اسلام نے اپنی حسین تعلیم کے ذریعہ ساری دنیا پر غالب آنا ہے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۵۹
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء
اسلام نے اپنی حسین تعلیم کے ذریعہ
ساری دنیا پر غالب آنا ہے
خطبه جمعه فرموده یکم فروری ۱۹۸۰ء بمقام دارالذکر۔لاہور
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔کئی سالوں کے بعد یہاں آنا ہوا ہے۔مجھے یہ احساس نہیں تھا کہ یہ مسجد جو بنانے والوں
نے بہت بڑی بنائی ہوئی تھی اس وقت ، اس قدر چھوٹی ہو چکی ہوگی۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس سے کہیں
زیادہ وسیع مسجد بنانے کی توفیق عطا کرے۔اللہ تعالیٰ سورہ انعام میں فرماتا ہے:۔قُلْ أَغَيْرَ اللهِ اتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ يُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُ قُلْ إِنِّي
أمِرْتُ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ - قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ
عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ - مَنْ يُصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَبِذٍ فَقَدْ رَحِمَهُ ۖ وَذَلِكَ الْفَوْزُ
دو
الْمُبِينُ - (الانعام : ۱۵ تا ۱۷)
اسی طرح سورۃ یونس میں ہے:۔وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَتٍ قَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا اثْتِ بِقُرانِ غَيْرِ هَذَا
اَوْ بَدِلْهُ قُلْ مَا يَكُونُ لِى أَنْ أَبَدِلَهُ مِنْ تِلْقَاء نَفْسِي إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى

خطبات ناصر جلد ہشتم
1ܬ
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء
انّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ - قُلْ لَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا تَلُوتُهُ عَلَيْكُمْ وَلَا
ادريكُم بِهِ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيْكُمْ عُمُرًا مِنْ قَبْلِهِ اَفَلَا تَعْقِلُونَ۔(یونس : ۱۶، ۱۷)
اس کا ترجمہ تفسیر صغیر کا یہ ہے قُلْ اَغَيْرَ اللهِ اتَّخِذُ وَلِيًّا تو کہہ کیا میں اللہ کے سوا جو آسمانوں
اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے کوئی اور دوست بناؤں حالانکہ وہ (سب انسانوں کو ) کھلاتا ہے اور
(کسی کی طرف سے) اسے رزق نہیں دیا جاتا۔کہہ دے مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے بڑا
فرمانبردار بنوں اور یہ کہ (اے رسول ) تو مشرکوں میں سے مت بنیو۔تو کہہ دے کہ اگر میں اپنے
رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔جس پر سے وہ
(عذاب) ٹلایا گیا تو ( سمجھ لو کہ ) اس دن اس پر خدا نے رحم کر دیا۔اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنت اور جب انہیں ہماری روشن آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو
جولوگ ہمارے ملنے کی امید نہیں رکھتے وہ کہہ دیتے ہیں کہ (اے محمد ) تو اس کے سوا کوئی اور
قرآن لے آ۔یا اس میں ( ہی کچھ ) تغیر و تبدل ) کر دے۔تو (انہیں) کہہ ( کہ یہ ) میرا کام
نہیں کہ میں اس میں اپنی طرف سے (کوئی) تغیر و تبدل ) کر دوں۔میں ( تو ) جو ( کچھ ) مجھ
پر (وحی سے حکم نازل) کیا جاتا ہے اسی کی پیروی کرتا ہوں اور اگر میں اپنے رب کی نافرمانی
کروں تو میں ایک بڑے ( ہولناک ) دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ( کہ مجھے نہ آ پکڑے )۔قُلْ لَوْ شَاءَ اللهُ مَا تَلَوْتُه عَلَيْكُم اور تو (انہیں) کہہ کہ اگر اللہ کی ( یہی ) مشیت ہوتی ( کہ اس کی
جگہ کوئی اور تعلیم دی جائے ) تو میں اسے تمہارے سامنے پڑھ کر نہ سنا تا اور نہ وہ (ہی ) تمہیں اس
(تعلیم) سے آگاہ کرتا۔چنانچہ اس سے پہلے میں ایک عرصہ دراز تم میں گزار چکا ہوں کیا پھر
( بھی ) تم عقل سے کام نہیں لیتے۔سورۃ انعام کی جو آیات ہیں ان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے
والا اللہ ہے۔یہ بغیر کسی پیدا کرنے والے کے نہ آسمان پیدا ہو گئے ، نہ زمین معرض وجود میں آئی
اور آسمانوں اور زمین پر جب تم غور کرو جیسا کہ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے
وَسَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ ( الجاثیۃ : ۱۴) کہ اے انسانو! تمہیں اپنی

خطبات ناصر جلد هشتم
۵۶۱
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء
بقا کے لئے اور اپنی نشو و نما کے لئے اور اپنی بھر پور زندگی کے لئے جو کچھ بھی چاہیے وہ فَاطِرِ
السموتِ وَالْأَرْضِ ہی کی طرف سے ملتا ہے۔اللہ کے سوا کوئی ایسی ہستی نہیں، کوئی بغیر استثنا کے کہ
جس نے تمہیں کوئی ایسی چیز دی ہو جو خدا نے نہیں دی۔سب کچھ خدا نے دیا۔کوئی ایسی ہستی نہیں
جس سے تم وہ پاؤ جو تم اللہ سے ، اپنے پیدا کرنے والے رب سے نہ پاسکو۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہ یہ اعلان کر دو کہ مجھے یہ حکم دیا
گیا ہے اَن أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ اَسْلَم کہ میں اس اطاعت گزار گروہ میں سے جو میری بعثت کے بعد
امت محمدیہ کہلائے گی اور اس اُمت میں جو اطاعت گزار ہوں گے۔سب سے بڑا اطاعت گزار،
فرمانبردارسب سے بڑا مسلمان ہوں۔یہ اعلان کر دو کہ یہ حکم ہے کہ میں ایسا بنوں سب سے بڑا
مسلمان بنوں یعنی جس قسم کی اطاعت کے نظارے میری اُمت مجھ میں دیکھے وہ ایسے ہوں کہ کوئی
اور انسان اس قسم کی فدائیت کے اور ایثار کے نظارے خدا تعالیٰ کے سامنے جو وہ فدائیت اور
ایثار کے اعمال بجالا رہا ہو کسی کو نظر نہ آئیں۔سب سے بڑا، سب سے بہتر مسلمان ، سب سے
زیادہ اطاعت گزار اور فرمانبردار بنے کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور دوسرے مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ کسی
قسم کا بھی میں شرک نہ کروں۔شرک صرف ظاہری نہیں ہوتا۔شرک باطنی بھی ہے۔شرک صرف یہ نہیں کہ کسی کی پرستش کی
جائے شرک یہ بھی ہے کہ کسی سے ایسی امید رکھی جائے جو غیر اللہ سے نہیں رکھنی چاہیے۔شرک یہ بھی
ہے کہ انسان خدا سے سب کچھ پانے کے بعد یہ سمجھنے لگے کہ اپنی ذات میں میرے اندر کوئی خوبی
یا بڑائی یا حسن یا طاقت ہے۔شرک یہ بھی ہے کہ ہم دوائی کے متعلق یہ سمجھیں کہ اس نے ہمیں
شفا دی۔شرک یہ بھی ہے کہ انسان غلطی خود کرے اور مرضت نہ کہے کہ میں اپنی غفلت اور گناہ کے
نتیجہ میں بیمار ہوا بلکہ اپنی مرض کو، اپنی تکلیف کو ، اپنی پریشانی کو اپنے محسن رب کی طرف اپنی
حماقت کے نتیجہ میں منسوب کرنا شروع کر دے۔ہزار ہا قسمیں شرک کی ہیں۔بعض شرک کی ایسی
قسمیں ہیں جن سے پر ہیز کرنے کا حکم عامتہ الناس کو ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرما یا عامتہ الناس کو کہ بوڑھی عورتوں کی طرح کا ایمان لے آؤ خدا تعالیٰ تم پر رحم کرے گا لیکن وہ

خطبات ناصر جلد هشتم
۵۶۲
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء
جو خدا تعالیٰ کی محبت کی راہ میں آگے سے آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں اور خدا کے پیار کو زیادہ سے
زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں ہر وقت زندگی کے ہرلمحہ میں اپنا محاسبہ کرنا پڑتا ہے
کہ کہیں کوئی ایسی بات سرزد نہ ہو جائے جس سے ہمارا پیارا ہم سے ناراض ہو جائے۔تو اللہ تعالیٰ
نے یہاں یہ فرمایا کہ کسی قسم کا بھی کوئی شرک ہو اس کے ویسا نہیں کرنا وَ لَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ
یعنی جیسے سب سے بہتر ، سب سے بڑا فرمانبردار بننا ہے ویسے ہی سب سے زیادہ گنا ہوں سے
بچنے والا اور استغفار کرنے والا اور خدا کی پناہ کی تلاش کرنے والا اور خدا کی پناہ پانے والا بنا ہے۔اور اس حکم کے بعد کہ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ یہ فرما یا قُلْ یہ
بھی اعلان کر دو۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا اللہ تعالیٰ نے کہ یہ اعلان کر دو انِي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ
رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ۔میں اپنے رب کی نافرمانی کروں میں تو بڑے ہولناک دن کے عذاب
سے ڈرتا ہوں۔جیسا کہ انہی آیات میں اشارہ ہے یہ ہولناک دن جو ہے یہ حشر کے دن جو معاملہ
کیا جائے گا انسانی ارواح سے اور فیصلہ ہوگا کہ جہنم میں جانا ہے یا جنت میں جانا ہے یہ وہ دن ہے
عَذَابَ يَوْمٍ عَظِیمٍ جس کے متعلق کہا گیا ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( کو ) حکم ہے کہ
أَوَّلُ الْمُسْلِمِین بننا ہے۔حکم ہے کہ شرک کی کوئی ملونی تمہاری زندگی میں نہیں ہوئی اور جیسا کہ
آپ جانتے ہیں دوسری آیت جو دی ہے اس میں پھر یہ اعلان ہے کہ جو مجھے حکم تھا اس کے مطابق
میں نے اپنی زندگی گزاری۔ان تمام احکام کے باوجود یہ حکم بھی ساتھ ہے۔حکم نہیں یہ اعلان بھی ساتھ ہے۔انج اخاف
إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ۔یہ کہنے والے میں اور تم یا اور دوسرے لوگ نہیں نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم دیا اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان کر دو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ڈرتے ہیں انّي أَخَافُ
میں ڈرتا ہوں میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ڈرتا ہوں کہ اگر میں نے خدا کی نافرمانی کی تو میں بھی
عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔پانچویں بات ان آیات میں یہ بتائی گئی ہے کہ یہ جس کو عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ کہا گیا ہے اس
دن جس دن یہ عذاب ٹالا جائے گا۔جسے اس عذاب سے حفاظت مل جائے گی اللہ تعالیٰ کی۔اللہ تعالیٰ

خطبات ناصر جلد هشتم
۵۶۳
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء
کی بڑی رحمت اس پر نازل ہو رہی ہو گی جس سے وہ بچے گا اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کے نتیجہ میں اس
نے خدا کے فضل سے کامل اطاعت کی توفیق پائی ہوگی اور یہ جو ہے بچنا یہ سب سے بڑی کامیابی
609
ہے۔فَوْر عَظِيمٌ ہے یہ۔عربی زبان میں عظیم کا لفظ بولا جاتا ہے کہ جس سے بڑھ کر اور
کوئی چیز نہیں اور سب سے بڑی کامیابی انسان کو اپنی زندگی میں جو پھیلی ہوئی ہے دنیوی اور
اُخروی ہر دو زندگیوں پر یہ ہے کہ جس وقت حشر کا دن ہوگا اور جس کا ایک پہلو یہ ہے کہ کچھ لوگ
عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ کے مستحق ٹھہرائے جائیں گے۔اس دن جن لوگوں کو عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ کا
مستحق نہیں ٹھہرایا جائے گا اور یہ عذاب ان سے ٹالا جائے گا اور اس عذاب سے ان کو محفوظ رکھا
جائے گا ، اس سے بڑی انسانی زندگی میں اور کامیابی نہیں ہوسکتی۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا وَ اِنْ يَمْسَسْكَ اللهُ بِضُرٍ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ (الانعام : ۱۸) اور اگر
اللہ تجھے کوئی ضرر پہنچائے تو اس کے سوا اس کو کوئی دور نہیں کر سکتا۔یہ ضرر پہنچانا جو ہے خدا تعالیٰ کی
طرف سے گرفت یہ کئی قسم کی ہے۔اس زندگی میں ضرر پہنچانے کی ایک شکل یہ بھی ہے کہ جیسا میں
نے ابھی کہا۔اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ (الشعر آء : ۸۱) انسان کو اللہ تعالیٰ اس بات میں حفاظت
نہیں دیتا کہ وہ غلطی نہ کرے اور بیمار نہ ہو اور اس کے نتیجہ میں بیمار ہو جائے تو یہ ضر ربھی اللہ تعالیٰ
کی اس سہولت کی وجہ سے، اس اختیار کی وجہ سے ہے کہ وہ غلطی کر جائے۔کھانے میں بد پرہیزی
کر جائے۔وہ سردی سے اپنے جسم کی حفاظت نہ کرے اور اس کے جگر کو ٹھنڈ لگ جائے۔اس کا
نظام ہضم خراب ہو جائے گا تو سخر لكم۔۔۔۔کے اندر یہ آجائے گا۔اسلام نے یہ عقیدہ نہیں اپنا یا
کہ تکلیف پہنچانے والی کوئی اور ہستی ہے اور تکلیفیں دور کرنے والی کوئی اور ہستی ہے۔وہ ایک ہی
خدا ہے جو اختیار دیتا ہے انسان کو کہ غلطی کرنا چاہتے ہو، کرلو نتیجہ جگنو گے اس کا۔لیکن جہاں یہ
اعلان کیا کہ جب غلطی تم کرو گے تو یہ یا درکھو کہ میں ہمیشہ تو بہ قبول کرنے کے لئے تیار ہوں۔فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ جب غلطی کرو۔اِذَا مَرِضْتُ کی مثال ہی میں پھر لیتا ہوں بیمار ہو جاؤ
گے۔اس کے بعد اگر یہ سمجھو کہ اس بیماری کو دور کرنے کے لئے مجھے خدا کے علاوہ بھی کسی چیز کی
ضرورت ہے تو یہ شرک ہے۔حقیقت یہی ہے کہ فَلا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ اس ضرر کو سوائے خدا کے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۶۴
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء
اور کوئی دور نہیں کر سکتا۔ہاں اس نے دوائیں پیدا کیں کسی اور نے تو نہیں پیدا کیں۔اس نے
انسانی ذہن یا انسانی اذہان میں سے بعض ذہنوں کو یہ قابلیت اور استعداد دی کہ وہ طب کے
میدان میں آگے نکلیں اور مہارت حاصل کریں۔جب طبیب کے پاس ہم جاتے ہیں تو اس لئے
نہیں جاتے کہ طبیب اپنی ذات میں کوئی طاقت رکھتا ہے شفا دینے کی، شفا خدا نے دینی ہے۔بڑے بڑے ماہر طبیب غلطی کرتے اور اپنے مریضوں کی موت کا سبب بن جاتے ہیں۔بڑے
بڑے دعا گو چھوٹے قسم کے طبیب غلطی نہیں کرتے اور دعاؤں کے نتیجے میں اپنے مریضوں کی شفا
کا موجب بن جاتے ہیں۔تو فَلا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ یہ شرک کے بہت سارے یا قریباً سارے ہی
جو پہلو ہیں ان کو یہاں کاٹ کے رکھ دیا۔وَإِن يَمْسَسْكَ بِخَيْرِ اگر تمہیں کوئی خیر اور بھلائی پہنچے تو تمہیں یہ بھولنا نہیں چاہیے کہ ہر خیر
اور بھلائی کا سر چشمہ اور منبع جو ہے وہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔تمہارا دوست تمہیں بھلائی نہیں پہنچا سکتا،
خیر نہیں پہنچا سکتا جب تک خدا نہ چاہے۔تم خود اپنے آپ
کو خیر نہیں پہنچا سکتے۔جب تک اللہ تعالیٰ
کی مرضی نہ ہو۔وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِه (الانعام : ۱۹) وہ اپنے بندوں پر غالب اور متصرف بالا رادہ
ہے۔کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں خدا تعالیٰ کی جو طاقتیں ہیں ان سے باہر نکل کے اس کے
احکام اور اوامر اور اس کی منشا سے دور جا سکتا ہوں نہیں۔وہ اپنے بندوں پر غالب ہے، ہاں اس
کا یہ جو غلبہ ہے اس کا سلوک تصرف بالا رادہ ہونے کی حیثیت کے لحاظ سے جو ہے وہ اس کی ان
دوصفات کے ماتحت ہے۔بڑی حکمتوں والا ہے۔اپنی حکمتوں کو سامنے رکھ کے وہ اپنے فیصلے کرتا
ہے اور سب حالات سے باخبر ہے۔وہ باخبر تھا جس طرح قرآن کریم میں آتا ہے کہ ایک نیک کی
اولاد کے خزانہ کی حفاظت کر لی اور ایک نیک کو برائی سے بچانے کے لئے اس کے بچے کی موت کا
سامان پیدا کر دیا۔تو وہ خبیر ہے اور حکمت کا ملہ کا مالک ہے۔سورۃ انعام کی جو یہ آیات ہیں اس میں جو بنیادی چیز آپ کے دماغ میں میں چاہتا ہوں
حاضر رہے وہ یہ ہے کہ اُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَم کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۶۵
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء
زیادہ پاک اور مطہر اور خدا تعالیٰ کے پیارے اور محبوب رسول ہیں۔کوئی انسان ایسا نہیں جو آپ
کی گرد کو بھی پہنچ سکے اور دوسرے یہ بات کہ اس کے باوجو د سورۃ انعام میں آپ سے یہ بھی کہلوایا
گیا إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ کہ میں ڈرتا ہوں کہ اگر میں نے ، محمد نے بھی
نافرمانی کی اپنے رب سے تو عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ سے مجھے کوئی بچانے والا نہیں ہوگا۔ی نافرمانی کرنا جہاں تک خدا تعالیٰ کی اس محبت کو ہم دیکھتے ہیں جو آپ کے ساتھ تھی جہاں تک
آپ کے عشق
کو دیکھتے ہیں جو اپنے محبوب خدا کے ساتھ تھا بالکل ناممکن ہے۔یہ اعلان کیوں کیا گیا ؟
ہمارے لئے کیا گیا۔ہمیں بتانے کے لئے کہ جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ہم کہلواتے ہیں
انّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ تو تم اپنی فکر کرو۔اس کے بعد ہم آتے ہیں سورۃ یونس میں وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَتِ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ قرآن مبین کی جو ایت بینت ہیں جب ان کو پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو سننے والوں میں سے
ایک جماعت ایسی ہے جو ان آیات بینات کو سن کر انہیں سمجھنے کی کوشش کر کے، ان آیات بینات کی
ہدایت پر عمل کر کے، جن راہوں کی نشاندہی وہ کر رہی ہیں ان راہوں پر چل کے خدا تعالیٰ کے
پیار کو حاصل کرنے کی بجائے اور اپنی فطرت کی جو صحیح استعداد میں ہیں ان کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا
نور حاصل کر کے راہ مستقیم پر چلنے کی بجائے خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔تو قال
الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا آیات بینات قرآن مبین نے پیش کر دیں انسان کے سامنے لیکن
انسانوں میں سے بعض ایسے ہیں جو کہ خدا تعالیٰ سے ملنے کی امید نہیں رکھتے۔خدا تعالیٰ سے قطع
تعلق کیا ہوا ہے انہوں نے۔جو دھر یہ ہیں یا جن کا تصور اللہ تعالیٰ کے متعلق ایک دھندلا سا اور غلط
ہے وہ اس کی ذات اور اس کی صفات کی معرفت نہیں رکھتے۔وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ سارا کچھ خدا تعالیٰ
نے نازل نہیں کیا۔یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنی طرف سے بنا لیا ہے اور سمجھتے ہیں کہ جب محمد
صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنی طرف سے یہ قرآن کریم بنالیا ہے تو اس میں تبدیلی بھی پیدا کر سکتے
ہیں اس کی بجائے بدل کے کوئی اور کتاب بھی ہمارے سامنے رکھ سکتے ہیں تو ایسے لوگ جو ہیں وہ
کہتے ہیں انتِ بقرانِ غَيْرِ هذا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آیات بینات سن کے ان سے فائدہ

خطبات ناصر جلد هشتم
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء
اٹھانے کی بجائے یہ مطالبہ کرتے ہیں۔نہیں! نہیں ! ! یہ قرآن نہیں ہمیں چاہیے۔انتِ بِقُرانِ غَيْرِ
هذا اور قرآن بناؤ ہماری مرضی کے مطابق ہوتا کہ ہم اسے مان جائیں۔ایسا قرآن جو اس قرآن
کے برخلاف ہو۔جس کی تعلیم اس کی تعلیم کے مغائر اور منافی ہو۔وہ قرآن لا ؤ ہمارے سامنے۔ہماری مرضی کے مطابق۔اور اگر ایسا نہیں تو کم از کم یہ کر و او بدلہ ہماری مرضی کے مطابق اس میں
کچھ رد و بدل کر دو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قولاً ایسا مطالبہ یا عملاً ایسی طرز کو اختیار کرنا اس وجہ
سے ہے کہ ایسا کرنے والے اللہ تعالیٰ کی معرفت نہیں رکھتے۔خدا سے دور پڑے ہوئے ہیں۔خدا
کو پہچانتے نہیں۔اتنی عظیم ہدایت ان کی رفعتوں کے لئے۔ان کے شرف اور عزت کو قائم کرنے
کے لئے لازم ہو گئی اور وہ اس سے محروم رہنا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں یہ عزت اور شرف کو قائم
کرنے والی تعلیم ہمیں نہیں چاہیے۔خدا تعالیٰ تک پہنچانے والی صراط مستقیم ، روشن اور منور اور ظاہر
اور کشادہ جو ہے اس کی ہمیں ضرورت نہیں۔یہ نہیں چاہیے ہیں۔ایک نیا قرآن بنا کے دو ہمیں۔جو ہماری مرضی کے مطابق ہو یا ہماری مرضی کے مطابق اس میں رد و بدل کر دو۔پھر ہم اس کی
طرف توجہ کریں گے۔قل۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اے محمد ! ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کہہ دو دنیا کو مَا يَكُونُ لِي أَنْ
ابد له مجھ میں قدرت نہیں کہ میں خدا تعالیٰ کے کلام میں اپنی طرف سے کچھ تبدیلی کر دوں۔یہ جو
پہلی چیز تھی نا اِنتِ بِقُرانِ غَيْرِ هذا۔اس کے متعلق اگلی آیت میں جواب دیا جب یہ کہا گیا تھا
کہ اسے بدل دو ہمارے لئے تو اس کا جواب قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أَبَدِلَهُ مِنْ تِلْقَائُ نَفْسِى
انہیں کہہ دو خدا کا کلام ہے۔خدا کے کلام میں کوئی اپنی طرف سے تبدیلی نہیں کر سکتا۔یہ قدرت
نہیں ہے اسے۔میں آپ کو بتاؤں گا کہ یہاں قدرت کے کیا کیا معنے ہمارے سامنے آتے ہیں۔گیارھویں بات یہاں بتائی کہ اِن اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى اِلی میں اپنی طرف سے تو کوئی
نظام حیات نہیں تمہیں دے رہا۔میں اپنی طرف سے کوئی تعلیم تمہارے سامنے پیش نہیں کر رہا۔اس میں بدل نہیں سکتا۔مجھ میں قدرت نہیں کہ میں اپنی طرف سے کچھ تبدیل کروں اس لئے کہ
میں اپنی طرف سے تمہیں کچھ دے ہی نہیں رہا۔جب میں اپنی طرف سے دے ہی نہیں رہا تو اپنی

خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء
خطبات ناصر جلد ہشتم
طرف سے تبدیل کیسے کردوں۔میں خود اتباع کرتا ہوں صرف اس وحی کی جو میری طرف خدا کی
طرف سے آتی ہے۔اور پھر یہاں پھر اسی آیت کو دہرایا گیا ہے۔یہ تین جگہ دہرایا گیا ہے دو جگہ کا
تو میں نے ذکر کیا ہے۔إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى اِلی میں تو وحی باری ، وحی خدا کا کامل متبع ہوں۔تم میری پیروی
کرو۔فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والی وحی کا کامل متبع ، کامل
اتباع کرنے والا ہوں۔اِتَّبِعُونی میرے پیچھے آؤ۔تم بھی کامل اتباع کرو۔اپنی طرف سے کوئی
چیز بیچ میں نہ گھسیڑو۔خدا تعالیٰ تم سے پیار کرنے لگ جائے گا جس طرح وہ مجھ سے پیار کرتا ہے،
مجھ سے وہ پیار کر رہا ہے۔اس حالت کو بدل کے میں اپنی حالت کو کیسے برداشت کر سکتا ہوں۔انّي أَخَافُ خوف میرے دل میں پیدا ہوتا ہے کہ اگر میں نے نافرمانی کی اِنْ عَصَيْتُ رَبِّي
عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ تو پھر دنیا کی کوئی طاقت عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ سے مجھے محفوظ نہیں کر سکتی۔یہ جو کہا تھا کہ اِنتِ بِقُرانِ غَيْرِ هذا اس کا جواب سورۃ یونس کی اگلی آیت سترھویں آیت
میں دیا ہے۔پہلی سولہویں آیت تھی اور فرما یا قُل لَّوْ شَاءَ اللهُ مَا تَلُوتُهُ عَلَيْكُمْ ان کو کہ دو اگر خدا
اس قرآن کی بجائے کوئی قرآن، یہ تو یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس مقام پر مضبوطی سے قائم
ہیں کہ خدا نے بھیجا ہے، تو کہا کہہ دو کہ اگر خدا نے یہ بھیجا ہے،اگر خدا یہ چاہتا کہ اس کی بجائے کوئی
اور قرآن کوئی اور تعلیم ہمارے پاس آتی تو وہ قرآن کوئی اور تعلیم بھیجتا یہ قرآن نہ بھیجتا۔قُل لَّوْ
شَاءَ اللهُ مَا تَلُوتُهُ عَلَيْكُمْ ـ اگر خدا چاہتا تو اس قرآن کریم کی آیات بینات میں پڑھ کے تمہیں
نہ سنا تا۔یہ تعلیم تمہارے سامنے پیش نہ کرتا۔پھر وہ تعلیم پیش کرتا جو خدا چاہتا کہ میں تمہارے
سامنے پیش کروں۔ولا ادرسکھ ہے۔یہاں دو باتیں بیان کی ہیں۔ایک یہ کہ خدا پھر میرے پر
یہ قرآن نازل نہ کرتا۔اگر خدا یہ چاہتا کہ جو تم مطالبہ کرتے ہو، وہ پورا ہو کہ یہ قرآن نہ ہو کوئی اور
ہوا گر خدا کی بھی یہی مرضی ہوتی تو خدا میرے پر یہ قرآن نازل نہ کرتا اور خدا مجھے یہ نہ کہتا کہ آج
میں نے تمہاری تعلیم کو مکمل کر دیا ہے قیامت تک کے لئے۔پھر میرے پر کوئی اور قرآن نازل
ہوتا۔پھر جب خدا کی وحی اور الفاظ میں نازل ہوتی میں وہ تمہارے سامنے پیش کر دیتا لیکن

خطبات ناصر جلد هشتم
۵۶۸
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء
میرے پر تو یہ وحی نازل ہوئی ہے اور میں (نے ) تمہارے سامنے پیش ( کر دی ہے )۔دوسرے
یہ کہا کہ اگر خدا چاہتا تو کوئی اور قرآن کسی اور شکل میں کسی اور پر نازل کرتا۔ولا ادرسکھ ہے وہ
تمہیں اس تعلیم سے آگاہ نہ کرتا جو میں تمہارے سامنے پیش کرتا ہوں بلکہ کسی اور کو بھیجتا وہ ایک اور
تعلیم لے کر آتا لیکن میرے پر اس وحی کے علاوہ کسی اور وحی کا نازل نہ ہونا اور کسی اور کا خدا تعالیٰ
کی وحی لے کر نہ آنا ثابت کرتا ہے کہ خدا نہیں چاہتا کہ کوئی اور وحی تمہارے سامنے پیش کی جائے۔اور ساتھ ہی یہ کہا فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرا ان کو کہ دو لمبی عمر تم میں گزار چکا ہوں چالیس سال
ہو گئے دعوئی سے پہلے اَفَلَا تَعْقِلُونَ پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے۔یہ چالیس سالہ زندگی جو
میں نے تمہارے اندر گزاری ہے اس سے تمہاری عقل کو یہ نتیجہ نکال لینا چاہیے تھا کہ میں جھوٹ
نہیں بولا کرتا۔میں افتر انہیں کرتا۔کیا تم کو بخوبی معلوم نہیں کہ افتر ا کرنا میرا کام نہیں اور جھوٹ
بولنا میری عادت نہیں۔تو جس شخص نے اتنی لمبی زندگی میں نہ کبھی افترا کیا ہواور نہ جھوٹ بولا ہواور
تم سارے کے سارے اس بات کے گواہ ہو آج یہ کیوں نہیں سمجھتی تمہاری عقلیں کہ جب انسان
کے سامنے میں نے جھوٹ نہیں بولا تو خدا کے سامنے میں کیسے جھوٹ بولوں گا۔یہ جو زندگی اس صدق اور وفا کے ساتھ اور محبت کے ساتھ اور خدا تعالیٰ سے کامل تعلق کے
ساتھ ، خدا تعالیٰ کا کامل پیار لیتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گزاری، اس کے متعلق
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بہت کچھ لکھا ہے اس کا ایک چھوٹا سا اقتباس جوحسن اتفاق
سے آج میری نظر پڑی وہ لاہور میں انہوں نے چھاپا ہوا ہے۔میں نے تو پہلے سے دیکھا ہوا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔” واقعاتِ حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم پر نظر کرنے سے یہ بات نہایت
واضح اور نمایاں اور روشن ہے کہ آنحضرت اعلیٰ درجہ کے یک رنگ اور صاف باطن اور خدا
کے لئے جان باز اور خلقت کے بیم و امید سے بالکل منہ پھیر نے والے اور محض خدا پر تو گل
کرنے والے تھے جنہوں نے خدا کی خواہش اور مرضی میں محو اور فنا ہو کر اس بات کی کچھ بھی
پروانہ کی کہ توحید کی منادی کرنے سے کیا کیا بلا میرے سر پر آوے گی اور مشرکوں کے ہاتھ

خطبات ناصر جلد هشتم
۵۶۹
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء
سے کیا کچھ دکھ اور در داٹھانا ہوگا بلکہ تمام شدتوں اور سختیوں اور مشکلوں کو اپنے نفس پر گوارہ
کر کے اپنے مولا کا حکم بجالائے (اِنْ اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى اِلى ) اور جو جو شرط مجاہدہ اور وعظ
اور نصیحت کی ہوتی ہے وہ سب پوری کی اور کسی ڈرانے والے کو کچھ حقیقت نہ سمجھا۔“
یہ ایک قسم کی تمہیدی رنگ میں تھی۔اس کے بعد اب میں اصل مضمون کو لیتا ہوں یعنی وہ
نصیحت جو میں جماعت کو کرنا چاہتا ہوں۔اور وہ یہ ہے کہ ان آیات سے بالکل واضح ہوتا ہے کہ
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو تعلیم ہمارے حق میں دی وہ خدا تعالیٰ کی وحی سے آپ نے حاصل
کی ، اپنی طرف سے کچھ نہیں دیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو نور ہم تک پہنچایا وہ اللهُ نُورُ
السموتِ وَالْأَرْضِ اللہ کے نور کا ہی ایک حصہ تھا جسے آپ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں بانٹنا
چاہتا تھا۔وہی نور ہے اس سے باہر ساری ظلمات اور اندھیرے ہیں۔یہ جس کو ہم معاشرہ کہیں جو آپ پیدا کرنا چاہتے تھے امت محمد یہ میں اسے ہم نظام کہیں،
اسے ہم ضابطہ حیات کہیں ان آیات سے واضح ہے کہ جو کچھ بھی اسے ہم کہیں یہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم
کی بنائی ہوئی چیز نہیں ہے۔یہ تعلیم خدا تعالیٰ نے ہماری طرف بھیجی ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم واسطہ ہیں
اور اسی طرح آپ کے لئے ضروری تھا اس تعلیم پر عمل کرنا اور سب سے بہتر طور پر اور حسین طور پر
ر
اور نور سے بھر پور طور پر محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے اس تعلیم پر عمل کیا ہے۔اسی وجہ سے آپ کو اللہ تعالیٰ
نے ہمارے لئے اسوۂ حسنہ بنادیا۔یہ نظام خدائی نظام ہے۔یہ تعلیم ، یہ معاشرہ خدا نے قائم کیا۔ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے قائم نہیں کیا۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس تعلیم کو لانے والے، اس نور کو
پھیلانے والے ظلمات انسانی کو دور کرنے والے ہیں لیکن محمدصلی اللہ علیہ وسلم یہ نظام بنانے والے
نہیں ہیں۔اس تعلیم کے موجد، اس تعلیم کے مصنف جو ہیں اور معلم جو ہیں وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
نہیں ہیں وہ ہمارا رب کریم ہے۔اس نظام ، اس تعلیم کے متعلق یہ جو مطالبہ ہے کہ انتِ بِقُرانِ غَيْرِ هَذَا أَوْ بَدِلْهُ یہ اگر ہم
چودہ سوسالہ تاریخ پر نظر ڈالیں۔صرف مخالفین کا نہیں بلکہ ہر بدعت جودنیا کے کسی علاقہ میں امت محمدیہ
کے کسی گروہ میں پیدا ہوئی زبانِ حال سے یہ مطالبہ تھا کہ قرآن کو بدلو ہمارے لئے ، ہماری مرضی

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۷۰
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء
کے مطابق بناؤ۔وہ بدر سومات، ہر وہ عمل عَمَل غَيْرُ صَالِح تھا جو قرآن کریم کی تعلیم کے خلاف تھا
وہ زبانِ حال سے کہہ رہا تھا کہ ہم بدلا ہوا قرآن چاہتے ہیں۔وہ قرآن نہیں چاہتے ، وہ تعلیم نہیں
چاہتے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ تعالیٰ نے وحی کے ذریعہ نازل کی۔اگر ہم احمدی واقع میں
خدا تعالیٰ کی معرفت رکھنے والے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرنے والے اور حقیقتا محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کو اپنے لئے اسوہ سمجھنے والے اور آپ کے اعلانات کی قدر کرنے والے انّي أَخَافُ اِنْ
عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ کا بھی آپ نے اعلان کیا ہے، اس حقیقت کو سمجھنے والے ہیں تو
ہمیں تمام بد رسومات کو چھوڑنا پڑے گا۔تمام بدعملیوں سے اجتناب کرنا پڑے گا۔وہ زندگی اپنے
معاشرہ میں پیدا کرنی پڑے گی۔۔۔۔۔قُلْ مَا يَكُونُ لَى أَنْ أَبَدِ لَهُ مِنْ تِلْقَايُّ نَفْسِی یہ اعلان جو ہے وہ صرف ان کے لئے نہیں
جو آپ کی زندگی میں انہوں نے بہتوں نے کہا۔قرآن کریم کہتا ہے وَذُوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ
ވ
(القلم :۱۰) آپ نے فرما یا قُلُ مَا يَكُونُ لَى اَنْ أبَدِلَهُ مُجھ میں طاقت نہیں ہے۔قدرت نہیں
ہے مجھ میں۔اس کے کئی معنے ہیں جو اس لفظ میں پوشیدہ ہیں۔بڑا ہی پیارا فقرہ ہے۔ہر فقرہ ہی
قرآن کریم کا پیارا ہے۔کبھی وہ نمایاں ہو کر ہمارے سامنے آجاتا ہے اس کا حسن۔کبھی ہماری
غفلتوں کے نتیجہ میں نہیں نمایاں ہوتا۔ایک اس کے معنے یہ ہیں کہ کہہ دے مَا يَكُونُ في مجھ میں یہ طاقت نہیں ہے کہ میں بدلوں
اس لئے کہ میں نے خدا کے نور کو، اس کے حسن کو اپنی زندگی میں دیکھا اور مشاہدہ کیا۔میں۔۔۔میں
اپنے رب کا عاشق ہوں۔اس کے حسن کو دیکھ کے علی وجہ البصیرت صرف کہانیاں سن کے نہیں۔میں نے ایک نور کو پایا۔حسن کو دیکھا۔میری آنکھیں کھل گئیں۔مجھ سے یہ نہیں ہوسکتا کہ میرا
معشوق مجھے ایک بات کہے اور میں اس کو تبدیل کروں۔قُلْ مَا يَكُونُ لِی میری طاقت میں نہیں
ہے کہ میں بدلوں۔ایک معنے یہ ہیں مَا يَكُونُ کے۔دوسرے معنے یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنی عظمت وجلال کے جلوے میرے پر ظاہر کئے
ہیں۔اس کی کبریائی، اس کا جلال جو ہے اس کی میں معرفت رکھتا ہوں اور اس عظمت و جلال کے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۷۱
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء
سامنے ہر مخلوق لرزاں ہے۔میں بھی ڈرتا ہوں کہ اگر میں نے نافرمانی کی تو میرا کیا حال ہوگا۔میں
یہ جرأت نہیں کر سکتا کہ خدا کا کلام ہو اور میں اس میں رد و بدل کرنا شروع کر دوں۔قُلْ مَا يَكُونُ
لى أَنْ أَبَد لَهُ مِنْ تِلْقَابِی نَفْسِی میں یہ نہیں کر سکتا۔تیسرے۔قُلُ مَا يَكُونُ لِي کے معنے یہ ہیں۔میں بچہ تھا۔یتیم ہو گیا۔مجھے پہچاننے والے
نہیں تھے۔مجھ سے دشمنی کرنے والے سارے ہی تھے۔چند ایک تھے اپنے جو تھوڑا بہت مجھے
پہچانتے تھے۔جب خدا نے کہا میرے نام پر، میری تعلیم کی طرف رؤسائے مکہ کو اور ساری دنیا کو
بلاؤ تو سارے ہی میرے مخالف ہو گئے۔میری جان کے دشمن ہو گئے۔تیرہ سالہ کی زندگی میں
مجھ پر اور مٹھی بھر میرے ماننے والوں پر انتہائی مظالم انہوں نے ڈھائے۔خدا نے کہا ہجرت کر
جاؤ۔میں مدینہ چلا گیا خدا کے حکم سے۔میرا پیچھا کیا انہوں نے۔میرا پیچھا نہیں چھوڑا۔سارے
کے سارے عرب کو میرے خلاف اکٹھا کر لیا۔حملہ آور ہو گئے مدینہ پر۔ہوتے رہے۔جب کچھ
جوش ان کا ٹھنڈا ہوا تو کسریٰ اور قیصر کو میرے خلاف کر دیا۔اتنی زبر دست طاقتیں ایک اکیلے کے
خلاف جمع ہو گئیں کہ ان کی ایڈا سے بچنا ناممکنات میں سے تھا۔اگر ، اگر میرا خدا مجھ پر احسان نہ
کرتا جس نے پہلے دن سے مرتے دم تک احسان پر احسان کیا مجھ پر۔میری جھولیاں بھر دیں
اپنے احسانوں سے اور ا اپنی بشارتوں سے قیامت تک کے لئے میری اُمت کی خوشحالی کے سامان
پیدا کر دیئے۔اتنے بڑے احسان کے بعد مجھ سے یہ ہوسکتا ہے؟ قُلْ مَا يَكُونُ لَى أَنْ أَبَدِّلَهُ
مِنْ تِلْقَاء نَفْسِی کہ میں خدا کے کلام کو اپنی طرف سے بدل دوں۔میں بے وفا اور احسان گش
نہیں ہوں۔اور چوتھے یہ قُل مَا يَكُونُ إِلَى أَنْ أَبَدِ لَهُ مِنْ تِلْقَائِ نَفْسِی کے یہ ہیں۔اعلان کر دو کہ
خدا نے میری فطرت ہی ایسی بنائی ہے کہ میں افتر انہیں کرتا۔میری فطرت جو ہے وہ افترا نہیں
کرتی۔میں خدا پر کیسے افتر ا کروں۔خدا مجھے کہتا ہے یہ تعلیم دنیا کے سامنے پیش کرو۔تمہاری خاطر
تمہیں خوش کرنے کے لئے تمہاری مرضی کے مطابق میں رد و بدل کیسے کردوں۔قُلْ مَا يَكُونُ لِي
ان أبَدِلَهُ مِنْ تِلْقَای نَفْسِی میری فطرت Revolt ( کراہت) کرتی ہے۔میں نہیں کرسکتا

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۷۲
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء
ایسا کام۔فطرتیں بدل جاتی ہیں حالات میں عادتیں بن جاتی ہیں۔اور آخری معنے اس کے یہ ہیں قُلْ مَا يَكُونُ لَى اَنْ اُبَدِ لَهُ مِنْ تِلْقَائِ نَفْسِی جھوٹ بولنا
میری عادت نہیں۔چالیس سال تم میں رہا ہوں۔تم گواہ ہو کہ جھوٹ بولنا میری عادت نہیں ہے۔اس وجہ سے بھی عادت نہیں ہے کہ خدا کے پیار کی گود کا پالا ہوں۔میری فطرت بدلی نہیں جاسکتی
تھی جب کہ خدا تعالیٰ کے نور نے میرا احاطہ کیا ہوا اور اس کی گود میں میں نے پرورش پائی ہو۔إن اتبع الا مَا يُوحَى اِلی میں بدلوں گا نہیں۔میں پیروی کروں گا اس وحی کی جو مجھ پر نازل ہوئی
ہے اور جو میرے ماننے والے ہیں وہ میرے نقشِ قدم پر اس وحی کی پیروی کرنے والے ہوں
گے جو مجھ پر نازل ہوئی ہے۔یہ ذمہ داری ہے جماعت احمدیہ کی۔اِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي
عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيم اگر نافرمانی کروں تو عذاب یوم عظیم سے میری حفاظت کرنے والا کوئی نہیں
ہوگا۔اُمت محمدیہ کا کوئی فرد نافرمانی کرے گا اپنی مرضی کے مطابق، ماحول سے متأثر ہوکر،
خدا تعالیٰ کے کلام اور احکام کو بدلے گا اور سمجھے گا کہ وہ معاف کر دیا جائے گا اس بغاوت کے بعد
بھی۔یہ بڑی خطرناک غلط فہمی ہے اس سے بچنا چاہیے۔خدا کی وحی نے اس دین کو، اس تعلیم کو ، اس نظام کو ، اس معاشرہ کو مکمل کر دیا۔الیوم
أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المآئدۃ : ۴) میں ایک اور تصور بھی آ گیا۔ٹھیک ہے رد و بدل نہیں کوئی اور نہ
لاؤ لیکن جو خامیاں رہ گئی ہیں ان کو دور کیا جا سکتا ہے۔قرآن کریم نے اعلان فرمایا قرآن عظیم
میں کوئی خامی نہیں جسے دور کرنے کی قیامت تک ضرورت ہے۔اس واسطے کسی رد و بدل کی بھی
ضرورت نہیں۔یہ جو معاشرہ ہے اور نظام ہے اور اسلامی احکام کے مطابق زندگی گزارنا ہے، یہ ( بتا ) رہا ہے کہ
اسلام تو مخالفتوں ( کی) گھناؤنی ظلمت کے باوجود اپنی روشنی کو پھیلاتا رہا اور اِنْ اَتَّبِعُ إِلَّا مَا
يُوحَى اِلی کا جو نظارہ تھا آپ کے متبعین میں بھی وہ چودہ سو سال میں ( نظر آ رہا ہے ) بڑا لمبا
مضمون بنتا ہے۔عمروں کے لئے کافی نہیں ہے۔۔۔۔کئے گئے اب اس وقت،
اُس وقت کسرئی اور قیصر تھے۔اس وقت امریکہ، یورپ، ماسکو USSR اور چین وغیرہ

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۷۳
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء
بڑے بڑے ملک ہیں (جنہوں نے ) دنیا میں ترقی کی۔یہ علاقے کسی زمانہ میں اتنے پس ماندہ
تھے کہ کوئی انتہا نہیں۔اس وقت ان کی روحانی ترقیات اتنی مفلوج ہیں کہ آدمی سوچ کے بھی
پریشان ہوتا ہے۔یہ خود پریشان ہیں۔میں باہر جاتا ہوں۔مجھ سے باتیں کرتے ہیں۔ایسے ان میں
بھی ہیں جنہوں نے یہاں تک کہا کہ پہلے انبیاء کی جو جماعتیں تھیں ، جن قوموں کی طرف ان کو بھیجا
تھا۔جنہوں نے انکار کیا، ان کی بدفعلیوں کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نے ان پر عذاب نازل کیا اور صفحہ
ہستی سے ان کو مٹا دیا ہم پر کیوں عذاب نازل نہیں ہوتا یعنی ایک طرف اتنی زیادہ مہذب اور ترقی
یافتہ بھی ہیں۔دوسری طرف ان کی سوچوں میں یہ خیالات بھی آتے ہیں۔خود میں نے کانوں سے
سنے ہیں۔اگر ہلاکت کو طلب کرنے والوں کی جماعتوں میں آپ میں سے کسی نے شامل ہونا ہے تو
آپ کی مرضی اور اگر خدا کے پیار کو حاصل کر کے ان کی اصلاح کی توفیق پانی ہے اور خدا کے پیار
کو اسی طرح حاصل کرنا ہے جس طرح خدا کے پیار کو پہلوں نے حاصل کیا تو یہ آپ کے اپنے اوپر
موقوف ہے۔ہر شخص اپنی مرضی جان کا ذمہ وار ہے اور جماعت اس بات کی ذمہ دار ہے کہ جو
خدا کے احکام کی طرف توجہ نہیں کرتا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو داغدار کرنے کی اپنی
عملی کوششوں سے، اپنے بد اعمال سے کوشش کرتا ہے اسے جماعت سے باہر نکال دو۔دنیا میں
ہر نظام کو۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو نظام لائے وہ نہیں کہا جاسکتا میں نے کوشش کی ہے۔یہ تو واضح
کر دوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طرف سے کوئی نظام قائم نہیں کیا۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے
خدا کا نظام قائم کیا اور یہ اعلان کیا کہ مجھے اتنا پیار ہے اس نظام کے ساتھ کہ اگر میں اپنی ذراسی
بھی مرضی بیچ میں چلاؤں اور کوئی ردو بدل کروں تو میں ڈرتا ہوں کہ مجھے عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ سے
بچانے والا کوئی نہیں ہوگا۔اگر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خدا تعالیٰ نے یہ اعلان کروا یا ائی آخَافُ
إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ تو آپ کو کون بچانے والا ہے؟ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے
بڑے ہونے کا دعویٰ کریں گے؟ یہ خیال کریں گے کہ خدا تعالیٰ سے وہ پالیں گے جو محمدصلی اللہ علیہ
وسلم نہیں پاسکے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تو وہ پایا کہ جو فرشتوں کا خیال بھی وہاں تک نہیں پہنچا۔وہ

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۷۴
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء
جو حضرت آدم علیہ السلام کا قرآن کریم میں واقعہ ہے وہ فرشتوں کی جہالت کا نمایاں مظاہرہ تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہمیں ملتا ہے۔حضرت آدم علیہ السلام خدا تعالیٰ کے پیارے نبی، رسول ایک چھوٹی سی جماعت تھی اس وقت
انسانوں کی ان کی طرف بھیجے گئے تھے۔عام ان
کو تعلیم دی گئی تھی۔ایک چھوٹا سا حصہ قرآن کریم
کا ان کو ملا تھا لیکن انسانوں کو جو ملنے والا تھاوہ تو خدا تعالیٰ کا انعام اپنے عروج کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی بعثت کے بعد ملا اور اتنی شان سے ملا ہے انعام۔آپ کو تو ساری عمر خدا تعالیٰ کی حمد کرتے رہیں
تو آپ اس کا شکر نہیں ادا کر سکتے۔فرشتوں نے جن کا کس طرح خدا تعالیٰ نے مثال دے دی۔آپ کی انفرادی اجتماعی زندگی میں اور دعا آپ کی قبول نہ کرے تو آپ۔۔۔۔ایسی ان ہونی باتیں
کر دیتا ہے۔میرا سرسجدہ میں جب زمین کے اوپر ٹکتا ہے ما تھا تو اس وقت یہ احساس نہیں ہوتا کہ
میں بہت جھک گیا ہوں۔اس وقت یہ احساس ہوتا ہے کہ جتنا جھکنا چاہیے خدا کے سامنے نہیں جھک
سکا کیونکہ زمین اس طرف سے روک ہو گئی۔ہر ایک کا یہی خیال ہونا چاہیے۔تو یہ ابتدا ہوگئی ہے میری تقریر کی۔سوچا میں نے آج یہ کہ کچھ عرصہ غیر معینہ تک انتہائی
پیار کے ساتھ آپ کی اصلاح کی کوشش کروں گا۔آپ کو آگے بڑھانے کی کوشش کروں گا۔سارے تو اس اصلاح کے محتاج نہیں لیکن اس اصلاح کے محتاج ہیں کہ جہاں تک انہوں نے پیار
حاصل کیا اس سے زیادہ پیار حاصل کریں اور۔۔۔پھر کچھ تھوڑی سی سختی بھی ساتھ کروں گا۔حقیقت یہ ہے کہ اگر اسلام نے آج ساری دنیا۔۔۔پر غالب آنا ہے اپنی حسین تعلیم کے
ذریعہ سے، پیار اور خدمت کے ذریعہ (سے) تو آپ کو اپنی زندگیوں میں انقلاب عظیم لا نا پڑے
گا قبل اس کے کہ نوع انسانی میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انقلاب عظیم بپا ہو۔اس کے لئے تیاری
کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور مجھے سب کو تو فیق عطا کرے۔آمین
از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی