قرآن کریم قیامت تک بنی نوع انسان کیلئے ہدایت ہے
خطبات ناصر جلد ہفتم
١١٩
خطبہ جمعہ یکم جولائی ۱۹۷۷ء
قرآن کریم ایسی کتاب ہے جو قیامت تک بنی نوع
انسان کی ہدایت اور راہنمائی کے لئے نازل کی گئی
خطبہ جمعہ فرمودہ یکم جولائی ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات اور ان کا ترجمہ
پڑھ کر سنایا:۔هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ مِنْهُ أَيتَ مُحْكَمْتَ هُنَّ أُمُّ الْكِتَبِ وَ أَخَرُ
مُتَشْبِهُنَّ فَلَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَ
ابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيْلَةَ إِلَّا اللهُ وَالرُّسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ أَمَنَّا بِهِ
كُل مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا وَمَا يَذَكَرُ إِلَّا أُولُوا الْأَلْبَابِ - رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا
مج
وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ ـ (ال عمران : ٩،٨)
ترجمہ:۔وہی ہے جس نے تجھ پر ایک کامل کتاب نازل کی ہے جس کی بعض آیتیں تو محکم
آیتیں ہیں جو اس کتاب کی جڑ ہیں اور کچھ اور ہیں جو متشابہ ہیں۔پس جن لوگوں کے دلوں میں کبھی
ہے وہ تو فتنہ کی غرض سے اور اس کتاب کو اس کی حقیقت سے پھیر دینے کے لئے ان آیات کے
پیچھے پڑ جاتے ہیں جو اس کتاب میں سے متشابہ ہیں حالانکہ اس کی تاویل اور تفسیر کو سوائے اللہ کے
اور علم میں کامل دستگاہ رکھنے والوں کے کہ جو کہتے ہیں کہ ہم اس کلام پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کہتے
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۲۰
خطبہ جمعہ یکم جولائی ۱۹۷۷ء
ہیں کہ یہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہی ہے کوئی نہیں جانتا اور عقلمندوں کے سوا کوئی بھی
نصیحت حاصل نہیں کرتا۔اے ہمارے رب تو ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو حج نہ کر
اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت کے سامان عطا کر یقیناً تو ہی بہت عطا کرنے والا ہے۔پھر حضور نے فرمایا:۔جیسا کہ ہم احمدی جانتے ہیں قرآن کریم کے بے شمار بطون ہیں اور اس وجہ سے قرآنِ عظیم
کی بڑی شان ہے۔میں نے ان آیات میں سے ۹ باتیں منتخب کی ہیں جن کے متعلق میں مختصراً کچھ
بیان کروں گا۔دوست جانتے ہیں کہ گرمی مجھے بہت تکلیف دیتی ہے۔جب میں گھر سے چلا ہوں
تو مجھے شدید سر درد شروع ہو چکی تھی لیکن چونکہ کچھ نافعے پہلے ہی ہو گئے ہیں اس لئے میں نے
مناسب سمجھا کہ میں آجاؤں اور اختصار کے ساتھ ان باتوں کو بیان کروں۔جو دو آیات میں نے پڑھی ہیں ان میں سے پہلی کے ساتھ آٹھ باتوں کا تعلق ہے اور پھر
آگے دعا ہے۔پہلی بات جو اس آیت سے ہمیں پتہ لگتی ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان کیا
کہ ایک کامل کتاب نازل کی جارہی ہے اور اس کی دلیل یہ دی کہ یہ ایک ایسی کتاب ہے جس میں
ایت محکمت بھی ہیں اور ایت متشبھت بھی ہیں۔اس میں قرآن کریم کے کمال کی دلیل دی گئی
ہے۔ایک تو اس میں ایسی آیات ہیں کہ جو ابدی صداقتوں پر مشتمل ہیں۔ایسی آیات ہیں کہ
ظاہری طور پر ان کے دو معنی نہیں ہو سکتے بلکہ ان کے ایک ہی معنی ہو سکتے ہیں اور وہ کھلی کھلی
صداقتیں ہیں مثلاً خدا تعالیٰ کے متعلق جو قرآن کریم نے کہا کہ قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ (الاخلاص : ٢)
یہ ایک ابدی صداقت ہے، اللہ تعالیٰ کی ذات کے متعلق بنیادی چیز ہے کہ خدا ایک ایسی ہستی ہے
جس کا کوئی ثانی نہیں۔اب اس کی تاویل نہیں ہوسکتی۔خدا ایک ہے۔یہ حقیقت ہے۔پس اس
میں ابدی صداقتیں بھی بیان ہوئی ہیں اور دوسرے اس میں وہ باتیں بھی بیان ہوئی ہیں جن کے
ان ابدی صداقتوں کی روشنی میں مختلف معانی ہو سکتے ہیں۔بہت سے صحیح معانی ہیں جن کے اوپر
ابدی صداقتوں کی روشنی پڑتی ہے اور وہ ان کو منور کر رہی ہوتی ہے۔ایک معنی بھی درست اور دوسرا
بھی درست اور تیسرا بھی درست اور ہزارواں بھی درست اور شاید لاکھواں بھی درست کیونکہ
خطبات ناصر جلد ہفتہ
۱۲۱
خطبہ جمعہ یکم جولائی ۱۹۷۷ ء
خدا تعالیٰ کے جلوے بے شمار ہیں اور یہ اسی کا کلام ہے اس کے اندر بھی اس کے بے شمار جلوے
چھپے ہوئے ہیں اور بے شمار اسرار روحانی اس کے اندر پائے جاتے ہیں جو اپنے اپنے وقت پر ظاہر
ہوتے ہیں۔اسی طرح پیشگوئیاں ہیں اگر قرآن کریم ایک کامل کتاب نہ ہوتی اور اس کا تعلق قیامت تک
پیدا ہونے والے انسان سے نہ ہوتا تو اس میں ایسی پیشنگوئیاں بھی نہ ہوتیں جن کا تعلق قیامت تک
کے انسان سے ہے اور جن کا تعلق بعد میں آنے والے زمانوں سے ہے اور جیسا کہ قرآن کریم
نے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات نے ، خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت نے ہمیں بتایا ہے
ساری ہی پیشنگوئیاں اپنے اندر اخفاء کا کچھ پہلو رکھتی ہیں۔متشابہات کے بھی یہی معنی ہیں اور اس
زمانہ کے حالات، چودھویں صدی کے حالات جو پہلی صدیوں سے مختلف ہیں اس زمانہ کے لئے
قرآن کریم کی تفسیر ایسی ہے جس کا تعلق اس زمانہ سے ہے لیکن یہ تفسیر ابدی صداقتوں کی روشنی میں
ہوگی اور آیات محکمات سے باہر نہیں جاسکتی بلکہ وہ Determine کرتی ہیں۔وہ معین کرتی ہیں
که کونسی تاویل یا تفسیر کسی آیت کی درست ہے اور کونسی نہیں۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ ایک
کامل کتاب ہے جو نوع انسانی کو دی گئی ہے اور ہمیشہ کے لئے ان کی راہنمائی کرے گی۔کبھی ایسا
نہیں ہوگا کہ انھیں قرآن کے علاوہ کسی اور ہدایت اور رہنمائی کی ضرورت پیش آئے۔قرآن کریم
نے آئندہ کی خبریں دی ہیں اور ہر صدی کے متعلق قرآنِ کریم میں پیشگوئیاں پائی جاتی ہیں جو
اپنے وقتوں پر ظاہر ہوتی ہیں۔مثلاً چاند اور سورج گرہن ہونے کی پیش گوئی تیرہ سوسال کے بعد
جا کر پوری ہوئی۔اب اگر انسان پر قرآن کریم کی حکومت تیرہ سوسال پر پھیلی ہوئی نہیں تھی تو
قرآن کریم میں تیرہ سو سال کے بعد پوری ہونے والی کسی پیشگوئی کی ضرورت نہیں تھی اور اگر
قرآن کریم کی حکومت قیامت تک پھیلی ہوئی نہیں ہے تو قیامت تک کی پیشگوئیاں اس میں نہیں
ہوں گی لیکن قیامت تک پھیلی ہوئی پیشگوئیاں اس میں موجود ہیں۔قرآن کریم کے نزول پر ، اس
کامل کتاب کے نزول پر اب قریباً چودہ سو سال گزر چکے ہیں۔اس کا ماضی بھی عملاً یہ بتا تا ہے کہ
مستقبل میں بھی خدا تعالیٰ اس کے ذریعہ سے انسان کے ساتھ یہی سلوک کرے گا کہ نئی سے نئی
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۲۲
خطبہ جمعہ یکم جولائی ۱۹۷۷ء
باتیں قرآن کریم کی پیشگوئیوں کے مطابق ظہور میں آئیں گی اور پیشگوئیاں پوری ہوں گی، جب
نئے مسائل پیدا ہوں گے قرآن کریم کی نئی تفسیر خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو سکھائے گا، اپنے مقربین اور
اپنے محبوب بندوں کو اور پھر وہ ان مسائل کو حل کریں گے۔پس قرآن کریم میں ایت محکمت کے
علاوہ ایت متشبهت کا پایا جانا اس بات کی دلیل ہے کہ قرآن کریم ایک کامل اور مکمل کتاب ہے۔خدا کہتا ہے کہ یہ ایسی مکمل اور کامل کتا ہے جس میں متشبھت بھی پائی جاتی ہیں اس معنی
میں کہ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيْلَةَ إِلَّا اللهُ وَالرُّسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ أَمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ
رہنا۔اس معنی میں جو متشابہات تھیں، جو قرآن کریم کی عظمت بیان کرنے والی اور جو نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی رفعتوں کی طرف اشارہ کرنے والی تھیں منافق انہی متشابہات کی غلط تاویل سے
فائدہ اٹھاتا ہے اور جو دنیا کی روشنی کے ذرائع تھے منافق ان کے ذریعے خود اپنے آپ کو بھی
اندھیروں میں لے جاتا ہے اور دوسروں کو بھی اندھیروں کی طرف کھینچنے کی کوشش کرتا ہے اور جو
مومن ہے وہ ایسا نہیں کرتا لیکن قرآن کریم نے متشبهت سے پہلے محکمت کہا ہے کیونکہ پہلے تو
اس کی عظمت ہے یعنی ایک کامل کتاب ہونا اور اس کا مدلل ہونا اور ابدی صداقتوں پر اس کا مشتمل
ہونا۔پس دوسری بات یہ ہے کہ قرآن عظیم میں ایت محکمت پائی جاتی ہیں جن میں کوئی استعارہ
نہیں اور جو کسی تاویل کی محتاج نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
مُحْكَمت کے معنی ہیں کہ جن میں کوئی استعارہ نہیں پایا جا تا اور جو کسی تاویل کی محتاج نہیں ہیں۔میں نے کہا تھا کہ اس کے اندر ابدی صداقتیں ہیں اور بینات ہیں۔بَيِّنت ، مُحْكَمت ہیں۔ایک
ظاہر چیز ہے جس میں کوئی چھپی ہوئی بات نہیں۔قرآن کریم نے کہا ہے کہ میں ایک ایسی کتاب
ہوں جو بالکل مبین “ ہوں، ظاہر ہوں اور کوئی چیز مجھ میں چھپی ہوئی نہیں ہے، وہ ان آیات
دو ،،
محکمات کے متعلق ہی کہا گیا ہے۔یا وہ تفاسیر قرآنی جوان متشابہات سے تعلق رکھتی ہیں جن کا تعلق
ماضی سے تھا جس وقت وہ واقع ہو گیا تو وہ مبین “ کے اندر شامل ہو گئیں۔ددو ،،
تیسری بات ہمیں یہ پتنگتی ہے کہ قرآن عظیم میں ایت متشبھت میں بھی ہیں جو تاویل کی
محتاج ہیں۔ان متشبهت کی بہت سی باتیں بعض استعارات کے پردہ میں محجوب ہیں اور اپنے
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۲۳
خطبہ جمعہ یکم جولائی ۱۹۷۷ء
اپنے وقت پر آکر کھلتی ہیں اور جیسا کہ میں نے شروع میں بتایا تھا یہ قرآن کریم کی عظمت ہے،
بہت بڑی عظمت ! کہ وہ ایک ایسا کلام ہے جس نے قیامت تک کے لئے انسان کی بہتری کے
سامان کر دیئے۔ہر صدی کا ، ہر زمانے کا، ہر علاقے کا ، ہر ملک کا انسان قرآن کریم کا محتاج اور
اس کی احتیاج سے وہ کبھی بھی آزاد نہیں ہو سکتا۔جیسا کہ میں ابھی بتا چکا ہوں مُتشبھت میں پیشگوئیاں بھی ہیں اور متشبھت میں قرآن کریم
کی وہ تفسیر بھی ہے جو زمانہ زمانہ سے تعلق رکھتی ہے لیکن وہ ابدی صداقتوں کی روشنی میں ہے اس
سے باہر نہیں اور ابدی صداقتوں کی ضد نہیں ہے بلکہ ان کی تائید کرنے والی ہے۔یہ ایک لمبا
مضمون ہے میں مختصر کروں گا۔یہ تین باتیں ہو گئیں۔چوتھی بات ہمیں یہ پتنگتی ہے کہ قرآن کریم ایک عظیم کتاب ہے لیکن پھر بھی جن کے دلوں
میں کجی اور نفاق ہے وہ ان آیات کے پیچھے پڑ جاتے ہیں جو متشابہ ہیں۔یہ ان آیات سے پتہ لگتا
ہے ایک تو وہ ان آیات کے پیچھے پڑ جاتے ہیں جو متشابہ ہیں اور محکمات کی طرف نظر ہی نہیں اٹھا
کر دیکھتے یعنی جو چیز واضح ہے، قطعی ہے، جس میں شبہ کی کوئی گنجائش نہیں اس کو تو چھوڑ دیتے ہیں
اور جس میں تاویل ہوسکتی ہے، جس کے ایک سے زائد معنی ہو سکتے ہیں، جس کے سیکھنے کے لئے
بہت کچھ کرنا پڑتا ہے اور جب اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہو تب خدا تعالیٰ خود وہ معانی سکھاتا ہے وہ
ان متشابہات کے پیچھے پڑ جاتے ہیں اور پھر یہ کہ ان کے پیچھے پڑ کر ایک ایسی تاویل کرتے ہیں جو
غلط ہوتی ہے۔وہ حقیقت سے دور لے جانے والی ہے۔آیات محکمات سے پرے لے جانے
والی ، اس کی ضد اور اس سے متضاد ایک تفسیر اور تاویل کر دیتے ہیں اور ان کا جوا رادہ ہوتا ہے،
ان کی جو نیت ہوتی ہے وہ بھی شیطانی ہوتی ہے۔ابتغاء الْفِتْنَةِ ، وہ فتنہ پیدا کرنا چاہتے ہیں،
آیات قرآنیہ کے معانی کو ان کی حقیقت سے دور لے جاتے ہیں اور آیات محکمات کی ضد میں ان
سے متضاد ایک معنی کر رہے ہوتے ہیں اور نیت ان کی ہوتی ہے فتنہ پیدا کرنا اور دعویٰ ان کا یہ ہوتا
ہے کہ ہم تو صالحین کا گروہ ہیں ہم تو مصلح ہیں ، ہم تو اصلاح چاہتے ہیں۔پانچویں بات اس آیت سے یہ پتہ لگی کہ ایت محکمت کی تفسیر اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۲۴
خطبہ جمعہ یکم جولائی ۱۹۷۷ء
مَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَةُ إِلَّا الله - خدا نے اعلان کر دیا کہ متشابہات کی تفسیر خدا کے سوا اور کوئی جانتا ہی
نہیں۔کوئی انسان یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ میں اپنی عقل یا فراست سے قرآن کریم کی آیت متشبهت
یعنی متشابہ آیات کی تفسیر کر سکتا ہوں۔کوئی یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کیونکہ قرآن کہتا ہے کہ مَا يَعْلَمُ
تَأْوِيلَةُ إِلَّا الله سوائے خدا تعالیٰ کے ان کی تاویل کوئی نہیں جانتا۔لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انسانوں میں سے وہ گروہ جو میرے ساتھ تعلق رکھنے والا ہے وہ
گروہ جو علم میں کامل دستگاہ رکھنے والا ہے۔الرسخُونَ فِي الْعِلْمِ بطونِ قرآنی کو جانتے ہیں۔یہ
اعلان کیا خدا تعالیٰ نے کہ اللہ کے سوا کوئی جانتا نہیں اور جو علم میں کامل دستگاہ رکھنے والے ہیں وہ
بطونِ قرآنی کو جانتے ہیں۔اور ساتویں بات ہمیں یہ پتہ لگی کہ وہ اس لئے جانتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے
یہ اسرار روحانی سیکھتے ہیں۔وہ اس کلام پر کامل ایمان رکھتے ہیں اور اس حقیقت کو سمجھتے ہیں کہ محل من
عِندِ ربنا اور ان کا یہ اعلان ہوتا ہے کہ ہم اپنی طرف سے تفسیر نہیں کر رہے بلکہ ان ایت مُتشبهت
کی تفسیر خدا تعالیٰ ہمیں سکھاتا ہے اور تب ہم بتاتے ہیں۔کوئی انسان اپنی طاقت سے اپنے زور
سے اپنی فراست اور اپنی عقل سے ایت متشبهت کی صحیح تفسیر بیان ہی نہیں کرسکتا۔اس کے لئے
ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فضل اس کے اوپر نازل ہو اور خدا تعالیٰ کی رحمت کے نتیجہ میں وہ یہ تفسیر
سیکھے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے نتیجہ میں وہ راسِخُ فِي الْعِلْمِ بن جائے۔خدا تعالیٰ سے علم حاصل کرنے کے لئے قرآن پر کامل ایمان ضروری ہے۔جو شخص یہ کہتا
ہے کہ قرآن کامل نہیں وہ شخص اللہ تعالیٰ سے تفسیر سیکھ ہی نہیں سکتا۔امنا بِہ ہم اس کلام پر ایمان
لائے۔ہم ایمان لائے کہ یہ کامل کتاب ہے اور اس بات پر بھی ایمان لائے کہ حا مِنْ عِنْدِ
ربنا یعنی جو ایت محکمت ہیں وہ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور جو ایت مُتشبِھت ہیں وہ
بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور وہ ذات وہ ہستی جس کی ذات اور صفات میں کوئی تضاد نہیں
پایا جا تا اس کے کلام میں بھی کوئی تضاد نہیں پایا جاتا۔اس بات پر وہ ایمان لاتے ہیں اور خدا تعالیٰ
ان کو ایسے معانی سکھاتا ہے جو قرآن کریم کے دوسرے حصوں سے متضاد نہیں۔وہ تفسیر نہ ایت
محکمت سے متضاد ہے اور نہ ایک متشبهت کے ان دیگر معانی سے متضاد ہے جو اللہ تعالیٰ نے
خطبات ناصر جلد ہفتہ
۱۲۵
خطبہ جمعہ یکم جولائی ۱۹۷۷ء
اس کو یا کسی اور کو اس زمانہ میں یا کسی اور زمانہ میں سکھائے کیونکہ اس کی ذات میں اور اس کے علم
میں تضاد نہیں ہے اور اس کی سکھائی ہوئی تعلیم میں بھی تضاد پیدا نہیں ہوسکتا۔جس کو یہ چیز مل گئی ، خدا تعالیٰ کی رحمت جس کی معلم بن گئی اس کو کامیابی کی ہر کلید مل گئی۔آج صبح میں نے ایک عجیب نظارہ دیکھا۔میں نے دیکھا کہ ایک چھپی ہوئی کتاب میرے سامنے
پڑی ہے اس کا جو سر ورق ہے یعنی پہلا صفحہ جس پر نام لکھا ہوتا ہے اس کا اوپر کا حصہ تو میری نظر نے
نہیں پکڑا لیکن اس کے نیچے فارسی کا ایک بڑا عجیب شعر ہے وہ شعر مجھے بھول گیا لیکن اس کے بعض
الفاظ مجھے یاد ہیں اور مفہوم پوری طرح یاد ہے۔وہ شعر نوریست سے شروع ہوتا ہے اور پہلا
مصرع ختم بھی نوریست پر ہوتا ہے۔پہلے مصرع کے معنی یہ ہیں کہ نور تو وہ نور ہے جو ایسے شخص کو
ملے جو اپنے نفس پر ، اپنی ذات پر ایک موت وارد کرتا ہے اور فنا فی اللہ ہو جاتا ہے وہ نور ، نہ کہ سعی
بسیار، کلید کامرانی ہے یہ دوسرے مصرعے میں ہے۔دوسرے مصرعے کے شروع میں سعی بسیار
اور آخر میں کلید کامرانی“ ہے۔انسانی تدابیر اور انتہائی کوشش کامیابی کی چابی نہیں ، کامیابی کی
چابی یہ ہے کہ اپنے اوپر ایک موت وارد کر لینے کے بعد ، فنافی اللہ ہو جانے کے بعد انسان کو ایک
نور عطا ہو جائے۔پھر وہ جس میدان میں بھی قدم اٹھاتا ہے کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔اللہ تعالیٰ
کے فضل اور اس کی رحمت سے۔اس آیت کے معاً بعد جو دوسری آیت ہے یعنی ربنا لا تزغ قُلُوبَنَا اس میں ہمیں یہ بتایا گیا
ہے کہ دیکھو اتنی عظیم کتاب اتنی شاندار کتاب اتنی وسعتوں والی کتاب کہ جس کی حکومت بعثت نبوی
سے اور نزولِ قرآن سے لے کر قیامت تک پھیلی ہوئی ہے سج دل لوگ اس کو بھی اپنی اور دوسروں
کی (جس پر ان کا اثر ہوتا ہے) ہلاکت کا باعث بنا دیتے ہیں۔خدا تعالیٰ کی رحمت سے جو علم
حاصل کیا جائے اس کے سوا باقی ہر چیز متشابہ نہیں بلکہ مشتبہ ہے اور بلندیوں کی طرف لے جانے
والی نہیں بلکہ گہرائیوں میں گرانے والی ہے۔اور یہاں جو ذ کر ہے کہ جن کے دلوں میں بھی ہے، وہ
وہ لوگ نہیں ہیں جو اسلام پر ایمان ہی نہیں لائے بلکہ ایمان لانے کے بعد کبھی پیدا ہوئی اور یا پھر
ان کی سابق کبھی دور نہیں ہوئی ، دونوں شکلیں ہوتی ہیں۔اتنی عظیم کتاب ہے اور وہ ان کے دلوں کی
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۲۶
خطبہ جمعہ یکم جولائی ۱۹۷۷ء
کبھی دور نہیں کر سکی ان کی شامت اعمال کی وجہ سے، ان کی بدقسمتی کی وجہ سے ، ان کی ذہنی بیماری
کی وجہ سے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم اپنے زور سے صراط مستقیم پر بھی نہیں چل سکتے اور کبھی
سے بھی محفوظ نہیں رہ سکتے بلکہ اس کے لئے بھی دعا کی ضرورت ہے۔اس واسطے نفاق سے اور دل
کی کجی سے محفوظ رہنے کے لئے یہ دعا کیا کرو کہ
رَبَّنَا لَا تُزِعُ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ
خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ہم سب کو ، ساری جماعت کو جو قرآن کریم پر ایمان لاتے ہیں اس ایمان
کے بعد سج دل نہ بنادے اور قرب کی راہیں دکھانے کے بعد اپنے سے پرے نہ دھتکار دے اور
جس رحمت اور پیار کے لئے اس نے اسلام کے اندر اس جماعت کو پیدا کیا ہے وہ پیار ہم سب کو
حاصل ہو۔آمین۔روز نامه الفضل ربوہ ۱۷ اگست ۱۹۷۷ ء صفحه ۲ تا ۴)