اللّٰہ تعالیٰ ہر چیز کی طاقتوں کو بتدریج بڑھاتا اور معراج تک لے جاتا ہے
خطبات ناصر جلد ہشتم
122
خطبہ جمعہ الارمئی ۱۹۷۹ء
اللہ تعالیٰ ہر چیز کی طاقتوں کو بتدریج بڑھاتا
اور معراج تک لے جاتا ہے
خطبه جمعه فرموده ۱۱ مئی ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہمارا رب ، رب العالمین ہے، جو چیز بھی اس نے پیدا کی ، اس کی وہ ربوبیت کرتا ہے اور
بتدریج اس کی طاقتوں کو بڑھاتا ہے اور اس کے معراج تک اسے لے جاتا ہے۔اور اس کی صفت رحمانیت کا تعلق اس کی ہر مخلوق سے ہے رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ
(الاعراف: ۱۵۷) کہا گیا ہے۔اس کی رحمانیت کے جلوے ہر مخلوق پر ظاہر ہوتے ہیں۔ان کو وہ
سہارا دیتے ہیں اور ان کے اندر وہ صفات پیدا کرتے ہیں جو وہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر اتم ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی
عالمین کی ربوبیت کی صفت کا جلوہ نظر آتا ہے اور آپ رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِینَ بھی ہیں۔آپ کی رحمت
کی وسعت عالمین پر پھیلی ہوئی ہے۔اس کا ایک حصہ وہ ہے جس کا تعلق انسان اور غیر انسان ہر دو
سے ہے۔ہمارے محبوب رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِينَ (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں لیکن اس رحمت کا ایک تعلق جو
ہے وہ صرف انسان سے ہے اور چونکہ آپ کی بعثت کے وقت نوع انسانی کی طاقتیں اور استعداد یں
بتدریج ارتقائی مدارج میں گزرنے کے بعد اپنے عروج کو پہنچ چکی تھیں۔اس لئے آپ ایک کامل
خطبات ناصر جلد ہشتم
IZA
خطبہ جمعہ ۱۱ رمئی ۱۹۷۹ء
اور مکمل شریعت لے کر آئے۔پہلوں نے بھی آپ ہی کی رحمت سے حصہ لیا اور آپ ہی کی تعلیم کا
ایک حصہ ان کو دیا گیا اور اُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتب ( ال عمران : ۲۴) کا اعلان ہوا ہے قرآن کریم
میں۔لیکن آپ کی بعثت کے ساتھ شریعت کے مخاطب کی شکل بدل گئی۔آپ سے
قبل آپ ہی سے فیض
پاکر انبیاء جو علیمیں دنیا کی طرف لائے وہ مختص الزمان بھی تھیں مختص المکان بھی تھیں اور مختص القوم
بھی تھیں۔وہ ہمیشہ کے لئے نہیں تھیں وہ ساری دنیا کے لئے نہیں تھیں ، ساری قوموں کے لئے نہیں
تھیں لیکن جب کامل شریعت انسان کے ہاتھ میں دی گئی تو شریعت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنے
کمال
کو پہنچی۔اليومَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ (المائدة: ٢) کا اعلان ہوا۔یہ مختص الزمان ہے، مختص المکان،
ب مختص القوم ہر مکان کے لئے ، سارے ملکوں کے لئے ، ساری اقوام کے لئے اور ہر زمانہ کے لئے،
قیامت تک کے لئے یہ شریعت ہے۔بنی نوع انسان نے آپ کی اس رحمت کے جلوے روحانی بھی
اور مادی بھی ان لوگوں کے ذریعہ دیکھنے تھے جو آپ سے فیض یافتہ ہوتے تھے یعنی اُمت محمدیہ کا
وہ گروہ و حصہ جس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے فیض حاصل کرنا تھا اسی نے آگے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا
فیض پہنچانا تھا۔اس لئے ہمیں کہا گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ ایک ایسی
امت تربیت پائے گی جو اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران : ) تمام انسانوں کی بھلائی کے لئے ہے
اخْرِجَتْ لِلنَّاسِ سے بھی یہ پتا لگتا ہے کہ انسان اپنی قوتوں اور استعدادوں کے لحاظ سے معراج کو
پہنچ چکے اور انہیں ایک کامل اور مکمل شریعت کی ضرورت تھی اور دوسرے یہ کہ وہ کامل اور مکمل
شریعت قرآن کریم کی صورت میں نازل ہو چکی اور تیسرے یہ کہ ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو اپنے
مقام کو پہچانیں گے اور قرآن کریم پر عمل کرنے والے ہوں گے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل متبعین،
اس آیت کے مطابق جس میں کہا گیا تھا کہ خدا کے پیار کو حاصل کرنا ہے تو فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ
الله (ال عمران (۳۲) میری اطاعت کرو خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر لو گے تو خدا تعالیٰ کے
پیار کے جلوے بنی نوع انسان کو دکھانے لگ جاؤ گے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے نتیجہ میں
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ کے مظہر بن جاؤ گے۔
خطبات ناصر جلد ہشتم
۱۷۹
خطبہ جمعہ ۱۱ رمئی ۱۹۷۹ء
أخْرِجَتْ لِلناس ہر انسان کی بھلائی کی ذمہ داری اُمت مسلمہ پر ہے یعنی اُمت محمدیہ کے
اس حصہ پر جس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے خدا تعالیٰ کے پیار کے جلوے حاصل کئے
اور کامل اتباع کے نتیجہ میں جس طرح خدا تعالیٰ کے مظہر محمد بن گئے صلی اللہ علیہ وسلم۔یہ لوگ بھی
فنافی الرسول کی حیثیت سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عکس بنے اور اپنی اپنی استعداد کے لحاظ سے
اپنے دائرہ کے اندر مظہر صفات باری بن گئے۔دائرہ چھوٹا بھی ہے بڑا بھی ہے لیکن اس سے ہمیں
یہ پتا لگا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے قیامت تک اُمتِ مسلمہ میں ایسے لوگ پیدا
ہوتے رہیں گے جو اس غرض کو پورا کرنے والے ہوں گے کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
(ال عمران : ۱۱۱) بہترین امت ہو لوگوں کی بھلائی کے لئے تمہیں قائم کیا گیا ہے اور بہترین اُمت
بننے کے لئے قرآن کریم پر پوری طرح عمل کرنا اور قرآن کریم کے فیوض سے پورا حصہ لینا اور
کامل اتباع محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی کرنا اور خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرناضروری ہے۔اُمت محمدیہ میں قیامت تک ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جوان بشارتوں کے وارث ہوں
گے جو قرآن کریم نے اُمت محمدیہ کو دیں جس کے ساتھ شرط یہی ہے کہ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ اور
وہ نمونہ بنیں گے۔اس پاک نمونہ کو ظاہر کرنے کے لئے جو کامل نمونہ اُسوہ حسنہ بنی نوع انسان کے
لئے بنایا گیا صلی اللہ علیہ وسلم۔ہر صدی میں، ہر نسل میں، ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے اور پیدا
ہونے چاہیے تھے۔اس اعلان کے بعد جن کے دل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق پیدا کیا
گیا اور جنہوں نے اپنی اس محبت کے نتیجہ میں انتہائی کوشش کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل
اتباع کی جس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا پیارا نہیں حاصل ہوا۔جس کے نتیجہ میں وہ اپنے دائرہ میں
فانی فی محمد صلی اللہ علیہ وسلم بنے۔جس کی وجہ سے وہ اس بات کے اہل بن گئے کہ دنیا کو یہ بتائیں
کہ یہ تھا نمونہ جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں پیش کیا اور جس کے نتیجہ میں بنی نوع انسان کو
راہ ہدایت کے حصول کے مواقع میسر آنے لگ گئے۔سارے قرآن کریم کو آپ پڑھیں جب یہ
کہا گیا کہ امت محمدیہ خیر امت ہے۔جو لوگوں کی بھلائی کے لئے ، دینی اور دنیوی بھلائی کے لئے
پیدا کی گئی ہے۔سارے قرآن کو آپ پڑھیں۔ہر حکم قرآن کریم کا نوع انسان کی بھلائی کے لئے
خطبات ناصر جلد ہشتم
۱۸۰
خطبہ جمعہ ۱۱ رمئی ۱۹۷۹ء
ہے اور کوئی حکم ایسا نہیں ہے جو مسلم اور غیر مسلم میں فرق کرنے والا ہو۔جس طرح خدا تعالیٰ کی
ربوبیت نے انسان اور غیر انسان میں اور انسانوں میں سے مسلم اور غیر مسلم میں اور مؤحد اور
مشرک میں فرق نہیں کیا اور اس کی رحمانیت کے جلوے سب پر یکساں ظاہر ہوتے رہے، ہوتے
ہیں، ہوتے رہیں گے۔جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری زندگی اس بات کا بین ثبوت
ہے کہ آپ کے دل میں ایک تڑپ تھی کہ لوگوں کی بھلائی کے سامان پیدا ہوں۔آپ کے ذہن
میں یہ خیال بھی پیدا نہیں ہوا کبھی کہ لوگوں کو دکھ پہنچانے کا کوئی سامان پیدا کیا جائے۔تاریخ انسانی
کے سارے اوراق ہر ورق کا ہر لفظ اس بات پر گواہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں
کسی انسان کی دشمنی نہیں پیدا ہوئی اور اس پر قرآن کریم کی یہ آیت گواہ ہے۔لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء: ۴) ایک گروہ ہے جو مومن نہیں
منکر ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا انکار کر رہا ہے۔جو اس تعلیم کو نہیں مانتا جو
محمد صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے جو خدا سے منہ پھیر رہا ہے۔جو عالمین کا پیدا کرنے والا اور جس کی
معرفت کے دروازے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے کھولے گئے۔اَلا يَكُونُوامُؤْمِنِينَ
ایمان نہ لانے والا یہ گروہ ہے لیکن خدا تعالیٰ فرماتا ہے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں یہ تڑپ
ہے کہ یہ ایمان کیوں نہیں لاتے اور ان کی فکر میں تو اپنی جان ہلاک کر رہا ہے اوراق تاریخ میں
کسی کے خلاف غصہ یا دشمنی کا کوئی ایک واقعہ درج نہیں۔مجھے بڑا لطف آتا ہے اس مثال سے کہ جب آپ مکہ میں تھے شعب ابی طالب میں کفار مکہ
نے قریباً اڑ ہائی سال ( کم سے کم زمانہ اڑھائی سال کا تاریخ نے کہا ہے ) اس وقت کی اُمت مسلمہ
کو (اس وقت وہی تھے ساری دنیا کے مسلمان جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد ا کٹھے ہوئے
تھے ان کو وہاں ) بند کر دیا۔ان کے دروازے چند دڑے تھے جو اس وادی میں جانے والے
تھے وہاں پہرے لگا دیئے۔اڑھائی سال تک پوری کوشش کی کہ ان کو بھوکوں ماریں۔خدا تعالیٰ
نے یہ انتظام تو کیا کہ وہ بھوکے نہ مریں لیکن خدا تعالیٰ نے اس عظیم قوم متبعین رسول خدا کی شان
ظاہر کرنے کے لئے یہ انتظام نہیں کیا کہ وہ سیر ہو جایا کریں۔بھوک کی انتہائی تکلیف انہوں نے
خطبات ناصر جلد هشتم
۱۸۱
خطبہ جمعہ ۱۱ارمئی ۱۹۷۹ء
برداشت کی۔خدا نے ان کو مرنے نہیں دیا لیکن بھوک کی انتہائی تکلیف کے امتحان میں سے
گزار کر ان کا امتحان لیا۔اس قدر کہ ایک بزرگ صحابی کہتے ہیں کہ ہماری یہ حالت تھی کہ رات
کے اندھیرے میں ایک رات میری بھوتی کسی ایسی چیز پر پڑی کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ کوئی نرم
چیز ہے۔میں جھکا۔میں نے اٹھایا۔میں نے کھالیا اسے اور مجھے آج تک نہیں معلوم کہ وہ تھی کیا
چیز جو میں نے اٹھائی اور کھالی۔اس قدر شدید دکھ بھو کے رہنے کا اور ایذا آپ کے دشمنوں نے
پہنچائی لیکن خدا تعالیٰ نے اپنے نبی کی ، اپنے محبوب ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو ظاہر کرنے کے
لئے ایسے سامان پیدا کئے کہ ہجرت کے بعد جب آپ مدینہ میں تھے مکہ میں قحط پڑا اور وہی مخالف
جو مسلمانوں کو بھوکا مارنے کے منصوبے بناتے تھے، انہوں نے دیکھا کہ الہی منصوبہ ان کو گھیرے
میں لے رہا ہے اور بھوک سے مرنے کے سامان ان کے لئے پیدا ہورہے ہیں۔انہوں نے پیغام
بھیجا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کہ کیا اپنے بھائیوں کو بھوکا مارنے دو گے؟ اور جس نے
اڑھائی سال تک بھوک کی تکلیف اٹھائی تھی اس نے ایک منٹ کی تاخیر نہیں کی اور پیغام سنتے ہی
حکم دے دیا کہ ان کے لئے سامان بھیجنے کا انتظام کرو اور ان کے لئے غذا کے بھجوانے کا انتظام
کیا۔کچھ وقت لگا ہوگا بھجوانے میں۔وہ تو درست ہے لیکن اسی وقت سنتے ہی آپ نے کہا کہ
انتظام کیا جائے ، ان
کو بھوکا نہیں رہنے دیں گے۔قرآن کریم کی تعلیم مسلمان کو کوئی ایک سبق بھی یہ نہیں دیتی کہ کسی سے دشمنی کرنی ہے، کسی کو
ایذاء پہنچانی ہے، کسی کو دکھ دینا ہے، کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانی ہے یاد کھ سے اُسے بچانے کی
کوشش نہیں کرنی۔شروع سے لے کر آخر تک اتنی پیاری تعلیم ہے یہ۔اتنی عظیم اور اتنی حسین ہے یہ
تعليم كُنتُم خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ اس لئے میں اپنے چھوٹے بچوں ، نو جوانوں، خدام اور
بھائیوں کو اور بہنوں کو کہتا ہوں کہ یہ اسلامی تعلیم ہے، اپنی زندگیاں اس کے مطابق بناؤ۔ساری
دنیا سمجھے کہ وہ تمہاری دشمن ہے لیکن تم کبھی یہ نہ سمجھو کہ کوئی ایک انسان بھی ایسا ہے جس کے تم دشمن
ہو۔تم کسی کے دشمن نہیں ہو۔تم ہر ایک کے خیر خواہ ہو۔تم ان کے دکھوں کو دور کر نے والے ہو۔قربانیاں دے کر ( مالی، وقتی) اور اگر تمہارے پاس کچھ بھی نہ ہو نہ مال، نہ دولت تب بھی جو سب سے بڑا
خطبات ناصر جلد ہشتم
۱۸۲
خطبہ جمعہ ۱۱ رمئی ۱۹۷۹ء
ہے۔ہر دو جہاں کا خالق و مالک اس کے حضور جھک کر دعائیں کر کے ان کے دکھوں کو دور کرنے والے
بنو۔جولوگ خدا سے دور جا رہے ہیں دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ کے قرب کی راہیں ان کے اوپر کھلیں
اور وہ جو اندھیروں میں بسنے والے ہیں وہ خدا تعالیٰ کے نور کے اندر آ جائیں اور جو مُردہ ہیں وہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے طفیل زندہ ہو جائیں اور اسوۂ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی
کرتے ہوئے تم بھی خدا سے کہو کہ اے خدا ! جو روحانی مُردے ہیں ان کو زندہ کر۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ عرب کی حالت ایک مردہ قوم کی سی تھی ، وہ زندہ ہو گئی اور کس
شان کی زندگی۔زندگی کے ایسے آثار کہ دنیا میں کسی قوم میں زندگی کے وہ آثار نہیں دیکھے گئے۔یہ سب اندھیری راتوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی متضرعا نہ دعاؤں کا کرشمہ تھا تو یہ نہ سمجھو تم
کہ ہم غریب ہیں، دولت خرچ کر کے انسان کے دکھوں کو کیسے دور کریں۔ہم تھوڑے ہیں۔ہم
خدمت کر کے لوگوں کی تکلیفوں کو کیسے دور کریں۔اللہ کا درایک ایسا ڈر ہے جو تمہارے لئے کھلا
ہے۔ایک ایسا ڈر ہے جس کے کھلے ہونے کی علامتیں تم اپنی زندگی میں دیکھتے ہو اور محسوس کرتے
ہو اور مشاہدہ کرتے ہو۔اس دَر پر حاضری دو۔اس واحد و یگانہ کے حضور جھکو۔اللہ تعالیٰ سے یہ کہو
کہ اے خدا! تو رب العالمین۔تُو نے اعلان کیا رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ تُو نے اپنے پیارے کو
بھیجا جس کے حق میں تُو نے اعلان کیا۔رَحْمَةٌ لِلعلمین ہے وہ۔تو نے ہمیں اس کی اُمت بنایا۔تو
نے کہا كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ہمارے اوپر یہ لیبل لگا دیا۔ہم کمزور، ہم غریب ، ہم
دنیا کے دھتکارے ہوئے ہیں۔ہمیں اپنے دروازے سے مت دھتکار اور ہماری دعاؤں کوسن اور
نوع انسانی کو تو فیق دے کہ وہ اپنے محسن کو پہچانے اور اس کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے اور اس
دنیا کے دکھوں سے نجات حاصل کرے۔اس دنیا کی جنتیں ان کے لئے پیدا ہوں اور مرنے کے
بعد کی جنتیں ان کے نصیب میں ہوں اور ہمارے نصیب میں بھی ہوں۔خدا کرے۔آمین
روزنامه الفضل ربوه ۵ جولائی ۱۹۷۹ ء صفحه ۳ تا ۵)
谢谢谢