ہر احمدی ہر وقت خدا تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے خیر کا طالب ہو

خطبات ناصر جلد ہفتم
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۷۸ء
ہر احمدی ہر وقت خدا تعالیٰ کے حضور
جھکتے ہوئے خیر کا طالب ہو
خطبه جمعه فرموده ۲۴ نومبر ۱۹۷۸ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔اِنَّ الْإِنْسَانَ خُلِقَ هَدُوعًا - إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا - وَ إِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا - إِلَّا
المُصَلِّينَ - الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَابِرُونَ - (المعارج : ۲۰ تا ۲۴)
اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت میں بے شمار صلاحیتیں ودیعت کی ہیں اور ہر وہ طاقت انسان کو
دی گئی ہے جس سے وہ ہر دو جہان کی ہر چیز سے خدمت لے سکے لیکن خدا تعالیٰ نے انسان کو یہ
طاقت بھی دی ہے کہ جہاں وہ اپنی طاقتوں کا صحیح استعمال کر سکتا ہے وہاں غلط استعمال بھی کر سکے
اور باوجود اس کے کہ اگر وہ چاہے تو غلط راہوں کو اختیار کرسکتا ہے وہ اپنے رب کی رضا کی خاطر
غلط را ہوں کو اختیار نہ کرے بلکہ صحیح راستوں پر چلے۔صحیح راستے پر چلنا یہ ہے کہ جس غرض کے لئے
کوئی طاقت دی گئی ہے اسی غرض کے لئے اسے خرچ کیا جائے۔انسانی فطرت کی ہر صلاحیت
خدا تعالیٰ نے انسان کی بھلائی کے لئے اسے دی ہے لیکن چونکہ اس نے خدا تعالیٰ سے بے انتہا
نعمتوں کو حاصل کرنا تھا اور اپنے رب کریم کے انعامات پانے تھے اس لئے اسے ایک دائرہ کے
اندر یہ اختیار دیا کہ وہ اپنی مرضی سے خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریقوں کو اختیا ر کرے اس پر

خطبات ناصر جلد ہفتم
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۷۸ء
کوئی جبر نہیں ہے کیونکہ ہماری عقل ہمیں یہ بتاتی ہے کہ جو کام جبر کے نتیجہ میں کیا جائے اس پر کوئی
انعام نہیں ملا کرتا۔زیادہ سے زیادہ یہ ہوتا ہے کہ وہ سزا سے بچ جاتا ہے مثلاً انسان کے علاوہ دنیا کی
ہر چیز اور خود انسان کے جسم کے مختلف حصے بھی ہزاروں کام جبراً کر رہے ہیں۔خدا تعالیٰ جو حکم نازل
کرتا ہے اس کے مطابق وہ کام کر رہے ہیں مگر انسان کو ایک خاص دائرہ میں آزادی دی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے انسانی فطرت میں یہ جو چیز رکھی ہے کہ وہ چاہے تو نیکی کی راہ کو
اختیار کرے اور چاہے تو نیکی کی راہ کو اختیار نہ کرے اور اسے جو آزادی دی ہے اس کی وجہ سے وہ
هَلُوع ہے۔هَلُوع کے معنی عربی زبان میں یہ بھی ہیں کہ جن نیکیوں پر صبر کی ضرورت تھی اس نے
ان پر صبر نہیں کیا اور یہ بھی ہیں کہ جن عطایا کے صحیح استعمال سے اس نے اپنے خدا سے خیر حاصل
کرنی تھی خدا تعالیٰ کی عطا کردہ ان صلاحیتوں اور اس کے عطا کردہ انعامات کو ایسے طریق پر خرچ
نہیں کیا کہ وہ خدا تعالیٰ کا انعام حاصل کر سکے۔پس عربی زبان میں هَلُوع کے معنی صبر نہ کرنے
والے کے بھی ہیں اور طلوع کے معنی یہ بھی ہیں کہ خدا کی طرف سے جو مال ملے اس کو جن بہت سی
جگہوں پر دوسروں پر خرچ کرنے کا حکم ہے وہاں خرچ نہ کرنے والا اور حریص۔اس کے لئے عربی کا
ایک لفظ شح ہے یعنی ایک خاص معنی میں بخل کی بیماری میں مبتلا ہونا۔عربی زبان کا یہ لفظ هَلُوع
مبالغے کے صیغے کے ساتھ فاعل ہے اور اس کے اندر یہ دونوں معنی پائے جاتے ہیں اور ان دونوں
معنوں کو دو اگلی آیات نے کھول کر بیان کیا ہے۔چنانچہ فرمایا اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزْوعًا جب انسان
کو تکلیف پہنچتی ہے تو ان حالات میں اس پر
صبر کر نالا زم ہوتا ہے۔خدا کے بندے، خدا سے پیار کرنے والے تو خدا تعالیٰ کی راہ میں ہر چیز
قربان کر کے بھی صبر اور استقامت اور پختگی کے ساتھ اپنی وفا پر قائم رہتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے
دامن کو چھوڑتے نہیں لیکن بعض انسان ایسے ہیں جو فطرت کا غلط استعمال کرتے ہیں اور جہاں صبر
کرنا چاہیے وہاں بے صبری سے کام لیتے ہیں اور جہاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان کے اوقات
میں خواہ وہ کسی قسم کا ہو بشاشت قائم رکھتے ہوئے صبر سے کام لینا چاہیے وہاں صبر کا نمونہ نہیں
دکھاتے یا اپنے بھائیوں کے لئے مال خرچ کر کے ان کی خاطر تکلیف اٹھا کر انہیں سکھ پہنچانے کے

خطبات ناصر جلد ہفتم
۵۰۷
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۷۸ء
لئے جو نیکیاں کرنی چاہئیں اس تکلیف کو وہ بھائی کی خاطر قبول نہیں کرتے اور اس پر صبر نہیں کرتے
هَلُوع میں یہ معنی بھی آجاتے ہیں یعنی فطرت کے اندر نیکی کی جو صلاحیتیں ہیں ان سے وہ کام نہیں
لیتے بلکہ ان
کی طبیعتیں برائی کی طرف مائل ہوتی ہیں۔إذَا مَسَّهُ الشَّرُ جَزُوعًا جب ان کو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ بے صبری سے کام لیتے ہیں اور
بے صبرے ہو جاتے ہیں۔وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا جب کوئی بھلائی ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے
پہنچتی ہے، ان کے اموال میں خدا تعالیٰ برکت ڈالتا ہے، ان کی تجارتیں نفع مند ثابت ہوتی ہیں ،
ان کی کھیتیاں زیادہ پیداوار دینی شروع کر دیتی ہیں، ان کے باغات کو اچھا اور زیادہ پھل لگتا ہے،
اس دنیا میں ہزاروں قسم کی چیزیں ہمیں نظر آتی ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کو عطا کی جاتی
ہیں اس وقت انسان کی فطرت میں یہ بات رکھی گئی ہے کہ وہ خدا کی خاطر اور اس کی رضا کے لئے
اپنے اموال کو خرچ کرتا ہے۔اور وَفِي اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ (الذاريات :۲۰) کے
مطابق یہ سمجھتا ہے کہ جو کچھ ہمیں خدا تعالیٰ کی طرف سے دیا گیا ہے اس میں صرف ہم ہی حصہ دار
نہیں بلکہ ہمارے سارے بھائی اس میں برابر کے شریک اور حصہ دار ہیں لیکن وہ لوگ اپنی
فطرت کی اس صلاحیت کا صحیح استعمال کرنے کی بجائے حرص اور شخ سے کام لے کر اور بخل سے
کام لے کر اپنے آپ کو نیکیوں سے محروم کر دیتے ہیں اس کی مثالیں آپ کو ہر جگہ مل جائیں گی لیکن
اپنی بھیانک شکل میں۔اس کی مثالیں ان لوگوں میں پائی جاتی ہیں جو مومن نہیں لیکن جو لوگ
کمزور ایمان والے ہیں یا جو ابھی زیر تربیت ہیں ان میں بھی آپ کو نظر آتی ہیں۔ذراسی تکلیف
پہنچی اور شور مچادیا ، جزع فزع شروع کر دی۔کسی کی خاطر تکلیف برداشت کرنے کے لئے تیار
نہیں ہوئے ( یہ پہلو اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزْوعًا میں بھی آجاتا ہے ) اور جب خدا تعالیٰ نے انہیں دیا تو
ان برکات میں ، ان نعمتوں میں، ان اموال میں ، جو خدا تعالیٰ نے ان کو دیئے اور سب کچھ دیا اور
اسی نے دیا۔اس میں وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی اور شریک نہیں ہے ، سارا ہم ہی سمیٹ کر رکھیں ، ہمارے
پاس جو کچھ آیا ہے اس میں کسی اور کا حصہ نہ ہو۔قرآن کریم نے پہلوں کی بہت سی مثالیں دے
کر بھی ہمیں سمجھایا ہے لیکن یہاں پر اصولی طور پر بحث کی گئی ہے، کوئی مثال نہیں دی گئی۔

خطبات ناصر جلد ہفتم
۵۰۸
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۷۸ء
بنیادی چیز جو یہاں ہمیں بتائی گئی ہے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو نیکی کی طاقتیں دیں
اور اس کو یہ اختیار بھی دیا کہ ان کو نیکی کی راہوں پر خرچ کرنے کی بجائے بدی کی راہوں پر خرچ
کرے لیکن وہ طاقتیں دی اس لئے گئی تھیں کہ وہ نیکی کی راہوں کو اختیار کرے۔انسان کو ان
فطری صلاحیتوں کے علاوہ اس مجموعے کے علاوہ بنیادی طور پر ایک اور چیز بھی دی گئی تھی اور وہ چیز
تھی دعا کرنے کی طاقت اور سمجھ۔طاقتیں خواہ کتنی ہی اچھی اور کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہوں مثلاً کسی کا
ذہن کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہو جب تک یہ دوسری چیز یعنی دعا کی طاقت شامل نہ ہو اس کا ذہن صحیح نشو
و نما حاصل نہیں کر سکتا۔پس یہاں یہ فرمایا کہ انسان بنیادی طور پر نیکی کی ساری صلاحیتیں رکھتا ہے اور بنیادی طور پر
وہ صاحب اختیار بھی ہے لیکن اس کی وجہ سے اس میں بعض کمزور یاں پیدا ہو جاتی ہیں اس کو ہم
بعض دفعہ تلوّن کے لفظ سے بیان کرتے ہیں اور میں نے ذرا تفصیل سے بیان کر دیا ہے کہ هَلُوع
کے لفظ میں لغوی لحاظ سے دونوں معنی پائے جاتے ہیں کہ صبر کے وقت صبر نہ کرنا اور سخاوت کے
وقت بخل سے کام لینا اور ان دونوں کو اگلی آیتوں میں کھول کر بیان کیا گیا ہے۔اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ
جزوعا وہ بے صبری سے کام لیتا ہے اور هَلُوع ہے۔وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا وہ حریص بن جاتا
ہے اور بخیل بن جاتا ہے اور اس طرح پر وہ ھنوع ہے۔ان آیتوں میں بھی بنیادی طور پر بڑا وسیع
مضمون بیان ہوا ہے اور ساری طاقتوں کو یہ دو لفظ اپنے احاطہ میں لئے ہوئے ہیں لیکن اس وقت
اس تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔اصل بات یہاں یہ بیان کی گئی ہے کہ تمہیں جو فطرتی
طاقتیں دی گئی ہیں وہ خدا نے دی ہیں اور ان طاقتوں کے استعمال کے لئے ان طاقتوں کی نشو و نما
کے لئے ، ان طاقتوں سے دنیا جہان
کی نعمتیں اس زندگی میں بھی حاصل کرنے کے لئے اس نے ہر
دو جہاں
کی ہر چیز کوتمہارا خادم بنادیا ہے لیکن چونکہ تم صاحب اختیار بھی ہو چونکہ تمہیں یہ اختیار دیا
گیا ہے کہ اگر تم اپنی بدقسمتی سے اپنے خدا سے پرے جانا چاہو تو جاسکتے ہو اس لئے ضروری تھا کہ
تمہیں دعا کی طاقت بھی دی جاتی۔چنانچہ فرما یا اِلَّا الْمُصَدِّينَ -
پس دعا کے بغیر کوئی شخص اپنی فطری طاقتوں کا صحیح استعمال نہیں کر سکتا اور ایک وقت کی دعا

خطبات ناصر جلد ہفتہ
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۷۸ء
نہیں، ایک دن کی دعا نہیں، ایک مہینے یا ایک سال کی دعا نہیں بلکہ عَلى صَلَاتِهِمْ دَابِسُونَ۔جو
لوگ دائمی طور پر اس نکتے کو سمجھتے ہیں کہ جب تک ہم دعا کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب
نہیں کریں گے اس وقت تک ہم اس قدر عظیم صلاحیتوں کے باوجود جو ہمیں دی گئی ہیں اور اس
کے باوجود کہ دنیا کی ہر چیز کو ہمارا خادم بنایا گیا ہے خدا سے خیر اور بھلائی نہیں پاسکتے۔پس ہماری زندگی کی بنیاد نیکی اور صلاح اور تقویٰ اور خیر کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ کے حضور
عاجزانہ دعا ہے اور خدا بڑا پیار کرنے والا ہے۔اس نے دعا کو مختلف چیزوں یا اوقات یامکان
سے باندھ نہیں دیا کہ ان بندھنوں سے باہر دعا نہیں کی جاسکتی بلکہ دعا ہر وقت کی جاسکتی ہے اور ہر
جگہ کی جاسکتی ہے سوائے مجبوری کے۔پانچ وقت نماز با جماعت پڑھنے کا حکم ہے اس میں بھی دعا
کی جاسکتی ہے۔سنتیں اور نوافل گھروں میں پڑھتے ہوئے بھی دعا کی جاسکتی ہے۔کھانا کھاتے
ہے۔ہوئے بھی دعا کی جاسکتی ہے اور کرنے کا حکم ہے۔بسم اللہ کہ کر کھانا شروع کرو اور الْحَمْدُ لِلَّهِ
پڑھتے رہو اور اس حمد پر ہی ختم کرو۔کپڑے پہنتے ہوئے بھی دعا ہے، جوتی پہنتے ہوئے بھی دعا ہے
اور اتارتے ہوئے بھی دعا ہے۔غسل خانے میں جاتے ہوئے بھی دعا ہے اور وہاں سے نکلتے
ہوئے بھی دعا ہے۔کوئی پہلو ہماری زندگی کا ایسا نہیں، کوئی کام جو ہم چوبیس گھنٹے میں کرتے ہیں
ایسا نہیں جس کے ساتھ دعا نہ ہو۔کوئی نہ کوئی کام ہم ہر وقت کرتے ہیں ان کے ساتھ ایک تو وہ
دعائیں ہیں جن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمایاں طور پر ہمارے سامنے بیان کر کے کہا کہ ان
اوقات میں دعا کرو اور اصل چیز تو یہ بتانا تھا کہ کوئی وقت تمہاری زندگی میں ایسا نہیں ہونا چاہیے،
ایک لمحہ بھی ایسا نہیں ہونا چاہیے جس میں تم خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ نہ ہو کیونکہ اس کے بغیر سحر
لَكُم مَّا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : (۱۴) کے باوجود، با وجود اس کے کہ ہر دو
جہاں کی ہر چیز تمہاری خادم ہے اور اس کے باوجود کہ دنیا جہاں کی ہر چیز سے خدمت لینے کی
طاقت تمہاری فطرت میں رکھی گئی ہے تم خیر اور بھلائی حاصل نہیں کر سکتے۔پس ہر احمدی کو ہر وقت
خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ جھکے رہنا چاہیے اور اسی سے ہر وقت خیر مانگنی چاہیے۔دعا کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ یہ بھی مناسب نہیں ہے کہ تم

خطبات ناصر جلد ہفتم
۵۱۰
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۷۸ء
خدا تعالیٰ سے یہ کہو کہ اے خدا! اگر تو چاہے تو دے دے۔یہ بندے کا کام نہیں۔بندے کا کام
ہے مانگنا۔اس نے کوئی زبر دستی تو نہیں لینا۔اللہ جل شانہ تو بادشاہ ہے اس کی مرضی ہوگی تو دے
گا۔مرضی نہیں ہوگی تو نہیں دے گا لیکن شرطیں لگانا شوخی ہے اور بہت بُری حرکت ہے۔مانگو ہر چیز
اس سے مانگو۔بڑی بھی مانگو اور جوتی کا تسمہ بھی مانگو۔جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہا کہ
جوتی کا تسمہ بھی اس سے مانگو تو یہی کہانا کہ ہر چیز اسی سے مانگو اور اس کے بغیر نیکی کا پہلو اور جنت
کے حصول کا پہلو اور خدا تعالیٰ کی رضا کو پالینے کا پہلو پیدا نہیں ہوتا۔پس اس نکتہ کو سمجھتے ہوئے دعائیں کرو۔آپ کا پیسہ خرچ نہیں ہوتا، کوئی بار آپ پر نہیں
پڑتا۔دنیا کے جو کام آپ کر رہے ہیں کرتے رہیں لیکن کام کرتے ہوئے بھی آپ ذکر الہی میں
مشغول رہیں۔بڑی برکتیں آپ پر ، آپ کے گھروں پر ، آپ کے خاندانوں پر، آپ کے بچوں
پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوں گی اگر آپ اپنی یہ عادت بنالیں۔یہاں پر بھی اور بہت سی
جگہوں پر یہ کھول کر بتایا گیا ہے کہ دعا کے بغیر ایک عارف کو زندگی میں کوئی مزہ نہیں مل سکتا۔جو
شخص خدا تعالیٰ کو پہچانتا ہے اس کی تو لذت اسی میں ہے کہ وہ ہر چیز خدا سے مانگے۔کھائے تو
سیری خدا سے مانگے۔یہ نہیں کہ میں نے دو روٹیاں یا دس روٹیاں پیٹ میں ڈال لی ہیں اس لئے
میری بھوک مر جائے گی۔دس روٹیاں کھا کر وہ خود بھی مرسکتا ہے۔صرف بھوک تو نہیں مرا کرتی۔ایسے بھی بہت سے واقعات ہماری نظروں کے سامنے آتے ہیں۔پس ہر کام جو آپ کرتے ہیں اس میں دعا مانگیں مثلاً وکیل ہے وہ وکالت کے کاموں میں دعا
مانگے کہ اے خدا ! وکالت کے ساتھ بہت ساری خرابیاں لگی ہوئی ہیں تو ہمیں ان سے محفوظ رکھ اور ہمیشہ
سچ بولنے کی اور قول سدید کہنے کی توفیق عطا کر۔ڈاکٹر ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا ہے کہ بڑا ظالم ہے وہ طبیب جو اپنے مریض کے لئے دعا نہیں کرتا۔میں نے شروع میں
بتایا تھا کہ ہماری زندگی کا ہر شعبہ اور ہم ہر وقت جو کام کرتے ہیں وہ بغیر دعا کے خطرے میں
پڑ جاتا ہے۔سوؤ تو دعا کرو، جاگو تو دعا کرو، لقمہ منہ میں ڈالو تو دعا کرو، بچوں کے منہ میں لقمہ ڈالو تو
اونچی آواز میں دعا کرو تا کہ ان کو بھی عادت پڑے اور ان
کو بھی بچپن سے یہ بات سمجھ آ جائے۔

خطبات ناصر جلد ہفتم
۵۱۱
خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۷۸ء
پس دعائیں کریں اتنی دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی چادر آپ کو اپنے اندر لپیٹ
لے اور اس کے نتیجہ میں غیر اللہ کا ہر وار جو ہمارے لئے شر اور تکلیف کا باعث بن سکتا ہے اس سے
خدا تعالیٰ کی رحمت ہمیں محفوظ کر لے۔روزنامه الفضل ربوہ یکم مارچ ۱۹۷۹ صفحه ۲ تا ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی