قرآن کریم کے احکام پر عمل کر کے ہم حقیقی فلاح سے ہمکنار ہوسکتے ہیں

خطبات ناصر جلد ششم
۵۲۹
خطبہ جمعہ ۶ راگست ۱۹۷۶ء
قرآن کریم کے احکام پر عمل کر کے ہم
حقیقی فلاح سے ہمکنار ہو سکتے ہیں
خطبه جمعه فرموده ۶ را گست ۱۹۷۶ء بمقام نیوجرسی۔میڈیسن
( خلاصه خطبه )
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے قرآن کریم کی حسب ذیل آیت مع
ترجمہ تلاوت فرمائی:۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ اَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُم مَّنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ إِلَى
اللهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِئُكُمْ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (المائدة : ١٠٦)
ط
ترجمہ:۔اے مومنو! تم اپنی جانوں ( کی حفاظت) کی فکر کرو۔جب تم ہدایت پا جاؤ تو کسی
کی گمراہی تم کو نقصان نہیں پہنچائے گی تم سب نے اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے پس جو کچھ تم
کرتے ہو وہ اس سے تمہیں آگاہ کرے گا۔پھر فرمایا:۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا ہے کہ ایک شخص کی پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اپنے
نفس کی فکر کرے اور اس کا پورا پورا خیال رکھے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیدا کیا ہے، اُس نے ہمیں محض پیدا ہی نہیں کیا بلکہ بعض صلاحیتیں بھی عطا

خطبات ناصر جلد ششم
۵۳۰
خطبہ جمعہ ۶ /اگست ۱۹۷۶ء
کی ہیں اور پھر اُس نے ہمیں بعض راہوں پر چل کر ان صلاحیتوں کو ترقی دینے اور حسب استعداد
انہیں کمال تک پہنچانے کی ہدایت فرمائی ہے۔ان راہوں پر چلنے سے ہم اس کو پالیتے ہیں اور اس
طرح اپنی زندگی کا اصل مقصد ہمیں حاصل ہو جاتا ہے۔وہ راہیں کون سی ہیں؟ سو جاننا چاہیے کہ وہ
را ہیں وہ احکام ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن کریم میں دیئے ہیں۔ان احکام پر عمل کر کے ہم
حقیقی فلاح سے ہمکنار ہو سکتے ہیں اور عند اللہ کا میاب قرار پاسکتے ہیں۔ان احکام میں سے بعض کا تعلق ہمارے جسم سے ہے اور بعض کا تعلق ہماری روح سے
ہے۔اسی نسبت سے ہماری صلاحیتیں بھی دو قسم کی ہیں ایک جسمانی اور دوسرے روحانی۔ہر دو قسم
کی صلاحیتوں کو ترقی دینے کے لئے اللہ تعالیٰ نے علیحدہ علیحدہ احکام دیئے ہیں۔جہاں تک
جسمانی صلاحیتوں کو ترقی دینے والے احکام کا تعلق ہے ان میں سے ایک حکم یہ ہے کہ ہم خواہ مخواہ
نفس کشی کے مرتکب نہ ہوں۔اسی لئے اُس نے بلا وجہ فاقے کرنے اور جسمانی قوی کو ماؤف
کرنے سے منع کیا ہے۔اسی طرح دوسری طرف اُس نے اسراف سے بھی روکا ہے۔جسمانی
صلاحیتوں کو ترقی دینے کے سلسلہ میں اُس نے ہمیں درمیانی راستہ پر چلنے کا حکم دیا ہے یعنی انسان
نہ تو نفس کو اتنا مارے کہ مضمحل ہو کر نا کارہ ہو جائے اور نہ اس درجہ نفس پروری کرے کہ اسراف کا
مرتکب ہو کر نفس پرستی پر اتر آئے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اَلَّا تَطْغَوا فِي الْمِيزَانِ (الرحمن:۹) فرما کر متوازن خوراک اور
متوازن عمل کی تعلیم دی ہے Balanced Diet یعنی متوازن غذا کا نظریہ جس کا فی زمانہ بہت
تذکرہ سننے میں آتا ہے کوئی جدید نظریہ نہیں ہے بلکہ اسلام نے آج سے چودہ سو سال پہلے ہمیں یہی
تعلیم دی تھی کہ ہم متوازن غذا استعمال کریں کیونکہ متوازن جسمانی ترقی کے لئے متوازن غذا کی
ضرورت ہے۔آج کل کے ماہرین اغذیہ متوازن غذا پر بہت زور دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ
متوازن غذا کا نظریہ دنیا میں پہلی بار اُنہوں نے ہی پیش کیا ہے حالانکہ اسلام نے بہت پہلے ہی
متوازن غذا کی اہمیت کو اُجا گر کر دیا تھا اسی طرح شہر کے متعلق قرآن مجید میں چند آیات آتی ہیں۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے شہد اور شہد کی مکھیوں کے بارہ میں جو کچھ بیان فرمایا ہے وہ جدید ریسرچ

خطبات ناصر جلد ششم
۵۳۱
خطبہ جمعہ ۶ راگست ۱۹۷۶ء
کی رو سے بھی سو فیصد درست اور مبنی بر حقیقت ثابت ہوا ہے۔صدیوں بعد ریسرچ کرنے والے ماہرین یہ سمجھتے ہیں کہ گویا شہد اور شہد کی مکھیوں کے یہ
خواص اُنہوں نے پہلی بار دریافت کئے ہیں حالانکہ قرآن مجید میں ان خواص کا پہلے ہی ذکر موجود
ہے۔جب ہم اس نقطۂ نگاہ سے قرآن مجید کا مطالعہ کرتے ہیں تو دل بے اختیار اللہ اکبر پکار اٹھتا
ہے اور گواہی دیتا ہے کہ خدا کی کتاب یعنی قرآن مجید بہت عظمت والی کتاب ہے۔الغرض اللہ تعالیٰ نے قرآنِ عظیم میں ایسے احکام دیئے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہم زندگی کے
تمام میدانوں میں ترقی کر سکتے ہیں۔قرآن سب سے عظیم کتاب ہے سب سے پیاری کتاب
ہے۔یہ ہر بار یکی میں جاتا ہے اور ایسے احکام دیتا ہے کہ جن پر عمل کر کے ہم ترقی کی منازل۔بآسانی طے کر سکتے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم یہ عہد کریں کہ ہم اللہ تعالیٰ کے احکام کی تعمیل کریں گے
اور اس کی اطاعت سے کبھی روگردانی نہیں کریں گے اسی میں ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے۔ان
احکام کی رو سے پہلی ذمہ داری انسان کی یہ ہے کہ وہ اپنے نفس کی اور خدا تعالیٰ کی عطا کردہ
صلاحیتوں کی قدر کرے اور قدر یہی ہے کہ ان کے حقوق بجالائے۔پھر اللہ تعالیٰ نے انسان کی روحانی ترقی کے پیش نظر ایک اور عظیم اعلان بھی کیا ہے اور وہ یہ
ہے کہ دوسری روح کو بچانے کے لئے اپنی روح کی قربانی پیش کرو۔جہاں جسمانی صلاحیتوں کو
ترقی دینے اور اپنے نفس کے حقوق ادا کرنے کی تعلیم دی وہاں ساتھ ہی نفس پرستی سے منع فرمایا
اور اس کے لئے اس نے ہمیں اخلاقی صلاحیتیں عطا کیں۔اُس نے ان اخلاقی صلاحیتوں کو ترقی
دینے کے لئے بھی متعدد احکام دیئے ہیں اور تاکید کی ہے کہ ہم ان پر بھی عمل پیرا ہوں اور وجہ اس
کی یہ بیان فرمائی کہ اخلاقی احکام پر عمل پیرا ہونا دراصل تیاری ہے ایک اور اہم منزل تک پہنچنے
کی۔اور وہ منزل یہ ہے کہ ہم اس زندگی میں روحانی طور پر ترقی کر کے اپنے آپ کو اُس زندگی
میں
کامیابی کا اہل بنائیں جو کبھی ختم نہ ہو گی یعنی حیات الآخرۃ کو اپنا منتہائے مقصود بنا کر اس دنیا
میں اعمالِ صالحہ بجالائیں۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے یہ امر ذہن نشین کرایا ہے کہ اگلے جہان کی
زندگی کا آغاز اس دنیا میں ہی ہو جاتا ہے یعنی اس دنیا کی زندگی اور اگلے جہان کی زندگی میں ایک

خطبات ناصر جلد ششم
۵۳۲
خطبہ جمعہ ۶ راگست ۱۹۷۶ء
تسلسل ہے اور دونوں زندگیاں باہم ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہیں۔اس سے صاف عیاں ہے کہ قرآنی احکام پر عمل پیرا ہونے سے انسان کی دنیا اور آخرت
دونوں سنورتی ہیں اور اس طرح وہ حقیقی فوزوفلاح کا وارث قرار پاتا ہے۔وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ پر
ایمان نہیں لاتے اور اُس کے احکام پر نہیں چلتے وہ بد قسمت ہیں۔وہ نہیں جانتے کہ ان کے لئے
اس دنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی خسارہ ہی خسارہ ہے۔ہم خوش قسمت ہیں کہ خدا تعالیٰ نے
ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم پر ایمان لانے کی توفیق دی اور ایسی راہوں کی
طرف ہماری رہنمائی فرمائی جو ہر لحاظ سے انسان کو کامیابی سے ہمکنار ہونے کی ضمانت دیتی ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے اس فضل اور اس احسان کی قدر کریں اور اُس کے احکام پر چل کر
جو اُس نے قرآن مجید میں ہمیں دیئے ہیں جسمانی ، اخلاقی اور روحانی ترقیات کی منزلیں طے
کرتے چلے جائیں اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ( آمین )
(روز نامه الفضل ربوه ۴ را کتوبر ۱۹۷۶ ء صفحه ۶،۵)

آج 10 میں سے 10 باقی