اسلام ہمیں ایک ہمہ گیر اور اعلیٰ ترین ضابطہ ہدایت عطا کرتا ہے

خطبات ناصر جلد ششم
۵۳۳
خطبه جمعه ۱۳ /اگست ۱۹۷۶ء
اسلام ہمیں ایک ہمہ گیر اور اعلیٰ ترین
ضابطہ ہدایت عطا فرماتا ہے
خطبه جمعه فرموده ۱۳ راگست ۱۹۷۶ء بمقام مسجد فضل۔واشنگٹن
(خلاصه خطبه )
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا میرا اس ملک کا دورہ اب
اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور میں فی الوقت اپنے اس دورہ کا آخری خطبہ جمعہ پڑھتے ہوئے اپنے
امریکی بھائیوں اور بہنوں سے مخاطب ہوں۔سب سے پہلے تو میں جماعت ہائے احمد یہ امریکہ
میں سے ہر جماعت اور اس کے افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اُنہوں نے میرے یہاں آنے پر
دلی محبت اور اخلاص کا اپنے اپنے رنگ میں بڑھ چڑھ کر اظہار کیا۔میں یہ دیکھ کر خوش ہوا ہوں کہ
یہاں کا ہر احمدی خواہ وہ مرد ہو یا عورت نظام خلافت کے ساتھ دلی طور پر وابستہ ہے اور اس کی
اہمیت کو اچھی طرح سمجھتا ہے۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کے ایمان واخلاص میں برکت
ڈالے اور انہیں اپنے فضلوں کا وارث بنائے۔اس کے بعد حضور نے فرمایا:۔میں اس وقت ایک خاص امر آپ کے ذہن نشین کرانا چاہتا ہوں
اور وہ یہ ہے کہ آپ ایک خدائی جماعت اور انسانوں کی بنائی ہوئی جماعت کے باہمی فرق کو
کبھی فراموش نہ ہونے دیں اور اس ضمن میں ہمیشہ یا درکھیں کہ اسلام محض ایک فلسفہ یا ایک نظریہ
نہیں ہے اور نہ ہی اس کی حیثیت محض ایک اخلاقی ضابطہ کی سی ہے بلکہ اسلام ہمیں ایک ہمہ گیر اور

خطبات ناصر جلد ششم
۵۳۴
خطبہ جمعہ ۱۳ /اگست ۱۹۷۶ء
اعلیٰ ترین ضابطہ ہدایت عطا کرتا ہے اور ہم سے مطالبہ کرتا ہے ہے کہ ہم اس ضابطہ حیات پر کما حقہ
عمل پیرا ہو کر اور صحیح معنوں میں عباد الرحمن بن کر اپنے آپ کو حقیقی مسلمان بنا ئیں۔قرآن مجید
میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں چھ سات سو کے قریب احکام دیئے ہیں جو ہماری زندگی کے ہر شعبہ پر
حاوی ہیں۔ہمیں ان جملہ احکام پر پورا پورا عمل کرنا چاہیے اور اپنی زندگیوں کو ان احکام کے
سانچے میں ڈھالنا چاہیے اور اپنے لئے از خود نئے احکام یا ضا بطے وضع نہیں کرنے چاہئیں۔بعدۂ حضور نے امریکی بھائیوں اور بہنوں کے دینی جذبہ اور احکام اسلامی پر عمل سے متعلق
اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا:۔میں نے اپنے امریکی بھائیوں اور بہنوں میں قبول
اسلام کے زیر اثر ایک تبدیلی دیکھی ہے اور میں اس پر خوش ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جس حد تک
بھی تبدیلی آئی ہے وہ ہر چند کہ خوشکن ہے تاہم ابھی کافی نہیں ہے۔ابھی بعض خامیاں اور کمیاں
ایسی ہیں جن کا دور ہونا ضروری ہے تا کہ آپ لوگ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو زیادہ سے زیادہ جذب
کر کے بڑے بڑے انعاموں کے وارث بن سکیں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ اس ملک میں زندگی
کے خالص مادہ پرستانہ انداز رائج ہیں اور یہاں بالعموم روحانی اقدار کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔اس مادہ پرستانہ ماحول سے اپنے آپ کو پورے عزم و تعہد کے ساتھ بچانا اور مسلسل بچاتے چلے جانا
ضروری ہے۔ہر چند کہ میں نے دیکھا ہے کہ ہماری امریکی بہنیں بالعموم پردہ کے اسلامی احکام پر
عمل پیرا ہیں تاہم ان احکام کو ہمیشہ ذہن میں مستحضر رکھنا اور ان کی افادیت سے باخبر رہتے ہوئے
ان پر پورے عزم کے ساتھ عمل پیرا رہنا چاہیے اور ماحول کے مادی اثرات قبول نہیں کرنے چاہئیں۔اس موقع پر حضور نے سورۃ الاحزاب اور سورۃ النور میں سے وہ آیات پڑھیں جن میں
مسلمان عورتوں کو پردہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور پھر ان کا ترجمہ کرنے کے بعد فرمایا میں اپنی
بہنوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ قرآن مجید کی ان آیات میں بیان کردہ احکام اور ان کے مفہوم کو
سمجھنے کی کوشش کریں اور ان پر سختی کے ساتھ عمل پیرا ہوں اور عمل پیرا ر ہیں۔ہمارا فرض یہ ہے کہ
ہم اپنے آپ
کو صحیح معنوں میں عباد الرحمن بنائیں اور اس کی راہ میں خدمات بجالانے والے
بنیں۔یہ بھی ممکن ہے کہ ہم قرآنی احکام پر کماحقہ عمل پیرا ہوں۔اگر یہاں کے باشندوں نے یہ

خطبات ناصر جلد ششم
۵۳۵
خطبه جمعه ۱۳ راگست ۱۹۷۶ ء
محسوس کیا کہ ان کی اپنی زندگیوں میں اور امریکی نومسلموں یا باہر سے آئے ہوئے مسلمانوں کی
زندگیوں میں کوئی فرق نہیں ہے اور یہ کہ ان کی زندگیاں بھی اسی طرح مادہ پرستی کی آئینہ دار ہیں
جس طرح کہ ان کی اپنی زندگیاں ہیں تو پھر تم لوگ خود ان کے نقش قدم پر چلنے کی وجہ سے انہیں
اسلام کی طرف نہیں کھینچ سکتے۔اس میں شک نہیں کہ میں نے یہاں کے احمدیوں کی زندگیوں میں
ایک خوشکن تبدیلی دیکھی ہے اور میں اس پر خوش بھی ہوں لیکن میں یہ کہنا اور آپ لوگوں کے یہ امر
ذہن نشیں کرانا چاہتا ہوں کہ یہ تبدیلی کافی نہیں ہے۔آپ لوگوں پر نہ صرف اپنے نفوس کے بارہ
میں ذمہ داریاں ہیں بلکہ آپ پر تو دوسروں کو بھی اسلام کی طرف مائل کرنے اور انہیں اسلام کا
گرویدہ بنانے کی عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو
اسلام پر کما حقہ عمل پیرا ہونے اور اپنی زندگیوں میں اسلام کا صحیح نمونہ پیش کرنے کی ہمت ، جرات
اور توفیق عطا فرمائے۔میں نے اس ضمن میں فی الوقت جو کچھ کہا ہے اس پر غور کریں اور اس پر عمل
پیرا ہونے کی کوشش کرتے رہیں۔اس کے بعد حضور نے ایک اور امر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرما یا :۔میرے اس ملک
میں قیام کے دوران امریکہ کی جماعتہائے احمدیہ کے امراء کے متعد دا جلاس منعقد ہوئے ہیں جن
میں ہم نے مل کر تعمیر و ترقی کا ایک پروگرام مرتب کیا ہے لیکن اگر مادی ذرائع میسر نہ ہوں تو اچھے
سے اچھے پروگرام یا منصوبے پر بھی عمل نہیں ہو سکتا۔میں نے یہاں آکر یہ محسوس کیا ہے کہ موصی
صاحبان پر دیگر افراد جماعت کے سامنے ہر لحاظ سے جو اعلیٰ نمونہ پیش کرنے کی عظیم ذمہ داری
عائد ہوتی ہے اسے وہ کما حقہ ادا نہیں کر رہے۔مثال کے طور پر موصی صاحبان کے لئے حصہ آمد
کے طور پر جو چندہ مقرر ہے اسے خلیفہ وقت بھی معاف نہیں کر سکتا اور نہ اسے بدل سکتا ہے چندہ
عام کے بارہ میں اگر کوئی شخص اپنی مجبوریاں یا مخصوص حالات پیش کر کے معافی یا تخفیف کی
درخواست کرے تو خلیفہ وقت چندہ کا بقایا معاف کر سکتا ہے یا اس میں تخفیف کی اجازت دے سکتا
ہے لیکن وصیت کے چندہ میں ایسا نہیں ہو سکتا۔میں نے اس بارہ میں مبلغ انچارج سے بات کی ہے
اور انہیں اس بارہ میں ہدایات دی ہیں کہ وہ چندوں کی باقاعدہ اور با شرح ادائیگی کی احباب

خطبات ناصر جلد ششم
جماعت سے پابندی کرائیں۔۵۳۶
خطبه جمعه ۱۳ /اگست ۱۹۷۶ ء
احباب کو اس ضمن میں یادرکھنا چاہیے کہ ایک موصی اسی صورت میں موصی رہ سکتا ہے جب
وہ اپنی آمد کا کم از کم حصہ بطور چندہ ادا کرے اور جماعت کے تمام دوسرے افراد کے لئے ہر
لحاظ سے نمونہ بنے۔جو ایسا نہیں کرتا نہ اسے یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو موصی سمجھے اور نہ
جماعت کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ ایسے شخص کو موصیوں میں شمار کرے۔اسے بہر حال موصیوں سے
الگ سمجھنا اور الگ کرنا ضروری ہے۔آخر میں حضور نے فرمایا مجموعی طور پر میں خوش ہوں کہ آپ لوگوں نے احمدیت قبول
کر کے اپنی زندگیوں میں خوشگوار تبدیلی پیدا کی ہے۔آپ نے گنوایا کچھ نہیں اور بہت کچھ حاصل
کیا ہے لیکن جتنی تبدیلی بھی آپ کی زندگیوں میں آئی ہے اور جو کچھ آپ نے حاصل کیا ہے اس پر
قانع نہ ہوں۔خدا تعالیٰ نے آپ کو بڑے بڑے انعامات کا وارث بنے کا عظیم موقع عطا کیا ہے
اس موقع کو ضائع نہ ہونے دیں بلکہ اس سے کما حقہ فائدہ اٹھا کر اپنے آپ کو انعامات الہیہ کا
وارث بنا ئیں۔میں اس بارہ میں فکرمند ہوں کہ آپ
کی ترقی کی رفتارتسلی بخش نہیں ہے آپ لوگ
اپنی پوری ہمت اور طاقت کے ساتھ اسلام کا اعلیٰ سے اعلیٰ نمونہ پیش کرنے کی کوشش کریں اور
اپنے عملی نمونہ کے ذریعہ اسلام کو اس ملک میں پھیلانے اور غالب کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں
تا خدا کا پیار آپ کو حاصل ہو اور آپ اس کے اور وہ آپ کا ہو جائے۔اور پھر فر ما یا اب میں آپ کے لئے دعا کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ آپ بھی مجھے اپنی
دعاؤں میں یا درکھیں گے۔اس کے بعد حضور نے جذب واثر میں ڈوبی ہوئی وہ دعا ئیں انگریزی
میں کیں جن سے حضور نے جلسہ سالانہ ۱۹۶۷ ء منعقدہ جنوری ۱۹۶۸ء کا افتتاح فرمایا تھا۔وہ
دعائیں جن سے حضور نے احباب امریکہ کو اپنے دورہ امریکہ کے اس آخری خطبہ جمعہ میں نوازا
خود حضور ہی کے بابرکت الفاظ میں یہ ہیں۔” میری یہ دعا ہے کہ اللہ کرے کہ تم پاک دل اور مطہر نفس بن جاؤ اور نفس امارہ کے
سب گند اور پلیدیاں تم سے دور ہو جائیں تکبر اور خود بینی اور خود نمائی اور خودستائی کا شیطان

خطبات ناصر جلد ششم
۵۳۷
خطبہ جمعہ ۱۳ /اگست ۱۹۷۶ء
تمہارے دل اور تمہارے سینہ کو چھوڑ کر بھاگ جائے اور تذلل اور فروتنی اور انکسار اور بے
نفسی کے نقوش تمہارے اس سینہ کو اپنے رب کے استقبال کے لئے سجائیں اور پھر میرا اللہ
اس میں نزول فرمائے اور اسے تمام برکتوں سے بھر دے اور تمہارے دل اور تمہاری
روح کو ہر نور سے منور کر دے اور خدا کرے کہ بنی نوع کی ہمدردی اور غمخواری کا چشمہ
تمہارے اس سینہ صافی سے پھوٹے اور ایک دنیا تمہاری بے نفس خدمت سے فائدہ
اٹھائے۔خدا کرے کہ عاجزانہ دعاؤں کے تم عادی رہو اور تمہاری روح ہمیشہ اللہ رَبُّ الْعَلَمِينَ
کے آستانہ پر گری رہے اور اللہ ، اس کی رضا اور اس کے احکام کی اتباع ہر ایک پہلو سے
تمہاری دنیا پر تمہیں مقدم ہو جائے۔تم خدا کی وہ جماعت ہو جسے اسلام کے عالمگیر غلبہ کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور اس مہم
کو کامیاب انجام تک پہنچانے کی راہ میں تمہیں ہزار دکھ اور اذیتیں سہنی ہوں گی اور ہر قسم
کے ابتلاء اور آزمائشوں میں تم کو ڈالا جائے گا۔دعا ہے کہ ہر امتحان میں تم کامیاب رہو اور ہر آزمائش کے وقت رب کریم سے ثبات قدم
کی تم توفیق پاؤ۔بس اسی کے ہو جاؤ وہ مہربان آقا تمہیں پاک اور صاف کر دے اور
پیارے بچے کی طرح تمہیں اپنی گود میں لے لے اور ہر نعمت کے دروازے تم پر کھولے
اور تمام حسنات کا تم کو وارث بنائے۔خدا کرے کہ آسمان کے فرشتے تمہیں یہ مژدہ سنائیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری
عاجزانہ دعاؤں کو سنا اور تمہاری حقیر کوششوں کو قبول کیا اور اپنے قرب اور اپنی رضا کی
جنتوں کے دروازے تمہارے لئے کھول دیئے ہیں۔پس آؤ اور اللہ تعالیٰ کی جنتوں میں
داخل ہو جاؤ۔ربُّ الْعَلَمِينَ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک عظیم روحانی فرزند کو اس
زمانہ کا حصن حصین بنایا ہے۔چوروں ، قزاقوں اور درندوں سے آج اسی کی جان محفوظ ہے

خطبات ناصر جلد ششم
۵۳۸
خطبہ جمعہ ۱۳ /اگست ۱۹۷۶ء
جو اس قلعہ میں پناہ لیتا ہے۔اللہ کرے کہ تم بدی کو چھوڑ کر نیکی کی راہ اختیار کر کے اور کجی کو
چھوڑ کے راستی پر قدم مار کر اور شیطان کی غلامی سے آزاد ہو کر اپنے رب عظیم کے بندہ مطیع
بن کر اس حصن حصین اس مضبوط روحانی قلعہ کی چار دیواری میں پناہ اور امان پاؤ۔خدا کرے کہ تمہارے نفس کی دوزخ کلی طور پر ٹھندی ہو جائے اور اس لعنتی زندگی
سے تم بچائے جاؤ جس کا تمام ہم و غم محض دنیا کے لئے ہوتا ہے۔تم اور تمہاری نسلیں شرک
اور دہریت کے زہریلے اثر سے ہمیشہ محفوظ رہیں۔خدائے واحد یگانہ کی روح تم میں
سکونت کرے اور اس کی رضا کی خاص تجلی تم پر جلوہ گر ہو۔پرانی انسانیت پر ایک موت
وارد ہو کر ایک نئی اور پاک زیست تمہیں عطا ہو اور لیلتہ القدر کاحسین جلوہ اس عالم میں بہشتی
زندگی کا تمام پاک سامان
تمہارے لئے پیدا کر دے۔اے ہمارے رب! تو ہمیں مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے انصار میں سے بنا
اور اس قیامت خیز ہلاکت اور عذاب سے ہمیں محفوظ رکھ جس سے تو نے ان لوگوں کو ڈرایا
ہے جو اپنا تعلق تجھ سے تو ڑ چکے ہیں جو تجھ سے دور ہو چکے ہیں جو تجھے بھول چکے ہیں۔اے ہمارے خدا! اپنی طرف تبتل اور انقطاع اور رجوع کی توفیق ہمیں بخش اور ہم
پر رجوع برحمت ہو۔“
اس پراثر خطبہ کے دوران احباب پر محویت کا ایک خاص عالم طاری تھا انہیں معلوم تھا کہ
حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے سب سے پہلے ( یعنی موجودہ ) دورہ امریکہ کا یہ آخری خطبہ جمعہ ہے جس
سے مستفیض ہونے کی انہیں سعادت میسر آ رہی ہے۔وہ سوچ رہے تھے کہ یہ خدا ہی کو معلوم ہے
کہ دن اور بہار کی یہ کیفیت اب پھر کب اُن کے دلوں کو مسرت و شادمانی کے گہوارہ میں تبدیل
کرے گی۔اپنے اس شدید احساس کے زیر اثر وہ ہمہ تن گوش اور ہمہ تن اشتیاق بنے ہوئے
تھے۔ان کی نظریں حضور کے رخ انور پر جمی ہوئی تھیں۔کان حضور کی آواز گوش نواز کی سماعت
سے بہرہ اندوز ہورہے تھے اور وہ حضور کی بیش بہا نصائح سے اپنے ہر گوشتہ دل کو سجا کر انہیں حقائق
و معارف اور علوم و عرفان کے خزینوں میں تبدیل کر رہے تھے۔جب حضور ایدہ اللہ نے خطبہ کے

خطبات ناصر جلد ششم
۵۳۹
خطبہ جمعہ ۱۳ /اگست ۱۹۷۶ء
آخر میں انہیں انمول دعاؤں سے (جو ایک رنگ میں الوداعی دعائیں ہونے کے باعث خاص
طور پر اثر وجذب میں ڈوبی ہوئی تھیں نوازا تو ان پر رقت کا عالم طاری ہوئے بغیر نہ رہا اور وہ
ہر ہر دعا پر آمین ! اللهم امین “ کہتے رہے اور اس یقین سے لبریز ہو گئے کہ اللہ تعالیٰ کے
بندہ کی یہ دعا ئیں جناب الہی میں مقبول ہو کر اُن کے لئے اللہ تعالیٰ کے فیضانِ خاص کا دروازہ
کھولنے پر منتج ہوں گی۔اثر و جذب میں ڈوبے ہوئے اس بصیرت افروز خطبہ کے بعد جو پچیس منٹ تک جاری
رہا۔حضور نے دو بجے بعد دو پہر جمعہ اور عصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھائیں۔نمازوں سے فارغ
ہونے کے بعد حضور نے احباب جماعت کے درمیان رونق افروز ہو کر اُن سے بہت محبت بھرے
انداز میں باتیں کیں اور انہیں اہم تربیتی ارشادات سے نوازا۔روزنامه الفضل ربوه ۲۰ را کتوبر ۱۹۷۶ء صفحه ۶،۵،۲)

آج 10 میں سے 10 باقی