اللّٰہ تعالیٰ نے انسان کو ذکر اور تفکّر کی دو طاقتیں دی ہیں
خطبات ناصر جلد ہشتم
1+9
خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۷۹ء
اللہ تعالیٰ نے انسان کو ذکر اور تفکر
کی دو طاقتیں دی ہیں
خطبه جمعه فرموده ۲۳ مارچ ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں :۔إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَةٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ -
الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ وَ يَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّبُوتِ وَ
ج
الْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذا بَاطِلاً سُبْحْنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ - رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ
النَّارَ فَقَدْ اَخْزَيْتَه وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ اَنْصَارٍ - رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِى
لِلْإِيمَانِ أَنْ أَمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ كَفِّرْ عَنَّا سَيَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ
الْأَبْرَارِ - رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدَتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيمَةِ ۖ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ
الْمِيعَادَ - فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ إِنِّي لَا أَضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى
بَعْضُكُم مِّنْ بَعْضٍ فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ أَخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَ أَوذُوا فِي سَبِيلِي وَقَتَلُوا وَ
قتِلُوا لا كَفَرَنَّ عَنْهُمْ سَيَأْتِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنْتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ ثَوَابًا
مِنْ عِنْدِ اللهِ وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ - (ال عمران : ۱۹۱ تا ۱۹۶)
آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے میں عقلمندوں ( اولوا الالباب)
خطبات ناصر جلد ہشتم
11+
خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۷۹ء
کے لئے یقیناً کئی نشان نشان ہیں۔وہ عظمند (اولوا الالباب ) جو کھڑے اور بیٹھے اور اپنے پہلوؤں
پر اللہ کو یاد کرتے رہتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش کے بارہ میں غور و فکر سے کام لیتے
ہیں اور کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب !تو نے اس عالم کو بے فائدہ نہیں پیدا کیا۔تو ایسے بے مقصد
کام کرنے سے پاک ہے۔پس تو ہمیں آگ کے عذاب سے بچا اور ہماری زندگی کو بے مقصد بننے
سے بچالے۔اے ہمارے رب جسے تو آگ میں داخل کرے گا اسے تو تو نے یقیناً ذلیل کر دیا اور
ظالموں کا کوئی بھی مددگار نہیں ہوگا۔اے ہمارے رب ہم نے یقیناً ایک ایسے پکارنے والے کی
آواز جو ایمان دینے کے لئے بلاتا ہے اور کہتا ہے کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ سنی ہے پس ہم ایمان
لے آئے اس لئے اے ہمارے رب ! تو ہمارے قصور معاف کر اور ہماری بد یاں ہم سے مٹا
دے اور ہمیں نیکوں کے ساتھ ملا کر وفات دے۔اور اے ہمارے رب ! ہمیں وہ کچھ دے جس کا
تو نے اپنے رسولوں کی زبان پر ہم سے وعدہ کیا ہے اور قیامت کے دن ہمیں ذلیل نہ کرنا تو اپنے
وعدہ کے خلاف ہر گز نہیں کرتا۔( ہم سے گناہ ہو جاتے ہیں ہمیں گناہوں سے بچا ) چنانچہ ان کے
رب نے یہ کہتے ہوئے ان کی دعا سن لی کہ میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کے عمل کو خواہ مرد
ہو یا عورت ضائع نہیں کروں گا۔تم ایک دوسرے سے تعلق رکھنے والے ہو۔پس جنہوں نے
ہجرت کی اور انہیں ان کے گھروں سے نکالا گیا اور میری راہ میں تکلیف دی گئی اور انہوں نے
جب دفاعی جنگیں کیں اور اپنی جانیں خدا کی راہ میں قربان کیں اور مارے گئے۔میں ان کی
بدیوں کے اثر کو ان کے جسم سے یقیناً مٹا دوں گا اور میں انہیں یقیناً ایسے باغوں میں داخل کروں گا
جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔یہ انعام اللہ تعالیٰ کی طرف سے بدلہ کے طور پر ملے گا اور اللہ تعالیٰ
تو وہ ہے جس کے پاس بہترین جزا ہے۔ان آیات میں ایک لمبا مضمون بیان ہوا ہے لیکن میں نے اس مضمون کا ایک حصہ آج کے
خطبہ کے لئے منتخب کیا ہے۔ویسے اس کی بھی شاید تفصیل میں میں نہ جا سکوں کیونکہ صبح سے پیٹ
میں تکلیف کی وجہ سے مجھے ضعف کی شکایت ہے۔پہلی بات ان آیات سے ہمیں یہ پتا لگتی ہے کہ آسمان اور زمین کی پیدائش یعنی کائنات کی
خطبات ناصر جلد ہشتم
خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۷۹ء
ہر شے ایک آیت ایک نشان ہے۔ایک ایسی چیز ہے جو ہمیں پتا بتاتی ہے حقائق کا۔جو ہمیں پتا دیتی
ہے اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات اور اس کی عظمت اور اس کے جلال اور اس کی قدرت کا۔ہر چیز ہماری راہنمائی کر رہی ہے ہمارے پیدا کرنے والے رب کی طرف اور صرف مادی اشیاہی
نہیں بلکہ اس کا ئنات کو ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے دوحصوں میں تقسیم کیا۔ایک تو مادی اشیاء ہیں
جن کو آسمانوں اور زمینوں کی پیدائش سے تعبیر کیا گیا ہے اور دوسرے زمانہ ہے اور اس کو
وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ سے تعبیر کیا گیا ہے۔زمانہ اپنے اثرات دکھاتا ہے ان جہانوں میں اور زمانہ سے پیدا ہونے والا ہرا ثر ہمیں کوئی
سبق دے رہا ہے۔ہمیں کچھ سکھاتا ہے ہماری رہنمائی اور رہبری کرنے والا ہے تو یہاں یہ فرمایا
کہ یہ کائنات جو ہے اس کے ہر دو حصے مادی حصہ بھی اور زمانہ بھی جو اپنی ذات میں ایک حقیقت
ہے۔زمانے کے اثرات مادی دنیا پر ہوتے ہیں مثلاً ان کا بڑا اور چھوٹا ہونا ہماری فصلوں پر اثر
انداز ہوتا ہے۔بعض ایسے پودے ہیں جن کے لئے دنوں کا چھوٹا رہنا ضروری ہے۔بعض ایسے
پودے ہیں جن کے لئے چھوٹے دنوں کا اور لمبی راتوں کا ہونا ضروری ہے۔بعض ایسے پودے
ہیں جن کے لئے لمبے دنوں کا اور چھوٹی راتوں کا ہونا ضروری ہے۔بعض ایسے پودے ہیں جن
کے لئے سورج کی روشنی اور اندھیرے کی ایک جیسی لمبائی کا ہونا ضروری ہے۔تو یہ زمانہ سے تعلق
رکھتا ہے۔زمانہ ہر آن حرکت میں ہے اور فاصلے کی نسبتوں کو قائم کرنے والا ہے۔کس قدر تیزی
سے کوئی چیز چل رہی ہے یا کتنی دور ہے کوئی چیز۔اس وقت اختصار کے ساتھ زمانہ کے متعلق اس
حقیقت کو بیان کر دینا کافی ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انسان کو ہم نے دو طاقتیں دی ہیں ایک ذکر کی اور ایک تفکر کی اور
جو عقل مند ہیں خالص اور صحیح عقل رکھنے والے عقل اور کب میں یہ فرق ہے۔عقل میں جب
ہوائے نفس شامل ہو جائے اور وہ خالص نہ رہے تب بھی عربی زبان اسے عقل ہی کہتی ہے مثلاً آج
کی مہذب دنیا جو دنیا میں ڈوب گئی اور خدا کو بھول گئی وہ بھی عربی زبان کے لحاظ سے
عقلمند کہلائیں
گے اگر چہ ان کی عقل میں ان کی ادنی خواہشات اور میلان نفس کی بھی بڑی ملاوٹ آگئی اور انہوں
خطبات ناصر جلد هشتم
۱۱۲
خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۷۹ء
نے اپنی تسلی کے لئے گراوٹوں میں لذتیں محسوس کرنی شروع کر دیں اور اس کا جواز پیدا کر لیا اور
اس حد تک چلے گئے یہ عقلمند کہ انگلستان کی ملکہ کوسٹومی (Sodomy) بل پر دستخط کرنے پر بھی
مجبور ہونا پڑا۔اس حد تک گراوٹ اور عقلمند بھی ہیں عربی زبان ان کے لئے عقل کا لفظ استعمال
کرے گی لیکن عربی زبان ان کے لئے اُولُوا الالباب کا لفظ نہیں استعمال کرے گی۔اس واسطے کہ
لب کے معنے ہیں خالص عقل جو اپنی صفائی میں اور Purity میں انتہا کو پہنچ چکی ہو اس کو عربی
زبان میں کب کہتے ہیں تو یہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے انسان کو خالص عقل دی تھی۔اس
نے اس کو اپنی نالائقیوں کی وجہ سے اور گری ہوئی خواہشات کے نتیجہ میں ناخالص بناد یا اور گدلا
کر دیا لیکن وہ لوگ جنہوں نے خالص عقل کو قائم رکھا وہ اپنی ان دو طاقتوں سے فائدہ اٹھاتے
ہیں۔ایک ذکر سے ایک تفکر سے۔ذکر وہ کرتے ہیں ہر حالت میں يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيِّمًا وَقُعُودًا و
عَلَى جُنُوبِهِمْ اور وہ تفکر بھی کرتے ہیں تفکر بھی وہ ہر حالت میں کرتے ہیں۔اس آیت سے یہی
واضح ہوتا ہے عربی میں (جیسا کہ مفسرین نے اس کی وضاحت کی ہے ) ذکر اور تفکر میں فرق ہے
وہ کہتے ہیں کہ انسان دو چیزوں سے مرکب ہے۔بدن اور روح سے۔بدن سے تعلق رکھنے والی
عبودیت کو ذکر کہتے ہیں اور قلب اور روح سے تعلق رکھنے والی عبودیت کو تفکر کہتے ہیں اور کامل ذکر
وہ ہے جو انسان کے تمام جوارح اور اعضاء سے تعلق رکھتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے جو ہمیں حکم دیا نماز
پڑھنے کا اور نماز کے اندر قیام بھی ہے اور رکوع بھی ہے اور سجدہ بھی ہے اور قعدہ بھی ہے اور زبان
کا ذکر بھی۔یہ جسم کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔روزہ ہے اس کا ہمارے بدن کے ساتھ تعلق ہے۔ہم
اپنے جسم کو بھوکا رکھتے ہیں اور حج جو ہے اس کے جو ظاہری ارکان حج ہیں وہ ہمارے جسم سے تعلق
رکھنے والے ہیں۔جس عبودیت کا تعلق بدن سے ہے اس کا نام ذکر ہے يَذْكُرُونَ اللهَ قيما و
قُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ اور جس عبودیت کا تعلق قلب اور روح کے ساتھ ہے اس کے متعلق کہا
يَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ اور عبودیت کے ہر دو حصے ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتے
ہیں یعنی جو ظاہری طور پر مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اگر نماز میں دعا
کرتے ہوئے رقت نہ پیدا ہو تو وہ مصنوعی طور پر رقت کی حالت پیدا کرے۔آہستہ آہستہ اس کا
خطبات ناصر جلد ہشتم
۱۱۳
خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۷۹ء
دل بھی اس طرف حقیقی رقت کی طرف مائل ہو جائے گا اور جو قلب کی اور روح کی عبودیت ہے اس
کے نتیجہ میں جسم جو ہے وہ بھی دل اور روح کے ساتھ خدا تعالیٰ کے سامنے جھکتا ہے اور اخلاص کے
نتیجہ میں انسان کا جسم بھی اعمالِ صالحہ بجالاتا ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے اسے حکم دیا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف یہ روایت منسوب ہوتی ہے تَفَكُرُ سَاعَةٍ خَيْرٌ مِّنْ
عِبَادَةِ سِتِّينَ سَنَة کہ ایک گھڑی کا تفکر ساٹھ سال کی عبادت ظاہری سے زیادہ بہتر ہے۔ظاہر
ہے کہ عِبَادَةُ سِتّين سَنَة یہاں اس عبادت کا ذکر ہے جس میں تفکر نہیں۔قلب اور روح کا
حصہ نہیں۔یعنی جس عبادت میں ہمارا دل شامل نہیں ہوا صرف ظاہر ہے،جس عبادت میں ہماری
روح پگھل کے آستانہ الہی پہ نہیں بہی یہ بھی محض نمائش ہے اور ریا ہے آپ نے سمجھانے کے لئے
ستين سنة کہہ دیا۔یعنی بلوغت کی ساری عمر کی کھو کھلی عبادت سے بھی زیادہ ہے کیونکہ وہ چھلکا
ہے وہ تو کھوکھلی چیز ہے اس کے اندر تو کوئی حقیقت نہیں ، کوئی اخلاص نہیں۔خدا تعالیٰ کے لئے کوئی
پیار اور محبت نہیں، اس محبت کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ پر قربان ہونے کی کوئی خواہش نہیں۔خدا تعالیٰ
کے لئے ہر چیز کو چھوڑ دینے کا کوئی عزم نہیں۔وہ عبادت تو خدا تعالیٰ قبول نہیں کرے گا۔ان آیات کے بعد دعا کی تعلیم دی ( ربنا ) اور اس میں یہ ہمیں بتایا گیا کہ دعا کی قبولیت کے
لئے کوئی وسیلہ ہونا چاہیے۔یعنی کوئی ایسی شکل ہونی چاہیے کہ دعا قبول ہو جائے۔ایسی دعا جو
استحقاق پیدا کر رہی ہو خدا تعالیٰ کی نگاہ میں قبولیت کا اور یہاں جو پہلے بیان ہوا ہے وہ یہی ہے کہ
ذکر اور فکر ہر دو سے تعلق رکھنے والی عبودیت کے جو تقاضے ہیں جب وہ پورے کئے جائیں تب دعا
قبول ہوتی ہے۔اگر ایک شخص ساری رات جاگ کے دعا کرے اور ہر رات جاگ رہا ہوا اپنی
زندگی میں لیکن عمل نہ کرے خدا تعالیٰ کے احکام پر اس کی دعا قبول نہیں ہوگی۔دعا کی قبولیت کے لئے شرائط بیان کی گئی ہیں ان آیات میں اور یہی چیز میں اس وقت آپ
کے سامنے بیان کرنا چاہتا ہوں۔بیان کی گئی ہیں یہ شرائط شروع میں بھی اور پھر آخر میں بھی۔پہلے
تو یہ کہا کہ ذکر کرنے والے اور تفکر کرنے والے جو ہیں وہ جسم کے لحاظ سے ، بدن کے لحاظ سے بھی
عبودیت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں اور قلب وروح کے لحاظ سے بھی عبودیت کے تقاضوں کو
خطبات ناصر جلد هشتم
۱۱۴
خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۷۹ء
پورا کرنے والے ہیں اور یہاں جو ذکر اور فکر تھا اس کی روح یہ ہے کہ ہر وقت خدا کے ذکر میں
مشغول رہنا اور خدا تعالیٰ کی جو مصنوعات ہیں جو خلق ہے اس سے دل کا ، ذہن کا ، روح کا صحیح
استدلال قائم کرنا کیونکہ ہر چیز خدا تعالیٰ کی طرف پوائنٹ (Point) کر رہی ہے۔ایک نشان
ہے جس طرح سڑکوں پر نشان ہوتا ہے۔یہ راستہ جاتا ہے لاہور کی طرف۔خدا تعالیٰ کی مخلوقات
میں سے ہر شے جو ہے وہ نشان ہے کہ یہ راستہ جاتا ہے خدا کو پہچاننے عرفان اور معرفت الہی کی
طرف اور ذکر کرنا تفکر فی مصنوعات کرنا ربوبیت خداوندی کا اعتراف کرنا یہ شرائط قبولیتِ دعا
ہیں۔ذکر اللہ میں ہمیشہ مشغول رہنا۔دل اور دماغ اور روح کے ساتھ تفکر کرنا یعنی معرفت حاصل
کر کے اور معرفت اور اس عرفان کا احساس دل اور روح میں بیدار رہنا۔معرفت یہ نہیں ہے کہ
کوئی چیز ملی اور جیب میں رکھ لی معرفت تو ایک احساس ہے جو روح میں پیدا ہوتا ہے جو احساس
ہمیں یہ بتاتا ہے کہ خدا تعالیٰ بڑی عظمتوں والا خدا تعالیٰ بڑے جلال والا ، خدا تعالیٰ بڑے حسن
والا نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ہے۔ہر چیز پر وہ قادر ہے۔کوئی چیز اس کے سامنے آن ہونی نہیں۔وہ
جو چاہتا ہے کرتا ہے کوئی دنیا کی طاقت اس کے منصوبوں
کو نا کام نہیں کرسکتی۔وہ تمام صفات باری
جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اپنی بیان کی ہیں ان سب کو اپنے ذہن میں ، اپنے دل میں ، اپنے
Mind میں ، قلب میں حاضر رکھنا اور روح کا اس احساس سے لذت حاصل کرنا یہ ہیں شرائط
قبولیت دعا۔۔تو ربوبیت خداوندی کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی حمد و ثنا میں مشغول رہنا اور اس یقین پر
قائم ہونا کہ خدا تعالیٰ کا کوئی فعل عبث اور باطل نہیں ہے۔بے حکمت نہیں ہے۔مصلحتوں سے خالی
نہیں ہے۔ہر چیز جو اس نے پیدا کی وہ کسی مصلحت کے نتیجہ میں پیدا کی اور انسان کو بھی اس نے
کسی مصلحت کے لئے پیدا کیا جس کا ذکر قرآن کریم نے یہ کہہ کے کیا ہے کہ میں نے اس لئے پیدا
کیا ہے اے انسان تجھے کہ تو خدا تعالیٰ کا عبد بنے کی کوشش کرے اور اپنی تمام طاقتوں پر اس کا
رنگ چڑہا کے اس کے حسن میں سے حصہ لے جو تیرے دل نے اور تیری روح نے خدا کے وجود میں
دیکھا اور مشاہدہ کیا اور پھر شرط لگائی ہجرت کی اور مجبور کر کے وطن سے بے وطن کئے جانے کی۔
خطبات ناصر جلد هشتم
۱۱۵
خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۷۹ء
اس کے ایک ظاہری معنی ہیں ایک صوفیا نے معنی کئے ہیں اور انہوں نے یہ معنی کئے ہیں کہ اپنے
نفس سے دوری یعنی اپنے نفس کی خواہشات کو پورا نہ کرنا اپنے نفس کا ایک وطن ہے اس کی عادتیں
ہیں جہاں وہ خوشی محسوس کرتا ہے۔ان کو چھوڑ نا خدا کے لئے بے نفس ہو جانا جن چیزوں سے محبت
اور پیار ہے ان کو ترک کر دینا۔خدا تعالیٰ کے لئے ایذا کو برداشت کرنا اور ایذا کو ایذا نہ سمجھنا اور جو
شیطانی وساوس کی یلغار ہو انسان پر اس کے خلاف جنگ لڑنا ( قاتِلُوا ) ، دفاعی جنگیں کرنا۔پس صوفیا اس کے یہ معنے کرتے ہیں کہ شیطانی وسوسوں کے خلاف جنگ کرنا کامیابی کے ساتھ
اور شیطان کو کسی صورت میں یہ اجازت نہ دینا کہ وہ جسے خدا نے اپنا بندہ بنانے کے لئے پیدا کیا ہے۔اسے شیطان اپنا بندہ بنادے اور خدا کی راہ میں قربان ہو جانا (قُتِلُوا ) شہادت پانا اور ہر چیز
قربان کر کے بھی خدا تعالیٰ کی ناراضگی مول نہ لینے کے سامان پیدا کرنا۔یعنی یہ نہ برداشت کرنا
کہ خدا ناراض ہو جائے۔دنیا جائے ، رشتہ دار جائیں، تعلقات ٹوٹیں اپنے بیگانے ہوجائیں، جو
ہو سو ہولیکن انسان خدا کے لئے اپنے نفس پر ایک موت وارد کرے۔صوفیا اس کو شہادت کہتے ہیں
اور ظاہری طور پر بھی پھر بسا اوقات بعض لوگوں کو خدا کے حضور جان پیش کرنی پڑ جاتی ہے۔تو یہ دس شرائط یہاں قبولیت دعا کی بیان ہوئی ہیں جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں دعا
کی قبولیت کا حق (اسی کے کہنے پر) پیدا کر لیتی ہے ورنہ انسان کا کوئی حق نہیں خدا پر۔لیکن خدا
کہتا ہے اگر یہ دس باتیں تم اپنے اندر پیدا کرو گے تو میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا۔اُدعُونِی
اَسْتَجِبْ لَكُمْ۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ سارا دن خدا کو بھولے رہو۔ساری راتیں اپنی غفلت میں
بسر کرو اور پانچ منٹ خدا کے حضور دعا کر لو اور سمجھو کہ خدا پر فرض ہو گیا کہ خدا تمہاری دعاؤں کو
قبول کرے۔اسے تمہاری حاجت نہیں تمہیں خدا کی حاجت ہے۔سارے کا سارا خدا کا ہوجانا
جسمانی لحاظ سے بھی قلبی اور روحانی لحاظ سے بھی اور جیسا کہ ابھی میں نے بتایا ذکر اللہ میں مشغول
رہنا قلب و روح کا مصنوعات باری میں تفکر کرنے کے بعد صحیح نتائج نکالنا، ربوبیت خداوندی کا
اعتراف کرتے ہوئے حمد و ثنا میں مشغول رہنا ، اللہ تعالیٰ کو ہرایسی چیز سے پاک سمجھنا جو اس کی
طرف عبث اور باطل کو منسوب کرنے والی ہو، اس کی راہ میں ہجرت کرنا، بے وطنی کو قبول کرنا،
خطبات ناصر جلد ہشتم
۱۱۶
خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۷۹ء
ہر قسم کی اندرونی اور بیرونی ایذاء کو برداشت کرنا، شیطانی حملوں کا کامیاب مقابلہ کرنا اور فنا کی
حالت اپنے پر طاری کر لینا۔خدا کہتا ہے میں ایسے بندوں کی دعائیں اپنے فضل سے سنتا ہوں اور
قبول کرتا ہوں۔کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اپنی بات منوائے۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ خدا کے فضل سے ہی انسان جنت میں جاتا ہے اپنے کسی عمل سے نہیں۔یہاں بھی خدا تعالیٰ نے جب دعا قبول کر کے ثواب دینے کا ذکر ہوا ہے تو فرمایا کہ لادخِلَنَّهُم
جَنَّتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا الأَنْهرُ۔میرے فضل سے جنتیں مل گئیں خدا کی رضا کی۔یہ نہیں کہا تم نے
دس شرائط پوری کیں اس لئے اس نے جنت میں بھیج دیا۔یہ کہا ہے ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللهِ یہ بھی
خدا تعالیٰ کی طرف سے ثواب ہے۔تمہارے اپنے عمل کا نتیجہ پھر بھی وہ نہیں ہو گا۔لیکن تم اس قابل
ہو جاؤ گے کہ خدا تعالیٰ اگر چاہے تو تم سے پیار کرے۔باقی جو خود نا پاک بنتا ہے خدا تعالیٰ جو پاکوں کا پاک ہے۔اس ناپاک سے کیسے پیار کرنے
لگ جائے گا۔اس کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا لیکن ثواباً مِّنْ عِنْدِ اللهِ ہے یعنی دس شرائط پوری
کرنے کے بعد دعا کا قبول ہونا اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہونا وہ بھی انسان کے کسی اپنے فعل
کے نتیجہ میں نہیں بلکہ محض ثوابًا مِنْ عِنْدِ اللہ ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ثواب ہے جو اسے مل رہا
ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس حقیقت زندگی کو سمجھنے کی توفیق عطا کرے اور ہم جیسے بھی ہیں کمزور
و ناتواں اور غافل ہمیں توفیق دے کہ وہ ہم سے پیار کرنے لگ جائے اور جب ہم پر اس کا فضل
ہوتو شیطان ہمارے دل میں اس وقت بھی یہ وسوسہ نہ پیدا کرے کہ گویا ہم نے اپنے کسی عمل کے
نتیجہ میں خدا کے پیار کو حاصل کیا بلکہ پھر بھی ہم یہی سمجھیں کہ خدا تعالیٰ کا پیار ہمیں اس لئے ملا کہ
خدا تعالیٰ نے یہ چاہا کہ ہم پر فضل کرے اور ہم سے پیار کرے ورنہ نالائق مزدوروں سے زیادہ
ہماری کوئی حیثیت نہیں ہے خدا کے حضور اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے۔آمین
(روز نامه الفضل ربوه ۲۱ رمئی ۱۹۷۹ء صفحه ۲ تا ۵)