کائنات کی ہر چیز جو انسان کو دی گئی ہے وہ اس ورلی زندگی کا سامان ہے
خطبات ناصر جلد ششم
۴۴۳
خطبہ جمعہ ۷ رمئی ۱۹۷۶ء
کائنات کی ہر چیز جو انسان کو دی گئی ہے وہ
اس ور لی زندگی کا سامان ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ ۷ رمئی ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت فرمائی:۔فَمَا أُوتِيتُم مِّنْ شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا ۚ وَمَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ وَ ابْقَى لِلَّذِيْنَ
امَنُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ۔(الشورى:۳۷)
اس کے بعد فرمایا:۔پچھلا قریباً سارا ہفتہ ہی سر درد، بیماری اور تکلیف میں گذرا ہے لیکن چونکہ جمعہ بھی ہمارے لئے
ایک ہفتہ وار عید ہے اور عید پر ہم ملتے ہیں ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے لئے
دعائیں کرتے ہیں اس لئے میں اپنی کمزوری کے باوجود جمعہ پر آ گیا ہوں۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ
مجھے صحت دے اور کام کی توفیق عطا کرے اور سعی قبول فرمائے۔جو آیت میں نے اس وقت تلاوت کی ہے اس کی ابتدا میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ
انسان کو جو کچھ بھی دیا گیا ہے اور ہمیں دوسری آیات سے پتہ لگتا ہے کہ اس کائنات کی ہر چیز ہی
انسان کو دے دی گئی ہے وہ ہے مَتَاعُ الْحَیوۃ الدنیا یعنی ورلی زندگی کا سامان ہے اور اپنی ذات
میں فِي نَفْسِهَا وہ اس سے زائد کچھ نہیں۔ورلی زندگی کا سامان مثلاً چارہ اور غذا ہے کھانے کی
خطبات ناصر جلد ششم
۴۴۴
خطبہ جمعہ ۷ رمئی ۱۹۷۶ء
ایک چیز بھینسوں اور گھوڑوں اور بیلوں اور گائے اور بکری اور بھیڑ کا پیٹ بھرتی ہے اور ایک چیز
انسان کا پیٹ بھر دیتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ساری کائنات انسان کو دے دی اور بنیادی بات یہ
بتائی کہ جو کچھ بھی دیا گیا ہے وہ مَتَاعُ الحیوۃ الدنیا ہے یعنی تمہیں ورلی زندگی کا سامان دیا گیا ہے
اس سے زائد اور کچھ نہیں۔آیت کی ابتدا میں یہ مضمون بڑی وضاحت سے بتایا گیا ہے لیکن اس
ور لی زندگی کے سامان میں اُس وقت ایک عظیم روحانی اور اخلاقی انقلاب اور ایک حسین تبدیلی
پیدا ہو جاتی ہے جب اس مَتَاعُ الْحَیوۃ الدنیا کے ساتھ آسمانی برکات شامل ہو جا ئیں اور جب
ور لی زندگی کے سامان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی ہدایت شامل ہو جائے۔جب ور لی زندگی کے سامان
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے تو کل علی اللہ شامل ہو جائے پھر یہ حیض ورلی زندگی کا سامان
نہیں رہتا۔پس وہی چیز جو محض ورلی زندگی کا سامان تھا اور اس کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا اللہ تعالیٰ
نے انسان کے لئے ایک تدبیر کی اور اس میں آسمانی برکات کو ملا دیا اور اس کے نتیجہ میں اس لغو
سی چیز یعنی ورلی زندگی کے سامان کی شکل بدل دی، اس میں آسمانی ہدایت کو شامل کر دیا اور ور لی زندگی
کے سامان کی شکل بدل دی اور توکل علی اللہ کو بیچ میں ملا دیا، انسان کو یہ توفیق دی کہ وہ توکل کر
سکے اور وہ جو محض ورلی زندگی کا سامان تھا اسے گویا زمین سے اٹھا کر آسمانوں تک پہنچا دینے کا
سامان بنا دیا۔ور لی زندگی کا سامان مادی بھی ہے یعنی جو کچھ بھی ہمیں دیا گیا ہے اور جسے محض ورلی زندگی کا
سامان کہا گیا ہے اس میں مادی اشیاء بھی شامل ہیں۔مثلاً اس مَا أُوتِيتُم مِّنْ شَيْءٍ میں جو کچھ بھی
دیا گیا ہے کھانا ہے، پینا ہے، کپڑا اور لباس ہے کنوینس (Conveyance) کے سامان ہیں
گھوڑے گاڑیاں ، موٹریں، ہوائی جہاز وغیرہ اور اب راکٹ بن گیا ہے۔اس میں بھی انسان سفر
کرنے لگ گیا ہے اور آگے اور ترقی کرے گا۔پھر جسم کی طاقتوں کی نشوونما کا سامان ہے۔خدا تعالیٰ نے متوازن غذا پیدا کی اور اس کے ہضم کے سامان پیدا کئے لیکن اگر آسمانی برکت
شامل نہ ہو اور آسمانی ہدایت شامل نہ ہو تو صحت انسانی بھی انسان کو گمراہی کی راہوں پر چلا دیتی
خطبات ناصر جلد ششم
۴۴۵
خطبہ جمعہ کے رمئی ۱۹۷۶ء
ہے۔پرانے زمانہ میں جولوگ خوب کھانے والے، دوسروں کا استحصال کر کے کھانے والے اور
اپنی صحت کو پوری طرح نشو و نما دینے والے تھے وہ عملی زندگی میں عیاش بن گئے تھے اور انہوں
نے عیاشانہ راہوں کو اختیار کر لیا تھا اور جن کے پاس ورلی زندگی کے وہ سامان نہیں تھے یا اس قسم
کے نہیں تھے یا تو ان کی عیاشی میں فرق تھا یا وہ اس طرف بالکل توجہ نہیں کر سکتے تھے۔ایک مردہ
گھوڑا عیش کے احاطوں میں کہاں چھلانگیں لگا سکتا ہے لیکن جب آسمانی ہدایت بیچ میں شامل ہو گئی
اور خدا تعالیٰ نے کہا کہ یہ کرنا ہے اور یہ نہیں کرنا۔اگر یہ کرو گے تو میرا غضب تم پر نازل ہوگا اور
میرا غضب تم برداشت نہیں کر سکتے اس واسطے میرے غضب سے بچنے کے لئے تمہیں میری
ہدایت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور جب انسان نے اس پر عمل کیا تو وہی بے برکت زندگی
جس کا انحصار صرف اچھے کھانے پینے اور رہنے سہنے پر تھا وہ بڑی حسین زندگی ، وہ بڑی محسن زندگی ،
وہ بڑی پیاری زندگی اور دوسروں کے لئے بڑی خادم زندگی بن گئی۔پھر انسان کو جو ذ ہنی استعدادیں عطا ہوئی ہیں وہ بھی فَمَا أُوتِيتُم مِّنْ شَيْءٍ میں شامل ہیں وہ
بھی ہمیں خدا تعالیٰ کی طرف سے دی گئی ہیں لیکن اگر آسمانی ہدایت شامل حال نہ ہو تو یہ ذہنی
استعداد میں بھی محض ورلی زندگی کا سامان ہی ہیں یا ان سامانوں کو پیدا کرنے والی ہیں۔انسان کی
عقل نے جب وہ خدا کی وحی اور اس کے الہام کی روشنی سے کوری تھی باوجود ایٹم کی طاقت کو
پالینے کے اور اس کو دریافت کر لینے کے اس کے غلط استعمال سے انسانوں کی تباہی کے سامان پیدا
کر دیئے۔پس جہاں تک ذہانت کا سوال تھا ذہانت دی گئی لیکن جہاں تک آسمانی برکات سے محرومی
کا نتیجہ تھا اس ذہانت سے اس ورلی زندگی کے ہی سامان پیدا ہوئے۔ایک دوسرے کو قتل و غارت
کرنے کے بعد اپنی سلطنتوں کو مضبوط بنانے کے سامان پیدا ہوئے جن کا تعلق محض اس ورلی
زندگی کے ساتھ تھا اور آسمانی برکتوں سے محرومی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے پیار سے محرومی ظاہر
ہونے لگی۔پھر انسان کو اخلاقی طاقتیں دی گئی ہیں۔بڑے بڑے فلاسفر پیدا ہوئے جنہوں نے
خطبات ناصر جلد ششم
۴۴۶
خطبہ جمعہ ۷ رمئی ۱۹۷۶ء
اخلاق پر کتابیں لکھیں لیکن وہ بالکل پھپھی سی کتابیں ہیں۔میں آکسفورڈ میں اخلاقیات کا
مضمون بھی پڑھتا رہا ہوں چنانچہ وہ کتب جو آکسفورڈ اور کیمبرج اور مغرب کی یونیورسٹیوں میں یا
اب روس کی یونیورسٹیوں میں اساتذہ بڑے فخر سے پڑھاتے ہیں وہ لوگ جو دینی علوم سے
واقف ہیں جب وہ ان کتب کو پڑھتے ہیں جن پر کہ مغرب فخر کرتا ہے تو وہ ہمیں بدمزہ ہی ، پھسپر
سی اور لا یعنی سی کتابیں نظر آتی ہیں۔اخلاق کا حسن ان مصنفین کی آنکھوں سے پوشیدہ رہا اور اس
کا خول اور میں کہوں گا کہ وہ بھی کرم خوردہ، اُن کے سامنے آیا اور انہوں نے اس کے متعلق لکھنا
شروع کر دیا ور بڑی شہرت حاصل کی اور بڑا نام پیدا کیا لیکن وہ مَتَاعُ الْحَیٰوۃ الدنیا تھی ، ان کی
شہرت اور ان کی ناموری کا تعلق محض اس ورلی زندگی کے ساتھ تھا اور ور لی زندگی کی چیزیں ، خود
ور لی زندگی ہی بھول جاتی ہے۔ایک نسل کے بعد دوسری نسل پیدا ہوتی ہے اور نئی نسل کے سامنے
نئے چٹکلے رکھ دیئے جاتے ہیں اور پرانی باتیں نئی نسل بھول جاتی ہے۔ان کتابوں کے نام بھی یاد
نہیں رہتے ان کے مضامین بھی یاد نہیں رہتے۔صرف وہی چیزیں یاد رکھی جاتی ہیں جو مذہب کی
خوبیوں کو بیان کرنے والی ہیں یا جو بگڑی ہوئی انسانی فطرت کی برائیوں کو بیان کرنے والی ہیں
کیونکہ انہیں بچے اور حقیقی مذہب کی خوبیوں کو اجاگر کرنے کے لئے یادرکھنا پڑتا ہے۔یہ میں نے اس لئے کہا ہے کہ انگلستان میں ایک مشہور لبرل مصنف نے غالباً ۱۸۳۶ء میں
ایک کتاب لکھی جس میں اس نے بعض پہلوؤں سے ایک مذہب کی بہت گھناؤنی شکل کھینچی کیونکہ
اس وقت اس مذہب کے اجارہ دار بھی اس قوم کے استحصال میں شامل تھے۔میں اپنی پڑھائی
کے سلسلہ میں ایک مضمون لکھ رہا تھا تو اس کتاب کا نام اور لکھنے والے کا نام کسی ضمن میں دیکھا۔اس نام سے میں نے اندازہ لگایا کہ یہ ہم احمدیوں کے کام کی کتاب ہے۔جب ہم اسلام کا
دوسرے مذاہب کے ساتھ موازنہ کریں تو یہ کام آئے گی۔چنانچہ وہاں ایک بہت بڑی دُکان
بَلَيْكَ وَلز ہے میں اس دکان پر گیا اور میں نے کہا کہ مجھے یہ کتاب چاہیے۔وہ کہنے لگے کہ
۱۸۳۶ء کی چھپی ہوئی کتاب جو کہ اپنی ضرورت پوری کر چکی ہے وہ اب کہاں ملتی ہے۔اس کو تو
خطبات ناصر جلد ششم
۴۴۷
خطبہ جمعہ ۷ رمئی ۱۹۷۶ء
آؤٹ آف پرنٹ ہوئے بھی ایک زمانہ گزر گیا ہے۔اس کا ملنا تو بڑا مشکل ہے۔میں نے دل
میں کہا کہ تمہاری ضرورت اس نے پوری کر دی ہو گی لیکن میری ضرورت تو اس نے پوری نہیں کی۔جب اسلام کا دوسرے مذاہب کے ساتھ موازنہ اور مقابلہ کیا جائے تو یہ بڑی کارآمد کتاب ہے۔میں نے ان سے کہا کہ اشتہار دو جہاں سے بھی ہو مجھے یہ کتاب منگوا کے دو۔مجھے تو اس کے حاصل
کرنے میں دلچسپی ہے۔خیر! ان کو اس بات پر راضی کیا کہ وہ اشتہار دے کر جہاں سے بھی ملے
مجھے سیکنڈ ہینڈ کتاب ڈھونڈ کر دیں گے۔چنانچہ انہوں نے ڈھونڈ دی۔میں نے وہ بڑی سنبھال کر
رکھی ہوئی ہے اور بعض لوگوں کو میں اس کے بعض حصے پڑھا تا رہتا ہوں۔اس وقت بڑی محنت
کر کے مَتَاعُ الْحَيوةِ الدُّنْیا کی خاطر وہ کتاب لکھی گئی یعنی وہ کتاب محض سیاسی غرض کے حصول
کے لئے لکھی گئی تھی لیکن جب اسلام کے ساتھ تعلق رکھنے والی آسمانی برکات کا سوال پیدا ہوا اور
دوسرے مذاہب کے ساتھ موازنہ کا سوال پیدا ہوا تو اس غرض کے لئے وہ آج ہمارے کام کی
کتاب ہے۔جیسا کہ بدصورت چہرہ خوبصورت کے حسن کو اُجاگر کرتا ہے۔پس آسمانی برکات کا
یہ پہلو کہ اسلام کے مقابلے میں جو چیز ہے جو آسمانی برکات سے محروم ہے وہ حسین نہیں ، وہ خوبرو
نہیں، وہ خوبصورت نہیں ، وہ مفید نہیں ، وہ محسن نہیں۔اس مقابلہ اور موازنہ کے لئے وہ بڑی مفید کتاب
ہے۔آسمانی ہدایت کو روشن کر کے اور اس کے حسن کو ظاہر کر کے بعض مضامین لکھنے کے لئے اس کتاب
کی ضرورت تھی اور اس طرح طفیلی طور پر اس کی بقا کا سامان موجود تھا۔روحانی قوتوں اور استعدادوں کا اگر چہ مَتَاعُ الْحَیوۃ الثانیا کے ساتھ تعلق نہیں ہے لیکن
تعلق ہے بھی جب کہ روحانیت بگڑ جائے مثلاً بہتوں نے مذہب کو روزی کمانے کا ذریعہ بنالیا۔قرآن کریم نے بھی ایک جگہ فرمایا ہے کہ تم نے اسلامی ہدایت کے انکار کو اپنے پیٹ پالنے کا
ذریعہ بنالیا ہے۔پس جب روحانیت محض نام کی ہو اور آسمانی برکات اس میں شامل نہ ہوں تو وہ
روحانی استعداد یں بھی متاع الحیوۃ الدنیا بن جاتی ہیں۔پس قرآن کریم کی صداقت بالکل ظاہر
ہے کہ فَمَا أُوتِيتُم مِّن شَی ءٍ تمہیں جو کچھ بھی دیا گیا ہے خواہ وہ روحانی استعداد میں ہی کیوں نہ
خطبات ناصر جلد ششم
۴۴۸
خطبہ جمعہ کے رمئی ۱۹۷۶ء
ہوں اس کا فائدہ کچھ نہیں مَتَاعُ الْحَیٰوۃ الدنیا اس سے تو اس ورلی زندگی کا سامان ہی ملے گا اور جو
اصل غرص ہے وہ پوری نہیں ہوگی۔اس آیت کے شروع میں ایک بنیادی حقیقت بیان کی گئی ہے جو کہ اس کائنات کی بنیاد ہے
کہ اس کائنات میں جو کچھ بھی ہے وہ ورلی زندگی کا سامان ہے لیکن اس بنیادی حقیقت کے بیان
کے بعد اس سے بھی اہم اور سچی حقیقت بیان ہوئی ہے فرمایا۔وَمَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ وَ ابْقَى لِلَّذِيْنَ
امَنُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ کہ خدا تعالیٰ نے ایک اور سامان بھی پیدا کیا ہے جو آسمانوں سے
نازل ہوتا ہے۔وہ ہر کس و ناکس کے لئے موجود نہیں رہتا بلکہ جس پر اللہ تعالیٰ فضل کرے اور جس
کو وہ اپنی رحمت سے نوازے ان کے لئے ملائکہ یہ سامان لے کر آتے ہیں اور جن پر اللہ تعالیٰ
فضل کرے اور جنہیں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے نوازے وہ اس ورلی زندگی کے مادی سامانوں کی
کا یا پلٹ کر ان کی ہیئت کذائی بدل کر انہیں ایک نہایت ہی بدلی ہوئی چیز بنا دیتے ہیں جس کا تعلق
صرف حیات دنیا سے نہیں بلکہ حیات ابدی کے ساتھ بھی ہے۔ایمان کے لفظ میں یہ اشارہ کیا کہ
آسمان سے ہدایت نازل ہو گی تبھی تو اس پر ایمان لانا ہے۔انسانی تاریخ میں ہمیں ایمان ایمان
میں فرق نظر آتا ہے۔پہلے انبیاء پر جو شریعتیں نازل ہوئیں ان پر ایمان لا کر اس وقت کے متاعُ
الحيوةِ الدُّنْيَا کو روحانی، اخلاقی اور اگلی زندگی کے سامانوں میں تبدیل کرنے کے لئے مواد تھا
لیکن وہ اس پائے کا نہیں تھا۔پھر انسانی ذہن آہستہ آہستہ ارتقائی مدارج طے کر کے آخر میں
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے زمانہ تک پہنچ کر کامل شریعت کا حامل ہوا اور ایک کامل
اور مکمل شریعت کو اس وقت کے انسان نے اور بعد میں آنے والی نسلوں نے حاصل کیا اور پھر
اتمام نعمت ہو گیا۔اس سے قبل پہلے انبیاء کے ذریعہ سے نعمت تو ملی تھی مگر ا تمام نعمت نہیں تھا۔اتمام
نعمت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا۔آپ کی لائی ہوئی شریعت نے فَمَا أُوتِيتُم مِّنْ شَيْءٍ
کے مطابق جو کچھ بھی انسان کو ملا تھا جو کہ محض مَتَاعُ الحیوۃ الدنیا تھا اس کی ہر چیز اور ہر شے کے ہر
پہلو کو بدل کر اسے اخروی زندگی کے سامان میں تبدیل کر دیا۔پھر ایک سچے اور حقیقی مسلمان کے
خطبات ناصر جلد ششم
۴۴۹
خطبہ جمعہ کے رمئی ۱۹۷۶ ء
لئے وہ محض مَتَاعُ الحیوۃ الدنیا نہیں رہا بلکہ ابدی زندگی کا ہمیشہ رہنے والی زندگی کا سامان ان کے
لئے پیدا ہو گیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب انسان کو آسمانی شریعت ملی ، جب آسمان سے ہدایت نازل
ہوئی تو اس نے تقاضا کیا کہ اس پر ایمان لاؤ اور جیسا کہ جب وقت ہوتا ہے،موقع آتا ہے اور
ایمان کے متعلق بات ہوتی ہے تو ہم ہمیشہ ہی بتاتے ہیں کہ ایمان کے تین پہلو ہیں۔عقیدہ کے لحاظ
سے ایمان ، صدق دل کے لحاظ سے ایمان اور عمل کے لحاظ سے ایمان یعنی عقل اور دل بھی مانتا ہو
کہ یہ بات سچی ہے اور عقیدہ بھی اس کے مطابق ہو اور عمل بھی اس کے مطابق ہو۔جس وقت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی طرف نوع انسانی کی طرف مبعوث ہوئے تو کامل شریعت آگئی ، اس کامل شریعت
نے ہر اس چیز کو جس کے متعلق آیت کے شروع میں کہا گیا تھا کہ وہ مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا یعنی محض
ورلی زندگی کے سامان ہیں اسے بدل کر اُخروی زندگی کے سامان بنادیا۔انسان شمار نہیں کر سکتا کہ
خدا تعالیٰ نے اس کو کتنی طاقتیں دیں اور کن کن رنگوں میں اس نے ان کو استعمال کرنا ہے لیکن اگر
انسان خدا تعالیٰ کی ہدایت کے نور میں اپنے آپ کو لپیٹ لے تو ہمارا کھانا ، ہمارا پینا، ہمارا پہننا،
ہمارا رہنا سہنا ، ہماری ہر حرکت اور ہمارا ہر سکون غرضیکہ ہر قوت اور استعداد کا ہر پہلو اُخروی زندگی
کا سامان بن جاتا ہے۔پھر وہ محض ورلی زندگی کا سامان نہیں رہتا لیکن ایمان کے اندر بعض
کمزوریاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔وہ اس طرح پر کہ شیطانی وسوسہ آتا ہے اور انسان میں کئی
خامیاں پیدا ہو جاتی ہیں مثلاً خود نمائی یا اپنے نفس پر تو گل یا اپنی اس حقیری قربانی پر بھروسہ کر لینا
ہو جو انسان خدا کے حضور پیش کرتا ہے۔اس وقت ایمان ایک بگڑا ہوا ایمان ، کرم خوردہ ایمان،
بے جان ایمان اور بے روح ایمان بن جاتا ہے۔اس لئے فرمایا کہ توکل بڑا ضروری ہے محض
ایمان کا فی نہیں۔اپنے نفس کے کسی پہلو پر بھی اپنی طاقت کی کسی بڑائی پر بھی بھروسہ نہیں کرنا بلکہ
بھروسہ محض خدا پر اور محض خدا پر کرنا ہے۔اللہ پر جس نے کہ ہمیں یہ سب کچھ دیا اور جس کے فضل
کے بغیر ہم ان سامانوں کا صحیح استعمال نہیں کر سکتے جس کے فضل کے بغیر ہم صیح نتائج نہیں نکال سکتے
خطبات ناصر جلد ششم
۴۵۰
خطبہ جمعہ ۷ رمئی ۱۹۷۶ء
جس کے فضل کے بغیر ہم اس کی رضا کی جنتوں کو نہیں پاسکتے۔وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ وہ لوگ جو
ایمان لاتے ہیں اور ان کے ایمان کی روح مردہ نہیں ہوتی بلکہ زندہ ہوتی ہے ان کے ایمان کی
روشنی میں اندھیروں کی ملاوٹ نہیں ہوتی بلکہ خالص نور ہوتا ہے، اُن کے ایمان کے کسی پہلو میں
خود نمائی، خودستائی اور خود پرستی اور اپنے آپ
کو کچھ سمجھنے کا کوئی پہلونہیں ہوتا بلکہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ایسا انسان سب کچھ کرنے کے بعد یہ سمجھتا ہے کہ میں نے کچھ بھی نہیں کیا
کیونکہ سب کچھ کرنے کے بعد جو کچھ کیا اگر وہ خدا کی نگاہ میں مقبول نہیں ہوا تو اُس نے کچھ بھی نہ کیا
اور جب انسان سب کچھ کرنے کے بعد سمجھتا ہے کہ میں نے کچھ نہیں کیا تو نتیجہ پھر بھی خدا تعالیٰ کے
فضل اور اس کی رحمت پر منحصر ہے۔پس وہ لوگ کامل تو گل کی راہ کو اختیار کرتے ہیں تب وہ جو محض
مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا تھا اس کی شکل بدل جاتی ہے اور ابدی زندگی کے سامان پیدا ہو جاتے ہیں
جہاں ٹھہر نا کہیں نہیں۔قرآن کریم میں بھی اور قرآن کریم کی اس تفسیر میں بھی جو نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم نے بیان فرمائی بڑی وضاحت سے یہ آیا ہے کہ جنتوں میں بھی کوئی صبح پہلی شام کے برابر
نہیں ہوگی بلکہ وہ صبح اس سے زیادہ خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر رہی ہوگی ہر دو پہر صبح سے آگے
اور ترقی یافتہ ہوگی اور ہر شام دو پہر سے آگے ہوگی۔خدا تعالیٰ کے پیار کوزیادہ سے زیادہ حاصل
کرنے کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ایک غیر متناہی سلسلہ ہو گا۔عمل ہوگا امتحان کے بغیر ! خدا تعالیٰ
کے پیار میں زیادتی کو جذب کرنے والا ، خدا تعالیٰ کی محبت کو اس کی رحمت کو اس کے نور کو اور بھی
زیادہ حاصل کرنے والا عمل۔وہ کیا ہوگا ہمیں نہیں معلوم اس دنیا میں۔لیکن دیکھنے والی بات یہ ہے
کہ وہ چیز جو اپنے نفس میں محض مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْیا تھی اس میں کتنی عظیم تبدیلی پیدا ہوئی کہ اس
نے ابدی زندگی کے سامان پیدا کر دیئے۔غرض ہر چیز جو خدا نے ہمیں دی ہے اس کا ایک پہلوتو یہ ہے کہ سوائے اس ورلی زندگی کے
وہ اور کسی کام کی نہیں اور پھینک دینے کے قابل ہے لیکن ایک پہلو یہ ہے کہ ہر چیز کا استعمال
خدا تعالیٰ کی منشاء کے مطابق استعمال ، خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے استعمال، وہ استعمال
خطبات ناصر جلد ششم
۴۵۱
خطبہ جمعہ ۷ رمئی ۱۹۷۶ء
جس کے بعد خدا تعالیٰ پر توکل پیدا ہوتا ہے ایسا استعمال انسان کی زندگی کو بالکل بدل ڈالتا ہے اور
اس کے لئے آسمانی خیر و برکت اور روحانی ترقیات اور اس دنیا اور اُس دنیا کی جنتوں کے سامان
پیدا کر دیتا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو یہ عظیم شریعت اور ہدایت ہماری طرف لے کر آئے
جس نے اس مَتَاعُ الْحَیوۃ الدنیا میں اتنی عظیم اور انقلابی تبدیلی پیدا کر دی کہ اس عظیم شریعت کو
چھوڑ کر اور اس عظیم تبدیل شدہ متاع کو چھوڑ کر ہم محض مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنیا کی طرف محض دنیا کے
سامانوں کی طرف جھک جائیں گے؟ کوئی سمجھ دار، کوئی مخلص، کوئی خدا تعالیٰ سے پیار کرنے والا
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو سمجھنے والا احمدی تو ایسا نہیں کر سکتا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس بات کی توفیق عطا کرے کہ ہم اسی کے فضل اور اس کی رحمت سے
ہر اس چیز کو کہ اگر اس کا فضل نہ ہو تو وہ محض مَتَاعُ الحیوۃ الدنیا ہے اور چھونے کے قابل بھی نہیں۔اللہ کی رضا کی جنتوں کے حصول کا ذریعہ بنالیں اور خدا تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق اور اس کی بتائی
ہوئی ہدایت اور اس کی قائم کردہ تو گل کی راہوں پر چل کر ہم ہر چیز کی کنہہ کو بدل دیں اور جو چیز
مَتَاعُ الحَيوةِ الدُّنْیا تھی وہ ہماری زندگیوں کے لئے ، ہماری نسلوں کے لئے اور نوع انسان کے
لئے ابدی حیات کے سامان پیدا کرنے والی بن جائے۔اللهم آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۲۲ جون ۱۹۷۶ء صفحه ۲ تا ۵)