توکّل کے معنے یہ ہیں کہ صرف خدا تعالیٰ پر ہی بھروسہ کیا جائے
خطبات ناصر جلد ہفتم
۵۰۳
خطبہ جمعہ ۱۷ نومبر ۱۹۷۸ء
تو گل کے معنے یہ ہیں کہ صرف خدا تعالیٰ
پر ہی بھروسہ کیا جائے
خطبه جمعه فرموده ۱۷ نومبر ۱۹۷۸ ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔حضور انور نے خطبہ جمعہ میں تو کل علی اللہ کی حقیقت اور اس کی اہمیت واضح فرمائی۔حضور انور نے فرمایا:۔ہمار خدا واحد و یگانہ ہے اور اس عالمین کی حقیقت واحدانیت پر ہی مبنی ہے اللہ تعالیٰ نے
انسان کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ اس کے ساتھ زندہ ذاتی تعلق قائم کرے اور یہ تعلق قائم کرنے
کی جو راہیں قرآن کریم نے بتائی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ پر توکل کیا جائے۔حضور نے فرمایا:۔تو گل کے معنے یہ ہیں کہ صرف خدا پر ہی بھروسہ کیا جائے اسے ہی کافی سمجھا جائے اور اس
کے سوا اور کسی پر نگاہ نہ پڑے اور ہر غیر کو بھول کر صرف اسی پر بھروسہ رکھا جائے مگر تو گل کے یہ
معنے ہر گز نہیں کہ ہم کام کرنا چھوڑ دیں اور تدبیر سے بے نیاز ہو جائیں ایسا کرنا تو ایک رنگ کا
شرک اور ناشکری ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت رحمانیت کے نتیجہ میں ہمیں بہت سی جسمانی، ذہنی،
اخلاقی اور روحانی قوتیں عطا فرمائی ہیں مگر ان قوتوں کو استعمال کرنے کے لئے ہمیں مادی چیزوں
خطبات ناصر جلد ہفتہ
۵۰۴
خطبہ جمعہ ۱۷ نومبر ۱۹۷۸ء
کی احتیاج ہے مثلاً ہمیں بینائی عطا کی گئی اور آنکھ کو ہمارے جسم کا حصہ بنایا لیکن اسے استعمال
کرنے کے لئے اس نے بیرونی طور پر روشنی بھی عطا فرمائی جس کے بغیر ہماری آنکھ دیکھ نہیں سکتی۔اس کا ئنات کی ہر چیز کا ہماری کسی نہ کسی استعداد کے ساتھ تعلق ہے اور ان استعدادوں کو استعمال
کرنے کے لئے مناسب تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے لیکن تو کل ہمیں یہ کہتا ہے کہ سب کچھ کرنے کے
بعد بھی یہ سمجھو کہ م نے کچھ نہیں کیا کیونکہ ہماری تدابیر کے نیک نتائج اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر نہیں
نکل سکتے اور اللہ تعالیٰ کا فضل حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم تمام تدابیر اختیار کرنے کے بعد
پھر دعا کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے طلب گار بنیں۔یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے فرمایا ہے کہ تدبیر دعا ہے اور دعا تدبیر ہے۔جو شخص خدا کے سوا کسی اور پر بھروسہ کرتا ہے وہ
مشرک ہے تو حید خالص کا یہ تقاضا ہے۔کہ تدبیر کو بھی اور پھر دعا کو بھی انتہا تک پہنچا دیا جائے۔حضور نے فرمایا:۔ایک احمدی کی زندگی کا مقصد یہ ہے کہ دنیا خدا کی طرف رجوع کرے اور وہ اس کے حسن واحسان
کے جلوے دیکھ کر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے۔اس مقصد کو پورا
کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم خدا تعالیٰ پر حقیقی معنوں میں تو گل کر کے اپنی تدابیر کو اور اپنی
دعاؤں کو انتہا تک پہنچادیں۔حقیقی تو کل کئے بغیر ہم اللہ تعالیٰ کے ساتھ زندہ حقیقی تعلق قائم نہیں
کر سکتے۔خدا کرے کہ ہم میں سے ہر ایک تو گل کے مقام پر قائم ہو جائے اور ہمارا اپنے رب کریم سے
زندہ اور ذاتی تعلق قائم ہو جائے تا کہ ہم اپنے مقصود کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔آمین
(روز نامه الفضل ربوه ۱۸ /نومبر ۱۹۷۸ ء صفحه او۶ )
谢谢谢