زندگی کا مقصد انسانوں کے دل توحیدِ باری اور عظمتِ رسول کے لئے جیتنا ہے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۴۶۹
خطبه جمعه ۲۳ / نومبر ۱۹۷۹ء
زندگی کا مقصد انسانوں کے دل توحید باری
اور عظمت رسول کے لئے جیتنا۔ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۳ نومبر ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آپ سب جانتے ہیں کہ گزشتہ چند روز میرے لئے بھی اور آپ کے لئے بھی انتہائی
پریشانی اور کرب کے گزرے۔ایک ان ہو نا واقعہ ہو گیا۔فسادی مسجد حرام میں داخل ہوئے اور
فساد کے حالات انہوں نے پیدا کئے۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ہے کہ حکومت وقت نے حالات پر
قابو پالیا ہے۔الحمد للہ۔مگر یہ واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں اور بیت
اللہ خانہ کعبہ یا مسجد حرام کا تعلق
صرف مناسک حج کے ساتھ نہیں ہے کہ عمر میں ایک بار ایک ایسا مسلمان مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ
سَبِيلًا (ال عمران : ۹۸) جو آسانی سے وہاں پہنچ سکتا ہو وہاں پہنچ کر حج کے مناسک بجالائے اور
وہ لوگ جو اس زمرے میں نہیں آتے کہ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا وہ اپنی اپنی نیت کے مطابق
اپنے رب سے اپنی نیتوں کا اجر پاتے ہیں اور اپنے کرب کا اور اس دکھ کا کہ وہ نہیں جا سکے حج
کے لئے ، زاد راہ نہیں تھی ، راستے کھلے نہیں تھے وغیرہ وغیرہ بہت ساری باتیں بیان ہوئی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی بے چینی کو دیکھ کر ان کی عظیم خواہش کو دیکھ کر جو پوری نہیں ہو رہی ، ہم امید رکھتے
ہیں کہ ان کو بھی اجر دیتا ہے کیونکہ پیار کرنا اس کا کام ہے، بندہ کا کام تو حقیر سے نذرانے اس کے

خطبات ناصر جلد هشتم
۴۷۰
خطبه جمعه ۲۳ / نومبر ۱۹۷۹ء
حضور پیش کر دینا ہے، اس سے زیادہ وہ کچھ نہیں کرسکتا۔ہم عاجز بندے اور کر بھی کیا سکتے تھے سوائے اس کے کہ عاجزی کے ساتھ پچھلے چند دن ہم
نے خدا تعالیٰ کے حضور دعاؤں میں گزارے اور اس سے اس کی رحمت کے طالب ہوئے اور اس
سے ہمیشہ کے لئے ایسے حالات پیدا ہو جانے کے طالب ہوئے کہ کسی فسادی کو کبھی بھی آئندہ اس
قسم کی جرات کرنے کا حوصلہ نہ ہو۔میں نے بتایا ہے کہ مسجد حرام یا بیت اللہ جو ہے اس کا تعلق صرف مناسک حج کے ساتھ نہیں
ہے بلکہ اس کا تعلق محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم بعثت کے ساتھ ہے اور اس کا تعلق بنی نوع انسان
کے لئے عظیم رحمتوں کے پیدا کر دینے کے ساتھ ہے۔خانہ کعبہ میں بسنے والی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولا د کو قریباً اڑھائی ہزار سال تربیت
دی گئی اور بتدریج ان کی قوتوں اور استعدادوں کو اس رفعت تک پہنچایا گیا کہ جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی بعثت ہوئی تو ان میں وہ لوگ پیدا ہوئے اور جوں جوں وہ لوگ اسلام میں داخل ہوئے انہوں
نے ان ذمہ داریوں
کو ، اس عظیم بوجھ کو ( جو بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے اور اللہ تعالیٰ کے
قدموں میں انہیں جمع کر دینے کے لئے تھا) اٹھانے کی جو طاقت دی گئی تھی اس کا شاندار مظاہرہ کیا
اور خدا کی راہ میں وہ قربانیاں دیں، اللہ تعالیٰ پر اس قسم کا تو کل انہوں نے کیا کہ انسانی آنکھ
ورطہ حیرت میں پڑ گئی کہ یہ کس قسم کی قوم اور کیسے لوگ ہیں۔ایک وقت تک ان میں سے بہتوں
نے مخالفت کی اور چونکہ قو تیں اور استعدادیں انتہا تک پہنچ چکی تھیں اپنی نشو و نما میں ، انہوں نے
مخالفت میں بھی اپنی کوششوں کو انتہا تک پہنچایا تا کہ دنیا اس سے یہ سبق لے کہ جب خدا کی راہ
میں قربانیاں دینے والوں نے قربانیاں دیں اس کے اچھے نتائج نکلے۔بنی نوع انسان کے لئے تو
وہ ان کی قوتوں اور استعدادوں اور قربانیوں کے نتائج نہیں تھے بلکہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس
کی رحمت تھی کہ اس نے ان قربانیوں کو قبول کیا اور اپنے منصوبہ کے مطابق جو تد بیر وہ جاری کرنا
چاہتا تھا اس کو جاری کرنے کے لئے اچھے نتائج نکال دیئے کیونکہ وہی قوت اور استعداد اور وہی
طاقت جب اسلام کے خلاف استعمال ہوئی تو نا کام ہوئی۔وہی قوت اور استعداد جب اسلام کے

خطبات ناصر جلد هشتم
۴۷۱
خطبہ جمعہ ۲۳ /نومبر ۱۹۷۹ء
حق میں استعمال ہوئی تو کامیاب ہوئی۔اس سے عقل یہ نتیجہ نکالتی ہے کہ جو ان کی کوشش نہ ایثار کا نتیجہ
ہے وہ ان کی قوت اور استعداد کا نتیجہ نہیں۔اگر یہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی استعداد کا نتیجہ
ان کی اپنی ہی طاقتوں
کا نتیجہ تھا اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں
کا نتیجہ نہ تھا۔وہ جو تاریخ نے دیکھا
ان کے دورِ خلافت میں اگر یہ ان کی طاقتوں کا نتیجہ تھا تو جب وہ مخالفت کو انتہا تک پہنچارہے تھے
اور دشمنی ان کی حدود کو پھلانگ رہی تھی اسلام کے خلاف اس وقت ان کی صلاحیتیں اور طاقتیں
کیوں بے نتیجہ رہیں ، نا کام ہو ئیں۔طاقت تو وہی تھی ، عمر تو وہی تھے۔اپنی ساری طاقتوں اور
استعدادوں کے ساتھ ، مگر پہلی کوشش ناکام ہوئی جو اسلام کے خلاف تھی۔اسی عمر کی وہ قو تیں اور
استعدادیں جب اسلام کے حق میں استعمال ہو ئیں تو کامیاب ہوئیں اور بڑی شان کے ساتھ
کامیاب ہو ئیں۔ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ جب حضرت عمر کی کوششیں شان کے ساتھ کامیاب
ہو ئیں تو یہ شان خدا تعالیٰ کی رحمت تھی ، حضرت عمر کی قوتوں اور استعدادوں کی نہیں تھی۔اڑھائی ہزار سال تک ایک قسم کا وقف تھا۔بنی اسماعیل میں جو جاری تھا کچھ غلط خیال بھی
ان میں پیدا ہوئے لیکن بتدریج وہ طاقتیں ترقی کرتی چلی گئیں۔جب ابتدا ہوئی اس وقف کی
ا
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں اور بعد میں آنے والے انبیاء کے زمانہ میں تو ان کو
مخاطب کر کے یہ نہیں کہا گیا تھا اَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجِ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ أَمَنَ
بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ (التوبة: 19) لیکن انہیں کی نسلیں فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلوةَ
وَاتَّبَعُوا الشَّهَوتِ (مریم :۶۰) کے مطابق اور اس میں خدا تعالیٰ نے ایک حقیقت بیان کی ہے
بعد میں آنے والی نسلوں کی۔ان کو مخاطب کر کے قرآن کریم مذکورہ الفاظ میں ان سے مخاطب ہوا۔خانہ کعبہ کے ساتھ تعلق رکھنے والی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قیادت میں جو عظیم تحریک
بنی نوع انسان کے دلوں کو خدائے واحد ویگانہ کے لئے جیتنے کی جاری ہوئی اس کے مختلف پہلو جو
تھے ، ان کا تعلق مسجد حرام اور اس بیت اللہ کے ساتھ ہے۔اس پر میں نے بہت سے خطبے ایک
وقت میں دیئے تھے اور تئیس مقاصد تعمیر بیت اللہ اس میں میں نے بیان کئے وہ رسالے کی شکل
میں اکٹھے چھپ چکے ہیں۔بعض نے پڑھے ہوں گے۔یادر کھے ہوں گے۔بعض نے پڑھے

خطبات ناصر جلد هشتم
۴۷۲
خطبه جمعه ۲۳ / نومبر ۱۹۷۹ء
ہوں گے بھول گئے ہوں گے۔بعض نے پڑھے ہی نہیں ہوں گے۔پھر اس کو تازہ کریں اپنے ذہنوں
میں۔سارا منصوبہ اسلام کی ترقی کا اس مرکزی نقطے کے گردگھومتا ہے۔مسجد حرام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی بعثت مکہ میں ، ان دونوں کو اکٹھا کر کے وہ مرکزی نقطہ بنتا ہے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
بعثت اور اس بعثت کے مقاصد کی کامیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کا ایک انتظام جو ہزاروں سال سے
خدا تعالیٰ نے اس کو جاری کیا ہوا تھا۔اس منصوبہ کی بنیاد اس پر ہے اِن اَوَلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ (ال عمران: ۹۷) نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد یہ ہے کہ بنی نوع انسان کی بھلائی کا سامان پیدا کیا جائے۔۔میں نے تفصیل سے ان خطبات میں بیان کیا تھا کہ بنی نوع انسان کی بھلائی کی کوئی کوشش جو
بیت اللہ سے تعلق رکھنے والی ہو یا کسی اور سلسلہ نبوت سے تعلق رکھنے والی ہو، بعثت محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے
پہلے تاریخ انسانی میں ہمیں نظر ہی نہیں آتی۔اسی سے میں نے نتیجہ یہ نکالا کہ یہ سب کچھ جو ہورہا تھا
وہ خدا کے محبوب ہمارے پیارے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کے لئے ہور ہا تھا اور جو ایک خوشخبری کا
پیغام نوع انسانی کو دیا گیا تھا وہ مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا (ال عمران:۹۸) ہے اس کا یہ مطلب نہیں ہے
کہ جو اس چار دیواری کے اندر داخل ہو وہ امن میں آ گیا۔وہ بھی ہے لیکن محض وہ نہیں۔اس کا مطلب
یہ ہے کہ جس کی زندگی اس تعلیم کے احاطہ کے اندر آ کر شیطانی وساوس سے محفوظ ہوگئی۔جس تعلیم کا
تعلق محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور بیت اللہ سے ہے، وہ امن میں آ گیا۔اب دنیا نے بین الاقوامی یعنی
ساری دنیا کے لئے امن کی کوشش تو ابھی ماضی قریب میں شروع کی اور نا کام ہوتے چلے گئے۔بین الاقوامی مجالس بہت سی بنا ئیں لیکن نہ جھگڑوں کو دور کر سکے نہ لڑائیوں کو مٹا سکے، نہ سکونِ قلب
جو امن کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے پیدا کر سکے۔اس لئے کہ دنیوی کوششیں جب اللہ تعالیٰ کے قانون
اور اس کے منصوبے اور اس کی تعلیم اور ہدایت پر مبنی نہ ہوں وہ کامیاب نہیں ہوا کرتیں۔اس
منصوبہ ، اس ہدایت کا تعلق بیت اللہ سے ہے۔اس کا تعلق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے
جن کے لئے یہ سارا کچھ کیا گیا تھا۔بیت اللہ کے مقام پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روشنی ڈالی۔قرآن کریم نے

خطبات ناصر جلد هشتم
۴۷۳
خطبه جمعه ۲۳ / نومبر ۱۹۷۹ء
ہمیں بتایا کہ مسجد حرام یا بیت اللہ جسے ہم کہتے ہیں اس کی عظمت اس کی شان کیا ہے اور اس
عظیم شان والی مسجد بیت الحرام کی بے حرمتی کی گئی جس نے ہمیں دکھ دیا، جس نے ہمیں آستانہ باری پر
جھکا دیا اور دعائیں کرنے کی توفیق دی اس کی عظمتوں کو ہمیشہ یادرکھیں۔وہ آیات جن میں یہ منصوبہ
بیت اللہ سے تعلق رکھنے والا بیان ہے وہ سارا منصوبہ جو ہے وہ شروع ہوتا ہے اس مرکزی نقطہ
سے یعنی مسجد حرام سے اور اس کا دائرہ بڑھتے بڑھتے ساری دنیا میں پھیلتا اور بنی نوع انسان کو
اپنے احاطہ میں لے لیتا ہے۔ہمارے وجود کا ذرہ ذرہ اس منصوبہ پر قربان۔ہماری تو زندگی کا
مقصد ہی یہ ہے کہ ہماری کوششوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں کچھ اس طرح نازل ہوں کہ
نوع انسانی کے دل اللہ تعالیٰ کی توحید اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور رسالت کے لئے جیتے
جائیں اور توحید کے جھنڈے تلے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں نوع انسانی کو لا بٹھایا
جائے۔ہم تو ایک سیکنڈ کے لئے بھی اس پاک اور مطہر گھر کی بے حرمتی جس کا تعلق اس عظیم ہستی ،
اس عظیم وجود محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے برداشت نہیں کر سکتے لیکن ہمارے پاس جو ہے ہم وہی
پیش کر سکتے ہیں۔ہمارے پاس ایک عارف دل ہے جو حقیقت کو سمجھتا اور ایسے حالات میں بے چین
ہوتا ہے۔ہمارے پاس وہ آنسو ہیں کہ خدا تعالیٰ کے حضور جب ہم جھکتے ہیں تو سجدہ گاہ کو تر کر
دیتے ہیں۔ہمارے پاس وہ پر سوز دعا ہے کہ جب وہ آسمانوں کی طرف بلند ہوتی ہے تو عرشِ الہی
کو ہلا دیتی ہے۔پس تمہاری خیر خدا منائے گا۔خدا ہمیشہ تمہیں خیر سے رکھے تم خدا کے لئے اور اس کے
رسول کے لئے اپنی زندگیاں گزارو اور اللہ تعالیٰ کے ہر قسم کے انعام کو حاصل کرو۔خدا کرے
ایسا ہی ہو۔موسم بارش کا ہے اللہ تعالیٰ رحمت کی بارش کرے۔اس وجہ سے میں نمازیں جمع کرا دوں گا۔روزنامه الفضل ربوه ۵/ دسمبر ۱۹۷۹ ء صفحه ۲ تا ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی