قرآنی تعلیم حسن کی ایک عظیم دنیا ہمارے سامنے پیش کرتی ہے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۳۲۱
خطبه جمعه ۱۰ راگست ۱۹۷۹ء
قرآنی تعلیم حسن کی ایک عظیم دنیا
ہمارے سامنے پیش کرتی ہے
خطبه جمعه فرموده ۱۰ راگست ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات پڑھیں :۔اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَهُمْ جَنَّتُ النَّعِيمِ - خُلِدِينَ فِيهَا ۖ وَعْدَ اللَّهِ
حَقًّا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - (لقمان: ٩ ١٠ )
اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَبِكَةُ أَلَا تَخَافُوا وَ
لا تَحْزَنُوا وَ اَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنتُم تُوعَدُونَ۔( حم السجدة : ۳۱)
وَعَدَ اللهُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ جَنْتِ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خَلِدِينَ فِيهَا
وَمَسْكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنْتِ عَدْنٍ وَرِضْوَانَ مِنَ اللَّهِ أَكْبَرُ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ -
(التوبة: ۷۲)
مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِى وُعِدَ الْمُتَّقُونَ فِيهَا اَنْهرُ مِنْ مَاءٍ غَيْرِ أَسِنِ ۚ وَأَنْهَرُ مِنْ
لبَن لَم يَتَغَيَّرُ طَعْمُهُ وَاَنْهُرُ مِنْ خَيْرٍ أَنَّةٍ لِلشَّرِبِينَ ۚ وَ انْهُرُ مِنْ عَسَلٍ مُصَفًّى وَ
لَهُمْ فِيهَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ وَ مَغْفِرَةٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ ، كَمَنْ هُوَ خَالِدٌ فِي النَّارِ وَسُقُوا مَاءَ
حَمِيمًا فَقَطَعَ امْعَاءَهُمْ - ( محمد : ١٦ )
ط

خطبات ناصر جلد ہشتم
۳۲۲
خطبه جمعه ۱۰ /اگست ۱۹۷۹ء
وَعَدَ اللهُ الَّذِيْنَ اَمَنُوا وَ عَمِلُوا الصّلِحَتِ
وَأَجْرٌ عَظِيمٌ
(المائدة: ١٠)
انَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِنَّا الْحُسْنَى أُولَبِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ - لَا يَسْمَعُونَ
بِيسَهَا وَهُمْ فِى مَا اشْتَهَتْ اَنْفُسُهُمْ خَلِدُونَ - لَا يَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الْأَكْبَرُ
وَتَتَلَقَّهُمُ الْمَلَبِكَةُ هَذَا يَوْمُكُمُ الَّذِى كُنْتُمْ تُوعَدُونَ۔(الانبياء : ۱۰۲ تا ۱۰۴)
لا تَدْعُوا اليَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَ ادْعُوا شُبُورًا كَثِيرًا - قُلْ اذْلِكَ خَيْرٌ اَم جَنَّةٌ
الخُلدِ الَّتِى وُعِدَ الْمُتَّقُونَ ، كَانَتْ لَهُمْ جَزَاءً وَ مَصِيرًا - لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ
ط
خُلِدِينَ كَانَ عَلَى رَبَّكَ وَعْدًا مَّسْئُولًا - (الفرقان : ۱۵ تا ۱۷)
پھر حضور انور نے فرمایا:۔گزشتہ جمعہ میں نے قرآن کریم کی اس آیت پر خطبہ دیا تھا کہ
وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي
وَلْيُؤْمِنُوا بِي۔(البقرة: ۱۸۷)
اور بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے الناس کو بنی نوع انسان کو مخاطب کر کے
فرمایا کہ میں تمہارے
قریب ہوں مجھ سے مانگو۔میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا۔دعا کے لئے جو شرائط ہم نے مقرر
کی ہیں ان کا خیال رکھنا مجھ سے مانگو میرے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان میں۔مجھ سے مانگو
اپنی زبان میں۔دنیا کی ہر زبان میں خدا تعالیٰ دعا کرنے والے کی دعا کو سنتا اور جب چاہتا ہے
رحم کرتا اور قبول کرتا ہے۔پھر میں نے بتایا تھا کہ صرف یہ نہیں فرمایا کہ أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ بلکہ دعا کرنے
کے طریق بھی بتائے اور دعا کرنے کے بہت سے الفاظ بھی بتائے اور دعا کے لئے مختلف جہات
میں نئی سے نئی دنیا کے دروازے بھی کھولے۔میں نے قرآن کریم کی آیات سے مثالیں دے کر
آپ کو یہ مسئلہ سمجھانے کی کوشش کی تھی۔ان میں سے ایک آیت میں نے یہ لی تھی۔رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدَ تَنَا عَلَى رُسُلِكَ اپنے رسولوں

خطبات ناصر جلد هشتم
۳۲۳
خطبه جمعه ۱۰ راگست ۱۹۷۹ء
کی زبان پر ہم سے جو تو نے وعدہ کیا ہے ہمیں وہ سب کچھ دے دے۔إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ
(ال عمران : ۱۹۵) تو اپنے وعدے کا پکا ہے وعدہ کے خلاف ہرگز نہیں کرتا۔پھر بھی یہ دعا سکھائی۔قرآن کریم میں جو عَلیٰ رُسُلِک کے مطابق وعدے دیئے گئے ہیں اس میں بشارت کا لفظ
66
بھی استعمال کیا۔بعض دوسرے الفاظ استعمال کئے اور اتنا مَا وَعَدْتَنَا میں جو وعدہ “ کا لفظ ہے
ما وعدتنا اس لفظ کے ساتھ بھی قرآن کریم میں بہت سے وعدوں کا ذکر ہے۔اس آیت کی روشنی
میں پھر ایک دنیا کھلتی ہے دعاؤں کی۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ کون سے وعدے ہیں جن کا ذکر
قرآن کریم نے کیا ہے وعدہ کے لفظ کے ساتھ اور جن کی بشارتیں دی ہیں۔یہاں پانچ باتیں رَبَّنَا وَ اتِنا میں کہی گئی تھیں۔یعنی اس آیت میں سورۃ الِ عمران کی
آیت ہے۔ایک یہ کہ رسولوں کی زبان پر جس کا وعدہ کیا گیا ہے وہ سب ہمیں دے۔سوال پیدا
ہوتا ہے کہ وہ وعدے کیا ہیں۔دوسرے اس سے ہمیں یہ پتا لگتا ہے کہ قرآن کریم میں اگر کہیں یہ
ذکر ہے کہ مثلاً حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ان کی اُمت کے متعلق یہ وعدہ تھا تو چونکہ وہ سارے
پہلے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع اور ان کی شرائع اوتُوا نَصِيبًا مِّنَ الْكِتب قرآن کریم کا ہی
ایک حصہ تھیں۔اس لئے ان وعدوں کا ذکر کر کے ہمارے سامنے یہ بات رکھی اور اس آیت میں
اس کو واضح کیا کہ وہ وعدے جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اُمت کے ساتھ تھے تمہارے
ساتھ بھی وہ وعدے ہیں۔دوسری بات اس آیت میں یہ بتائی گئی کہ اگر یہ وعدے پورے نہ
ہوئے تو قیامت کے روز ہم ذلیل ہو جائیں گے۔تیسرے یہ بات بتائی گئی ہے اس آیت میں کہ اے خدا تو تو صادق الوعد ہے لا تُخْلِفُ
المیعاد تجھ سے وعدہ خلافی کا امکان ہی نہیں۔پھر یہ سوال اُٹھتا تھا کہ جب خدا تعالیٰ وعدہ خلافی
نہیں کرتا اور وعدے دے دیئے گئے تو پھر اس دعا کی کیا ضرورت تھی کہ اتِنَا مَا وَعَدتَنَا عَلَى
رُسُلِكَ تو جاننا چاہیے کہ جہاں وعدے دیئے گئے ہیں وہاں کچھ شرائط بھی رکھی گئی ہیں، کچھ
ذمہ داریاں بھی عائد کی گئی ہیں تو یہ بات بتائی گئی کہ یہاں اس میں کہا گیا کہ اے خدا جو شرائط
اور ذمہ داریاں ان وعدوں کے ساتھ تھیں ان کے پورا کرنے کی ہمیں توفیق دے تاکہ تیرے

خطبات ناصر جلد هشتم
۳۲۴
خطبه جمعه ۱۰ راگست ۱۹۷۹ء
وعدے ہمارے حق میں پورے ہوں۔پھر سوال پیدا ہوتا تھا کہ انسان بشری کمزوریاں رکھتا
ہے۔ان شرائط ، ان ذمہ داریوں کو کماحقہ ادا نہیں کر سکتا اس لئے انسانی کوشش کے علاوہ خدا تعالیٰ
کی طرف سے مغفرت کی بھی ضرورت ہے۔تو اسی آیت سے ہم یہ استدلال کرتے ہیں جو بات آگے جا کر دوسری آیات میں کھل کے
سامنے بھی آجاتی ہے کہ ہماری کوششوں میں جو ہم تیری رضا کے حصول کے لئے کریں۔اگر
خامیاں رہ جائیں ہم سے کوئی غفلتیں اور کوتاہیاں ہو جا ئیں ، کوئی گناہ سرزد ہو جا ئیں تو اے خدا
مغفرت کی چادر کے نیچے انہیں ڈھانپ دے۔جب تک خدا تعالیٰ کی مغفرت انسان کے گنا ہوں
اور اس کی کوتاہیوں اور غلطیوں کو ڈھانپ نہ لے اور جب تک انسان اپنی سی یہ کوشش نہ کر لے کہ
جو شرائط اور ذمہ داریاں ڈالی گئی ہیں ان کو وہ زبان، دل اور عمل سے پورا کرنے والا ہو، اس
وقت تک خدا تعالیٰ یہ وعدے پورے نہیں کرے گا۔پہلی امتوں میں بھی یہ اعلان کیا گیا ہے۔تو اس چیز کی وضاحت میں یہ میں نے ساری آیات تو نہیں لیں ایک خطبہ جمعہ میں ان کے
متعلق نہیں بات کر سکتا۔جو میں نے آیات لی ہیں اس سلسلہ میں بھی مختصر بات کروں گا چند مثالیں
لی ہیں کہ مَا وَعَد تنا یہ کون سے وعدے ہیں جو قرآن کریم نے وعدے“ کے لفظ سے انسان
سے کئے اور پھر انہی میں آتا ہے شرائط کیا رکھی گئی ہیں اور اور وعدے کی تفصیل کیا ہے؟
یہ جو آیتیں میں نے پڑھی ہیں ان کا اکٹھا ہی ترجمہ کر دیتا ہوں ورنہ دیر ہو جائے گی۔آیات آپ نے سن لی ہیں۔اب ترجمہ سن لیں۔إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا الخ یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے اس کے مناسب حال
عمل
کئے ان کو نعمت والے باغات ملیں گے جن میں وہ رہتے چلے جائیں گے۔یہ اللہ تعالیٰ کا کیا ہوا پختہ
وعدہ ہے ( وَعْدَ اللهِ حَقًّا ) اور وہ غالب اور بڑی حکمت والا ہے۔جو چاہتا ہے کر سکتا ہے لیکن
کرسکتا
بے حکمت بات نہیں کیا کرتا۔اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ وہ لوگ جنہوں نے کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے پھر مستقل مزاجی
سے اس عقیدہ پر قائم ہو گئے ان پر فرشتے اتریں گے یہ کہتے ہوئے کہ ڈرو نہیں اور کسی پچھلی غلطی کا

خطبات ناصر جلد هشتم
۳۲۵
خطبه جمعه ۱۰ راگست ۱۹۷۹ء
غم نہ کرو اور اس جنت کے ملنے کے لئے خوش ہو جاؤ جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے ایسی جنتوں کے وعدے کئے ہیں جن
کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں پاک رہائش
گاہوں کا بھی وعدہ کیا ہے اور ان کے علاوہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی کا سب سے بڑا انعام ہے جو
ان کو ملے گا اور اس کا ملنا بہت بڑی کامیابی ہے۔پھر فرما یا مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ متقیوں سے جن جنتوں کا وعدہ کیا گیا ہے ان
میں ایسے پانی کی نہریں ہوں گی جن میں سڑنے کا مادہ نہیں ہوگا اور ایسی نہریں ہوں گی دودھ
کی جس کا مزہ کبھی نہیں بدلے گا اور ایسی شراب کی نہریں ہوں گی جو پینے والوں کو مزیدار لگیں گی
اور پاک وصاف شہد کی نہریں بھی ہوں گی اور ان کو ان جنتوں میں ہر قسم کے پھل بھی ملیں گے اور
اپنے رب کی طرف سے مغفرت بھی ملے گی۔یہ بھی فرمایا ہے کہ اور ہم نے پانی سے ہر زندہ چیز کو
زندہ کیا ہے۔پھر فرمایا اللہ نے مومنوں اور ایمان کے مطابق عمل کرنے والوں سے یہ وعدہ کیا ہے کہ ان
کو مغفرت اور بڑا اجر ملے گا۔پھر فرمایا۔یقیناً وہ لوگ جن کے متعلق ہماری طرف سے نیک سلوک کا وعدہ ہو چکا ہے وہ
اس دوزخ سے دور رکھے جائیں گے۔وہ اس کی آواز تک نہیں سنیں گے اور وہ اس حالت میں
جسے ان کے دل چاہتے ہیں ہمیشہ رہیں گے۔بڑی پریشانی کا وقت بھی ان
کو غمگین نہیں کرے گا اور
فرشتے ان سے ملیں گے اور کہیں گے کہ یہ وہ تمہارا دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔پھر فرمایا۔( میں نے ایک آیت کافروں کے متعلق لے لی ہے مضمون واضح کرنے کے
لئے ) کافروں سے کہا جائے گا آج ایک موت کی آرزو نہ کرو بلکہ بار بار موت کی خواہش کرو
کیونکہ تم پر بار بار عذاب آنے والا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ اذْلِكَ خَیر تو ان سے کہہ دے کہ یہ انجام بہتر ہے یا دائمی جنت
جس کا متقیوں سے وعدہ کیا گیا ہے وہ ان کا بدلہ اور آخری ٹھکانہ ہوگا۔انہیں اس میں جو کچھ چاہیں

خطبات ناصر جلد هشتم
۳۲۶
خطبه جمعه ۱۰ راگست ۱۹۷۹ء
گے ملے گا۔وہ اس میں ہمیشہ کے لئے بستے چلے جائیں گے۔یہ ایک ایسا وعدہ ہے جس کا پورا کرنا
تیرے رب پر واجب ہے۔پھر فرمایا۔یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے اس کے مناسب حال عمل کئے ان کو
نعمت والے باغات ملیں گے جن میں وہ رہتے چلے جائیں گے۔یہ اللہ تعالیٰ کا کیا ہوا پختہ وعدہ ہے
اور وہ غالب اور بڑی حکمت والا ہے۔( یہ دوبارہ آ گیا )
یہ جو آیت ابھی میں پڑھ رہا تھا دوبارہ اس میں تین شرائط بیان ہوئیں۔ایک یہ کہ ایمان
لا نا فرض ہے وعدہ کے پورا ہونے کے لئے پختہ ایمان ضروری ہے بغیر ایمان کے کسی شخص کے حق
میں خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ پورانہیں ہوگا۔دوسرے یہ کہ ایمان کے مطابق اپنی زندگی گزارنی ہوگی۔ایمان کے خلاف تمہاری زندگی
کا کوئی کام نہ ہو۔اور تیسرے یہ کہ موقع اور محل کے مطابق کیونکہ اسلامی تعلیم میں اس قسم کی سختی
اور کھچاؤ نہیں جس طرح بعض دوسری جگہ ہمیں نظر آتا ہے بلکہ موقع اور محل کو ملحوظ رکھنا ضروری قرار
دیا گیا ہے جیسے کہ فرمایا:۔فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَاجْرُهُ عَلَى اللهِ (الشوریٰ : ۴۱) جو معاف کرے اور اس کو یقین ہو کہ
معافی دے دینا اصلاح کا موجب ہو گا تو اس کو اجر ملے گا۔جو معاف کرے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ
معافی دینا اصلاح کا موجب نہیں ہوگا بلکہ فساد کو بڑھانے والا ہو گا تو خدا تعالیٰ اس کو اجر نہیں دے گا۔تو موقع اور محل کے مطابق اس کے اعمال ہوں۔یہ شرائط ہیں وعدہ کے پورا ہونے کی اور وعدے
یہ ہیں :۔جَنَّتُ النَّعِيمِ نعمت والے باغات نعیم کے معنی مفردات راغب میں لکھے ہیں النِّعْمَةُ
الكَثِيرَةُ یعنی ایسی جنتیں جن میں خدا تعالیٰ کی کثرت کے ساتھ نعمتیں نازل ہونے والی ہوں۔دوسرا وعدہ یہ ہے کہ :۔66
خلِدِينَ فِيهَا کہ جو ہمیشہ کا ٹھکانہ ہے جس وقت جنتی جنت میں چلا جائے گا تو اسے باہر نہیں
نکالا جائے گا۔یہ وعدہ ہے۔ایک یہ کہ وہ ایسی جنات ہیں جن میں کثرت سے خدا تعالیٰ کی نعماء کے جنتی وارث ہوں

خطبات ناصر جلد هشتم
۳۲۷
66
خطبه جمعه ۱۰ /اگست ۱۹۷۹ء
گے اور دوسرے یہ کہ جب جنت میں داخل ہوں گے تو جنت سے نکالے نہیں جائیں گے۔سورة لحم السجدة جس کو فصّلت “ بھی کہتے ہیں میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ان
الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللہ وہ لوگ جنہوں نے کہا اللہ ہمارا رب ہے۔یہ آیت اور ترجمہ میں پڑھ چکا
ہوں اس میں جن شرائط کا ذکر ہے وہ یہ ہیں۔یہ عقیدہ رکھنا کہ ربنا اللہ یعنی تو حید خالص کا عقیدہ جس میں کسی قسم کے شرک کی آمیزش نہ
ہو۔یہ شرط ہے۔اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں ایمان لایا۔اگر کوئی شخص اس کہنے کے بعد اپنے دل
میں محض ایک مبہم سی شکل ایمان کی رکھتا ہو۔نیز اگر کوئی شخص اس ایمان کے ساتھ ظاہر میں ہمیں نماز
پڑھتا بھی نظر آئے ، ہمیں زکوۃ دیتا بھی نظر آئے ، ہمیں روزہ رکھتا بھی نظر آئے لیکن وہ شرک کی بھی
کسی قسم میں ملوث ہو تو خدا تعالیٰ کا وعدہ اس کے حق میں پورا نہیں ہوگا۔یہاں یہ شرط بڑی کھول
کے بیان کر دی ہے کہ شرط یہ ہے کہ عقیدہ رکھے ربنا اللہ اللہ ہی اللہ ہے، جس کی انسان کو
ضرورت ہے وہ صرف اللہ تعالیٰ سے مل سکتی ہے غیر اللہ سے نہیں۔اس کے فضل اور اس کی رحمت
سے انسان اپنی زندگی کے مقصد کو پا سکتا ہے۔ثمَّ اسْتَقَامُوا دوسرے یہ کہ صراط مستقیم پر وہ پختگی کے ساتھ قائم ہو جائے۔مستقل مزاجی
کے ساتھ صراط مستقیم پر قائم ہو اور توحید خالص کو ایک دفعہ اختیار کرنے کے بعد کبھی شرک ظاہر یا
شرک باطن کا کوئی خیال اس کے دل میں نہ آئے۔اور اس میں یہ بتایا کہ بھٹک نہ جانا۔ثبات قدم
ہو۔خدا تعالیٰ سے وفا کا تعلق رکھنا۔خدا تعالیٰ کی پرستش کے ساتھ کسی اور کی پرستش نہ کرنا۔اپنے
نفس کو اپنے لئے بت نہ بنانا۔نفسانی خواہشات کے حصول میں اللہ تعالیٰ کو نظر انداز نہ کر دینا بلکہ
خدا کی خاطر ہر چیز کو یہاں تک کہ اپنے نفس کو اور اپنی جان کو قربان کر دینا اور ایک فنا کی حالت
طاری کر کے ایک نئی زندگی اپنے رب سے پانا۔یہ شرائط بیان کر دیں۔وعدے جو اس آیت میں
بیان ہوئے ہیں وہ یہ ہیں۔ایک وعدہ یہ ہے کہ تم پر فرشتے اتریں گے۔اس آیت میں یہ وعدہ دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
کہ جو لوگ ربنا اللہ کہیں گے اور وفا کے ساتھ خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق عبودیت کو ہمیشہ قائم رکھیں

خطبات ناصر جلد ہشتم
۳۲۸
خطبه جمعه ۱۰ راگست ۱۹۷۹ء
گے اور استقامت دکھا ئیں گے اور مستقل مزاجی سے کام لیں گے اور صراط مستقیم سے بھٹک نہ
جائیں گے اور خدا میں فانی ہو کر خدا سے نئی زندگی پائیں گے۔تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَبِكَةُ یہ ایک وعدہ ہے اس آیت میں۔اللہ تعالیٰ کے فرشتے ایسے
لوگوں پر اتریں گے۔دوسرا وعدہ یہ ہے کہ فرشتے ایسے لوگوں کو یہ تسلی دیں گے کہ تمہیں کس چیز کا ڈر۔ڈرو نہیں
خدا تم سے پیار کرتا اور ہم تمہاری حفاظت کے لئے مقرر ہیں۔تمہیں کس چیز کا ڈر۔تیسرے اس میں یہ وعدہ ہے کہ فرشتے اتر کر یہ تسلی دیں گے کہ تم یہ نہ سوچنا کہ بشری
کمزوریوں کے نتیجہ میں تم غلطیاں کر چکے ہو پہلے۔کہیں ہم خدا کی گرفت میں نہ آجائیں۔تو اگر تم ربنا الله توحید خالص پر قائم ہو کر استقامت دکھاؤ گے اور بھٹکو گے نہیں تو پچھلی
غلطیوں کا بھی غم نہ کرو۔خدا تعالیٰ کی طرف سے اِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ( الزمر : ۵۴) کہا
گیا ہے۔تمہاری سب غلطیوں کو معاف کر دے گا۔تمہیں ہم بشارت دیتے ہیں۔کوئی غم کرنے کی
ضرورت نہیں۔و ابشروا اور خوش ہو جاؤ بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنْتُمْ تُوعَدُونَ اس جنت کے حصول کی بشارت
سن کر ہم سے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے اور قرآن کریم سے ہمیں پتا لگتا ہے کہ دو جنتوں کا وعدہ
دیا گیا ہے۔ایک اس زندگی کی جنت کا اور ایک اُخروی زندگی کی جنت کا۔اس زندگی کی جنت کا
وعدہ جب انسان اپنی اس زندگی میں پورا ہوتا دیکھتا ہے تو اس کو یقین ہو جاتا ہے کہ جو دوسرا وعدہ
ہے وہ بھی اپنے وقت پر پورا ہوگا۔سورہ تو بہ میں فرمایا کہ مومن مرد بھی ہوتے ہیں اور مومن عورتیں بھی ہوتی ہیں۔مومن مرد
ہوں یا مومن عورتیں ہوں اللہ تعالیٰ نے ان سے وعدے کئے ہیں اور ایمان کی شرائط اس آیت
میں بیان کی ہیں کہ صحیح اور سچے اور کامل مومن بن جاؤ اور تین تقاضے ہیں اس ایمان کے۔جن
مومنین اور مومنات کا یہاں ذکر ہے وہ تین تقاضوں کو پورا کرنے والے ہوں شرائط یہ ہیں کہ
زبان سے اقرار کریں کہ ہم اللہ پر ایمان لاتے اور جو اس کا کلام نازل ہوا ہے اور جن چیزوں کے۔

خطبات ناصر جلد ہشتم
۳۲۹
خطبه جمعه ۱۰ راگست ۱۹۷۹ء
ماننے کا اس نے حکم دیا ہے ہم ایمان لاتے ہیں کہ ہم پر فرض ہے کہ ہم ان کے ساتھ وہ تعلق پیدا
کریں جو خدا چاہتا ہے کہ پیدا کریں۔مثلاً نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت اور پیار کا
تعلق۔مثلاً بے خوف و خطر یہ اعلان کرنا کہ خدا ایک ہے اپنی ذات میں بھی اور اپنی صفات میں
بھی ، اور لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ (الشوری: ۱۲) اس جیسی ہستی اور کوئی نہیں اور وہ بڑا پیار کرنے والا
ہے۔وہ بڑا دیالو ہے اور اسے کسی کی احتیاج نہیں اور ہر غیر کو اس کی احتیاج ہے اور اس ایمان
کے مطابق دل کی کیفیت ہو نفاق نہ ہو کہ دل میں سو بُت ہوں اور زبان پر ایک خدا کا نام ہو یہ
ایمان نہیں ہے یعنی ایمان کا لفظ عربی زبان میں جو معنی رکھتا ہے وہ ہمیں یہ بتا رہا ہے کہ زبان پر بھی
خالص، سچا ایمان اور دل میں بھی خالص، سچا ایمان ، وہ کیفیت دل کی ہو اور انسان کو خدا تعالیٰ نے
جو بے شمار قو تیں اور طاقتیں دی ہیں اپنی زندگی میں ہزار ہا کام کرنے کی۔اس کے سارے کام
اس بات کی گواہی دے رہے ہوں کہ اس نے زبان سے جو کہا تھا وہ سچ تھا اور اس کے دل کی جو
کیفیت تھی وہ ٹھیک تھی ، حق تھی۔تو تین شرائط یہاں بیان ہوئی ہیں جو ایمان کے معنی میں پائی جاتی ہیں اور پانچ وعدے
اس آیت میں بیان ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ وعدہ کرتا ہے خالص، سچے حقیقی مومن سے ایسی جنتوں
کا جن کے اندر ہمیشہ اپنی حالت پر رہنے کا سامان ہے جَنَّاتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ -
تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهرُ کا ایک معنیٰ یہ ہے ) کہ جس طرح باغات ہیں نا ) اگر باغ کا پانی
نہ ہو تو باغ سوکھ جائے گا۔تو ایسی جنتیں جن میں نہریں چلتی ہیں ان جنتوں کے سوکھنے اور اپنی
افادیت کھو بیٹھنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔خدا تعالیٰ نے ان کو ہمیشہ اپنی پوری افادیت کے
ساتھ قائم رہنے کا سامان خودان جنتوں کے اندرا اپنی حکمت کا ملہ سے کر دیا ہے۔تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الأَنْظر تو ایسی جنتوں کا وعدہ کیا ہے جن جنتوں کے متعلق یہ شبہ نہیں
ہوسکتا کہ جنتی یہ کہے کہ آج تو میرے کام آرہی ہے لیکن کل اس کے درخت خشک ہو جا ئیں گے،
کل اس کا پانی نمکین ہو جائے گا، کھارا ہو جائے گا میرے کسی کام کا نہیں ہوگا تو خدا تعالیٰ نے کہا ہے
تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الانظر اس کے اندر وہ نہریں چلتی ہیں ( الانْهرُ ) جن کی ان جنتوں کو ضرورت

خطبات ناصر جلد ہشتم
۳۳۰
خطبه جمعه ۱۰ راگست ۱۹۷۹ء
ہے۔ایسی جنتیں جو ہمیشہ اپنی پوری افادیت کے ساتھ قائم رہنے والی ہیں اُن کا وعدہ دیا ہے۔خلِدِينَ فِيهَا اور یہ ابدی جنت جو ہے اس کے اندر داخل ہونے والے بھی ابدی زندگی
پائیں گے یہ نہیں کہ دو ہزار سال بعد یا دس ہزار سال بعد یا دس کروڑ سال بعد یا دس ارب سال
بعد پھر اللہ تعالیٰ جنتیوں کو جنت سے نکال دے۔جس جنت میں جائیں گے وہ جنت بھی اپنی پوری
افادیت کے ساتھ قائم رہے گی اور ان میں داخل ہونے والوں کی زندگی بھی قائم رہے گی۔ابدی
زندگی ان کو ملے گی۔وہ نکالے نہیں جائیں گے۔ایک یہ کہا کہ جنتیں اپنی پوری افادیت کے ساتھ قائم رہنے والی ہیں اور جولوگ اس کے
اندر جائیں گے وہ ابدی زندگی پانے والے ہیں۔نیز جو رہائش گا ہیں ہیں ان کا ماحول پاکیزہ
ہے۔مسکن طَيِّبَةً اور یہ پاکیزگی بھی ہمیشہ قائم رہے گی۔فِي جَنْتِ عَدْنٍ یہ ہمیشہ رہنے
والی جنتیں ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ رِضْوَانٌ مِّنَ اللہ اور ہمیں رِضْوَانٌ مِّنَ اللہ کے متعلق بتایا
گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کا پیار اس زندگی کی جنت میں بھی اور مرنے کے بعد جس زندگی کی باتیں
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائی ہیں ان سے بھی پتا لگتا ہے کہ اُس زندگی کی جنت میں بھی
ہر آن بڑھتے چلے جانے والا پیار ہے جو انسان کو ملتا ہے یہاں بھی ملتا ہے وہاں بھی ملے گا تبھی تو
آپ خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو گن نہیں سکتے۔کونسی گھڑی ہے کہ آپ پر خدا تعالیٰ اپنی نعمتوں کے ساتھ
جلوہ گر نہیں ہوتا اور جنت کے متعلق تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہر آنے والی صبح
پہلے دن کی صبح سے ارفع اور بالا ہوگی۔زیادہ پیار کو حاصل کرنے والا ہو گا جنتی۔تو سب سے بڑھ
کر یہ کہا یہاں کہ رِضْوَانٌ مِّنَ اللهِ أَكْبَرُ سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رضا ہے، اس کا پیار ہے،
اس کی خوشنودی ہے اور یہ پیار اس کا ہر آن بڑھنے والا ہے۔پھر سورہ محمد میں فرما یا مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ متقیوں سے جن جنتوں کا وعدہ کیا
گیا ہے۔( ترجمہ میں پڑھ چکا ہوں ) اس میں بنیادی شرط رکھی ہے۔تقویٰ کی راہوں کو اختیار
کرنا۔فرمایا اگر تم تقویٰ کی ساری را ہوں کو اختیار کرو گے اور خدا تعالیٰ کی حدود کے قریب بھی نہ
جاؤ گے اور اس کے ہر حکم پر عمل کرو گے اور اس کی پناہ میں آ جاؤ گے اور اس کے پیار کو حاصل کرلو

خطبات ناصر جلد هشتم
٣٣١
خطبه جمعه ۱۰ /اگست ۱۹۷۹ء
گے ( بڑا وسیع مضمون ہے تقویٰ کے اندر ) پس فرمایا اگر مومن تقویٰ کی راہوں کو اختیار کرتا چلا
جائے گا تو اس آیت میں چار وعدے اللہ تعالیٰ کرتا ہے وُعِدَ الْمُتَّقُونَ چھ وعدے ہیں اللہ تعالیٰ
کی طرف سے جو متقیوں کو اس آیت میں دیئے گئے ہیں۔-
پہلا وعدہ ہے فِيهَا انْهرُ مِنْ مَاءٍ غَيْرِ اسِن اس کے متعلق دوسری آیت کے حوالے کی
ضرورت ذہنی طور پر ہے۔وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَى (الانبیاء : ۳۱) اور ہم نے پانی سے
ہر زندہ چیز کو زندہ کیا ہے تو ہماری زندگی جو ہے اس دنیا کی۔اس کا انحصار بہت حد تک پانی پہ ہے
لیکن جو ہمارے جسم کا پانی ہے اس میں یہ خاصیت نہیں کہ کوئی انفیکشن اس کے اندر نہ آجائے۔بیماری کے جراثیم یا وائرس اس کے اندر نہ پلنے شروع ہو جائیں تو وہی پانی جو ہمارے لئے زندگی کا
موجب بنتا ہے وہی ایک وقت میں ہماری موت کا موجب بن جاتا ہے جب اس میں انفیکشن پیدا
ہو جائے۔جب سڑ جائے پانی ہمارے جسم کا تو موت ہے ہماری۔تو یہاں ایسی جنت کا وعدہ دیا گیا ہے جس کا پانی جو زندگی کی بنیاد بنتا ہے ، وہ سڑے گا نہیں
اور اپنی یہ خصوصیت کہ وہ زندگی کا موجب ہے وہ کبھی نہیں کھوئے گا یعنی جو جنتی ہیں ان
کو ایسا پانی
و،،،
ملے گا کہ جو ابدی زندگی کا موجب ہوگا۔وہ پانی پیتے رہیں گے اور ان کی زندگی قائم رہے گی۔وَانْهرُ مِنْ تَبَن لَمْ يَتَغَيَّرُ طَعْمُهُ پہلے تھا سوال زندگی قائم رہنے کا لیکن زندگی قائم رہتے
ہوئے بھی انسان کے قومی ہیں۔ان میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔انحطاط پیدا ہو جاتا ہے تو اس کا
تعلق یہاں لبن“ کے ساتھ ہے تو ایسی نہریں ہوں گی دودھ کی جن کا مزہ بدلے گا نہیں۔وہ
پھٹ نہیں جائے گا۔وہ اپنی خاصیت کو اور کیفیت کو کھو نہیں بیٹھے گا اور اس کے نتیجہ میں جنت میں
رہنے والے جسم کی جو طاقتیں ہیں وہ اپنے جو بن پہ، اپنے عروج پہ ہمیشہ رہیں گے کیونکہ ان کو ایسا
دودھ ملے گا لَمْ يَتَخَيَّرُ طَعُبُة -
تیسرے فرما یاوَ اَنْهرُ مِنْ خَيْرٍ لذَةٍ لِلشَّرِبِينَ یہ (خمر) وہ نہیں جو حرام شراب ہے یہ وہ
نہیں ہے کیونکہ حرام خمر کے ساتھ خمار بھی ہے۔اس کے ساتھ ذہنی قوی کا عارضی یا مستقل طور پر
کمزور ہو جانا بھی ہے۔بہت ساری برائیاں اس کے ساتھ لگی ہوئی ہیں۔یہ میرا مضمون نہیں ہے۔

خطبات ناصر جلد هشتم
۳۳۲
خطبه جمعه ۱۰ را گست ۱۹۷۹ء
یہاں یہ بتایا کہ ان کو پینے کے لئے ایسی شراب ، ایسا شربت ملے گا۔لدة تشربين جو پینے والوں کی بشاشت اور امنگ اور قوت عمل کو بڑھانے والا ہوگا۔بہت سارے لوگ میں ذاتی طور پر جانتا ہوں جن کو خدا تعالیٰ نے صحت بھی دی ہے اور ان کو قو تیں
بھی دی ہیں لیکن امنگ کوئی نہیں تو یہاں بتایا کہ جو جنتی ہیں ، وہ پوستیوں کی سی زندگی نہیں گزاریں
گے۔اُخروی جنت میں بہت زیادہ عمل کی زندگی ہے لیکن ابتلا والا عمل نہیں۔امتحان والا عمل نہیں۔یہ نہیں کہ نئے سرے سے نتیجہ نکلنا ہے۔وہ تو جزا والا عمل ہے خدا تعالیٰ کے ذکر میں ہمہ وقت
مشغول رہنا اور جو خدا تعالیٰ حکم دے اس کے مطابق زندگی گزار نامحمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔اُخروی جنت کی باتیں سن لیا کرو بحث نہ کیا کرو کیونکہ وہ ایسی چیزیں ہیں نہ کسی آنکھ نے
دیکھا، نہ کسی کان نے سنیں جو وہاں جائیں گے (اللہ تعالیٰ ہم سب کو وہاں لے جائے ) وہ آپ ہی
معلوم کرلیں گے لیکن وَ اَنْهرُ مِنْ خَيْرٍ لذة للشربین بشاشت اور اُمنگ کو قائم رکھنے والا شربت
ان کو وہاں ملے گا۔زندگی قائم رہے گی۔خرابی کوئی نہیں پیدا ہوگی۔زندہ رہیں گے وہ۔پانی
سڑنے والا نہیں اور جو قوی ہیں ان کی طاقتیں قائم رہیں گی اور بشاشت اور اُمنگ رہے گی۔ان کا
استعمال ہوگا اپنے پورے عروج کے اوپر عمل ہوگا۔وَ انْهُرُ مِنْ عَسَلٍ مُصَفًّى اور جنت میں
بیماری کوئی نہیں ہوگی کیونکہ فِیهِ شفاء للناس (النحل : ۷۰) دوسری جگہ فرما کے اسی آیت کی تفسیر
اللہ تعالیٰ نے کر دی ہے لیکن انسانی ہاتھ سے صاف کیا ہوا شہد بعض دفعہ بہت سارے بیکٹیریا
(Bacteria) بھی اپنے ساتھ لے آتا ہے۔اس واسطے خالی عسل “ نہیں کہا بلکہ یہ کہا کہ ایسا
شہد ہے جسے خدائی حکمت نے اس طرح صاف کیا ہے کہ وہ محض شفا ہے۔اس کے اندر کوئی خرابی
پیدا ہی نہیں ہو سکتی اور وَلَهُمْ فِيهَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ جو وہ اعمال کرتے رہے ہوں گے اس دنیا میں
ہر عمل کی جزا، ہر عمل کا پھل ان کو اس جنت میں ملتا رہے گا۔ان ساری چیزوں کے باوجود ایک اور
چیز کی ضرورت تھی اور وہ یہ کہ انسان غلطیاں کرتا ہے، کوتاہیاں کرتا ہے، گناہ سرزد ہو جاتے ہیں،
بھول چوک انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہے۔بشری کمزوریاں ہیں اس کے ساتھ جب تک خدا تعالیٰ
کی مغفرت نہ ہو یہ کچھ مل نہیں سکتا تو یہاں ہمیں تسلی دے دی وَ مَغْفِرَةٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ تم گھبراؤ نہیں

خطبات ناصر جلد ہشتم
۳۳۳
خطبه جمعه ۱۰ راگست ۱۹۷۹ء
تمہاری ساری کمزوریوں، غلطیوں، کوتاہیوں اور گناہوں کو جنت میں لے جانے سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ
معاف کر دے گا اور وہاں جا کے کسی قسم کی تکلیف تمہارے اپنے کسی گناہ اور غلطی کی وجہ سے تمہیں
نہیں پہنچے گی۔میں نے چند مثالیں دے کر آپ کو یہ بتانا تھا کہ یہ جو کہا گیا کہ رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا
بہت ساری آیات کا اس کے ساتھ تعلق ہے جن میں سے بعض کو میں نے چنا اور سب کو میں اس
وقت بیان بھی نہیں کر سکا۔دیر ہوگئی ہے۔تو یہ کافی ہے سمجھنے کے لئے۔اس سے یہ پتا لگتا ہے کہ
قرآن عظیم واقعہ میں کتنا عظیم ہے۔ہر چیز کو کھولتا چلا جاتا ہے اور حسن کی ایک عظیم دنیا ہمارے
سامنے قرآنی تعلیم پیش کرتی چلی جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے دلوں میں اس عظیم ، اس پاک اور مطہر اور اس حسین تعلیم کا پیار پیدا
کرے اور اس ماہ رمضان میں خصوصاً کہ ماہ رمضان کے ساتھ قرآن کریم کا تعلق ہے اور دعاؤں
کا تعلق ہے تو اس مہینے میں اس کی کثرت سے تلاوت کرو اور دعاؤں کے ساتھ تلاوت کرو۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی گہرائیوں ، اس کی وسعتوں کے سمجھنے کی توفیق عطا کرے اور اس کے مطابق
ہمیں اپنی زندگی کے دن گزارنے کی بھی توفیق عطا کرے۔آمین
(روز نامه الفضل ربوه ۲۷ رستمبر ۱۹۷۹ء صفحه ۲ تا ۷ )

آج 10 میں سے 10 باقی