خدائے واحد و یگانہ پر ویسا ایمان رکھو جیسا ایمان قرآن عظیم کی شریعت کہتی ہے
خطبات ناصر جلد ہشتم
۱۶۷
خطبہ جمعہ ۱٫۲۷ پریل ۱۹۷۹ء
خدائے واحد و یگانہ پر ویسا ایمان رکھو جیسا ایمان
پرور
قرآن عظیم کی شریعت ہمیں کہتی ہے
خطبه جمعه فرموده ۷ ۱۷۲ پریل ۱۹۷۹ ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔مجلس خدام الاحمدیہ ہر سال ایک تربیتی کلاس منعقد کیا کرتی ہے۔آج سے اس سال کی
تربیتی کلاس شروع ہو رہی ہے۔مجھ سے انہوں نے یہ خواہش کی تھی کہ میں افتتاح کروں عصر کے
بعد اس کلاس کا۔اُن سے تو میں نے معذرت کر دی۔پھر مجھے خیال آیا کہ اس کلاس کا افتتاح اس
خطبہ میں کر دوں اور یہ اس لئے کہ زیادہ گرمی میں میں تکلیف محسوس کرتا ہوں کیونکہ ماضی میں کئی بار
مجھ پر ٹو لگنے کا حملہ ہوا جس کو انگریزی میں ہیٹ سٹروک کہتے ہیں اور اس کے بعد سے گرمی میری
بیماری بن چکی ہے۔چند دنوں سے گرمی کا ہم سے پیار شدت اختیار کر گیا ہے اور رات کو واپڈا ہم
سے روٹھ گئی تھی اور بہت سے گھرانے شاید سینکڑوں کی تعداد میں ایسے ہیں جو پنکھا استعمال کرتے
ہیں۔مجھے بتایا گیا کہ انکو بہت تکلیف اٹھانی پڑی رات کو۔ایک دوست کہنے لگے کہ آج آپ
کے خطبہ جمعہ میں بہت سے دوست سور ہے ہو نگے کیونکہ رات کو انہیں جاگنا پڑا۔مگر میرا ایسا خیال
نہیں اس لئے کہ اس وقت میں اپنے ان بچوں کی کلاس کا افتتاح کر رہا ہوں اس خطبہ میں اور ان
خطبات ناصر جلد ہشتم
۱۶۸
خطبہ جمعہ ۷ ۱۷۲ پریل ۱۹۷۹ء
سے میں اپنے نہایت ہی پیاروں کی پیاری باتیں کرنا چاہتا ہوں۔یعنی اللہ تعالیٰ کی باتیں جو ہمارا
محبوب اور مقصود اور معبود ہے اور اُس عظیم ہستی اور خدا کے محبوب کی باتیں ، ( یعنی محمد صلی اللہ علیہ
وعلی آلہ وسلم کی ) جنہوں نے خدا کے پیار کو بھی حاصل کیا ، انتہائی پیار کو کہ کسی اور انسان نے خدا کی
محبت کے لحاظ سے اس سے بلند مقام حاصل نہیں کیا اور اتنا بڑا احسان کیا نوع انسانی پر کہ خدا کے
پیار کے حصول کی تمام راہیں انسان پر آپ نے کھول دیں۔یہ زمانہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک پیارے شاگرد، روحانی فرزند، آپ کے ایک غلام، ایک
ایسے پیار کرنے والے کا زمانہ ہے جس نے اپنی ساری زندگی محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں فنا ہو کر گزاری
تا کہ آپ کے دین کو استحکام ہوا اور اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کرے کہ دینِ اسلام ساری دنیا میں
الہی وعدوں کے مطابق غالب آئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دو بنیادی سبق ہمیں
دئے ہیں اور ان دو بنیادی اسباق کی طرف میں اپنے نو جوانوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ایک بنیادی سبق ہے توحید حقیقی کا ، خالص توحید کا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو
قرآن عظیم انسان کے ہاتھ میں دیا اس قرآن میں اللہ تعالیٰ کی توحید پر بڑا زور دیا گیا ہے۔ایک تو یہ
کہ خدا تعالیٰ کی توحید کو سمجھنے کی راہیں کھولیں اس کی معرفت اس کا عرفان حاصل کرنے کے جو طریقے
ہیں وہ بتائے۔خدا تعالیٰ کی ذات کے متعلق بھی ہمیں بہت کچھ بتایا گیا اور اس کی صفات کے متعلق
بھی ہمیں بہت کچھ بتایا گیا قرآن عظیم میں اور ہمارے جو اپنے رب کریم سے تعلقات ہونے چاہئیں
انکے متعلق بھی بہت کچھ بتایا گیا اور ہمیں کہا گیا کہ اللہ عظیم ہستی ہے لیکن وہ اپنے بندوں سے پیار کرنا
چاہتا ہے۔وہ جو سر چشمہ حیات ہے۔ہمیشہ زندہ رہنے والا اور زندہ رکھنے والا وہ یہ چاہتا ہے کہ ایک
زندہ تعلق اس کے بندوں کا اس کے ساتھ ہو جائے۔ہمیں قرآن عظیم بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات
میں بھی اور اپنی صفات میں بھی واحد لاشریک ہے۔وہ بے مثل و مانند ہے۔نہ اس کی ذات جیسی کوئی اور
ذات ، نہ اس کی صفات کسی اور میں صحیح معنی میں عظمت و جلال کے ساتھ پائی جاتی ہے۔یہ تو صحیح ہے کہ خود
خطبات ناصر جلد هشتم
۱۶۹
خطبہ جمعہ ۲۷ اپریل ۱۹۷۹ء
اسی نے یہ منصوبہ بنایا نوع انسان کو پیدا کر کے کہ انسان بحیثیت نوع کے اس کی صفات کے مظہر بنیں اور
ہر فرد واحد انسانوں میں سے اپنی اپنی قوت اور طاقت اور صلاحیت اور استعداد کے مطابق خدا تعالیٰ
کی صفات کا رنگ اپنی صفات پہ چڑھائے لیکن یہ رنگ جو انسان اپنی صفات پہ چڑھاتا ہے اس سے
انسان خدا نہیں بن جاتا۔خدا تعالیٰ کی روشنی کا خدا تعالیٰ کی صفات کا مظہر بنتا ہے۔اس کے متعلق شاید
چند فقرے میں بعد میں بھی کہوں، اس کی وضاحت کرنے کے لئے۔بہر حال ہمارا خدا جس پر ہم ایمان
لائے وہ تمام صفات حسنہ سے متصف ہے۔کوئی ایسی صفت جو اللہ میں ہونی چاہیے نہیں کہ اس میں نہ
ہو۔ہر صفت حسنہ اس میں پائی جاتی ہے اور ہر قسم کے عیب اور نقص اور کمزوری سے وہ پاک ہے۔اسی واسطے ہم اسکی تسبیح کرتے اور اسکی قدوسیت کا اعلان کرتے ہیں۔ہر شے کے کرنے پر وہ قادر ہے
جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے کر سکتا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اگر اللہ اُسے کرنا چاہے اسے روک نہیں سکتی
اور دنیا کا کوئی منصو بہ اگر اللہ نہ کرنا چاہے اس سے کوئی کروا نہیں سکتا۔حکم اُسی کا چلتا ہے۔بادشاہت
اُسی کی ہے۔انسان کو اُسی نے آزادی دی اپنے دائرہ کے اندر لیکن ہر انسان کا وجود نوے(۹۰)
فیصد سے بھی زیادہ اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے لحاظ سے آزاد نہیں بلکہ اس کے حکم کے تابع ہے۔دل کی حرکت ہے۔آپ اپنی مرضی سے دل کی حرکت میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں کر سکتے۔قانونِ الہی
آپ کے دلوں کی حرکت پر متصرف، یہ جو لوتھڑا ہمارے سینے کے اندر دل کہلاتا ہے اور حرکت کرتا
ہے یہ خدا تعالیٰ کے قانون کا تابع ہے اس میں انسان آزاد نہیں ہے پھر دورانِ خون ہے۔بے شمار
نظامِ جسمانی ہیں۔کہنے والوں نے یہ کہا اور سوچنے والوں نے اسے صحیح سمجھا کہ ایک انسان کا وجود بھی
سارے جہانوں کی طرح بہت عظیم بڑی وسعتوں والا ہے۔ایک نظام کے بعد دوسرا نظام انسان کے
علم میں آیا۔جسم میں پانی کا نظام۔ہم پانی پیتے ہیں۔پانی پر ہماری زندگی کا بہت حد تک مدار ہے۔پانی ہمارے جسم کے مختلف حصوں میں جاتا ہے۔پانی مختلف حصوں سے نکل کے خارج ہوتا ہے
ہمارے جسم سے اس کو کہتے ہیں، نظامِ پانی (Water Metabolism) ایک دنیا ہے ایک
خطبات ناصر جلد هشتم
۱۷۰
خطبہ جمعہ ۱۷۲۷ پریل ۱۹۷۹ء
کارخانہ ہے جو پانی کو کنٹرول کر رہا ہے۔ہمارے جسم میں شکر ہے۔شکر جو ہے وہ جسم کے لئے ضروری
حصہ ہے۔ہمارے جسم میں ایک کارخانہ ایسا لگا ہوا ہے کہ جو Starch کو کاربوہائیڈریٹس کو شکر میں،
میٹھے میں تبدیل کرتا ہے اور پھر اس سے وہ جسمانی طاقت کے سامان پیدا کرتا ہے بہت بڑا کارخانہ
ہے اور ایسے شعبے میں اس کارخانے میں کہ جس دن آپ، (ایک صحت مند انسان ) دو چھٹانک میٹھا
کھا ئیں تو جسم میں وہ شعبہ جو ہے وہ دو چھٹانک میٹھا ہضم کرنے کے سامان پیدا کر دیتا ہے۔ایسے
کیمیاوی اجزاء پیدا کرتا ہے کہ دو چھٹانک میٹھا ہضم ہو جاتا ہے اور اگر کسی دن کو ئی شخص نالائقی کرے
اور دوست کے ہاں گیا ہے اور گرمی کے دن ہیں اور اس کے دوست نے آئس کریم بنائی ہے اور وہ
لذیذ ہے بہت ، وہ دوست کے وہاں بیٹھ کے دوسیر آئس کریم کھا جائے یا زردہ یا فرنی زیادہ کھا جائے
یا شربت پی جائے گرمی میں بہت زیادہ۔تو یہ جو شعبہ ہے یہ اسی کے مطابق کیمیاوی اجزاء پیدا کر دیتا
ہے اور انسان بیمار نہیں ہوتا بلکہ ایک دن میں اس شعبہ نے دو چھٹانک شعبہ میٹھے کو ہضم کرنے کا انتظام
کیا (جو Sugar Matabolism کا ایک حصہ ہے ) اور دوسرے دن اس نے آدھ سیر میٹھا
ہضم کرنے کا سامان پیدا کر دیا اسی طرح ہم پروٹین، لحمیات کھاتے ہیں اور اس کی بہت سی قسمیں ہیں
اور بہت سے Enzyme ہیں جو مختلف قسم کی لحمیات اور معد نیات کو ہضم کر رہے ہیں یعنی جتنا اندر
اور گہرے چلے جاؤ ایک کے بعد دوسری چیز ہمیں نظر آتی ہے۔اتنا بڑا نظام کہ ساری دنیا ایک طرف
اور ایک انسان کے جسم کا نظام اس کے مقابلے میں دوسری طرف اور یہ سارا آزاد نہیں، یہ خدا تعالیٰ
کے حکم کے ماتحت کام کر رہا ہے۔آزادی انسان کو صرف اس دائرہ کے اندر دی گئی ہے کہ جس دائرہ
میں جو اعمال کئے جاتے ہیں انکے اوپر جزاء یا سزا کا سوال پیدا ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے بدلے میں
نعماء نازل کرے گا یا اس کے بدلے میں خدا تعالیٰ کی قہری بجلی نازل ہوگی ایک بد بخت انسان پر اور
وہ بھی خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ہے۔اگر وہ نہ چاہتا تو کوئی انسان زبردستی آزادی خدا عز وجل
سے چھین نہیں سکتا تھا۔جزاء کا نظام اس نے روحانی زندگی میں مقرر کیا لیکن کیا، ایک محدود زندگی
خطبات ناصر جلد ہشتم
خطبہ جمعہ ۱/۲۷ پریل ۱۹۷۹ء
گذارنے والے انسان نے سوچا کہ میں اپنی عمر میں ۳۰ سال ۵۰ سال ۸۰ سال ۱۰۰ سال میں
کتنی نیکیاں کرلوں گا کہ وہ مجھے ابدی جنت کی مستحق بنادیں۔اس نے سوچا میں اتنی نیکیاں تو نہیں کرسکتا
خدا نے کہا گھبراؤ نہیں تمہیں تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلہ دوں گا ( قرآن کریم میں کھل کے یہ بات
بیان ہوئی ہے لیکن ابدی جنت کے پھر بھی تم وارث نہیں ہو سکتے اسلئے میں اس سے بڑھ کے اور بھی
دونگا۔تاکہ تم ابدی جنتوں کے وارث ہوسکو۔ہمارا خدا جو ہے وہ ہم سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہم اسی پر پورا بھروسہ اور کامل تو کل رکھیں۔ہمارا
خدا ہم سے مطالبہ یہ کرتا ہے کہ ہم کسی کی خشیت اپنے دل میں پیدا نہ کریں سوائے اس کے۔فلا
تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَونى (البقرہ:۱۵۱) کا اعلان کیا قرآن کریم نے۔ہمارا خدا ہم سے مطالبہ کرتا
ہے کہ اس کے رنگ میں رنگین ہو کر جس طرح اس نے اپنی مخلوق کی بھلائی کے لئے بے شمار چیزیں
پیدا کر دیں اسی طرح تم اس کی مخلوق کی بھلائی کے لئے اپنی زندگی کا ہر لحظہ وقف رکھو اور کسی کو دکھ نہ
پہنچاؤ اور بنی نوع انسان کے ہمدرد اور غمخوار بنو۔ہمارا خدا ہم سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ شرک بالکل نہیں
کرنا قبر پرستی بالکل نہیں کرنی انسانوں کو خدا بالکل نہیں بنانا۔سارے انسانوں کو ایک مقام پہ لا کے
کھڑا کر دیا۔اس لعنت سے محفوظ کرنے کے لئے کہ قبر پرستی نہ کہیں آجائے امتِ مسلمہ میں۔نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں یہ فرمایا کہ جُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِد اساری کی ساری زمین میرے
لئے مسجد بنائی گئی ہے وہاں یہ بھی فرمایا کہ دو جگہیں ہیں جہاں تم نے خدا تعالیٰ کی عبادت نہیں کرنی،
خدائے واحد و یگانہ کی عبادت بھی دو جگہ نہیں کرنی۔ایک لیٹرین میں جہاں تم گند کرتے ہو اور
دوسرے قبرستان میں۔ان جگہوں میں خدا کی عبادت بھی نہیں کرنی تا کہ شرک کے خیالات ، وساوس
سے تمہیں محفوظ رکھا جائے اور کوئی دوسرا بدظنی کرتے ہوئے تمہیں مشرک نہ سمجھنے لگ جائے۔بدظنی
کے مواقع سے دوسروں کو بھی بچالیا۔ہمارا خدا عظیم خدا ہے دعاؤں کو وہ قبول کرتا ہے۔وہ پیار کرتا ہے اگر اس کے پیار کے حصول
خطبات ناصر جلد هشتم
۱۷۲
خطبہ جمعہ ۱/۲۷ پریل ۱۹۷۹ء
کے جو طریق اسی کے بتائے ہوئے ہیں ان کے اوپر ہم چلیں اور اس دنیا میں پیار کے جو صحیح تقاضے
سمجھے جاتے ہیں ، خدا تعالیٰ اسی طرح پیار کا اظہار کرتا ہے۔مثلاً جب ایک انسان دوسرے سے پیار
کرے اور چاہے کہ وہ دوسری ہستی مجھ سے بھی پیار کرے مجھ سے ہمکلام ہو، مجھ سے باتیں کرے۔قرآن کریم نے یہ دروازے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل امت مسلمہ کے لئے کھلے رکھے ہیں۔دوست خدا بنتا ہے۔پیار کرتا ہے اور یہ تو مہربانی ہے خدا کی کہ اپنے عاجز بندوں سے وہ پیار کرتا اور
اس سے دوستانہ سلوک روارکھتا ہے اور اس مہربانی کے نتیجہ میں وہ ان کی مدد کو آتا ہے ان کی نصرت کرتا
ہے وہ ان کے دکھوں
کو دور کرتا ہے وہ ان کو جب آزماتا ہے تو ان کی شان کو بلند کرنے کے لئے وہ
آزمائش ہوتی ہے۔جب وہ امتحان میں پاس ہوتے ہیں تو ان کو اس قدر انعام ملتا ہے کہ دنیا کا دماغ
بھی وہاں تک نہیں پہنچ سکتا۔تو ہر لحاظ سے وہ اپنے پیار کا اظہار کرتا ہے وہ کہتا ہے میں تمہارے ساتھ
ہوں اس واسطے کسی سے تم نے گھبرانا نہیں کسی کی طرف تم نے ہاتھ نہیں بڑھانا۔مجھ سے مانگو میں تمہیں
دوں گا۔وہ کہتا ہے کہ جب میں تمہیں آزماؤں تو گلے شکوے نہیں کرنے میں نے تمہارا امتحان لینا ہے
کہ تمہارا یہ دعویٰ کہ تم مجھ سے پیار کرتے ہو اس دعوئی میں تم سچے ہو یا نہیں۔تو پہلا سبق اے میرے عزیز بچو ہمیں قرآن کریم نے
محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے یہ دیا جو
آج حضرت مہدی علیہ السلام نے ہمارے سامنے دہرایا اور تاکید کی اس بات کی کہ اس سبق کو کبھی
اپنی زندگی کے ایک لحظہ کے لئے بھی بھولنا مت وہ یہ ہے کہ خدائے واحد و یگانہ پر ویسا ایمان رکھو جیسا
ایمان قرآن عظیم کی شریعت ہمیں کہتی ہے کہ رکھو۔قرآن کریم نے کھول کے بیان کیا۔آپ کے
اسباق کے اندر ممکن ہے تفاصیل آئیں اس کی ممکن ہے نہ آئیں۔بعض باتیں میں نے بیان کر دیں
بعض آپ سیکھتے رہیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پڑھیں گے آپ کے سامنے
آجائیں گی۔اسلام کا دوسرا سبق جو ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیا، اس زمانے میں دنیا
خطبات ناصر جلد هشتم
۱۷۳
خطبہ جمعہ ۷ ۱۷۲ پریل ۱۹۷۹ء
بھول گئی تھی ، وہ یہ کہ خدا کا پیار اگر حاصل کرنا ہو تو محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی کامل اتباع کرنی
پڑے گی اور کامل اتباع کا ایک تقاضایہ بھی ہے کہ پیار کرنا پڑے گا محمد صلی اللہ علیہ آلہ وسلم سے بغیر
حقیقی پیار کے انسان اتباع نہیں کیا کرتا اور اس کا اعلان خود اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ کہہ کے کیا
که قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران: ۳۲) قیامت تک کے انسان
کو کہہ دواے
محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کہ اگر تم خدا تعالیٰ سے پیار کرتے ہو حقیقی پیار اور چاہتے ہو کہ
خدا بھی تم سے پیار کرے تو خدا کے پیار کو حاصل کرنے کا طریق اور خدا سے پیار کے اظہار کرنے کا
طریق یہ ہے (اتَّبِعُوني ) کہ مد صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع کرو۔اس
کا نتیجہ یہ ہوگا يُحبكم الله ،
اللہ تعالیٰ کے پیار کو تم حاصل کر لو گے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور آپ کے جلال اور
آپ کے مقام کو پہچاننا اور ہر وقت اس عظمت و جلال کو سامنے رکھ کر آپ پر درود بھیجتے رہنا یہ
ایک احمدی مسلمان کا بنیادی فرض ہے، یہ دوسرا سبق ہے جو ہمیں سکھایا گیا۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے متعلق بہت کچھ لکھا ہے۔میں صرف ایک چھوٹا سا حوالہ اس وقت
آپ کو سنانا چاہتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں۔میں ہمیشہ تعجب کی نگہ سے دیکھتا ہوں کہ یہ عربی نبی جس کا نام محمد ہے ( ہزار ہزار
وو
درود اور سلام اس پر ) یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے اس کے عالی مقام کا انتہا معلوم نہیں ہوسکتا
اور اس کی تاثیر قدسی کا اندازہ کرنا انسان کا کام نہیں۔افسوس کہ جیسا حق شناخت کا ہے اس
کے مرتبہ کو شناخت نہیں کیا گیا۔وہ توحید جو دنیا سے گم ہو چکی تھی وہی ایک پہلوان ہے جو
دوبارہ اس کو دنیا میں لایا۔اس نے خدا سے انتہائی درجہ پر محبت کی اور انتہائی درجہ پر
بنی نوع کی ہمدردی میں اس کی جان گداز ہوئی۔اس لئے خدا نے جو اس کے دل کے راز کا
واقف تھا اس کو تمام انبیاء اور تمام اولین اور آخرین پر فضیلت بخشی اور اس کی مرادیں اس
کی زندگی میں اس کو دیں۔وہی ہے جو سر چشمہ ہر ایک فیض کا ہے اور وہ شخص جو بغیر اقرار افاضہ
اس کے کسی فضیلت کا دعویٰ کرتا ہے وہ انسان نہیں ہے بلکہ ذریت شیطان ہے کیونکہ
خطبات ناصر جلد ہشتم
۱۷۴
خطبہ جمعہ ۱/۲۷ پریل ۱۹۷۹ء
ہر ایک فضیلت کی کنجی اس کو دی گئی ہے اور ہر ایک معرفت کا خزانہ اس کو عطا کیا گیا ہے۔جو
اس کے ذریعہ سے نہیں پاتا وہ محروم از لی ہے۔ہم کیا چیز ہیں اور ہماری حقیقت کیا ہے۔ہم
کا فرنعمت ہوں گے۔اگر اس بات کا اقرار نہ کریں کہ توحید حقیقی ہم نے اسی نبی کے ذریعہ
سے پائی اور زندہ خدا کی شناخت ہمیں اسی کامل نبی کے ذریعہ سے اور اس کے نور سے ملی اور
خدا کے مکالمات اور مخاطبات کا شرف بھی جس سے ہم اس کا چہرہ دیکھتے ہیں اسی بزرگ نبی کے
ذریعہ سے ہمیں میسر آیا ہے۔اس آفتاب ہدایت کی شعاع دھوپ کی طرح ہم پر پڑتی ہے
اور اسی وقت تک ہم منور رہ سکتے ہیں جب تک کہ ہم اس کے مقابل پر کھڑے ہیں۔یہ جو میں نے چھوٹا سا اقتباس پڑھا اس میں جو باتیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
بیان فرمائی ہیں وہ یہ ہیں:
نمبر ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تو حید حقیقی کو قائم کرنے والے ہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اللہ تعالیٰ سے انتہائی درجہ پر محبت کرنے والے ہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم انتہائی درجہ پر بنی نوع کے ہمدرد اور غمخوار ہیں۔اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام انبیاء پر فضیلت بخشی۔اور پانچویں یہ کہ انتہائی محبت آپ نے اپنے رب کریم سے کی اور انتہائی ہمدردی اور غمخواری
آپ نے بنی نوع سے کی اسلئے اللہ تعالیٰ نے ایک طرف تمام انبیاء پر آپ کو فضیلت بخشی اور دوسری
طرف آپ کو بنی نوع انسان کے لئے حقیقی معنی میں اور یقینی طور پر محسن اعظم بنا کر بھیجا۔اتنا احسان
ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نوع انسانی پر کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ
آپ سر چشمہ ہیں ہر ایک فیض کا۔کوئی فیض بنی نوع انسان کے اندر بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے
بعد جاری نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس فیض کا تعلق محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سرچشمہ سے نہ ہو۔ہر فیض ہر
انسان نے ، ( فیض چھوٹا ہو یا بڑا) محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے ہی حاصل کرنا ہے اور
وہ شخص جو یہ اقرار نہ کرے اور کہے کہ میں خدا تعالیٰ کے فیض کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق پیدا کئے
خطبات ناصر جلد هشتم
۱۷۵
خطبہ جمعہ ۷ ۱۷۲ پریل ۱۹۷۹ء
بغیر حامل کر سکتا ہوں اور وہ شخص جو یہ نہ کہے اور یہ اقرار نہ کرے کہ مجھے فیض باری کے حصول کے لئے
محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کی ضرورت ہے یا وہ شخص جو یہ کہے کہ میں نے جو فیض
اور فضیلت حاصل کی ہے وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بغیر حاصل کی ہے وہ ذریت شیطان ہے۔نمبر 4: ہر ایک فضیلت کی کنجی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی ہے جب تک آپ تالہ نہ کھولیں
کوئی فضیلت حاصل نہیں ہوسکتی۔ہر ایک معرفت کا خزانہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کواللہ تعالی کی طرف سے
عطا ہو چکا ہے۔جو شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اور آپ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی
معرفت میں آگے بڑھنے کی سعی نہیں کرتا وہ محرومِ ازلی ہے۔نمبر ے : ہم ہیں کیا۔ہم لاشے محض ہیں۔ہم کا فرنعمت ہوں گے اور ناشکرے ہوں گے اگر یہ
نہ کہیں کہ زندہ خدا کی شناخت اس کامل نبی کے ذریعے ہم نے پائی اور یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی
فیضان ہے کہ آپ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ اپنے
عاجز بندوں سے ہمکلام ہوتا ہے اور اس سے بڑی نعمت اور کوئی ہو ہی نہیں سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک مثال دی ہے اور اس میں ساری باتوں کا خلاصہ
بیان کر دیا ہے۔وہ مثال یہ ہے کہ آپ آفتاب ہدایت ہیں۔یعنی ہدایت کا ایک سورج ہے اور وہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔جو شخص سورج کے سامنے کھڑا ہوگا اس پر اس کی شعاعیں پڑیں گی لیکن جو
شخص کمرے میں داخل ہو کر دروازے بند کر دے تو وہ روشنی سے محروم ہو جائے گا۔جو شخص محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کے سامنے ادب سے کھڑا نہیں ہوگا تو وہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی شعاع سے محروم ہو جائے
گا۔آپ کی شعاع دھوپ کی طرح ہے۔ہم اُس وقت تک ہی منور رہ سکتے ہیں جب تک ہم آپ کے
سامنے کھڑے رہیں اور ہم پر آپ کی شعاع پڑتی رہے۔آپ سے دوری کی راہوں کو اختیار کرنے
والے خدا کے غضب کو بلانے والے ہیں اور جس مقصد کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے یعنی عبد بننے
کے لئے اس مقصد میں ناکام ہونے والے ہیں۔
خطبات ناصر جلد هشتم
۱۷۶
خطبہ جمعہ ۷ ۱۷۲ پریل ۱۹۷۹ء
پس دوسرا بنیادی سبق جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں دیا ہے وہ یہ ہے کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آفتاب ہدایت ہیں اور یہ محض فلسفہ یا لفاظی نہیں ہے بلکہ امت محمدیہ میں
کروڑوں ایسے لوگ گزرے ہیں جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع خلوص نیت اور اخلاص سے
کر کے آپ کے نور سے روشنی حاصل کی اور اپنے آپ کو منور کیا اور تمام نعمتوں کو پایا۔پس اے میرے بچو! ابھی سے یہ عزم کرو کہ تم روحانی ترقی کے ان دروازوں سے داخل ہو کر
جو خدا نے اسلام کے ذریعہ کھولے ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے منور ہو گے اور خدا تعالیٰ
کے پیار کو حاصل کرنے والے ہو گے۔خدا کرے کہ آپ کے لئے بھی یہی مقدر ہو اور ہمارے لئے
بھی یہی مقدر ہو۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )