اسلام نے مرد اور عورت میں کوئی فرق روا نہیں رکھا

خطبات ناصر جلد ہفتم
۴۰۳
خطبہ جمعہ ۲۱؍جولائی ۱۹۷۸ء
اسلام نے مرد اور عورت میں
کوئی فرق روا نہیں رکھا
خطبه جمعه فرموده ۲۱ / جولائی ۱۹۷۸ء بمقام مسجد فضل۔لندن
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔حضور نے نماز جمعہ مسجد فضل لندن میں پڑھائی اور ایک نہایت ہی ضروری اور اہم موضوع یعنی
میاں بیوی کے تعلقات اور ان کے دوررس اثرات پر بصیرت افروز پیرایہ میں روشنی ڈالی۔“
حضور نے فرمایا:۔اسلام کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ جہاں تک دینی اور روحانی ترقیات کا سوال ہے اس
نے مرد اور عورت میں کوئی فرق روا نہیں رکھا۔رضائے الہی کے حصول کے دروازے جس طرح
مردوں پر کھلے ہیں اسی طرح عورتوں پر بھی کھلے ہیں۔البتہ یہ صحیح ہے کہ دونوں کی ذمہ داریاں
مختلف اور دائرہ ہائے کار الگ الگ ہیں۔اسلامی تاریخ میں ایسی کئی مسلمان خواتین کا ذکر کیا
گیا ہے جو مقتربات الہیہ مستجاب الدعوات اور اسلام کا بہترین نمونہ تھیں۔ان کے دل میں خدا کی
راہ میں قربانیاں پیش کرنے کا ویسے ہی جذبہ کار فرما تھا جیسے مردوں کے دلوں میں تھا۔خدا کی راہ
میں قربانیاں پیش کرنے میں وہ مردوں سے پیچھے نہیں رہتی تھیں بلکہ بعض دفعہ تو وہ بہت سے
مردوں سے بھی آگے نکل جاتی تھیں۔

خطبات ناصر جلد ہفتم
حضور نے فرمایا:۔۴۰۴
خطبہ جمعہ ۲۱؍جولائی ۱۹۷۸ء
اس کا ئنات میں نر اور مادہ کا نظام قائم ہے۔انسان کے اندر بھی یہ نظام ازدواجی رشتے کی
صورت میں قائم ہے۔قرآن کریم نے اس رشتے کو کھیتی سے تعبیر کیا ہے۔مرد کی حیثیت اس کھیتی میں
ایک اچھے پیج کی ہے یعنی اچھی کھیتی تبھی پیدا ہوتی ہے جب بیچ اچھا ہو اور کھیتی کے حقوق پورے کئے
جائیں۔عورت کو معاشرہ میں اس کا صحیح مقام حاصل کرنے کے لئے اسے جس چیز کی ضرورت ہے
وہ اس کو مہیا کی جائے تا کہ وہ ایک اچھی ماں بن سکے۔اس کے دامن تربیت میں بچے عمدہ تربیت
پائیں اور با اخلاق انسان بنیں۔حضور نے فرمایا:۔قوام ہونے کی حیثیت میں مرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ باہر نکل جائے اور اپنی اور اپنی
بیوی بچوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کما کر لائے۔عورت کا کام گھر سنبھالنا اور بچوں کی
تعلیم و تربیت کرنا ہے۔جس کے لئے اسے خود دین کا علم ہونا ضروری ہے۔اگر وہ خود دیندار اور
شائستہ مزاج نہ رکھتی ہوگی تو اولاد کی کما حقہ تربیت نہ کر سکے گی۔غرض میاں بیوی کی ذمہ داریوں
اور ان سے بطریق احسن عہدہ برآ ہونے کے لئے اسلام نے واضح تعلیم دی ہے۔اسی طرح
هُنَّ لِبَاسٌ تَكُمْ وَ اَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ کہہ کر ایک دوسرے کی عزت اور احترام ، تقدس اور وقار
قائم کرنے کی تعلیم دی گئی ہے جس طرح لباس انسان کے ستر کو ڈھانپ دیتا ہے اور اس کی زینت
کا باعث بنتا ہے اسی طرح خاوند اور بیوی کا رشتہ بھی ایک دوسرے کی کمزوریوں کو ڈھانپنے اور ان
کی زینت کو بڑھانے اور عزت اور وقار کو قائم کرنے کا ذریعہ ہے چنانچہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ بہترین مرد وہ ہے جو اپنی بیوی سے اچھا سلوک کرتا ہے اور اس کے حقوق پورے
کرتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے بحیثیت انسان عزت اور احترام کا جو مرتبہ مرد کو دیا ہے ویسا ہی درجہ
عورت کو بھی دیا ہے۔عورت کی عزت اور احترام کرنا مرد کی ذمہ داری ہے اسی طرح بیوی کا یہ
فرض ہے کہ وہ بھی مرد کی عزت اور احترام کرے اور یک رنگ اور یک جان ہو کر زندگی گزاریں
تاکہ ان کے ماحول میں سکون اور اطمینان اور خوشحالی پیدا ہو اور ان کے بچوں پر بھی اچھا اثر

خطبات ناصر جلد ہفتم
۴۰۵
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۸ء
پڑے۔وہ اچھی عادتیں اختیار کریں۔نیک تربیت حاصل کر کے اسلامی معاشرہ کا بہترین وجود
ثابت ہوں۔حضور نے فرمایا:۔اگر کبھی میاں بیوی کے درمیان اختلاف پیدا ہو جائے اور تلخی راہ پا جائے تو اسلام نے
ابتدائی طور پر اس کے تدارک کے لئے یہ حکم دیا ہے کہ میاں اور بیوی دونوں کی طرف سے
ایک ایک ثالث مقرر کیا جائے جو دونوں کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کریں۔اس پر بھی اگر
حالات نہ سدھر میں اور نباہ ممکن نہ رہے تو پھر طلاق یا خلع کا حق دیا ہے جسے نہایت حزم واحتیاط
اور عزت و آبرو کے ساتھ استعمال کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔حضور نے خطبہ کے آخر میں فرمایا:۔بیرونِ ملک خصوصاً انگلستان میں جماعت کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بعض ازدواجی تنازعات کے
پیش نظر میں چاہتا ہوں کہ انگلستان میں بھی قضاء کا مستقل محکمہ قائم کر دیا جائے۔جس طرح مرکز سلسلہ
کا محکمہ براہ راست خلیفہ وقت کے ماتحت کام کرتا ہے اسی طرح یہاں بھی وہ براہِ راست خلیفہ وقت
کے ماتحت کام کرے۔میں یہاں کے کسی دوست کو قاضی مقرر کر دوں گا تا کہ احباب جماعت
اسلامی تعلیم کے مطابق اپنے فیصلے پیار اور محبت سے طے کر لیا کریں اور ازدواجی معاملات میں بھی
اسلامی تعلیم پر عمل پیرارہ کر اسلامی معاشرہ کا ایک عمدہ نمونہ بن جائیں۔روزنامه الفضل ربوه ۱۵ / اگست ۱۹۷۸ء صفحه ۲)

آج 10 میں سے 10 باقی