سب سے بہتر اور ترقیات کی طرف لے جانے والی کتاب قرآن کریم ہے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۱۳
خطبہ جمعہ ۲۸ /دسمبر ۱۹۷۹ء
سب سے بہتر ، مفید اور ترقیات کی طرف
لے جانے والی کتاب قرآن کریم ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۹ء بمقام مردانہ جلسہ گاہ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں :۔بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبَّكَ الَّذِي خَلَقَ - خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ
علق - اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ - الَّذِى عَلَمَ بِالْقَلَمِ - عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ -
(العلق : ۱ تا ۶)
اس کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ان آیات کے معنی یہ ہیں۔اپنے رب کا نام لے کر پڑھ جس نے سب اشیاء کو پیدا کیا اور
جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔قرآن کو پڑھ کر سنا تارہ کیونکہ تیرا رب بڑا کریم
ہے۔وہ جس نے قلم کے ساتھ علم سکھایا آئندہ بھی سکھائے گا۔اس نے انسان
کو وہ علم سکھایا جو وہ
پہلے نہیں جانتا تھا۔اقرا کے معنے عربی زبان میں دو ہیں۔ایک لکھی ہوئی تحریر کا پڑھنا۔ہر طالب علم کتابوں سے
علم حاصل کرتا ہے قرآن کریم واقع میں ایک کریم کتاب، حقیقتاً ایک عظیم کتاب اور بلا شک وشبہ
ایک مجید کتاب ہے اور حکیم کتاب ہے۔اقرا کے تفسیری معنی ہیں کتاب پڑھ کے علم کو حاصل

خطبات ناصر جلد هشتم
۵۱۴
خطبه جمعه ۲۸ /دسمبر ۱۹۷۹ء
کرو اور سب سے بہتر کتاب اور سب سے مفید کتاب، سب سے زیادہ ترقیات کی طرف لے
جانے والی کتاب قرآن کریم ہے۔اس لئے جس کتاب کے متعلق خصوصا زور دے کر کہا گیا کہ
پڑھو وہ قرآن کریم ہے اور پھر قرآن کریم ہی کے جو سچائیوں پر مشتمل کتب ہیں وہ قرآن کریم ہی
کی بالواسطہ یا بلا واسطہ تفاسیر ہی ہیں۔دوسرے معنے ہیں سنو اور پھر اسے دہراؤ۔جو سنا ہے اُسے دہراؤ۔یہ علم سیکھنے کے لئے
ضروری ہے کیونکہ علم سیکھنے کے لئے استاد کی ضرورت ہے۔استاد کہتا ہے، طالب علم سنتا ہے پھر
اسے دہراتا ہے۔سنو اور دہراؤ۔جس طرح سیکھنے کے لئے ضروری ہے اسی طرح سکھانے کے لئے
بھی ضروری ہے جو سیکھو اور دہراؤ۔سیکھنے کے لئے ، یاد کرنے کے لئے ، اسے دوسروں تک پہنچانے
کے لئے بھی دہراؤ۔یہ سارے مفہوم اقرا کے اندر آ جاتے ہیں۔یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اس رب کے نام سے جس نے پیدا بھی کیا اور جس نے تمہاری
نشو ونما اور ربوبیت کے سامان بھی پیدا کئے پڑھو اور دہراؤ۔جو سنا ہے اسے دوسروں کو پہنچاؤ۔سناؤ اسے۔خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ۔یہ خالق رب جہاں تک اس کا ئنات میں انسان
کا تعلق ہے، اس
خالق رب نے انسان کو علق سے پیدا کیا۔قرآن کریم کی مختلف آیات میں جو انسان کی تخلیق کا ذکر
ہے اس سے ہمیں پتا لگتا ہے کہ طین سے انسان کو بنایا، گیلی مٹی سے۔اس گیلی مٹی کو مختلف مدارج
میں سے گزارتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے اسے ایسے ذلیل سے مائع قطرے کی شکل دی جو مادر رحم
میں پڑتا اور وہاں ایک فرد واحد انسانوں میں سے۔وہ اس کا وجود بننا شروع ہو جاتا ہے۔پھر رحم
مادر میں بہت سے مدارج میں سے وہ گزرتا ہے۔پھر پیدائش کے وقت وہ انسان اپنے جسم کے
لحاظ سے وہ ایک وجودا اپنی پہلی تکمیل میں ظاہر ہوتا ہے۔علق جو ہے خون کا لوتھڑا، ان مدارج میں سے ایک ایسا درجہ ہے ارتقائی مدارج جن میں
سے طین گیلی مٹی گزری اور انسان بنا کہ جس میں ایک انقلابی پہلے جو مدارج ہیں ان میں ایک
انقلابی تبدیلی پیدا ہو کے عَلق بنا اور پھر یہ مدارج میں سے گزرتا ہوا ایک انقلابی تبدیلی پیدا ہوئی

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۱۵
خطبه جمعه ۲۸ /دسمبر ۱۹۷۹ء
اور انسان کے اندر اللہ تعالیٰ نے روح پھونکی۔اس میں روح پڑ گئی اور وہ ایک جسم اپنی روح
رکھنے والا پیدا ہو گیا۔تو یہاں ہمیں یہ بتایا گیا کہ انسان کے متعلق بھی اگر علم حاصل کرنا ہے تو پہلی انقلابی تبدیلی
سے پہلے جو مدارج ہیں وہ بھی ایسے ہیں کہ جن پر تحقیق کرنی چاہیے۔خدا تعالیٰ کی آیات اور
نشانات اور علامتیں جو خدائے واحد و یگانہ کی طرف لے جانے والی ہیں اس تحقیق کے اندر آپ کو
ملیں گی اور جو خون کا لوتھڑا بننے کے بعد مختلف مدارج میں سے یہ خون کا لوتھڑا گزرتے ہوئے
انسانی جسم پورا زندہ اور روح والا بنتا ہے ان پر آپ جب تحقیق کریں گے، اس تحقیق پر مطالعہ
کریں گے، آپ دوسروں کو سکھائیں گے تو اس میں بھی بہت سی آیات باری جو ہیں وہ آپ کے
سامنے آئیں گی۔اقرا علم حاصل کرو۔سیکھو کتاب سے بھی سن کے بھی ، وَ رَبُّكَ الْأَكْرَمُ اور پھر تم اس نتیجہ پر
پہنچو گے کہ ربوبیت کرنے والا ہمارا پیارا خالق جو ہے وہ بڑا شرف رکھنے والا ہے۔اس کے شرف
کی کوئی انتہا نہیں۔وہ اپنی ذات میں بھی شرف رکھتا ہے اور جہاں بھی عزت و شرف آپ کو نظر آتا
ہے وہ اسی کی طرف رجوع کرتا ہے۔اور یہاں یہ بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ نوع انسانی کے علوم میں
بہت زیادہ ترقی ہوگی اور انسان کی علمی ترقیات جو ہیں ان کے وسیع میدان کھولے جائیں گے اور
یہ کام جیسا بعثت سے پہلے ہوتا تھا صرف اقرا سننے کے معنے میں اور آگے سنانے کے معنے میں وہاں
تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے علاوہ اس سے بڑھ کے ایک اور چیز آ جائے گی کہ قلم سے زیادہ
کام لیا جائے گا اور جب قلم سے علم سکھائے گا اللہ تعالیٰ تو یہ جو قلم ہم لکھتے وقت ہاتھ میں پکڑتے
ہیں، کانے کی کلک بھی ہے پرانی طرز کی۔نب بھی استعمال ہوئے۔اب بال پوائنٹ بھی بن
گئے۔سکتے کی بھی پنسلیں بن گئیں۔وہ بھی قلم ہے۔سرخ بھی بن گئی اور بہت ساری بڑی اچھی
قلمیں بن گئیں جو عرب گھوڑے کی طرح بہت دوڑنے والی ہیں۔یہ تو نہیں سکھاتی۔قلم ذریعہ بنتی
ہے ایک ایسی چیز کا جس نے دنیا میں علوم کا انتشار پیدا کر دیا اور وہ ایک کتاب ہے۔قلم لکھنے کا

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۱۶
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
کام کرتی ہے، قلم کچھ ظاہر کرنے کا ، کچھ جو خیالات ہیں لکھنے والے کے ان کو قرطاس پر ظاہر کرنے
کا کام کرتی ہے قلم۔پھر وہ اوراق جو ہیں بڑے بلند علوم کے۔بڑی اخلاقیات پر۔قرآن کریم کی
تفاسیر کی گئیں اور قرآن کریم کے جو خزانے ہیں وہ تو نہ ختم ہونے والے ہیں۔چودہ سو سال میں
ہمارے بزرگ علماء، اولیاء اللہ تعالیٰ جو معلم حقیقی ہے اس سے سیکھا اور پھر قلم سے، زبان سے بھی
پہلا جو معنی ہے اِقرا کا لیکن قلم سے بھی انہوں نے کام لیا اور کتب میں وہ علوم، اسرار روحانی جو
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے حاصل کئے تھے لوگوں تک پہنچائے اور لکھوکھہا ایسی کتابیں دنیا میں لکھی
گئیں جو انسان کی فلاح اور بہبود اور اس کے آرام اور سکون اور اس کے قلبی اطمینان اور اس کی
ذہنی خلش کو دور کرنے والی اور خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں کو دکھانے والی ، اللہ تعالیٰ تک پہنچنے
میں انسان کی مدد کر نے والی تھیں۔تو اعلان کیا گیا کہ ایک انقلاب عظیم سیکھنے سکھانے میں بعثت نبوی کے ساتھ شروع ہورہا
ہے اور وہ الَّذِى عَلَمَ بِالْقَلَمِ خدا تعالیٰ نے اعلان کیا کہ اب میں قلم کے ذریعہ سے علم کے
میدانوں میں انسان کی زندگی میں ایک انقلاب بپا کروں گا اور کتا میں لکھی جائیں گی اور کائنات
کے جو حقائق ہیں، حقائق زندگی جو ہیں انسان کے متعلق ، دوسری آیات ربانی کے متعلق وہ لکھنے
والا ایک جگہ پر ہوگا اور اس کے خیالات پہنچ جائیں گے۔کتابوں کے ذریعہ ہزا رہا ہزار ہا میل
پر۔الَّذِی عَلَم بِالقلم قلم کے ساتھ ان علوم کو رائج کرنے کے زمانے کا اعلان کیا گیا اور یہ بتا یا
گیا کہ یہ جو ہے یہ صرف پرانی باتیں نئے نسخوں میں نئی کتابوں میں نئی تالیف میں لکھی جا کر دنیا
میں نہیں پھیلیں گی۔عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ اور ہر صدی اس بات پر گواہ ہوگی کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم
میں یہ اعلان عظیم جو کیا تھا کہ عَلَمَ الْإِنْسَانَ مَا لَم يَعْلَمُ۔کہ انسان کو اس نے وہ علم سکھا یا جسے وہ
پہلے نہیں جانتا تھا حقیقتا صحیح ہے ہر صدی میں نئے علوم نکلے روحانی بھی اور مادی لحاظ سے بھی اور
انسان ترقی کرتا ہوا اس زمانے تک پہنچ گیا جس کے متعلق یہ کہا گیا تھا۔۔اِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ
زِلْزَالَهَا وَ اَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا - (الزلزال : ۲ ، ۳) کہ اس طرح معلوم ہوتا ہے کہ زمین
-

خطبات ناصر جلد هشتم
۵۱۷
خطبه جمعه ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۹ء
اپنے چھپے ہوئے خزانوں کو باہر نکال کے پھینک رہی ہے بڑی کثرت کے ساتھ نئے سے نئے علوم
جو ہیں وہ پیدا ہورہے ہیں۔میرا خیال ہے کہ ہر ماہ ساری دنیا کے نئے جو Points معلم اور محقق
جو ہے، نکالتا ہے دنیوی میدانوں میں وہ بھی ہزاروں لاکھوں ہیں اور ہر روز ہی کہیں نہ کہیں
خدا تعالیٰ روحانی نشان اپنے فیضانِ نبوی کے نتیجہ میں ظاہر کر رہا ہے اور دنیا علم کے اس میدان
میں آگے چل رہی ہے کہ جب یہ میدان آخر میں اپنی منزل کو پہنچتا نظر آئے گا انفرادی حیثیت میں
اور اجتماعی حیثیت میں تو اس وقت انسان اس حقیقت کو پالے گا کہ اللہ ہی اللہ ہے۔مولا بس۔خدا تعالیٰ جو واحد و یگانہ ہے وہ اس کائنات کی بنیاد بنتا ہے اور اسی پر تمام علوم کی عمارت تعمیر ہوئی
ہے اور اسی سرچشمہ سے ہر نور نکلتا ہے۔اللہ نُورُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ ( النور : ٣٦)
اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا کرے اور ہماری نسلوں کو کہ زیادہ سے زیادہ ہم ان حقائق کو
حاصل کرنے والے ہوں جو واقع میں حقائق ہیں۔جن میں کوئی کھوٹ نہیں۔جن میں کوئی جھوٹ
نہیں۔جن میں کوئی ملاوٹ نہیں۔جن میں کوئی اندھیر نہیں۔جن میں کوئی ظلمات نہیں۔وہ جونور
سے نکلے ہمارے اندر نور پیدا کرے اور ہمارا ملاپ کر دے اس وجود کے ساتھ جو نور ہی نور
ہے۔آمین
از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی