ہر کام کے انجام کا مدارِ قیّومِ عالم کی رحمانیت اور رحیمیت ہے
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۸۹
خطبہ جمعہ ۱۶ ستمبر ۱۹۷۷ء
ہر کام چھوٹا ہو یا بڑا اس کے انجام کا مدار
قیوم عالم کی رحمانیت اور رحیمیت ہے
خطبه جمعه فرموده ۱۶ رستمبر ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔انسان روزانہ ہی مختلف قسم کے کام کرتا ہے مگر جہاں تک علم حاصل کرنے کا تعلق ہے گو
انسان ساری عمر ہی علم سیکھتا رہتا ہے لیکن علم سیکھنے کی ایک عمر ہے یعنی کم عمر کے بچے اور نوجوان
د نیوی علوم بھی سیکھ رہے ہوتے ہیں اور دینی علم بھی ان کو سکھایا جارہا ہوتا ہے۔پس علم سیکھنا بھی
ایک کام ہے۔ہوائی جہاز اڑانا بھی ایک کام ہے۔ہل چلانا بھی ایک کام ہے۔ہزار ہا قسم کے
مختلف کام ہیں جو انسان کرتا ہے اور سارا دن ہی کام کرنے میں گزر جاتا ہے الا ماشاء اللہ۔بعض
ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو سکتے بیٹھے رہنے کے عادی ہوتے ہیں لیکن عام طور پر انسان کو کوئی نہ
کوئی کام کرنا پڑتا ہے اور وہ لوگ جو دعاؤں میں اپنا وقت گزارنے والے ہیں دعا بھی ایک کام ہے
کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ تدبیر دعا ہے اور دعا تد بیر ہے۔پس بیسیوں بلکہ
سینکڑوں کام ہیں جو ہم روزانہ کرتے ہوں گے۔کوئی کام چھوٹا ہوتا ہے اور کوئی کام بڑا ہوتا ہے۔کوئی کام کم اہمیت کا ہوتا ہے اور کوئی کام زیادہ اہمیت کا ہوتا ہے۔انسانی زندگی ایک مسلسل عمل
اور جدو جہد کا نام ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے شروع میں ہمیں سکھایا ہے کہ ہر عمل سے
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۹۰
خطبہ جمعہ ۱۶ رستمبر ۱۹۷۷ء
پہلے وہ چھوٹا ہو یا بڑا اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کرنی چاہیے۔دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے
مدد فرمائے اور جو کام کرنا ہے وہ برکتوں والا ہوا چھے نتائج نکلیں۔اس میں انسان کامیاب ہو جائے
اور بعض کام بڑے ذی شان ہوتے ہیں ان کے لئے خصوصاً زیادہ دعا ئیں کرنی پڑتی ہیں۔چھوٹے بچوں اور بڑوں
کو بھی سمجھانے کے لئے میں ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں۔انسان
کھانا کھاتا ہے یہ بھی اس کا ایک عمل ہے مگر یہ عمل ہے ہمارے دانتوں کا۔یہ عمل ہے ہماری زبان
کا۔یہ عمل ہے ہمارے ہونٹوں کا۔مُنہ کا سارا حصہ لقے کو ایک چکر دے رہا ہوتا ہے اور انسان کے
دانت اسے چبا رہے ہوتے ہیں۔پھر وہ غذا معدے میں جاتی ہے وہاں اُس پر ایک عمل ہوتا ہے
پھر وہ انتڑیوں میں پہنچتی ہے وہاں ایک اور عمل ہوتا ہے۔غرض انسان کھانا کھانے سے ایک عمل کی
ابتداء کرتا ہے تو اس کے لئے بھی خدا تعالیٰ سے مدد طلب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے لیکن سب
سے اہم کام قرآن کریم سیکھنا ہے اور اس کے علوم حاصل کرنے ہیں اور قرآن کریم کے اسرار سے
واقفیت پیدا کرنی ہے اور قرآن کریم پر عمل کرنے کی توفیق اپنے رب سے چاہتی ہے۔چنانچہ
قرآن کریم کو شروع کیا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ سے۔خدائے رحمان اور خدائے رحیم سے یہ
دعا مانگی گئی ہے کہ وہ اپنی رحمانیت کے نتیجہ میں بھی اور رحیمیت کے نتیجہ میں بھی ہمیں قرآن کریم
سیکھنے اور اس پر ایسا عمل کرنے کی توفیق دے جس کے اچھے نتا ئج نکلیں۔رحمانیت کے معنی ہیں بغیر عمل کے رحمت کرنے والا۔انسان کو اللہ تعالیٰ نے جو دماغ دیا ہے
وہ گوفر دفرد کے لحاظ سے مختلف استعدادوں والا ہے لیکن ہر قسم کے دماغ کے لئے قرآن کریم میں
تعلیم موجود ہے۔پیدائش کے وقت بچے کے سر میں دماغ ہوتا ہے اس سے اس کا تعلق ہوتا ہے مگر
یہ اس کے کس عمل کا نتیجہ ہے؟ ظاہر ہے اس کے کسی عمل کا نتیجہ نہیں ہے۔ہم جو گندم کھاتے ہیں یا
دوسرے اناج کھاتے ہیں ان کے اگانے کے لئے زمین ہے۔ہماری پیدائش سے بھی خدا جانے
کتنا زمانہ پہلے اس کی پیدائش ہو چکی تھی۔ہر دو جہاں کا ایک نظام ہے جو آہستہ آہستہ
Develop ہوا ہے اور ارتقائی مدارج سے گزرتے ہوئے اس مقام تک پہنچا کہ زمین انسانی
زندگی کو برداشت کرنے لگی اور انسان کی ترقیات کے سامان پیدا کرنے لگی۔یہ سب رحمانیت
خطبات ناصر جلد ہفتہ
۱۹۱
خطبہ جمعہ ۱۶ رستمبر ۱۹۷۷ء
کے فیض ہیں انسان کے عمل کا اس میں کوئی دخل نہیں ہے لیکن خدا تعالیٰ کی رحمت بارش کی طرح اس
کے اوپر برس رہی ہے۔پھر رحیمیت ہے۔انسان کام کرتا ہے خدا تعالیٰ اس کا نتیجہ نکالتا ہے لیکن بیبیوں آدمی کام کرتے
ہیں مگر بے نتیجہ ہوتے ہیں۔مثلاً مشہور ہے کہ بعض لوگ مٹی کو ہاتھ لگا ئیں تو وہ سونا بن جاتی ہے اور
بعض لوگ سونے کو ہاتھ لگا ئیں تو وہ مٹی بن جاتا ہے کیونکہ ان کے کام میں برکت نہیں ہوتی۔برکت
تو آسمان سے آتی ہے۔چنانچہ حمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد اور کامل شریعت کے نزول کے بعد
قرآن کریم کی تلاوت جو انسانی زندگی کا سب سے اہم کام ہے اسے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
سے شروع کیا۔خدا تعالیٰ سے مدد چاہی قرآن کریم سیکھنے کی ، اسے سمجھنے کی اور اس پر عمل کرنے کی
توفیق پانے کے لئے اللہ تعالیٰ کی مدد کی ضرورت تھی اس کے لئے دعا مانگی۔آج کا فلسفی بیوقوفی سے
جاہلانہ طور پر بہت سے اعتراض کرتا ہے۔اس تفصیل میں تو میں اس وقت نہیں جاؤں گا میں اس
سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک لمبا حوالہ پڑھ کر دوستوں
کو بتا نا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
نے ہمیں یہ جو ہدایت کی ہے کہ ہر عمل خصوصاً ذی شان اعمال میں سے کوئی عمل کرنے سے پہلے
خدا تعالیٰ سے مدد طلب کیا کرو تا کہ انسان اپنی کوششوں میں نا کام نہ ہو جائے ، اس لئے دوست
اس حوالے کو غور سے سنیں اور سمجھنے کی کوشش کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔پس صادق آدمی جس کے رُوح میں کسی قسم کے غرور اور عجب نے جگہ نہیں پکڑی
اور جو اپنے کمزور اور بیچ اور بے حقیقت وجود پر خوب واقف ہے اور اپنے تئیں کسی کام کے
انجام دینے کے لائق نہیں پاتا اور اپنے نفس میں کچھ قوت اور طاقت نہیں دیکھتا جب کسی
کام کو شروع کرتا ہے تو بلاتصنع اس کی کمزور روح آسمانی قوت کی خواستگار ہوتی ہے اور ہر
وقت اس کو خدا کی مقتدر ہستی اپنے سارے کمال و جلال کے ساتھ نظر آتی ہے اور اس کی
رحمانیت اور رحیمیت ہر ایک کام کے انجام کے لئے مدار دکھلائی دیتی ہے۔پس وہ بلا ساختہ
اپنا ناقص اور ناکارہ زور ظاہر کرنے سے پہلے بسم اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ کی دعا سے امداد الہی
چاہتا ہے۔پس اس انکسار اور فروتنی کی وجہ سے اس لائق ہو جاتا ہے کہ خدا کی قوت سے
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۹۲
خطبہ جمعہ ۱۶ رستمبر ۱۹۷۷ء
قوت اور خدا کی طاقت سے طاقت اور خدا کے علم سے علم پاوے اور اپنی مرادات میں
کامیابی حاصل کرے۔اس بات کے ثبوت کے واسطے کسی منطق یا فلسفہ کے دلائل پر از تکلف
درکار نہیں ہیں بلکہ ہر یک انسان کی رُوح میں اس کے سمجھنے کی استعداد موجود ہے اور
عارف صادق کے اپنے ذاتی تجارب اس کی صحت پر بہ تواتر شہادت دیتے ہیں۔بندہ کا
خدا سے امداد چاہنا کوئی ایسا امر نہیں ہے جو صرف بے ہو دہ اور بناوٹ ہو یا جوصرف
بے اصل خیالات پر مبنی ہو اور کوئی معقول نتیجہ اس پر مترتب نہ ہو بلکہ خداوند کریم کہ جو
فی الحقیقت قیوم عالم ہے اور جس کے سہارے پر سچ مچ اس عالم کی کشتی چل رہی ہے اس
کی عادت قدیمہ کے رو سے یہ صداقت قدیم سے چلی آتی ہے کہ جو لوگ اپنے تئیں حقیر اور
ذلیل سمجھ کر اپنے کاموں میں اس کا سہارا طلب کرتے ہیں اور اس کے نام سے اپنے
کاموں کو شروع کرتے ہیں تو وہ ان کو اپنا سہارا دیتا ہے۔جب وہ ٹھیک ٹھیک اپنی عاجزی
اور عبودیت سے رو بخدا ہو جاتے ہیں تو اُس کی تائید میں ان کے شامل حال ہو جاتی
ہیں۔غرض ہر ایک شاندار کام کے شروع میں اس مبدء فیوض کے نام سے مدد چاہنا کہ جو
رحمان و رحیم ہے ایک نہایت ادب اور عبودیت اور نیستی اور فقر کا طریقہ ہے اور ایسا
ضروری طریقہ ہے کہ جس سے توحید فی الاعمال کا پہلا زینہ شروع ہوتا ہے جس کے التزام
سے انسان بچوں کی سی عاجزی اختیار کر کے ان نخوتوں سے پاک ہو جاتا ہے کہ جو دنیا کے
مغرور دانشمندوں کے دلوں میں بھری ہوتی ہیں اور پھر اپنی کمزوری اور امداد الہی پر یقین کامل
کر کے اس معرفت سے حصہ پالیتا ہے کہ جو خاص اہل اللہ کو دی جاتی ہے اور بلا شبہ
جس قدر انسان اس طریقہ کو لازم پکڑتا ہے جس قدر اس پر عمل کرنا اپنا فرض ٹھہرالیتا ہے۔جس قدر اس کے چھوڑنے میں اپنی ہلاکت دیکھتا ہے اسی قدر اس کی توحید صاف ہوتی ہے
اور اسی قدر تعجب اور خود بینی کی آلائشوں سے پاک ہوتا جاتا ہے اور اسی قدر تکلف اور بناوٹ
کی سیاہی اس کے چہرہ پر سے اٹھ جاتی ہے اور سادگی اور بھولا پن کا نور اس کے منہ پر چمکنے
لگتا ہے۔پس یہ وہ صداقت ہے کہ جو رفتہ رفتہ انسان
کو فنافی اللہ کے مرتبہ تک پہنچاتی ہے۔
خطبات ناصر جلد ہفتہ
۱۹۳
خطبہ جمعہ ۱۶ ستمبر ۱۹۷۷ء
یہاں تک کہ وہ دیکھتا ہے کہ میرا کچھ بھی اپنا نہیں بلکہ سب کچھ میں خدا سے پاتا ہوں۔جہاں
کہیں یہ طریق کسی نے اختیار کیا وہیں تو حید کی خوشبو پہلی دفعہ میں ہی اس
کو پہنچنے لگتی ہے
اور دل اور دماغ کا معطر ہونا شروع ہوتا جاتا ہے بشرطیکہ قوت شامہ میں کچھ فساد نہ ہو۔غرض اس صداقت کے التزام میں طالب صادق کو اپنے پیچ اور بے حقیقت ہونے کا اقرار کرنا
پڑتا ہے اور اللہ جل شانہ کے متصرف مطلق اور مبدء فیوض ہونے پر شہادت دینی پڑتی ہے
اور یہ دونوں ایسے امر ہیں کہ جو حق کے طالبوں کا مقصود ہے اور مرتبہ فنا کے حاصل کرنے
کے لئے ایک ضروری شرط ہے۔اس ضروری شرط کے سمجھنے کے لئے یہی مثال کافی ہے کہ
بارش اگر چہ عالمگیر ہومگر تا ہم اس پر پڑتی ہے کہ جو بارش کے موقعہ پر آ کھڑا ہوتا ہے۔اسی
طرح جو لوگ طلب کرتے ہیں وہی پاتے ہیں اور جو ڈھونڈتے ہیں انہیں کو ملتا ہے۔جو
لوگ کسی کام کے شروع کرنے کے وقت اپنے ہنر یا عقل یا طاقت پر بھروسہ رکھتے ہیں
اور خدائے تعالیٰ پر بھروسہ نہیں رکھتے وہ اُس ذات قادر مطلق کا کہ جو اپنی قیومی کے ساتھ
تمام عالم پر محیط ہے کچھ قدر شناخت نہیں کرتے اور ان کا ایمان اس خشک ٹہنی کی طرح ہوتا
ہے کہ جس کو اپنے شاداب اور سرسبز درخت سے کچھ علاقہ نہیں رہا اور جو ایسی خشک ہو گئی
ہے کہ اپنے درخت کی تازگی اور پھول اور پھل سے کچھ بھی حصہ حاصل نہیں کر سکتی صرف
ظاہری جوڑ ہے جو ذراسی جنبش ہوا سے یا کسی اور شخص کے ہلانے سے ٹوٹ سکتا ہے۔پس
ایسا ہی خشک فلسفیوں کا ایمان ہے کہ جو قیومِ عالم کے سہارے پر نظر نہیں رکھتے اور اُس
مبدء فیوض کو جس کا نام اللہ ہے ہر ایک طرفۃ العین کے لئے اور ہر حال میں اپنا محتاج الیہ
قرار نہیں دیتے۔پس یہ لوگ حقیقی توحید سے ایسے دور پڑے ہوئے ہیں جیسے نور سے ظلمت
دُور ہے۔انہیں یہ سمجھ ہی نہیں کہ اپنے تئیں بیچ اور لاشے سمجھ کر قادر مطلق کی طاقت عظمی کے
نیچے آپڑ نا عبودیت کے مراتب کی آخری حد ہے اور توحید کا انتہائی مقام ہے جس سے فنا اتم
کا چشمہ جوش مارتا ہے اور انسان اپنے نفس اور اس کے ارادوں سے بالکل کھویا جاتا ہے
اور سچے دل سے خدا کے تصرف پر ایمان لاتا ہے۔اس جگہ اُن خشک فلسفیوں کے اس مقولہ
خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۹۴
خطبہ جمعہ ۱۶ رستمبر ۱۹۷۷ء
1066
کو بھی کچھ چیز نہیں سمجھنا چاہیے کہ جو کہتے ہیں کہ کسی کام کے شروع کرنے میں استمداد الہی
کی کیا حاجت ہے۔خدا نے ہماری فطرت میں پہلے سے طاقتیں ڈال رکھی ہیں پس اُن
طاقتوں کے ہوتے ہوئے پھر دوبارہ خدا سے طاقت مانگا تحصیل حاصل ہے کیونکہ ہم کہتے
ہیں کہ بے شک یہ بات سچ ہے کہ خدائے تعالیٰ نے بعض افعال کے بجالانے کے لئے کچھ
کچھ ہم کو طاقتیں بھی دی ہیں مگر پھر بھی اس قیوم عالم کی حکومت ہمارے سر پر سے دور نہیں
ہوئی اور وہ ہم سے الگ نہیں ہوا اور اپنے سہارے سے ہم کو جدا کرنا نہیں چاہا اور اپنے
فیوض غیر متناہی سے ہم کو محروم کر نا روا نہیں رکھا۔جو کچھ ہم کو اس نے دیا ہے وہ ایک امر
محدود ہے اور جو کچھ اس سے مانگا جاتا ہے اس کی نہایت نہیں۔پس اگر تو ہم نے وہیں ٹھہرنا ہو جہاں تک ہماری اپنی طاقت ہمیں اپنی ہزار کمزوریوں اور
غلطیوں کے باوجود پہنچا سکتی ہے تو ایک فلسفی خوش ہو سکتا ہے لیکن یہ خوشی اسے ہی مبارک ہو۔خدا تعالیٰ کا ایک عاجز بندہ جسے یہ بصیرت عطا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان
کو غیر متناہی ترقیات
کے لئے پیدا کیا ہے، وہ محدود پر مطمئن نہیں رہ سکتا اس لئے وہ کام میں تدبیر کے وقت بھی اور
دعا کے وقت بھی خدا تعالیٰ سے جو مانگتا ہے وہ غیر متناہی اور غیر محدود ہوتا ہے اور ہر اس انسان کو جو
محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے مہدی کی جماعت کی طرف منسوب ہوتا ہے اس غیر محدود کی طرف نگاہ رکھنی
چاہیے اور خدا سے بے انتہا مانگنا چاہیے اور اس کے لئے ہر کام سے پہلے اس کی مدد حاصل کرنی
چاہیے۔اس کی برکت لینی چاہیے اور اس کی دعا سے اپنے کاموں کو شروع کرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ سے ہماری یہ دعا ہے کہ وہ ہمارے تھوڑے کو بہت کر دے اور ہمارے کم کو زیادہ
کر دے اور ہماری کمزوری کو طاقت بنادے اور ہماری غفلت کو بیداری میں تبدیل کر دے۔خدا
کرے کہ خدا کے ایک نیک اور صادق اور خدا کی معرفت رکھنے والے بندہ کے جو اعمال ہوتے
ہیں اس کے مطابق ہم سے اعمال سرزد ہوں۔روزنامه الفضل ربوه ۲۴/اکتوبر ۱۹۷۷ ء صفحه ۲ تا ۴)