ہزاروں روکوں کے باوجود ہمارا جلسہ بہت کامیاب رہا

خطبات ناصر جلد ہفتم
۳۱۱
خطبہ جمعہ ۳۰؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
ہزاروں روکوں کے باوجود اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ہمارا جلسہ بہت کامیاب رہا
خطبه جمعه فرموده ۳۰ دسمبر ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت تلاوت فرمائی:۔وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِ وَكَفَى بِهِ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًا -
(الفرقان : ۵۹)
اس کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔قرآن کریم کا یہ حکم ہے کہ اس ہستی پر تو گل کرنا چاہیے اور اسی کو اپنا سہارا بنانا چاہیے کہ جوحی
ہے اور جس پر موت وارد نہیں ہوتی۔اگر ایسی ہستیاں ہوں جن پر موت وارد ہوسکتی ہے اور ان پر
کوئی شخص تو گل کرے تو کہا نہیں جاسکتا کہ اس کے کام کرنے سے پہلے ہی ان پر موت وارد
ہو جائے۔اس لئے ایسی ہستی پر توکل کرنا چاہیے کہ جو الحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ ہے جو زندہ ہے اور
رود
زندگی بخش ہے۔الکی کے دو معنی ہیں ایک تو یہ کہ وہ ہستی خود ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی اور دوسرے یہ
کہ اس کے حی ہونے کی صفت کا اگر جلوہ نہ ہو اور اس کا حکم نہ ہو تو کوئی اور وجود زندہ نہیں رہ سکتا۔پس جس کے سہارے سے ہم زندہ ہیں اور وہ زندہ ہستی جس پر کبھی موت نہیں آسکتی اسی پر ہمیں

خطبات ناصر جلد ہفتہ
۳۱۲
خطبہ جمعہ ۳۰؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
تو گل رکھنا چاہیے اور اسی کو سہارا بنانا چاہیے۔وَسَبِّحْ بِحَمدِہ اور وہ ذات تمام صفاتِ حسنہ سے متصف ہے۔کوئی حقیقی خوبی نہیں جو
خدا تعالیٰ میں موجود نہ ہو اور کوئی نقص نہیں جو خدا تعالیٰ میں پایا جاتا ہو۔ہر عیب اور نقص اور
کمزوری سے وہ پاک ہے اور وہ اس بات سے بھی پاک ہے کہ صفاتِ حسنہ میں سے کوئی صفت
ایسی ہو جو اس میں نہ پائی جائے۔وہی ہستی ہے جو تمام صفاتِ حسنہ سے متصف ہے اور وہی ہستی
ہے جو ہر عیب سے پاک ہے۔وہ مقدس ذات ہے تمام تعریفیں اسی کی ہیں اور اسی کی طرف رجوع
کرتی ہیں اور اگر کہیں بھی واقعہ میں اور حقیقی طور پر کوئی ایسی خوبی نظر آئے جو تعریف کے قابل ہو تو
وہ بھی اسی کی عطا ہے اور و کفی به بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًا اگر کہیں کوئی کمزوری یا عیب یا کبھی نظر
آئے تو اسی کی ذات ہے جو اس کو دور کر سکتی ہے اور وہ عَلَامُ الْغُيُوبِ خدا ہی جانتا ہے کہ کون اور
کتنا کوئی شخص گناہ میں ملوث ہو گیا ہے۔الزام تراشی تو انسان انسان پر کرتے ہی رہتے ہیں اور
عیب جوئی بھی کرتے ہیں لیکن عیب ہے بھی یا نہیں اور گناہ ہے بھی یا نہیں اس کا علم سوائے اللہ تعالیٰ
کی ذات کے اور کسی کو نہیں ہوسکتا کیونکہ گناہ وہی ہے جو خدا کو نا پسند ہے اور نیکی وہی ہے جو اس کی
نگاہ میں نیکی ہے اور جو چیز خدا کی نگاہ میں ناپسندیدہ ہے اس سے اسی سے پناہ مانگی جاسکتی ہے اور
جو چیز خدا کی نگاہ میں گناہ ہے اسی کی مغفرت کی چادر سے ڈھانپ سکتی ہے۔ہم ہمیشہ اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔اس جلسہ کے موقع پر بھی جماعت نے اس پر تو گل
کیا۔ہزار روکیں موجود تھیں اور ہزار روکوں کا خطرہ بھی تھا مگر اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل کیا۔یہ محض
اللہ تعالیٰ کا فضل تھا کہ اس نے جماعت کو اس قدر تعداد میں خدا کی رضا کے لئے اور اس کی باتیں
سننے کے لئے تا کہ نفوس کی اصلاح ہو اس جلسہ میں شامل ہونے کی توفیق دی۔مستورات کا اندازہ
ہے کہ پچاس ہزار سے زیادہ مستورات جلسہ میں شریک ہوئیں اور عام اندازہ ہے کہ جلسہ میں
شمولیت کرنے والوں کی تعداد بشمولیت احباب ربوہ ایک لاکھ چالیس ہزار اور پچاس ہزار کے
لگ بھگ تھی۔گویا ڈیڑھ لاکھ کے قریب تعداد پہنچ گئی ہے۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اس سے

خطبات ناصر جلد ہفتم
۳۱۳
خطبہ جمعہ ۳۰؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
بہت سی باتیں ہمارے سامنے آتی ہیں۔جب تعداد زیادہ ہوگئی تو یہ خطرہ بھی زیادہ ہو گیا کہ کچھ
غفلتیں ہوئی ہوں گی، کچھ مستیاں ہوئی ہوں گی، کچھ تکالیف پہنچی ہوں گی ، کچھ شکایتیں پیدا
ہوئی ہوں گی۔اللہ تعالیٰ ہی ہے جو انہیں دُور کر سکتا ہے اور خدا تعالیٰ ہی ہے جو ان کے بداثرات
سے افرادکو اور جماعت کو بچاسکتا ہے۔ایک چیز جو نمایاں ہو کر ہمارے سامنے آتی ہے وہ مکانیت کی کمی ہے۔مزید تعمیر ہونی
چاہیے۔کچھ مہمان خانے خاص طور پر جلسہ سالانہ کے لئے بن رہے ہیں۔کچھ جلسہ سے پہلے بن
چکے تھے کچھ باقی رہتے تھے وہ اگر مکمل بھی ہو جائیں تب بھی ہماری ضرورت پوری نہیں ہو سکتی وہ
ضرورت جسے اجتماعی رہائش گا ہیں پورا کیا کرتی ہیں۔اس کے علاوہ دوست یہاں مکان بناتے
رہتے ہیں۔اگلے جلسہ سالانہ تک انشاء اللہ اور مکان بنیں گے اللہ تعالیٰ ان مکانوں میں بھی
برکت دے۔اس سے کچھ کمی اور پوری ہو جائے گی مگر پھر بھی اس دوڑ میں کہ مکان زیادہ بنتے
ہیں یا مہمان زیادہ آتے ہیں مہمانوں نے ہی جیتنا ہے۔یہی ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہمیشہ مکان کی تنگی
رہے گی۔مکان اگر مکانیت کے لحاظ سے دُگنے ہو جا ئیں تو مہمان دُگنے سے زیادہ ہو جائیں گے
یعنی تین لاکھ سے آگے نکل جائیں گے۔یہ تو ایک نہ سمجھ آنے والا معجزہ ہے۔میں افسر جلسہ سالانہ
بھی رہا ہوں اور اب بھی میرے پاس دن میں کئی بار رپورٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں کچھ پتا نہیں لگتا
کہ اتنی بڑی مخلوق سماتی کہاں ہے خدا تعالیٰ ہی انتظام کرتا ہے ورنہ اگر ہم کاغذ پر اندازے
لگا ئیں تو اتنی بڑی مخلوق ربوہ کے اندر نہیں سماسکتی مگر سماتی ہے۔تکلیف بھی اٹھاتے ہیں ،سردی نے
بھی تکلیف دی ہوگی ، بے آرامی نے بھی تکلیف دی ہو گی لیکن وہ سما جاتے ہیں اور بشاشت کے
ساتھ اور مسکراتے چہروں کے ساتھ جماعت کا ہر مرد و عورت جلسہ سالانہ میں تکلیفوں کو برداشت
کرتا ہے اور اپنے رب پر توکل کرتا ہے۔ہر ایسی تکلیف کی بہتر جزا اسے مل جائے گی اللہ تعالیٰ کے
فضل اور اس کی رحمت سے۔جلسہ گاہ قریباً بھر گئی تھی اس لئے یہ بھی فکر کرنی چاہیے کہ اس کو ہم کس طرح اور کس حد تک
بڑھا کر کتنے سالوں تک گزارہ کر سکتے ہیں خصوصاً زنانہ جلسہ گاہ میں بڑی تکلیف ہوگئی ہے۔ان

خطبات ناصر جلد ہفتم
۳۱۴
خطبہ جمعہ ۳۰؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
کے مناسب حال بظاہر ایک ہی جگہ ہے اور وہ ہے لجنہ ہال کے ساتھ کی جگہ جو کہ کافی بڑا رقبہ ہے
لیکن میرا خیال ہے کہ وہاں تل رکھنے کی بھی جگہ باقی نہیں رہی تھی اور ہماری ہزار ہا بہنیں اس
جلسہ گاہ سے باہر تھیں۔جلسہ کے ایام میں ہی مجھے شکایت کے طور پر یہ اطلاع دی گئی ہے کہ
تین ہزار سے زیادہ مستورات مردانہ جلسہ گاہ کی سیڑھیوں یعنی گیلریوں کے پیچھے بیٹھی ہوئی جلسہ
سن رہی ہیں اور لکھنے والے نے لکھا تھا کہ یہ انتظام کرنا چاہیے کہ وہ اپنی جلسہ گاہ میں جائیں۔اب
ان کو یہ تو نہیں معلوم تھا کہ اس انتظام سے پہلے کہ وہ عورتیں اپنی جلسہ گاہ میں جائیں یہ انتظام کرنا
پڑے گا کہ ان کی جلسہ گاہ ان عورتوں کو سمیٹنے کے قابل بھی ہو۔اگر وہاں بیٹھنے کی گنجائش ہی نہیں
ہوگی تو وہ وہاں سمائیں گی کیسے۔ایک وقت میں میرا خیال تھا کہ پندرہ ، بیس ایکڑ زمین لے کر
سٹیڈیم بنادیا جائے اور اگر حالات معمول پر رہتے تو وہ بن جاتا اور جلسے پر بھی کام آتا اور باقی
سارا سال بھی اس سے مختلف کام لئے جا سکتے تھے مثلاً ورزشی مقابلے وغیرہ اور ہم باہر سے بھی
کھلاڑیوں کو یہاں بلاتے تاکہ وہ بھی کچھ دیکھتے اور اسلام کے متعلق کچھ سنتے لیکن پھر حالات
ایسے ہو گئے کہ ہمیں یقین ہو گیا کہ اگر ہم نے یہاں سٹیڈیم بنایا تو ہمارے تعلیمی اداروں کی طرح
اسے بھی حکومت قبضہ میں لے لے گی ( تعلیمی اداروں کا قومیائے جانے سے پہلے ہی ہمیں خطرہ
پیدا ہو گیا تھا ) اور پھر یہ خطرہ تھا کہ جس طرح اب تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو دس دن کے لئے بھی
رہائش کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی پھر وہ کہہ دیں کہ جی یہ جو تم نے پندرہ
بیس لاکھ روپیہ خرچ کر کے سٹیڈیم بنایا ہے ہم تمہیں اس میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے اس
لئے اس طرف توجہ نہیں کی گئی اور یہ منصوبہ چھوڑنا پڑا۔ضرورت تو بہر حال اللہ تعالیٰ نے پوری
کرنی ہے لیکن کام ہمارے ہاتھ سے کروانا ہے۔ہم نے اس بارہ میں سوچ کر اور غور کر کے اور
اپنی فراست سے کام لے کر کوئی تدبیر کرنی ہے کیونکہ اسباب کی یہ دنیا تد بیر کا مطالبہ کرتی ہے۔پس اگر کسی کے ذہن میں کوئی تجویز آئے تو وہ ضرور مجھے لکھیں اور ہم اسی طرح ایک دوسرے سے
مشورہ کر کے آگے بڑھنے کی تدابیر کیا کرتے ہیں۔مردانہ جلسہ گاہ میں تو ہم غالباً پانچ سات سال
تک کسی نہ کسی طرح گزارہ کر لیں گے لیکن زنانہ جلسہ گاہ کے متعلق مجھے بڑی فکر پیدا ہوگئی ہے

خطبات ناصر جلد ہفتم
۳۱۵
خطبہ جمعہ ۳۰؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
صدرانجمن احمد یہ کو چاہیے کہ وہ ابھی سے غور کرے کہ آئندہ سال زنانہ جلسہ گاہ کس جگہ رکھی جائے
گی تا کہ ہماری بہنوں کو تکلیف نہ ہو۔اس دفعہ ہمیں چوتھا لنگر خانہ کھولنا پڑا۔میں کئی سال تک لنگر کا کام کرتا رہا ہوں۔میرا تجربہ یہ
ہے کہ اگر اس نے ٹھیک طرح سے کام کرنا ہے تو ایک لنگر پر بیس پچیس ہزار سے زیادہ مہمانوں کا
بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔ہمیں پچیس ہزار کس کا کھانا ، روٹی بھی اور سالن بھی ، اس میں پکا یا جائے تو
کوئی تکلیف نہیں ہوتی آرام سے سارا کام ہو جاتا ہے۔لنگر خانہ نمبر ایک جو دارالصدر میں ہے اس
پر تئیس ہزار کس کا بوجھ پڑتا ہے۔اس حلقہ میں شاید زیادہ آدمی ٹھہر تے ہیں مجھے خیال آیا تھا کہ اس
کے ایک حصے میں بھی ایک چھوٹا سالنگر اور بنادیا جائے۔بہر حال اس دفعہ ہم نے چوتھالنگر بنایا
ہے مجبوری تھی۔منتظمین نے کہا کہ اس کی ضرورت ہے۔میں نے ان کو اجازت دی کہ ٹھیک ہے
بناؤ۔خیال یہ تھا کہ وہاں سوئی گیس آجائے گی اور روٹی پکانے میں بہت سہولت ہو جائے گی لیکن
اللہ تعالیٰ ہمیں بیدار اور ہوشیار اور اپنی طرف مائل رکھنا چاہتا ہے اس لئے سوئی گیس وہاں نہیں آئی
جن لوگوں کی کوششوں کے نتیجہ میں سوئی گیس ہمیں نہیں ملی ہم ان کے بھی ممنون ہیں کہ ان کی ان
کوششوں کے نتیجہ میں ہمیں اس سلسلہ میں مزید دعائیں کرنے کا موقع مل گیا اور ہم اس سلسلہ میں
بھی پہلے سے زیادہ اپنے رب کی طرف متوجہ ہوئے اور اس سے ہم نے مانگا اور اس کا ہم نے
دامن پکڑا اور کہا کہ اے ہمارے رب یہ تیرا سلسلہ ہے اور تیرے کام ہیں ہم تو تیرے نالائق
مزدور ہی ہیں۔تو خدا اپنے مہمانوں کی بہتری کا انتظام کر دے۔بہتری کا انتظام دو طرح سے ہوتا ہے۔ایک تو مادی سہولتوں کے ذریعہ سے اور دوسرے
قلبی اطمینان کے ذریعہ سے۔جن دنوں نانبائی تنوروں میں روٹی پکا یا کرتے تھے اس زمانہ میں
ایک دفعہ وہ آپس میں لڑ پڑے اور ان کے دو دھڑے بن گئے اور لڑائی کی وجہ سے انہوں نے
سٹرائیک کر دی اور کچھ عرصہ کے لئے روٹی نہیں پکائی۔صبح کی نماز سے پہلے افسر جلسہ سالانہ نے
مجھے اس کی اطلاع کر دی۔میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ خلیفہ وقت اور جماعت ایک ہی وجود کے
دو نام ہیں۔چنانچہ میں نے فجر کی نماز پر دوستوں سے کہا کہ یہ واقعہ ہو گیا ہے اور آج جلسہ ہے۔

خطبات ناصر جلد ہفتم
٣١٦
خطبہ جمعہ ۳۰؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
یہ تو نہیں ہوسکتا کہ ہم ایک کی بجائے دو روٹیاں کھانے کی خاطر جلسہ کے اوقات بدل دیں یا آج کا
جلسہ ملتوی کر دیں بلکہ ہم سب ایک ایک روٹی کھائیں گے۔جن کے گھروں میں روٹی پکتی ہے وہ
بھی ایک روٹی کھائیں گے اور جن کو لنگر سے ملتی ہے وہ بھی ایک روٹی کھائیں گے اور میں نے کہا
کہ گھروں میں جو روٹیاں بچیں وہ لنگر کو بھیج دو۔خدا کی عجیب شان اس جماعت میں نظر آتی ہے
سب نے ایک ایک روٹی کھائی۔وہ وقت گزر گیا لیکن مجھے پتالگا کہ ہزاروں آدمیوں نے کہا کہ
اگر کوئی یہ سمجھتا ہو کہ کھانے کی کمی کے نتیجہ میں جلسہ میں کوئی بدنظمی پیدا ہوگی تو یہ تو نہیں ہوسکتا مگر اب
ہم پریکٹس کرتے ہیں اور سارے جلسہ کے دوران ہی ہم ایک ایک روٹی کھائیں گے۔چنانچہ پھر
روٹی پکنی شروع ہوگئی لیکن بہتوں نے کہا کہ ہم ایک ہی روٹی کھا ئیں گے اور بہت سے گھر والوں
نے کہا کہ گواب ضرورت تو نہیں ہے مگر ہم ثواب سے کیوں محروم رہیں ہم اب بھی روٹیاں پکا کر
انتظام جلسہ کو بھیجیں گے۔دعا کریں کہ روک جلد دور ہو جائے اور ہمارا چوتھا لنگر بھی سوئی گیس
استعمال کرنے لگے۔منتظمین سے میں کہتا ہوں کہ وہ روٹی پکانے کی مشینوں کے متعلق سکیم بنائیں اور مجھے
بتا ئیں کہ کتنی اور مشینیں چاہئیں تا کہ اگلے جلسہ سالانہ تک وہ مشینیں بن جائیں۔پہلی مشینیں بہت
سستی بن گئی ہیں۔ہمارے احمدی انجینئر زکو اللہ تعالیٰ جزا دے انہوں نے اس سلسلہ میں بڑا کام
کیا ہے اور بہت آرام ہو گیا ہے۔تنوروں میں اس قدر تعداد میں روٹی پکانا بہت مشکل تھا۔ہمارے بہت سے مہمان ایسے ہوتے ہیں جو باہر سے کھانا کھا لیتے ہیں۔مثلاً کسی نے دو پہر کا کھانا
بازار سے کھالیا، کسی نے شام کا بازار سے کھا لیا۔ایک چکر ہوتا ہے اور میرا اندازہ ہے کہ ایک تہائی
مهمان باری باری اس چکر میں باہر کھانا کھا رہے ہوتے ہیں اور دو تہائی مہمانوں
کا بارلنگر پر ہوتا ہے۔چنانچہ اگر ڈیڑھ لاکھ مہمان ہوں تو ایک لاکھ کا کھانالنگر میں پچکے گا اور عام طریق پر نان بائیوں
کے لئے ایک لاکھ آدمی کی روٹی پکانا بہت مشکل ہے، وہ یہ کر ہی نہیں سکتے۔چنانچہ اگر خدا تعالیٰ
وقت پر ہمارے ہاتھ سے یہ انتظام نہ کروا دیتا کہ مشینیں لگ جائیں تو جلسہ سالانہ کی روٹی نہیں
پک سکتی تھی۔

خطبات ناصر جلد ہفتم
۳۱۷
خطبہ جمعہ ۳۰؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
تجربہ اور روایات میں جن کو Traditions (ٹریڈیشنز ) کہتے ہیں میں بڑی برکت ہے۔روایت کا مطلب ہے کہ جو اچھی چیز سیکھ لی اسے بھولو نہ۔دو چیزیں مسلسل چلتی ہیں ایک تو یہ کہ جو
اچھی چیز انسان ایک دفعہ سیکھ لے اُسے بھولنا نہیں چاہیے اور دوسرے یہ کہ جو اچھی چیزیں وہ سیکھ
چکا ہے ان کو کافی نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ مزید اچھی چیزیں سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔زمانے کے
ساتھ ساتھ انتظام میں تبدیلی پیدا ہو چکی ہے، بہت سی سہولتیں پیدا ہوگئی ہیں اور جماعت میں
خدا تعالیٰ نے کچھ روایتیں پیدا کر دی ہیں جن پر جماعت چل رہی ہے، تاہم روٹی کے سلسلہ میں
ایک دقت ہے اور اس سال بھی اس بارہ میں میرے پاس شکایتیں پہنچی ہیں۔جب بہت بڑی
تعداد میں روٹی پکے گی تو اس پر بہر حال کچھ وقت لگے گا اور تقسیم سے کچھ دیر پہلے روٹی پکانی پڑے
گی۔چنانچہ جو روٹی آپ کو شام سات یا آٹھ بجے ملتی ہے اس کا ایک حصہ تین بجے پک چکا ہوتا
ہے۔غالباً دو اور تین بجے کے درمیان کسی وقت یہ مشینیں چلاتے ہیں۔چنانچہ روٹی کسی قدر باسی
ہو جاتی ہے اور پھر ان کو اوپر نیچے رکھتے ہیں تو ان میں سے جو بھاپ نکلتی ہے اس کی وجہ سے ان
میں نرمی آ جاتی ہے اور شکایت یہ پیدا ہوتی ہے کہ روٹی کچی ہے حالانکہ روٹی کچی نہیں ہوتی۔اگر
وہی روٹی ان کو اسی وقت گرم گرم مل جاتی تو وہ کہتے کہ کمال ہو گیا ہے، اتنی اعلیٰ درجے کی روٹی پک رہی
ہے کہ کوئی حد نہیں۔لیکن روٹی اوپر نیچے تھوں میں پڑی رہتی ہے اور بھاپ کی وجہ سے نرم ہو
جاتی ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ بچی ہے حالانکہ وہ کچی نہیں ہوتی۔لیکن بہر حال اصل چیز تو
احساس ہے اس لئے کوئی ایسا انتظام کرنا پڑے گا کہ روٹی میں آٹے کے علاوہ کچھ اور صحت مند
اجزاء بھی ڈالے جائیں جن سے روٹی جلد خراب نہ ہو۔دنیا ایسا کر رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ
۵ - ۱۰ سال تک ہمارے ہاں بھی اس کا انتظام ہو جائے گا اور پھر یہ شکایت باقی نہیں رہے گی تاہم
اس وقت شکایت ہے اور ہمیں افسوس ہوتا ہے کیونکہ اگر کسی کو تکلیف ہو تو اس کے لئے ہمارے دل
میں بھی تکلیف پیدا ہوتی ہے۔اس طرف فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔جلسہ سالانہ پر رضا کار کافی تعداد میں آجاتے ہیں اور پھر وہ کافی تعداد میں اپنے دوسرے
کاموں میں بھی مشغول ہو جاتے ہیں۔لجنہ کی طرف سے ایک رپورٹ یہ تھی کہ بہت سی رضا کار

خطبات ناصر جلد ہفتم
۳۱۸
خطبہ جمعہ ۳۰؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
بچیاں غیر حاضر ر ہیں لیکن کام پھر بھی پوری طرح تسلی بخش ہو گیا۔کام تو ہو جاتے ہیں یہ خدا کے کام
ہیں۔چنانچہ کام ہو جانے کی وجہ سے ہمیں کوئی تکلیف نہیں پہنچی۔مگر پھر بھی ہمیں یہ تکلیف پہنچی کہ جو بچیاں غیر حاضر رہیں وہ ثواب سے محروم ہو گئیں اور اسی
طرح جو بچے یا جوان یا بڑے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے وہ ثواب سے محروم ہو گئے۔ہماری
خواہش ہے کہ انہیں بھی ثواب ملے اور ر وہ بھی باقیوں کے ساتھ ثواب پانے میں شریک ہوں۔جو چیز ہمیشہ رہنے والی ہے وہ ہے وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ که حى و قيوم خدا جو
زندہ ہے اور زندگی بخش ہے جو تمام صفات حسنہ سے متصف ہے اور جس میں کوئی عیب نہیں ہمیں
اسی پر بھروسہ کرنا چاہیے اور اسی سے دعائیں مانگنی چاہئیں اور اپنے گناہوں کی بخشش کے لئے
ہمیں اسی کی طرف جانا چاہیے کیونکہ سوائے اس کے اور کوئی ہستی نہیں جانتی کہ گناہ کس نے اور کتنا
کیا۔دوسرے تو عیب لگانے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں اور الزام تراشی کرتے ہیں مگر گناہ کا حقیقی
علم سوائے اللہ کے اور کسی کو نہیں ہے کیونکہ گناہ ہے ہی یہ چیز کہ اس کی نظر سے انسان گر جائے اور
کسی کو کیا پتا کہ خدا کی نظر سے کون گرا اور کتنا گرا اور کتنی ناراضگی پیدا ہوئی۔اس واسطے جو کمیاں رہ
گئیں، جو کوتاہیاں ہو گئیں ہم سے یعنی آنے والوں سے بھی اور یہاں کے مکینوں سے بھی اللہ تعالیٰ
ہی ہے جو ان کو دور کرے اور کمزوری کی جگہ طاقت پیدا کرے اور وقتی طور پر جو کمزوری ہوگئی ہے
اس کے بداثرات سے جماعت کو محفوظ رکھے۔خدا کرے کہ اس کی رضا ہمیشہ جماعت کو حاصل رہے۔خدا تعالیٰ کی ذات تمام صفات حسنہ سے متصف اور بے عیب اور پاک اور مقدس ذات ہے۔ہر تعریف اسی کی طرف رجوع کرتی ہے کیونکہ کوئی قابل تعریف کام کیا ہی نہیں جاسکتا جب تک اللہ تعالیٰ
اس کام کی توفیق نہ عطا کرے۔پس جب خدا تعالیٰ کی توفیق ہی سے قابل تعریف اعمال بجالائے
گئے تو ہمیں خدا تعالیٰ ہی کی حمد کرنی چاہیے نہ یہ کہ انسان خود اپنے پہ فخر کرنے لگے اور اپنے آپ کو
کچھ سمجھنے لگے۔پس خدا تعالیٰ کی حمد کرنی چاہیے اور کثرت سے کرنی چاہیے۔مثلاً اس جلسہ کے
موقع پر اللہ تعالیٰ کے جو فضل جماعت پر نازل ہوئے اور اس کی رحمتیں بارش کی طرح آسمانوں
سے برسیں ، میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم اگلے جلسہ تک اسی کے متعلق خدا تعالیٰ کا شکر کرتے رہیں اور

خطبات ناصر جلد ہفتہ
۳۱۹
خطبہ جمعہ ۳۰؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
اس کی تعریف کرتے رہیں تب بھی شکر کا اور تعریف کا اور حمد کا حق ادا نہیں ہو گا لیکن پھر یہ خدا تعالیٰ
کا احسان ہے کہ وہ یہ نہیں کہتا کہ میرا پورا شکر ادا کرو اور جتنا تم پر میرا حق واجب ہے اس کے
مطابق میری حمد کرو بلکہ وہ یہ کہتا ہے کہ جتنی تم میں طاقت ہے اس کے مطابق کر دو اور میں اسی
ادھورے کو پورا سمجھ لوں گا یہ خدا کی شان ہے۔پس ہمیں خدا تعالیٰ کا بہت شکر ادا کرنا چاہیے
اور اس کی حمد کرتے رہنا چاہیے کہ اس نے بڑا فضل کیا اور جلسہ بہت کا میاب رہا اور اس لحاظ سے
بھی بہت کامیاب رہا کہ ہمارے وہ دوست بھی جن کا جماعت سے تعلق نہیں ہے بہت کثرت سے
اس جلسہ میں شمولیت کے لئے تشریف لائے۔ایک ضلع تو سب سے آگے نکل گیا اس ضلع سے آنے
والوں کی جو معلوم تعداد ہے وہ ڈیڑھ ہزا ر ہے۔ساری جماعت تو مجھ سے مل بھی نہیں سکتی اور نہ ہی
اتنا وقت ہوتا ہے لیکن جو تھوڑے سے مل سکتے ہیں ان سے ملاقاتوں کے دوران پتا لگتا تھا کہ
کراچی سے لے کر پشاور تک بڑی کثرت سے ایسے دوست آئے جن کا ابھی جماعت سے تعلق
نہیں ہے۔ان لوگوں کا یہ حق ہے کہ وہ دیکھیں اور سنیں کہ جماعت کیا ہے اور اس کے عقائد کیا
ہیں؟ اور جماعت کے متعلق اپنے فیصلوں کا انحصار محض شنید پر نہ رکھیں بلکہ دید بھی اس میں شامل ہو
اور پھر شنید بھی غیر کی نہیں بلکہ اپنے کانوں سے ہماری زبانوں سے نکلے ہوئے الفاظ سنیں اور پھر
فیصلہ کریں کہ ہمارے عقائد کیا ہیں اور کیا وہ ان سے متفق ہیں یا نہیں ہیں۔یہ فیصلہ تو انہوں نے ہی
کرنا ہے لیکن ہم یہ چاہتے ہیں کہ پیار اور محبت کے ساتھ ساری دنیا ہماری باتوں کو سنے اور پھر جو
فیصلہ کرنا ہے کرے۔پس ان کا یہ حق ہے کہ وہ ہماری باتیں سنیں اور ہمارا یہ حق ہے کہ ہم اپنی
باتیں انہیں سنائیں ورنہ اگر کوئی غلط فہمیاں پیدا ہوں اور ان کی وجہ سے دنیا میں کوئی گناہ پیدا ہو تو
ہم ذمہ دار ہیں۔میں اس وقت ساری دنیا کی نہیں اس کرہ ارض کی بات کر رہا ہوں اگر اس میں
کوئی خرابی پیدا ہو اور ہم اسے دور کرنے کی کوشش نہ کریں تو ہم ذمہ دار ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس
گناہ سے بھی محفوظ رکھے۔پس کثرت سے خدا تعالیٰ کی تسبیح کریں اور تحمید کریں اور اس کی قدوسیت اور اس کی
پاکیزگی اور اس کی عظمت اور اس کے جلال اور اس کی رفعت اور اس کے علو اور اس کی شان کو

خطبات ناصر جلد ہفتم
۳۲۰
خطبہ جمعہ ۳۰؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
اپنے سامنے رکھیں اور سوچتے سمجھتے ہوئے علی وجہ البصیرت ، دل سے یہ اقرار کریں کہ ہمارا خدا
بڑی عظمتوں والا ہے بڑی شان والا ہے تمام صفات حسنہ سے متصف اور ہر عیب سے پاک ہے
اور جب بھی سہارے کی ضرورت پڑے تو اسی پر توکل کرنا چاہیے کسی اور کی طرف توجہ نہیں کرنی چاہیے
اور جب اس کے فضل نازل ہوں تو اسی کی تعریف کرنی چاہیے کیونکہ کوئی اور وجود حقیقی تعریف اور
حمد کا مستحق نہیں ہے اور جب اس کے حقوق کی ادائیگی میں اور اس کے مقرر کردہ نوع انسانی کے
حقوق کی ادائیگی میں اور اس کی مخلوق کی ادائیگی میں کوئی کمی رہ جائے تو اسی کی طرف رجوع کرنا
چاہیے کیونکہ وہ کمی سے غافل نہیں اور وہی ہر قسم کی کمیوں کو دور کرنے کی طاقت رکھتا ہے کسی اور میں
وہ طاقت نہیں۔خدا کرے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں
کو سمجھیں اور خدا کرے کہ ان ذمہ داریوں
کو صحیح طور پر
ادا کر نے کے نتیجہ میں ہم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو پانے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت اور
اس کی رضا اور آسمانوں سے نازل ہونے والی اس کی برکتیں اور اس کے فرشتے ہمیشہ ہمارے
ساتھ رہیں اور اگر ہمارا ہاتھ کبھی غلط حرکت کی طرف مائل ہو تو فرشتے کا ہاتھ ہمارے ہاتھ کو پکڑ لے
اور اسے روک دے اور اگر کوئی ہمارے دل میں وسوسہ پیدا کرنے کی کوشش کرے تو فرشتے
ہمارے سینہ و دل کے گرد حصار بنائیں اور اسے اس کے اندر گھسنے نہ دیں۔غرض اس کی ہر قسم کی
رحمتیں ہمیں ملیں اور ان رحمتوں کے حصول پر ہمیں اس کی صحیح اور حقیقی حمد کی توفیق بھی عطا ہو۔اللهم آمین۔روزنامه الفضل ربوه مورخه ۱۰ردسمبر ۱۹۷۸ء صفحه ۲ تا ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی