اللّٰہ تعالیٰ نے انسان کی استعدادوں کی کامل نشوونما کا سامان کیا ہے
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۶۹
خطبہ جمعہ ۲ ستمبر ۱۹۷۷ء
اللہ تعالیٰ نے انسان کی استعدادوں کی کامل نشو و نما
اور ان کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کا سامان کیا ہے
خطبه جمعه فرموده ۲ ستمبر ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَاخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ
رِزْقًا لَكُمْ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِى فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ ۚ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْأَنْهَرَ - وَسَخَّرَ
لَكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَابِبَيْنِ ۚ وَسَخَّرَ لَكُمُ الَّيلَ وَالنَّهَارَ - وَاتْكُم مِّنْ كُلِّ مَا
سالتُمُوهُ وَ اِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللهِ لَا تُحْصُوهَا ۖ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَظَدُوهُ كَفَّارٌ -
ج
(ابرهیم : ۳۳ تا ۳۵)
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا - وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا - هُوَ الَّذِى
ط
يُصَلِّى عَلَيْكُمْ وَ مَلَكَتْهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّورِ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا -
(الاحزاب : ۴۲ تا ۴۴)
پھر حضور انور نے فرمایا:۔یہ بتانے کے بعد کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا ہے اور ان کو انسان کی خدمت پر
لگایا ہے اور یہ بتانے کے بعد کہ دو بنیادی اشیاء پیدا کی گئی ہیں ایک پانی اور ایک روشنی ، پانی سے
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۷۰
خطبہ جمعہ ۲؍ستمبر ۱۹۷۷ء
زندگی کا قیام ہوتا ہے اور روشنی سے ترقیات کے دروازے کھلتے ہیں، پھر اس مضمون پر قرآن کریم
نے مختلف جگہوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی مگر اس تفصیل میں تو میں اس وقت نہیں جاؤں گا۔بہر حال اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے آسمان اور زمین کو تمہارے لئے پیدا کیا ہے اور اس میں
پانی پیدا کیا ہے جس سے پھل پیدا ہوتے ہیں جس میں اور بہت سے فوائد ہیں جو انسان اٹھاتا ہے
اور سورج اور چاند کو پیدا کیا، نور کو پیدا کیا ، روشنی کو پیدا کیا ، دن کو پیدا کیا اور رات کو پیدا کیا اور
اس طرح اس نے تمہاری ترقیات کے دروازے کھولے۔یہ بتانے کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَاشْكُم مِّنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ تم نے جو بھی مانگا میں نے تمہیں دے دیا اور اس قدر احسان ہیں کہ
تم خدا تعالیٰ کے احسانوں کو گن نہیں سکتے۔مانگنے کے دو پہلو ہیں ایک وہ مانگنا ہے جو دعا کے ذریعہ سے مانگا جاتا ہے اور ایک وہ مانگنا
ہے جو احتیاج کے نتیجہ میں مانگا جاتا ہے سول کے معنے حاجت کے ہیں۔دعا بھی دراصل انسان
اپنی ضرورت کے لئے خدا سے مانگتا ہے اور دعا ئیں بھی قبول ہوتی ہیں بلکہ ایک لحاظ سے تو کہا
جا سکتا ہے کہ ہر وہ دعا جو شرائط کے ساتھ کی جائے وہ قبول ہوتی ہے۔کبھی اس طرح کہ جو چیز خدا
سے مانگی جائے اور وہ اس کی بھلائی میں ہوتی ہے اور اسے مل جاتی ہے۔کبھی اس طرح بھی ہوتا
ہے کہ جس طرح ایک بچہ آگ پر ہاتھ مارتا ہے اور اسے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کی ماں
اس کے ہاتھ کو روک لیتی ہے اسی طرح نادان انسان خدا سے وہ چیز مانگتا ہے جو اس کے لئے
خیر و برکت کا موجب نہیں بن سکتی اس لئے خدا تعالیٰ اس کی بجائے کوئی اور چیز جو اس کی بھلائی
کے لئے ہوتی ہے اسے عطا کر دیتا ہے۔بعض نادان یہ سمجھتے ہیں کہ دعا قبول نہیں ہوئی لیکن
خدا تعالیٰ تو بڑا رحیم ہے وہ انسان پر رحم کرنے والا ہے اور انسان کی دعاؤں کو ایک رنگ میں یا
دوسرے رنگ میں سننے والا ہے۔پس انسان جو بھی شرائط کے ساتھ اور حقیقی معنے میں دعا کرتا ہے وہ قبول ہوتی ہے لیکن
یہاں جو وسیع مضمون بیان ہوا ہے وہ نمایاں ہوتا ہے۔دوسرے پہلو سے کہ اللہ تعالیٰ ہر حاجت
پوری کرتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان کو ہر قسم کی طاقتیں دے کر پیدا کیا گیا ہے۔میں پہلے بھی
خطبات ناصر جلد ہفتہ
خطبہ جمعہ ۲ ستمبر ۱۹۷۷ء
کئی دفعہ بتا چکا ہوں کہ قرآن کریم کے مطالعہ سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ انسان کو بنیادی طور پر
چار قسم کی طاقتیں دی گئی ہیں۔جسمانی طاقتیں ہیں جو دنیا والوں کی زندگی میں نمایاں ہوتی ہیں
مثلاً مکہ بازی میں، باکسنگ میں کشتی میں یا مختلف دوسری کھیلوں میں یا زور آزمائی میں پاکشتی رانی
میں وغیرہ وغیرہ۔جسمانی طاقتوں کے ہزار مظاہرے ہیں۔جسمانی طاقتیں جوصحابہ رضوان اللہ علیہم
کی زندگیوں میں ظاہر ہوئیں وہ عجیب طاقت کا مظاہرہ تھا۔اس زمانے میں کسرای اور قیصر کی جو
بڑی بادشاہتیں تھیں ان کے مقابلہ میں مٹھی بھر مسلمانوں کولڑنا پڑا حالانکہ دشمنان اسلام کے پاس
دنیا کی دولتیں تھیں اور کھانے کی ہر قسم کی اشیاء ان کو میٹر تھیں لیکن اس کے باوجودمسلمانوں نے
جس جسمانی طاقت کا مظاہرہ کیا ( میں جسمانی طاقت کی بات کر رہا ہوں ) وہ نہ کسریٰ کی فوجوں
نے کیا اور نہ قیصر کی فوجوں نے۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت
کے زمانہ میں کسری کے خلاف جنگ میں چودہ ہزار فوج کا کبھی اسی ہزار کی فوج سے مقابلہ ہوتا تھا
اور کبھی ایک لاکھ سے۔ایک لاکھ فوج جب مقابلہ میں ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دشمن کی تعداد
اوسطاً پانچ چھ گنا زیادہ تھی اگر دن میں نو گھنٹے لڑائی ہوئی ہو تو اس کا مطلب ہے ہر ڈیڑھ گھنٹے کے
بعد مسلمان فوج کے سامنے ایرانیوں کی تازہ دم فوج مقابلہ پر آگئی کیونکہ تلواروں کی لڑائی ہوتی
تھی۔ایک کے مقابلے میں ایک ہی آدمی آتا تھا چنانچہ ایرانی اپنی اگلی صفوں کو پیچھے ہٹالے جاتے
تھے اور تازہ دم فوج آگے لے آتے تھے۔پھر ڈیڑھ گھنٹے بعد ان صفوں کو پیچھے ہٹالے جاتے تھے
اور تازہ دم فوج آگے آجاتی تھیں۔غرض مسلمانوں کے مقابلہ میں دشمن کی تعداد پانچ چھ گنا زیادہ
تھی۔کم و بیش نو گھنٹے روزانہ کی جنگ میں پانچ چھ دفعہ کسری کی فوجوں کی اگلی صفیں پیچھے ہٹ جاتی
تھیں اور تازہ دم فوج آگے آجاتی تھی پھر اگلی صفیں پیچھے ہٹ جاتی تھیں اور ان کی جگہ تازہ دم فوج
لے لیتی تھی یعنی ان
کا کوئی سپاہی ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ نہیں لڑتا تھا اور مسلمان نو گھنٹے تک لڑ رہا ہوتا
تھا گویا وہ پانچ چھ گنا زیادہ جسمانی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہوتا تھا۔اگر کوئی شخص ایک سوٹی لے کر
اسے ہلا نا شروع کر دے تو آدھے گھنٹے کے بعد اس کا بازوشل ہو جائے گالیکن وہاں مسلمانوں کی
ذات اور ذاتی زندگی کا سوال نہیں تھا بلکہ اسلام کی زندگی کا سوال تھا، اسلام کے استحکام کا سوال
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۷۲
خطبہ جمعہ ۲ ستمبر ۱۹۷۷ء
تھا، اسلام کی خاطر قربانیاں دینے کا سوال تھا اس لئے انہوں نے خدا تعالیٰ کی دی ہوئی ہدایت
کے مطابق اپنے جسموں کی جو تربیت کی تھی اور جسمانی طاقتوں کی نشوونما کی تھی اس کا اس طرح
مظاہرہ کیا کہ انسانی عقل دنگ رہ گئی۔مسلمان سپاہی کو نو گھنٹے لگا تار اس فوج کے ساتھ لڑنا پڑا جو
ہر ڈیڑھ گھنٹے کے بعد ایک تازہ دم سپاہی سامنے لے آتی تھی اور اس کے باوجود مسلمانوں کو کوئی
کوفت نہ ہوتی تھی پھر دو دن کے بعد بعض دفعہ تین دن کے بعد دوسری لڑائی ہوتی تھی اور مسلمان
سپاہی وہی ہوتے تھے جو پہلے دن سے لڑ رہے ہوتے تھے۔ان میں بھی کچھ زخمی اور کچھ شہید
ہو جاتے تھے۔اگر چہ زخمی ہوتے تھے، تھکے ہوتے تھے لیکن دشمن کے سامنے سینہ سپر رہتے تھے
حالانکہ ان کے مقابلہ میں کسری کی لاکھ کی لاکھ فوج پیچھے ہٹ جاتی تھی اور پھر ایک نئے کور کمانڈر کی
ماتحتی میں ایک تازہ دم فوج سامنے آجاتی تھی اور کچھ دنوں کے بعد پھر اسی قسم کی لڑائی ہوتی تھی۔پس عجیب شان ہے صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی۔انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
تربیت پائی اور اپنی جسمانی طاقتوں کو خدا اور خدا کے دین کی ضرورتوں کے لئے نشو ونما دے کر
عظیم الشان قربانیوں کا مظاہرہ کیا۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے انسان کو ذہنی طاقتیں عطا کی ہیں۔اخلاقی طاقتیں اور صلاحیتیں اور
استعداد میں عطا کی ہیں اور روحانی قوتیں، صلاحیتیں اور استعداد میں عطا کی ہیں۔بنیادی طور پر یہ
چار مختلف قسم کی صلاحیتیں اور استعدادیں ہیں جو خدا تعالیٰ نے انسان کو دی ہیں۔ہر طاقت اپنی
نشو ونما کے ہر مرحلہ میں خدا سے کچھ مانگتی ہے مثلاً جسمانی طاقت کو لے لیتے ہیں۔ایک بچہ ہے جس
کا پیدائش کے بعد خدا سے پہلا مطالبہ یہ ہوتا ہے کہ ماں اسے دودھ دے اس کے لئے ماں کا
دودھ پینا ضروری ہوتا ہے۔ویسے دودھ تو دودھ پینے والے بڑے ہو کر بھی پیتے ہیں، اونٹ کا
بھی ، بھینس کا بھی اور گائے کا بھی اور بکری کا بھی اور بھیڑ کا بھی اور بعض جگہ ضرورت پڑے تو
گھوڑے کا دودھ بھی پینے والے پی لیتے ہیں گو کم پیا جاتا ہے لیکن دنیا گھوڑے کا دودھ بھی پیتی
ہے لیکن بچے کی پیدائش کے بعد بچے کا اپنے خدا سے یہ سوال ہوتا ہے اور اس کی یہ حاجت ہوتی
ہے کہ اس کی پیدائش کے بعد اس کی صحیح نشو و نماماں کے دودھ سے ہو سکتی ہے بھینس کے دودھ سے
خطبات ناصر جلد ہفتہ
۱۷۳
خطبہ جمعہ ۲ ستمبر ۱۹۷۷ء
نہیں ہو سکتی اس لئے وہ اسے عطا کیا جائے چنانچہ خدا تعالیٰ نے اس کے لئے ماں کا دودھ پیدا کر
دیا۔پھر وہ بڑا ہوتا ہے اور درجہ بدرجہ اس کی خوراک بدلتی جاتی ہے اور اس کے طریقے بدلتے
جاتے ہیں۔امریکہ میں ڈاکٹروں نے بڑی ریسرچ کی ہے اور یہ نتیجہ نکالا ہے کہ ۱۸ سال تک
کھانے کے لحاظ سے انسان نو عمر یعنی چھوٹی عمر کا سمجھا جانا چاہیے۔خدا تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا ہے
که ۱۸ سال تک جسمانی ضرورت کے مطابق احتیاج کا اظہار ہوتا ہے یعنی بچہ کہتا ہے میں نے یہ
کھانا ہے اور یہ نہیں کھانا یا اتنی مقدار میں دو اور اتنی بار دو تین گھنٹے یا چھ گھنٹے کے بعد دینے کا سوال
پیدا نہیں ہوتا۔میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ کئی والدین اپنے ایسے بچے کے ساتھ ملاقات کے لئے آجاتے
ہیں جس کے متعلق وہ کہتے ہیں کہ جی ہمارا بچہ کھاتا کچھ نہیں۔میں نے بیسیوں دفعہ ان سے کہا ہے
کہ یہ تو کھانے کو تیار ہے تم اسے کھلانے کے لئے تیار نہیں اور پھر جب میں نے پوچھا کہ کیا مانگتا
ہے جو آپ نہیں دیتے تو ایک دفعہ ایک بچے کے باپ نے کہا کہ یہ مونگ پھلی کھانا چاہتا ہے اور ہم
مونگ پھلی کھانے نہیں دیتے کہ گلا خراب ہو جائے گا۔ایک اور نے کہا کہ اُس کا بچہ بھنے ہوئے
چنے کھانا چاہتا ہے اور وہ اُسے بھنے ہوئے چنے نہیں دیتے کہ اس کا پیٹ خراب ہو جائے گا۔حالانکہ بھنے ہوئے چنے جو اُس بچے کی احتیاج ہے اور جن کے کھانے کی اس کے دل میں خواہش
پیدا ہوتی ہے وہ اس کو ملنے چاہئیں یہ تو سائنس کا اصول ہے لیکن خدا یہ کہتا ہے کہ جو اسے احتیاج
پیدا ہوتی ہے یعنی چنے کھانے کی میں نے اس کے لئے چنے پیدا کئے ہیں اور جو مونگ پھلی کی
احتیاج پیدا ہوتی ہے اس کے لئے میں نے مونگ پھلی پیدا کی ہے۔یہ سوال ہے احتیاج کا۔یعنی جو حاجت ہے وہ زبان حال سے کہہ رہی ہے کہ اے خدا! مجھے یہ دے اور خدا تعالیٰ کہتا ہے
کہ ہر فرد کی ہر حاجت کو پورا ہونے کا سامان پیدا کر دیا گیا ہے۔ویسے فرد فرد کی حاجت میں بھی
فرق ہے جیسا کہ میں نے ابھی بچوں کی طبیعتوں کا اختلاف بتایا ہے کہ کوئی مونگ پھلی کھانا چاہتا
ہے اور کوئی بھنے ہوئے چنے۔اسی طرح ہر فرد کی جسمانی طور پر بھی، ذہنی طور پر بھی ، اخلاقی
طور پر بھی اور روحانی طور پر بھی حاجات مختلف ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان کی ہر
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۷۴
خطبہ جمعہ ۲ ستمبر ۱۹۷۷ء
حاجت جو وہ زبان حال سے سوال کر رہی ہے وہ پوری کر دی گئی ہے تا کہ اسے جو طاقتیں عطا کی
گئی ہیں ان کی صحیح نشوونما ہو سکے۔قرآن کریم نے جو نتیجہ نکالا ہے ہماری عقل بھی وہی نتیجہ نکالتی
ہے اور وہ یہ ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم میرے احسان
گننا چاہو تو تم نہیں گن سکتے۔اب تم
خود سوچ لو کہ بچپن سے لے کر مرتے دم تک اور پھر اس کے بعد کی زندگی میں بھی خدا تعالیٰ کے
بے شمار احسان ہیں جو انسان پر بارش کی طرح نازل ہوتے رہتے ہیں لیکن اس دنیا کی زندگی کو
لے لیتے ہیں۔انسان کی صحیح ضرورت اور احتیاج کو پورا کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے سامان پیدا
کر رکھے ہیں یعنی جو انسانی خواہش ہے یا زبان حال کا سوال ہے اور جس چیز کا انسان کی فطرت
تقاضا کر رہی ہوتی ہے اور جو انسان کی نشو ونما کے لئے ضروری ہوتی ہے اللہ تعالیٰ نے اس کے پیدا
کرنے کے سامان کر رکھے ہیں۔یہ بڑا وسیع مضمون ہے اور بڑا زبردست مضمون ہے۔اس کے اندر اسلام کی برتری کا
معجزا نہ ثبوت ہے کہ جو چیز تم مانگتے ہو، جس چیز کی بھی تمہیں سچی حاجت اور ضرورت ہے خدا تعالیٰ
نے وہ چیز تمہارے لئے پیدا کر دی ہے۔میں اس وقت اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا صرف
اتنا بتانا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے کہ انسان کو چار بنیادی قوتیں اور استعداد میں اور
صلاحیتیں دی گئی ہیں۔ہر قوت کی بنیادی طور پر بے شمار احتیا جیں اور ضرورتیں ہیں اور ہر ضرورت
زبان حال سے اپنے رب سے تقاضا کرتی ہے کہ اسے فلاں مرحلے پر فلاں چیز کی ضرورت ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو چیز اسے چاہیے وہ میں نے پیدا کر دی ہے یہ ہے عظمت ہمارے ربّ
کریم کی۔پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم میرے احسانوں کو گن نہیں سکتے۔مگر اس کے باوجود
ناشکرے انسان کی یہ حالت ہے کہ جو چیز جس غرض کے لئے پیدا کی گئی وہاں استعمال کرنے کی
بجائے اس کا غلط استعمال کرتا ہے یعنی وَضْعُ الشَّيْءِ فِي غَيْرِ مَحِلَّهِ ( يَا فِي غَيْرِ مَوْضِعِهِ ) ظلم
کے معنے ہی یہ ہیں کہ کسی چیز کا غلط استعمال کیا جائے۔کسی چیز کا جو محل ہے اس جگہ کی بجائے کسی اور
جگہ پر غلط استعمال ظلم ہے۔خدا تعالیٰ نے انسان کو قو تیں اور استعداد یں دیں اور ان کو پورا کرنے
کے سامان دیئے وہ ان کو چھوڑ دیتا ہے اور ظلم کرنے لگ جاتا ہے یعنی ایک چیز جس غرض کے لئے
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۷۵
خطبہ جمعہ ۲ ستمبر ۱۹۷۷ء
بنائی گئی اس غرض کے لئے وہ اس کا استعمال نہیں کرتا بلکہ خدا تعالیٰ کی پیدا کردہ اشیاء جو انسان کی
احتیا جوں کو پورا کرنے کے لئے پیدا کی گئی تھیں ان کا بے محل اور غلط استعمال کرنے لگ جاتا ہے۔خدا تعالیٰ نے انسان کو جہاں طاقتیں دیں وہاں ان طاقتوں کی نشوونما کا اصول بھی بتایا اور نہ ختم
ہونے والی ترقیات کے دروازے انسان پر کھولے گئے ہیں کیونکہ اس زندگی کے بعد ایک ایسی
زندگی عطا کی جانے والی ہے جو ختم نہیں ہوتی اور وہاں بھی ترقیات ہیں۔حدیث میں آتا ہے کہ ہر
روز مومن جنت میں پہلے مقام سے بالا تر مقام پر ہو گا۔غرض دنیا میں جو چیزیں پیدا کی گئی ہیں ان
کے صحیح استعمال کے لئے ہدایت بھی ملنی چاہیے تھی۔یہ پہلو تو خالی نہیں رہ سکتا تھا اس لئے خدا نے
اصول مقرر کر دیئے۔پس خدا تعالیٰ نے انسان کی احتیاج کو پورا کرنے کے لئے بے شمار چیزیں پیدا کیں۔خدا
نے ہر شخص کی ضرورت پوری کر دی۔کوئی ایسی ضرورت باقی نہیں رہی کہ جس کے متعلق بندہ یہ کہے
کہ اے خدا! تو نے میری جسمانی یا ذہنی یا اخلاقی یا روحانی نشو ونما کے لئے میری یہ خواہش یا یہ
Urge (ارج) یا یہ احتیاج یا یہ ضرورت تھی اس کو پورا کرنے کے لئے کوئی سامان نہیں پیدا کیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان ان ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اپنی سعی سے کچھ نہیں کر سکتا
اسے آسمانی ہدایت کی ضرورت ہے اور اب انسان کو جب کہ وہ اپنے کمال تک پہنچنے کے قریب
پہنچا ہوا تھا اسلام میں کامل ہدایت ملی ہے۔اسلام ایک زبر دست مذہب ہے، ایک کامل شریعت
ہے اور ایک زبر دست تعلیم ہے۔اسلام نے تمام چیزوں کے صحیح استعمال کے لئے انسان کو ہدایت
دی ہے کہ اس طرح عمل کرو گے اور اشیاء کو اس طرح استعمال کرو گے تب تم صحیح طریقے پر فائدہ
اٹھا سکو گے ورنہ ضرورت اپنی جگہ پر رہے گی ضرورت کے پورا کرنے کے سامان اپنی جگہ پر رہیں
گے لیکن تم اپنی نالائقیوں کی وجہ سے پھر بھی اپنی ضرورتوں کو پورا نہیں کر سکو گے اور دنیا میں فساد
پیدا کرو گے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:۔ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِى النَّاسِ لِيُذِيقَهُمْ بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا
لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ (الروم : ۴۲) کہ جو انسان کے ہاتھوں نے غلط اور ناجائز طور پر کما یا اور گناہ
خطبات ناصر جلد ہفتم
خطبہ جمعہ ۲؍ستمبر ۱۹۷۷ء
کئے اور خدا تعالیٰ کی عطا کا غلط استعمال کیا اس سے فساد اور ظلم پیدا ہو گیا۔مثلاً ایٹم بم ہے۔یہ ایک
ایسی طاقت ہے جو انسان کی بھلائی میں بھی خرچ ہو سکتی ہے۔ایک دہر یہ انسان بھی یہ کہتا ہے کہ
سائنس کے لحاظ سے یہ ممکن ہے کہ انسان کی بھلائی کے لئے اسے خرچ کیا جائے اور ہونا بھی ایسے
ہی چاہیے لیکن انسان کا دماغ بہک گیا اور عملاً کچھ فائدے اٹھائے اور بہت سارے نقصانات
کے سامان پیدا کر دیئے اور بر و بحر میں اس کی وجہ سے ایک فساد پیدا ہو گیا۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس دنیا میں جو چیزیں پیدا کی گئی ہیں ان کے صحیح استعمال کے
لئے اسلام میں راہنمائی موجود ہے اگر میرے عطایا سے پورا فائدہ اٹھانا چاہتے ہو تو اسلام پر پورا
عمل کرنا ہو گا۔عقل بھی یہی کہتی ہے کہ جو پوراعمل نہیں کرتا وہ پورا فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔مثلاً جوشخص
پانی سے پورا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے وہ اپنی پیاس بجھانے کے لئے ایک گھونٹ پر اکتفا نہیں کرسکتا
اس کو اپنی پیاس بجھانے کے لئے پورا ( کافی ) پانی استعمال کرنا پڑتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ اگر تم دنیا کی چیزوں سے پورا فائدہ اٹھانا چاہتے ہو تو اسلام پر پورا پورا عمل کرو۔اگر تم پورا پورا
عمل نہیں کرو گے اور وہ طریق اختیار نہیں کرو گے جو اسلام نے تمہیں بتایا ہے تو پھر تم پورا فائدہ
نہیں اٹھا سکتے۔اسلام پر پورا عمل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی طاقتوں اور قوتوں اور استعدادوں کو
اللہ تعالیٰ کے حوالے کر دیں اور کہیں کہ اے ہمارے رب! تو نے ہمیں جو قو تیں اور صلاحیتیں دی ہیں
ہم تیری منشا کے مطابق اور تیری تعلیم کی روشنی میں اور اسلام جونور دنیا کی طرف لے کر آیا ہے اس نور تلے
چل کر ان کی نشو و نما کریں گے اور اس سے باہر نہیں جائیں گے۔غرض اسلام کو پورے طور پر سمجھنا
اور اس پر عمل کرنا حصول مقصد کے لئے اور ہماری جو قو تیں اور استعدادیں ہیں ان کی کمال نشو ونما
کے لئے ضروری ہے چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، اسلام کے متعلق فرماتے ہیں:۔اسلام کی حقیقت یہ ہے کہ اپنی گردن خدا کے آگے قربانی کے بکرے کی طرح رکھ
دینا اور اپنے تمام ارادوں سے کھوئے جانا اور خدا کے ارادہ اور رضا میں محو ہو جانا اور خدا
میں گم ہو کر ایک موت اپنے پر وارد کر لینا اور اس کی محبت ذاتی سے پورا رنگ حاصل کر کے
خطبات ناصر جلد ہفتم
122
خطبہ جمعہ ۲ ستمبر ۱۹۷۷ء
محض محبت کے جوش سے اس کی اطاعت کرنانہ کسی اور بنا پر اور ایسی آنکھیں حاصل کرنا جو
محض اس کے ساتھ دیکھتی ہوں اور ایسے کان حاصل کرنا جو محض اس کے ساتھ سنتے ہوں
اور ایسا دل پیدا کرنا جو سراسر اس کی طرف جھکا ہوا ہو اور ایسی زبان حاصل کرنا جو اس کے
بلائے بولتی ہو۔یہ وہ مقام ہے جس پر تمام سلوک ختم ہو جاتے ہیں اور انسانی قومی اپنے ذمہ کا
تمام کام کر چکتے ہیں اور پورے طور پر انسان کی نفسانیت پر موت وارد ہو جاتی ہے تب
خدا تعالیٰ کی رحمت اپنے زندہ کلام اور چمکتے ہوئے نوروں کے ساتھ دوبارہ اس کو زندگی
بخشتی ہے اور وہ خدا کے لذیذ کلام سے مشرف ہوتا ہے اور وہ دقیق در دقیق نور جس کو عقلیں
دریافت نہیں کر سکتیں اور آنکھیں اس کی گنہ تک نہیں پہنچتیں وہ خود انسان کے دل سے
نزدیک ہو جاتا ہے جیسا کہ خدا فرماتا ہے نَحْنُ اَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ ( ق : ۱۷)
یعنی ہم اس کی شاہ رگ سے بھی زیادہ اس سے نزدیک ہیں پس ایسا ہی وہ اپنے قرب سے
فانی انسان کو مشرف کرتا ہے۔تب وہ وقت آتا ہے کہ نابینائی دور ہو کر آنکھیں روشن
ہو جاتی ہیں اور انسان اپنے خدا کو ان نئی آنکھوں سے دیکھتا ہے اور اس کی آواز سنتا ہے اور
اس کی نور کی چادر کے اندر اپنے تئیں لپٹا ہوا پاتا ہے تب مذہب کی غرض ختم ہو جاتی ہے اور
انسان اپنے خدا کے مشاہدہ سے سفلی زندگی کا گندہ چولہ اپنے وجود پر سے پھینک دیتا ہے
اور ایک نور کا پیراہن پہن لیتا ہے اور نہ صرف وعدہ کے طور پر اور نہ فقط آخرت کے انتظار
میں خدا کے دیدار اور بہشت کا منتظر رہتا ہے بلکہ اسی جگہ اور اسی دنیا میں دیدار اور گفتار اور
جنت کی نعمتوں کو پالیتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ الَّذِيْنَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ
اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيكَةُ اَلَا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ أَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي
كُنتُمْ تُوعَدُونَ ( حم السجدة : ۳۱) یعنی جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہمارا خدا وہ خدا ہے جو
جامع صفات کا ملہ ہے جس کی ذات اور صفات میں اور کوئی شریک نہیں اور یہ کہہ کر پھر وہ
استقامت اختیار کرتے ہیں اور کتنے ہی زلزلے آویں اور بلائیں نازل ہوں اور موت کا
سامنا ہو ان کے ایمان اور صدق میں فرق نہیں آتا ان پر فرشتے اترتے ہیں اور خدا ان
خطبات ناصر جلد ہفتم
خطبہ جمعہ ۲ ستمبر ۱۹۷۷ء
سے ہمکلام ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ تم بلاؤں سے اور خوفناک دشمنوں سے مت ڈرو اور نہ
گزشتہ مصیبتوں سے غمگین ہو۔میں تمہارے ساتھ ہوں اور میں اسی دنیا میں تمہیں بہشت
دیتا ہوں جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا تھا۔پس تم اس سے خوش ہو۔اب واضح ہو کہ یہ باتیں
بغیر شہادت کے نہیں اور یہ ایسے وعدے نہیں کہ جو پورے نہیں ہوئے بلکہ ہزاروں اہلِ دل
مذہب اسلام میں اس روحانی بہشت کا مزہ چکھ چکے ہیں۔درحقیقت اسلام وہ مذہب ہے
جس کے سچے پیروؤں کو خدا تعالیٰ نے تمام گزشتہ راستبازوں کا وارث ٹھہرایا ہے اور ان کی
متفرق نعمتیں اس اُمتِ مرحومہ کو عطا کر دی ہیں اور اس نے اس دعا کو قبول کر لیا ہے جو
قرآن شریف میں آپ سکھلا ئی تھی اور وہ یہ ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحة: ۷،۶) ہمیں وہ راہ دکھلا جو
ان راستبازوں کی راہ ہے جن پر تو نے ہر ایک انعام اکرام کیا ہے یعنی جنہوں نے تجھ سے
ہر ایک قسم کی برکتیں پائی ہیں اور تیرے مکالمہ مخاطبہ سے مشرف ہوئے ہیں اور تجھ سے
دعاؤں کی قبولیتیں حاصل کی ہیں اور تیری نصرت اور مدد اور راہ نمائی ان کے شامل حال
ہوئی ہے اور ان لوگوں کی راہوں سے ہمیں بچا جن پر تیرا غضب ہے اور جو تیری راہ کو چھوڑ
کر اور اور راہوں کی طرف چلے گئے ہیں۔یہ وہ دعا ہے جو نماز میں پانچ وقت پڑھی جاتی
ہے اور یہ بتلا رہی ہے کہ اندھا ہونے کی حالت میں دنیا کی زندگی بھی ایک جہنم ہے اور پھر
مرنا بھی ایک جہنم ہے اور درحقیقت خدا کا سچا تابع اور واقعی نجات پانے والا وہی ہوسکتا
ہے جو خدا کو پہچان لے اور اس کی ہستی پر کامل ایمان لے آوے اور وہی ہے جو گناہ کو چھوڑ
سکتا ہے اور خدا کی محبت میں محو ہو سکتا ہے۔پس اسلام دنیا میں اس لئے آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہنمائی حاصل کرنے کے لئے انسان
پورے طور پر اسلام کے احکام کی پابندی کرے اور کوشش کرے کہ وہ خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل
کرے لیکن جیسا کہ میں نے پہلے بھی ایک فقرہ میں یہ کہا تھا کہ انسان اپنی طاقت سے یہ نہیں کر سکتا
اس کے لئے دعا کی ضرورت ہے جو اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جذب کرتی ہے اور اس کے لئے اس نور
66
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۷۹
خطبہ جمعہ ۲ ستمبر ۱۹۷۷ء۔کی ضرورت ہے جو مقبول دعاؤں کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوتا ہے اور انسانی زندگی
کے اندھیروں کو دور کر کے اسے ایک نور عطا کرتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: - يَايُّهَا الَّذِينَ
امَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا۔اے ایمان والو اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے کیا کرو۔وَسَبْحُوهُ بُكْرَةً
و اصيلا اور صبح و شام اس کی تسبیح میں لگے رہو۔هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمْ یہ ایک بڑا ز بر دست
وعدہ ہے اگر آپ اس کی قدر پہچا نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر تم میرے ذکر میں مشغول رہو گے
اور صبح و شام میری تسبیح کرو گے اور تمہارے دلوں کے اندر اسلام حقیقی معنوں میں داخل ہو جائے گا
تو هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمْ خدا تعالیٰ کی رحمتیں تم پر نازل ہوں گی۔وَ مَلیکتہ اور خدا تعالیٰ کے
فرشتوں کی دعا میں تمہارے ساتھ ہوں گی۔اللہ تعالیٰ کی رحمتیں تم پر نازل ہوں گی۔اللہ تعالیٰ کے
فرشتوں کی طرف سے تمہارے لئے دعائیں مانگی جائیں گی اور اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ہر قسم کے
ظلمات سے تمہیں نکال لیا جائے گا اور ایک نور تمہیں عطا کیا جائے گا۔وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا
ایسے ایمانداروں کے ساتھ جو خدا تعالیٰ کی راہ میں مجاہدہ کرنے والے اور اس کی رضا کو حاصل
کرنے والے اور اسلام کو سمجھنے والے اور اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے والے لوگ ہیں
ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے معاملہ کیا کرتا ہے۔یہ رمضان کا مہینہ دعاؤں کا مہینہ ہے۔پس دوست دعائیں کریں کہ جو خدا تعالیٰ ہم سے
چاہتا ہے ہم اس کے مطابق عمل کرنے والے ہوں۔اسلام کے مطابق زندگی گزار کر خدا تعالیٰ
سے ہم یہ توفیق پائیں کہ اس کا نور ہمیں مل جائے جس کے نتیجہ میں ہماری زندگیوں سے ہر قسم کے
اندھیرے اور ظلمتیں دور ہو جائیں۔روزنامه الفضل ربوه ۲۱ /نومبر ۱۹۷۷ ء صفحه ۲ تا ۶ )