جماعتی تحریکوں کا مقصد الللّٰہ تعالیٰ کی معرفت کا حصول ہے
خطبات ناصر جلد ہفتم
۳۲۱
خطبہ جمعہ ۱۳ / جنوری ۱۹۷۸ء
جماعتی تحریکوں کا مقصد اللہ تعالیٰ کی معرفت کا
حصول ہے
خطبه جمعه فرموده ۱۳ / جنوری ۱۹۷۸ ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضور انور نے خطبہ جمعہ میں تحریک وقف جدید کے نئے سال کے آغاز کا اعلان فرمایا۔حضور نے فرمایا:۔انسان اسی ذات پر صحیح معنوں میں میں اور پورے اطمینان کے ساتھ تو گل کر سکتا ہے جو
عزیز بھی ہو اور رحیم بھی۔یعنی ہر شے پر قادر بھی ہو اور پھر اپنی عظیم قدرت سے اپنے بندوں پر بار بار
رحم کرنے والا بھی ہو۔انسان اپنی کمزوریوں کی وجہ سے اس امر کا محتاج ہے کہ وہ بار بار تو بہ اور
استغفار کے ذریعہ اپنے رب کی طرف جھکے اور اس کا یہ جھکنا محض زبان سے نہ بلکہ عمل سے بھی
ہو یعنی قرآن کریم نے جو احکام دیئے ہیں ہمارے اعمال ان کے مطابق ہوں مثلاً اللہ تعالیٰ نے
فرما يا وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ اس میں اموال کو اور پھر اپنے اوقات کو خدا کی راہ میں خرچ کرنا بھی
مراد ہے اور اس بارہ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کا عظیم نمونہ ہمارے پیش نظر رہنا
چاہیے۔حضور نے فرما یا ہماری جماعت میں جتنی تحریکیں بھی کی جاتی ہیں ان سب کا مقصد اللہ تعالیٰ
خطبات ناصر جلد ہفتہ
۳۲۲
خطبہ جمعہ ۱۳ / جنوری ۱۹۷۸ء
کی معرفت کا حصول اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو دنیا میں قائم کرنا ہے انہی تحریکوں
میں سے ایک تحریک وقف جدید بھی ہے جس کے نئے سال کے آغاز کا میں آج اعلان کرتا ہوں۔اس تحریک کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہماری جماعتوں میں ہر جگہ ایسے معلم موجود ہوں جو روز مرہ کی
باتوں میں قرآن کریم کے احکام بتائیں اور لوگوں کی تربیت کریں۔حضور نے فرما یا وقف جدید کے معلم ہمیں مناسب تعداد میں نہیں مل رہے ہمیں ایسے بہت
سے مخلص احمدی معلم ملنے چاہئیں جن کے دل میں قرآنی احکام پر عمل کرنے اور کرانے کی تڑپ ہو
اور پھر ان معلمین کے اخراجات پورا کرنے کے لئے ہمیں چندہ بھی دینا چاہیے۔اس چندہ کا ایک
حصہ میں نے احمدی بچوں اور بچیوں کی تربیت کی غرض سے ان کے ذمہ لگایا تھا۔میں چاہتا
ہوں کہ کوئی احمدی بچہ اور بچی ایسی نہ رہے جو اپنی خوشی سے رضا کارانہ طور پر اپنے جیب خرچ
میں سے تھوڑی بہت رقم بچا کر اس تحریک میں پیش نہ کرے۔ان کے علاوہ بڑوں کو بھی اپنی اپنی
استطاعت کے مطابق چندہ وقف جدید میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اموال میں بڑی برکت ڈالے آپ کی قربانی کو قبول
کرے اور اس کے فضلوں کے آپ وارث بنیں۔آمین
( روزنامه الفضل ربوه مورخہ ۱۴ جنوری ۱۹۷۸ ء صفحه او۶ )