حقیقی مسجد ایک نشان اور عظیم الشان پیغام کی حامل ہوتی ہے

خطبات ناصر جلد ششم
۵۴۱
خطبه جمعه ۲۰ /اگست ۱۹۷۶ء
حقیقی مسجد ایک نشان اور عظیم الشان
پیغام کی حامل ہوتی ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۰ راگست بمقام مسجد ناصر گوٹن برگ۔سویڈن
( خلاصه خطبه )
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔یہ ہماری زندگی کا نہایت خوشکن اور پُر مسرت موقع ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل
سے اللہ کے نام کی عظمت بلند کرنے کی غرض سے سویڈن میں پہلی مسجد تعمیر کرنے کی توفیق عطا
فرمائی ہے تا کہ ہم یہاں سے یہ اعلان کر سکیں کہ ہر شخص اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل پیرا ہو کر اس
کے ساتھ زندہ تعلق قائم کرسکتا ہے۔اس کے بعد حضور نے فرمایا مسجد خدا کا گھر ہے اور وہی اس کا مالک ہے اس کی ملکیت بجز اس کے
اور کسی کو حاصل نہیں ہم ( جنہیں خدا تعالیٰ نے یہ مسجد تعمیر کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے ) اس مسجد
کے صرف کسٹوڈین یعنی اس کی حفاظت کے ذمہ دار اور اس کے نگران ہیں۔اس حقیقت کے
پیش نظر کہ مسجد خدا کا گھر ہے اور وہی اس کا مالک ہے اس کے دروازے ہر اس شخص کے لئے کھلے
ہیں جو خدائے واحد کی عبادت کرنا چاہیے اسی لئے تمام موحدین ہماری تعمیر کردہ دوسری مساجد
کی طرح اس مسجد میں اگر چاہیں تو اپنے طریق کے مطابق خدائے واحد کی عبادت کر سکتے ہیں ان

خطبات ناصر جلد ششم
۵۴۲
خطبه جمعه ۲۰ /اگست ۱۹۷۶ء
کے لئے اس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔اس کے بعد حضور نے قرآن مجید کی رو سے اس امر پر روشنی ڈالی کہ مسجد کے کسٹوڈین کون
ہیں اور ان کے فرائض کیا ہیں حضور نے فرمایا اس بات کا ذکر اللہ تعالیٰ نے خود قرآن کریم میں کیا
ہے جہاں اُس نے اَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ (الجن : ۱۹) کہہ کر اس فیصلے کا اعلان فرمایا ہے کہ مساجد ہمیشہ
اللہ ہی کی ملکیت رہیں گی وہاں ساتھ ہی مساجد کے کسٹوڈینز اور ان کی ذمہ داریوں کا ذکر کرتے
ہوئے فرمایا:۔افَمَنْ أسس بنيَانَهُ عَلَى تَقْوَى مِنَ اللهِ وَرِضْوَانٍ خَيْرٌ أَمْ مَنْ اَتَسَ بُنْيَانَهُ عَلَى شَفَا
جُرْفٍ هَارٍ فَانْهَارَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ وَاللهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ (التَّوبة : ١٠٩)
( ترجمہ:۔کیا وہ شخص جو اپنی عمارت ( مراد مسجد ) کی بنیاد اللہ کے تقویٰ اور رضا
مندی پر رکھتا ہے زیادہ اچھا ہے یا وہ جو اس کی بنیاد ایک پھسلنے والے کنارے پر رکھتا ہے
جو گر رہا ہوتا ہے پھر وہ کنارہ اس عمارت سمیت جہنم کی آگ میں گر جاتا ہے اور اللہ ظالم
قوم کو ( کامیابی کا راستہ نہیں دکھاتا۔)
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس امر پر زور دے کر کہ اپنے اصلی معنوں کی رُو سے مسجد وہی
ہے جس کی بنیاد تقوی اللہ اور رضائے الہی پر ہو مساجد کے کسٹوڈینز پر دو اہم ذمہ داریاں عائد
کی ہیں:۔اوّل۔یہ کہ وہ اسے پاک صاف اور مطہر رکھیں اس میں پانی مہیا کریں اور ایسی تمام دیگر
ضروریات بہم پہنچا ئیں جن کا موجود ہونا عبادات بجالانے کے لئے ضروری ہو۔دوم۔یہ کہ وہ مساجد میں ایسا ماحول پیدا کریں کہ جو لوگ ان میں عبادت کے لئے آئیں
ان کا زندہ تعلق خدا تعالیٰ کے ساتھ قائم ہونے میں مدد ملے۔پھر اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں دو قسم کی مساجد کا ذکر کر کے ان کے درمیان پائے جانے
والے امتیاز کو واضح فرمایا ہے چنانچہ اس آیت کی رُو سے جس مسجد کی بنیاد تقویٰ پر ہو اور وہ لوگوں کا
خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق پیدا کرنے والی ہو وہ حقیقی مسجد ہے برخلاف اس کے وہ مسجد جس کی

خطبات ناصر جلد ششم
۵۴۳
خطبه جمعه ۲۰ /اگست ۱۹۷۶ء
بنیاد ظلم کی راہ سے لوگوں کو Exploit کرنے پر ہو اور بناء بریں تقویٰ اللہ سے یکسر خالی ہو وہ حقیقی
مسجد نہیں ہے اُس کے بنانے والوں کی اور اُس کے نگرانوں کی نیت خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنا
نہیں اس لئے ایسی مسجد اور اُس کے ایسے نگرانوں کا انجام فانْهَارَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ بتایا جو الله
کے فرمانبردار اور اطاعت گزار بندے ہیں وہی سچے مسلمان ہیں خدا تعالیٰ خود ان کی راہنمائی کرتا
ہے اور انہیں اپنے افضال و انعامات کا مورد بناتا چلا جاتا ہے۔اُنہیں ان افضال وانعامات کا
مورد بنانے میں مسجد کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔مسجد کی بنیادی اہمیت واضح فرمانے کے بعد حضور نے فرمایا حقیقی مسجد ایک عظیم نشان(Symbol)
کی حیثیت رکھتی ہے اور ایک پیغام کی حامل ہوتی ہے سو ہماری یہ مسجد ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ سب
لوگ خدا کی نگاہ میں برابر ہیں اور سب اس کے فرمانبردار اور عبادت گزار بندے بن کر اُس سے
زندہ تعلق قائم کر سکتے ہیں اور اس کے افضال وانعامات کے مورد بن سکتے ہیں اور یہ کہ انہیں ایک
دوسرے سے محبت کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کی بے لوث خدمت ان کا طرہ امتیاز ہونا چاہیے۔آخر میں حضور نے فرما یا ہم اس پر مسرت موقع پر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کے
حضور دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں مسجد کے ان مقاصد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اِس مسجد کو
اپنی غیر معمولی برکتوں اور فضلوں سے نوازے۔ہم اُسی کی دی ہوئی توفیق سے اسلام کے لئے
سب کے دل جیتنے والے ہوں اور اُنہیں بھی خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے قابل بنانے
والے ہوں اسلام کے لئے سب ہی کے دل جیتے جائیں اور سب ایک دوسرے سے محبت کرنے
لگیں تا خدا کی مرضی اس زمین پر پوری ہو۔( آمین )
روزنامه الفضل ربوه ۳ /نومبر ۱۹۷۶ ء صفحه ۶،۲)

آج 10 میں سے 10 باقی