پاک اور متقی وہی ہے جسے خدا پاک اور متقی قرار دے
خطبات ناصر جلد ہشتم
۳۹۹
خطبه جمعه ٫۵اکتوبر ۱۹۷۹ء
پاک اور متقی وہی ہے جسے خدا
پاک اور متقی قرار دے
خطبه جمعه فرموده ۵/اکتوبر ۱۹۷۹ء بمقام مسجد احمد یہ۔اسلام آباد
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔انسان خدا سے دور ہو کر ہی انانیت کا چولہ نہیں اوڑھتا اور تکبر اور فخر اور اپنے آپ
کو کچھ سمجھنے کی
لعنت میں مبتلا نہیں ہو جاتا اور خدا سے دوری کی راہوں کو اختیار کرنے کے بعد ہی اس قسم کی انا کا، انانیت
کا مظاہرہ نہیں کرتا جس قسم کی انانیت کا مظاہرہ فرعون نے آنا رَبُّكُمُ الْأَعْلَى (النزعت : ۲۵ ) کہہ کر
کیا تھا بلکہ خدا پر ایمان لانے کے بعد بھی اس ابتلا کا دروازہ انسان پر کھلا رہتا ہے۔اسلام نے
مذہب کی جو بنیادی حقیقت ہمیں سمجھائی ہے وہ یہ ہے کہ انسان کا کام ہے اللہ تعالیٰ کے بتائے
ہوئے طریقے پر اخلاص کے ساتھ اور نیک نیتی کے ساتھ ان اعمال کو وہ بجالائے جن کے متعلق
اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ بجالا ؤ اور ان سے اجتناب کرے جن سے بچنے کے لئے حکم دیا گیا ہے۔اعمال کو قبول کرنا یا نہ کرنا یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔ان چھپی ہوئی پوشیدہ ایسی کمزوریوں کو جاننا جن
پر انسان خود بھی اطلاع نہیں رکھتا۔یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔یہ انسان کر ہی نہیں سکتا۔اس لئے
اسلام کی اس تعلیم کا جو حصہ ہے، اس کا خلاصہ۔۔۔۔اس فقرہ میں بیان کیا ہے کہ سب کچھ کرنے کے
بعد سمجھو کہ کچھ نہیں کیا۔اس لئے کہ قبول کرنا یا نہ کرنا، یہ تواللہ تعالیٰ کا کام ہے۔کوئی شخص ساری
خطبات ناصر جلد ہشتم
۴۰۰
خطبه جمعه ۵/اکتوبر ۱۹۷۹ء
ساری رات خدا کے حضور بظاہر دعائیں کرنے کے باوجود خدا کا پیارا نہیں بنتا۔مالی قربانیاں
دینے کے بعد ، وقت کی قربانی دینے کے بعد نفس کی قربانی دینے کے بعد، عزت کی قربانی دینے
کے بعد خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل نہیں کر سکتا جب تک خدا تعالیٰ ان قربانیوں کو قبول نہ کرے۔اس سلسلہ میں حکم قرآن کریم میں یہ بیان ہوا ہے کہ لا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمُ (النجم : ۳۳) خود اپنے
نفس کو اور ایک دوسرے کو ( یہ دونوں مفہوم اس میں آتے ہیں ) پاک اور مطہر نہ قرار دیا کرو۔مختلف آیات میں یہ مضمون اور اس کے مختلف پہلو بیان ہوئے ہیں۔چند ایک آیات آج کے خطبہ
کے لئے میں نے منتخب کی ہیں۔میں کوشش کروں گا کہ مختصر خطبہ دوں کہاں تک کامیاب ہوتا ہوں
اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔سورہ حجم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى (النجم : ۳۳)
دنیا میں خدا کے علاوہ کوئی وجود تمہیں اتنا نہیں جانتا جتنا خدا جانتا ہے۔سب سے زیادہ
تمہیں اللہ تعالیٰ جاننے والا ہے۔آگے دلیل دی کیونکہ اسلام حکمت سے پُر مذہب ہے۔اذُ
انْشَاكُم مِّنَ الْأَرْضِ (النجم : ۳۳) اس وقت سے جانتا ہے کہ جب اس نے زمین کے ذروں کو
اس لئے پیدا کیا کہ تمہارے وجود کا حصہ بنیں۔ابھی ماں کے پیٹ میں تم نہیں گئے لیکن زمین کے
ذرے کچھ ایسے پیدا کئے گئے تھے جو تمہارے جسم کا حصہ بنے۔ہر فردِ واحد مختلف مجموعہ ہے
ذرات کا۔وہ ذرات اس کے جسم کا حصہ بنتے ہیں۔إِذْ انْشَاكُم مِّنَ الْأَرْضِ جب تم کو اس نے زمین سے پیدا کیا اس وقت سے وہ تمہیں جانتا
ہے تو یہ ذرات ہیں جو فلاں فرد واحد کے جسم کا حصہ بنیں گے۔وہ اس کا جسم بنا دیں گے۔وَإِذْ انْتُمْ آجِنَّةُ فِي بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ (النجم : (۳۳) اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں
ابھی پوشیدہ تھے۔پیدائش بھی تمہاری نہیں ہوئی تھی۔خدا تعالیٰ اس وقت بھی جانتا تھا۔تم اس وقت
اپنے آپ کو جانتے تھے؟ نہیں، کوئی شخص یہ دعوی نہیں کر سکتا اپنے ہوش و حواس میں کہ میں اپنے
نس سے واقف تھا اس وقت جب میں اپنی ماں کے پیٹ میں تھا۔پیدائش کے بعد کے واقعات
بھی نہیں جانتا۔بعض بڑے ذہین بچے ہیں ان کو بہت بچپن کی باتیں یاد ہیں لیکن پیدائش کے بعد
خطبات ناصر جلد ہشتم
۴۰۱
خطبه جمعه ٫۵اکتوبر ۱۹۷۹ء
کی جو چیخ نکلی اس کے منہ سے وہ کسی کو بھی یاد نہیں ہوگی لیکن خدا کہتا ہے میں تمہیں اس وقت بھی
جانتا تھا جب ابھی تم اپنی ماں کے پیٹ میں پوشیدہ تھے اس لئے فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُم تم پاکیزگی
کا دعوی میرے سامنے مت کرو۔هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى خدا جانتا ہے کہ تم میں کون متقی ہے اور کون
متقی نہیں ہے۔سورة ال عمران میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَ أَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَبِكَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ
وسووو
وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللهُ وَلَا يَنظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيم -
(ال عمران: ۷۸)
کہ بہت سے لوگ دنیا میں ایسے ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ سے بڑے بڑے عہد باندھتے
ہیں۔قربانیاں کرنے کے خدا تعالیٰ سے عہد باندھتے ہیں۔ایثار کرنے کے، مال اس کے حضور
پیش کر دینے کے، اپنے بچوں کو وقف کر دینے کے وغیرہ وغیرہ اور قسمیں کھاتے ہیں کہ جو انہوں
نے عہد باندھا رب سے وہ ضرور پورا کریں گے لیکن پھر ایک وقت ان کی زندگی میں ایسا آتا ہے
کہ وہ اپنے عہدوں اور قسموں کے بدلہ میں تھوڑی سی دنیوی قیمت لے لیتے ہیں۔دنیا کے اموال
انہیں ان کے عہد اور ان کی قسمیں بھلا دیتے ہیں۔دنیا کی عرب تیں اور وجاہتیں اور انتخابات میں حاصل ہونے والے عہدے ان کو دنیا کی
طرف کھینچ لیتے ہیں اور خدا سے دور لے جاتے ہیں۔اِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَ أَيْمَانِهِمْ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے دنیا میں تو وہ ایسا کر لیتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ آخرت میں ان کا کوئی
حصہ نہیں ہوگا اور اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ قیامت کے دن خدا تعالیٰ ان کو اس قابل بھی نہیں سمجھے گا
کہ ان کی طرف منہ کر کے ان سے بات کرے۔وَلَا يَنظُرُ اليهم اور نہ ان کی طرف نظرِ التفات
سے دیکھے گا۔وَلا يُزکیھم بڑے بڑے دعوے ان کے اپنی زندگی میں تھے کہ ہم پاک مطہر
ہیں لیکن ولا يزكيهم قیامت کے دن خدا اعلان کرے گا کہ میری نگاہ میں یہ لوگ پاک اور مطہر
نہیں ان کو پاک نہیں ٹھہرائے گا بلکہ ان کے لئے دردناک عذاب اس نے مقذرکر رکھا ہے۔جو پاک
خطبات ناصر جلد هشتم
۴۰۲
خطبه جمعه ٫۵اکتوبر ۱۹۷۹ء
اور مطہر ، خدا کی نگاہ میں ہو اس کی جزا ان
کو نہیں ملے گی ، اس پاک اور مطہر کی جزا جو قرآن کریم
میں بیان کی ہے جس کا ابھی ہم ذکر سنیں گے بلکہ عذاب الیم ان کے لئے مقدر کیا گیا ہے۔سورۂ نساء میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔اِنَّ اللهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ ۚ وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ
b
فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا - اَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُزَكُونَ اَنْفُسَهُمْ بَلِ اللَّهُ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ وَلَا
يظْلَمُونَ فَتِيلًا - (النساء : ۵۰،۴۹)
اللہ اس بات کو ہرگز معاف نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک قرار دیا جائے اور جو گناہ
اس سے ادنی ہوا سے جس کے حق میں چاہے گا معاف کر دے گا۔اللہ تعالیٰ کی رحمت ( رحمتی
وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷) فرمایا گیا ہے ) ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے۔ایک دن
میں سوچ میں پڑ گیا کہ مشرک کو کلیۂ معاف نہ کرنا بھی خدا تعالیٰ کی اس رحمت کے خلاف نظر آتا
ہے میرے جیسے عاجز انسان کو۔تو مجھے یہ سمجھ آئی کہ جو شرک کے علاوہ دوسرے گناہ ہیں خدا تعالیٰ
کلیۂ اگر چاہے، اس کا فضل اور رحمت نازل ہو تو معاف کر دیتا ہے لیکن شرک کو کلیۂ معاف نہیں
کرتا عذاب میں تخفیف کر دیتا ہے۔اس کی سزا کے متعلق یہ کہیں اعلان نہیں کیا قرآن کریم میں کہ
میں مشرک کی جو سزا ہے اس میں تخفیف نہیں کروں گا۔یہ کہا ہے کہ شرک کا کوئی گناہ معاف نہیں
ہوگا۔سزا ضرور ملے گی۔اور جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک قرار دیا ہو تو سمجھو کہ اس نے بہت بڑی بدی کی بات
بنائی اور افتر ا کیا۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔الم ترَ إِلَى الَّذِينَ يُزَكُونَ أَنْفُسَهُمْ کیا تم دیکھتے نہیں
کہ ایسے مومن جو ساتھ شرک میں بھی مبتلا ہیں وہ تزکیۂ نفس کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں
اس دنیا میں اور یہ نہیں سمجھتے کہ بَلِ اللهُ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ اصل تزکیۂ نفس اللہ سے ملتا ہے اور وہی
حقیقہ تزکیہ نفس ہے جو خدا کی نگاہ میں تزکیہ نفس ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان کو میں منشی مطہر
نہیں ٹھہراؤں گا بلکہ ان کو عذاب دوں گا جیسے پہلے بھی ذکر ہے لیکن وَلَا يُظْلَمُونَ فَتِيلًا عذاب
ان کو ان کے گناہوں کی وجہ سے، خدا تعالیٰ کو ناراض کر دینے کی وجہ سے ملے گا۔ان پر ذرہ برابر
خطبات ناصر جلد ہشتم
بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔۴۰۳
خطبه جمعه ۱۷۵ کتوبر ۱۹۷۹ء
ابھی میں ایک اگلی آیت لے رہا ہوں جس میں وضاحت سے یہ بات کہی گئی ہے کہ ایمان
کے ساتھ شرک بھی ہے۔سورہ یوسف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ - أَفَأَمِنُوا أَنْ تَأْتِيَهُمْ غَاشِيَةٌ مِنْ
عَذَابِ اللهِ اَوْ تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ۔( يوسف : ۱۰۷ ۱۰۸)
اور ان میں سے اکثر لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں لاتے مگر۔یہ ”نہیں“ جو ہے وہ اگلے حصے
کے ساتھ لگتا ہے یعنی ایمان بھی لاتے ہیں وَمَا يُؤْمِنُ اكْثَرُهُم بِاللهِ اکثر لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان
بھی لاتے ہیں مگر اس حالت میں بھی ان کو دیکھا جاتا ہے کہ وہ ساتھ ساتھ خدا تعالیٰ کا شرک بھی کر
رہے ہیں۔ایمان کا دعوی بھی ہے اور مشرکانہ عمل بھی ہے۔دونوں پہلو بہ پہلوان کی زندگی میں
ہمیں نظر آتے ہیں۔وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُم بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُّشْرِكُونَ۔کہا یہ لوگ اس بات سے
محفوظ اور بے خوف ہو گئے ہیں کہ ان پر اللہ تعالیٰ کے عذابوں میں سے کوئی سخت عذاب آ جائے یا
اچانک ان پر وہ گھڑی آ جائے جس کی پہلے سے خبر دی جا چکی ہے وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ اور ان کو پتا
بھی نہ لگے اس قدر اچانک خدا تعالیٰ کی گرفت انہیں پکڑے۔سورہ نور میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
اگر تزکیہ چاہتے ہو اور طہارت پسند کرتے ہو اور خدا تعالیٰ کی نگاہ میں مزگی بننا چاہتے ہو۔تو اس کا
طریقہ یہ ہے کہ یايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا پہلے میں نے بتایا ہے نا آیت میں تھا وَ مَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُم
بِاللهِ إِلا وَهُمْ مُشْرِكُونَ تو یہاں آگے اس آیت میں جو ابھی میں پڑھوں گا یہ فرمایا کہ جب تم
ایمان لاؤ تو پھر ( دوسرا حصہ جو ہے اس میں بڑا وسیع مضمون بیان کر دیا ) چھوٹا بڑا گناہ نہ کرو۔ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطَنِ وَ مَنْ يَتَّبِعْ خُطُوتِ الشَّيْطَنِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ
بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ مَا زَكَى مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَكِنَّ اللَّهَ
يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ( النور : ۲۲) ۖ
کہ اے مومنو! اگر تم ایمان لانے کے بعد اس پیار کو حاصل کرنا چاہتے ہو جو خدا تعالیٰ کے
مطہر بندے اپنے ربّ کریم سے حاصل کیا کرتے ہیں تو اس نصیحت کو مضبوطی سے پکڑو کہ شیطان
خطبات ناصر جلد هشتم
۴۰۴
خطبه جمعه ۱۷۵ کتوبر ۱۹۷۹ء
ود
کے قدموں پر مت چلو اور یہ یادرکھو کہ جو کوئی شیطان کے قدموں پر چلتا ہے شیطان تو بدیوں کا حکم
دیتا ہے فحشاء کا حکم دیتا ہے، نا پسندیدہ باتوں کا حکم دیتا ہے وہ اس منکر یعنی نا پسندیدہ بات کا حکم دیتا
ہے جس کو خدا بھی پسند نہیں کرتا۔جس کو تمہاری فطرت صحیحہ بھی پسند نہیں کرتی اور وَ لَو لَا فَضْلُ اللهِ
عليكم ورحمتہ اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور رحم تم پر نہ ہوتا تو کبھی بھی تم میں سے کوئی پاک باز نہ ہوتا۔پاکباز بننے کے لئے خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کی ضرورت ہے۔وَلَكِنَّ اللهَ يُذَبِّي مَنْ
يشاء لیکن خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ اس کے بندے اس کی نگاہ میں پاکباز بنہیں اس لئے خدا تعالیٰ
نے یہ انتظام کیا ہے کہ خدا کے بندے اس کے فضل اور اس کی رحمت کو جذب کر سکیں۔رحمت اور
فضل کو جذب کرنے کے لئے بیسیوں طریق بتائے ہیں یہ اعلان فرمایا :۔قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : ۷۸) کہ اگر دعاؤں کا سہارا نہیں لو گے
تو خدا تعالیٰ تمہاری کیا پرواہ کرے گا۔اس کا فضل اور اس کی رحمت تمہیں حاصل نہیں ہوگی۔وَلكِنَّ اللهَ يُزَكّي مَنْ يَشَاءُ خدا تعالیٰ جسے پسند کرتا ہے اسے مطہر پاک بنادیتا ہے، پاکباز بنا دیتا
ہے اور والله سميع خدا تعالیٰ دعاؤں کو سنے والا ہے۔ان کو صحیح طریق پر دعا کرنے کی توفیق دیتا
ان کی دعاؤں کو سنتا اور ان کی دعاؤں کو سن کر شیطانی حملوں سے انہیں محفوظ کر لیتا ہے اور کبر اور
غرور ان کی فطرت میں ان کے اعمال میں پیدا نہیں ہوتا اور جیسا کہ خدا نے پسند کیا وہ آسمانوں کی
طرف پرواز کریں اور اس کے قرب کو حاصل کریں۔وہ آسمانوں کی طرف پرواز کرتے اور اس
کے قرب کو حاصل کرتے ہیں۔زمین کی طرف جھکتے اور اس میں دھنس ہی نہیں جاتے وَاللهُ سَمِيع
دعاؤں کو سننے والا ہے اور ظاہری دعاؤں کا نہیں علیہ یہ نہ سمجھنا کہ تمہاری ظاہری، دکھاوے کی جو
آہ و بکا ہے وہ اسے پسند آ جائے گی۔وہ تو تمہارے چھپے ہوئے سینے کے رازوں کو بھی جاننے والا
ہے۔نیک نیتی کے ساتھ اور خلوص کے ساتھ اور ایثار کے جذبات کے ساتھ اور اسی کے پیار اور
اس کے محمد کے عشق میں مست ہو کر اس کے سامنے جھکو۔وہ تمہاری دعاؤں کو قبول کرے گا۔اپنی
رحمت اور فضل کا تمہیں وارث بنائے گا اور تمہیں پاک اور مطہر کر دے گا۔سورۂ اعلیٰ میں فرماتا ہے:۔قَد أَفْلَحَ مَنْ تَزَکی (الا علی : ۱۵) جس نے اس طرح تزکیہ اور طہارت حاصل کرنے کی
خطبات ناصر جلد هشتم
۴۰۵
خطبه جمعه ٫۵اکتوبر ۱۹۷۹ء
کوشش کی وہ کامیاب ہو گیا اور پاکیزہ راہوں کی اگر خدا کے فضل سے اسے توفیق ملی ہے تو وہ
نا کام نہیں ہوسکتا۔وَمَنْ يَأْتِهِ مُؤْمِنًا اور قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَلی کے بعد خدا تعالیٰ کے پاس جو شخص مومن ہونے
کی حالت میں آتا ہے مومن تو پہلے بھی آیات میں آیا تھا لیکن یہاں بالکل واضح ہے کہ مومن سے
وہ مراد ہے جو خدا تعالیٰ کی نگاہ میں مومن ہے اور جس کے اعمال میں شرک کی ، نہ شرک خفی ، نہ
شرک جلی ، نہ ظاہر و باطن کسی قسم کے شرک کی کوئی ملونی نہیں۔وَمَنْ يَأْتِهِ مُؤْمِنًا جس نے کوشش
کی پاک اور مطہر ہونے کی اور خدا کے حضور وہ اس حالت میں پہنچا کہ خدا کی نگاہ نے بھی اسے
پاک اور مطہر پایا اور قد عمل الصلحت اس حالت میں مومن کہ اس نے حالات کے مطابق
نیک اعمال کئے تھے یعنی جہاں خدا نے جس رنگ میں جو عمل صالح کرنے کی اجازت دی تھی اور
حکم دیا تھا اس کے مطابق وہ اعمال صالحہ بجالا یا تھا۔فَأُولَبِكَ لَهُمُ الدَّرَجتُ العُلى ( طه : ٧٦ ) يروه
لوگ ہیں جو اعلیٰ درجہ پائیں گے۔یہ اعلیٰ درجہ کیا ہے؟ جنتُ عَدْنٍ ہمیشہ رہنے والی جنات ہیں۔یہیں شاید ایک خطبہ میں میں نے اس پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی تھی۔خُلِدِينَ فِيهَا جو مکان ہے
وہ بھی اپنی افادیت کو ہمیشہ قائم رکھنے والا اور اس سے جو کچھ جنتی حاصل کرتے ہیں۔کسی وقت بھی
اس میں کمی نہیں آنے والی اور ان کی اپنی زندگی بھی نہ ختم ہونے والی ہے۔خُلِدِينَ فِيهَا ۖ وَ ذَلِكَ جَزُوا مَنْ تَزَكَّى (طہ:۷۷) یہ اس شخص کی جزا ہے جو خدا کے
نزد یک پاک اور مطہر ٹھہرا لیکن جنہوں نے بڑے بڑے دعوے کئے جیسا کہ دوسری آیت میں
ہے لیکن خدا کی نگاہ میں وہ پاک اور مطہر نہیں ٹھہرے ان کی یہ جزا نہیں۔یہ جو آیات میں نے
اکٹھی پڑھیں ان میں ہمیں پندرہ باتیں نظر آتی ہیں۔ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ تم کو خوب جانتا ہے جیسا کہ میں نے بتایا وہ اس وقت سے جانتا ہے
قرآن کریم کے کہنے کے مطابق جب ابھی زمین کے ذرات میں لوٹ پوٹ ہورہے تھے تمہارے
اجسام، پھر جب تم اپنی ماں کے رحم میں پوشیدہ تھے اپنا تمہیں کچھ ہوش نہ تھا Consciousness
یعنی یہ احساس نہ تھا کہ میں ہوں ماں کے پیٹ میں تو بچے کو یہ احساس نہیں ہوتا۔خدا کو تمہارا علم
خطبات ناصر جلد ہشتم
۴۰۶
خطبه جمعه ۱۷۵ کتوبر ۱۹۷۹ء
ہے اس وقت سے میں جانتا ہوں۔ایک یہ کہا۔یہ یاد رکھنے والی بات ہے کہ خدا تعالیٰ سے کوئی
بات پوشیدہ نہیں وہ اس وقت سے ہمارا واقف ہے کہ جب ہم ، ہمارا جسم مٹی کے ذروں کے اندر
تھے اور انہیں ادھر ادھر ہوا میں اڑا کے کہیں سے کہیں لے جارہی تھیں، پھر خدا تعالیٰ نے ایک
وقت میں ان کو اکٹھا کر دیا مختلف طریقوں سے۔اس وقت ان کی تفصیل میں جانے کی ضرورت
نہیں۔دوسرے یہ حکم دیا کہ اپنی جانوں کو پاک مت قر اردو۔تیسرے یہ بات ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ متقی کون ہے۔کوئی شخص اپنے متعلق کسی
کے واقعی اور حقیقی اور مثبت طور پر متقی ہونے کا اعلان نہیں کر سکتا اور نہ کسی کے متعلق ایسا اعلان
کر سکتا ہے۔چوتھے پھر فرمایا کہ بعض لوگ خدا تعالیٰ کے حضور بڑے عہد باندھتے ہیں، بڑی قسمیں
کھاتے ہیں ،لوگوں کے سامنے قسمیں کھاتے ہیں کہ ہم اس طرح کے فدائی اور جاں نثار اور ہر قسم
کی قربانیاں کرنے والے خدا کے حضور ہیں لیکن جب دنیا کے مال و متاع ان کے سامنے اور دنیا
کی Commodities ان کے سامنے آئیں تو ساری قسمیں اور عہد جو ہیں وہ بیچ کے دنیا لے
لیتے ہیں اور اپنے عہد کو توڑتے اور اپنی قسموں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔پانچویں یہ فرمایا کہ ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل نہیں کر سکتے اور اللہ کی رضا جو حاصل
نہ کر سکے اس کے متعلق اس آیت میں تین باتیں بیان ہوئی ہیں۔ایک یہ ہے کہ آخرت میں ان کا
کوئی حصہ نہیں ہے۔یہ نہیں کہا کہ آخرت میں ان کا تھوڑا سا حصہ ہے آخرت میں ان کا کوئی حصہ
نہیں اور آخرت کی جو عظمت ہے۔اُخروی زندگی کی جو عظمت اور شان ہے وہ یہاں بیان ہوئی
ہے۔وہ جنتیں ، وہ پھل جیسے بھی ہیں اس زندگی کے لئے وہاں کا وہ پانی ، وہاں کا وہ شہد وہاں کا وہ
گوشت لَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ (الواقعة : ۲۲) کہ جو تم پسند کرو گے وہ تمہیں مل جائے گا۔ٹھیک
ہے یہ سب اپنی جگہ ٹھیک ہے لیکن بنیادی طور پر جو عظمت ہے اُخروی زندگی میں وہ یہ ہے کہ
خدا تعالیٰ ان سے ہم کلام ہو گا۔یہاں یہ اعلان کیا آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہیں۔خدا تعالیٰ ان سے
خطبات ناصر جلد هشتم
۴۰۷
خطبه جمعه ۵/اکتوبر ۱۹۷۹ء
کلام نہیں کرے گا اور تیسری بات یہ بتائی کہ نظرِ التفات سے بھی ان
کو نہیں دیکھے گا۔خدا تعالیٰ کی نظر
سے تو کوئی غالب نہیں، کوئی چھپا ہوا انہیں ہر چیز اس کی نظر میں ہے۔تو یہاں یہ جو کہا کہ لا يَنظُرُ
اليهم یه نظرِ التفات ہی ہے۔خدا تعالیٰ کی آنکھ میں بھی وہ پیار نہیں پائیں گے اور یہ محرومی بہت
بڑی محرومی ہے۔جنت کی بڑی عظمت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا مکالمہ حاصل ہو۔انسان وہاں اپنے
رب کریم کی نگاہ میں پیارا اپنے لئے دیکھے اور اس کو پھر کیا چاہیے۔اور چھٹی بات یہ بتائی گئی کہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں وہ قہر کا جلوہ دیکھیں گے۔اور ساتویں یہ بتایا گیا کہ اللہ تعالیٰ شرک کو معاف نہیں کرتا کلیۂ ہاں اگر چاہے تو اپنی رحمت
سے کسی مشرک کی سزا میں کمی کر سکتا ہے لیکن کلیہ شرک معاف کر دے، یہ نہیں۔اور یہ بڑا
زبر دست اعلان ہے اور ہمارے سوچنے کے لئے ایک بڑی خطرناک بات ہے کیونکہ خدا تعالیٰ
کے قہر کے جہنم میں ایک لحظہ کے لئے بھی انسان اگر سوچے تو وہ زندگی برداشت نہیں کرسکتا۔ایک
لحظہ کی جہنمی زندگی ہماری عقل، ہماری روح ہماری فطرت برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں۔تو یہ
کہا گیا ہے کہ شرک سے بچو۔اس واسطے کہ تمہیں اگر شرک کرو گے تو بہر حال میرے قہر کے جہنم
میں سے گزرنا پڑے گا۔تھوڑے عرصہ کے لئے یا زیادہ عرصہ کے لئے، اس کی رحمت پر اس کا
انحصار ہے اس کا ہم کیا کر سکتے ہیں عاجز بندے۔اور آٹھویں بات ان آیات میں یہ بتائی گئی ہے کہ بعض لوگ ایسے ہیں دنیا میں جو اپنی
پاکیزگی کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں کہ ہم بڑے پاک ہیں حالانکہ پاک وہ ہیں جنہیں ہم پاک قرار
اور نویں یہ بتا یا کہ ایسے لوگ جو اپنی پاکیزگی اور طہارت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ہیں وہ خدا
کی نگاہ میں پاک اور مطہر نہیں بلکہ اس کی سزا کے مستحق ٹھہرے ہیں۔اور دسویں یہ بتایا کہ اکثر لوگ ایمان کے دعوے کے ساتھ ساتھ شرک میں بھی ملوث رہتے
ہیں۔شرک ہزار قسم کا ہے شرک بتوں کا ہے پھر آگے بتوں میں بھی مشرک نے تقسیم کر دی۔پتھر کا
بت ہے، لکڑی کا بت ہے، ہاتھی دانت کا بت ہے، ہمٹی کا بت ہے،سونے کا بہت ہے، چاندی کا بہت
خطبات ناصر جلد ہشتم
۴۰۸
خطبه جمعه ۵/اکتوبر ۱۹۷۹ء
ہے، ہیرے اور جواہرات کا بت ہے، کیا کیا بت بنالئے انہوں نے اور یہ نہ دیکھا کہ یہ بت اور ہم
سیدھے جہنم میں جانے والے ہیں ایک تو یہ کھلا ، صاف اور Crude قسم کا شرک ہے جو انسان
کرتا ہے۔ایک شرک ہے سیاسی اقتدار کا ، سفارشوں کے پیچھے لوگ دوڑتے ہیں۔خدا تعالیٰ پر تم تو گل
نہیں کرتے اور سفارش پر زیادہ تو گل کرتے ہو۔ایک شرک ہے رشوت کا ، رشوت کو بت بنالیا کہ
ہمارا کام دعا سے نہیں رشوت سے ہو جائے گا۔پھر شرک ہے اپنے نفس کی موٹائی کا کہ میں ایسا
ہوں ، میں ایسا ہوں ، میں وہ ہوں جیسا کہ میں نے بتایا ہمارے ایک مسلمان بادشاہ کے دل میں
یہ خیال پیدا ہوا جس نے الحمراء کا محل بنایا تھا کہ میں اتنا عظیم بادشاہ ہوں کہ کئی ہزار مز دور الحمراء کا
محل بنا رہا تھا صرف پتھر کھودنے والے تھے کئی ہزار جو ساری دنیا سے آئے ہوئے چوٹی کے
کاریگر تھے۔یہ آنا، میں، میں میں تو اتنا غالب آیا شیطان کہ ہر چیز میں انانیت کے جلوے اس کو
نظر آئے مگر خدا تعالیٰ نے اس کی کوئی نیکی قبول کی ہوئی تھی اس وقت خدا نے کہا فرشتوں کو میرے
بندے کو جا کر بتاؤ، جھنجھوڑو، سنبھالو اسے تو خدا تعالیٰ کے حکم سے اسے سنبھالا گیا اور یکدم اسے
احساس ہوا کہ میں خدا کو چھوڑ کے انانیت کی طرف کیسے جھک رہا ہوں گھوڑے سے چھلانگ ماری
اور مصلی بچھائے بغیر زمین کے اوپر سجدہ ریز ہو گیا۔واپس آگیا کہا میں اس محل میں نہیں ٹھہر سکتا۔جب تک اس کونئی سجاوٹ نہ پہنا ولا غَالِبَ إِلَّا اللہ اس کا Motive ہے۔قریباً دو اڑھائی گز
کی پٹی ہے چاروں طرف کمرے ہیں۔ہر کمرے میں لَا غَالِبَ إِلَّا اللہ کہیں چھوٹی پٹی میں،
کہیں گول دائرہ کے اندر لکھا ہوا ہے۔لا غَالِبَ إِلَّا الله سے انہوں نے سجا دیا۔اگر کوئی شخص اپنے دل میں حقیقی طور پر لا غَالِبَ إِلَّا الله کے مفہوم کو سمجھتا ہے انانیت
وہاں نہیں ٹھہر سکتی۔مار دی اس بادشاہ نے اپنی انانیت لَا غَالِبَ إِلَّا الله کے عملی اعلان کے
ساتھ اور جب وہ محل لا غَالِبَ إِلَّا الله کے سائے میں آ گیا تو پھر بادشاہ اس میں آگیا۔پھر اس
نے وہاں رہائش اختیار کی۔میں نے جاکے دیکھا، نماز کے لئے ایک چھوٹا سا حجرہ بھی بنایا ہوا
ہے۔میں نے منصورہ بیگم کو کہا ویسے تو انہوں نے اجازت نہیں دی ہوئی میں نے کہا یہاں سجدہ کر لو
خطبات ناصر جلد ہشتم
۴۰۹
خطبه جمعه ۱۷۵ کتوبر ۱۹۷۹ء
دعا کرو ان لوگوں کے لئے تو انہوں نے وہاں سجدہ کر لیا۔ہمیں توفیق مل گئی۔کسی وقت وہ ساری چیزیں بھی انشاء اللہ تعالیٰ اسلام کو مل جائیں گی لیکن
بہر حال ان آیات میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔بعض لوگ اپنے آپ کو پاک قرار دیتے ہیں اپنی پاکیزگی اور طہارت کا ڈھنڈورہ پیٹتے ہیں
حالانکہ خدا کی نگاہ میں وہ سزا کے مستحق ہیں، پاک نہیں ہیں اور اکثر لوگ ایمان کے دعوے کے
ساتھ ساتھ شرک بھی کرتے ہیں جیسا کہ یہاں میں نے مثال دی تھی بادشاہ سلامت کی لیکن اللہ تعالیٰ
نے ان کو شرک سے بچالیا اور پختہ ایمان پر ان کو قائم کر دیا۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر تم پاکیزہ بنا چاہتے ہو تو ضروری ہے کہ شیطان کے ہر حملہ سے
تم اپنے آپ کو محفوظ کرو اور اس کے لئے تمہیں ہی حکم دیا جاتا ہے کہ اے مومنو! تم شیطان کے قدم
پر نہ چلو بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کے حصول کے لئے جوطریق قرآن کریم نے
بتائے ہیں ان پر عمل کر کے رحمت اور فضل کو حاصل کرنے کی کوشش کرو۔تیرھویں اور اگر خدا تعالیٰ تمہیں اس کوشش میں کامیاب کر دے (اللہ ہی اپنے فضل سے
پاک بنے کی توفیق دیتا ہے ) اگر تم اپنی دعاؤں سے، اپنے اعمال سے، اپنے رب کو خوش کرلو گے
اور اس کی مغفرت تمہاری کوتاہیوں کو ڈھانپ لے گی اور اس کا فضل تمہارے عمل سے زیادہ جزا
دے دے گا اور اس کی رحمت کے سمندر میں تم نہانے لگو گے تو تم کا میاب ہو جاؤ گے۔اور پندرھویں کامیابی اور جزا جو ان آیات میں بتائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ بڑے درجات
الدرجت العلیٰ بہت بلند درجات ہوں گے۔یہاں میں سمجھتا ہوں اسی طرف اشارہ ہے کہ خدا تم
سے کلام کرے گا اور خدا تعالیٰ کی نگاہ میں تمہیں اپنے لئے محبت اور پیار نظر آئے گا۔پیار کی ، اور
رضا کی نظر اللہ تعالیٰ کی تم پر پڑے گی اور اس کے علاوہ پھر اس کے کم درجے کے فضل بھی تمہیں
ملیں گے ایسی جنتیں جہاں ہر قسم کے آرام ہوں گے ، ہر قسم کی ضرورت کو پورا کیا جائے گا وہاں کے
جسموں کے مطابق وہاں کی روح کے مطابق۔یہ جنتیں ہمیشہ فائدہ پہنچاتی رہیں گی۔اپنے مکینوں کو
اور مکین ہمیشہ اس میں رہیں گے۔جنتوں میں رہیں گے اور ہمیشہ جنتوں سے فائدہ حاصل کرتے
خطبات ناصر جلد هشتم
۴۱۰
خطبه جمعه ٫۵اکتوبر ۱۹۷۹ء
رہیں گے۔جنتیں ہمیشہ ( محدود وقت تک کے لئے نہیں ) اپنے مکینوں کو فائدہ پہنچاتی رہیں گی اور
ان جنتوں میں بسنے والے مکین ہمیشہ ان جنتوں سے فائدہ حاصل کرتے رہیں گے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور اپنی رحمت سے ہم سب کو ان جنتوں کا وارث بنائے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۸ اگست ۱۹۸۰ ء صفحه ۲ تا ۶ )