انسان آپؐ کی اطاعت کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا محبوب اور مقرب بن سکتا ہے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۵۹۹
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء
انسان حضرت محمد کے نقش قدم پر چلنے اور آپ کی اطاعت
کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا محبوب اور مقترب بن سکتا ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء بمقام مسجد احمد یہ مارٹن روڈ۔کراچی
تشہد وتعوذ وسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کے
بعد فرمایا:۔قُلْ اِنّى أُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللهَ مُخْلِصًا لَهُ الدِّينَ - وَ أُمِرْتُ لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ
الْمُسْلِمِينَ - قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ - قُلِ اللَّهَ أَعْبُدُ
مُخْلِصًا لَّهُ دِينِي - (الزمر : ۱۲ تا ۱۵)
قُلْ إِنَّمَا اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللهَ وَ لَا اُشْرِكَ بِهِ إِلَيْهِ ادْعُوا وَ إِلَيْهِ مَأْبِ -
وَكَذَلِكَ اَنْزَلْنَهُ حُكْمًا عَرَبِيًّا وَ لَبِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ بَعْدَ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا
لَكَ مِنَ اللهِ مِنْ وَلِي وَلَا وَاق - (الرعد: ۳۷، ۳۸)
یہ سورہ زمر اور رعد کی آیات ہیں۔سورہ زمر میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم
دیا کہ یہ اعلان کر دو کہ میں اللہ کی اس طرح عبادت کروں کہ اطاعت صرف اسی کے لئے مخصوص
کر دوں اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے بڑا فرمانبردار بنوں۔یہ بھی اعلان کر دو کہ اگر
میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔

۶۰۰
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء
خطبات ناصر جلد هشتم
اور یہ بھی کہہ دو کہ اللہ نے مجھے یہ اعلان کرنے کے لئے کہا ہے کہ میری عبادت اور اطاعت
کو اس نے قبول کیا۔اس لئے اے سننے والوسن لو! کہ میں اللہ کی عبادت اپنی اطاعت کو صرف اس
کے لئے وابستہ کرتے ہوئے کرتا ہوں۔سورہ رعد میں اللہ تعالیٰ نے فرما یا قُلْ إِنَّمَا اُمِرْتُ یہ اعلان کر دو۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو
مخاطب کر کے فرمایا یہ اعلان کر دو کہ مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور کسی کو
اس کا شریک نہ ٹھہراؤں۔میں اس کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف میں بھی رجوع کرتا ہوں۔وَكَذلِكَ انْزَلْنَهُ حُكْمًا عَرَبِيًّا اور اسی طرح ہم نے قرآنِ کریم کو ایک مفصل حکم، احکام کا ملہ
کے ساتھ مفضل حکم کی صورت میں اُتارا ہے اور اسے مخاطب ! اگر تو نے اس علم کے بعد جو تجھے
حاصل ہو چکا ہے نزول قرآن کے ساتھ ، ان کفار کی خواہشات کی پیروی کی تو اللہ کے مقابلہ میں نہ
تو تیرا کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی بچانے والا اللہ تعالیٰ کے قہر سے۔ان آیات میں دس باتوں کا
مجملاً بیان ہے۔اول یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ اطاعت اللہ ہی
کے لئے مخصوص کرتے ہوئے اس کی عبادت کروں۔اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ دنیا میں ایسے لوگ
بھی ہیں جو خدا تعالیٰ کی عبادت بھی کرتے ہیں لیکن اطاعت میں غیر اللہ کو شریک بھی بناتے ہیں۔اسلام میں قرآن کریم کی تعلیم میں جہاں بھی غیر اللہ کی اطاعت کا حکم ہے۔بہت جگہ کہا
مثلاً والدین کی اطاعت کرو، سب سے بڑا حکم یہ دیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو،
اطاعت کرو، وہاں ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ یہ اطاعت اسی لئے کرو کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی
اجازت دی اور اس کا حکم دیا۔اللہ تعالیٰ کی اجازت اور حکم کے بغیر کسی انسان
کو غیر اللہ کی ، اللہ کے
سوا کسی اور کی اطاعت نہیں کرنی چاہیے۔قرآنِ کریم میں یہ جو میں نے کہا کہ اجازت دی اور حکم
دیا اس کی میں دو مثالیں یہاں بتاؤں گا تا کہ ہر
شخص اچھی طرح سمجھ لے۔سب سے تاکیدی حکم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا ہے۔اور اس کے متعلق بھی یہ
اعلان ہوا کہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلو، آپ کی اطاعت کرو

۶۰۱
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء
ود
خطبات ناصر جلد هشتم
اس لئے کہ فرمایا اِن كُنتُم تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران : ۳۲) قرآنِ کریم نے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ میں یہ بات ڈالی ، آپ کی طرف سے یہ اعلان کیا کہ اگر تم خدا تعالیٰ
کا پیار چاہتے ہو اور محبت حاصل کرنا چاہتے ہو ، اس کا تحرب چاہتے ہو، اس کی رضا کی جنتیں
چاہتے ہو تو فَاتَّبِعُونی، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو، اطاعت کرو، اس کے نتیجہ میں يُحببكم الله
اللہ تعالیٰ تم سے پیار کرنے لگے گا۔کوئی ایسی اطاعت جو اللہ تعالیٰ کی اجازت اور اللہ تعالیٰ کے حکم
کے بغیر ہو، یا اس کے خلاف ہو کہنا چاہیے۔اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا پیار حاصل نہیں ہوسکتا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی محبت محض اس لئے انسان کو ملتی ہے کہ
خدا نے کہا ہے کہ میرے اس محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو، اس کے نقش قدم پر چلو، اس
لئے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس لئے بھیجا گیا ہے کہ وہ تمہیں ابدی حیات کی طرف، روحانی زندگی
کی طرف، خدا تعالیٰ کی جنتوں کی طرف بلائے۔اور وہ اس لئے بلاتا ہے تمہیں کہ لِيُحْيِيكُمُ
تا کہ وہ زندہ کریں تمہیں۔اس لئے نہیں بلاتے کہ خدا کے علاوہ کسی اور کی عزت کو قائم کریں ،اس
لئے بلاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی عزت دنیا میں قائم ہو۔اِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا کا اعلان کیا۔اس لئے
بلاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی وحدانیت دنیا میں قائم ہو۔قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ - اللهُ الصَّمَدُ۔اس لئے
بلاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی الحی اور القیوم کی صفت کے جلوے دنیا دیکھے کہ خدا زندہ بھی ہے
اور زندگی اور حیات کا سر چشمہ بھی ہے۔ایک لمحہ کی دوری خدا تعالیٰ کی ذات اور اس کے متصرف
بالا رادہ ہونے کا اس سے جو حکم نازل ہوتے ہیں ان سے اگر ہو جائے تو موت واقع ہو جاتی ہے۔وہ قائم رکھنے والا ہے۔قائم ہے اپنی ذات میں اور ہر غیر جو ہے وہ اس کی ذات سے قائم ہے اپنی
ذات میں قائم نہیں ہے کوئی چیز بھی۔خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات کو بیان کرنے والے، خدا تعالیٰ
کی ذات اور صفات کی معرفت کے دروازے کھولنے والے، وہ راہیں بتانے والے جو خدا تعالیٰ
کی طرف لے جانے والی ہیں ، وہ راہیں جو خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرتی ہیں، وہ صراط مستقیم جو
سیدھی اللہ تعالیٰ کے دربار کی طرف جاتی ہے۔اسی لئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو۔والدین سے حسن سلوک پر بڑا زور دیا ہے قرآنِ کریم نے لیکن ساتھ یہ بھی فرما دیا کہ اگر

خطبات ناصر جلد هشتم
۶۰۲
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء
تجھ سے یہ بحث کریں کہ تو میرا شریک بنائے تو ان کی بالکل اطاعت نہیں کرنی لیکن دنیوی معاملات
میں ان سے حسن سلوک کرو، ان کا کہنا بھی مانو۔تو خدا تعالیٰ کی اجازت کے دائرہ کے اندر والدین سے حسن سلوک بھی کرنا ہے۔کیونکہ ان
کا بڑا احسان ہے بچوں کی پرورش کے نتیجہ میں، ان کا خیال رکھنے کے نتیجہ میں، ان کے لئے
راتوں جاگنے کے نتیجہ میں، ان کی خاطر خود بھوکا رہ کے ان کا پیٹ پالنے کے نتیجہ میں باپ اور ماں
بڑی قربانی دیتے ہیں اپنے بچوں کی پرورش میں، لیکن خدا تعالیٰ کا حکم یہ ہے کہ میری اجازت کے
دائرہ کے اندر ان کی اطاعت کرو، ان سے حسن سلوک کرو، ان سے پیار کرو، ان کی خدمت کرو،
ان کی تکلیفوں کو دُور کرو لیکن اگر وہ تم پر زور دیں ان احسانات کے بدلہ میں جو احسانات انہوں
نے اس لئے کئے کہ میں نے انہیں احسان کرنے کی طاقت اور قوت عطا کی تھی تو پھر تم نے شرک
نہیں کرنا ، پھر ان کے دائرہ اطاعت میں داخل نہیں ہو نا بلکہ میری طرف رجوع کرنا ہے۔دوسری بات ان آیات میں یہ بتائی گئی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا گیا کہ یہ اعلان
کر دو کہ اللہ تعالیٰ کا مجھے یہ حکم ہے کہ میں اس کی کامل اطاعت کرنے والا بنوں۔قرآنِ کریم سے
ہمیں پتا لگتا ہے کہ کسی فرد پر اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا جتنے کی اسے طاقت دی گئی ہو، تو
جب یہ کہا کہ اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ بنوں۔لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ تو اس میں یہ بھی اعلان تھا
کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے نسل انسانی میں آدم کی اولاد میں سب سے
زیادہ اس بات کی طاقت دی کہ وہ خدا تعالیٰ کے فرمانبردار بنیں۔اور ان رفعتوں تک پہنچ جائیں
خدا داد قوتوں اور استعدادوں کی وجہ سے، ان کی صحیح نشو و نما کے نتیجہ میں ، کہ جن رفعتوں تک کوئی
دوسرا انسان نہیں پہنچ سکتا۔کامل فرمانبرداری کے نتیجہ میں انتہائی پیار جو غیر کامل، سب سے زیادہ
فرمانبردار جو نہیں اس کو نہیں مل سکتا۔سب سے زیادہ پیار اللہ تعالیٰ کا اسی کو ملے گا جو خدا تعالیٰ کا
سب سے زیادہ فرمانبردار بنے گا۔جس کی طاقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی فطرت میں ودیعت کی گئی۔طاقت بھی دی، ان طاقتوں کے نشو نما کے حالات بھی پیدا کئے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خود
پیار سے ایسی تربیت بھی دی اللہ تعالیٰ نے کہ وہ اپنی قوتوں اور استعدادوں کی صحیح اور کامل نشو و نما

خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۰۳
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء
کر سکیں اور جس کے نتیجہ میں وہ وجود بن گیا جس کی مثال بنی آدم میں ہمیں نظر نہیں آتی۔اتنی
طاقت که ساری قوم ، قوم کے رؤساء خلاف ہو گئے۔کوئی ایسی اذیت نہیں تھی جو پہنچانے کی کوشش
نہیں کی گئی مگر جس دامن کو پکڑا تھا اس قومی اور امین نے اس دامن کو چھوڑا نہیں اور اپنے ماننے
والوں کو بھی کہا کہ اگر خدا کا پیار حاصل کرنا چاہتے ہو تو ان عارضی دکھوں کی کوئی پروا نہیں کرو۔یہ تو
دکھ دور ہو جائیں گے ، اندھیرے جاتے رہیں گے۔روشنی آئے گی تمہارے لئے سکھ اور چین کے
سامان پیدا ہو جا ئیں گے۔تمہارا رب تم سے خوش ہوگا۔اس زندگی میں بھی تم اپنے رب سے راضی
ہو گے اور مرنے کے بعد بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں میں داخل ہونے والے ہو گے۔تیسری بات ان آیات میں یہ بیان ہوئی ہے۔قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ
يَوْمٍ عَظِيمٍ۔یہ بڑا ز بر دست اعلان ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم خدا کے پاک ترین،
مقدس ترین بندے ہر آن ہر لحظہ اپنی زندگی کا خدا کی راہ میں گزار نے والے، کامل فرمانبرداری
کرنے والے۔کامل فرمانبرداری کی طاقت رکھنے والے، خدا تعالیٰ کی نافرمانی کا کبھی خیال بھی نہ
لانے والے ہیں لیکن اُمت کو سبق دینے کے لئے اس اعلان کا ہونا ضروری تھا قل یہ اعلان کر دو دنیا
میں ابی اَخَافُ کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو بہتوں کے لئے شفیع بنایا گیا ہوں میں بھی ، اگر میں
نافرمانی کروں تو یوم عظیم کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔یومِ عظیم قرآن کریم کی اصطلاح میں وہ دن ہے
جب آخری فیصلہ اعمال کا انسان کو ملے گا حشر کے روز۔دوسری جگہ اس کی وضاحت قرآن کریم
نے کی ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اعلان کرا دیا کہ میں ڈرتا ہوں کہ اگر میں نے بھی
نافرمانی کی تو خدا کے قہر سے میں بچ نہیں سکتا۔اپنی اپنی فکر کر لوتم لوگ۔چوتھی بات یہاں یہ بیان کی گئی ہے پہلے کہا گیا تھا پہلی دو آیتوں میں کہ مجھے حکم ہے کہ میں
کامل فرمانبردار بنوں اور مجھے حکم ہے کہ میں کامل موحد بنوں۔خدا تعالیٰ کی عبادت بھی خلوص سے کروں
اور خدا تعالیٰ کی عبادت کے ساتھ اطاعت بھی اسی کی کروں کسی غیر اللہ کی اطاعت نہ کروں، یہ حکم تھا۔کوئی غیر مسلم کہ سکتا ہے کہ یہ حکم ہے ہمیں کیسے معلوم ہو کہ خدا تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کو اس حکم کی بجا آوری کی توفیق عطا کی اور مقبول اعمال صالحہ کی توفیق دی تو یہیں ان آیات کے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۰۴
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء
بعد انّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ کے بعد یہ کہا کہ یہ اعلان کر دو کہ میں خدا کی
نگاہ میں اللہ تعالیٰ کی خالص عبادت بھی کرتا ہوں اور اطاعت اللہ ہی سے مخصوص اور وابستہ رکھتا
ہوں۔قرآنِ کریم تو اللہ تعالیٰ کی وحی ہے نا، یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ اعلان ہے کہ اے
انسان ! قیامت تک پیدا ہونے والے انسان ! سن لے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس
مقام جس مقام پر وہ پہنچے ہیں ہم اس کا اعلان کرتے ہیں کہ ایسی عبادت جس میں ملونی کوئی نہیں،
خالص ، ایسی عبادت جس کے ساتھ غیر کی اطاعت نہیں ہے۔ایسی عبادت جس کے ساتھ کسی اور کا
شرک نہیں۔جس کے ساتھ یعنی میں نے بتایا والدین سے احسان کرنے کا بھی بڑا زور ہے لیکن
جہاں خدا اور والدین کا مقابلہ ہو جائے اس وقت والدین کی اطاعت نہ کرنے کا حکم ہے ہر حکم جو
قرآن کریم نے دیا وہ اس کی اطاعت کرنے والے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نظر آتے
ہیں، کسی جگہ بھی آپ کی زندگی میں ایسا موقع نہیں آیا کہ ہمیں یہ نظر آئے کہ فَلَا تَخْشَوهُم
وَاخْشَونی جو کہا گیا تھا کہ دل میں سوائے خدا کے کسی اور کی خشیت نہ ہو اس کے علاوہ بھی کوئی
جذبات تھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ صافی میں۔تو یہاں یہ بتایا گیا کہ جو حکم دیا گیا تھا اسی کے
مطابق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی کے دن گزارے اور قرآنِ کریم نے اعلان
کیا کہ ہمارے حکم کی پیروی کی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور اسی وجہ سے آپ اُسوہ حسنہ
بنے نوع انسانی کے لئے ، اور یہ اعلان کیا گیا قرآنِ کریم میں لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ
حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ اگر خدا تعالیٰ کا پیار اس زندگی میں اور مرنے کے بعد
جو کوئی حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسوہ حسنہ تمہارے سامنے موجود ہے۔اس حُسنہ کے مطابق اپنی
زندگیوں کو گزارو۔سورہ رعد میں یہ پانچویں بات میں نے جو کہی ہے وہ پہلے بھی آگئی ہے لیکن ان آیات کے
تسلسل کے لئے یہاں مجھے دہرانی پڑی۔اِنَّمَا اُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللهَ وَلَا نُشْرِكَ بِہ مجھے حکم دیا گیا
ہے کہ میں عبادت اللہ کی کروں اور خالص عبادت ہو۔کسی اور کو شریک نہ ٹھہراؤں اس کا۔شرک نہ
کروں۔شرک صرف موٹا شرک نہیں ، بتوں کی پرستش ہی شرک نہیں ، انسانوں کو خدا بنا دینا ہی

خطبات ناصر جلد ہشتم
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء
صرف شرک نہیں اپنے نفس کا بھی شرک ہے۔ہزار بت انسان نے اپنے لئے بنالئے۔ایک امیر
ہے وہ اپنی دولت کی طرف سے شروع کر دیتا ہے اور دولت کے متعلق جو اللہ تعالیٰ کے احکام ہیں
ان کی پروا نہیں کرتا ، خدا نے کہا تھا فِی اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ کہ جب تک دنیا میں
ایک سائل اور ایک بھی محروم ہے اس کی تفصیل میں اس وقت جانہیں سکتا کیونکہ اس مضمون میں
بطور مثال کے میں دے رہا ہوں۔اس وقت تک دولت مند کی دولت میں سائل اور محروم کا حق
ہے۔پہلے ان حقوق کو ادا کرو پھر ہمارے فضلوں سے فائدہ اٹھاؤ۔اس سے چین اور سکھ حاصل کرو۔اس سے دنیوی زندگی میں آرام پاؤ۔اور اُخروی راحتوں کے سامان پیدا کرنے کے لئے خدا کی راہوں
میں اور بھی دوسرے جو طریقے ہیں ان پہ خرچ کرو لیکن دولت پر حق پہلا جو ہے وہ اس انسان کا
ہے جو اپنے حقوق کو سمجھتا ہے جو خدا نے قرآن کریم میں قائم کئے اور وہ سائل ہے کہتا ہے خدا نے میرا
حق قائم کیا ہے میرا حق دو۔اور ایک وہ شخص ہے جو یا تو جانتا نہیں کہ اس کے حقوق کیا ہیں اس واسطے
مانگتا نہیں محروم ہے وہ، یا وہ سمجھتا ہے کہ اگر کوئی شخص میرا حق نہیں دیتا تو میں قربانی دیتا ہوں خدا کی رضا
کے لئے اور فتنہ وفساد اور سٹرائیک کا موجب نہیں بننا چاہتا۔میں کئی دفعہ باہر گیا ہوں دورے پر ، پریس
کانفرنس میں میں نے یورپین ممالک کے صحافیوں کو کہا کہ یہ طرفہ تماشہ ہے کہ تمہارا مزدور اپنے
حقوق کے حصول کے لئے سٹرائیک تو کرتا ہے لیکن تمہارے مزدور کو یہ علم نہیں کہ اس کے حقوق کیا
ہیں۔تو جس چیز کا علم ہی نہیں اس کو حاصل کیسے کرے گا۔اس تفصیل سے ان کو اسلامی تعلیم بتا تا رہا
ہوں ،تو دولت مند دولت کی پرستش شروع کر دے۔خدا کے مقابلہ میں دولت کو کچھ سمجھنے لگتا ہے۔ایک عالم اپنے علم کا بہت کھڑا کر لیتا ہے۔جو شخص اس کے زعم میں، خیال میں اس سے کم علم رکھنے والا ہے
اس کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور وہ یہ بھول جاتا ہے کہ خدا نے یہ اعلان کروا یا خود محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے۔قُلْ اعلان کر دو انما انا بشر مثلکم کہ بشر ہونے کے لحاظ سے
انسان انسان میں کوئی فرق نہیں۔مجھ میں اور تم میں بھی کوئی فرق نہیں ، تو عالم اور جاہل میں کیسے
فرق ہو گیا، امیر اور غریب میں کیسے فرق ہو گیا۔ایک حاکم اور محکوم میں کیسے فرق ہو گیا۔بشر ہونے
کے لحاظ سے کسی میں کوئی فرق نہیں۔حقوق ہیں، حقوق سے زیادہ مانگنا بُری بات ، وہ شرک ،حقوق

خطبات ناصر جلد ہشتم
خطبہ جمعہ ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء
نہ دینا یہ بھی بری بات۔یہ بھی ایک شرک کا حصہ ہے۔اپنے خاندان پہ فخر کرنے لگ جانا اس کو بت
بنالینا، اپنی قوم پر فخر کرنے لگ جانا ، اس کو بت بنا لینا ولا أُشْرِكُ پتے یہ ہر قسم کے بتوں کی نفی
کرتا ہے یہ اعلان کہ میں خدا کا شریک نہیں بنا تا کسی کو۔صرف اس کی عبادت کرتا ہوں اور صرف
اسی کی عبادت کرتا ہوں، کوئی میری زندگی میں خدا کا شریک نہیں پائے گا۔پھر فرمایا الیهِ ادْعُوا
اس خدا کی طرف میں تم کو بلاتا ہوں۔اس خدا کی طرف جو اللہ ہے۔ان اعبد اللہ اللہ کہا نا۔اللہ
جو قرآنِ کریم کی اصطلاح میں ، اللہ ذات ہے جس کی وہ صفات ہیں جو قرآن کریم میں بیان ہوئی
ہیں۔وہ واحد ہے وہ لاشریک ہے اس جیسی اس کی کوئی مثل نہیں۔کسی صفت میں بھی کوئی اس کا
مثیل نہیں۔یہ تو کہا کہ میری صفات کا رنگ اپنی صفات پہ چڑھاؤ، میرے نقشِ قدم پر چلو، جس
طرح میں اپنے بندوں سے پیار کرتا ہوں تم بھی کرو، جس طرح میں ان کی زندگی کے سامان پیدا
کرتا ہوں تم کوشش کرو کہ ان کی زندگی کے سامان پیدا ہوں اور خون خرابہ نہ ہو۔یہ تو کہا اور
تَخَلَّقُوا بِأَخْلَاقِ اللہ اسی واسطے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے اخلاق کا
رنگ اپنے اخلاق پہ بھی چڑھاؤ۔وہ صفات ہی ہیں ، اخلاق اللہ، اللہ تعالیٰ کی صفات ہیں جن کے
اظہار سے، جن کے جلوے جو ہیں۔ان جلوؤں میں خدا تعالیٰ کے اخلاق نظر آتے ہیں ہمیں۔تو
ادْعُوا إِلَيْهِ ادْعُوا صرف اللہ کی طرف میں انسانوں کو بلا رہا ہوں۔اطاعت اسی کی کرو۔اس کا
شریک نہ بناؤ۔پھر فرمایا وَ اِلَیهِ مَآپ میں بھی ایسا انسان ہوں کہ جس کا رجوع اللہ کی طرف ہو تم
بھی ایسا ہی کرو۔رجوع کے بہت سے معانی ہو سکتے ہیں۔ایک معنیٰ یہ ہے کہ آخری فیصلہ ہمارے
اعمال کا اس نے کرنا ہے۔ایک معنے یہ ہے کہ جب بھی ضرورت پڑے تو ہمارا ذہن اور ہمارا دل
اور ہمارا ہاتھ جس کی طرف بڑھتا ہے وہ خدا ہے کوئی اور ذات نہیں ، اگر ہم بھو کے ہوں تو ہم خدا کو
کہتے ہیں کہ اے ہمارے پیدا کرنے والے رازق خدا ہمارے رزق کے سامان پیدا کر دے،
اگر ہم بیمار ہوں اِذَا مَرِضْتُ تو ہم جانتے ہیں فَهُوَ يَشْفِينِ کہ شفا صرف اللہ تعالیٰ نے دینی ہے
ادویہ نے نہیں دینی۔ہم دوائیں اس لئے استعمال نہیں کرتے کہ ہمیں یہ وہم ہے کہ دوائیں بھی خدا
کی طرح شفا دینے کے قابل ہیں۔خدا کے اذن اور حکم کے بغیر ، بلکہ اس لئے دواؤں کا استعمال

خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۰۷
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء
کرتے ہیں کہ جس نے ہمیں پیدا کیا اسی نے ہمارے لئے ان دواؤں کو بھی پیدا کیا لیکن دواؤں کی
تاثیر ہوگی یا نہیں ہوگی یہ اپنے ہاتھ میں رکھی ،متصرف بالا رادہ ہے وہ۔ایک ہی دوائی ہے بڑا مشاہدہ
کیا ہم نے ایک ہی دوائی ہے وہ ایک شخص کو ایک ہی بیماری میں فائدہ پہنچا رہی ہے دوسرے کو نہیں
پہنچا رہی۔ایک کے متعلق خدا کہتا ہے کہ شفا دے اور دوسرے کے متعلق کہتا ہے کہ شفا نہ دے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ جب خدا تعالیٰ کسی کو شفا نہیں دینا چاہتا تو وہ
دوائی کے ذرات کو کہتا ہے اس انسان کے جسم پر اثر نہ ڈالو جتنا مرضی کھا لے اثر کوئی نہیں ہوگا اور
انسان کے جسم کے ذرات کو کہتا ہے کہ اس دوائی کے کیمیاوی اجزا جو ہیں ان سے اثر قبول نہ کر۔تو
دونوں طرف سے حکم نفی کا آ جاتا ہے۔وہ تڑپتا ہے بلبلاتا ہے لیکن دوائی صحیح ہے تشخیص صحیح ہے آرام
نہیں آتا۔پھر وہی بیمار ہے جب وہ انسان بیمار یا اس کا کوئی بزرگ اس کے لئے دعائیں کرتا ہے
اور خدا تعالیٰ وہ دعا قبول کر لیتا ہے تو اس صورت میں اسی بیمار کے لئے دو احکام آسمانوں سے نازل
ہوتے ہیں ایک دوا کی طرف خدا کا حکم نازل ہوتا ہے کہ وہ جو پابندی تھی وہ میں اُٹھارہا ہوں اب تو
اس انسان کے جسم کے ذرات پر اثر کر اور ایک انسانی جسم کے ذرات کے او پر خدا کا حکم نازل
ہوتا ہے کہ اے اس خاص فرد واحد کے جسم کے ذرواب اس دوائی کے اثر کو قبول کرلو۔مہینہ مہینہ
دو دو مہینے بعض دفعہ چھ چھ مہینے بعض دفعہ سالوں بے اثر ہوتی ہے وہ دوا اور اس کے بعد وہ بااثر
ہو جاتی ہے اور بیمار جو ہے وہ شفا پا لیتا ہے۔اس کی طرف رجوع کرنا چاہیے وَ الَیهِ مَأْب۔ہر ضرورت کے وقت زندگی کے ہر لمحہ میں میں اس کی طرف رجوع کرتا ہوں۔میرے نقشِ قدم پر
چلو اور اس کی طرف رجوع کرو۔آٹھویں ان آیات میں یہ بتایا کہ قرآنِ کریم میں ہر حکم کو جس کی انسان کو ضرورت تھی اس
کی جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی ترقیات کے لئے کھول کر بیان کر دیا ہے۔ہر حکم کو بنیادی
طور پر قرآن کریم نے کھول کر بیان کر دیا اور کامل دین آگیا۔اس کامل دین کے بعد نویں بات یہ بتائی دین کامل آ گیا۔کوئی اس میں رخنہ نہیں ، کوئی اس
میں کمزوری نہیں، کوئی بات چھپی ہوئی نہیں۔ضرور کوئی بات ضرورت کی رہ نہیں گئی بیان ہونے

خطبات ناصر جلد هشتم
۶۰۸
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء
سے۔جو آئندہ کی ضرورتیں تھیں وہ بھی اس عظیم کتاب کے کتاب مکنون ان حصوں میں ہے جن کا
آج نہیں ہمیں علم ، آنے والی نسلوں کو وہ علم دیا جائے گا ایسی کتاب اگر ہے ایسی کتاب کی اے
انسان وَ لَبِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُم اگر لوگوں کی ، کفار کی ، اس کتاب کے منکروں کی ، کفار کی
خواہشات کی تو پیروی کرے گا۔اس کامل علم کے بعد اگر کفار کی خواہشات کی پیروی کرے گا اور
قرآن کریم کے احکام کو پس پشت ڈال دے گا تو اس کا نتیجہ یہ نہیں ہوگا کہ تیری ضرورتیں پوری
ہو جائیں اور تو اپنی زندگی میں کامیاب ہو جائے۔اس کا نتیجہ قرآن کریم یہ فرماتا ہے کہ ہوگا یہ کہ
مَا لَكَ مِنَ اللهِ مِن وَلِ وَلَا وَاق۔دو چیزیں ظاہر ہوں گی۔خدا کی دشمنی تم مول لو گے مَا لَكَ مِنَ
الله من ولي پھر جب انسان کی دوستی لینے کے لئے جب خدا کی دشمنی مول لے لو گے، کامیاب
کیسے ہوگے وَلا وَاق اور اگر یہ سمجھو کہ ٹھیک ہے خدا دشمن ہو گیا کوئی دنیا میں ایسی طاقت ہے جو ہمیں
خدا تعالی کی دشمنی اور اس کے قہر سے بچالے گی یہ غلط ہے۔ولا واق خدا کے قہر سے کوئی بچانے
والا نہیں اس کائنات میں۔اس لئے وہ شخص جس کے دماغ میں ذرا برابر بھی عقل ہے وہ سن لے کہ
اگر خدا تعالیٰ کے قہر سے بچنا ہے اور اگر اس کو دشمن نہیں دوست بنانا ہے تو محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم اعلان کرتے ہیں کہ کفار کی خواہشات کی پیروی نہیں کرنی بلکہ خدا تعالیٰ کے احکام کی
پیروی کرنی ہے اور خدا تعالیٰ کے احکام کی پیروی جس طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کی۔آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس طرح پیروی کرنی ہے۔پیروی میں بھی اپنے نتائج نہیں نکالنے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہمارے لئے ایک کامل نمونہ پیش کر دیا۔آپ کے
نقش قدم پر چلو۔خدا مل جائے گا۔خدا کا پیار مل جائے گا۔خدا کی دوستی مل جائے گی۔خدا کی پناہ
مل جائے گی۔پھر دنیا کی کوئی طاقت جتنی چاہے دشمنی کر لے نقصان نہیں پہنچا سکتی۔اذیت پہنچا سکتی
ہے۔کیونکہ آزمائش لینا چاہتا ہے اس زندگی میں خدا۔دکھ پہنچا سکتی ہے عارضی لیکن نا کام نہیں کر
سکتی۔ابدی سرور سے ، ابدی آرام سے ، ابدی جنتوں سے محروم نہیں کر سکتی دنیا کی کوئی طاقت۔اور
یہ چیز ہے، یہ بات ہے جسے انسان آج بھولا ہوا ہے۔اور انسان کو اسے باور کرانے کے لئے
جماعت احمدیہ کو قائم کیا گیا ہے اور آپ کا پہلا فرض یہ ہے کہ آپ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے

خطبات ناصر جلد هشتم
۶۰۹
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء
نقش قدم پر چلتے اور آپ کی کامل اتباع کے نتیجہ میں فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ اللہ تعالیٰ کے پیار کو
حاصل کریں اور خود نمونہ بنیں آج کی دنیا کے لئے ایک اسوہ بن جائیں اور اس بہکی ہوئی دنیا کو
کہیں کہ تم نے دنیاوی لحاظ سے ترقیات حاصل کر لیں اس میں شک نہیں ہم انکار نہیں کر سکتے۔لیکن تمہیں دل کا سکون نہیں ملا۔بیسیوں سینکڑوں ترقی یافتہ اقوام کے افراد نے خود مجھ سے یہ بیان
کیا کہ ہمیں دل کا سکون نہیں ملا جب میں پڑھتا تھا آکسفورڈ میں اس وقت میرے دوست جو
آکسفورڈ کے طالب علم تھے کئی دفعہ وہ کہتے تھے کہ ہم نے بڑی ترقیات کی ہیں مگر دل کا سکون
نہیں ہمیں ملا۔اب یہ دل کا سکون ہے کہ دوسب سے زیادہ خطرناک ہتھیار رکھنے والی اقوام ہیں
سب سے زیادہ وہی ڈر رہی ہیں کہ اگر یہ ہتھیار استعمال ہو گئے تو ہماری تباہی یقینی ہے۔خدا کی
طرف سے دلوں کو اطمینان اس وقت ملتا ہے بذکرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ خدا تعالیٰ کے ذکر سے
جو صحیح معنی میں قرآن کریم کی روشنی میں قرآن کریم کی ہدایت کے مطابق وہ ذکر اللہ تعالیٰ کا کیا
جائے اور جو اس کے احکام ہیں اس کی پیروی کی جائے۔اس کے نتیجہ میں انسان کو سکون ملتا
ہے۔بچوں ، بڑوں مخلصین کو ، کمزوروں کو۔فسادات کے دنوں میں ہم نے دیکھا دنیا میں کوئی شخص
اس قدر اطمینان اور سکون سے نہیں سوتا تھا جس وقت اس بھڑکتی ہوئی آگ میں ایک احمدی خدا تعالیٰ
پر توکل کرتے ہوئے رات کو آرام سے سو جاتا تھا کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ میری قسمت کا فیصلہ میری
کوشش نے نہیں کرنا ، میری قسمت کا فیصلہ، میری تقدیر کو قبول کر کے اللہ تعالیٰ نے کرنا ہے۔اور
اس کے آگے کوئی چیز انہونی نہیں اور جس چیز کو وہ چاہتا ہے کر سکتا ہے اور کرتا ہے اور اپنے وعدہ
کے مطابق کرے گا مگر خدا مجھ سے اور آپ سے یہ چاہتا ہے کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی کا مطالعہ کریں۔آپ کے اُسوہ کو سامنے رکھیں ، اپنے دل سے ہر غیر کی خشیت کو مٹا کے صرف
اللہ تعالیٰ کی خشیت پیدا کریں۔صرف اس پر بھروسہ رکھیں۔اس پر توکل کریں اور اس کے
ہو جائیں ، اس کے دامن کو پکڑیں اور پکڑیں اس طرح مضبوطی سے جب ایک دفعہ پکڑ لیں تو پھر
دنیا کی کوئی طاقت خدا کا دامن ہمارے ہاتھ سے چھڑا نہ سکے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا
کرے۔آمین

خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۱۰
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء
کہتے تھے شاید یہ مسجد کافی بڑی ہو تو مجھے تو نظر آ رہا ہے کہ یہ بھی چھوٹی ہے۔تو کوئی انتظام
ہونا چاہیے۔کراچی کو انتظام کرنا چاہیے۔ایسی مسجد بنا لینے کا کہ کم از کم تین چار سال تک تو ہماری
ضرورتیں پوری کر دے۔ہو جائے گی وہ بھی چھوٹی تین چار سال بعد ، مگر بہر حال بڑھتے جائیں
جس طرح جماعت بڑھ رہی ہے مساجد میں بھی وسعت پیدا کرنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق
دے اور صبر عطا کرے۔(از آڈیو کیسٹ)

آج 10 میں سے 10 باقی