اشتراکیت نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ زمین و آسمان سے خدا کا نام مٹادیں گے
خطبات ناصر جلد ہفتم
۳۹۵
خطبہ جمعہ ۷ / جولائی ۱۹۷۸ء
اشتراکیت کا دعویٰ تھا کہ وہ زمین سے خدا کے نام کو
اور آسمان سے اس کے وجود کو مٹا دیں گے
خطبہ جمعہ فرمودہ ۷ جولائی ۱۹۷۸ء بمقام مسجد فضل۔لندن
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔خطبہ جمعہ کے آغاز میں حضور اقدس نے اپنے دورہ افریقہ کے سلسلہ میں پیدا ہونے والی
بعض مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے احباب سے فرمایا کہ وہ دعا کریں اگر اللہ تعالیٰ کے علم غیب
میں یہ سفر خیر و برکت کا موجب ہے تو اپنے فضل سے اس کے سامان پیدا کر دے اور اگر اس کی
حکمت کا ملہ اور سفر کو پسند نہ کرتی ہو تو ہمارے جانے میں رکاوٹ پیدا ہو جائے۔آپ نے فرمایا موجودہ زمانہ میں سب سے بڑا د باؤ اسلام پر اسلام کے دشمنوں خاص طور
پراشترا کی دہریت اور عیسائیت کی طرف سے یہ پڑ رہا ہے کہ کچھ نرمی کا طریق تم اختیا کرو اور
کچھ ہم اختیار کرتے ہیں۔آپ نے فرما یا اسلام دشمن طاقتوں کی طرف سے اسلام کو مداہنت کی یہ پیشکش بتاتی ہے کہ
ان کی دنیوی طاقت کو بزوال ہے ورنہ جہاں تک اشتراکیت کا تعلق ہے وہ لوگ تو یہ اعلان کیا
کرتے تھے کہ وہ زمین سے خدا کے نام کو اور آسمان سے اس کے وجود کو مٹادیں گے اور اب ان کا
یہ حال ہے کہ وہ مسلمان ملکوں سے دوستانہ تعلقات استوار کرنے لگے ہیں۔اسی طرح نو آبادیاتی طاقت
خطبات ناصر جلد ہفتہ
۳۹۶
خطبہ جمعہ ۷ جولائی ۱۹۷۸ء
کے بل بوتے پر عیسائیت بھی دنیا کے ایک بڑے حصے پر چھا گئی اور ہر قسم کے ناجائز ذرائع کو
استعمال کر کے اور لالچ دے کر بڑا عروج حاصل کر لیا یہاں تک کہ عیسائی پادری یہ دعوے کرنے
لگے کہ ہندوستان میں کوئی مسلمان ڈھونڈنے سے نہ ملے گا بلکہ وہ دن دور نہیں جب مکہ اور مدینہ پر
خداوند یسوع مسیح کا جھنڈا لہرانے لگے گا اور افریقہ تو گویا ان کے قدموں میں ہے۔ایسے زمانہ
میں تو ان کو مسلمانوں کے ساتھ مداہنت کا خیال نہ آیا لیکن جب حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے
خدا تعالیٰ سے روحانی علوم سیکھ کر عیسائیت کے خلاف ایک زبر دست علم کلام پیدا کر دیا اور عیسائی
اس کی تاب نہ لا سکے تو پھر وہ مداہنت پر اُتر آئے کہ کچھ تم نرمی کرو کچھ ہم نرمی کرتے ہیں جو ہو گیا
سو ہو گیا۔نہ تم عیسائیوں کو مسلمان بناؤ نہ ہم مسلمانوں کو عیسائی بناتے ہیں۔فرمایا: یہ تو مداہنت یا منافقت ہے جو ان کے عقائد کی کمزوری پر دلالت کرتی ہے۔حضور اقدس نے قرآن کریم کی سورہ قلم کی بعض ابتدائی آیات کی تفسیر کرتے ہوئے تفصیل
سے بتایا کہ دشمنانِ اسلام کی طرف سے اس قسم کی پیشکش در اصل ایک پیشگوئی کا رنگ رکھتی ہے۔جس کا ظہور اسلام کی پہلی تین صدیوں میں بھی ہوتا رہا اور اب اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں کا سر صلیب
کے زمانہ میں بھی ہو نا مقدر تھا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی رہنمائی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل
پیروی میں دلائل قاطعہ اور براہین ساطعہ سے، آسمانی نشانوں اور قبولیتِ دعا کے اعجاز سے عیسائی
عقائد کا سارا تار و پود بکھیر کو رکھ دیا تو عیسائیوں نے شور مچا دیا۔حالانکہ یہ امر واقعہ ہے جس کے
اظہار سے ناراض ہونے کی بجائے عیسائیوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے تھی۔آپ نے فرمایا:۔عیسائیوں کا یہ کہنا کہ ہم مسلمان ان کے جذبات کا خیال رکھیں بالفاظ دیگر ہم ان کے اس
عقیدہ سے چشم پوشی کریں کہ گویا حضرت مسیح علیہ السلام خدا تعالیٰ کی خدائی میں شریک تھے ہم ایک لمحہ
کے لئے بھی یہ سوچ نہیں سکتے۔کیونکہ الوہیت مسیح کا عقیدہ ہمارے ایمان کے خلاف ہے ہم سمجھتے
ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام نہ تو خدا تھے اور نہ ان میں خدا نے حلول کیا تھا۔وہ عام انسانوں کی
خطبات ناصر جلد ہفتہ
۳۹۷
خطبہ جمعہ ۷ جولائی ۱۹۷۸ء
طرح ایک انسان تھے البتہ وہ خدا تعالیٰ کے ایک برگزیدہ نبی تھے اس سے زیادہ کچھ نہ تھے۔حضور نے فرمایا:۔اسلام ایک سچا مذ ہب ہے اور اس کی تعلیم حق و حکمت پر مشتمل دنیا کے لئے سراپا رحمت و برکت
ہے۔اس لئے اسلام کی طرف سے کسی مذہب کے ساتھ مداہنت اختیار کرنے کا سوال ہی پیدا
نہیں ہوتا۔اسلام کا تو یہ دعوی ہے کہ وہ دنیا کے دل جیتے گا اور جب دنیا کے دل جیت لئے
جائیں گے۔تو لوگ اپنے غلط عقائد کو خود بخود چھوڑ دیں گے اور اسلام کے آب حیات سے نئی
زندگی پائیں گے۔حضور اقدس نے آخر میں فرمایا :۔دنیا کے دل جیتنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ایک زبردست روحانی
جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم روشن دلائل اور حج قاطعہ کے ساتھ ، دعاؤں
کی قبولیت اور آسمانی نشانوں کے ساتھ ، اخلاق فاضلہ اور نیک نمونہ کے ساتھ ، ایمان کامل اور
یقین محکم کے ساتھ اور پیار و محبت کے خلق عظیم کے ساتھ اسلام کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے
میں پھیلا دیں۔و باللہ التوفیق۔حضور نے نماز جمعہ کے ساتھ نماز عصر جمع کر کے پڑھائی اور پھر مکرمہ اختر النساء ہمشیرہ صاحبہ
حضرت مولوی قدرت اللہ صاحب سنوری رضی اللہ عنہ محترمہ محمودہ آصفه صاحبہ (بنت حضرت مولوی
قدرت اللہ صاحب سنوری ، ہمشیرہ مکرم داؤد احمد گزار صاحب ساؤتھ ہال لندن اور محترمہ حنیفہ بیگم صاحبہ
ہمشیرہ مکرم محمد شریف صاحب اشرف لندن کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔مرحومات پاکستان میں
انتقال کر گئی تھیں۔(روز نامه الفضل ربوہ ۱۹ / جولائی ۱۹۷۸ ء صفحہ ۵،۲)