پوری دنیا کی اصلاح کے لئے حضرت مسیح موعودؑ کو مامور کیا گیا
خطبات ناصر جلد ہفتم
۳۹۱
خطبہ جمعہ ۱۶/جون ۱۹۷۸ء
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل پیروی میں پوری دنیا
کی اصلاح کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مامور کیا گیا
خطبه جمعه فرموده ۱۶ جون ۱۹۷۸ء بمقام مسجد فضل - لندن
(خلاصہ خطبہ )
حضور انور نے ایک بصیرت افروز خطبہ جمعہ ارشاد فر ما یا جو قریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔حضور انور کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے مقامی اور غیر ملکی وفود کے علاوہ عورتیں اور بچے
بھی کثیر تعداد میں تشریف لائے ہوئے تھے۔حضور انور نے خطبہ جمعہ کے آغاز میں اگلے ماہ افریقہ کے لہی سفر پر روانہ ہونے کا ارادہ ظاہر
کرتے ہوئے دوستوں کو دعا کی تحریک کی کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس دورہ کو ان ملکوں کے لئے
ہر لحاظ سے خیر و برکت کا موجب بنائے اور ہر قدم پر روح القدس سے تائید و نصرت فرمائے۔(آمین)
آپ نے فرمایا اُمت محمدیہ میں اولیاء اور محمد دین کا جو سلسلہ جاری رہا ہے اس میں یہ قدر مشترک
ہے کہ بے شک انہوں نے اپنے اپنے حلقہ میں زبر دست جہاد کیا لیکن اُن کی کوششوں کا دائرہ کسی
خاص شہر یا ملک تک محدود ہو تا رہا ہے۔بنی نوع انسان کی ہمہ گیر اصلاح کا کام اُن کے ذمہ نہیں تھا
وہ تو صرف نوع انسانی کے کسی نہ کسی ایک حصے کی اصلاح پر مامور ہوتے تھے۔یہ شرف صرف اور صرف
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہی کو حاصل ہوا ہے کہ رحمتہ للعالمین حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
خطبات ناصر جلد ہفتم
۳۹۲
خطبہ جمعہ ۱۶ /جون ۱۹۷۸ء
کی کامل پیروی میں آپ کا مشن عالمگیر اور آپ کی تبلیغی کوششوں کا دائرہ ساری دنیا پر پھیلا ہوا
ہے۔چنانچہ آپ نے بھی جب بھی انسان کو مخاطب کیا ہے کسی خاص طبقہ کے لوگوں کی بجائے تمام
بنی نوع انسان کو مخاطب کیا ہے۔حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کے چند
اقتباسات پڑھ کر سنائے جن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دنیا کے تمام لوگوں کو مخاطب
کرتے ہوئے خدا دانی اور خدارسی پر زور دیا ہے اور دنیا پرستی کو چھوڑ کر نیکی اور تقویٰ اور بنی نوع
انسان کی سچی ہمدردی اختیار کرنے کی نصیحت فرمائی ہے۔آپ نے فرمایا:۔انسان کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اس تعلیم پر عمل کرنے کی کوشش کرے
اور بشری کمزوریوں کے دور ہونے کے لئے ہر وقت اللہ تعالیٰ کے حضور دست بدعا ر ہے اور اللہ تعالیٰ
کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو کیونکہ خدا تعالیٰ چاہے تو انسان کے سارے گناہ بخش سکتا ہے۔پس انسان
کو چاہیے کہ وہ خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرے دعا کے ذریعہ سے اور اس کو راضی رکھنے کی کوشش کرے
اس کا ہو کر اور اس میں کھوئے جاکر اور اپنی تمام طاقتوں اور قوتوں پر صفات الہیہ کا رنگ چڑھا کر۔اگر انسان کو خدامل جائے تو پھر اسے دنیا کی کسی اور چیز کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔پس اصل چیز
خدا کا پیار ہے اگر یہ انسان کو حاصل نہ ہو تو اس کے اعمال خواہ کتنے ہی کیوں نہ ہوں کسی کام کے نہیں۔اس لئے میں جماعت کے ہر فرد سے یہ کہتا ہوں کہ تم خدا کے ہو جاؤ اور شرک کی ہر راہ سے مجتنب
رہو۔اپنے دل میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار پیدا کرو کیونکہ آپ کا وجود حسن واحسان
میں یکتا اور علم وعمل میں کامل ہے۔جب تک آپ کا پیار دل میں پیدا نہ ہو اور آپ کی عظمت اور
جلالت شان کا احساس نہ ہو اس وقت تک ہم اسلامی احکام پر کماحقہ عمل نہیں کر سکتے۔حضور انور نے فرمایا اس وقت جماعت احمدیہ کے افراد پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔انسان اور شیطان کے درمیان وہ آخری جنگ جس کے متعلق پہلے نوشتوں میں بھی خبر دی گئی ہے وہ
اس وقت لڑی جارہی ہے اور یہ وہی جنگ ہے جس میں فتح یاب ہو کر ہم نے دنیا میں تو حید حقیقی کو
قائم کرنا ہے۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت شان کو دنیا کے کونے کونے میں
اجاگر کرنا ہے اور بنی نوع انسان کے لئے حقیقی امن اور خوشحالی کے سامان پیدا کرنے ہیں لیکن یہ
خطبات ناصر جلد ہفتہ
۳۹۳
خطبہ جمعہ ۱۶ /جون ۱۹۷۸ء
ایک دن کا کام نہیں ہے اس کے لئے برسوں ہمیں نسلاً بعد نسل قربانیاں دے کر اور عادتوں کو بدل
کر اور گند سے نکل کر اور گندی عادتوں کو چھوڑ کر اور نیکی کا لبادہ پہن کر اور خدا تعالیٰ کی صفات کا
رنگ اپنے اعمال پر چڑھا کر اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار میں فنا ہو کر یہ جنگ جیتنی ہے۔اس لئے جماعت اپنے اندروہ فرقان پیدا کرے جو الہی سلسلوں کا طرہ امتیاز ہے تاکہ دنیا خود بخود
اسلام کی طرف کھینچی چلی آئے۔حضور نے آخر میں فرما یا جماعت احمدیہ کو یہ سوچنا چاہیے کہ اس کا مقام کیا ہے اور وہ کون سی
ذمہ داریاں ہیں جو اس پر ڈالی گئی ہیں۔آپ نے فرمایا خدا تعالیٰ کا یہ فضل ہے کہ اس نے
جماعت احمدیہ کو غلبہ اسلام کی مہم کے لئے چن لیا ہے۔اس انعام پر جماعت خدا تعالیٰ کا جتنا بھی
شکر ادا کرے کم ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی جماعت کو اپنے درخت وجود کی شاخیں
قرار دیا ہے اور بشارتیں دی ہیں کہ جماعت کے لوگ جو صدق و وفا کا نمونہ بن جائیں گے وہ جس چیز کو
ہاتھ لگا ئیں گے خدا تعالیٰ اس میں برکت ڈال دے گا۔چنانچہ ہزاروں لاکھوں احمدی اس بات کے
گواہ ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ان سے پیار کیا اور اُن کے وجود کو اپنی برکتوں اور رحمتوں کا نشان بنادیا۔حضور نے فرمایا میں احباب جماعت کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ خدا کے اس پیار کو اور اس
کے احسان کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں اور اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن ادا کرنے کی کوشش
کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ساری کتابوں کو خود بھی پڑھیں اور اپنی اولادوں کو بھی
پڑھائیں کیونکہ آپ کی کتابوں میں وہ سب علوم بیج کے طور پر یا تفصیلی رنگ میں موجود ہیں جو
ہمارے ذہنوں میں نور فراست پیدا کرتے ہیں اور ہمیں اس لائق بنا دیتے ہیں کہ الجھنوں اور
پریشانیوں میں مبتلا دنیا کو قائل کر سکیں کہ تمہاری نجات اور بھلائی اور خوشحالی کے سامان صرف اور
صرف اسلام میں ہیں اور کہیں نہیں۔روزنامه الفضل ربوہ ۶ جولائی ۱۹۷۸ء صفحہ ۱، ۸)