رحمة لّلعٰلمین
خطبات ناصر جلد ہفتم
خطبہ جمعہ ۵ رمئی ۱۹۷۸ء
رَحْمَةٌ لِلْعَلَمينَ
خطبه جمعه فرموده ۵ رمئی ۱۹۷۸ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔دوست جانتے ہیں مجھے چونکہ ایک دو دفعہ بڑے زور اور شدت سے ہیٹ سٹروک
(Heat Stroke) یعنی گرمی لگنے کی تکلیف ہو گئی تھی اس لئے اب گرمی مجھے بہت تکلیف دیتی
ہے۔کل بہت گرمی پڑ رہی تھی اور ملاقاتیں بھی تھیں اور اس گرمی میں مجھے کچھ وقت ملاقاتیں کرنی
پڑیں چنانچہ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مجھے ساری رات دوران سر کی تکلیف رہی۔اس بیماری میں ہر چیز
گھومتی معلوم ہوتی ہے۔اس وقت بھی اتنی شدت سے تو نہیں تاہم ابھی کچھ تکلیف باقی ہے لیکن
اس جمعہ سے میں غیر حاضر نہیں رہنا چاہتا تھا اس لئے یہاں آ گیا ہوں۔مختصراً میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کے متعلق
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بڑے عظیم الشان اعلان کئے ہیں۔ایک تو یہ فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم کا وجود تمام عالمین کے لئے ، تمام کائنات کے لئے رحمت بنایا گیا ہے اور دوسرے
یہ کہا کہ آپ کی رسالت كَافَةً لِلنَّاس کے لئے ہے وَ مَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا
ونَذِيرًا (سبا: ۲۹ ) ساری کی ساری نوع انسانی کے لئے آپ رسول ، بشیر اور نذیر ہوکر مبعوث
خطبہ جمعہ ۵ رمئی ۱۹۷۸ء
خطبات ناصر جلد ہفتم
ہوئے ہیں۔دو مختلف سورتوں میں یہ آیتیں ہیں اور ہر دو جگہ اس اعلان کے بعد کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم عالمین
کے لئے ، کائنات کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں اور یہ کہ آپ کی رسالت كافةً لِلنَّاس کے
لئے ہے یہودی اور عیسائی اور بدھ مذہب والے اور ہر قوم اور ہر علاقہ کے لوگ اور ہر زمانہ میں
پیدا ہونے والے انسان، غرضیکہ آپ کی بعثت کے بعد سے قیامت تک کی ہر نسل آپ کی رسالت
کے ماتحت ہے۔دونوں جگہ اس اعلان کے بعد آگے ایک وعدے کا ذکر ہے۔رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِينَ
کے بعد فرمایا کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ جو وعدہ تم سے کیا گیا ہے وہ کب پورا ہوگا۔وَاِنْ اَدرِی
ا قَرِيبٌ أَم بَعِيدٌ مَا تُوعَدُونَ (الانبیاء :۱۱۰) رسول بھی بشر ہوتا ہے اور رَحْمَةٌ لِلعلمین بھی
بشر ہیں وہ اپنی طرف سے کچھ نہیں کہہ سکتے جب تک خدا تعالیٰ کی طرف سے علم نہ ہو کہ وہ وعدہ جس
کا ذکر کیا گیا ہے کب پورا ہوگا اور جب كافة للناس کہا تو وہاں یہ بتایا کہ ترقیات کی پہلی تین
صدیوں کے بعد جب ایک ہزار سال گذر جائے گا تو اس وعدہ کے پورا ہونے کا زمانہ آجائے گا
یعنی چودھویں صدی سے اس وعدہ کے پورا ہونے کا زمانہ شروع ہوگا۔پس رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِینَ اور
كافة للناس میں ایک وعدہ ہے۔ویسے صرف نحو کے لحاظ سے وہاں وَ مَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً
للعلمین اور وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلا كَافَةُ لِلنَّاسِ ہے یعنی منصوب ہے لیکن جب ہم اس کو الگ بولیں
تو کہیں گے کہ آپ رَحْمَةُ لِلْعَلَمِينَ ہیں اور كَافَةً لِلنَّاس کی طرف آپ کی بعثت ہوئی۔ان
آیات میں یہ وعدہ نہیں کہ آپ مبعوث تو ہوئے ہیں نوع انسانی کی طرف لیکن نوع انسانی کبھی بھی
آپ کو قبول نہیں کرے گی۔یہ وعدہ نہیں ہے بلکہ وعدہ یہ ہے کہ نوع انسانی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
رسالت کو قبول کرے گی اور سارے کے سارے انسان سوائے چند ایک استثناء کے محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گے۔جب وعدے کے پورا ہونے کا زمانہ بتایا گیا تو پہلی تین صدیوں کا ذکر چھوڑ دیا گیا کیونکہ
پہلی تین صدیاں ترقیات کی صدیاں تھیں ان میں اسلام بڑھتا چلا جارہا تھا اسلام عرب میں
کامیاب ہوا پھر عرب سے باہر نکلا پھر افریقہ کے براعظم پر چھا گیا ، صرف کامیاب ہی نہیں ہوا
بلکہ چھا گیا، پھر وہاں سے نکلا اور ایک طرف سپین کے رستے سے یورپ میں داخل ہوا اور قریباً
خطبات ناصر جلد ہفتم
۳۷۳
خطبہ جمعہ ۵ رمئی ۱۹۷۸ء
سارے پین کو اپنی رحمت کے احاطہ میں لے لیا اور دوسری طرف ایک وقت میں ترکی کی طرف
سے یورپ کے اندر گیا اور ان کے دل جیتتا ہوا آگے ہی آگے بڑھتا چلا گیا۔یہاں تک کہ پولینڈ
کے دل جیت کر پولینڈ سے پرے جو سمندر ہے اس کے کناروں تک پہنچ گیا اور پھر ماسکو جو آجکل
کمیونزم کا دارالخلافہ ہے ابھی ماضی قریب میں ہی تیمور کے زمانے میں یہ اس کی سلطنت کے ایک
صوبے کا دارالخلافہ تھا۔تیمور کا اطلاعات دینے کا نظام بہت تیز رفتار تھا بادشاہ کو گھوڑوں پر بڑی
جلدی ان علاقوں کی خبریں آجاتی تھیں۔پھر اسلام چین کی طرف بڑھا تو اس کے اندر گھس گیا۔غرض کہ وہ ترقی کرتا چلا جارہا تھا حتی کہ تین صدیوں کے بعد یہ ترقی رُک گئی اور تنزل کا دور شروع
ہو گیا۔ترقی کے زمانہ میں نظر آ رہا تھا کہ معروف دنیا میں ، معلوم خطہ ہائے ارض میں اسلام بڑھتا
چلا جا رہا ہے اور رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِینَ اور كَافَةُ لِلنَّاسِ میں جو بشارت دی گئی تھی اور جو وعدہ دیا گیا
تھا وہ پورا ہوتا نظر آتا ہے لیکن اس کے بعد تنزل آنا شروع ہو گیا۔یہ تنزل بھی اس قسم کا نہیں ہے
جو دوسروں پر آتا ہے اسلام پر
کبھی ویسا تنزل نہیں آیا لیکن بہر حال وہ ترقی رک گئی اور ایک تنزل
آنا شروع ہوا۔سپین کی حکومت ختم ہو گئی اور وہ ملک مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل گیا اور مسلمان جو
پولینڈ تک آگے گئے ہوئے تھے وہ علاقے ان کے ہاتھ سے نکل گئے اور اب ترکی کا صرف ایک
چھوٹا سا حصہ ہے جو یورپ کے براعظم کے اندر ہے باقی ملک ادھر ہے اور تاشقند اور دوسرے
بڑے بڑے علماء پیدا کرنے والے جو علاقے تھے وہ مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل گئے۔چین
میں بھی حکومت نہیں رہی۔پس ایک قسم کا تنزل ہے گو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ یہ اس قسم کا زوال
نہیں جیسا کہ دوسری قوموں اور دوسری اُمتوں پر آیا بلکہ اس زمانے میں بھی مسلمان میں روشنی اور
جان نظر آتی ہے لیکن حالات کے لحاظ سے ہم اس کو تنزل کا زمانہ کہنے پر مجبور ہیں۔دوسری چیز جو ذہن میں آئی تھی پھر رہ گئی وہ یہ ہے کہ اس وقت اسلام ساری دنیا میں پھیل
ہی نہیں سکتا تھا کیونکہ ہمارے ان علاقوں کے انسان کو دنیا کے بہت سے حصے معلوم ہی نہیں تھے
مثلاً امریکہ ہے، نیوزی لینڈ ہے، آسٹریلیا ہے، یہ Unknown (غیر معلوم ) علاقے تھے اور
انسان کو ان علاقوں کے جغرافیہ کا ہی پتا نہیں تھا وہاں کی آبادیوں کا ہی پتا نہیں تھا۔پس اگر اس
خطبات ناصر جلد ہفتم
۳۷۴
خطبه جمعه ۵رمئی ۱۹۷۸ء
وقت سارے کے سارے انسان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جاتے اور ہم سمجھتے کہ
جمع ہو گئے ہیں تب بھی ساری کی ساری نوع انسانی اسلام کے جھنڈے تلے جمع نہ ہوتی کیونکہ
ایسے علاقے تھے ، انسان سے آباد علاقے جن کا ہمیں علم ہی نہیں تھا اور وہاں اسلام کی تعلیم پہنچ ہی
نہیں سکتی تھی کیونکہ ان علاقوں اور ان اقوام کو ہم جانتے ہی نہیں تھے۔مثلاً فجی آئی لینڈ کی جو پرانی
آبادیاں ہیں انہوں نے اس زمانے میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام ہی نہیں سنا تھا۔اب ہمارا وہاں مشن ہے اور اللہ کے فضل سے اس پرانی قوم میں سے بھی (جو کہ قریباً چودھویں
صدی میں ہی سامنے آئی ہے ) مسلمان ہونے شروع ہو گئے ہیں۔غرض ہر دو جگہ پر یعنی جہاں رَحْمَةٌ لِلعالمین کہا وہاں بھی اور جہاں كَافةً لِلنَّاسِ کہا وہاں
بھی ایک وعدے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ایک جگہ کہا کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ کب پورا ہوگا۔یہاں قرآن کریم نے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فکر کی کیفیت بیان کی ہے اور پھر دوسری جگہ خدا تعالیٰ
نے خود بتایا کہ میں تمہیں بتاتا ہوں کہ چودھویں صدی سے اس وعدے کے پورا ہونے کا زمانہ
شروع ہو جائے گا۔اب ہم اس زمانہ میں ہیں اور آج کے زمانہ کے مسلمان پر بہت بڑی ذمہ داری
ہے اس لئے کہ جتنی بڑی بشارتیں کسی اُمت کو خدا تعالیٰ کی طرف سے اس اُمت کے رسول کے
ذریعہ سے ملتی ہیں (اور ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تو خاتم الانبیاء اور افضل الرسل ہیں ) اتنی ہی
بڑی ذمہ واریاں بھی ان پر ڈالی جاتی ہیں اور اتناہی یہ احساس بھی پیدا کیا جاتا ہے کہ انسان اپنے نفس
میں اور اپنی ذات میں کوئی حقیقت نہیں رکھتا اور اس کے اندر کوئی زور نہیں اور نہ کوئی طاقت ہے کہ وہ
خدائی امداد اور نصرت کے بغیر اپنے زور سے قربانیاں کر کے ان وعدوں کو پورا کرنے میں کامیاب
ہو جائے۔انسان کو تو یہ کہا گیا ہے کہ جتنی تجھ میں طاقت ہے وہ کر دے اور سب کچھ اللہ تعالیٰ کے
فضل سے ہی ہوتا ہے، اس کی نصرت اور اس کی امداد سے ہوتا ہے۔پس اس زمانہ میں یہ وعدہ
ہے کہ نوع انسانی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو کر عملاً انسان کے سامنے یہ تصویر پیش
کرے گی کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَحْمَةٌ لِلْعلمین ہیں۔اعتقاداً نہیں بلکہ عملاً یہ تصویر پیش
کرے گی کیونکہ الا ماشاء اللہ چند ایک استثناؤں کے علاوہ ساری دنیا نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مان
خطبات ناصر جلد ہفتم
۳۷۵
خطبه جمعه ۵ رمئی ۱۹۷۸ء
لیا اور آپ پر ایمان لا کر آپ کے روحانی فیوض سے حصہ لیا۔یہ دعاؤں کے نتیجہ میں ہوگا اور اس
دعا کے نتیجہ میں جو اس دل سے نکلی تھی جس کے متعلق کہا گیا تھا کہ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا
مُؤْمِنِينَ (الشعرآء :۴) اور دنیا کے سامنے عملاً یہ نقشہ آ جائے گا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کسی ایک قوم
کسی ایک علاقے کسی ایک ملک یا کسی ایک نسل کے لئے رسول نہیں ہیں بلکہ حافة للناس کی طرف
آپ کو رسول بنا کر بھیجا گیا ہے اور یہ عملاً ثابت ہو جائے گا کیونکہ انسانوں کی بھاری اکثریت محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کی رسالت پر ایمان لے آئے گی اور خدا تعالیٰ کا وعدہ پورا ہو جائے گا۔گو وہ اس شکل میں
بیان نہیں ہوا لیکن وہ اپنے معنی کے لحاظ سے اس میں بیان ہو چکا ہے جیسا کہ میں نے کہا ہے ان
دونوں آیتوں کے بعد آگے ایک وعدے کا ذکر ہے اور پھر یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ وہ وعدہ کب
پورا ہوگا اور پھر ایک جگہ یہ بتایا گیا ہے کہ چودھویں صدی میں اس وعدے کے پورا ہونے کا زمانہ
آجائے گا۔پس اس زمانہ میں ہم پر بڑی ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں۔اس کے لئے ہم کوشش کرتے
ہیں لیکن ہماری کوششیں حقیر ہیں۔اس کے لئے سب سے بڑی تدبیر یہ ہے کہ ہم اس سے زیادہ
خدا تعالیٰ کے آستانہ پر جھک کر جتنا کہ انسان کبھی اس کے آستانہ پر جھکا ہو۔عاجزانہ اور متضرعانہ
دعاؤں کے ساتھ خدا تعالیٰ کی مدد کے طالب ہوں اور اس کی مددکو پائیں۔اللہ تعالیٰ ہم پر فضل
کرے۔ہم اپنی سی کوشش کرتے رہتے ہیں اور ایک کوشش وہ کا نفرنس بھی ہے جس کے متعلق میں
نے پچھلے جمعہ میں بتایا تھا کہ وہ لندن میں ہو رہی ہے۔اس کا بڑا چر چاہے اور عیسائیت کے بعض
حصوں میں بڑا ہنگامہ ہے۔سورۃ کہف کے شروع میں ہے کہ ان لوگوں نے بغیر دلیل کے اور بغیر
معقولیت کے خدا تعالیٰ کا بیٹا بنالیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس مذہب کو دلائل کے ساتھ توڑا جائے گا
اور نا کام کیا جائے گا لیکن وہ لمبا مضمون ہے اور بڑی پیشگوئیاں ہیں کہ کیا حالات پیدا ہوں گے
کس طرح یہ قومیں ترقی کریں گی اور کس طرح پگھلیں گی ( دعاؤں کے ساتھ ہی یہ پگھلیں گی ) اور
کس طرح یہ مجبور ہو کر اپنے پیدا کرنے والے رب کی طرف واپس لوٹیں گی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے حسن اور آپ کے احسان کی معرفت حاصل کریں گی اور پھر ساری دنیا ایک خاندان
خطبات ناصر جلد ہفتم
خطبه جمعه ۵رمئی ۱۹۷۸ء
بن جائے گی۔بڑی پیشگوئیاں ہیں اور آج جب کہ دنیا کی ساری طاقتیں اور دنیا کے سارے
اموال اور دنیا کی ساری کوششیں اور تدابیر ہمیں اسلام کو مٹانے پر بروئے کار نظر آتی ہیں وہاں
ہمیں خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ بھی نظر آتا ہے کہ اس زمانہ میں اسلام ساری دنیا میں غالب آئے گا اور
خدا تعالیٰ اپنے وعدوں کا سچا ہے لیکن خدا تعالیٰ نے ہمیں یہ بھی کہا ہے کہ تم قربانیوں کے ساتھ اور
ایثار کے ساتھ اور عاجزانہ دعاؤں کے ذریعہ میری مدد اور نصرت حاصل کرنے کے بعد ہی دنیا میں
یہ انقلابی تغیر پیدا کر سکو گے کہ وہ جن کی شکست ، ڈنڈے یا ایٹم بم کے ساتھ نہیں بلکہ دلائل کے
ساتھ ، آج ناممکنات میں سے نظر آتی ہے چودھویں صدی سے وہ زمانہ شروع ہو گیا ہے کہ جب یہ
ممکن بن جائے گی اور وہ جو خواب میں بھی اپنی شکست کا تصور نہیں کر سکتے وہ دلائل کے ساتھ عملاً
اپنی شکست تسلیم کر کے خدا تعالیٰ کی وحدانیت کی طرف واپس لوٹیں گے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گے لیکن دعاؤں کے ساتھ ، دعاؤں کے ساتھ ، دعاؤں کے ساتھ۔پس آپ بہت دعائیں کریں، ہمارے لئے بھی دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ سفر اور حضر میں
میرا اور میرے رفقاء کا حافظ و ناصر ہو اور اللہ تعالیٰ آپ کا بھی ہر آن اور ہر لحظہ حافظ و ناصر ہو اور ہر
شر سے آپ کو محفوظ رکھے اور ہر بیماری سے آپ کو بچائے اور ہر تکلیف اور دکھ آپ کا دور کرے
اور آپ
کو تو فیق عطا کرے کہ آپ اپنے لئے بھی اور ہمارے لئے بھی مقبول دعا ئیں کرنے والے
ہوں۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )