محمدﷺ لولاک لما خلقتُ الافلاک کے مصداق ہیں

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۰۱
خطبہ جمعہ ۱۴ /دسمبر ۱۹۷۹ء
محمد صلی اللہ علیہ وسلم لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْأَفَلَاكَ
کے مصداق ہیں
خطبه جمعه فرموده ۱۴ / دسمبر ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جو رسول بھی دنیا کی طرف مبعوث ہواوہ نذیر اور بشیر کی حیثیت سے مبعوث ہوالیکن جو بشارتیں
انہوں نے دیں وہ اپنے مقام کے لحاظ سے دیں رسولوں کی رسالت میں فرق کرنا تو جائز نہیں۔لا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ (البقرة : ۲۸۲) ہر رسول خدا کا پیارا اور فرستادہ ہے۔لیکن ہر رسول
نے اپنے ماننے والوں کو جو بشارتیں دی ہیں ان میں بڑا فرق ہے۔اس تفصیل میں جانے کی
ضرورت نہیں۔ہمیں تو غرض اپنے پیارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے جو بشارتیں محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے اپنی اُمت کو دیں وہ اپنے مقام کے لحاظ سے تھیں اور اس قدر وسعت ہے ان
بشارتوں میں اور اس قدر رفعت ہے ان بشارتوں میں کہ کوئی اور رسول اپنی بشارتوں کے لحاظ سے
کوئی مقابلہ ہی نہیں رکھتا ان بشارتوں کے ساتھ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو جو بشارت
دی وہ یہ تھی کہ اگر تم مجھ پر ایمان لاؤ۔ایمان کے تقاضوں کو پورا کرو۔اپنی زندگیاں میرے اُسوہ
کے مطابق ڈھالو تو خدا تعالیٰ تمہیں یہ بشارت دیتا ہے۔وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ
صِدْقٍ عِندَ رَبِّهِمُ (یونس : ۳) کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ظاہر و باطن طور پر ایک کامل درجہ

خطبات ناصر جلد هشتم
۵۰۲
خطبہ جمعہ ۱۴ ؍دسمبر ۱۹۷۹ء
ایک بلند تر مقام تمہیں حاصل ہوگا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جو مقام خدا کے نزدیک ہے۔لَوْ لَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْأَخْلَاكَ کہ ہر دو جہان آپ کی وجہ سے ہی پیدا کئے گئے جو مقام آپ کا
خدا کے نزدیک ہے اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان کیا کہ میرا پیار لینا چاہتے ہو تو میرے محمد کی اتباع کرو۔فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران : ۳۲) پھر تمہیں خدا کا پیار بھی مل جائے گا۔یہ جو ظاہر و باطن
طور پر کامل درجے کی بشارت ہے یہ اتنی بلند ، اتنی رفعتوں والی ، اتنی عظمتوں والی بشارت ہے، اتنی
وسعتوں والی بشارت ہے کہ اس نے کامل انسان تک آپ کے
متبعین کو پہنچادیا۔آپ کے قدموں
میں ماننے والوں ، اُسوہ پر عمل کرنے والوں کو اکٹھا کر دیا۔اتنا بڑا انعام حاصل کرنا محض انسان کی کوشش سے ممکن نہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم
میں ہی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعہ سے ہی اُمت کو یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ پاک ہے اور پاکوں
کو پسند کرتا ہے۔پاکیزگی سے پیار کرتا ہے۔ہر گند سے پاک ہو جاؤ گے تو ہر حسن سے منور ہو جاؤ
گے۔خدا کی نگاہ میں پاک ٹھہرو گے تو اپنی استعداد کے مطابق ظاہر و باطن میں ایک کامل درجہ خدا کے
نزدیک تمہیں حاصل ہو جائے گا۔یہ انسان اپنی کوشش سے نہیں کر سکتا۔اس کے لئے خود ہمیں
ایک راہ بتائی اور وہ راہ یہ بتائی کہ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة (البقرة : ۱۵۴)
کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان کا دعوی کرنے والو، اللہ پر ایمان کا دعوی کرنے والو کہ
ہم خدا اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) پر ایمان لائے جو بشارتیں تمہیں ملی ہیں اگر تم انہیں حاصل کرنا
چاہتے ہو ، وہ بلند تر مقام جو تمہارے مقدر میں ہے اس بلندی اور رفعت تک تم پہنچنا چاہتے ہو تو یاد
رکھو اپنے زور سے وہاں نہیں پہنچ سکتے۔نہ اپنی کوششوں سے خدا کے پیار کو حاصل کر سکتے ہو۔اس
کے لئے ضروری ہے خدا تعالیٰ کی مدد کو حاصل کرنا۔اگر اللہ تعالیٰ فضل کرے اور اس کی مدد
تمہارے شامل حال ہو۔اگر اس کی نصرت تمہیں توفیق دے کہ تم اس کے حضور قربانیاں پیش
کر سکو۔اگر اس کی رحمت اور اس کا فضل تمہاری کوششوں میں
تمہارے اعمالِ صالحہ میں ایک حسن پیدا
کرے۔ایک نور پیدا کرے تب یہ ممکن ہے اور صرف اس وقت ممکن ہے۔اس کے بغیر ممکن نہیں
ہے۔اس لئے اگر اپنا مقدر حاصل کرنا چاہتے ہو۔یعنی جہاں تک تم پہنچ سکتے ہو جس غرض کے لئے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۰۳
خطبہ جمعہ ۱۴ ؍دسمبر ۱۹۷۹ء
تمہیں پیدا کیا اُمت مسلمہ میں ، اس غرض کو اپنی زندگی کے اس مقصد کو حاصل کرنا چاہتے ہو، اس
مقدر کو حاصل کرنا چاہتے ہو تو خدا سے استعانت چاہو، اس کی مدد، اس کی نصرت ، اس کا فضل ،
اس کی رحمت حاصل کرنے کی کوشش کرو۔کیسے کوشش کرو؟ صبر کے ساتھ اور صلوۃ کے ساتھ۔صبر کا تعلق انسان کی اپنی جدو جہد ، اس کی اپنی سعی کے ساتھ ہے۔اپنے مجاہدہ کے ساتھ
ہے جو روحانی میدانوں میں وہ بجالاتا ہے۔صبر کا ایک پہلو یہ ہے کہ استقامت کے ساتھ برائیوں سے بچے، اپنے نفس کو نواہی سے
بچنے پر باندھے رکھے۔یہ ہیں صبر کے معنی ایک پہلو کے لحاظ سے۔پوری کوشش کرے کہ کوئی ایسا
عمل اس سے سرزد نہ ہو جو ( خدا کے فرمان کے مطابق ) خدا کو ناراض کرنے والا ہے اور صبر کے
دوسرے معنی یہ ہیں کہ جرات اور شجاعت کے ساتھ نیکیوں کی راہوں پر گامزن رہے۔تو اللہ تعالیٰ
نے فرمایا کہ میری مدد حاصل کر وصبر کے ذریعہ سے کوشش کرو کہ تم سے گناہ سرزد نہ ہو اور کوشش کرو
کہ ہمیشہ نیکیاں سرزد ہوتی رہیں۔اعمال صالحہ تم بجالاتے رہو اور یہ تمہاری کوشش ہو۔لیکن یہ کافی
نہیں اس کے لئے بنیاد بناؤ اپنے عمل کو ، اور صلوٰۃ کو ، خدا سے دعائیں مانگو ، خدا کو یا درکھو، خدا کی
صفات اور اس کی ذات کی معرفت حاصل کرو اور خدا تعالیٰ کی عظمتوں کو اپنے ذہن میں حاضر
رکھتے ہوئے ان عظیم صفات کا واسطہ دے کر اس سے مانگو (مدد) کہ وہ قدم صدق ظاہر و باطن
طور پر جو ایک کامل درجہ مقرر ہے وہاں تک تمہیں پہنچا دے۔اعمالِ صالحہ بجالا و بدیوں سے پر ہیز کرومگر اس کے نتیجہ میں نخوت پیدا نہ ہو بلکہ سمجھو اور
یقین کرو کہ اپنی کوشش کوئی شے نہیں جب تک اس کے ساتھ صلوۃ دعا اور مقبول دعا کا جو نتیجہ ہے
یعنی خدا تعالیٰ کا فضل ، اس کا نزول نہ ہو اس وقت تک کچھ ہو نہیں سکتا۔اگر اس استعانت میں مدد
کے حاصل کرنے میں تم اپنی نیت کے خلوص کے نتیجہ میں، اگر تم اپنے جذبۂ ایثار اور قربانی کے نتیجہ
میں، اگر تم اپنے پیار کی شدت کے نتیجہ میں اگر تم اپنے فدائیت کے حسن کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل کو
جذب کرسکو گے تو تمہارے اعمال مقبول ہو جائیں گے جو صبر کی تعلیم کی روشنی میں تم بجالائے اور جب
تمہارے اعمال مقبول ہو جائیں گے تب تم اس قسم کے مومن بن جاؤ گے۔وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۰۴
خطبہ جمعہ ۱۴ / دسمبر ۱۹۷۹ء
کہ جن کے متعلق بشارت دی گئی ہے آنَ لَهُمُ قَدَمَ صِدْقٍ عِندَ رَبِّهِمْ جن کا خدا تعالیٰ کے حضور
ظاہر و باطن طور پر ایک کامل درجہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حضور پیار اور رضا کی جنتوں میں جگہ دے اور وہ وعدے جو
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت سے کئے گئے ہیں ہماری زندگیوں میں وہ پورے ہوں اور ہم بھی اس
کے وارث ہوں۔جس طرح اور کروڑوں اس کے وارث ہوئے اور قیامت تک وارث ہوتے
رہیں گے۔روزنامه الفضل ربوه ۳۰/جنوری ۱۹۸۰، صفحه ۶،۵)

آج 10 میں سے 10 باقی