کے بارہ میں جبر جائز نہیں لیکن انسان بھی
کیا عجیب ہے؟ اس عظیم اعلان کے باوجود اور اس عظیم اعلان کے حق میں زبر دست دلائل کے
ہوتے ہوئے جبر کرنے کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔ہم ایک کہاوت سنا کرتے تھے کہ کسی آدمی کو موقع مل گیا اُس نے ایک غیر مسلم کو قابو کیا اور
چھر انکال کر کہنے لگا پڑھ کلمہ۔وہ حیران کہ یہ کیا بات ہوئی کہ چھرے کے زور پر مجھے کہتا ہے پڑھ
کلمہ۔خیر اُس نے کوئی دلیل دینی چاہی اور کہا مجھے سمجھاؤ تو سہی مگر اُس نے کہا یا تو کلمہ پڑھو یا میں
چھرے سے تمہاری گردن کا تا ہوں۔چنانچہ جب اُس نے یہ دیکھا کہ یہ شخص سنجیدگی کے ساتھ
چھری کی دھار پر مجھے اسلام قبول کرنے پر آمادہ کرنا چاہتا ہے تو چونکہ اُس نے جان بچانی تھی اس

خطبات ناصر جلد ششم
۳۷۵
خطبہ جمعہ ۲۶ مارچ ۱۹۷۶ء
لئے کہنے لگا اچھا تو پھر پڑھاؤ کلمہ تو وہ آگے سے کہنے لگا اوہو! کلمہ تو مجھے بھی نہیں آتا۔تو بڑا خوش
قسمت ہے تیری جان بچ گئی ورنہ یا تو کلمہ پڑھتا یا میں تجھے مار دیتا۔پس جبر کے زور سے اسلام
منوانے والے، اسلام کی حقانیت کے روشن نشانات سے خود بے نیاز ہو جاتے ہیں۔یہ ایک بڑا پرانا اور مشہور قصہ ہے لیکن اس میں ہمیں یہی بتایا گیا ہے کہ جس شخص کو اسلام
کے حسن واحسان کا علم نہیں وہ چھرے یا تلوار یا طاقت یا ایٹم بم سے دل کے عقائد بدلنے کی
کوشش کرے گا۔حالانکہ دین کے بارہ میں جبر سے کام لینے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔لا اكراه في
الدین کے کئی تفسیری معنے لئے جاسکتے ہیں۔دین کے معنے اگر دل سے اطاعت کے لئے جاویں اور
یہ لغت عربی کی رو سے صحیح ہیں۔تو یہ امر واضح ہے کہ اطاعت میں جبر ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ اطاعت کا
تعلق اخلاص سے ہے اور اخلاص کا تعلق دل سے ہے اور دل کا کوئی تعلق طاقت سے نہیں یعنی زبان سے
تو ز بر دستی کہلوایا جا سکتا ہے اگر کوئی بزدل قابو آ جائے لیکن دلی اخلاص کے ساتھ زبردستی اطاعت
نہیں کروائی جاسکتی۔اس کے لئے اخلاقی اور روحانی طاقتیں ہیں جن کی ضرورت پڑا کرتی ہے۔پس ایک یہ جبر ہے جس کی قرآن کریم میں تردید کی گئی ہے یعنی کسی کو زبر دستی مسلمان بنانے
کی ممانعت کی گئی ہے اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں پر رحم کرے جو ز بر دستی مسلمان بنانے کی کوشش کرتے
ہیں اسلام کو تو کسی مادی قوت اور طاقت کے استعمال کی جیسا کہ میں نے ابھی مختصر لیکن ذرا
وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے، ضرورت ہی نہیں کیونکہ اسلام کو اپنی صداقت منوانے کے لئے
زبر دست دلائل دیئے گئے ہیں اور آسمانی نشانوں کا سلسلہ قیامت تک ممتد ہے۔حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد آسمانی نشانات کے پہلے سلسلے ختم ہو گئے اور آپ ایک زندہ نبی کی
حیثیت سے دنیا میں آئے اور آپ کا روحانی فیض قیامت تک جاری ہے اور آپ کی قوت قدسیہ
کے نتیجہ میں آسمانی نشان ظاہر ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے آج کے دن سے پیچھے دیکھیں
تب بھی کوئی زمانہ خالی نہیں آسمانی نشانات سے، اور مستقبل کی طرف فراست کی تیز شعاعیں
ڈالیں تب بھی ہمیں یہی نظر آتا ہے کہ کوئی زمانہ خالی نہیں ہوگا۔ایک وقت تھا جب عیسائی مناد ہندوستان میں جہاں اُس وقت انگریزوں کی حکومت تھی ،

خطبات ناصر جلد ششم
خطبہ جمعہ ۲۶ / مارچ ۱۹۷۶ء
یسوع مسیح کے پرانے قصوں اور معجزات کی منادی کیا کرتے تھے۔کہتے تھے مسیح نے یوں
مردے زندہ کئے اور مسیح نے یوں اندھوں کو بینائی عطا کی۔مسیح نے یہ کیا اور وہ کیا۔عجیب و غریب
قصے ہیں جو وہ پیش کیا کرتے تھے اور ان قصوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی اُس وقت اسلام کی
طرف منسوب ہونے والا کوئی جرات مند آدمی نظر نہیں آتا تھا سوائے خال خال لوگوں کے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت سے معا پہلے ہمیں کچھ ایسے وجود نظر آتے ہیں جن کے دل میں اسلام
کی محبت اور غیرت تھی اور وہ مقابلہ کرنے کی کوشش کرتے تھے پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
تشریف لائے اور خدا تعالیٰ نے آپ کو ایسے آسمانی نشانات دیئے کہ اُن کے سامنے عیسائی مناد
ٹھہر نہ سکے۔آپ نے فرمایا کہاں گئے وہ عیسائی مناد جو چوراہوں پر کھڑے ہو کر ” خداوند
یسوع مسیح کے معجزات بیان کیا کرتے تھے آج جب میں کہتا ہوں میرے مقابلہ میں معجزہ
دکھانے کے لئے اور نشان دکھانے کے لئے آؤ تو ایک شخص بھی سامنے نہ آیا۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا ہے کہ وہ نشان جن کا مطالبہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
کیا اور جن کا آپ نے عیسائیت کو چیلنج دیا آج بھی وہ چیلنج قائم ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل
سے جماعت احمدیہ میں سلسلہ خلافت قائم ہے اور خلیفہ وقت بطور نا ئب مسیح اس بات کا ذمہ دار ہے
کہ وہ اُن سب چیلنج کی ذمہ داری قبول کرے اور پورا تو گل رکھتا ہے اور رکھے گا ہر خلیفہ کو اللہ تعالیٰ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کے اظہار کے لئے خلفائے احمدیت کو جب کبھی کسی
نشان کی ضرورت پڑی دیتا چلا جائے گا۔ویسے تو جماعت کے اندر بے شمار نشانات ظاہر ہوتے ہی رہتے ہیں چھوٹے چھوٹے دائرہ
کے اندر، بچوں کی پیدائش ہے، بیماری سے صحت ہے پریشانیوں کا دور ہونا ہے ایک دفعہ ایک
غیر
مسلم نے افریقہ سے مجھے لکھنا شروع کیا کہ میں بڑا سخت پریشان ہوں۔مجھے کسی نے بتایا ہے
کہ آپ کی دعائیں خدا قبول کرتا ہے آپ دعا کریں چنانچہ میں نے خدا تعالیٰ سے یہی دعا کی کہ
میں تیرا عاجز بندہ ہوں یہ غیر مسلم اسلام کی صداقت کا نشان مانگ رہا ہے تو اپنے فضل سے اس کو
نشان دکھا چند مہینوں کے بعد مجھے اُس کا خط آیا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا کو قبول کیا اور میری

خطبات ناصر جلد ششم
۳۷۷
خطبہ جمعہ ۲۶ / مارچ ۱۹۷۶ء
پریشانی دور ہوگئی ہے (اُس نے اپنی پریشانی کے متعلق کھل کر اظہار نہیں کیا تھا ) اب چونکہ آپ کی
دعا سے میری پریشانی دور ہو گئی ہے اس لئے میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی رہے گی کہ میں
آپ کو خط لکھتا رہوں تو آپ خواہ مخواہ میرے خط کے جواب میں پیسے نہ خرچ کیا کریں۔مجھے
جواب دینے کی ضرورت نہیں میں اس پیار میں آپ کو خط لکھ دیا کروں گا۔میں نے دفتر والوں
سے کہا یہ اس کا پیار ہے اور نوع انسانی کا جو پیار ہمارے دل میں ڈالا گیا ہے وہ اس بات کا تقاضا
کرتا ہے کہ اس کا ہر خط جو آئے اس کا جواب دیا جائے اس واسطے بے شک اس کا مطالبہ یہ ہے کہ
جواب نہ دیا جایا کرے لیکن میری طرف سے جواب بہر حال جائے گا۔غرض اس وقت افریقہ اور دوسرے ملکوں سے بیبیوں خط آ جاتے ہیں اور لکھنے والا لکھتا ہے
ہوں تو میں عیسائی لیکن مجھے پتہ لگا ہے کہ دعا ئیں آپ کی قبول ہوتی ہیں اس واسطے یہ میرا کام
ہے۔آپ اس کے لئے دعا کریں۔کوئی کہتا ہے میں پڑھائی میں کمزور ہوں دعا کریں میں امتحان
میں کامیاب ہو جاؤں۔کوئی لکھتا ہے میرے ہاں اولاد نہیں دعا کریں اللہ تعالیٰ بچہ عطا کرے کوئی
کچھ لکھتا ہے اور کوئی کچھ جس طرح کی اُن کی ضرورتیں ہوتی ہیں، وہ مجھے لکھ بھیجتے ہیں۔اللہ تعالیٰ
کبھی اپنی منواتا ہے اور کبھی اسلام کی صداقت کے اظہار کے طور پر اپنے عاجز بندوں کی دعاؤں کو
سنتا ہے اور اُن کے لئے نشان کے سامان پیدا کرتا ہے۔پس اگر چہ تاریخ بتاتی ہے کہ بعض دفعہ کسی کو مسلمان بنانے کے لئے بھی جبر کو استعمال کیا گیا
لیکن در حقیقت اسلام میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ایک اور جبر دین کے اندر ہمیں یہ نظر آتا ہے
کہ جبراً کسی کو کسی دین سے نکالا جائے مثلاً ایک شخص کہتا ہے کہ میں مسلمان ہوں لیکن دوسرا کہتا
ہے کہ نہیں تو کہہ کہ میں مسلمان نہیں ہوں ورنہ میں تیرا سر پھوڑ دوں گا اور جبر کی یہ شکل آج کل بڑی
نمایاں ہو کر ہمارے سامنے آرہی ہے ایک شخص کہتا ہے کہ میں اُس اللہ پر ایمان لاتا ہوں جس کو
قرآن کریم نے بیان کیا ہے کہ اس کی ذات ایسی ہے اور اس کی صفات ایسی ہیں لیکن کہتے ہیں
نہیں! تم جھوٹ بولتے ہو ہم تمہیں ماریں گے اگر تم کہو گے کہ خدا ایک ہے۔تم کہو یا تو خدا کوئی
نہیں یا یہ کہہ دو کہ تین خدا ہیں یا بت پرستوں کی طرح یہ کہہ دو کہ ہیں بہت سے خدا مگر ایک خدا پر

خطبات ناصر جلد ششم
۳۷۸
خطبہ جمعہ ۲۶ / مارچ ۱۹۷۶ء
اپنے ایمان کا اعلان کیا تو ہم تمہارا سر پھوڑ دیں گے ہم تمہاری کوٹھیاں جلا دیں گے۔ہم تمہاری
دکانیں لوٹ لیں گے ہم تمہیں یہ نقصان پہنچا ئیں گے اور ہم تمہیں وہ نقصان پہنچا ئیں گے اسی
طرح ایک اور جبر اس شکل میں نظر آتا ہے کہ ایک شخص کہتا ہے کہ میرے دل میں محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کا پیار ہے میرا دل کرتا ہے کہ میں ہر وقت آپ پر درود بھیجتار ہوں اور خدا تعالیٰ کی حمد
کے ترانے گاتا رہوں اور سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيْمِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى
مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ کا ورد کرتا رہوں لیکن بعض لوگ ڈانگ (لٹھ ) لے کر سر کے اوپر کھڑے
ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہو ( نعوذ باللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے تمام دعاوی میں
جھوٹے تھے تب ہم خوش ہوں گے۔پس ایسے لوگوں کے لئے بھی جو اس قسم کے جبر روار کھتے ہیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ
ان کو عقل دے۔میں نے چند مثالیں دی ہیں ورنہ بہت سی مثالیں دی جاسکتی ہیں لیکن میں اس
تفصیل میں اس وقت نہیں جانا چاہتا۔اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ تم خدا کو نہ مانو تو اس کو یہ کہنا چاہیے کہ
ہمارے بادی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جو نمائندہ اس زمانہ میں ہے اُس نے تو مجھے یہ سبق دیا
ہے کہ قرآن کریم کے ایک حکم سے بھی بغاوت کرو گے تو تم خدا کے غضب کی جہنم خریدو گے مگران
لوگوں کا حال یہ ہے کہ اُسی سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ تم یہ کہو ہم قرآن کریم کے کسی حکم کو نہیں مانتے
ور نہ ہم تمہیں یہ ڈکھ دیں گے اور وہ دُکھ دیں گے یہ تو گویا ایک صریحاً جبر ہے جو اس وقت ہمیں نظر
آنے لگا ہے لیکن نہ جبر کے مقابلے میں ہمیں جبر کی اجازت ہے اور نہ جبر کے مقابلے میں ہمیں بد
دعا کرنے کی اجازت ہے ہمیں حکم ہے کہ اس قسم کی جب خلاف اسلام حرکتیں دیکھو اور قرآن کریم
میں لا إكراه في الدین کے اس عظیم اعلان کے خلاف باتیں دیکھو تو تم ایسے لوگوں کے لئے
دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ اُن کی ہدایت کے سامان پیدا کرے۔اللہ تعالیٰ اُن کو بھی هُدًى لِّلنَّاس
اور بيّنت مِنَ الھدی میں جن زبر دست دلائل کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اُن کو سمجھنے اور اُن سے
فائدہ اُٹھانے اور اپنے نفوس کو اُن کے ذریعہ منور کرنے اور نوع انسانی کے لئے نور اور برکت اور
خیر کے سامان پیدا کرنے کی توفیق عطا کرے اور اُن سے پہلے ہمیں عطا کرے کیونکہ لَا يَضُرُّكُم

خطبات ناصر جلد ششم
۳۷۹
خطبہ جمعہ ۲۶ / مارچ ۱۹۷۶ء
منْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُم (المائدة :۱۰۶) سب سے زیادہ ہم محتاج ہیں کہ شیطان ہمارے نفسوں
پر حملہ نہ کرے۔شیطان ہمیں بے راہ نہ کر دے۔شیطان ہمیں اللہ سے دور نہ لے جائے۔شیطان
ہمارے دلوں میں اس محبت کو قائم رکھنے میں روک نہ بنے جو محبت کہ ہمارے دلوں میں مہدی علیہ
السلام نے پیدا کی ہے اور یہ محبت جو ہمارے دلوں میں خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن عظیم
کے لئے پیدا کی گئی ہے خدا کرے اس میں کبھی ذرہ بھر کمی واقع نہ ہو بلکہ یہ محبت بڑھتی ہی چلی
جائے۔اور یہ نور اتنا پھیلے کہ ساری نوع انسانی کو اپنی لپیٹ میں لے لے اور ساری دنیا کو اپنے
احاطہ میں لے لے اور سب لوگ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں اسلام کے نام پر
جو جبر کا دھبہ لگا ہے وہ یکسر اور ہمیشہ کے لئے مٹادیا جائے اور آئندہ قیامت تک کسی کو یہ کہنے کی جرات
نہ ہواور نہ ہی وہ اسلام پر یہ الزام لگا سکے کہ اسلام جبر کی کسی رنگ میں بھی اجازت دیتا ہے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی