رحمة لّلعٰلمینؐ کی رحمت نے دنیا کی ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے

خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۹۵
خطبہ جمعہ ۲۳ ؍ستمبر ۱۹۷۷ء
رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِينَ صلی اللہ علیہ وسلم کی
رحمت نے دنیا کی ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۳ ر ستمبر ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے رَحمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ (الاعراف:۱۵۷) کہ میری رحمت نے
ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔نیز ہر چیز جو خدا تعالیٰ نے پیدا کی اور جس کا اس کی ربوبیت نے اور اس
کی رحمت نے احاطہ کیا ہوا ہے وہ انسان کے لئے پیدا کی گئی ہے اور انسانِ کامل کو پیدا کرنا مقصود
تھا یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو۔چونکہ ہر چیز انسان کے لئے پیدا کی گئی ہے اس لئے اَسْبَغَ عَلَيْكُم
نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً (القمن: ۲۱) کہ ظاہر و باطن کی نعمتیں بڑی کثرت کے ساتھ انسان پر
نازل ہوتی ہیں اور وہ گئی نہیں جاسکتیں۔دوسری جگہ آیا ہے کہ اگر تم خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو
گن نہیں سکتے۔اس رحمت کو ظاہر کرنے کے لئے اور ایسے سامان پیدا کرنے کے لئے کہ انسان
اللہ تعالیٰ کی ان وسیع رحمتوں کا عرفان حاصل کرے ایک ایسی ہستی ایک ایسا انسان پیدا کیا گیا
جس کو کامل استعداد میں دی گئیں جو پورے طور پر نشو و نما حاصل کر چکی تھیں۔وہ انسان کی طرف
بھیجا گیا تا کہ انسان کو بتایا جائے کہ جب خدا کا کوئی بندہ خدا کا ہو جاتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ کا اس
کے ساتھ سلوک یہ ہوتا ہے کہ ہر چیز جو خدا نے پیدا کی ہے وہ اسی کی ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کی

خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۹۶
خطبہ جمعہ ۲۳ ؍ستمبر ۱۹۷۷ء
اتنی رحمتیں اور اتنے فضل اور انعام اس بندے پر نازل ہوتے ہیں کہ جن کا حد وشمار نہیں۔اسی غرض کے لئے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث کیا گیا اور کہا گیا کہ مَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا
رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء : ۱۰۸) ہم نے تجھے عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔یہ فقرہ تو
بہت چھوٹا ہے لیکن اس کے معانی نے بھی دنیا کی ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام پہچاننے کے لئے اور آپ کی عظمت اور آپ کے جلال کو جاننے
کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہمارے ذہن میں یہ بات حاضر ہو کہ آپ کس معنی میں اور کن کے لئے
رحمت ہیں۔خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کی شکل میں جو تعلیم آپ کے ذریعہ انسان کو دی جب ہم اس
پر غور کرتے ہیں تو ہمیں وہ عجیب کتاب نظر آتی ہے جسے ہم قرآنِ عظیم کہتے ہیں یا ہم قرآن کریم
کہتے ہیں یا ہم قرآن مجید کہتے ہیں۔ہر بات جس کی انسان کو ضرورت تھی، جس کے نتیجہ میں انسان
نے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا علم حاصل کرنا تھا اور ان سے حصہ لینا تھا، وہ راہیں جن پر چل کر انسان
نے خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنا تھا وہ سب اس عظیم کتاب میں بیان ہوگئی ہیں۔قرآن کریم نے جو یہ کہا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رَحْمَةٌ لِلْعَلَمينَ بنا کر بھیجا
گیا ہے۔مَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ یہ کس معنی میں ہے کیونکہ اصل مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
کی عظیم رحمتوں اور اس کی عظیم صفات کا اس کی کبریائی اور جلال اور عظمت کا عرفان دیا جائے اس
لئے ضروری ہے کہ ہمیں یہ علم ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کس معنی میں رحمت ہو کر آئے۔قرآن کریم نے ہمیں بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ کی رحمت اس کی دوصفات کے ذریعے ظاہر ہوتی
ہے، ایک اس کی رحمانیت ہے اور دوسرے اس کی رحیمیت ہے۔خدا رحمان بھی ہے اور رحیم بھی
ہے۔اس کی رحمان ہونے کی صفت کا ربوبیت کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے۔دنیا کی ہر چیز جس کو
پیدا کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ اس کی پرورش کرتا ہے اور ایسے سامان پیدا کرتا ہے کہ وہ انسان کے لئے
فائدہ مند بن جائے کیونکہ ہر چیز انسان کے لئے پیدا کی گئی ہے۔پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
لائی ہوئی تعلیم اور آپ کا وجود بے جان چیزوں کے لئے بھی رحمت ہے۔ایک تو جاندار چیزیں ہیں
جن میں چوپائے بھی ہیں، پرندے بھی ہیں، چرند بھی ہیں اور انسان بھی ہیں اور ایک بے جان

خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۹۷
خطبہ جمعہ ۲۳ ؍ستمبر ۱۹۷۷ء
چیزیں ہیں مثلاً ستارے ہیں، ہیلیکسیز (Galaxies) ہیں ، درخت ہیں، پانی ہے، اجناس ہیں
وغیرہ وغیرہ بے شمار چیزیں ہیں۔قرآن کریم کی تعلیم نے بے جان چیزوں کے حقوق کو بھی بیان کیا
ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی اس ہدایت کے ذریعہ سے ان حقوق کی حفاظت
بھی کی گئی ہے۔پس آپ کی رحمت بھی خدا تعالیٰ کی رحمتوں کی وسعتوں کے ماتحت ہے۔انسان
خدا تعالیٰ کی وسعتوں کو تو نہیں پہنچ سکتا لیکن اپنے کمال کو پہنچا ہوا انسان جتنا کامل بن سکتا ہے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کمال کو حاصل کیا اور آپ کی لائی ہوئی شریعت نے ہر چیز کا حق
بتایا بھی اور اس کی حفاظت بھی کی۔بنیادی طور پر قرآن کریم نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ ہر چیز کا یہ حق ہے کہ جس غرض کے لئے
خدا تعالیٰ نے اسے پیدا کیا ہے اس کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے اس کا استعمال نہ کیا جائے۔ہر مخلوق کا یہ حق اسلام نے قائم کیا ہے اور اسلامی تعلیم نے اس کی حفاظت کی ہے۔مثلاً فرمایا
لا تُسْرِفُوا (الاعراف: ۳۲) اسراف نہ کرو۔اسراف کے معنی ہی خدا تعالیٰ کے قانون کی حدود
سے تجاوز کرنا ہیں۔پس اس کے یہی معنی بنتے ہیں کہ ہر چیز کے متعلق خدا تعالیٰ نے کچھ قانون
بنائے ہیں ان کی پیدائش کی کوئی غرض بیان کی ہے۔اس کے خلاف تم نے اس کو استعمال نہیں
کرنا۔انسان جب بہکتا ہے اور بسا اوقات بہکتا اس وقت زیادہ ہے جب وہ علم کے میدان میں
اور تحقیق کے میدان میں کافی آگے نکل چکا ہو تو وہ دنیا کے لئے عذاب اور ہلاکت کے سامان پیدا
کر دیتا ہے جیسا کہ ایٹم کی طاقت کا غلط استعمال ہمیں بتارہا ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان
اشیا کے لئے بھی رحمت ہیں کیونکہ آپ ایک ایسی تعلیم لے کر آئے جس نے انسان
کو یہ بتایا کہ دیکھو
یہ اشیاء خاص غرض کے لئے پیدا کی گئی ہیں اور ان اغراض کے لئے ہی ان کا استعمال ہونا چاہیے
اور جو قوانین ان کو Govern ( گورن) کرنے والے ہیں ان سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔اس کے بعد ہم جانداروں کو لیتے ہیں۔یہ ایسی عظیم کتاب ہے کہ اس نے جانداروں کے
حقوق بھی قائم کئے ہیں اور ان کی حفاظت بھی کی ہے۔بعض جاندار ایسے ہیں کہ جن کی افادیت
ان کی غذائیت میں نہیں یعنی اللہ تعالیٰ نے ان کو اس لئے نہیں پیدا کیا کہ انسان ان کو کھائے۔مثلاً

خطبات ناصر جلد ہفتہ
۱۹۸
خطبہ جمعہ ۲۳ ؍ستمبر ۱۹۷۷ء
سور ہے یا درندے ہیں۔پس خدا تعالیٰ نے ، اسلام نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت
نے ہمیں کہا کہ ایسے جاندار جن کی افادیت ان کے کھانے میں نہیں بلکہ اور چیزوں میں ہے تو جس
غرض کے لئے ان کو پیدا کیا گیا ہے اس غرض کے لئے ان کو استعمال کرو۔( یہ بڑا لمبا مضمون ہے
سانپوں کے متعلق مکھیوں کے متعلق اسی طرح دیگر چیزوں کے متعلق بہت گفتگو کی جاسکتی ہے تھوڑی
بہت میں بھی کر سکتا ہوں لیکن اس وقت میں اس تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔) اسلامی تعلیم یہ ہے کہ
خدا کے قانون کو توڑنا نہیں، حدود سے تجاوز نہیں کرنا، اسراف نہیں کرنا۔اسی طرح جو چیزیں
انسان کے کھانے کے لئے بنائیں ان کے متعلق بھی کہا کہ اسراف نہیں کرنا۔کھانے کے لحاظ سے
اسراف کئی طور پر ہوسکتا ہے، جسم کی ضرورت سے زیادہ کھانا بھی اسراف ہے۔( جسم کی ضرورت
سے کم کھانا بھی منع ہے لیکن زیادہ کھانا اسراف اور ضیاع ہے۔) اور ایک اسراف اس طور پر ہوتا
ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کی ناشکری کرتے ہوئے اغذیہ یعنی غذاؤں میں سے بعض کو اپنی غفلت اور
نالائقی کی وجہ سے اور بے پرواہی کی وجہ سے ضائع کر دے اور تلف کر دے۔نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اپنی پلیٹ میں اتنا ہی سالن ڈالا کرو کہ ایک لقمے کا سالن بھی ضائع نہ ہو۔کھانے والی چیزوں میں میں نے جو سالن کی مثال لی ہے یہ غیر جاندار چیزوں پر بھی اطلاق پاتی
ہے لیکن گائے کا گوشت ہے، اونٹ کا گوشت ہے، دنبے کا گوشت ہے ان کا بھی سالن پکتا ہے۔پھر کہا کہ جنگلوں میں جو آزاد جانور رہتے ہیں تم محض شوقیہ ان کا شکار نہ کیا کرو کہ تمہیں ضرورت تو
نہیں ، شکار کرو اور پھر پھینک دو اس سے منع کیا۔کہا کہ جتنے کی ضرورت ہے اتنا شکار کرو کیونکہ وہ
پیدا ہی انسانی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کئے گئے ہیں۔پھر جو پالے ہوئے جانور ہیں
مرغیاں اور دوسری چیزیں ہیں ان کو دکھ دینے سے آپ نے بڑی سختی سے منع کیا۔ہر جاندار کے
متعلق کہا کہ ان کی تکلیف کو دور کرنا ہے، جانداروں کے متعلق ، غیر انسان کے متعلق یہ تعلیم دی۔کتے اور بلی تک کے متعلق کہہ دیا کہ ان کا خیال رکھنا بڑے ثواب کا کام ہے۔گھر کے پالتو
جانوروں کے متعلق کہا کہ ذبح کرتے وقت بھی اس بات کا خیال رکھو کہ ان کو تکلیف نہ ہو کم سے کم
تکلیف میں ان کی جان نکلے کیونکہ اصل مقصد تو یہ ہے کہ انسان ان کو کھائے اسی لئے ان کو پیدا کیا

خطبات ناصر جلد ہفتم
۱۹۹
69
خطبہ جمعہ ۲۳ ؍ستمبر ۱۹۷۷ء
گیا ہے لیکن ان کو تکلیف پہنچا کر تو انسان
کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔غرض اس معنی میں بھی محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِینَ ہیں۔پھر انسان ہے، بنی نوع انسان ان میں کافر بھی ہیں اور مومن بھی ہیں۔خدا تعالیٰ کی
رحمانیت کا تعلق کا فر سے بھی ہے اور اس کے جلوے کا فر دیکھتا ہے اور اس کی رحمانیت کا تعلق
مومن سے بھی ہے اور اس کے جلوے مومن دیکھتا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِينَ
کی حیثیت سے رحمانیت کے بھی مظہر کامل ہیں۔چنانچہ اسلامی تعلیم ایک غیر مومن کے (جو ابھی
اسلام نہیں لایا ) حقوق کو قائم بھی کرتی ہے اور ان کی حفاظت بھی کرتی ہے۔میں نے پہلے بھی کئی بار
بتایا ہے کہ اس وقت کی مہذب دنیا کا مزدور اپنے حقوق کے حصول کے لئے جد و جہد تو کر رہا ہے
لیکن اسے اپنے حقوق کا علم نہیں نہیں جانتا میرا حق ہے کیا ؟ یہ قرآنی ہدایت کا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کا احسان ہے کہ آپ نے انسان کو بتایا کہ تیرا حق کیا ہے اور پھر تعلیم دی کہ یہ حقوق بہر حال ادا
ہونے چاہئیں لیکن انسان صرف مزدور کی حیثیت میں تو اس دنیا میں زندگی نہیں گزارتا۔یہ ایک
ایسا جاندار ہے جو گہرے جذبات رکھتا ہے۔چنانچہ انسان مومن ہو یا کافر اس کے جذبات کا خیال
رکھا اور ان میں کوئی تفریق پیدا نہیں کی۔بعض دوسرے مذاہب نے بعض باتوں میں تفریق کی
ہے لیکن اسلام نے انسان انسان میں کوئی تفریق پیدا نہیں کی۔جہاں تک انسانی جذبات کا تعلق
ہے مومن اور کافر میں فرق نہیں۔انسانی جذبات برابر ہیں ہر انسان یہ چاہتا ہے کہ اسے خواہ مخواہ
طعن و تشنیع نہ کی جائے۔ہر انسان یہ چاہتا ہے کہ بلا وجہ اس کے فضول القاب نہ رکھے جائیں،
برے نام نہ رکھے جائیں۔خدا تعالیٰ نے یہ قید لگائے بغیر کہ وہ مسلمان ہے یا کافر یہ کہا کہ انسان
کے بڑے بڑے نام نہیں رکھنے۔بڑے نام رکھنے سے اور طعن و تشنیع کرنے سے منع کیا۔خواہ کوئی
مومن کے نام رکھے تب بھی برا اور اسلامی تعلیم کے خلاف اور کافر کے نام رکھے تب بھی برا اور
بیسیوں مثالیں ہیں۔لَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمُ اور لَا تَنَابَزُوا بِالْاَلْقَابِ (الحجرات : ۱۲) کے علاوہ
فرمایا وَ اجْتَنِبُوا قَوْلَ النُّورِ (الحج: ۳۱) کہ جھوٹ نہیں بولنا۔یہ نہیں کہا کہ مسلمان کے خلاف
جھوٹ نہیں بولنا بلکہ اسلام نے کہا کہ کسی کے خلاف بھی جھوٹ نہیں بولنا اور ہر ایک کے حق میں اور

خطبات ناصر جلد ہفتم
۲۰۰
خطبہ جمعہ ۲۳ ؍ستمبر ۱۹۷۷ء
ہر ایک کے متعلق سچی بات کہنی ہے، جھوٹ ہرگز نہیں بولنا۔پھر اسلام نے کہا کہ وَمَنْ يَكْسِبُ
خَطِيئَةً أَوْ إِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِيَّا فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا وَ إِثْمًا مُّبِينًا (النساء : ۱۱۳) کسی
انسان پر بہتان نہیں باندھنا۔اسلام نے یہ نہیں کہا کہ کسی مسلمان پر بہتان نہیں باندھنا بلکہ کہا کہ
یہ
کسی انسان پر بہتان نہیں باندھنا۔انسان کے حقوق کی حفاظت کی کہ اس نے جو قصور نہیں کئے
خواہ مخواہ اس پر بہتان لگا کر یہ نہ کہا جائے کہ اس نے یہ قصور کیا ہے یا گناہ کیا ہے۔پھر اسلام کہتا
ہے کہ انصاف پر قائم رہتے ہوئے سچی گواہی دینی ہے۔كُونُوا قَوْمِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ
(النساء : ۱۳۶) اسلام یہ نہیں کہتا کہ مسلمان کے حق میں سچی گواہی دینی ہے اور کافر کے خلاف
بے شک جھوٹی گواہی دے دو۔اسلام کی یہ تعلیم نہیں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کہ رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِينَ
ہیں مومن اور کا فرسب کے حقوق کی حفاظت کی ہے۔پھر اسلام کہتا ہے کہ لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ
قَوْمٍ عَلَى اَلا تَعْدِلُوا اِعْدِلُوا هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوَى (المائدة : 9 ) اسلام کہتا ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کا حکم ہے کہ عدل اور انصاف کو قائم رکھنا ہے۔اسلام یہ نہیں کہتا کہ اگر کوئی غیر مومن ہے اور غیر
مسلم ہے تو اس پر ظلم کرنا جائز ہے بلکہ اسلام یہ کہتا ہے کہ جتنا ایک مسلمان پر ظلم کرنا برا ہے اتنا ہی
غیر مسلم پر ظلم کرنا بُرا ہے اور خدا تعالیٰ کو نا پسندیدہ ہے اور گناہ ہے اور خدا تعالیٰ کے غضب کو مول
لینے والی بات ہے۔قف
بعض مذاہب کی طرح اسلام یہ نہیں کہتا کہ مومن یا مسلمان سے سود نہ لے، اسلام یہ کہتا ہے
کہ کسی سے بھی سود نہ لے خواہ وہ عیسائی ہو یا یہودی ہو یا ہندو ہو یا سکھ ہو یا کوئی بد مذہب ہو،
کمیونسٹ ہو۔شود کسی سے بھی نہیں لینا۔میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گا میں ہر چیز کی چھوٹی چھوٹی
مثالیں دے رہا ہوں۔جس وقت بعض قو میں کسی علاقہ پر غالب آجاتی ہیں
تو وہ یہ بھی کیا کرتی ہیں
کہ شود کے ذریعہ سے استحصال دولت کرتی ہیں تو اسلام نے یہ نہیں کہا کہ شود کے ذریعہ سے دولت
سمیٹنے کے لئے غیروں کو نشانہ نہ بناؤ بلکہ یہ کہا کہ کسی سے بھی سود نہیں لینا۔پھر اسلام یہ نہیں کہتا کہ
مسلمان کو گالی نہیں دینی بلکہ اسلام یہ کہتا ہے کہ غیر مسلم کو بھی جو اسلام پر ایمان نہیں لا یا اس کو بھی

خطبات ناصر جلد ہفتم
خطبہ جمعہ ۲۳ ؍ستمبر ۱۹۷۷ء
گالی نہیں دینی ، ان کے خداؤں کو بھی گالی نہیں دینی۔شرک ہے یہ اتنا بڑا ظلم ہے لیکن اسلام کہتا
ہے کہ ان کے بتوں کو بھی گالی نہیں دینی۔پس اسلام نے انسان کے حقوق بھی قائم کئے ہیں اور
انسان کے حقوق کی حفاظت بھی کی ہے۔میں نے چند مثالیں دی ہیں ورنہ سارا قرآن کریم اس
سے بھرا ہوا ہے۔میں جب ۱۹۶۷ ء میں لندن گیا تو ایک جگہ کچھ غیر مسلم اکٹھے ہوئے تھے اور مجھے وہاں
تقریر کرنی پڑی۔میں نے سوچا کہ ان کو یہی باتیں بتاؤں۔چنانچہ میں نے ۱۰،۸ با تیں لیں اور ان
کو بتایا کہ تم اگر چہ اسلام پر ایمان نہیں لاتے مگر اسلام پھر بھی تمہارے جذبات کی اور تمہارے حقوق
کی حفاظت کرتا ہے اور ان کو مثالیں دے کر بتایا۔اسلامی تعلیم بہر حال مؤثر ہے اور اس کا ان پر
اثر ہوا۔غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بے جان چیزوں کے لئے بھی رَحْمَةٌ لِلعلمین ہیں اور
جانداروں کے لئے بھی اور کافروں کے لئے بھی رَحْمَةٌ لِلعلمین ہیں اور مومنوں کے لئے بھی۔اب ہم انسانی حقوق سے آگے بڑھ کر اور بلند ہو کر روحانی حقوق میں داخل ہوتے ہیں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روحانی میدانوں میں انسان کے لئے اس قدر روحانی ترقیات
کے دروازے کھولے ہیں کہ جن کا کوئی شمار نہیں۔روحانی ترقیات میں پہلی بات جو انسان کا دماغ
سوچتا ہے مثلاً اگر کسی عیسائی یا ہندو کو اسلام کی صداقت سمجھ آ جائے تو پہلی بات وہ یہ سوچے گا کہ
پچاس سال میری عمر ہو گئی میں بتوں کو پوجتا رہا ، شرک کرتا رہا، کبیرہ گناہ میں نے کئے ، لوگوں کے
میں نے حقوق مارے، انسانوں پر ظلم کئے، بداخلاقیاں کیں ، غلط طریق سے مال اکٹھے کئے ،شود
کے ذریعہ سے پیسہ سمیٹا، اس قدر گناہ ہیں کہ ان کا کوئی شمار نہیں۔گناہوں کی یہ گٹھڑیاں اٹھا کر میں
محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاؤں تو میرے ساتھ کیا سلوک ہوگا ؟ مومن کا ، ایمان لانے والے کا
پہلا سوال زبان حال سے یہی ہے۔چنانچہ اعلان کر دیا قل يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ
لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللهِ إِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا (الزمر : ۵۴) کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
عالمین کے لئے رحمت بن کر آئے ہیں اس لئے تمہیں کوئی خوف نہیں ہے۔اگر تم ایمان لے آؤ،
سچی تو بہ کر لو، اگر تم یہ عہد کر لو کہ آئندہ ان گناہوں کو ترک کر دو گے اور اسلام کی بتائی ہوئی

خطبات ناصر جلد ہفتم
خطبہ جمعہ ۲۳ ؍ستمبر ۱۹۷۷ء
نیکیوں پر قائم ہو جاؤ گے تو تمہارے پچھلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔دوسرا خیال جو ایمان لانے والے انسان کے دماغ میں آسکتا ہے اور آنا چاہیے اور میں
سمجھتا ہوں کہ روحانی ترقیات کے لئے بڑا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ میں انسان ہوں کمزور انسان
ہوں ، بشری کمزوریاں میرے ساتھ لگی ہوئی ہیں۔کوشش کے باوجود بھی غفلت اور سستی کے
لمحات بھی میری زندگی میں آئیں گے، کچھ گناہ مجھ سے سرزد ہو جا ئیں گے، کچھ نیکیاں مجھ سے
چھوٹ جائیں گی تو میرا حشر کیا ہو گا۔کیا ایمان لانے کے بعد بھی مجھے جہنم میں دھکیل دیا جائے گا ؟
خدا تعالیٰ نے اسی جگہ یہ اعلان کر دیا کہ اگر تم نیک نیتی سے اور پوری توجہ کے ساتھ نیکیوں پر قائم
ہو گے تو تمہاری نیکیاں اپنی جگہ پر ہوں گی لیکن تمہاری جو غلطیاں اور گناہ اور قصور ہیں وہ اللہ تعالیٰ
سب معاف کر دے گا اور اپنی مغفرت کی چادر میں تمہیں لپیٹ لے گا۔اس لحاظ سے بھی ایک
مومن کے لئے آپ رحمت بن کر آئے۔تیسرا سوال جو ایک سمجھ دار انسانی دماغ سوچے گا یہ ہے کہ اگر میں اسلام لے آؤں تو مجھے کیا
ملے گا؟ یہ بڑا ضروری سوال ہے انسانی فراست اور انسانی عقل یہ سوال کرتی ہے کہ اگر میں اسلام
لے آؤں۔اگر میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آؤں۔اگر میں قرآن کریم کو سچی کتاب سمجھ
لوں اور اس پر عمل کروں تو مجھے ملے گا کیا؟ اس کے لئے خدا تعالیٰ نے رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِینَ کو ہمارے
لئے اسوہ بنا يا لَقَد كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَ
ذكر الله كثيرا (الاحزاب : ۲۲) اور یہ اعلان کر دیا کہ میں نے ایک مثال سامنے رکھ دی ہے یہ
ہے ہمارا بندہ ، ہر لحاظ سے ہمارا ، کامل اور مکمل انسان ! جس نے اپنی ساری روحانی استعدادوں کی
کامل نشو نما پانے کی ہمارے فضل سے توفیق پائی ہے، یہ تمہارے سامنے کامل نمونہ ہے۔ان
كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران : ۳۲) تم اس کی اتباع کرو تو تمہیں تمہاری
استعدادوں کے مطابق وہی کچھ مل جائے گا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی استعدادوں
کے مطابق خدا سے ملا۔اس کو ہم محاورہ میں کہتے ہیں کہ اتنا ملنا کہ Overflow (اوورفلو ) کر
جائے۔برتن چھلک جائے۔اتنا ہو کہ جھولی میں نہ سما سکے۔خدا تعالی تو اتنا دیتا ہے کہ اگر انسان صحیح

خطبات ناصر جلد ہفتم
۲۰۳
خطبہ جمعہ ۲۳ ؍ستمبر ۱۹۷۷ء
راستہ پر گامزن ہو تو اس کی استعداد کے مطابق اس کو سب کچھ مل جاتا ہے اور کوئی کمی نہیں رہتی۔یہ تو اصول ہے نا۔ملتا کیا ہے؟ یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونہ کے مطابق جو سب کچھ ملتا
ہے وہ سب کچھ ہے کیا ؟ پہلے تو کہا کہ سارے گناہ بخش دیئے جائیں گے، پھر فرمایا کہ محمد صلی اللہ
علیہ وسلم اس معنی میں رحمت ہیں کہ اگر انسان آپ کی اتباع کرے گا تو اللہ تعالیٰ کی معرفت اور اس
کا عشق اسے بخشا جائے گا اور معرفتِ الہی کے بعد خدا تعالیٰ کی محبت دلوں میں پیدا کی جائے گی
اور اس کے نتیجہ میں اسی کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ غیر اللہ سے کامل رہائی حاصل ہو جائے گی اور جو تکیہ
کیا جاتا ہے کسی شے پر یا کسی انسان پر یا کسی جتھے پر یا کسی سیاسی اقتدار پر یا کسی حکومت پر یا کسی
بین الاقوامی تنظیم پر اس کا کوئی سوال نہیں رہے گا بلکہ غیر اللہ سے پوری رہائی مل جائے گی کیونکہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کا عشق انسان کے دل میں پیدا
ہو جائے گا۔تو محبت اور عشق کا ایک نتیجہ تو یہ نکلا کہ غیر اللہ سے رہائی حاصل ہو جائے گی اور دوسرا
نتیجہ یہ نکلے گا کہ خدا تعالیٰ کو پہچاننے کے بعد، خدا تعالیٰ کی معرفت کے حصول کے بعد ، اس کی محبت
دل میں پیدا ہو جانے کے بعد انسان گناہوں سے نجات حاصل کر لے گا، گناہ پر جرات نہیں
کرے گا۔ہمارا دماغ ہمیں یہ پوچھتا ہے کہ ہمیں اور کیا ملے گا ؟ خدا کہتا ہے کہ تمہیں اس دنیا میں
جنت مل جائے گی۔محض جنت نہیں بلکہ اس دنیا میں تمہیں پاک زندگی اور جنت ملے گی اور نفسانی
جذبات کی تنگ و تاریک قبروں سے تم نکالے جاؤ گے اور روحانی زندگی تمہیں بخشی جائے گی۔پس اس معنی میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمتہ للعالمین ہیں۔ہر شے کے حقوق کی تعیین کی اور ان
کی حفاظت کا سامان کیا۔ہر شے کے حقوق کی جب تعیین کی اور ان کی حفاظت کی تو ان کے لئے
رحمت بن گئے۔ہر جاندار کے حقوق کی تعیین کی اور ان کے حقوق کی حفاظت کی اور ہر جاندار کے لئے
آپ رحمت بن گئے۔پھر کا فرو مومن ہر انسان کے حقوق کی تعیین کی اور ان کی حفاظت کی۔مسلمان کے
غصے سے بھی غیر مسلم کو بچایا، ایک مسلمان کے ہاتھ کے ظلم سے بھی ایک غیر مسلم کو بچایا اور کہا کہ اگر تم
میری اتباع کرنا چاہتے ہو تو تم عدل اور انصاف کو نہیں چھوڑو گے۔اس لحاظ سے آپ رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِينَ
ہیں۔پھر جولوگ اسلام لائے ، جو مسلمان ہو گئے ، جن کے سامنے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ تھا اور

خطبات ناصر جلد ہفتم
۲۰۴
خطبہ جمعہ ۲۳ ؍ستمبر ۱۹۷۷ء
جنہوں نے آپ کی اتباع کی ان کو خدا کی درگاہ تک پہنچادیا اور ان کو ہر چیز مل گئی۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ جو تیرے عاشق بندے ہیں ان کو تو دنیا کی ہر چیز دے دیتا
ہے لیکن جب تو انہیں مل جائے تو دنیا کی ہر چیز کی انہیں کیا ضرورت باقی رہ جاتی ہے تو ہی ان
کے لئے کافی ہے۔غرض خدا تعالیٰ نے اس معنی میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مومن کے لئے بھی رحمت
بنایا۔یہ بڑا وسیع مضمون ہے قرآن کریم میں یہی مضمون بیان ہوا ہے کہ کس طرح کس رنگ میں
اور کس کے لئے آپ رحمت بنے۔میں نے چند مثالیں دے کر آپ کو بتا یا کہ یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی عظمت اور آپ کا بلند اور ارفع مقام ہے۔اتنا احسان ہے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہم غریب عاجز
بندوں پر جو کہ اپنی اپنی استعداد اور سمجھ کے مطابق آپ کی پیروی کرنے والے اور خدا تعالیٰ کی
نعمتوں کو حاصل کرنے والے ہیں کہ ہمارا نفس ہمیں کہتا ہے اور ہماری روح ہمیں مجبور کرتی ہے کہ
ہم کثرت کے ساتھ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا کریں اور وہ بھی کافی نہیں ہوگا۔اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ -
谢谢谢
روزنامه الفضل ربوه ۱۰ نومبر ۱۹۷۷ ء صفحه ۲ تا ۵ )

آج 10 میں سے 10 باقی