قرآن کریم کے اصولِ ایمانیہ یقین کامل کے درجہ پر پہنچے ہوئے ہیں

خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۳۳
خطبہ جمعہ ۲۹ / جولائی ۱۹۷۷ء
قرآن کریم کے اصول ایمانیہ ثابت محقق اور فی ذاتہ
یقین کامل کے درجہ پر پہنچے ہوئے ہیں
خطبہ جمعہ فرموده ۲۹ جولائی ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ریلوے کا پھاٹک بند ہو گیا تھا اس لئے کچھ دیر رکنا پڑا۔آپ کو بھی تکلیف ہوئی اور مجھے بھی
آپ کی تکلیف کی وجہ سے تکلیف اٹھانی پڑی۔قرآن کریم ایک کامل کتاب ہے۔اس نے اپنے کمال کا خود اعلان کیا ہے چنانچہ ہمارے
رب کریم نے فرمایا :۔اليَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (المائدة : ٤ )
علم دین کو مرتبہ کمال تک پہنچادیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے نوع انسانی پر ہر قسم کی نعمتوں کے
دروازے کھول دیئے ہیں لیکن ان نعمتوں سے حصہ پانے والے امت محمدیہ کے ایمان دار لوگ
ہیں۔ہر انسان ان نعمتوں سے خدا تعالیٰ کے حکم کی اطاعت کرتے ہوئے اور قرآنی تعلیم پر عمل پیرا
ہوکر ہی حصہ پاسکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے:۔" ( قرآن ) اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کا تاج لا زوال اپنے سر پر رکھتا ہے اور

خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۳۴
خطبہ جمعہ ۲۹؍ جولائی ۱۹۷۷ء
تبيانا لكُل شَيْءٍ (النحل: ٩٠) کے وسیع اور مرصع تخت پر جلوہ افروز ہے۔“
قرآن کریم ہی نے اپنے کمال کے متعلق بتایا ہے کہ اس سے اللہ تعالیٰ کی کیا مراد ہے یعنی
جب اللہ تعالیٰ نے فرما یا اليَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُم تو اس سے کیا مراد ہے کس قسم کا کمال یا کس
قسم کے کمالات اس میں پائے جاتے ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔الَم تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي
السَّمَاءِ - تُؤْتِي اكْلَهَا كُل حِيْنِ بِاِذْنِ رَبَّهَا ـ (ابرهیم : ۲۶،۲۵)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں قرآن کریم کی یہ آیت قرآن کریم کے کمال کے
تین پہلوؤں کو ظاہر کرتی ہے اور اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ مومنوں کو قولِ ثابت عطا کرتا
ہے یعنی ایسا قول عطا کرتا ہے جو ثابت شدہ ہے اور مدلل ہے اور جس کے متعلق دلائل دیئے گئے
ہیں اور انسان کو ثابت قدم رکھتا ہے۔اس سے ہم اس نتیجہ پر پہنچے کہ ثبات قدم کے لئے تعلیم کا
مدلل ہونا ضروری ہے۔تعلیم اپنی ذات میں ہزار دلائل رکھے اگر وہ ہماری سمجھ میں نہ آئیں،
اگر ہم ان کا مطالعہ نہ کریں اور اگر ہماری ان سے واقفیت نہ ہو، اگر ہم ان کا علم نہ رکھیں تو ہم
ثابت قدمی نہیں دکھا سکتے اس لئے خدا تعالیٰ نے ثابت قدم رہنے کا طریقہ قرآن کریم کی تعلیم بتایا
ہے۔گویا قرآن کریم کے پاک اور مقدس کلام کا کمال ان آیات میں تین باتوں پر موقوف قرار
دیا گیا ہے۔اول یہ کہ اس کے اصول ایمانیہ ثابت اور محقق اور فی حدذاتہ یقین کامل کے درجے پر پہنچے
ہوئے ہوں اور اس کی دوسری شق یہ ہے کہ فطرت انسانی اس کو قبول کرتی ہو۔مذہب اور ایمان
کے جو اصول ہیں ان کی بنیادی غرض یہ ہے کہ خدائے واحد ویگانہ کے ساتھ انسان کا ایک تعلق قائم
ہو جائے اسی لئے کلمہ لا إِلهَ إِلَّا الله اصول ایمانیہ کی بنیاد ہے۔چونکہ ایمان کے سارے اصول
خدائے واحد و یگانہ کی طرف لے جانے والے ہیں اور توحید باری تعالیٰ فی ذاتہ محقق ہے اور یہ جو
کائنات ہے جب ہم اس کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں یہ ماننا پڑتا ہے اور ہم اس نتیجہ پر پہنچنے پر مجبور
ہیں جیسا کہ آج کے سائنسدانوں کا ایک حصہ اس نتیجہ پر پہنچ چکا ہے کہ اس کائنات کی پیدائش کو

خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۳۵
خطبہ جمعہ ۲۹؍ جولائی ۱۹۷۷ء
محض اتفاق نہیں قرار دیا جا سکتا بلکہ ماننا پڑتا ہے کہ کوئی مد بر بالا رادہ ہستی ہے جس نے یہ کائنات
تخلیق کی ہے، اس کا ارادہ اور حکم اس میں چلتا ہے۔غرض ساری کائنات کا اس اصول کے ساتھ
بندھا ہوا ہونا اور ہمارے علم میں یہ بات آئی کہ کائنات کی ہر چیز کو انسان کے لئے مسخر کیا گیا
ہے۔ہر چیز انسان کی خدمت پر لگا دی گئی ہے۔یہ خود اپنی ذات میں متصرف بالا رادہ ہستی کے
وجود پر ایک بڑی زبر دست دلیل ہے یعنی اس کا ئنات میں کوئی انتشار نہیں پایا جاتا۔مخلوقات کی
اتنی تعداد ہے کہ انسان کا ذہن اپنے تصور میں بھی وہ تعداد نہیں لاسکتا انسان کی سب گنتیاں ختم
ہو جاتی ہیں۔کائنات کی ہر چیز انسان کی خدمت پر لگا دی گئی ہے، انسان کے لئے اس کی تسخیر ہے
یعنی کائنات کی ہر چیز کو خدا کا حکم ہے کہ اس نے انسان کی خدمت کرنی ہے۔پس جب ہم کائنات
پر غور کرتے ہیں تو لا إله إلا الله جو ہمارے ایمان کی بنیاد ہے وہ ثابت ہو جاتی ہے چنانچہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔وجہ یہ کہ خدا تعالیٰ کی تمام یہ مصنوعات اور یہ سلسلہ نظام عالم کا جو ہماری نظر کے
سامنے موجود ہے یہ صاف طور پر بتلا رہا ہے کہ یہ عالم خود بخود نہیں۔یعنی یہ کوئی اتفاق نہیں کہ ایسا ہو گیا ہو۔اب تو سائنسدانوں نے اتفاق کو سائنس بنادیا ہے۔اس علم کو مدون کر دیا ہے اور اس کا نام انہوں نے سائنس آف چانس رکھا ہے۔دس پندرہ سال
ہوئے مجھے ایک چھوٹی سی کتاب ملی تھی سائنس آف چانس پر۔میں نے اس کا مطالعہ کیا تھا۔اب
یہ علم آگے بڑھ گیا ہوگا لیکن جو بعد کی کتب ہیں وہ میرے مطالعہ میں نہیں آئیں۔جس مختصر سی
کتاب کا میں ذکر کر رہا ہوں اور جونئی نئی آئی تھی اس کے مطالعہ سے مجھے معلوم ہوا کہ سائنس آف
چانس کے نتیجہ میں چوٹی کے سائنسدانوں کا ایک گروہ اس بات کی طرف آ گیا تھا کہ انہیں بھی ماننا
پڑے گا کہ اس کائنات کا کوئی خالق ہے جو اس کا پیدا کرنے والا ہے۔کوئی مد بر بالا رادہ ہستی ہے
جو اس دنیا کو پیدا کرنے والی ہے۔یہ کائنات خود بخو دا تفاقیہ طور پر اور بے مقصد معرض وجود میں
نہیں آگئی کیونکہ اتنے چانسز (Chances) اتنے اتفاقات اکٹھے ہو ہی نہیں سکتے خصوصاً جب
یہ بات ہمارے سامنے ہو کہ یہ سارے اتفاقات ( جن کو دہر یہ لوگ اتفاقات کہتے ہیں ) اکٹھے

خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۳۶
خطبہ جمعہ ۲۹ جولائی ۱۹۷۷ء
ہو جائیں انسان کی خدمت کے لئے۔صرف اربوں کھربوں کی بات نہیں بلکہ اگر ان کو آپس میں
ضرب دی جائے تب بھی ان کی تعداد زیادہ بنتی ہے۔بہر حال سائنسدانوں اور دانشوروں کا ایک
طبقہ اس کا ئنات کو دیکھ کر اس طور سوچنے لگ گیا ہے کہ اس کا کوئی پیدا کرنے والا ہے۔انسان
فطرت صحیحہ رکھتا ہے اس کے سامنے جب یہ چیز آتی ہے تو وہ اس بات کو ماننے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ
ہم ان سب چیزوں کو اتفاق نہیں کہہ سکتے ضرور کوئی مد بر بالا رادہ ہستی ہے جس نے اس کا ئنات کو
پیدا کیا ہے۔اب میں پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حوالہ پڑھتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں:۔وجہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی یہ تمام مصنوعات اور یہ سلسلہ نظام عالم کا جو ہماری نظر
کے سامنے موجود ہے یہ صاف طور پر بتلا رہا ہے کہ یہ عالم خود بخود نہیں بلکہ اس کا ایک موجد
اور صانع ہے جس کے لئے یہ ضروری صفات ہیں کہ وہ رحمان بھی ہو اور رحیم بھی ہو اور
قادر مطلق بھی ہو اور واحد لاشریک بھی ہو اور ازلی ابدی بھی ہو اور مدبر بالا رادہ بھی ہو اور
مستجمع جمیع صفات کا ملہ بھی ہو اور وحی کو نازل کرنے والا بھی ہو۔یہ اقتباس اپنے اندر ایک وسیع مضمون رکھتا ہے۔اس وسعت میں تو اس وقت نہیں جاؤں گا
کسی اور موقع پر بیان کیا جاسکتا ہے۔قرآن کریم کے کمال کی دوسری بات یہ بتائی گئی کہ فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ ایک تو یہ کہ اصولِ ایمانیہ
لا إلهَ إلا الله ایک ثابت شدہ حقیقت ہے جس سے کوئی سعید فطرت انسان انکار نہیں کرسکتا۔انسان کی فطرت کے اندر بھی یہ بات پائی جاتی ہے اور اس کا ئنات کا مطالعہ کرنے سے بھی مدلل طور پر
ثابت ہوتا ہے کہ یہ منتشر نہیں۔مثلاً ستارے ہیں ان میں کوئی مشرق کی طرف چل رہا ہوتا ہے اور
کوئی مغرب کی طرف چل رہا ہوتا ہے مگر ان کو بھی ہر دوسری چیز کی طرح بعض معین نسبتوں میں
باندھا گیا ہے۔دوسرے یہ کہ خدا تعالیٰ کا وہ قانون جو اس کا ئنات میں نافذ ہے اور قانونِ قدرت
جو اس عالم میں کام کر رہا ہے جب ہم اس کا مشاہدہ کرتے ہیں تو ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ کلام پاک
قانون قدرت کے ساتھ موافقت رکھتا ہے اور یہ بڑا لطیف مضمون ہے کہ خدا کا کلام اور خدا کا
فعل اور خدا کے فعل کے نتیجہ میں انسانی فطرت جس کے لئے یہ کائنات بنائی گئی ہے ان تینوں میں

خطبات ناصر جلد ہفتہ
۱۳۷
خطبہ جمعہ ۲۹ جولائی ۱۹۷۷ء
ایک بڑا مضبوط رشتہ قائم ہے۔غرض اس کائنات میں جو قانون نافذ ہے اس کا کام یہ ہے کہ وہ
انسان کی نشو ونما کرے یعنی کائنات کی ہر چیز کو ( مختلف اور بے شمار مخلوقات ہیں ان میں سے
ہر ایک کو اللہ تعالیٰ کا یہ حکم ہے کہ اس نے اس طرح پر انسانی فطرت کی نشوونما کرنی ہے اور اس
طرح ان کے کام آنا ہے۔استعدادوں کو تقویت دینے والا اور وسعت دینے والا اور اس کمال کو
پہنچانے والا یہ قانون قدرت خدا تعالیٰ نے بنایا ہے اور اس قانون قدرت کے عمل کے نتیجہ میں
انسانی فطرت انسانی قوی یا فطرت انسانی کے قومی اور اس کی استعدادوں میں ایک تقویت پیدا
ہورہی ہے۔کمال کی طرف ان کی حرکت ہے اور آدم کی نسل کے انسان نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت اپنی فطری استعداد کو کمال تک پہنچا دیا تھا اس لئے انسان کی ہدایت کے لئے قرآن کریم
نازل ہوا۔قرآن کریم ہی کے بعض حصے اس تعلیم پر مشتمل ہیں جو پہلوں کو دی گئی تھی۔گو یا خود
قرآن کریم کی تعلیم کے بعض حصے ہی مختلف انبیاء کے وقتوں میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
پہلے آئے ان کی فطری نشو و نما کے لئے کام کر رہے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے
وقت انسانی فطرت کی استعدادا اپنے کمال کو پہنچ چکی تھی اس لئے پورا قرآن کریم نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم پر نازل ہوا۔ایک طرف قوانین قدرت جو کائنات میں نافذ تھے ان کو مسخر کیا گیا انسان
کی نشو ونما کے لئے اور اس کی بقا کے لئے اور اس کی قوتوں کی حفاظت کے لئے اور اس کی قوتوں
میں جان پیدا کرنے کے لئے اور دوسری طرف انسان کو ایسی فطرت دی گئی اور ایسی استعداد دی
گئی کہ ایک طرف وہ قوانین قدرت کے نتیجہ میں کائنات سے استفادہ کر رہی تھی۔اس سے
خدمت لے رہی تھی اور دوسری طرف کلام پاک پر عمل کر کے خدا تعالیٰ کے زیادہ سے زیادہ قرب
کےحصول کے لئے کوشش کر رہی تھی۔خدا تعالیٰ کے زیادہ سے زیادہ قرب کے حصول کے لئے
کوشش کر رہی تھی۔پس فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ کا ایک کمال تو یہ ہے کہ قانون قدرت کلام پاک کی تعلیم کا مؤید ہے
اور اس کے کمال کو ظاہر کرنے والا ہے کیونکہ قانون قدرت کا کمال اور کلام پاک کا جو کمال ہے وہ
ایک دوسرے کی عظمت کو ثابت کر رہے ہیں۔خدا تعالیٰ کا فضل اس کلام کے ساتھ مل کر ایک عجیب

خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۳۸
خطبہ جمعہ ۲۹ / جولائی ۱۹۷۷ء
شان اس کی صفات کے جلووں کی انسان کے سامنے لے کر آتا ہے۔فَرْعُهَا فِي السَّمَاء کا دوسرا پہلو
یہ ہے کہ یہ تعلیم آسمان کی رفعتوں تک پہنچ گئی یعنی اپنے کمال کو پہنچی ہوئی ہے اور اس کا مطلب یہ
ہے کہ جیسا کہ میں نے ابھی اشارہ کیا تھا قرآن کریم سے پہلے جو تعلیمیں آئیں مختلف انبیاء کی طرف
،
ان کے متعلق ایک بات واضح ہے اور وہ یہ کہ وہ مختص القوم اور مختص الزمان تھیں یعنی ہر نبی ایک
خاص قوم کی طرف ایک خاص زمانہ میں آیا اور اس وجہ سے ان کی تعلیمات مجمل بھی تھیں اور ناقص
بھی تھیں اس لئے کہ ابھی اس زمانے میں اس نبی کی جو امت تھی اس کی پوری نشو و نما نہیں ہوئی تھی
یعنی جو پہلے نبی گزرے ہیں ان میں سے ہر ایک نبی کی استعداد ابھی کمال کو نہیں پہنچی تھی مثلاً
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جو تعلیم تھی اس میں عام افادہ کی قوت نہیں پائی جاتی تھی کہ ساری دنیا
کے انسان کے لئے وہ راہنمائی اور ہدایت کا باعث بن سکے اور یہی حال دوسرے انبیاء کا بھی تھا
لیکن جب قرآن کریم نازل ہوا تو اس وقت انسان کی استعداد میں بحیثیت انسان اپنے کمال کو پہنچ
چکی تھیں اور قرآن کریم مختص القوم اور مختص الزمان کی حیثیت سے نہیں بلکہ تمام قوموں اور تمام
زمانوں کے لئے تعلیم اور ہدایت لے کر دنیا کی طرف آیا۔تعلیم کے لحاظ سے کامل تعلیم اور اثر کے
لحاظ سے کامل تکمیل لے کر آیا یعنی اس نے انسان کی جو تربیت کرنی تھی اور اس کی تکمیل کرنی تھی وہ
بھی کمال کی تھی۔غرض قرآن کریم تمام قوموں اور تمام زمانوں کی تعلیم اور تکمیل کے لئے آیا اور ایسے زمانہ
میں آیا جب کہ انسان کی استعداد میں اپنے کمال کو پہنچ چکی تھیں۔ایک طرف انسان کی استعداد
اپنے کمال کو پہنچ چکی تھی اور دوسری طرف زمین بھی گناہ اور بدکاری اور مخلوق پرستی سے بھر گئی تھی
اور اس کے لئے اصلاح عظیم کی ضرورت تھی۔انسان کی استعدا د قر آنی تعلیم کی حامل ہو سکتی تھی مگر
وہ خدا سے اتنی دور جا پڑی تھی کہ گو یاز مین پر ایک فساد عظیم بپا ہو چکا تھا۔اس فساد عظیم کو دور کر نے
کے لئے ایک عظیم تعلیم کی ضرورت تھی۔ایک کامل اور مکمل ہدایت کی ضرورت تھی۔اس کے بغیر وہ
فساد دور نہیں ہو سکتا تھا۔ساری دنیا میں فساد پھیلا ہوا تھا۔انسان کے دل میں اپنے پیدا کرنے
والے رب سے دوری اور بیزاری پائی جاتی تھی ، گویا مشرق میں بھی اور مغرب میں بھی ، شمال میں

خطبات ناصر جلد ہفتہ
۱۳۹
خطبہ جمعہ ۲۹ / جولائی ۱۹۷۷ء
بھی اور جنوب میں بھی فساد برپا تھا۔اس لئے دنیا میں فساد مٹانے اور انسانی استعداد کو روحانی
میدانوں میں آگے سے آگے بڑھنے اور روحانی رفعتوں کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کے لئے
کامل ہدایت کی ضرورت تھی پہلی ہدایتیں اس کے لئے کافی نہ تھیں۔پس قرآن کریم کی کامل
ہدایت آگئی جس سے انسانی استعداد کی کامل نشو ونما ہوئی اور دنیا سے فساد کا سد باب بھی ہو گیا۔اگر چہ پہلی تعلیمیں بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے آئی تھیں لیکن کامل تعلیم قرآن کریم کی تعلیم ہے جو ہر
لحاظ سے مکمل ہے۔خدا تعالیٰ نے اس کا نام اسلام رکھا اور اس طرح وَ رَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ
دِينًا (المآئدۃ: ۴ ) کا اعلان کر دیا گیا۔تیسرا کمال کلام پاک کا یہ ہے کہ تُؤْحَ اكْلَهَا كُلَّ حِيْنِ بِإِذْنِ رَبَّهَا قرآنی تعلیم ہر وقت
اور ہر آن اور ہر ایک کو اپنا پھل دیتی ہے۔بِاِذْنِ رَبّبھا میں بنیادی حقیقت کا اظہار بھی کر دیا کہ
انسان کی ساری کوشش اور تدبیر بے نتیجہ ہے اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت شامل حال نہ ہو
لیکن انسان کی کامل تدبیر اور کامل کوشش نا ممکن تھی خدا کی راہ میں اگر قرآن کریم نہ ہوتا کیونکہ یہ
کامل ہدایت پر مشتمل ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا تمہاری طرف کامل ہدایت بھیج دی گئی
ہے۔اس پر عمل کرنے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے تم اپنی طاقت اور استعداد کے
مطابق پوری کوشش کرو لیکن یہ نہ بھولنا کہ خدا تعالیٰ کی رضا خدا کی رحمت کے بغیر ممکن نہیں۔اسی کے فضل اور رحمت سے خدا کا پیارا نسان کو ملتا ہے۔ہے۔توى اكْلَهَا كُل حِينٍ میں جس پھل کا ذکر ہے وہ دراصل لقاء باری ہے۔خدا کی لقا اور اس
کا قرب اس تعلیم کا پھل ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت سے لے کر آج تک
اُمت محمدیہ میں لاکھوں کروڑوں لوگ ایسے پیدا ہوئے جنہوں نے اس کامل تعلیم کا پھل کھایا اور
اس سے ان کی روح نے زندگی اور تازگی اور تقویت پائی یعنی وہ اللہ تعالیٰ کے مقرب بنے اور
انہیں لقاء الہی حاصل ہوئی۔لقا کے ساتھ بہت سے لوازمات ہیں جن کا ذکر قرآن کریم ہی میں بہت سی جگہوں پر آیا
ہے۔ایک جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِم
و

خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۴۰
خطبہ جمعہ ۲۹ / جولائی ۱۹۷۷ء
المليكَةُ اَلا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا ( حم السجدة : ٣١)
اس کے علاوہ بھی اور بہت سی آیات ہیں جن میں لقاء باری تعالیٰ کا ذکر آیا ہے۔اس لقا
کے بہت سے لوازمات بھی ہیں جن کو ہم (۱) برکات سماویہ بھی کہتے ہیں اور (۲) مکالمات الہیہ بھی
کہتے ہیں ہم ان کو (۳) قبولیتیں بھی کہتے ہیں اور (۴) خوارق بھی کہتے ہیں۔امت محمدیہ میں یہ
پھل یعنی خدا تعالیٰ کا قرب اور پیار اس کثرت سے انسان کو ملا ہے کہ اس کا شمار بھی مشکل ہے اور
لقا کے جولوازمات تھے ان میں لوگ کثرت سے حصہ دار بنے مگر بِاِذْنِ رَبَّهَا یعنی اللہ تعالیٰ کے
اذن کے ساتھ گویا قرآن عظیم کے نزول کے ساتھ لوگوں کی ربوبیت تامہ کا سامان ہو گیا۔چنانچہ
جب ہم کائنات پر غور کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر چیز کی نشو ونما ہوتی ہے مثلاً گندم ہے میں
نے پہلے بھی بتایا تھا آج کی گندم اور آج سے پانچ ہزار سال پہلے کی گندم میں فرق ہے اس لئے کہ
اب تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ ستاروں کی روشنی اجناس کی نشو ونما پر اثر ڈالتی ہے اور تحقیق سے
یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ پچھلے پانچ ہزار سال میں شاید ہزاروں نئے ستاروں کی روشنی اس زمین پر
پہنچی۔پانچ ہزار سال پہلے جتنے ستاروں کی روشنی گندم کی پرورش کیا کرتی تھی اس سے کئی ہزار
زیادہ ستارے آگئے آسمانوں پر، گندم اور دیگر غذاؤں کی پرورش کرنے کے لئے یعنی انسان کی
جسمانی اور ذہنی اور اخلاقی اور روحانی نشو ونما کے لئے کیونکہ غذا کا گہرا اثر انسانی ذہن ، اخلاق
اور روحانیت پر پڑتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مضمون پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے
کہ کس طرح انسان کی غذائیں اس کے جسم پر اور اس کے ذہن پر اور اس کے اخلاق پر اور اس
کی روحانیت پر اثر انداز ہوتی ہیں ان میں بھی نشوونما ہو کر اجناس کے بیج میں بھی ایک کمال پیدا
ہوا ہے اور انسان کی قوتوں اور استعدادوں کو اس معنی میں بھی ترقی ملی ہے اسے خدا تعالیٰ کا پیار
حاصل ہوا ہے۔دنیا کے ہر حصے نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل یہ فیض پایا۔قرآن کریم
جیسی عظیم ہدایت ان کو ملی۔قرآن کریم کی محبت دلوں میں ڈالی گئی۔قرآن کریم کا عشق لوگوں کی روح کے اندر پیدا کیا گیا۔قرآن کریم کا اتنا پیار کہ

خطبات ناصر جلد ہفتم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:۔۱۴۱
دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں
قرآں کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی
ہے
خطبہ جمعہ ۲۹ / جولائی ۱۹۷۷ء
یہ ایک عاشق دل کی پکار ہے کیونکہ جو انسان عقل رکھتا ہے اور فراست رکھتا ہے اور
خدا تعالیٰ کی معرفت رکھتا ہے اور خدا سے پیار کا حصول چاہتا ہے اور لقا چاہتا ہے اور رضوان باری
چاہتا ہے اسے معلوم ہے کہ خدا کو پانے کے سارے راستے قرآن میں بیان کر دیئے گئے ہیں اور
ان پر چل کر ہی اللہ تعالیٰ کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔پس الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کی رو سے قرآن کریم کی تعلیم تین کمالات کا مجموعہ ہے۔اصول ایمانیہ کے لحاظ سے اَصلُهَا ثابت اور اس کے کمال کے لحاظ سے فَرْعُهَا فِي السَّمَاء اور اس
کے شیریں ثمرات کی رو سے تُولّى اكلَهَا كُل حِينٍ بِإِذْنِ رَبَّهَا لیکن یہ تیسری چیز یعنی تویی
أكلَهَا كُل حِينٍ بِاِذْنِ رَبّهَا میں انسان کی کوشش کی طرف بھی اشارہ پایا جاتا ہے۔آج کل
آموں کا موسم ہے، اگر کہیں نہایت اعلیٰ درجہ کا یہ پھل پڑا ہو مثلاً کسی نے اپنے گھر کی میز پر رکھا ہو
اور وہ اسے نہ کھائے تو اس کا اسے کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا۔پس اگر چہ یہ پھل بہت اچھا ہوتا ہے اور
خوشبودار ہوتا ہے اور بڑا میٹھا اور لذت والا ہوتا ہے۔ہر قسم کی بیماری سے پاک ہوتا ہے، انسان
کی پوری نشو ونما کی خصوصیت رکھتا ہے لیکن یہ فائدہ تبھی دے سکتا ہے جب صاحب خانہ اس کو
کھائے بھی۔اگر وہ نہ کھائے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔پس توتي احلھا میں یہ بتایا گیا ہے کہ پھل تیار ہے اور تمہارے سامنے رکھا ہوا ہے مگر
باذن ربها کی رو سے تم خدا سے دعا کرو کہ تمہیں اس کے صحیح استعمال کی توفیق بھی ملے اور اس
پھل کا جو بہترین نتیجہ انسان کے حق میں نکل سکتا ہے یعنی لقاء باری ، وہ بھی تمہیں حاصل ہو جائے۔خدا کرے کہ ہم سب کے حق میں یہ باتیں پوری ہوں۔روزنامه الفضل ربوه ۲۶ ستمبر ۱۹۷۷ء صفحه ۲ تا ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی