اسلام نے ظاہری اور باطنی پاکیزگی کے متعلق خاص طور پر تاکید کی ہے

خطبات ناصر جلد ششم
۶۰۳
خطبہ جمعہ ۱۹ نومبر ۱۹۷۶ء
اجتماعات کے موقع پر ظاہر و باطنی پاکیزگی
کے متعلق اسلام کی خصوصی تاکید
خطبه جمعه فرمود ه ۱۹ نومبر ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گذشتہ جمعہ سے چند دن قبل انفلوئنزا کا بڑا سخت حملہ ہوا اب اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور اُس
نے صحت دی ہے، اَلْحَمْدُ لِلهِ۔بیماری کی وجہ سے میں گذشتہ جمعہ کی نماز نہیں پڑھا سکا اور بعض
ضروری باتیں جو میں نے جلسہ سالانہ کے متعلق آپ سے کرنی تھیں نہ کر سکا۔ایک ہفتے کی تاخیر
کے بعد آج وہ باتیں کروں گا۔ہمارے اسلامی اجتماعات کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ حکم ہے کہ ایسے مواقع پر طہارتِ ظاہری
اور باطنی کا خاص طور پر خیال رکھا جائے یعنی اندرونی اور بیرونی پاکیزگی کی طرف توجہ کی جائے۔جہاں تک اندرونی روحانی پاکیزگی کا سوال ہے اس کے بغیر تو زندگی کا کوئی لطف ہی نہیں کیونکہ
روحانی پاکیزگی کے بغیر اللہ تعالیٰ سے قرب کا وہ تعلق پیدا نہیں ہوسکتا جس کے لئے انسان کو پیدا
کیا گیا ہے اور جس کے نتیجہ میں اُسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے انتہا نعمتیں عطا ہوتی ہیں اور جس
کے نتیجہ میں انسان اس دنیا میں امن اور خوشحالی کی زندگی گزارتا ہے۔اس زمانہ میں جب ہم دنیا پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمارے دل میں یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ

خطبات ناصر جلد ششم
۶۰۴
خطبہ جمعہ ۱۹ نومبر ۱۹۷۶ء
کس قدر بد قسمتی ہے انسان کی کہ وہ خدا سے دور ہو گیا ہے اور باوجود دُنیوی آسائشوں کے قلبی
راحت سے وہ محروم ہو گیا ہے۔اس وقت یہ سمجھا جاتا ہے کہ دُنیوی تہذیب اپنے عروج پر ہے
امریکہ ہے، انگلستان اور یورپ کے دوسرے ممالک ہیں، ان کے علاوہ بھی کئی دوسرے ملک ہیں
جن کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بہت ہی مہذب ہیں۔اُن کی تہذیب اپنے عروج تک پہنچ گئی
ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ نہ انہیں روحانی اور قلبی طور پر سکون حاصل ہے اور نہ اُن کا معاشرہ امن
اور سکون کی ضمانت دیتا ہے۔اب اس وقت اس مہذب دنیا میں جو سب سے مہذب جگہ یا شہر تصور میں آ سکتا ہے وہ تو
وہی جگہ ہو سکتی ہے جہاں دنیا کی اقوام نے اپنا اڈہ بنایا یعنی U۔N۔O (اقوام متحدہ) جس شہر میں
قائم ہے نیو یارک اس کا نام ہے اور وہ امریکہ میں ہے۔اس دفعہ جب میں وہاں دورے پر گیا تو
وہاں کے ہمارے مبلغ انچارج کہنے لگے کہ جس جگہ کسی زمانہ میں وہ جگہ بڑی اچھی تھی ) ہمارا
مشن ہاؤس ہے اور جہاں نمازیں پڑھی جاتی ہیں جب شہر بڑھا اور حالات بدلے تو اب اس کا یہ
حال ہے کہ وہ ہنس کر کہنے لگے کہ جب میں یہاں آیا تو احمدیوں نے مجھے کہا کہ دیکھنا سورج
غروب ہونے کے بعد اس مشن ہاؤس سے باہر نہ نکلنا۔اگر باہر ہوں تو سورج غروب ہونے سے
پہلے پہلے واپس آجانا کیونکہ کچھ پتہ نہیں کہ راستے میں تمہیں پکڑ لیا جائے اور تمہارے پیسے چھین
لئے جائیں ، گھڑی اُتار لی جائے یاز دوکوب کیا جائے۔غرض اس مہذب دنیا میں جرائم اس کثرت سے پیدا ہو چکے ہیں کہ ایک انسان جو خدا تعالیٰ
پر ایمان لاتا اور یقین رکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے قرب کے بغیر حقیقی راحت اور سکون مل ہی نہیں سکتا ،
وہ اس نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ یہ لوگ خدا سے دور ہو گئے اور انہوں نے اپنی تمام حقیقی راحتیں اور تمام
چے سکون عارضی خوشیوں پر قربان کر دیئے ہیں۔جرائم کی کثرت نے اندرونی طور پر ان قوموں
کا جو مہذب ترین اقوام کہلاتی ہیں سکون برباد کر دیا ہے۔مجھے یاد آیا کسی یورپین ملک کے ایک
بہت بڑے افسر جو اپنی فرم کی طرف سے ہمارے ہاں ٹھیکوں (Contracts) پر کام کرنے
کے سلسلہ میں یہاں آئے ہوئے تھے اُنہوں نے ہزاروں روپیہ دے کر السیشن (Alsation)

خطبات ناصر جلد ششم
خطبہ جمعہ ۱۹ نومبر ۱۹۷۶ء
کتا خریدا جو پہرے کا کتا ہے۔کسی دوست نے اُن سے کہا کہ آپ کو اس کی کیا ضرورت ہے۔آپ تو یہاں سے اپنے ملک (یورپ) واپس جا رہے ہیں اور وہ تو بڑی مہذب دنیا ہے اس لئے
آپ کو پہرے کے لئے اس قسم کا کتا خریدنے اور اس پر اتنا خرچ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔وہ
کہنے لگا جتنا میں نے اس کی خرید پر خرچ کیا ہے اُس سے آٹھ دس گنا زیادہ میں اس کی ٹریننگ اور
تربیت پر خرچ کروں گا کیونکہ اس قسم کے خطرناک ڈراؤنے کتوں کے بغیر ہم لوگ اپنے گھروں
میں بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھتے۔پس اندرونی طور پر ان مہذب ممالک کا یہ حال ہے کہ کوئی سکون نہیں کوئی حقیقی راحت
نہیں۔بعض دفعہ مرد گھروں میں نہیں ہوتا دروازہ کھٹکھٹایا جاتا ہے اور اگر مالکہ مکان دروازہ کھول
دے تو اس کی عزت بھی اور جان بھی چلی جاتی ہے۔اس قسم کے خطرہ کے لئے اب اُنہوں نے
دروازوں میں ایسے چھوٹے چھوٹے سوراخ بنا دیئے ہیں جو باہر سے نظر نہیں آتے ان سوراخوں
کے ذریعہ دروازہ کھولنے سے پہلے باہر جھانک کر دیکھ لیا جاتا ہے کہ کس قسم کا آدمی ہے۔واقف
بھی ہے یا نہیں۔بہر حال یہ جو مہذب دنیا کہلاتی ہے اپنے پیدا کرنے والے رب کریم سے دوری
کے نتیجہ میں اُن کا امن اور سکون برباد ہو چکا ہے اور یہ تو منفی پہلو ہے جو مثبت پہلو ہے اور جس سے
وہ بد قسمتی سے محروم ہو گئے ہیں وہ اللہ تعالیٰ سے پیار کے جلووں کے نتیجہ میں انسان جو سکھ اور چین
حاصل کرتا ہے اُس سے محرومی ہے۔اُن کو یہ تو پتہ ہے کہ ”حرام“ کے کھانے میں یا شراب کے
پینے میں عارضی اور لغو قسم کی لذت ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ کے پیار میں انسان کس
قدر سرور حاصل کر سکتا ہے اور اس کے اوپر ساری دنیا کی لذتیں قربان کی جاسکتی ہیں۔غرض منفی
پہلو سے جرائم کی کثرت نے اُن کے امن کو برباد کیا اور مثبت پہلو کے لحاظ سے اُنہوں نے اپنے
آپ
کو سچی راحت اور حقیقی خوشیوں سے محروم کر لیا۔انسانی زندگی پر بعض دفعہ ایسے اوقات آتے ہیں کہ وہ لوگ بھی جن کا ماحول بحیثیت مجموعی
اس کوشش میں ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والا ہو ان کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی
ہیں اور ذمہ داریوں کے بڑھ جانے کی وجہ سے یہ خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے کہ شیطانی وساوس اُن کو

خطبات ناصر جلد ششم
۶۰۶
خطبہ جمعہ ۱۹ نومبر ۱۹۷۶ء
اللہ تعالیٰ سے دور نہ لے جائیں اور وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب نہ بن جائیں۔جیسا کہ میں
نے شروع میں بتایا ہے اسی لئے اسلامی اجتماعات میں باطنی طہارت پر بڑا زوردیا گیا ہے۔باطنی
طہارت اور پاکیزگی کیا ہے یہی کہ ہمارا جو پاک رب ہے انسان کو اس کا پیار حاصل ہوا اور
اللہ تعالیٰ کا پیار اس کے لئے راحت اور سکون کا موجب بن جائے۔باطنی طہارت کے لئے انسان
کو بڑی دعائیں کرنی پڑتی ہیں ورنہ قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : ۷۸)
کا اعلان قرآن کریم کر چکا ہے۔اللہ تعالیٰ کی ذات غنی ہے اس کو انسان کی کیا حاجت ہے۔انسان
ہی کو ضرورت ہے کہ وہ خدا کے حضور عاجزانہ طور پر جھکے اور تضرع کے ساتھ دعا کرے تا کہ اُس
کی رضا انسان کومل جائے۔اگر خدا کی رضا مل جائے تو گویا سب کچھ مل گیا کیونکہ اجتماعات کے
موقع پر شیطان حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لئے ہمیں یہ کہا گیا کہ دعائیں کرو خدا تعالیٰ تمہارے
لئے طہارتِ باطنی کے سامان بھی پیدا کرے گا۔ایسے موقع پر جب کہ بہت سے دوست اکٹھے ہو جاتے ہیں جیسا کہ ہمارے جلسہ سالانہ پر
اکٹھے ہوتے ہیں طہارتِ ظاہری یعنی ظاہری پاکیزگی کی طرف بھی بہت توجہ دینے کی ضرورت
ہے۔مجھے افسوس ہے کہ اہلِ ربوہ کو اس طرف توجہ نہیں رہی شاید اس لئے کہ لمبا عرصہ ہو گیا۔ہے۔میں نے اہلِ ربوہ کو صفائی کی طرف توجہ نہیں دلائی۔اب دورے سے واپس آنے کے بعد
بہت سے دوستوں نے مجھے یہ بتانا شروع کیا ہے کہ اس طرف توجہ بہت کم ہوگئی ہے اور ہمارا یہ
کافی صاف ستھرا شہر تھا، بالکل ہمارے آئیڈیل کے مطابق تو نہیں ہوا تھا وہ تو انسان کوشش کرتا
رہتا ہے لیکن کافی صاف ستھرا شہر تھا مگر اب اتنا تھر انہیں رہا جتنا عام حالات میں بھی ہوتا ہے لیکن
جلسہ کے ایام میں تو صفائی نمایاں طور پر نظر آنی چاہیے مثلاً بعض لوگ دیواروں پر لکھ دیتے ہیں۔مجھے تو یہ دیکھ کر بچپن سے غصہ چڑھا کرتا تھا کہ لوگ دیواروں کے اوپر اپنے اشتہار کیوں لکھ دیتے
ہیں مگر اُس وقت اُس عمر میں تو میں زبان سے بھی نصیحت نہیں کر سکتا تھا۔یہاں کا تو مجھے علم نہیں
میری نظر سے نہیں گزرا و الله اعلم لیکن لاہور وغیرہ میں تو بعض نہایت فخش قسم کے اشتہارات بھی
دیواروں پر لکھے نظر آ جاتے ہیں۔دیوار میں اشتہار لکھنے کی جگہ تو نہیں۔اوّل تو یہ بھی مجھے شبہ ہے کہ

خطبات ناصر جلد ششم
۶۰۷
خطبہ جمعہ ۱۹ نومبر ۱۹۷۶ء
بغیر مالک کی اجازت کے لوگ یہ کام کر جاتے ہیں۔دوسرے کی چیز میں دخل اندازی کرنا یہ ویسے
ہی بری بات ہے۔دوسرے کے گھر کی دیوار پر ایک داغ لگانا یہ ویسے ہی نامناسب ہے اور
طہارت باطنی کے بھی خلاف ہے اور ظاہری طور پر بھی دیوار میں گندی ہو جاتی ہیں۔پھر بعض ایسی
چیزیں ہیں کہ جن کا تقدس اور احترام مطالبہ کرتا ہے کہ اس طرح دیواروں پر ان کلمات کو نہ لکھا
جائے۔صرف جوش میں آکر اور اپنا شوق پورا کرنے کے لئے تو ایسی باتیں نہیں ہونی چاہئیں یہ
ویسے بھی برا لگتا ہے۔لکھنے والے بعض دفعہ خوشخط بھی نہیں ہوتے اوٹ پٹانگ لکیریں ڈالی ہوئی
ہوتی ہیں۔ایک چیز مضمون کے لحاظ سے کتنی اچھی کیوں نہ ہو نظر کو بھی اچھی لگنی چاہیے۔اسی طرح
سڑکیں بھی صاف ہونی چاہئیں۔مجھے بتایا گیا ہے کہ چونکہ ابھی مکانوں کے بعض پلاٹس ایسے ہیں
جن پر تعمیر نہیں ہوئی وہاں گند پھینک دیا جاتا ہے اور کوئی اس گند کو سنبھالنے والا نہیں۔جولوگ اس
قسم کے کوڑا کرکٹ کو بیچ کر پیسے کماتے ہیں یعنی ربوہ کی ٹاؤن کمیٹی ، اس کا کام ہے کہ جہاں وہ اس
سے فائدہ حاصل کر رہی ہے وہاں وہ لوگوں کو تکلیف سے محفوظ کرنے کا بھی کوئی سامان پیدا
کرے۔بہر حال یہ تو اُن کا کام ہے میں تو آپ سے باتیں کر رہا ہوں۔ربوہ کے سارے لوگ کوشش کریں جلسہ میں تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔میں نے بتایا ہے
ایک ہفتہ تو میں اپنی بیماری کی وجہ سے آپ
کو توجہ نہیں دلا سکا۔پچھلے جمعہ کے روز میں یہاں نہیں
آسکا اس لئے اب میں یہ تو نہیں کہتا کہ ربوہ کو ایک سرے سے دوسرے سرے تک دُلہن کی طرح
سجاد ولیکن میں یہ کہوں گا کہ جس طرح عید والے دن اور جس طرح جمعہ والے دن کہا گیا ہے کہ
صاف ستھرے کپڑے پہن کر اور ہو سکے تو خوشبو لگا کر مسجدوں میں آؤیا عید گاہ میں پہنچو اُس طرح
ربوہ کی شکل بنا دو۔سارے ربوہ کو تو عطر لگانا مشکل ہے مگر سارے ربوہ سے بد بو کو دور کرنا نسبتاً
آسان ہے، تم اتنا ہی کرو۔بہر حال سارار بوہ صفائی میں لگ جائے۔دوست و قاری عمل کریں یہاں
تک کہ پوری صفائی ہو جائے۔مجھے یہ بھی بتایا گیا ہے اور یہ سُن کر مجھے دُکھ ہوا ہے کہ جو ہمارے اپنے مرکزی ادارے ہیں
مثلاً صدرانجمن احمدیہ کے دفاتر ہیں یا
تحریک جدید ہے یا وقف جدید ہے یا انصار اور خدام کے

خطبات ناصر جلد ششم
۶۰۸
خطبہ جمعہ ۱۹ نومبر ۱۹۷۶ء
دفاتر ہیں یا ہسپتال ہے وغیرہ وغیرہ ان میں سے بعض میں بھی گند نظر آتا ہے اور پوری صفائی نظر
نہیں آتی۔ان کو تو چاہیے کہ یا تو وہ خود صفائی کریں، نہیں تو پھر میں اپنے چند دوستوں کے ساتھ
وہاں آ جاؤں گا اور ہم صفائی کریں گے۔صفائی تو بہر حال ہونی چاہیے کیونکہ طہارتِ باطنی اور
طہارتِ ظاہری یعنی ظاہری پاکیزگی ہر دو کے متعلق اسلام نے اجتماعات کے موقع پر خاص طور پر
تاکید کی ہے۔ویسے تو ایک مومن مسلم کی زندگی اس پاکیزگی اور طہارت کے بغیر تو زندگی ہی
نہیں۔یہ درست ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہ تو کہالا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمُ (النجم : ۳۳) کہ جہاں تک اس
پاکیزگی کا سوال ہے روحانی اور باطنی پاکیزگی کا خود شیخی میں آکر دعوی نہ کیا کر ولیکن ساتھ ہی یہ
بھی کہا هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى (النجم : (۳۳) کہ خدا تعالیٰ تو جانتا ہے کہ اس کی نگاہ میں متقی اور
پر ہیز گار کون ہے اور جو چیز خدا جانتا ہے وہ خدا ہی سے مانگنی چاہیے خدا سے دعا کرنی چاہیے کہ
اے خدا! تو ایسے کام کی ہمیں توفیق عطا کر کہ تیری نگاہ میں ہم متقی ٹھہریں اور پاکیزہ قرار دیئے
جائیں اور تیرا معاملہ ہم سے اُس قسم کا ہو جیسا کہ تیرا معاملہ اپنے پاک مقدسین سے ہوا کرتا ہے۔بغیر دعا کے اور بغیر حسن عمل کے یہ چیز نہیں مل سکتی۔محض دعا جس کے پیچھے کوشش اور تدبیر نہ ہو وہ
بھی بے معنی ہے اور کوشش اور تدبیر ہو اور دعا نہ ہو اور انسان سمجھے کہ میں اپنی ہی طاقت کے ساتھ
خدا تعالیٰ کی قدرت کو حاصل کر سکتا ہوں اس سے زیادہ احمقانہ کوئی تخیل نہیں ہوسکتا۔اپنے زور اور
طاقت سے خدا سے وہی کچھ حاصل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے جو نعوذ باللہ کوئی دماغ پھرا یہ سمجھے کہ
وہ خدا سے زیادہ طاقتور ہے۔اپنے سے زیادہ طاقتور انسان سے بھی تم زبر دستی کوئی چیز حاصل نہیں
کر سکتے تو خدا تعالیٰ سے کیسے کر سکتے ہو اس کے لئے تو اسی سے مانگنا پڑے گا۔اسی کے سامنے جھکنا
پڑے گا۔اس کے بغیر خدا کا پیار اور اس کی رضا حاصل نہیں ہو سکتی اور خدا تعالیٰ نے کہا ہے کہ
ظاہری صفائی بھی کرو اس لئے ظاہری صفائی کی طرف بھی خاص طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔میں نے کہا ہے کہ ربوہ کی ظاہری صفائی کرو۔ربوہ میں ربوہ کے مکین سڑکوں پر چلنے والے
بھی ہیں۔اس لئے ساتھ ہی میں نے یہ بھی کہا ہے کہ کبھی بھی کسی احمدی کو گندے کپڑوں میں اور
غلیظ ہیئت کذائی میں سامنے نہیں آنا چاہیے۔اب ربوہ میں بڑی کثرت سے لوگ باہر سے آرہے۔

خطبات ناصر جلد ششم
۶۰۹
خطبہ جمعہ ۱۹ نومبر ۱۹۷۶ء
ہیں اور ان میں سے بہت سے بعد میں احمدی بھی ہو جاتے ہیں تو اُن کا حلیہ بدل جاتا ہے صفائی
کے لحاظ سے نظر پہچان لیتی ہے کہ ان کے اندر ایک تبدیلی پیدا ہوگئی ہے۔ان میں ظاہری صفائی
آجاتی ہے غلاظت کوئی نہیں رہتی۔پس احباب جماعت سے میں یہ کہتا ہوں کہ وہ صاف ستھرے
جسم صاف ستھرے کپڑے اور صاف ستھرے خیالات رکھیں اور پاکیزہ اور حسین عمل کی راہوں کو
اختیار کریں اور خدا کی رضا کو حاصل کرنے کی کوشش کریں اور بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ
ہمیں اس اجتماع پر یعنی جلسہ سالانہ پر اُن اعمال کے بجالانے کی توفیق عطا کرے جن کی وجہ سے
ہماری ذمہ داریاں ادا ہو جائیں۔اگر آپ سوچیں تو ہماری بڑی ذمہ داریاں ہیں لیکن میں اس
لمبی تفصیل میں اس لئے نہیں جا سکتا کہ میں اس وقت بھی کمزوری محسوس کر رہا ہوں۔انفلوئنزا اپنے
پیچھے بہت کمزوری چھوڑ جاتا ہے لیکن کئی دفعہ پہلے کہا جا چکا ہے، میں نے بھی کہا ہے، میرے
بزرگوں نے بھی آپ کو ان باتوں کے متعلق کہا۔زندگی رہی اور خدا نے توفیق دی تو میں بھی پھر
آپ کو انشاء اللہ تفصیل سے بھی بتاؤں گا لیکن مختصراً یہ کہ خدا تعالیٰ سے دعا مانگو کہ ایسے اعمال کی
توفیق ملے کہ وہ آپ سے خوش ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔اور اس لئے بھی خوش ہو کہ خدا تعالیٰ اہلِ ربوہ سے
جلسہ سالانہ کے موقع پر جس قسم کے عمل کی توقع رکھتا ہے اور جس حسن معاملہ کا وہ حکم دیتا ہے اس
کے مطابق خدا کرے آپ کی زندگی کے یہ دن بھی دعاؤں سے معمور گزریں۔خدا تعالیٰ کی
رحمتوں سے آپ کی جھولیاں بھری رہیں اور ظاہری طور پر بھی ربوہ کو صاف کر دیں۔اس کے لئے
یہاں کی جو مجلس عمومی ہے اُن کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اس طرف توجہ کریں اور نو جوان بچے اور بڑے
سب کو اکٹھے کر کے وقار عمل کروائیں۔چھوٹے چھوٹے گروپس میں بھی اور بڑے بڑے گروپس
میں بھی ، جہاں بھی ضرورت ہو اس کے مطابق وقار عمل کروائیں۔ربوہ کی بہر حال صفائی ہونی چاہیے۔ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہی ہمیں اس بات کی توفیق دے کہ ہم کبھی بھی اپنے آپ کو
بزرگ اور متقی اور پرہیز گار نہ سمجھیں اور نہ اس کا اعلان کریں۔روزنامه الفضل ربوه ۱۵ جنوری ۱۹۷۷ ء صفحه ۲ تا ۴ )

آج 10 میں سے 10 باقی