ایک دوسرے کا مال ناحق اور ناجائز طور پر مت کھاؤ

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۴۹
خطبه جمعه ۲۵ جنوری ۱۹۸۰ء
ایک دوسرے کا مال ناحق اور ناجائز طور پر
مت کھاؤ
خطبه جمعه فرموده ۲۵ جنوری ۱۹۸۰ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیات تلاوت فرمائیں۔وَلا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ وَتُدُلُوا بِهَا إِلَى الْحُكَامِ لِتَأْكُلُوا فَرِيقًا مِّنْ
اَمْوَالِ النَّاسِ بِالْإِثْمِ وَانْتُمْ تَعْلَمُونَ۔(البقرة : ۱۸۹)
ايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا اَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ
تَرَاضٍ مِنْكُمْ وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا - وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ عُدْوَانًا
وَظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَارًا - وَكَانَ ذَلِكَ عَلَى اللهِ يَسِيرًا۔(النساء : ۳۱،۳۰)
وَاللهُ يُرِيدُ أَن يَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَيُرِيدُ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الشَّهَوتِ أَنْ تَمِيلُوا مَيْلًا
عَظِيمًا - يُرِيدُ اللهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْكُمْ وَخُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا - (النساء : ۲۹،۲۸)
ان آیات کا ترجمہ یہ ہے اور تم ایک دوسرے کے اموال جھوٹ اور فریب کے ذریعہ مت
کھاؤ اور نہ ان اموال کے جھگڑے کو اس غرض سے حکام کی طرف کھینچ لے جاؤ تا تم لوگوں کے
مالوں کا کوئی حصہ جانتے بوجھتے ہوئے ناجائز طور پر اور گنہگار بنتے ہوئے ہضم کر لو۔اے
ایماندار و تم آپس میں ناجائز طور پر اپنے مال نہ کھاؤ ہاں یہ جائز ہے کہ مال کا حصول آپس کی رضا

خطبات ناصر جلد هشتم
خطبه جمعه ۲۵ جنوری ۱۹۸۰ء
کے ساتھ تجارت کے ذریعہ سے ہو اور تم اپنے آپ کو قتل نہ کرو۔اللہ یقینا تم پر بار بار رحم کرنے والا
ہے وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ عُدْوَانًا وَظُلْمًا اور جو شخص بھی دوسرے کا مال زیادتی اور ظلم کی وجہ سے
کھائے گا اسے ہم ضرور آگ میں ڈالیں گے اور یہ امر اللہ کے لئے آسان ہے اور اللہ تو یہ چاہتا
ہے کہ تم پر شفقت کرے اور جو لوگ بڑی خواہشوں کے پیچھے پڑتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم بدی کی
طرف بالکل جھک جاؤ۔اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ تم سے بوجھ کو ہلکا کرے اور انسان کو کمزور پیدا کیا
گیا ہے ان آیات میں جو باتیں بیان کی گئی ہیں وہ یہ ہیں۔۔یہاں یہ بتایا گیا کہ بعض لوگ دنیا میں ایسے ہیں کہ جو ایک دوسرے کا مال ناحق اور
ناجائز طور پر کھاتے ہیں، ناجائز اور ناحق مال کھانے کے انسان نے بہت سے طریقے ایجاد کر
لئے ہیں۔چوری کے ذریعہ سے، ڈکیتی کے ذریعہ سے کم ماپ تول کے ذریعہ سے ، ملاوٹ کے
ذریعہ سے، ناقص مال دینے کے ذریعہ سے، رشوت کے ذریعہ سے، حکام پر اثر و رسوخ ڈال کر
دوسرے کا مال غصب کرنے کا بھی ایک طریقہ ہے وغیرہ وغیرہ۔لمبی فہرست ہے ساری یہاں
دہرائی نہیں جاسکتی تو فرمایا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو ہر طریق ناجائز اور ناحق مال کے کھانے کا
استعمال کرتے اور دوسروں کا مال ہوتا ہے اور اس کو خود ناحق اور ظلم کرتے ہوئے لیتے ہیں اور
اپنے استعمال میں لاتے ہیں۔ب۔دوسرے یہ فرما یا کہ ہم اے مومنو تمہیں حکم دیتے ہیں کہ ایک دوسرے کا مال جھوٹ
اور فریب کے ذریعہ سے ناحق اور نا جائز طور پر مت کھاؤ۔دولت تو ہے ہی ایک ہاتھ سے نکل کے دوسرے کے ہاتھ میں جانیوالی جہاں تک دولت کا
ایک ہاتھ سے نکل کے دوسرے ہاتھ میں جانا ہے اسلام نے بنیادی طور پر یہ حکم دیا ہے کہ ہر شخص
اپنا حق لے غیر کا حق نہ مارے اور اسطرح پر اقتصادی زندگی میں اسلام نے جو ایک فضا پیدا کی
ہے۔امن اور سکون کی وہ ہر اس فضا سے مختلف ہے جو دنیا کے ہر دوسرے نظام نے انسانوں کے
اندر قائم کی ہے۔یہاں جو سب سے زیادہ دکھ دینے والی بات انسان کے لئے تھی اس کو نمایاں کر
کے پیش کیا اور وہ یہ کہ ناحق مال کھانے کی نیت ہے اور اس کے لئے جواز پیدا کرنا ہے حاکم وقت

خطبات ناصر جلد هشتم
۵۵۱
خطبه جمعه ۲۵ جنوری ۱۹۸۰ء
کے فیصلے کو انسان جانتا ہے کہ یہ میرا حق نہیں ہے۔انسان جانتا ہے کہ یہ ٹکڑ از مین کا میرا نہیں ، جانتا
ہے کہ یہ مکان میرا نہیں ، مکان کا یہ حصہ میرا نہیں ، جاتنا ہے کہ زمین کی پیداوار میری نہیں ، جانتا
ہے کہ کارخانوں کے اندر جو بنتا ہے اور جو آمدنی ہوتی ہے وہ ساری کی ساری میری نہیں۔اس
میں کام کرنے والوں کا بھی حق ہے۔سب کچھ جانتے ہوئے اپنے دل کو تسلی دینے کے لئے جھوٹے
گواہ پیش کر کے یا رشوت کے ذریعے یا کسی اثر اور رسوخ کے ذریعے حاکم وقت سے فیصلہ لیتا ہے
اور اپنے نفس کو تسلی دینے کی کوشش کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حاکم وقت کا فیصلہ تمہارے حق
میں میرے اس فیصلے کو نہیں روکے گا کہ میں تمہیں جہنم میں پھینک دوں اور اپنی گرفت میں لے
لوں۔یہ جو دنیا میں گند پھیلا ہوا ہے ( آپ غور کریں میں نے بہت غور کیا ) انتہائی فساد پیدا کرنے
والا اور معاشرے میں بے انتہاء بے چینی پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا ہے کہ جھوٹے مقدمے کر کے
جھوٹے گواہ پیش کر کے جھوٹی قسمیں کھا کے یعنی خدا تعالیٰ کو بھی اپنے حق میں گواہ کے طور پر بظاہر
زبانی طور پر پیش کر دیا اور جانتا ہے شخص کہ خدا بھی جانتا ہے کہ یہ اس کا مال نہیں اور اپنے دل کی
تسلی کے لئے ایسا طریق اختیار کر لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں حکم دیتا ہوں کہ تم حکام وقت
سے اپنے حق میں جھوٹے فیصلے مت لو۔قرآن کریم ہے بڑا عظیم۔بڑی ہی عظیم کتاب ہے۔بعض دفعہ بے وقوفی سے ناسمجھی سے بھی
غلط مقدمہ ایک شخص کر دیتا ہے۔اس واسطے اس چیز کو یہاں واضح کر دیا۔اگر کوئی شخص نا سمجھی سے
واقعہ میں سمجھتا ہے کہ حق اس کا ہے۔غلطی میں مبتلا ہے کہ میرا حق ہے اور کورٹ میں جاتا ہے اور
اس کا حق نہیں ہے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ لوگ وہ گروہ جو ہیں وہ میرے اس انداز کے مخاطب
نہیں ہیں۔مخاطب وہ ہیں کہ مقدمہ بازی اس حقیقت کو جانتے بوجھتے ہوئے کرتے ہیں کہ دعویٰ
جھوٹا ہے جو شخص نا سمجھی سے یا بے وقوفی سے یا غفلت سے کوئی جھوٹا مقدمہ کرتا اور اپنے حق میں
فیصلہ لیتا ہے تو اس کی وہ سزا نہیں۔قرآن کریم کے نزدیک جو اس شخص کی ہے جو جان بوجھ کر
لوگوں کے مال کو کھا تا اور حاکم وقت کی پناہ لیتا ہے۔

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۵۲
خطبه جمعه ۲۵ جنوری ۱۹۸۰ء
چوتھی بات یہاں یہ بتائی کہ ایک دوسرے کے ہاتھ سے مال جو نکلتا ہے اس کے جائز
طریقے ہیں۔تو جائز جو طریقے ہیں ان کو استعمال کرو مال نے تو بہر حال ایک کے پاس نہیں رہنا۔ایک زمیندار ہے اس کے ایک ہزار من گندم آگئی گھر کے لئے اسے ضرورت ہے دوسومن گندم کی
آٹھ سومن گندم اس نے بہر حال کسی اور کے گھر میں پہنچانی ہے۔ایک جائز طریقہ ہے اس ذریعہ
سے اس کی گندم تم اپنے گھر میں لے کے آؤ اور وہ طریقہ ہے ایسی تجارت جس کے اصول اسلام
نے وضع کئے۔خدا کے قائم کردہ اصولوں کے مطابق تجارت جسے ہم پاک اور ستھری تجارت کہہ
سکتے ہیں وہ تجارت جس میں جب مال کا تبادلہ ہوتا ہے تو کھوٹ نہیں ہوتا ، وعدہ خلافی نہیں ہوتی ،
جنس کو گیلا نہیں کیا جا تا وزن بڑھانے کے لئے ، تول کو یا ماپ کو کم نہیں کیا جاتا، اچھی گندم دکھا کے
سری کی کھائی ہوئی گندم نہیں دی جاتی ، منڈی کے بھاؤ سے زیادہ قیمت لینے کے لئے منڈی
سے باہر سودا نہیں کیا جاتا۔منع کیا گیا ہے اس سے بچنے والے کو اس کی جائز قیمت سے، جائز مال
سے محروم کرنے کے لئے منڈی سے باہر سودا نہیں کیا جاتا دونوں طرف اس کا اثر ہے۔تو تجارت
ہے اس کے ذریعہ سے تم یہ کرو۔یہ معاشرہ ایسا ہے ایک نے پیدا کرنا ہے وہ چیز دوسرے کے
پاس جائے گی اور پھر تیسرے کے پاس جائے گی۔تمدنی زندگی انسان نے گزارنی ہے۔انسان کو
جو اللہ تعالیٰ نے طاقتیں دی ہیں وہ مختلف ہیں اگر سب کو ہی خدا تعالیٰ اناج اگانے کی طاقت دیتا ( قوتیں
اور استعدادیں سمجھ بوجھ ) تو سردی میں ہم اکٹڑ جاتے آج کل سردی بڑی پڑ رہی ہے۔انسان کو کپڑا
بنانا ہی نہ آتا۔مشکل پڑ جاتی۔بعض کو ایسی قوتیں عقلی اور طاقتیں اور ایسی فراست دی کہ اب اس
وقت دنیا میں ایسے کارخانے ہیں کپڑے بنانے کے جن میں بین امین ہزار پچیس پچیس ہزار مزدور
کام کر رہا ہے۔یہ جو پچیس ہزار مزدور کام کر رہا ہے اس نے کھانا بھی ہے ان کے پیٹ ہیں پیٹ
کھانا مانگتے ہیں۔ان کے بچے بھی ہیں انہوں نے بھی کھانا کھانا ہے بیویاں ہیں ، رشتہ دار ہیں ان
کے Dependent (ڈیپنڈنٹ) ہیں۔ان کے لئے کسان جو ہے وہ غذا پیدا کر رہا ہے۔ان کا
کپڑا کسان کے پاس جانا ہے، کسان کی اجناس جو ہیں وہ ان کے پاس جانی ہیں۔تو اس زندگی
میں اللہ تعالیٰ نے تجارت کے اصول کو جائز قرار دیا۔اس کے لئے ہدایتیں دیں حدود کے اندر

خطبات ناصر جلد هشتم
۵۵۳
خطبه جمعه ۲۵ جنوری ۱۹۸۰ء
اُس کو باندھا تا کہ چھلانگ مار کے انسان کا دماغ ( خدا تعالیٰ کے حدود تو اگر نہ ہوتے ) اور حدود
سے تجاوز کر کے وہ شیطان کی گود میں نہ چلا جائے لیکن اب ہر چیز جو ہے وہ واضح کر دی گئی ہے۔جو جائز ہے وہ بھی واضح کتاب مبین ہے ہمارے پاس۔جو ناجائز ہے وہ بھی واضح۔اچھی طرح
کھول کے بیان کرنے والی کتاب ہے ہمارے ہاتھ میں دی گئی۔تو پاک اور ستھری تجارت ہے۔تجارت کے متعلق دو اصول کا یہاں ذکر کیا ہے۔ایک تو خود تجارت جو ہے وہ درست ہونی
چاہیے۔بتائے ہوئے طریق پر ہونی چاہیے، خدا تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق۔دوسرے یہ ہے کہ
یہ ہو سکتا ہے کہ ایک شخص دوسرے سے مثلاً گندم خریدنا چاہتا ہے۔قیمت صحیح دینا چاہتا ہے وغیرہ
وغیرہ لیکن وہ دوسرا اس کو دینے پر رضامند نہیں ہے۔تو کوئی شخص مالک کی مرضی کے بغیر کسی کے گھر
سے گندم کی سو بوریاں اٹھا کے اپنے گھر لا کے منڈی کی قیمت دے کے اس الزام سے بچ نہیں
و
سکتا خدا کی نگاہ میں کہ اس نے مالک کی رضا مندی کے بغیر وہ گندم وہاں سے اٹھالی تو عَن تراض
منكم کہ ایک تو تجارت اصول کے مطابق ہو۔دوسرے ہر دو کی رضا مندی کے ساتھ وہ تجارت
کی جائے۔یہ جو باہمی رضا مندی ہے اس کی آگے بڑی لطیف اور لمبی تفصیل ہے۔مثلاً کوئی
خریدار
کبھی راضی نہیں ہوتا کہ مجھے کھوٹ دے دو، مجھے کرم خوردہ دے دو، مجھے اپنے وعدے کی
تاریخ سے چھ مہینے یا سال کے بعد دے دو۔جس نے آج گندم کھانی ہے وہ تو آج مانگ رہا ہے۔اگر اس نے پندرہ دن بعد کا سودا کیا ہے پندرہ دن بعد اس کو ملنی چاہیے۔پھر بین الاقوامی تجارتوں
میں تو سال سال، دو دو سال پہلے معاہدے ہو جاتے ہیں۔اب ۱۹۸۰ ء ہے معاہدہ ہو جائے گا کہ
یہ مال ہمیں ۱۹۸۲ ء کے مارچ میں تم دے دو۔تو یہ ہے باہمی رضامندی اس کے مطابق تجارت ہو
اس
کی لمبی تفصیل ہے اشارے میں اس وقت کر رہا ہوں بات سمجھانے کے لئے۔یہاں
اللہ تعالیٰ
نے عظیم قانون تجارت کا جو ہے اس کی طرف بھی اشارہ کیا اور جو باہمی رضا مندی کی تفاصیل
دوسری جگہ آتی ہیں قرآن کریم میں ان کی طرف ایک چھوٹے سے فقرہ میں چند الفاظ میں فقرہ
نہیں ، فقرے کے ایک حصے میں اس کو بیان کر دیا۔پانچویں یہ کہ اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ اعلان کیا کہ دیکھو ہم تمہیں نا حق اور ناجائز طور پر

خطبات ناصر جلد هشتم
۵۵۴
خطبه جمعه ۲۵ جنوری ۱۹۸۰ء
جھوٹ ، دھوکہ اور فریب کے ذریعہ سے دوسرے کے اموال لے کے ان کو ہضم کرنے سے اس
لئے منع کرتے ہیں کہ ایسا کرنا ایسا ہی ہے کہ بھوکوں مارنا۔جب دوسروں کا مال لو گے تو غربت اس
کی موت تک بھی اس کو لے جاسکتی ہے۔تو بھوکوں مارنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اسلام زندہ
کرنے ، اسلام صحت مند بنانے ، اسلام معمور الاوقات بنے کی فضا پیدا کرنے کے لئے دنیا کی
طرف آیا ہے۔تم کوشش کرتے ہو کہ دوسرے کے مال کو لوٹو اور سینکڑوں ہزاروں لاکھوں افراد
اور بیسیوں قوموں کو بھوکا مار دو۔جیسا کہ بعض ملکوں نے کیا۔جب انہوں نے دوسرے ملکوں پر
اپنی حکومتیں قائم کیں کئی سو سال تک۔جب میں گیا افریقہ کے دورہ پر تو پہلا ملک جہاں میں پہنچا
وہ تھا نائیجیر یا پہلے دو تین دن میں مجھ پر یہ اثر کہ خدا تعالیٰ نے اہل نائیجیریا کو ہر قسم کی دولت سے
مالا مال کر دیا تھا مگر وہ جو اعلان یہ کر کے آئے تھے کہ ہم ” خداوند یسوع مسیح کی محبت کا پیغام لے
کے تمہارے پاس پہنچے ہیں کچھ نہیں چھوڑا ان کے پاس۔سب لوٹ کے لے گئے۔بھوکے مر
رہے تھے وہ۔میں وضاحت اس وقت کر رہا ہوں کہ یہاں اشارہ یہ کیا گیا ہے کہ دوسروں کے
مال لوٹنا ایسا ہی ہے جیسے بھوک سے انہیں مار دینے کا منصوبہ اور کوشش کرنا۔میں نے اپنے
دوستوں کو کہا کہ میرا تاثر یہ ہے کہ خدا نے تمہیں سب کچھ دیا تھا۔سب کچھ ہی تم سے لوٹ کے لے
گئے یہ لوگ You have all You were deprived of all تمہیں سب کچھ
خدا کی طرف سے ملا تھا۔ہر چیز سے تمہیں محروم کر دیا۔دو ایک روز کے بعد اس وقت کے صدر سے
بھی میری ملاقات تھی۔ان کو میں نے یہ بتایا کہ میرا یہ تاثر ہے میری بات سنتے ہی فوری طور پر ان کا رد
عمل یہ تھا !How true you are۔How true you are کیسی سچی بات آپ کہہ
رہے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ نے یہاں ایک واضح اشارے سے ہمیں بتایا ہے کہ ناجائز اور ناحق دوسروں کا
مال
کھانا ایسا ہی ہے جیسا انہیں قتل کرنے کی کوشش کرنا۔یہ اشارہ اسطرح واضح ہوتا ہے کہ اس کے
ساتھ ہی کہ دیا وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُم کیونکہ قتل بھوکے مارنے کے علاوہ بھی ہوتے ہیں۔تو ہر قسم
کے قتل سے ہم تمہیں روکتے ہیں۔بھوکا مارنے کے قتل سے بھی اور دوسری قسمیں جو قتل کرنے کی

خطبات ناصر جلد ہشتم
خطبه جمعه ۲۵ جنوری ۱۹۸۰ء
ہیں ان سے بھی ہم تمہیں روکتے ہیں۔ایک دوسرے کو قتل نہ کرو۔پھر فرما یا بڑی کھلی وارننگ انداز
ہے بڑا کھلا۔وَ مَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ عُدْوَانًا وَظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَارًا وَ كَانَ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا
جو کوئی ایسا کام کرے، حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تفسیر صغیر میں ذلِكَ “ کی تفسیر
باطل کے ذریعہ سے مال کھانے کی طرف پھیری ہے۔آپ نے معنی یہ کئے ہیں کہ جو شخص بھی
یہ۔یعنی دوسرے کا مال کھانا۔زیادتی اور ظلم کی وجہ سے کرے گا اسے ہم ضرور آگ میں
ڈالیں گے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ناجائز اور ناحق باطل کی راہوں کو اختیار کرتے ہوئے
دوسروں کے مال کھانا عدوان بھی ہے، ظلم بھی ہے۔اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ حدود کو بھی تو ڑتی ہے یہ
بات اور انسانوں پر ظلم بھی کر رہا ہے تمہارا یہ فعل۔تو دہرے گنہ گار بن کے تم خدا کے حضور پیش
ہوتے ہو۔خدا کی حق تلفی بھی (خدا کے حقوق یہی ہیں نا کہ جو اس نے کہا وہ کہنا مانو ) وہ تو غنی ،
بے نیاز ہے۔اس کو تو ہماری خدمت کی ضرورت نہیں۔ہمارے اموال کی ضرورت نہیں۔ہماری
دولت کی ضرورت نہیں ، ہماری ایجادات کی ضرورت نہیں ، ہماری انڈسٹری کی ضرورت نہیں ،کسی
چیز کی ضرورت نہیں۔وہ ہمیں رزق دیتا ہے ہر قسم کا اور کوئی دنیا کی طاقت اسے رزق پہنچانے کی
اہلیت ہی نہیں رکھتی۔نہ رزق کی اسے ضرورت ہے۔وہ تو اپنے نفس میں زندہ اور قائم رہنے والی
ہستی ہے۔اللہ کا حق یہ ہے کہ اس کی اطاعت کی جائے اللہ کا حق یہ ہے کہ اس کی اطاعت اس رنگ
میں کی جائے کہ اللہ تعالیٰ نے جو بے شمار فضل اور رحمتیں ہمارے اوپر کی ہیں ان کے ہم شکر گزار بندے
بنیں اور اس کی ذات اور صفات کی معرفت حاصل کر کے ہر وقت اس کی حمد کرنے والے ہوں،
اس کی پاکیزگی بیان کر نیوالے ہوں، اس کی کبریائی کا اعلان کرنے والے ہوں ، اس کی عظمتوں
کے گیت گانے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ صرف انسان کی حق تلفی نہیں۔کیونکہ اس میں
انسان یہ دھوکا کھا سکتا ہے کہ انسان کی حق تلفی ان حقوق کے لحاظ سے ہو رہی ہے جو اس نے خود
بنائے۔اللہ تعالیٰ کہتا ہے یہ عدوان بھی ہے۔یہ حدود سے تجاوز کرنا بھی ہے۔کون سے حدود؟ جو
خدا نے قائم کئے اور یہ ظلم بھی ہے ظلم کے بنیادی معنی ہیں، ذیلی معنی بھی ہیں ، نمایاں معنی جو یہاں

خطبات ناصر جلد هشتم
خطبه جمعه ۲۵ جنوری ۱۹۸۰ء
-
لگتے ہیں وہ حق تلفی ہے۔لغت کے لحاظ سے بھی ظلم کے ایک معنی حق تلفی کے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے
قائم کردہ حدود کی تم عظمت کو نہیں پہچانتے اور ان کو توڑتے ہو، عدوان کرتے ہو اور بنی نوع انسان
کے جو حقوق قائم کئے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کو نظر انداز کرتے ہو۔اگر تم ایسا کرو گے تو یاد
رکو فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَارا وہ لمبا زمانہ نہیں ہے جو تمہاری ان حرکتوں اور جہنم میں جانے کے درمیان
ہو۔اتنا لمبا زمانہ جہنم کا ، اس کے مقابلے میں ۳۰، ۴۰ سال اس دنیا کی لذتیں کوئی حقیقت ہی
نہیں رکھتیں۔وَ كَانَ ذَلِكَ عَلَى اللهِ يَسِيرًا اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ آسان چیز ہے یہ ہمارے
لئے۔دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اس چیز سے نہیں روک سکتی کہ اگر تم خدا کی حدود کی بے حرمتی کرو اور
انسانوں کی حق تلفی کرو اس حق کی جو خدا نے قائم کیا ہے تو خدا کے قہر کے عذاب سے بچ سکو۔یہ
معمولی گناہ نہیں۔بڑی وضاحت سے ہمیں بتایا گیا کہ بڑا خطرناک گناہ ہے۔ہم پر یہ واضح کیا گیا
ہے میں بعض احمدیوں کے بھی بعض ایسے کیسز (Cases) ہیں انہی کی وجہ سے میرے دل میں
یہ دکھ پیدا ہوا کہ میں مسئلہ بیان کروں کہ کورٹ میں جا کے فیصلہ لے لینا تمہیں یہ حق نہیں دیتا کہ
دوسرے کا مال کھا جاؤ۔کیونکہ کورٹ کے سامنے تو مرنے کے بعد تم نے پیش نہیں ہونا۔جس کے
سامنے پیش ہونا ہے تم نے ، وہ سب طاقتوں کا مالک ہے جس نے یہ تمہیں آج بتاد یا فَسَوْفَ نُصْلِيهِ
نارا کہ اس کی بھڑکائی ہوئی سے پھر تم بچ نہیں سکتے اگر تم عدوان اور ظلم کی راہوں کو اختیار کرو
گے۔اسے سامنے رکھو اور جہاں تک ممکن ہو جہاں تک تمہاری عقل اور فراست تمہاری ہدایت کے
سامان پیدا کرے ایک ڈھیلہ بھی کسی کا کھانے کی جرأت نہ کرو۔ایک کھجور غلط اٹھا لی تھی ایک
صحابی نے تو وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھنکوا دی۔اس سے منع کیا۔آپ نے فرمایا جو ایک
کھجور کا بھی غین کرتا اور ناحق اور باطل کھاتا ہے وہ جہنم میں جائے گا۔اس میں چھوٹے اور بڑے
مال کا نہیں سوال۔اس میں ایک پیسے یا ایک کروڑ روپے کا سوال نہیں۔سوال ہے خدا تعالیٰ کی
نافرمانی کرنے کا ، خدا کہتا ہے اگر تم میری نافرمانی کر کے، میرے بندوں کو دکھ دے کے، ان کے
کے لئے ایک قسم کے قتل کا منصوبہ بناؤ گے تو جہنم میں جاؤ گے اس سے بچ نہیں سکتے۔اللہ تعالیٰ

خطبات ناصر جلد هشتم
خطبه جمعه ۲۵ جنوری ۱۹۸۰ء
فرماتا ہے۔يُرِيدُ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الشَّهَوَاتِ کہ دنیا میں ایسے لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کو مانتے نہیں یا
خدا تعالیٰ کی طرف سے جو صداقت اس وقت انسانوں کی ہدایت کے لئے قائم ہے اسے وہ سمجھتے
نہیں يَتَّبِعُونَ الشَّهَوَاتِ شہوات نفسانی کی طرف مائل ہونے والے ہیں وہ خود جہنم کی راہوں کو
اختیار کرنے والے ہیں ان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ سارا معاشرہ انہیں کے نقش قدم پر چلے دوسروں
کو خراب کرنے والے ہیں۔اَنْ تَبِیلُوا مَيْلًا عَظِيمًا کہ تم بھی اپنی پوری توجہ اور پوری طاقت کے
ساتھ انہیں کی راہوں کو اختیار کرو جو راہیں شہوات نفسانی کی راہیں ہیں کیونکہ وہ اس کی اتباع کر رہے
ہیں لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں یہ نہیں چاہتا۔وَاللهُ يُرِيدُ أَنْ يَتُوبَ عَلَيْكُمْ خدا تو یہ چاہتا ہے کہ
اگر تم ایسی راہوں پر گامزن ہو تو واپس آؤ اس کی طرف۔تو یہ کرو تم اور خدا تعالیٰ تمہیں اپنی تو بہ
سے نوازے اور رحمتوں سے نوازے یہ نفس کے بندے جو ہیں یہ چاہتے ہیں کہ تم بھی بدی کی
طرف بالکل جھک جاؤ اور بوجھ کے تلے دب جاؤ۔لیکن يُرِيدُ اللَّهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْكُمْ یہ تمہارے
او پر ایسا بوجھ لادر ہے ہیں کہ تمہیں زمین میں گاڑ دیں اور جہنم تک لے جائیں۔لیکن خدا یہ چاہتا
ہے کہ آن يُخَفِّفَ عَنْكُمْ کہ تم سے بوجھ کو ہلکا کرے۔خدا تعالیٰ کا ہر حکم جو ہے وہ ہم پر بوجھ نہیں
لا دتا ہمارے بوجھ کو کم کرنے والا ہے۔وَخُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا اور انسان جو ہے اس کے اندر یہ
ضعف پایا جاتا ہے کہ اس کو ڈھیل دی گئی ، اجازت دی گئی کہ اگر چاہے تو غلط راستوں کو اختیار کرے
لیکن اس ضعف کا علاج خدا تعالیٰ نے ایک عظیم ہدایت کے ذریعے کر دیا قرآن کریم نازل ہو گیا۔اللہ یہ چاہتا ہے کہ تم سے گناہ کا بوجھ ہلکا کرے، گناہ کا بوجھ جو زمین کی طرف جھکا دیتا ہے۔اللہ
چاہتا ہے کہ يُخَفِّفَ عَنكم تمہارے بوجھ ہلکا کرے تا تم ہلکے ہونے کے بعد آسمان کی رفعتوں کی
طرف پرواز کرسکو اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکوتا اس کا فضل تمہاری بشری کمزور یوں تمہارا
ضعف جو ہے بشری کمزوریوں کا ضعف ، اسے وہ دور کر دے اور تم بہا در جانثار اس کے بن سکو۔خدا تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے اور ہم خدا تعالیٰ کے ہی بندے بنیں۔غیر اللہ کی طرف
ہما را میلان نہ ہو ہم اس کی طرف جھکنے والے ہم اس کی طرف دنیا کے بوجھوں سے ہلکے پھلکے ہو کر

خطبات ناصر جلد هشتم
خطبه جمعه ۲۵ جنوری ۱۹۸۰ء
بلند ہونے والے، اس کے قرب کو حاصل کرنے والے بنیں اور اس کی مخلوق کی خدمت کرنے
والے بنیں۔آمین
روزنامه الفضل ربوه ۲۱ فروری ۱۹۸۰ صفحه ۲ تا ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی