قرآن کریم میں ہر زمانہ کے مسائل کا حل رکھا گیا ہے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۷۵
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۸۰ء
قرآن کریم میں ہر زمانہ کے
مسائل کا حل رکھا گیا ہے
خطبه جمعه فرموده ۸ فروری ۱۹۸۰ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔سورۃ یونس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔إِنَّ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا وَ رَضُوا بِالْحَيوةِ الدُّنْيَا وَاطْمَانُوا بِهَا وَالَّذِينَ هُمْ
عَنْ أَيْتِنَا غُفِلُونَ - أُولَبِكَ مَأوَهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا
وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ يَهْدِيهِمْ رَبُّهُمْ بِإِيْمَانِهِمْ : تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمُ الْأَنْهَرُ فِي جَنَّتِ
ج
النَّعِيمِ - دَعْوبُهُمْ فِيهَا سُبُحْنَكَ اللهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَمٌ ۚ وَأَخِرُ دَعْوبُهُمْ أَنِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔(یونس : ۸ تا ۱۱)
ان آیات کا ترجمہ یہ ہے۔جولوگ ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے اور اس ورلی زندگی پر راضی ہو گئے ہیں اور اس پر
انہوں نے اطمینان پکڑ لیا ہے اور پھر جو لوگ ہمارے نشانوں کی طرف سے غافل ہو گئے۔ان
سب کا ٹھکانا ان کی کمائی کی وجہ سے یقیناً دوزخ کی آگ ہے۔إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے مناسب حال عمل کئے۔انہیں ان کا

خطبات ناصر جلد هشتم
۵۷۶
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۸۰ء
رب ان کے ایمان کی وجہ سے کامیابی کے راستہ کی طرف ہدایت دے گا اور آسائش والی جنتوں
میں انہی کے تصرف کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ان جنتوں میں خدا کے حضور ان کی پکار یہ
ہوگی۔اے اللہ تو پاک ہے اور ان کی ایک دوسرے کے لئے دعا یہ ہوگی کہ تم پر ہمیشہ کے لئے
سلامتی ہو اور سب سے آخر میں بلند آواز سے یہ کہیں گے کہ اللہ ہی سب تعریفوں کا مستحق ہے جو
تمام جہانوں کا رب ہے۔ان آیات میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں ایسے انسان بھی بستے ہیں۔الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ
لِقاءَنَا جو ہمارے انعامات کی امید نہیں رکھتے ایسے انسان بھی بستے ہیں جو ہمارا خوف اور ہماری
خشیت اپنے دلوں میں نہیں رکھتے۔لا يَرْجُونَ لِقاءَنَا یہ فقرہ بہت سی باتیں بتاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا
انکار کرنے والے یعنی دہر یہ جو ہیں وہ بھی خدا سے امیدیں نہیں رکھتے۔جو لوگ خدا کا ایک مبہم سا
تصور اپنے ذہنوں میں پاتے ہیں۔ان میں سے بعض کہتے ہیں کہ اللہ ہے تو سہی لیکن اتنی عظیم ہستی !
اس کو کیا ضرورت پڑی کہ ہم حقیر لوگوں سے ذاتی محبت کا تعلق رکھے۔انگریزی میں اسے وہ کہتے
ہیں امپرسنل گاڈ (Impersonal God ) یعنی ایسا خدا جو ذاتی تعلق اپنی مخلوق سے نہیں
رکھتا۔اس کی طرف بھی الَّذِینَ لا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا اشارہ کرتی ہے۔پھر وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کی ہستی
کا مبہم سا تصور اپنے دماغ میں رکھتے ہیں لیکن سمجھتے ہیں کہ زندگی اسی دنیا کی زندگی ہے مریں گے
سب کچھ ختم ہو جائے گا اُخروی زندگی نہیں۔اُخروی زندگی کے ساتھ جن دو چیزوں کا تعلق ہے
دوزخ اور جنت وہ بھی نہیں۔اُخروی زندگی کی جنتوں کے لئے جن اعمالِ صالحہ کی ضرورت ہے ان کے بجالانے کا کوئی
فائدہ نہیں کیونکہ وہ ہے ہی نہیں۔اُخروی دوزخ سے بچنے کے لئے جن بد اعمالیوں سے پر ہیز کرنے
کی ضرورت ہے وہ بھی بے فائدہ ہے کیونکہ نہ اُخروی زندگی نہ اُخروی زندگی سے تعلق رکھنے والی
کوئی جہنم الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا کا فقرہ ان سب قسم کے دماغوں پر حاوی ہے اور اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ یہ دماغ اس دنیا میں جو زندگی گزارتے ہیں اس کا نقشہ یہ ہے۔رَضُوا بِالْحَيُوةِ
الدنیا وہ دنیا پر اکتفا کر لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی محبت سے ان کے دل خالی ہوتے ہیں۔دنیا ہی دنیا

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۷۷
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۸۰ء
ہے۔جھوٹ بول کے ملے لے لو۔چوری کر کے ملے لے لو۔ڈاکہ مار کے ملے لے لو۔دھوکہ
دے کے ملے، فریب سے ملے لے لو۔تول کم کر کے ملے لے لو۔ملاوٹ چیزوں میں کر کے پیسے
ملیں لے لو۔دوسروں کی جیب کتر کے ملیں لے لو۔پانی ملا دو اور وزن زیادہ کر دو کمالو د نیا۔روئی
کے بنڈل بناؤ اس کے اندر اینٹیں ڈال دو کر لو۔یہ دنیا ہے۔رَضُوا بِالْحَيَوةِ الدُّنْيَا دنیا پر اکتفا
کر لیتے ہیں۔محبت الہی سے دل ان کا خالی ہوتا ہے اُخروی زندگی کی نعمتوں کا کبھی خیال آہی نہیں
سکتا۔ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيوةِ الدُّنْيَا (الكهف : ۱۰۵) ساری کوششیں اس ورلی زندگی کے اندر
ہی گھومتی اور ضائع ہو جاتی ہیں۔زمین کی طرف جھکتے ہیں وہ۔لیکن ان رفعتوں کی طرف ان کی
پرواز نہیں جن رفعتوں کو اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے بنایا اور جن رفعتوں کے حصول کے لئے
خدا تعالیٰ نے اپنے ابنیاء کے ذریعہ سے ہدایت دی۔جن کا پانا انسان کے لئے آسان کر دیا
کیونکہ اپنی سمجھ اور عقل کے ساتھ ان رفعتوں کے حصول کی راہیں اس پر روشن نہیں ہو سکتی تھیں۔زمین کی طرف جھکتے ہیں ان رفعتوں میں پرواز کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔اللہ تعالیٰ کی رضا کے
حصول سے بے رغبتی برتتے ہیں۔ساری کی ساری زندگی اس گندی دنیا، بے وفا دنیا کے لئے ہے۔اور اس کے ساتھ وَاطْبَانُوا بِهَا تیسری بات یہ بتائی کہ یہ لوگ مطمئن بھی ہو جاتے ہیں یعنی
دنیا کے حصول کے بعد کسی اور اس سے بہتر چیز کے حصول کی طرف ان کی توجہ پھر ہی نہیں سکتی۔مزید ترقیات کا خیال ان کو ترک کرنا پڑتا ہے۔دنیوی ترقیات کے علاوہ جو مزید ترقیات ہیں
ان کا تو روحانی ترقیات سے تعلق ہے نا۔ان کا تو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے ساتھ تعلق ہے نا۔ان کو تو اللہ تعالیٰ کا پیار مل جانے کے ساتھ تعلق ہے نا۔ان کا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
محبت میں فنا ہو جانے کے ساتھ تعلق ہے نا۔ان کا تو ان راہوں پر چلنے سے تعلق ہے جن راہوں پر
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم ہمیں نظر آئیں۔ان
کا تعلق تو اس خاتمہ پر ہے، خاتمہ بالخیر پر جس کی طرف قرآن کریم نے صراط مستقیم
کے ذریعے ہدایت دی۔ان
کا تعلق تو ان جنتوں سے ہے جن جنتوں کی وسعت زمانی و مکانی جن
جنتوں کی وسعت اپنی نعماء کے لحاظ سے، جن جنتوں کی وسعت خدا تعالیٰ کے پیار کے لحاظ

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۷۸
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۸۰ء
سے اتنی زیادہ ہے کہ دنیا اس کے مقابلے میں ایک حقیر ذرے سے زیادہ کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔وَاطْمَاتُوا بِهَا لیکن یہ لوگ بد قسمت دنیاوی زندگی پر اطمینان پکڑ لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ
دنیوی زندگی کے علاوہ کچھ اور حاصل کیا ہی نہیں جاسکتا۔مزید ترقیات کا خیال وہ ترک کر دیتے
ہیں۔دنیا دار دنیا پر ٹھہر جاتا ہے۔اطمینان پکڑ لیتا ہے۔اس سے کہیں بہتر احسن ارفع ترقیات کو
نظر انداز کر دیتا ہے اس کے لئے کوششیں ترک کر دیتا ہے۔اور یہ جو رَضُوا بِالْحَيَوةِ الدُّنْیا ہے راضی ہو گیا یہ پورے کا پورا راضی ہو جاتا ہے۔اس
میں پھر کسی اور رضا کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔یہ وقتی نہیں ہے رَضُوا بِالْحَيَوةِ الدُّنْيَا بلکہ اپنے
نزدیک وہ سب کچھ یہی سمجھتے ہیں اور اپنی ہلاکت کا سامان پیدا کرتے ہیں۔چوتھی بات یہاں یہ بتائی : وَالَّذِينَ هُمْ عَنْ ابْتِنَا غُفِلُونَ - لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا - رَضُوا
بِالْحَيوةِ الدُّنْيَا وَاطْمَانُوا بِهَا کالازمی نتیجہ یہ نکلا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اپنی رحمت
سے جوا پنی آیات نازل کیں اس معنی میں بھی کہ قرآن کریم میں تمام وہ آیات آ گئیں کہ جو تعلیم
کے لحاظ سے شریعت کے لحاظ سے ہدایت کے لحاظ سے اپنے کمال کو پہنچی ہوئی ہیں اور اس لحاظ سے
بھی کہ قرآن کریم پر عمل کرنے کے نتیجہ میں انسان اللہ تعالیٰ کی ان آیات کے مشاہدے کرتا ہے
کہ جو تعلیم میں نہیں بلکہ اس کائنات میں نشان، آسمانی نشان جو خدا تعالیٰ کی محبت ظاہر کرتے ہیں،
وہ آسمانی نشان جو وہ اپنے بندوں کے لئے بطور مدد اور نصرت کے بھیجتا ہے ، وہ آسمانی نشان جوان
لوگوں پر قہر کی تجلی کی صورت میں آسمان سے اترتے ہیں جو اس کے پیاروں کو ستانے والے ہیں،
وہ آسمانی نشان جن سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین کی دنیا اور آسمان بھر پور اور معمور ہے اتنی
کثرت سے نشان ، اتنے عظیم نشان، ظاہری نشان، باطنی نشان تعلیم کے لحاظ سے نشان ،معجزات
کے لحاظ سے نشان ، خدا تعالیٰ کے پیار کے جلوے، ان سے غافل۔یہ لازمی نتیجہ نکلا اس کا۔اور
اس غفلت کے نتیجہ میں نشان تو جھنجھوڑتے ہیں چاہے وہ انذاری نشان ہوں خواہ وہ تبشیری نشان
ہوں خواہ وہ تعلیمی نشان ہوں خواہ وہ حسن ہو ہدایت اور شریعت کا ، خواہ وہ کمال ہو اصول شریعت کا
خواہ وہ روشن راہ ہو جس کے اوپر چلنے کی ہمیں ہدایت دی گئی ہے خواہ وہ نور ہو جو خدا تعالیٰ کے

خطبات ناصر جلد هشتم
۵۷۹
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۸۰ء
بندوں کو ملتا اور ان کی راہنمائی کرتا ہے جب ہر چیز سے محروم ہو گئے اپنے پہ ہدایت کے
دروازے بند کر لئے۔وَالَّذِينَ هُمْ عَنْ ايْتِنَا غُفِلُونَ۔لازمی نتیجہ یہ نکلا کہ نشانات کے دیکھنے
سے آنکھیں اندھی، نشانات پڑھنے سے زبان بے حرکت ، زبان حرکت کرتی ہے تو ہم پڑھتے ہیں
نا۔نشانات سننے سے کان بہرا، نشانات سمجھنے سے دماغ میں فراست اور ذہانت کی بجائے حمق بھرا
ہوا ہے۔نشانات کے اجتماعی اثر کو قبول نہ کرنا اس لئے کہ محسن سینہ نور نُورُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ سے
بھرا ہوا نہیں بلکہ شیطانی ظلمات سے اندھیرا ہی اندھیرا ہے وہاں۔تو یہ ایک گروہ ہے جس کا نقشہ
اللہ تعالیٰ نے سورۃ یونس کی اس آیت میں کھینچا ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اس کا نتیجہ یہ ہوگا۔ماويهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ گناہ کے بعد انہوں نے تو بہ نہیں کی۔پشیمان نہیں
ہوئے اپنی غفلتوں پر بلکہ کسب کے معنی ہیں جمع کرنے کے بھی یعنی تو بہ کا فقدان۔تو بہ جو ہے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو تو بہ کرتا ہے وہ ایسا ہی ہے جس سے گناہ سرزد ہی نہیں
ہوا تختی اس کی صاف ہو جاتی ہے لیکن یہاں یہ ہے کہ نہ پشیمانی، نہ احساس گناہ، نہ تو بہ، نہ خدا سے
مغفرت کا چاہنا۔گناہ پر گناہ جمع ہونا شروع ہو گیا۔کسب گناہ کیا۔عربی میں اسے ہم کسب گناہ کہیں
گے اور جب گناہوں کا پلڑا بھاری ہو گیا نیکیوں سے۔ہر گناہ گار بھی کوئی نہ کوئی نیکیاں بھی کر رہا
ہوتا ہے اپنی زندگی میں ، کتے کو روٹی دے دی۔جہاں سوجھوٹ بولے وہاں پچاس ساٹھ سچ بھی
بول دیئے لیکن یہاں يكسبون کسب گناہ اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ ان کی نیکیاں کم وزن ان
کے گناہ بڑے وزن والے۔تو بہ انہوں نے کی نہیں۔پشیمانی کے آثار ظاہر نہیں ہوئے۔اللہ تعالیٰ
سے مغفرت چاہی نہیں۔خدا تعالیٰ نے ان کی تو بہ کو قبول نہیں کیا۔ساری زندگی ایک کے بعد دوسرا
گناہ جمع ہوتا رہا۔اس لئے النار نار جہنم وہ ان کا ٹھکانہ ہے۔جو خدا تعالیٰ کے پیار سے اپنی روح
کا۔میں جلا پیدا نہیں کر سکے اللہ تعالیٰ ان کے زنگ کو دور کرنے کے لئے جہنم میں انہیں پھینکے گا تا کہ سزا
کے نتیجہ میں پھر ایک وقت ایسا آئے کہ جب وہ اتنی سزا بھگت لیں تو خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل
کرنے کے قابل ہو جا ئیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہاں کہ ان کے مقابلہ میں ایک اور گر وہ بھی ہے اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا چونکہ

خطبات ناصر جلد هشتم
۵۸۰
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۸۰ء
یہاں اس کے مقابلے پر آیا ہے۔اس لئے ایمان کا اشارہ ان تمام باتوں کی طرف ہوگا جن کا ذکر
پہلی آیت میں ہے۔یہ وہ گروہ ہے جو ایمان لایا اللہ پر اور لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا جن کے متعلق کہا گیا
تھا اس گروہ میں شامل نہیں ہوا۔یہاں ایمان اس طرف بھی اشارہ کر رہا ہے اور اللہ تعالیٰ پر ایمان
لا کے اس کی معرفت حاصل کی اس کی ذات کی بھی اور اس کی صفات کی بھی۔یہ وہ لوگ ہیں جو
خدا تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہیں۔اپنی ساری امیدیں اسی سے وابستہ رکھتے ہیں اور غیر اللہ کی طرف
نگاہ نہیں رکھتے اور امید کا حقیقی مرجع اللہ تعالیٰ کی ذات کو سمجھتے ہیں۔امنوا وہ ایمان لاتے ہیں
خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کو وہ سمجھتے ہیں اس کی کبریائی کے جلوے ان پر ظاہر ہوتے
ہیں۔اور ان کے دل خشیت اللہ سے بھر جاتے ہیں اور لرزاں ترساں اپنی زندگیوں کے دن
گزارنے والے ہیں۔اور وہ ایمان لاتے ہیں اللہ پر، وہ جانتے ہیں کہ خدا اپنے بندوں
کی تو بہ کو قبول کرتا ہے۔انسان ہیں غلطیاں ہو جاتی ہیں ان سے۔مومن ہیں غلطی کرتے ہیں پشیمان ہوتے ہیں۔پشیمان
ہوتے ہیں اپنے رب کی طرف رجوع کرتے اور تو بہ کرتے ہیں۔اپنے غفور خدا سے مغفرت
چاہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے اور ایمان لاتے ہیں کہ تو بہ کے نتیجہ میں
گناہ جمع نہیں ہوا کرتے بلکہ تختی صاف ہو جاتی ہے اور نیکیوں کا پلہ بھاری ہو جاتا ہے۔یہ وہ گروہ ہے وَعَمِلُوا الصلحت جو نیک اور مناسب حال عمل کرتے ہیں۔نیک عمل حقیقتا وہ
ہے جو قرآن کریم کی ہدایات کے مطابق کیا جائے۔قرآن کریم نے ہماری ساری زندگی کو اپنے
احاطہ میں لیا ہوا ہے۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ قیامت کے روز قرآن کریم تم سے محاسبہ
کرے گا کہ چھ یا سات سو جتنے بھی احکام ہیں ان کے مطابق تم نے اپنی زندگیاں گزاریں یا نہیں
قرآن کریم کے ہر حکم پر عمل کرنا ہر امر اور نہی کے مطابق زندگی گزارنا یہ نیک زندگی ہے یہ پاک زندگی
ہے لیکن قرآن کریم صرف یہ نہیں کہتا کہ نیک بنو اس معنی میں کہ جو ہدایت تمہیں دی گئی ہے اس کے
مطابق عمل کرو۔قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ نیک بھی بنو اور صاحب فراست بھی بنو اور نور بھی خدا تعالیٰ
سے حاصل کرو تا کہ جہاں قرآن کریم کی ہدایت ہی دور استے تمہارے سامنے کھولے اور تمہیں

خطبات ناصر جلد هشتم
۵۸۱
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۸۰ء
اختیار دے کہ جو مناسب حال راستہ ہے اس کو اختیار کرو تو تم واقعہ میں مناسب حال راستہ اختیار
کرنے والے ہو۔مثلاً کہا گیا کہ جو تیرا گناہ کرتا ہے اسے معاف بھی تو کر سکتا ہے بدلہ بھی تو لے
سکتا ہے لیکن مناسب حال راہ کو اختیار کر اگر معافی سے اس کی اصلاح ہو سکتی ہے معاف کر دے۔اگر انتقام سے اس کی اصلاح ہو سکتی ہے معاف نہ کر انتقام لے۔بعض لوگ معافی دے کر گناہ
کرتے ہیں۔معافی دے کر گناہ گار کو گناہ میں بڑھانے والے بن جاتے ہیں۔معاف کر کے گناہ
کرنے میں اس کے ممد اور معاون بن جاتے ہیں۔بہت سے احکام ہیں جن پر مناسب حال
ہونے کا حکم چسپاں ہوتا ہے اور اس کے مطابق ہمیں عمل کرنے کا حکم ہے۔الصلحت میں جو مناسب حال ہے یعنی اس میں جو مناسب کا مفہوم ہے اس سے ایک اور
بات کا بھی ہمیں پتہ لگتا ہے اور وہ ایک اور چیز کی طرف اشارہ ہے قرآن کریم نے یہ اعلان کیا کہ
میں کتاب مبین بھی ہوں اور کتاب مکنون بھی ہوں تعلیم کا جو پہلو زمانے کے لحاظ سے مناسب حال
ہے۔مراد ہے تعلیم تو اپنی جگہ قائم ہے اس میں تو کوئی تبدیلی اور تغیر نہیں ہوسکتا جیسا کہ میں نے
پچھلے جمعہ میں لاہور میں کھول کے بیان کیا تھا لیکن ایک ہی تعلیم ہے اس کے بہت سے پہلو نکلتے
ہیں۔کچھ پہلو وہ نکلتے ہیں جن سے بدلے ہوئے حالات میں قرآن کی بنیادی تعلیم کا ایک پہلو
اجاگر ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ اپنے پاک بندوں مطہرین میں سے کسی کو چنا اور اسے سمجھتا ہے کہ ہمارا
جو یہ حکم ہے اس کا ایک پہلو یہ بھی ہے۔وہ مکنون کا حصہ جو ہے چھپی ہوئی چیز وہ ظاہر ہو جاتی ہے، وہ
روشن ہو کے ہمارے سامنے آجاتی ہے پھر وہ مبین کا ایک حصہ بن جاتی ہے۔اس لئے قرآن کریم
کامل اور مکمل شریعت اس لئے بھی ہے کہ وہ مسائل جو نزول قرآن سے صدیوں بعد پیدا ہونے
والے تھے ان مسائل کو بھی قرآن عظیم نے احسن رنگ میں بہترین رنگ میں حل کیا اور حل کیا اپنے
ان بندوں کی وساطت سے جنہوں نے خدا کا پیار حاصل کیا نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے
نتیجہ میں اور اللہ تعالیٰ خود ان کا معلم بنا اور اسرار قرآنی اس نے ان کو سکھائے اور اس زمانہ پر رحم
کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے ان کے ذریعہ سے اس زمانہ کے، جو بھی زمانہ تھا جو بھی صدی تھی ، اس
میں نئے مسائل جو اُبھرے تھے ان کا قرآن کریم کی ہدایت کی روشنی میں حل انسان کے ہاتھ

خطبات ناصر جلد هشتم
میں رکھ دیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔۵۸۲
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۸۰ء
يَهْدِيهِمْ رَبُّهُمْ بِايْمَانِهِمْ جس معنی میں یہاں ایمان کا لفظ استعمال ہوا ہے وہ لوگ جو
اس معنی کے لحاظ سے ایمان کے ہر پہلو کے لحاظ سے مومن ہیں اللہ تعالیٰ کامیابی کی راہ پر انہیں
آگے ہی آگے بڑھاتا چلا جاتا ہے يَهْدِيهِمْ یعنی یہاں یہ بات بتائی گئی ہے کہ انسان ایک وقت
میں نیک کام کرنے والا ، مناسب حال کام کرنے والا بھی ہے لیکن جو آج کے بعد میں سالہ اس
نے زندگی گزاری کسی وقت میں وہ ٹھو کر بھی کھا سکتا ہے۔یہ بھی اس کے ساتھ لگا ہوا ہے اس واسطے
خدا تعالیٰ کی ہدایت کے بغیر ہم اپنے بہتر خیر خاتمہ تک نہیں پہنچ سکتے۔اس کی یہاں بشارت دی کہ تم
ایمان اور عملِ صالحہ پر قائم رہو۔خدا تعالیٰ تمہارا خاتمہ بالخیر کرنے کا سامان پیدا کر دے
گا۔يَهْدِيهِمْ رَبُّهُمْ بِايْمَانِهِمْ تمہارا خاتمہ بالخیر ہوگا یعنی آخری سانس تک تم خدا تعالیٰ کے
دامن کو مضبوطی کے ساتھ اپنے ہاتھ میں تھامے رکھو گے تم خدا کے اخلاق اپنے اخلاق پر چڑھا کے
زندگی گزارنے والے ہو گے۔تم فانی فی اللہ اور فانی فی محمد کی حیثیت میں اپنے اپنے دائرہ استعداد
میں اپنی زندگیوں کے اوقات گزارنے والے ہو گے۔تم پر خدا تعالیٰ یہ فضل کرے گا۔اپنی کوشش
سے انسان ایسا نہیں کر سکا۔یہ جو عمل ہے اس میں مثلاً ہم کسی کو عمل صالح کسی کو اس کا حق دیتے ہیں ، مال کے لحاظ سے
کوئی ایسا طالب علم ہو نہار آجاتا ہے جس کا ہم وظیفہ مقرر کرتے ہیں۔اس کا حق خدا نے قائم کیا
ہے۔یہ بھی عمل صالح ہے اور خدا تعالیٰ کی تسبیح و تحمید کرنا اس کی کبریائی بیان کرنا اور اس کے جلال
اور اس کی جو عظمت ہے اس کا ہر وقت اپنے ذہنوں میں تصور رکھنا اور دنیا کے سامنے اس کی عظمت
و جلال کو پیش کرنا اس کے حُسن کے جلوؤں سے واقفیت حاصل کرنے کی کوشش کرنا دعاؤں کے
ذریعے۔تو دعا بھی عمل میں شامل ہے۔اسی واسطے حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ جس شخص نے
کامیاب ہونا ہو وہ تد بیر کو بھی اپنی انتہا تک پہنچائے جو ظاہری چیز ہے اور دعا کو بھی اپنی انتہا تک
پہنچائے۔جب دعا اور تد بیر دو مختلف چیزیں چلتی چلتی ایک نقطے پر اکٹھی ہو جاتی ہیں۔نقطہ کمال پر
تب اللہ تعالیٰ فضل کرتا اور دعا کو قبول کرتا اور تدبیر میں اپنی رحمت سے ایسے سامان پیدا کرتا ہے کہ

خطبات ناصر جلد هشتم
۵۸۳
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۸۰ء
کامیاب ہو جاتا ہے۔انسان يَهْدِيهِمْ رَبُّهُمْ بِايْمَانِهِمْ اس ایمان میں دعا شامل ہے دعا بھی
عمل صالح ہے اللہ اکبر کہنا، الْحَمدُ للهِ کہنا، سُبْحَانَ اللہ کہنا خدا تعالیٰ کی صفات کا ورد کرنا یہ سب
دعاؤں میں شامل ہیں۔تو جو شخص دعاؤں میں لگا رہتا ہے (ایمان میں وہ بھی ہے ) اور دوسرے احکام بھی بجالاتا
ہے اللہ تعالیٰ ایسا سامان پیدا کرتا ہے کہ کامیابی کی راہ پر خدا تعالیٰ ایسے لوگوں کو آگے ہی آگے
بڑھاتا چلا جاتا ہے اور ان کا خاتمہ بالخیر ہوتا ہے ساری عمر نیکی پر وہ قائم رہتے ہیں اللہ تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ یہ خاتمہ بالخیر یہ نویں بات بتائی اللہ تعالیٰ نے۔وو
دسویں یہ بتایا : - دَعُوهُمْ فِيهَا سُبُحْنَكَ اللهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَمٌ ۚ وَآخِرُ دَعُوهُمْ
آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ زیادہ لمبی تفسیر کرنے کی بجائے میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اس
آیت سے ہمیں پتہ لگا، یہ بات بڑی اہم ہے مجھ سے بھی بہت دفعہ بہتوں نے سوال کیا کہ کیا جنت
میں عمل نہیں ہوگا تو یہ بھی بعض لوگوں کے دماغ میں اُلجھن پیدا کرتا ہے بعض نا سمجھی سے یہ سمجھتے ہیں
کہ وہاں کوئی عمل نہیں ہے۔اس دنیا میں ہے۔ہمارا محاورہ بھی ہے کہ یہ عمل کی دنیا ہے۔عمل عمل
میں فرق ہے۔ایک وہ عمل ہے جو امتحان کے طور پر ہوتا ہے یعنی ایک وہ عمل ہے جو مثلاً بی۔اے کا
ایک طالب علم کر رہا ہے۔محنت کرتا ہے۔بڑی محنت کرتا ہے راتوں کو جاگتا ہے، جو اچھے پڑھنے
والے ترقی یافتہ اقوام میں ان کے نوجوان اتنی محنت کرتے ہیں کہ آپ اندازہ نہیں لگا سکتے۔آکسفورڈ میں میں نے دیکھا کہ محنتی طالب علم اپنی کلاس کے علاوہ بارہ تیرہ گھنٹے روزانہ اتوار
سمیت سات دن ہفتہ کے سارے دنوں میں بارہ تیرہ گھنٹے خود اپنے کمرے میں بیٹھ کر پڑھتا
ہے۔یہ عمل ہے جس کے بعد وہ کسی نتیجہ یعنی امتحان میں یا فیل ہو گا یا پاس ہوگا یعنی ایسا عمل جس کے
نتیجے میں فیل ہونا یا پاس ہونا لگا ہوا ہے۔یہ جو ساری دنیا ہے ہماری جس کو ہم عمل کی دنیا کہتے ہیں
اس کو ہم جزا کی دنیا بھی کہتے ہیں یعنی یہاں کے سارے اعمال ایسے ہیں جن کے نتیجے میں یا اللہ تعالیٰ
ہم سے خوش ہوگا یا اللہ تعالیٰ ہم سے ناراض ہوگا یا ہمارے اعمال مقبول ہوں گے اللہ تعالیٰ انہیں
قبول کرے گا۔اپنی رحمت سے یا رد کر دیئے جائیں گے یا اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کی جنتوں میں

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۸۴
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۸۰ء
ہمیں داخل کرے گا مرنے کے بعد یا غضب کی آگ میں انسان کو جلنا پڑے گا۔تو یہ ایسے اعمال
ہیں جزا اور سزا جن سے متعلق ہیں۔بعض ایسے اعمال ہیں جن کے ساتھ جزا اور سزا متعلق نہیں جنت معمور الاوقات ہے۔نکتا
نہیں بیٹھے گا انسان۔خدا کی جنتوں میں کام کرنا پڑے گا اور اس کی دو مثالیں اس آیت میں
خدا تعالیٰ نے دی ہیں خدا تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید کرنا۔دَعْوهُمْ فِيهَا سُبْحَنَكَ اللَّهُم وَأَخِرُ
دَعْوبُهُمْ أَنِ الْحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ اور بڑا عمل جنتیوں کا اللہ تعالیٰ کے پیار میں اس کی تسبیح اس
کی نقد میں اس کی حمد کرنا یہ عمل ہوگا اور دوسرا انسانوں کے ساتھ تعلق رکھنے والا عمل ہوگا اور وہ یہ
ہوگا۔تَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلم ان کے لئے دعائیں کرنا۔یہ دعا کرنا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی
رحمتیں اور اس کے پیار کے جلوے پہلے سے زیادہ نازل ہوں تم پر ایک دوسرے کے لئے دعا
کر رہے ہوں گے۔یہ نہیں ہوگا کہ انسان مرنے کے بعد جس جنت میں جائے گا جب وہ وہاں
سُبْحَانَ اللهِ اللهُ أَكْبَرُ - اَلْحَمْدُ لِلهِ کہے گا تو خدا تعالیٰ اس دنیا میں تو بعض انسانوں کو کہتا ہے کہ تم
زبان سے سُبحان اللہ کہہ رہے ہو مگر تمہارا عمل بتا رہا ہے کہ تم خدا تعالیٰ میں ہزار عیب بھی دیکھ
رہے ہو حالانکہ خدا تعالیٰ میں تو کوئی عیب نہیں ہے۔وہ تو ہر لحاظ سے، ہر پہلو سے، ہر جہت سے
اوپر نیچے ظاہر و باطن، ہر لحاظ سے پاک ہے پاکیزگی کا سر چشمہ ہے لیکن تم خدا تعالیٰ کو ایک ہی
زبان سے رازق بھی کہہ رہے ہوتے ہو اور اسی زبان سے تم لوگوں سے مانگ بھی رہے ہوتے
ہو۔تم خدا کو رازق سمجھتے ہوئے۔رشوت دینے کے لئے بھی تیار ہو جاتے ہولیکن اس قسم کا نقص اور
خامی جنت کی دعاؤں میں نہیں ہوگی کہ جس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید بھی رڈ کر دی جاتی
ہے بلکہ پاک زبانوں سے پاک خدا تعالیٰ کی پاک حمد کے ترانے نکلیں گے۔جو خدا کو پیارے لگیں
گے اور اس کے نتیجے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر روز جنتی ان اعمال مقبولہ کے
نتیجہ میں خدا کے پیار کو پہلے دن سے زیادہ حاصل کرنے والے ہوں گے۔تو وہاں عمل ہے لیکن یہ خطرہ نہیں کہ ناکام ہو جائیں گے۔خطرات سے پاک عمل جنت میں
بھی ہیں۔دعائیں ہیں جس کی مثال یہاں دی گئی ہے۔

خطبات ناصر جلد هشتم
۵۸۵
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۸۰ء
لیکن وہ لوگ لَا يَرْجُونَ لِقاءَنَا کے دائرے کے اندر آتے ہیں وہ تو جس طرح پہلے میں
بتا چکا ہوں ان کی کیفیت قرآن کریم نے کیا بیان کی ہے وہ تو اس نعمت سے بھی محروم ہوں گے نا۔سزا بھگتیں گے۔اللہ تعالیٰ معاف کرے ہر ایک کو بڑا سوچا ہے ایک لحظہ کا بھی خدائی قہر جو ہے وہ
انسان برداشت نہیں کر سکتا لمبا عرصہ تو علیحدہ رہا۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہی رحمت کے سایہ میں رکھے۔اور اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ کے
گروہ میں ہمیشہ شامل رکھے۔اس گروہ سے ہمیشہ دور پرے اور ان کے اثرات سے محفوظ رکھے
جن کے متعلق کہا ہے إِنَّ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا وَ رَضُوا بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَاطْمَاتُوا بِهَا وَالَّذِينَ
هُمْ عَنْ أَيْتِنَا غُفِلُونَ۔یہ دنیا ذریعہ بنے اُخروی زندگی کی نعما کا۔اطمینان اس دنیا کی کسی خوشی
سے ہمیں حاصل نہ ہو۔اطمینان صرف اس وقت ہمیں حاصل ہو جو ہمارے پیارے رب کی آواز
ہمارے کان میں پڑے کہ گھبراؤ نہیں میں تمہارے ساتھ ہوں اور خدا تعالیٰ کے نشانات جو ظاہر
ہوں دنیا میں ہم اسے دیکھنے والے، سمجھنے کی طاقت رکھنے والے ہوں، ان سے فائدہ اٹھانے
والے ہوں اور خدا تعالیٰ اپنے پیار کے جلوے ہماری ذات میں بھی ہمیں دکھائے۔ہمارے
ماحول میں بھی ہمیں دکھائے اور وہ دن جلد آئے جب ساری دنیا خدا تعالیٰ کے نور سے منور ہونے
کی توفیق پائے۔روزنامه الفضل ربوه ۸ /اکتوبر ۱۹۸۰ء صفحه ۲ تا ۶)

آج 10 میں سے 10 باقی