حضرت سیّدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ اور حضرت مولانا ابوالعطا صاحب کا ذکر خیر
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۱۳
خطبہ جمعہ ۱۰ جون ۱۹۷۷ء
حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ اور مکرم ابوالعطا صاحب
کی زندگیاں ہمارے لئے ایک نمونہ ہیں
خطبه جمعه فرموده ۱۰ جون ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل دو آیات کی
تلاوت فرمائی:۔وَ مَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمَنِ نُقِيضُ لَهُ شَيْطئًا فَهُوَ لَهُ قَرِينَ - وَإِنَّهُمُ
ليَصُدُّ ونَهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ۔۔(الزخرف: ۳۸،۳۷)
پھر حضور انور نے فرمایا:۔چند سال کی بات ہے کہ مجھے گرمیوں میں دو ایک سال متواتر گرمی کی تکلیف ہو جاتی رہی
جس کو انگریزی میں Heat Stroke (ہیٹ سٹروک ) یعنی گرمی لگ جانا کہتے ہیں اور وہ
با قاعدہ بیماری کی شکل میں تھی جس میں بخار ہو جاتا ہے اور بڑی سخت تکلیف ہوتی ہے، بے چینی اور
سر درد ہوتی ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اب گرمی کے ایام میں گرمی میری بیماری بن جاتی ہے۔پنے کمرے میں میں کام کرتا ہوں، ساری ڈاک دیکھتا ہوں ، ملاقاتیں کرتا ہوں، مطالعہ کرتا
ہوں ، دعائیں کرتا ہوں، جو میرے کام اور فرائض ہیں وہ میں ادا کرتا ہوں لیکن گرمی میں باہر نکلنے
سے مجھے شدید تکلیف ہو جاتی ہے چکر آنے لگ جاتے ہیں اور بے چینی پیدا ہو جاتی ہے۔میں دعا
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۱۴
خطبہ جمعہ ۱۰ / جون ۱۹۷۷ء
کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ میں سے ہر ایک کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے اور اپنی امان میں
رکھے اور آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے ہر قسم کی تکلیف سے بچائے اور کام کرنے کی اور اپنے
حضور مقبول سعی کی توفیق عطا کرے۔ہمارے لئے دوصد مے اوپر نیچے آئے۔پہلے حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ ہماری محترمہ
پھوپھی جان کی وفات ہوئی اور پھر چند دن کے بعد محترم ابوالعطا صاحب کی وفات ہوئی۔آپ
سب مردوزن اور چھوٹے بڑے اچھی طرح سے سمجھ لیں کہ ہم بت پرست نہیں ہیں۔ہم خدائے
واحد و یگانہ پر ایمان لاتے ہیں اس خدا پر جس نے خود کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ظاہر کیا
اور آپ کے طفیل دنیا نے اس قادرانہ اور متصرفانہ عمل کرنے والے اور فیصلہ کرنے والے کی
قدرتوں کے جلووں کا مشاہدہ کیا۔ہم اس قادر و توانا خدا پر ایمان لاتے ہیں اور اسی پر ہمارا تو گل
اور اسی پر ہمارا بھروسہ ہے۔اس قسم کی ہستیاں اس قسم کے وجود ہمارے لئے نمونہ بنتے ہیں اور
بنیادی چیز جس میں وہ ہمارے لئے نمونہ بنتے ہیں یہ ہے کہ وہ خدائے رحمن سے منہ موڑنے والے
نہیں ہوتے۔جو دو آیات میں نے ابھی پڑھی ہیں ان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص رحمن کے ذکر
سے منہ موڑ لے اس پر ہم شیطان مستولی کرتے ہیں اور وہ اس کا ساتھی بن جاتا ہے اور ہدایت
اور صداقت اور سچائی کی راہوں سے اسے روکتا ہے لیکن وہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہے۔بات یہ ہے کہ جہاں تک ہدایت یافتہ ہونے یا نجات یافتہ ہونے کا تعلق ہے یہ صفت رحیمیت کے
طفیل نہیں بلکہ صفت رحمانیت کا اس سے واسطہ ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جیسی بزرگ ہستی
سے بھی جب سوال کیا گیا تو آپ نے بھی یہی فرمایا کہ اپنے عمل سے نہیں بلکہ خدا کی رحمت سے اور
اس کے فضل سے میں اس کی جنتوں میں داخل ہوں گا۔رحیمیت کا تعلق ہمارے اعمال سے ہے اور
رحمانیت کا تعلق اس واقع سے ہے کہ ہم خواہ کتنی ہی بڑی چیز خدا کے حضور پیش کر دیں خدا تعالیٰ جو
خالق گل اور مالک گل اور غنی ہے اس کو تو اس چیز کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔اگر وہ چاہے تو اپنی رحمانیت
سے اسے قبول کر لے اور اگر چاہے تو اپنی رحمانیت کا جلوہ نہ دکھائے اور اسے رد کر دے۔
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۱۵
خطبہ جمعہ ۱۰ / جون ۱۹۷۷ء
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تو سارے جہان کے لئے اور قیامت تک کے لئے ایک نمونہ ہیں
کہ کس طرح آپ رحمن خدا کی پرستش کرنے والے اور اپنی ساری توجہ اور سارے اعمال کو اس
کی طرف پھیرنے والے تھے۔پھر آپ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اُمت محمدیہ میں کروڑوں خدا
کے بندے پیدا ہوئے جنہوں نے خدائے رحمن کو پہچانا اور اس کی عظمت رحمانیت کے نتیجہ میں
اپنی بے کسی کا احساس ان کے دلوں میں پیدا ہوا اور انہوں نے اس حقیقت کو سمجھ لیا کہ ہم کچھ بھی
نہیں ہیں۔ہم اسی وقت کچھ بنتے ہیں کہ جب خدا تعالیٰ جو بغیر عمل اور استحقاق کے اپنی رحمت سے
نواز نے والا ہے اپنی رحمت سے نواز دے۔اس لحاظ سے ہمارے زندہ رہنے والے بزرگ بھی
اور ہمارے جانے والے بھائی بھی اور بہنیں بھی اور بزرگ مائیں اور پھوپھیاں بھی (جو بھی
جسمانی اور روحانی رشتے ہم ان سے رکھتے ہیں) ہمارے لئے نمونہ بنتے ہیں وہ ہمارے لئے
پرستش کی جگہ نہیں بنتے۔محترمہ پھوپھی جان حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے متعلق حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے جب آپ کی عمر کم و بیش دس سال تھی اس وقت لکھا کہ میری
یہ بچی بہت خوا میں دیکھتی ہے اور کثرت سے وہ خواہیں سچی نکلتی ہیں۔اب آپ خود سوچیں کہ یہ
رحمانیت ہی کا جلوہ ہے نا۔ایک ایسی بچی کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شہادت
ہے جس پر شاید ابھی نماز بھی فرض نہیں ہوئی تھی اور روزے تو فرض ہی نہیں ہوئے حج کا سوال ہی
نہیں اور زکوۃ کا بھی کوئی سوال نہیں اور خدا تعالیٰ کا اس سے سلوک یہ ہے کہ وہ کثرت سے
اسے اپنی قدرت کے نظارے دکھاتا ہے اور رویائے صادقہ سے نوازتا ہے۔میں نے سوچا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو یہ فرمایا ہے کہ کثرت سے خوا میں سچی نکلتی ہیں اس کی
وجہ یہ ہے کہ کچھ خوا ہیں، کثرت سے نہیں بلکہ قلت سے، ایسی بھی ہوتی ہیں کہ جو بچپنے کے خیالات
کی وجہ سے آجاتی ہیں لیکن خدائے رحمن کا یہ جلوہ کس عبادت کے نتیجہ میں ہے، کس قربانی کے نتیجہ
میں خدا تعالیٰ نے اپنا یہ جلوہ دکھایا کہ اس عمر میں کثرت سے سچی خوا ہیں دیکھنے والی بن گئیں اور
پھر ساری عمر خدا تعالیٰ نے آپ کے ساتھ پیار اور محبت اور فضل اور رحمت کا سلوک کیا اور انہوں
نے
کبھی بھی ان چیزوں کو اپنی کسی خوبی کا نتیجہ نہیں سمجھا بلکہ خدا تعالیٰ کے ہر فضل کے بعد جو احساس
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۱۶
خطبہ جمعہ ۱۰ / جون ۱۹۷۷ء
ان کے دل میں پیدا ہوا وہ یہی تھا کہ یہ میری کسی خوبی کا نتیجہ نہیں محض خدا تعالیٰ کی عطا ہے۔میں ہر
دو کے متعلق بات کر رہا ہوں یعنی نواب مبارکہ بیگم صاحبہ اور ابوالعطا صاحب کے متعلق۔ان کے
رونگٹے رونگٹے سے یہ آواز نکلی کہ لا فَخُر - اپنی طرف سے کوئی چیز ہو تو آدمی فخر بھی کرتا ہے کہ میں
نے یہ کیا اس واسطے مجھے اس پر فخر ہے لیکن جب یہ ہو کہ میں نے کچھ نہیں کیا تھا اور خدا نے اپنا
فضل کر دیا تو پھر فخر کس بات کا۔اس کے متعلق تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بڑا ز بر دست اُسوہ
ہے۔بہت سی حدیثوں میں آتا ہے کہ خدا نے مجھے یہ دیا وَلا فَخْرَ خدا نے مجھ پر یہ عطا کی
وَلَا فَخْرَ خدا تعالیٰ نے مجھے اس رحمت سے نو از اولا فَخْرَ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے
یہ کہلوا دیا اور یہ حقیقت ہے۔پس سب سے حسین اور سب سے بزرگ اُسوہ تو ہمارے لئے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے لیکن آپ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں امت محمدیہ کو بھی اللہ تعالیٰ
نے اپنے بے حد فضلوں اور رحمتوں سے نوازا ہے اور جس کو نوازا ہے رحمانیت کے جلووں سے نوازا
ہے اور جیسا کہ ان آیات قرآنیہ سے ہمیں پتہ لگتا ہے ان کو نوازا ہے جنہوں نے خدائے رحمن سے
منہ نہیں موڑا۔قرآن کریم یہ نہیں کہتا کہ جس نے خدائے رحیم سے منہ موڑا اس کے ساتھ شیطان
لگایا جاتا ہے بلکہ جس نے خدائے رحمن سے منہ موڑا اس کے ساتھ شیطان لگایا جاتا ہے۔پس
خدا تعالیٰ ان کو نوازتا ہے جن کی زبانوں پر سب کچھ کرنے کے بعد بھی خدا کا ہی ذکر ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی لئے فرمایا ہے کہ سب کچھ کرنے کے بعد سمجھو کہ تم نے
کچھ نہیں کیا اور جو پایا خدا تعالیٰ کی رحمانیت کے جلووں کے نتیجہ میں پایا اور اس کے فضل سے تمہیں
ملا تمہارا اس میں کوئی دخل نہیں ہے۔میں نے بڑا سوچا ہے عقلاً بھی نہیں بنتا لیکن شرعاً اور اسلامی
ہدایت کے مطابق تو بالکل نہیں بنتا۔جانے والے چلے گئے ہم سے جدا ہو گئے۔جہاں تک صدمے کا تعلق ہے وہ بھی انسان کی
فطرت میں رکھا گیا ہے لیکن سوائے بعض رشتوں کے تین دن تک ہی سوگ منانے کا حکم ہے،
زیادہ سے زیادہ آپ تین دن تک سوگ منا سکتے ہیں اور اس پر بھی پابندیاں ہیں۔سوگ بھی
خدائے رحمن کو یاد کرتے ہوئے منانا ہے پیٹنا نہیں ، غلط قسم کے الفاظ منہ سے نہیں نکالنے، زمانے کو
خطبات ناصر جلد ہفتم
116
خطبہ جمعہ ۱۰ / جون ۱۹۷۷ء
کوسنانہیں وغیرہ وغیرہ بہت سی چیزیں ہیں اور اس کے بعد پھر یہ کہیں کہ حسبنا اللہ ہمارے لئے اللہ
کافی ہے، وہ اللہ جو رحمن ہے جس سے ایک لحظہ کے لئے بھی اگر ہم منہ موڑ لیں تو ہمارے لئے
ہلاکت کا باعث ہے کیونکہ پھر شیطان ہم پر سوار ہو جاتا ہے اور کہتا ہے کہ تو بھی کچھ ہے۔قرآن کریم
میں دوسری جگہ فرمایا کہ ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمارے اندر کوئی ایسی بات ہے کہ خدا تعالیٰ بھی
ہمیں دنیوی عرب تیں اور دولتیں دینے پر مجبور ہو گیا ہے۔دونوں جانے والوں کی زندگیاں ہمارے لئے ایک نمونہ ہیں۔ابوالعطا صاحب نے بھی
بالکل نوجوانی کی عمر سے ہی خدا تعالیٰ کی راہ میں خدمت شروع کی اور آپ ایک بے نفس انسان
تھے اور نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے جیسا کہ میں نے بتایا ہے دس سال کی عمر میں خدا تعالیٰ کی
رحمت کے نشان دیکھے اور پھر ساری عمر دیکھتی رہیں۔کب سے دیکھنے شروع کئے اس کا تو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس ارشاد میں ذکر نہیں ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ جو روایت کی
تاریخ ہے اس سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ اس وقت آپ کی عمر قریباً دس سال کی تھی۔یہ ۱۹۰۷ ء کی
روایت ہے کہ آپ نے کہا کہ میری یہ بچی بہت خوا میں دیکھتی ہے اور کثرت سے وہ سچی نکلتی ہیں۔یہ بھی رحمانیت کا جلوہ ہے اور میں شاہد ہوں ، ان کی زندگی کو بڑے قریب سے دیکھنے والا ، اور ہر
و شخص شاہد ہے جس کا واسطہ ان سے پڑا کہ رحمن خدا سے انہوں نے
کبھی منہ نہیں موڑا یعنی اپنے آپ کو
کبھی کچھ نہیں سمجھا۔جو کچھ پایا یہی سمجھا کہ خدا کا فضل تھا کہ پایا نہ کہ میری کسی خوبی کی وجہ سے مجھے
ملا۔اس نمونے پر اس اُسوہ پر ، جو چھوٹے چھوٹے نمونے ہر زمانہ میں پیدا ہوتے ہیں اگر ہم قائم
ہو جا ئیں تو تبھی ہمیں ہدایت ملتی ہے اور بڑا اور عظیم نمونہ تو ایک ہی ہے یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی زندگی کا۔کوئی شخص یہ کہہ کر ہدایت نہیں پاسکتا کہ میں رحیمیت کا قائل ہوں۔وہ بھی رحمت کا ایک
جلوہ ہے لیکن اس کے پیچھے بھی رحمانیت ہی جلوہ گر ہو رہی ہے۔یا یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں یہ کرتا ہوں
یا وہ کرتا ہوں اس واسطے مجھے کچھ مل گیا ، یہ بات غلط ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں کبر اور غرور سے محفوظ
رکھے۔اگر آپ نے ہدایت پر قائم رہنا ہے تو قرآن کریم کہتا ہے کہ خدائے رحمن سے منہ نہ موڑ و
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۱۸
خطبہ جمعہ ۱۰ / جون ۱۹۷۷ء
اگر خدانخواستہ کسی نے خدائے رحمن سے منہ موڑ لیا تو پھر ہلاکت ہے، پھر شیطان اس کی روح پر
قابض ہو جاتا ہے، پھر وہ شیطان کے تصرف میں آجاتا ہے، پھر وہ شیطان کی رعایا بن جاتا ہے۔بچپن میں کہانیاں سنا کرتے تھے کہ ایک شخص نے اپنی روح دنیوی دولتوں اور عزتوں کی خاطر
شیطان کے پاس بیچ دی۔وہ تو ایک کہانی تھی مگر اس وقت بڑی سبق آموز کہانیاں ہوا کرتی تھیں۔پس جانے والوں کے لئے دعائیں کریں۔اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اپنی رحمتوں
سے نوازتا رہے اور رحمانیت کے جلوے ہمیں دکھائے اور ہمارے دل میں سوائے رحمٰن خدا کے
اور کسی کا پیار نہ ہو یعنی اپنے نفس کا یا اس کے کسی پہلو کا کوئی تصور ہمارے دل میں نہ ہو صرف رحمن
خدا کا جو بے عمل فیضان کرنے اور بلا استحقاق دینے والا ہے ہمارے دل میں پیار ہو۔جہاں تک
خدا تعالیٰ کا تعلق ہے ہمارے سارے اعمال مل کر بھی کوئی عمل بنتا ہے؟ اس کے مقابلے میں ، اس
کی عظمت کے مقابلے میں اور اس کے جلال کے مقابلے میں اور اس کی کبریائی کے مقابلے میں
ہمارے اعمال کوئی چیز نہیں اور اس کو ان کی ضرورت نہیں وہ غنی ہے۔پس خدا کرے کہ ہمیں یہ
توفیق ملے کہ جانے والوں کی روح کو ثواب پہنچانے کے لئے ہم ان کے لئے دعائیں کرنے
والے ہوں اور دنیا کی بھلائی کے لئے اور اپنے لئے یہ دعائیں کرنے والے ہوں کہ ہماری توجہ
اور ہمارا منہ ہمیشہ خدائے رحمن کی طرف لگا ر ہے اور شیطان
کا کبھی بھی ہم پر تسلط نہ ہوا اور خدا تعالیٰ
کی رحمتوں سے ہم اپنی اپنی استعداد کے مطابق حصہ لینے والے ہوں اور جب جائیں تو جو موجود
ہوں ان کے لئے ہم نمونہ ہوں ان کے لئے عبرت کا مقام نہ بنیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی تو فیق
عطا کرے۔روزنامه الفضل ربو ۲۹۰ جون ۷ ۱۹۷ ء صفحه ۲ تا ۴ )