بڑا جہاد قرآن کی تعلیم اور اس کی عظمتوں کو دنیا میں پھیلانا ہے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۳۵۵
خطبه جمعه ۳۱/اگست ۱۹۷۹ء
بڑا جہاد قرآن کی تعلیم اور اس کی عظمتوں کو
دنیا میں پھیلانا ہے
خطبه جمعه فرموده ۳۱ راگست ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضور ایدہ اللہ نے سورہ بقرہ کی آیات ۲۰۴ تا ۲۰۹ اور ۲۱۹ کی نہایت روح پرورانداز
میں تشریح فرماتے ہوئے احباب جماعت کو نصیحت کی کہ وہ انسانوں کے اس گروہ میں شامل ہو
جائیں جس کا ذکر آیت ۲۰۸ میں کیا گیا ہے جو کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے اپنی
جان کو بیچ ہی ڈالتے ہیں۔یہ لوگ ہمیشہ خدمت مخلوق میں لگے رہتے ہیں اور خدا نے انہیں جو بڑی
وسیع قو تیں عطا کی ہیں ان کا صحیح استعمال کر کے ان کا ارادہ خدا کے ارادہ سے ہمرنگ ہو جاتا ہے
اور ان کی تمام لذات خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری میں ہو جاتی ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جن کے کانوں
میں خدا کی یہ آواز پڑتی ہے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔جبکہ آیات ۲۰۵ تا ۲۰۷ میں ایسے
لوگوں کا ذکر ہے جن کے سارے اعمال محض ظاہر داری اور زبانی باتوں پر مبنی ہوتے ہیں اور ان
کی ساری دوڑ دھوپ محض دنیا میں مادی اور ذاتی فائدے حاصل کرنے تک ہوتی ہے۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے آیت ۲۰۸ میں ذکر کردہ گروہ کی مزید وضاحت کرتے ہوئے
آیت ۲۱۹ کا ذکر کیا جس میں خدا کے ایسے بندوں کا ذکر ہے جو کہ ایمان لانے کے بعد خدا کی راہ

خطبات ناصر جلد هشتم
۳۵۶
خطبه جمعه ۳۱/اگست ۱۹۷۹ء
میں ہجرت اور جہاد کرتے ہیں اور خدا کی رحمت کے امیدوار ہوتے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ
ہجرت کے معنی وطن سے، عزیزوں سے اور نفس کی بڑی اور بلکہ اچھی خواہشات سے بھی جدائی
اختیار کرنا ہے۔اس کے علاوہ ایک بہت بڑا جہاد قرآن کی تعلیم اور اس کے عظمتوں کو دنیا
میں پھیلانا ہے اور جہاد کا تیسرا مطلب دشمن کے حملہ کے وقت خود حفاظتی میں تلوار اٹھانا ہے۔حضور
نے فرما یا کہ جہاں پر قرآن میں کھل کر جہاد کا مطلب واضح نہیں کیا گیا وہاں پر تینوں قسم کا جہاد
مراد ہے جس کے نتیجے میں بالآ خر خدا کی رحیمیت کا فیضان ملتا ہے۔حضور نے آخر میں دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ اور توفیق دے کہ ہم اس کے حضور
بہترین استعداد سے بہترین چیز پیش کرنے والے ہوں اور خدا تعالیٰ اسے قبول کر لے اور ہم کو
اُخروی جنتوں کا وارث بنائے۔آمین
روزنامه الفضل ربوه مورخہ یکم ستمبر ۱۹۷۹ ء صفحه او۸)
谢谢谢

آج 10 میں سے 10 باقی