خدا تعالیٰ سے زندہ اور پختہ تعلق ہی انسان کی حقیقی زندگی ہے

خطبات ناصر جلد ہفتم
۳۸۱
خطبہ جمعہ ۲؍جون ۱۹۷۸ء
خدا تعالیٰ سے زندہ اور پختہ تعلق ہی
انسان کی حقیقی زندگی ہے
خطبه جمعه فرموده ۲ جون ۱۹۷۸ ء بمقام مسجد فضل لندن )
(خلاصه خطبه )
سیدنا حضرت خلیفہ السیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن میں
ساڑھے بارہ بجے نماز جمعہ پڑھائی اور نماز سے قبل ایک مختصر سے خطبہ جمعہ میں حضور نے فرمایا
آج چونکہ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی صلیبی موت سے نجات کے بارہ میں یہاں سہ روزہ
بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو رہی ہے اس لئے میں چند منٹ کے خطبہ پر اکتفا کروں گا۔آپ نے فرمایا دوستوں سے میں صرف یہی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس بات کو ہمیشہ یادرکھیں
کہ انسان کو اپنی طرف سے انتہائی طور پر کوشش کرتے رہنا چاہیے کہ ایک تو وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ
میں پاکیزہ وجود بن جائے کیونکہ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے وہ مطہرین کو پسند
کرتا ہے اور ان سے پیار کرتا ہے، دوسرے یہ کہ انسان کی حقیقی زندگی خدا تعالیٰ کے ساتھ ایک
زندہ اور پختہ تعلق پر استوار ہونی چاہیے اور چونکہ یہ تعلق خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعاؤں کے
بغیر قائم نہیں ہو سکتا اس لئے دعا کو اپنی عادت اور شعار بنالینا چاہیے ورنہ اس کے بغیر تو انسانی
زندگی کا کوئی لطف نہیں۔

خطبات ناصر جلد ہفتم
۳۸۲
خطبہ جمعہ ۲؍جون ۱۹۷۸ء
حضور نے نماز جمعہ کے ساتھ نماز عصر جمع کر کے پڑھائی نمازوں سے فارغ ہو کر احباب
کامن ویلتھ انسٹی ٹیوٹ میں جوق در جوق پہنچنے لگے۔دیکھتے ہی دیکھتے ہال کچھا کھچ بھر گیا ایک ہی
مقام پر ایک ہی چھت کے نیچے مشرق و مغرب، جنوب و شمال سے ہر مذہب وملت اور ملک وقوم
کے لوگ جمع تھے۔اس لحاظ سے یہ کانفرنس جہاں شرق و غرب کے ہر رنگ ونسل کا ایک حسین
امتزاج پیش کرتی تھی وہاں خدا کے اس برگزیدہ مسیح اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم
روحانی فرزند کی صداقت کی ایک زبردست دلیل بھی تھی جس نے اس وقت غلبہ اسلام کی شمع جلائی تھی
جب کہ آپ کی آواز اپنے گاؤں میں بھی کوئی نہیں سنتا تھا مگر بعد میں نہ صرف وہی گاؤں مرجع خلائق
بنا بلکہ اب ہزاروں میل دور تثلیث کے بت کدوں میں آپ کے ماننے والوں کا اتنا بڑا ہجوم دیکھ کر
ہر احمدی کی زبان
اللہ تعالیٰ کی حمد سے تر اور روح خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز تھی۔اسلام نسلی اور
جغرافیائی امتیاز سے بالا جس حسین و مربوط معاشرہ کے قیام کا دعوی کرتا ہے اس میں بین الاقوامی
کا نفرنس نے اس کی شاندار جھلک دکھانے کا ایک عمدہ موقع فراہم کر دیا۔الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ -
روزنامه الفضل ربوه ۲۴؍جون ۱۹۷۸ء صفحه ۵،۱)
谢谢谢

آج 10 میں سے 10 باقی