ایمان لانے والوں میں صدیقوں اور شہیدوں کے دوگروہ ہوتے ہیں

خطبات ناصر جلد ہفتم
خطبہ جمعہ ۲۶ اگست ۱۹۷۷ء
ایمان لانے والوں میں صدیقوں اور شہیدوں
کے دو گروہ ہوتے ہیں
خطبه جمعه فرمود ه ۲۶ /اگست ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔وَمَا لَكُمْ لا تُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ لِتُؤْمِنُوا بِرَبِّكُمْ وَقَدْ أَخَذَ
مِيثَاقَكُم إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ - هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَى عَبْدِةِ أَيْتِ بَيِّنَتٍ لِيُخْرِجَكُمْ
مِنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّورِ وَ إِنَّ اللَّهَ بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ - (الحديد : ٩ ١٠)
وَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَ رُسُلِةٍ أُولَبِكَ هُمُ الصَّدِيقُونَ وَالشُّهَدَاءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ
لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَ نُورُهُمْ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوا وَ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا أُولَبِكَ اَصْحَبُ الْجَحِيمِ
(الحديد : ٢٠)
اس کے بعد ان آیات کا ترجمہ کرتے ہوئے فرمایا:۔یہ سورۃ حدید کی آیات ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں
لاتے حالانکہ حقیقت یہ ہے وَالرَّسُولُ يَدْعُوكُم کہ اللہ کا رسول تم کو صرف اس لئے بلاتا ہے
لِتُؤْمِنُوا بِرَتِّكُم کہ تم اپنے رب پر ایمان لاؤ اور اگر تم مومن ہو تو خدا تم سے ایک وعدہ لے چکا
ہے۔هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَى عَبْدِ ایتٍ بَيِّنت وہ اللہ ہی ہے جو اپنے بندے پر کھلے کھلے نشان

خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۶۲
خطبہ جمعہ ۲۶ را گست ۱۹۷۷ ء
نازل کرتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ان نشانات کے ذریعہ سے تم کو اندھیروں میں سے نکال
کر نور کی طرف لے جاتا ہے اور اللہ یقیناً بہت شفقت سے کام لینے والا اور بار بار کرم کرنے والا
ہے اور جو اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے وہی اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہداء کا
درجہ پانے والے ہیں۔ان کو ان کا پورا پورا اجر ملے گا اور اسی طرح ان کا نور ان کو ملے گا اور وہ
لوگ جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلا یا وہ دوزخی ہوں گے۔حضور انور نے فرمایا:۔قرآن کریم کے الفاظ کے جو معانی کئے گئے ہیں ان کی رُو سے لفظ ایمان تین باتوں کی
طرف اشارہ کرتا ہے۔دل تصدیق کرے، زبان اس کا اعلان کرے اور انسان کا عمل گواہی
دے کہ واقعہ میں اس کا دل ایمان لایا ہے اور صداقت کی تصدیق کرتا ہے۔پس ایمان کی حقیقت
یہ ہے کہ اس کا پہلا اور حقیقی تعلق دل کے ساتھ ہے اور دنیا کی کوئی طاقت کسی دل میں ایمان کو
داخل نہیں کر سکتی نیز دنیا کی کوئی طاقت کسی دل سے ایمان کو نکال نہیں سکتی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ابتدائی زندگی پر جب ہم نظر ڈالتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ آپ
کے پیار نے اور آپ کے سلوک نے (اللہ تعالیٰ کے اس سلوک کے نتیجہ میں جو آپ سے ہو رہا تھا
اور جس کا دیکھنے والی آنکھ مشاہدہ کر رہی تھی اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے دلوں کو اس
طرح جیتا کہ صداقت دلوں میں گڑ گئی۔میں نے جو یہ کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت دل سے ایمان
کو نکال نہیں سکتی اگر واقعی دل میں ایمان ہو اور اس کی مثال صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی
زندگی ہے۔وہ کون سی مصیبت تھی جس سے وہ دو چار نہ ہوئے ، وہ کون سی ایذا تھی جو ان کو نہیں
پہنچائی گئی، اتنے دکھ دیئے گئے اور اتنی تکلیفیں پہنچائی گئیں کہ آج بھی جب ہم سوچتے ہیں تو
ہمارے رو نگے کھڑے ہو جاتے ہیں لیکن وہ صداقت جو ان کے دلوں میں داخل ہو چکی تھی ہر قسم
کے دکھ اور ایذا رسانی اور ابتلا نے بھی اس صداقت کو ان کے دلوں سے نہیں نکالا۔محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کو بہت دکھ دیا گیا مگر وہ ثابت قدم رہے۔اس سے بہتر
مثال انسان کی مذہبی تاریخ میں ہمیں اور کہیں بھی نہیں ملتی۔

خطبات ناصر جلد ہفتہ
۱۶۳
خطبہ جمعہ ۲۶ اگست ۱۹۷۷ء
پس ایمان دل سے شروع ہوتا ہے اسی لئے قرآن کریم نے بار بار بتایا ہے کہ مخالفین کے
حربے اس وجہ سے بھی ناکام ہو جاتے ہیں کہ دلوں پر ان کا اثر نہیں ہوتا بلکہ ان کے تکلیف
پہنچانے اور ایذا رسانی کے منصوبے مومنین کے لئے ایک قسم کی جنتوں کے دروازے کھولنے کا
موجب بن جاتے ہیں۔غرض دل سے ایمان شروع ہوتا ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ
زبان اس کا اقرار کرے۔حقیقت یہ ہے کہ ایمان باللہ کا محبت الہی اور عشق الہی سے بڑا گہرا تعلق
ہے یعنی محض یہ نہیں کہ ایک شخص خدا تعالیٰ پر اس کی ذات اور صفات کی معرفت کے نتیجہ میں ایمان
لا یا بلکہ اس کے حسن اور اس کے احسان کو دیکھ کر اس کے ساتھ ایک محبت اور ایک عشق پیدا ہوتا
ہے اور جب عشق کا اور محبت کا جذبہ دلوں میں پیدا ہو جائے تو زبانوں پر بہر حال اس کا اظہار ہوتا
ہے اور وہ اظہار بے تکلف ہوتا ہے۔اس واسطے جب ایمان دلوں میں داخل ہو جائے تو زبان اس
کا اقرار کرتی ہے اور پھر محض اقرار کو وہ انسان کافی نہیں سمجھتا بلکہ اپنے اعمال سے اس بات کی
-
تصدیق کرتا ہے کہ واقعہ میں اس کے دل کے اندر ایمان داخل ہو چکا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مَا لَكُمْ لا تُؤْمِنُونَ بِاللہ نہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں
لاتے حالانکہ وَالرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ لِتُؤْمِنُوا بِرَبِّكُمْ رسول
تمہیں اس طرف بلا رہا ہے کہ جس خدا
نے تمہیں پیدا کیا جو تمہارا رب ہے اس پر ایمان لاؤ۔صَوَرَكُمْ فَاحْسَنَ صُوَرَكُمْ (المؤمن : ۶۵) وه
خدا جس نے تمہیں وجود دیا اور تمہارے اندر بہترین صلاحیتیں پیدا کیں اور جس کا منشاء یہ ہے کہ وہ
صلاحیتیں نشو و نما پائیں تا کہ جس غرض کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے اور جس مقصد کے حصول
کے لئے اسے یہ استعدادیں اور صلاحیتیں دی گئی ہیں وہ مقصد پورا ہو یعنی انسان کا ذاتی تعلق ،
محبت ذاتی اور پیار اور عشق کا تعلق خدا تعالیٰ کے ساتھ پیدا ہو جائے۔وَقَد أَخَذَ مِيثَاقَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ اگر تم ایمان لاؤ اور ایمان کے حقائق پر غور کرو
تو تمہیں معلوم ہو کہ جو کچھ تم سے مطالبہ کیا جارہا ہے وہ تمہاری فطرت کے عین مطابق ہے۔اسی
غرض کے لئے تمہاری فطرت کو پیدا کیا گیا تھا اور فطرت کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے اور
ان کی نشوونما کی خاطر خدا تعالیٰ اپنے بندے پر ایت بینت یعنی کھلے کھلے نشان نازل کرتا ہے اور

خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۶۴
خطبہ جمعہ ۲۶ اگست ۱۹۷۷ء
خدا کا حقیقی بندہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنی عظمت اور جلال کے لحاظ سے اور اپنے کمال کو پہنچ جانے
کی وجہ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور باقی تمام رسول جو پہلے گزرے اور وہ تمام
مقربین الہی جو بعد میں آئے وہ اس عبد کامل کی ظلمیت میں عبد بنے جو کہ عبودیت کے اعلیٰ اور ارفع
اور کامل مقام پر کھڑا ہے۔پس محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہی پہلوں نے بھی آیات بینات
حاصل کیں اور بعد میں آنے والے بھی محمد ہی کی عظمت اور جلال کو ظاہر کرنے کے لئے خدا تعالیٰ
سے کھلے کھلے نشان پانے والے بنے اور یہ نشان اس لئے ظاہر ہوئے کہ جو شیطانی ظلمات انسان
کے ساتھ لگی ہوئی ہیں ان سے انسان کو پاک کیا جائے اور جس نور کی خاطر اسے پیدا کیا گیا ہے وہ
نوران بندوں کو ، ان مخلص مومنوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہو کیونکہ إِنَّ اللَّهَ بِكُمْ لَرَءُوفٌ
رحیم اللہ تعالیٰ کی صفت شفقت کرنا اور بار بار رحم کرنا ہے۔پہلے یہ کہا تھا کہ مَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُونَ بِاللهِ کہ تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے
پھر چند آیات کے بعد یہ کہا گیا ہے وَ الَّذِینَ آمَنُوا بِاللهِ وَ رُسُلہے کہ جو خدا پر اور اس کے رسل پر
ایمان لاتے ہیں ( تمام رسل اس بات میں شامل ہیں خواہ وہ شریعت لانے والے رسل تھے یا
شریعت کی پیروی کرانے کے لئے آنے والے رسل تھے ) اولبِكَ هُمُ الصّدِيقُونَ وَالشُّهَدَاءُ -
ان مومنوں میں صدیقوں کا گروہ بھی ہے اور شہداء کا گروہ بھی ہے۔لَهُمْ أَجْرُهُمُ ان کے اعمال
کا اجر اور ثواب اللہ تعالیٰ انہیں دے گا وَ نُورھم اور ان کی قابلیت اور صلاحیت اور استعداد کے
مطابق ان کا نور بھی انہیں عطا کیا جائے گا تا کہ وہ اپنے اعمال صالحہ میں ترقی کریں اور پہلے سے
زیادہ اجر حاصل کریں لیکن وَ الَّذِينَ كَفَرُوا وہ ناشکرے انسان جو خدا تعالیٰ کی عطا کردہ صلاحیتوں
کا شکر ادا نہیں کرتے اور خدا تعالیٰ نے جو استعداد میں قرب الہی کے لئے دی ہیں ان کا انکار
کرتے اور ان کی ناشکری کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی آیات کو جھٹلاتے ہیں ان کی سزا ان کے
اپنے عمل کی وجہ سے وہ دوزخ ہے کہ جو خدا تعالیٰ سے دوری اور خدا تعالیٰ کے غضب اور قہر کی
علامت ہے۔اس آیت میں یہ بتایا گیا ہے کہ جتنے بھی رسول ہیں ان پر ایمان لانے والوں میں دو گروہ

خطبات ناصر جلد ہفتہ
ܬܪܙ
خطبہ جمعہ ۲۶ راگست ۱۹۷۷ء
ضرور پائے جاتے ہیں ایک صدیقوں کا گروہ اور دوسرے شہداء کا گروہ۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے صدیق اور شہید کے جو معنے کئے ہیں وہ میں اس وقت پڑھ کر سناؤں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔صدیق وہ ہوتا ہے جس کو سچائیوں کا کامل طور پر علم بھی ہو اور پھر کامل اور طبعی طور پر
ان پر قائم بھی ہو۔مثلاً اس کو ان معارف کی حقیقت معلوم ہو کہ وحدانیت باری تعالیٰ کیا
شے ہے اور اس کی اطاعت کیا شے اور محبت باری عزاسمہ کیا شے اور شرک سے کس مرتبہ
اخلاص پر مخلصی حاصل ہوسکتی ہے اور عبودیت کی کیا حقیقت ہے اور اخلاص کی حقیقت کیا
اور تو بہ کی حقیقت کیا اور صبر اور توکل اور رضا اور محویت اور فنا اور صدق اور وفا اور تواضع اور
سخا اور ابتہال اور دعا اور عفو اور حیا اور دیانت اور امانت اور اتقاء وغیرہ اخلاق فاضلہ کی کیا
کیا حقیقتیں ہیں۔پھر ماسوا اس کے ان تمام صفات فاضلہ پر قائم بھی ہو۔پھر آپ تریاق القلوب ہی میں فرماتے ہیں۔وو
صدیق کا کمال یہ ہے کہ صدق کے خزانہ پر ایسے کامل طور پر قبضہ کرے یعنی ایسے
اکمل طور پر کتاب
اللہ کی سچائیاں اس کو معلوم ہو جائیں کہ وہ بوجہ خارق عادت ہونے کے
نشان کی صورت پر ہوں اور اس صدیق کے صدق پر گواہی دیں۔پھر الحکم میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات میں سے ایک ارشاد کی
ڈائری یہ ہے:۔صدیق کے کمال کے حصول کا فلسفہ یہ ہے کہ جب وہ اپنی کمزوری اور ناداری کو
دیکھ کر اپنی طاقت اور حیثیت کے موافق اِيَّاكَ نَعْبُدُ کہتا ہے اور صدق اختیار کرتا اور جھوٹ
کوترک کر دیتا ہے اور ہر قسم کے رجس اور پلیدی سے جو جھوٹ کے ساتھ وابستہ ہوتی ہے
دور بھاگتا ہے اور عہد کر لیتا ہے کہ کبھی جھوٹ نہ بولوں گا نہ جھوٹی گواہی دوں گا اور جذبہ
نفسانی کے رنگ میں کوئی جھوٹی کلام نہ کروں گا۔نہ لغوطور پر نہ کسب خیر کے لیے نہ دفع شر
کے لیے یعنی کسی رنگ اور حالت میں بھی جھوٹ کو اختیار نہیں کروں گا جب اس حد تک وعدہ

خطبات ناصر جلد ہفتم
خطبہ جمعہ ۲۶ راگست ۱۹۷۷ء
މ ވ ވ
کرتا ہے تو گویا اِيَّاكَ نَعْبُدُ پر وہ ایک خاص عمل کرتا ہے اور وہ عمل اعلیٰ درجہ کی عبادت
ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ سے آگے اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ہے خواہ یہ اس کے منہ سے نکلے یا نہ نکلے لیکن
اللہ تعالیٰ جو مبدء الفیوض اور صدق اور راستی کا چشمہ ہے اس کو ضرور مدد دے گا اور صداقت
کے اعلیٰ اصول اور حقائق اس پر کھول دے گا جیسے یہ قاعدہ کی بات ہے کہ کوئی تاجر جو اچھے
اصولوں پر چلتا ہے اور راستبازی اور دیانتداری کو ہاتھ سے نہیں دیتا اگر وہ ایک پیسہ سے
تجارت کرے اللہ تعالیٰ اسے ایک پیسہ کے لاکھوں لاکھ روپیہ دیتا ہے۔اسی طرح پر جب عام طور پر انسان راستی اور راست بازی سے محبت کرتا ہے اور
صدق کو اپنا شعار بنالیتا ہے تو وہی راستی اس عظیم الشان صدق
کو کھینچ لاتی ہے جو خدا تعالیٰ کو
دکھا دیتی ہے اور وہ صدق مجسم قرآن کریم ہے اور وہ صدق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
ذات ہے ( کیونکہ آپ نے اپنی زندگی میں قرآن کریم کی ہدایت پر سچا اور پورا عمل کر کے
ہمارے لئے ایک کامل اُسوہ پیش کیا ایسا ہی خدا تعالیٰ کے مامور ومرسل حق اور صدق
ہوتے ہیں پس وہ اس صدق تک پہنچ جاتے ہیں تب ان کی آنکھ کھلتی ہے اور ایک خاص
بصیرت ملتی ہے جس سے معارف قرآنی کھلنے لگتے ہیں۔میں اس بات کے ماننے کے واسطے کبھی طیار نہیں ہوں کہ وہ شخص جو صدق سے محبت
نہیں رکھتا اور راست بازی کو اپنا شعار نہیں بنا تا وہ قرآن کریم کے معارف کو سمجھ بھی سکے
اس واسطے کہ اس کے قلب کو مناسبت ہی نہیں یہ تو صدق کا چشمہ ہے اس سے وہی پی سکتا
ہے جس کو صدق سے محبت ہو۔پھر آپ فرماتے ہیں:۔صدیق وہ ہوتے ہیں جو صدق سے پیار کرتے ہیں سب سے بڑا صدق لا الهَ
إلا الله ہے اور پھر دوسرا صدق مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ ہے وہ صدق کی تمام راہوں سے پیار
کرتے ہیں اور صدق ہی چاہتے ہیں۔۔۔۔صدیق عملی طور پر صدق سے پیار کرتا اور کذب

خطبات ناصر جلد ہفتہ
۱۶۷
خطبه جمعه ۲۶ اگست ۱۹۷۷ء
سے پر ہیز کرتا ہے۔1166
شہید کے متعلق آپ فرماتے ہیں :۔مرتبہ شہادت سے وہ مرتبہ مراد ہے جبکہ انسان اپنی قوتِ ایمان سے اس قدر اپنے
خدا اور روز جزا پر یقین کر لیتا ہے کہ گویا خدا تعالیٰ کو اپنی آنکھ سے دیکھنے لگتا ہے۔تب اس
یقین کی برکت سے اعمالِ صالحہ کی مرارت
اور تلخی دور ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کی ہر ایک
قضا و قدر باعث موافقت کے شہد کی طرح دل میں نازل ہوتی اور تمام صحن سینہ کو حلاوت
سے بھر دیتی ہے اور ہر ایک ایلام انعام کے رنگ میں دکھائی دیتا ہے۔سوشہید اس شخص کو
کہا جاتا ہے جو قوتِ ایمانی کی وجہ سے خدا تعالیٰ کا مشاہدہ کرتا ہو اور اس کے تلخ قضا و قدر
سے شہد شیریں کی طرح لذت اُٹھاتا ہے اور اسی معنے کی رُو سے شہید کہلاتا ہے اور یہ مرتبہ
کامل مومن کے لئے بطور نشان کے ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں:۔عام لوگوں نے شہید کے معنی صرف یہی سمجھ رکھے ہیں کہ جو شخص لڑائی میں مارا گیا یا
دریا میں ڈوب گیا و با میں مرگیا وغیرہ مگر میں کہتا ہوں کہ اسی پر اکتفا کرنا اور اسی حد تک اس
کو محد و درکھنا مومن کی شان سے بعید ہے۔شہید اصل میں وہ شخص ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ سے
استقامت اور سکینت کی قوت پاتا ہے اور کوئی زلزلہ اور حادثہ اس کو متغیر نہیں کرسکتا۔وہ
مصیبتوں اور مشکلات میں سینہ سپر رہتا ہے یہاں تک کہ اگر محض خدا تعالیٰ کے لئے اس کو
جان بھی دینی پڑے تو فوق العادت استقلال اس کو ملتا ہے اور وہ بدوں کسی قسم کا رنج یا
حسرت محسوس کئے اپنا سر رکھ دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ بار بار مجھے زندگی ملے اور بار باراس
کو اللہ کی راہ میں دوں۔ایک ایسی لذت اور سروران کی روح میں ہوتا ہے کہ ہر تلوار جو
ان کے بدن پر پڑتی ہے اور ہر ضرب جو ان کو پیس ڈالے ان
کو پہنچتی ہے وہ ان کو ایک نئی
زندگی ، نئی مسرت اور تازگی عطا کرتی ہے۔یہ ہیں شہید کے معنی۔

خطبات ناصر جلد ہفتہ
۱۶۸
خطبہ جمعہ ۲۶ اگست ۱۹۷۷ء
یہ ماہ رمضان ہے، دعاؤں کا مہینہ، قبولیت دعا کا مہینہ۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ محض
اپنے فضل اور اپنی رحمت سے ان کو بھی صدیق اور شہید کا مقام عطا کرے۔آمین۔(روز نامه الفضل ربوه ۱/۳ کتوبر ۱۹۷۷ء صفحه ۲ تا ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی